Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بیماری  سے بیزاری کیوں ؟مریض کو دوا دیں، طعنہ نہیں   سونیا حسین

    بیماری سے بیزاری کیوں ؟مریض کو دوا دیں، طعنہ نہیں سونیا حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ مریض کو دوا دیں طعنہ نہ دیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ادکارہ اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں بھی ذہنی مسائل کا شکار لوگوں کو معاشرے میں دئیے جانے والے طعنوں پر روشنی ڈالی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEG5GblDx49/
    انسٹا گرام پوسٹ میں سونیا حسین نے اپنے ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیماری سے بیزاری کیوں ؟مریض کو دوا دیں، طعنہ نہیں-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیماروں سے بیزاری کا اظہار نہ کریں بلکہ ان کو سمجھیں اور ان کا علاج کروائیں-

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر نے ذہنی صحت سے متعلق اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو براہ مہربانی آپ ایک بار جا کر اس کی تعریف کا جائزہ لیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDf5TJNDWUO/
    سونیا حسین نے لکھا تھا کہ ذہنی مسائل کا شکار افراد بھی اسی عزت و احترام کے مستحق ہیں جیسے عارضہ قلب میں مبتلا مریض ۔

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی شکل میں ذہنی بیماری کیلئے شرم محسوس کرنے کو ختم کیا جائے-

    خیال رہے کہ اداکار سمیع خان اور سونیا حیسن جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم کے ڈرامے سراب میں نظر آئیں گے جس میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا-

    سمیع خان اور سونیا حسین اپنے آنے والے ڈرامے سراب میں ذہنی بیماری شیزوفیرینیا سے متعلق آگاہی پیدا کریں گے جس میں اداکارہ سونیا ایک ذہنی مریضہ کا کردار ادا کریں گی شیزوفیرنیا ایک دائمی ذہنی بیماری ہے جو سوچنے کے انداز کو اور حقیقت کی ترجمانی میں دماغ کے افعال کو متاثر کرتی ہے اس مرض کا شکار افراد کو فریبِ نظر جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

    سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

    سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    آٹزم کو شیزوفیرینیا کی علامت قرار دینے پر تنقید کا سامنا کرنے پر سونیا حسین کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب

  • ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

    ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

    رواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہدایت کار عاصم عباسی کی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر سیریز میں پیش کئے جانے والے خاکے کو کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہدایت کار عاصم عباسی کی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہیں تاہم اب پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم پر ’چڑیلز‘ میں پیش کیے جانے والے خاکے کو کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹر صارف آمنہ طارق نے اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ ’چڑیلز‘ کے آغاز میں دکھائی دینے والا خاکہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کے بنائے گئے خاکے کی کاپی ہے۔
    https://twitter.com/amna_tq/status/1296512516193947649
    صارف نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فرانسیسی آرٹسٹ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اوپینین کے لیے ایک خاکہ بنایا تھا جسے پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم نے کاپی کر کے اس آرٹسٹ کی محنت آسانی سے ختم کر دی ہے-

    آمنہ طارق نامی صارف کی ٹویٹ پر فرانیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے نے بھی کمنٹ کیا اور اپنے خاکے کی کاپی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عمل کو بدصورت قرار دیا۔


    آمنہ طارق نامی صارف کی ٹویٹ کے بعد متعدد صارفین نے ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم کو کسی کی محنت کو یوں کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا اور اگر کاپی کیا تو کم از کم اصل آرٹسٹ کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا بعض لوگوں نے مذکوری سیریز کی مرکزی اداکارہ ثروت گیلانی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے جس میں اداکارہ کو کاپی کیے جانے والے خاکے کی تصویر کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
    https://twitter.com/VpeteB/status/1296788492152954885?s=20


    https://twitter.com/kikocasa844/status/1296791126641451011?s=20
    سوشل میڈیا صارف آمنہ طارق کی جانب سے ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر خاکے چرانے کے الزام پر تاحال ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی اور اداکاراؤںکی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا-

    واضح رہے کہ ’چڑیلز‘ کو رواں ماہ 11 اگست کو زی فائیو کے زندگی چینل پر آن لائن ریلیز کیا گیا تھا ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردی گئیں تھیں جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-
    ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔
    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • بطخ کی ڈھولکی بجانے کی ویڈیو وائرل

    بطخ کی ڈھولکی بجانے کی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر بطخ کی ایک عجیب و غریب اور دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین خوب محفوظ ہو رہے ہیں-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر آئے دن عجیب و غریب اور دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہیں اور دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں جبکہ لوگ بھی ایسی دلچوپ ویڈیوز کو دیکھ کر خوب محفوظ ہوتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں-

    تاہم اب ایسی ہی سوشل میڈیا پر ایک بطخ کی دلچسپ ویڈیو وائل ہو رہی ہے جس میں بطخ ڈھولکی بجا ہی ہے-

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شئیر کی ہے جس میں بطخ کو اپنے دونوں پاؤں کے ساتھ تیزی سے ڈھولکی بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-


    ویڈیو میں ایک شخص نے بطخ کو ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے جبکہ نیچے ڈھولکی رکھی ہے بطخ اپنے دونوں پاؤں تیزی سے چلاتی ہے جو کہ ڈھولکی پر پڑتے ہیں جس کی وجہ سے ڈھولکی کی موسیقی کی آواز پیدا ہوتی ہے-

    جبکہ دیکھنے میں یہ ویڈیو کافی دلچسپ اور حیرت انگیز دکھائی دیتی ہے سوشل میڈیا پر اس دلچسپ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-

  • اسرا بلجیگ پر نہیں بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی ، ژالے سرحدی نے اپنے سابقہ بیان پر وضاحت دے دی

    اسرا بلجیگ پر نہیں بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی ، ژالے سرحدی نے اپنے سابقہ بیان پر وضاحت دے دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مروف اداکارہ اور ماڈل ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا پر ترک اداکارہ اسرابلجیگ سے متعلق بیان دینے پر وضاحت دے دی-

    باغی ٹی وی : رواں ماہ کے شروع میں ژالے سرحدی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں انہوں نے ترک اداکارہ اسرا بلجیگ کو پاکستانی برانڈز کا ایمبیسیڈر بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈز کی ایمبیسیڈربنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

    ژالے سرحدی نے مزید کہا تھا آپ کیوں اپنی چیزوں کی تشہیر کے لیے کسی اور ملک کے فنکاروں کو لاتے ہیں؟ آپ یہیں کے فنکاروں سے کام کیوں نہیں کرواتے ہمارے یہاں کے لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔ میں اس معاملے میں مکمل طور پر یاسر حسین کے ساتھ ہوں۔

    ژالے سرحدی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب انہوں نے سوشل مٰڈیا پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنے اس بیان کی وضاحت دی ہے ژالے سرحدی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنی ہی مثال لیتی ہوں کہ ابھی حال ہی میں نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں میں نے کہا کہ اگر ہم کسی باہر کی اداکارہ کو اپنے ملک کے برانڈز کا ایمبیسیڈر بنائیں تویہ ہمارے منہ پر چماٹ ہے
    https://www.instagram.com/p/CEOIOpHhpzX/
    ژالے سرحدی نے کہا میرے اس بیان کو سرخی بنالیا گیا اور یہی سرخی وائرل کردی گئی لیکن میری پوری بات کو کسی نے بھی نہیں سنا کہ میں نے ایسا کیوں کہا تھا۔

    اداکارہ نے چماٹ والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا چماٹ اس لیے تھا کیونکہ ہم لوگ اپنے فنکاروں کونہیں بلکہ غیر ملکی فنکاروں کو اور ان کے ڈراموں کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ ان لوگوں کو دنیا بھر میں پہلے سے ہی پہچانا جاتا ہے اور ظاہر سی بات ہے عوام کو بھی وہی پسند آرہے ہوتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEOMblVB__Q/
    لہذا میں نے اسرا بلجیگ پر یا باہر کے فنکاروں پر تنقید نہیں کی تھی بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی لیکن میری بات کا غلط مطلب نکال کر اسے وائرل کردیا گیا لہذا آپ نے کہانی پوری پڑھی ہوتی تو یہ اسٹوری کبھی بھی وائرل نہیں ہوتی۔

    اسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کی برانڈایمبیسیڈربنا نا ایک طرح سے ہمارے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ژالے سرحدی

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    پشاورزلمی کے شائقین کوجلد خوشخبری سناوں گی ، حلیمہ سلطان کی ٹویٹ

  • میں جو سوچتا ہوں وہ تم ہی ہو  تحریر:ساحل توصیف

    میں جو سوچتا ہوں وہ تم ہی ہو تحریر:ساحل توصیف

    ایک نظم والد کی یاد میں
    قبر پر تمہاری
    میں فاتحہ پڑھنے نہیں آیا
    مجھے معلوم ہے
    تم زندہ ہو
    میرے دل میں
    میری آرزؤں میں
    میری یادوں میں
    تمہاری موت کی سچی خبر جس نے اُڑائی
    وہ جھوٹا تھا
    وہ تم نہیں تھے
    کہیں کوئی سوکھا پتہ خزاں میں گِر گیا تھا
    میری آنکھیں تمہارے منظروں میں قید ہے
    تمہارے سپنے میرے اپنے سپنے تھے
    تم مر نہیں سکتے
    کیونکہ میں جو سوچتا ہوں
    وہ تم ہی ہو
    تمہارے ہاتھ میری اُنگلیوں میں سانس لیتے ہیں
    میں جب بھی لکھنے کی کوشش میں
    قلم ہاتھ میں لیتا ہوں
    تمہیں اپنے آگے پاتا ہوں
    میرے جگر میں جتنا بھی لہو ہے
    تیری یادوں میں آنکھوں سے برستا ہے
    میری یادوں میں تم ہو
    میرے درد میں چُھپ کر
    میری آواز میں چُھپ کر
    تمہارا ذہن رہتا ہے
    تیری قبر پر تمہارا نام جس نے بھی لکھا ہے
    وہ جھوٹا ہے
    کیونکہ وہاں تم نہیں
    میں دفن ہوں
    تم مجھ میں زندہ ہوں
    میری سانسوں میں
    میرے جزباتوں میں
    میری زندگی کی ہر ہر پل میں
    کبھی فرصت ملے تو فاتحہ پڑھنے کے
    لئے آنا۔۔۔۔
    ساحل توصیف۔۔۔۔

  • اپنے سے بڑی ، مطلقہ لڑکی کے ساتھ سادگی سے نکاح کر کے اس نوجوان نے اچھی روایت رکھی ہے

    اپنے سے بڑی ، مطلقہ لڑکی کے ساتھ سادگی سے نکاح کر کے اس نوجوان نے اچھی روایت رکھی ہے

    شہباز نے اپنی شادی کو ایک مثال بنایا بہت اچھا لگا ہمارے نوجوان کچھ الگ سوچ لیکر آریے ہیں سدا خوش کامیاب رہو لڑکے بہت ساری دعاٸیں
    معاشرہ ہم جیسے لوگوں نے ہی تبدیل کرنا ہے۔
    میں نے
    1. جہیز کا بائیکاٹ کیا
    2. سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سادگی سے رسومات کیں۔
    3. طلاق یافتہ لڑکی سے نکاح کیا
    4. خود سے بارہ سال بڑی عمر کی لڑکی سے نکاح کیا۔

    یہ سب وہ چیزیں ہیں جن کو ہمارے معاشرے میں کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کی جاتی ہے۔ کیونکہ ہمارا معاشرہ طلاق یافتہ لڑکی کو قبول نہیں کرتا۔ جہیز کا بہت بڑا بوجھ لڑکی کے والدین کے سر پہ لاد دیا جاتا ہے۔ جب آپ اچھا کما رہے ہوں اور سادگی سے رسومات کریں تب بھی معاشرے کے بہت سارے طعنے برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ اور خود سے بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے پہ بہت ساری باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ "لوگ کیا کہیں گے” میں اس کی بالکل پرواہ نہیں کرتا۔ اوپر جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ سب میرے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا تو مجھے یہ سب کرنے پہ روحانی سکون ملا۔
    معاشرے میں مثالیں ہم جیسے لوگ بنائیں گے تبھی تو اور بھی لوگ دیکھا دیکھی قدم اٹھائیں گے ۔
    قیصر ناز

  • امارات کا بڑھتا ہوا کردار  تحریر:عدنان عادل

    امارات کا بڑھتا ہوا کردار تحریر:عدنان عادل

    امارات کا بڑھتا ہوا کردار

    تحریر:عدنان عادل

    ایک کروڑ آبادی پر مشتمل اور سوا چار سو ارب ڈالرمجموعی دولت کا حامل ملک متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ کی ایک تیزی سے اُبھرتی ہوئی طاقت ہے جسکا علاقائی سیاست میں کردار بڑھتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امارات کا شاہی خاندان عرب دنیا میں امریکہ کے بڑے اتحادی اور کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔ عرب عوام خواہ کچھ بھی سوچیں ‘ فلسطینیوں کو جو بھی نقصان ہو لیکن اسرائیل کو تسلیم کرکے امارات نے امریکہ کے حکمران طبقہ خاص طور سے انتہائی دولت مند اور سیاسی طور پر طاقتور یہودی لابی میں اپنی حیثیت کو مستحکم کرلیا ہے۔ تیرہ اگست مشرقِ وسطی اور عالمی سیاست میںایک تاریخی دن تھا جب متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت امارات نے صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ملکوں نے متعدد شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون و اشتراک کرنے کا بھی اعلان کیا۔ یہ ایک کھلا راز ہے کہ کم سے کم دو دہائیوں سے کئی عرب ممالک بشمول متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے غیررسمی‘ خفیہ تعلقات چلتے آرہے ہیں۔ دونوں ممالک فوجی‘ سفارتی اور انٹیلی جنس اشتراک کے معاملات پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہے ہیں۔ دو ہزار تین میں عراق پر امریکی حملہ کے بعد ان تعلقات میں خاص طور سے اضافہ ہوا۔ جب امریکہ نے صدا م حسین کی حکومت کو گرادیا تو عراق میںاکثریتی مسلک کی آبادی کو حکومت بنانے کا موقع ملا۔ بغداد میں ایران کا اثر و رسوخ بڑھ گیا۔ لبنان میں ایران کی حمایت سے حزب اللہ تنظیم مزید مضبوط ہوگئی ۔ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ ایران کے بڑھتے ہوئے علاقائی کردار سے عرب بادشاہوںکو تشویش لاحق ہوئی اور اسرائیل کو بھی ۔ اس مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کی غرض سے عرب ممالک اور اسرائیل میں قربت بڑھنے لگی۔یمن میں ایران کے حامی حوثی قبائل کی بغاوت اور عراق سے امریکی فوجوں کے انخلا کے منصوبے عرب حکمرانوں کے لیے بڑی پریشانی کے عوامل ہیں۔ عرب حکمرانوں کے احساس عدم تحفظ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ آٹھ دس برسوں میں تیل پیدا کرنے والے عرب ملکوں کی تیل سے آمدن بھی ایک تہائی رہ گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کو معاشی سہولتیں دیکر قابو میںرکھنا بادشاہوںکے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔کئی عرب ملکوں میں حکمرانوں کامذہبی مسلک کچھ اور ہے جبکہ اُنکی آبادی کا بڑا حصہ کسی اور مسلک سے تعلق رکھتا ہے جسے طاقت کے زور پر دبا کر رکھاگیا ہے۔ عرب بادشاہ اپنے ملکوں میں بڑی‘ مضبوط فوج بھی نہیں رکھتے کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ فوجی سربراہ انکا تختہ الٹ کر خود اقتدار نہ سنبھال لے۔ زیادہ تر عرب ممالک اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے امریکہ پر انحصار کرتے ہیں جس کے بیشتر ملکوں میں فوجی اڈے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے دفاع میں طویل عرصہ تک پاکستان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ اسکی اپنی مقامی آبادی مجموعی آبادی کا صرف بارہ فیصد ہے۔باقی سب لوگ غیرملکی ہیں جو وہاں کام کاج کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ جنوبی ایشیا سے‘ تقریبا ساٹھ فیصد۔ صرف بھارت سے تعلق رکھنے والے افرادآبادی کا اڑتیس فیصد ہیں۔ ایرانی انقلاب کے بعد سے عرب شاہی خاندان اسرائیل سے زیادہ ایران کو اپنے لیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیںاور اب ترکی کو بھی۔مشرق وسطیٰ کی علاقائی سیاست میںابوظہبی اورجدہ اتحادی ہیں جبکہ قطر کا ترکی کے ساتھ اتحاد و اشتراک ہے۔ ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں کی ایک بڑی تحریک ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل دونوں اسکی حمایت کرتے ہیں۔ ترکی کے صدر طیب اردوان اور قطر کے حکمران نظریاتی طور پر اخوان المسلمین کے حامی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا شاہی خاندان اس تنظیم کے سخت خلاف ہے‘ اسے اپنا حریف سمجھتا ہے۔ دو ہزار سترہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر پابندیاں عائد کرکے اسکی ناکہ بندی کردی تھی۔ خدشہ تھا کہ قطر کے شاہی خاندان کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جائے گی لیکن ترکی نے اپنے ہزاروں فوجی قطر بھیج کر اس امکان کو ختم کردیا۔اسکے بدلہ میں دو ہزار اٹھارہ میں قطر نے طیب اردوان کی مدد کی۔ اس نے اردوان کو فوجی بغا ت کی سازش سے بروقت مطلع کردیا جسے ناکام بنادیا گیا۔انقرہ سمجھتا ہے کہ اس سازش کا مرکز متحدہ عرب امارات تھا۔ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات لیبیا میں حکومت کے باغی جنرل ہفتار کی حمایت اور مدد کررہے ہیں جبکہ ترکی اور قطر طرابلس میں قائم حکومت کی۔ جیسے ہی متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ‘ ترکی اور قطرکے وزرائے خارجہ بھاگم بھاگ طرابلس پہنچے جہاں انہوں نے لیبیا کی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخظ کیے جسکے تحت ترکی اور قطر لیبیا میںاپنی فوجیں تعینات کرسکیں گے۔ متحدہ عرب امارات نے امریکہ کے بغل بچہ اسرائیل کوباقاعدہ تسلیم کرکے علاقائی سیاست میں اپنی پوزیشن اور مضبوط کرلی ہے۔اب اسے امریکہ سے جدید ترین فوجی اسلحہ ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ چونکہ سعودی شاہی خاندان کے اندر اقتدار کی رسہ کشی چل رہی ہے ‘ امریکہ کوعرب دنیا میںبڑے اتحادی کے طور پرسیاسی طور پر نسبتاًایک مستحکم ملک کی ضرورت تھی، جو اسے متحدہ عرب امارات کی صورت میں مل گیا۔ایران اور ترکی کی بڑھتی ہوئی طاقت کے سامنے بھی امریکہ بند باندھنا چاہتا ہے ۔امارات اور اسرائیل کا اتحاداس کے لیے مددگارثابت ہوگا۔حال ہی میں چین اور ایران کے درمیان طویل مدتی تعاون کا معاہدہ سامنے آیا جسکے تحت چین ایران میںچار سو ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سے امریکہ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا کہ کہیں مشرق وسطیٰ کا پورا علاقہ اسکے چنگل سے نہ نکل جائے۔ امارات اور اسرائیل کا اتحاد قائم کرکے امریکہ نے خطہ میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اسرائیل کی موساد اور امریکہ کی سی آئی اے ملکر علاقہ میں فائیو آئی جیساانٹیلی جنس مرکز بناسکیں گی جسکی مدد سے مشرق وسطی‘ ایران‘ پاکستان اور چین تک کے علاقہ پر نظر رکھی جاسکے گی اور ان ملکوں کی اہم معلومات اکٹھی کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔ متحدہ عرب امارات اور ایران کو پینسٹھ میل چوڑا سمندر جدا کرتا ہے۔یُوں اب اسرائیل کے ماہر کارندے اور جدید ترین جاسوسی الیکٹرانک آلات ایران کے سر پہ ہوں گے-

  • شراب برآمدگی کیس :ہمیشہ قانون کی عزت کی اور عدالتوں کو فالو کیا آج ان ہی عدالتوں نے مجھے انصاف دیا ہے عتقیہ اوڈھو

    شراب برآمدگی کیس :ہمیشہ قانون کی عزت کی اور عدالتوں کو فالو کیا آج ان ہی عدالتوں نے مجھے انصاف دیا ہے عتقیہ اوڈھو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سئنیراداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد شراب برآمدگی سے متعلق کیس میں باعزت بری ہوگئیں اس حوالے سے اداکارہ نے کہا ہے کہ یہ کیس صرف مجھ سے متعلق نہیں تھا بلکہ مجموعی طور پر عدالتی نظام کے ذریعے انصاف حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ہر پاکستانی کا کیس تھا کہ وہ عدالتوں سے کیا امیدیں رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سئنیراداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی سے متعلق مقدمہ 9 برس 2 ماہ تک چلا اور اس مقدمے میں 210 پیشیاں ہوئیں جبکہ 16 ججز تبدیل ہوئے تھے۔

    عرب ویب سائٹ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جو فیصلہ آیا وہ عوامی مفاد میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کیس صرف مجھ سے متعلق نہیں تھا بلکہ مجموعی طور پر عدالتی نظام کے ذریعے انصاف حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ہر پاکستانی کا کیس تھا کہ وہ عدالتوں سے کیا امیدیں رکھتے ہیں۔

    سینئیر اداکارہ نے کہا کہ میں تو ہمیشہ عدالتوں کی عزت کرتی رہی ہوں اور قانون کو فالو کیا ہے۔ آج ان ہی عدالتوں نے مجھے انصاف دیا ہے۔

    عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یہ کیس کیسے بنا اس پر بات نہیں کروں گی میں صرف فیصلے پر ہی فوکس کروں گی کیونکہ میرے لیے مشکل اور اذیت سے بھرا ہوا وقت ختم ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے جن حالات کا سامنا کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے یہ کیس تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کیونکہ یہ ایک جھوٹا کیس تھا۔ جس میں درجن سے زائد جج تبدیل ہوئے دو سو سے زیادہ پیشیاں ہوئیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یہ زیادتی تو تھی کہ مجھے اتنا عرصہ اذیت سے گزرنا پڑا لیکن جن جج صاحب نے آج فیصلہ دیا ان کی تعریف بھی بنتی ہے۔ یہ بھی وہی عدالت ہے۔

    کیس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس کیس کے پیچھے کرداروں کے نام نہیں لینا چاہیں گی یہ میڈیا کہ ذمہ داری ہے کہ ان سے بات کرے کہ آپ نے ایک خاتون پر یہ ظلم کیوں کیا ہے۔

    عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو وہ یقین رکھیں کہ عدالتوں سے انصاف ملتا ہے اس کا ثبوت میرا خود کا کیس ہے میرے خلاف اختیارات کا غلط استعمال ہوا تھا آج عدالت نے اس کا بھی جواب دیتے ہوئے مجھے انصاف دے دیا ہے۔

    خیال رہے راولپنڈی کی ایک سول عدالت نے عتیقہ اوڈھو کو دو بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا ہے یہ فیصلہ سنانے میں 9 سال 2 ماہ اور 14 روز کا وقت لگاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذٰا اُنہیں بری کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا-

    اداکارہ عتیقہ اوڈھو،شراب کیس،9 برس بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  • عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث احد رضا میر کا تھیٹر پلے موخر

    عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث احد رضا میر کا تھیٹر پلے موخر

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و مقبول اداکار احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر عالمگیر وبا کورونا کے باعث لندن میں ہونے والے تھیٹر کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :احد رضا میر نے سماجی رابطی کی ویب سائٹ سوشل نسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی وبا کے باعث رواں سال برطانیہ میں تھیٹرنہیں کر سکیں گے-
    https://www.instagram.com/p/CEJ6iPnprmW/
    احد رضا میر نے لکھا کہ ہونا یا نہ ہونا ، بدقسمتی سے اس سال ہم تھیٹر نہیں کریں گے،روز تھیٹر اور میں نے ہملیٹ کی تیاری کو اگلے سال تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    احد رضا میر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تھیٹر کا یوں موخر کیا جانا ایک عجیب تجربہ ہے لیکن ہم سب مل کر شیکسپیئر کے لفظوں کا جادو جگانے کیلئے جلد ملیں گے۔

    اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں دی جانے والی محبت کے لئے میرے تمام مداحوں کا شکریہ۔

    خیال رہے کہ ہیملٹ عظیم انگریزی مصنف اور ناول نگار ولیم شیکسپیئر کی تصنیف ہے جسے روز تھیٹر کی جانب سے لندن میں پیش کیا جانا تھا لیکن اب اسے 2021 تک موخر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر نے گزشتہ سال جون میں کینیڈا میں ہونے والی ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں بہترین انٹرنیشنل تھیٹر اداکار کا ایوارڈ جیتا تھااحد کو یہ ایوارڈ مقبول تھیٹر پلے ’ہیملٹ اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں بہترین پرفارمنس پر دیا گیا تھا-

  • محسن عباس حیدر نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی

    محسن عباس حیدر نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر نے خود کی اور ماڈل نازش جہانگیر کی گرفتاری کی خبر کی تردید کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے انسٹاگرام پوست میں بتایا تھا کہ آخر کارمجھے اور میرے بیٹے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ایک طویل قانونی جنگ کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران مجرم قرار دیتے ہوئے محسن اور ماڈل نازش جہانگیر کوگرفتار کرلیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEKjAsdJldr/
    رپورٹ کے مطابق محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ ان کے سابقہ شوہر اور نازش جہانگیر دونوں ان کے خلاف جعلی ویڈیوز اور جعلی پوسٹس وائرل کر کے انہیں سوشل میڈیا پر بلیک میل کر رہے ہیں۔

    فاطمہ سہیل کے مطابق اُن کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جمعہ کے روز کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے محسن عباس اور ان کی دوست معروف ماڈل نازش جہانگیر کو اُن کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

    فاطمہ سہیل کا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ بہت جلد انصاف مل جائے گا میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    دوسری جانب محسن عباس حیدر نے نازش جہانگیر کے ساتھ آئس کریم کھاتےہوئے تصویریں شیئر کیں جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے گرفتاری سے متعلق سوالات پوچھے۔
    https://www.instagram.com/p/CEKVxboMec0/
    مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے محسن عباس نے کہا کہ وہ جیل میں نہیں جِم میں ہیں

    صارف نامی صارف کا جواب دیتے ہوئے محسن نے لکھا کہ اُن کی سابقہ اہلیہ یہ سب محض سستی شہرت کے لیے کررہی ہیں۔

    محسن عباس انسٹاگران سکرین شاٹ
    سحرش نے اپنے کمنٹ میں فاطمہ سہیل کی جگہ غلطی سے عائشہ سہیل لکھا تھا جس کی نشاندہی کرتے ہوئے محسن عباس نے لکھا کہ سحرش آپ کو اُن کا نام تک یاد نہیں ، کتنی غط بات ہے یہ۔


    محسن عباس انسٹا گرام سکرین شاٹس
    بعد ازاں محسن نے جم میں ورک آؤٹ کرتے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا کہ وہ ورک آؤٹ کررہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CELecUJAhLN/
    یاد رہے کہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔اس سے قبل فاطمہ سہیل کی شکایت پر محسن عباس کو لاہور میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔

    مسجد وزیر خان کیس:کراچی سٹی کورٹ میں رقص کی تصاویر اور مسجد کی انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع