Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • علی ظفر کے مداح نے انہیں ہالی وڈ سُپر سٹار ٹام کروز سے مشابہہ قراردیا

    علی ظفر کے مداح نے انہیں ہالی وڈ سُپر سٹار ٹام کروز سے مشابہہ قراردیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ، اداکار اور سماجی کارکن علی ظفر کے ایک مداح نے انہیں ہالی وڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز سے مشابہہ قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ سعید نامی ایک صارف نے علی ظفر اور ٹام کروز کی نکول کڈمین کے ہمراہ لی گئی تصویر کا کولاج شئیر کیا-

    تصویر شئیر کرتے ہوئےعلی ظفر کے مداح حمزہ سعید نے اُنہیں ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا نکول کڈمین کے ہمراہ کھڑے شخص آپ ہیں؟

    مداح کے اس ٹویٹ پر گلوکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نہیں یار، ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والی ایموجی کااستعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ٹام کروز سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر خوش ہوئے ہیں۔
    https://twitter.com/HamzaaaSaeed/status/1296902579708997632?s=20
    علی ظفر اور ٹام کروز کی تصویر کو علی ظفر کے مداح خوب پسند کررہے ہیں اور مداح بھی اتفاق کررہے ہیں کہ دونوں اپنی خوبصورتی اور شخصیت میں کافی ملتے جُلتے دکھائی دیتے ہیں۔


    https://twitter.com/anjumtariq6/status/1296936358452301826?s=20
    https://twitter.com/Alishba08688963/status/1297079279122034688?s=20

    علی ظفر کے خلاف کوئی کیس نہیں یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ حقوق نسواں کی علمبردار تنظیمیں دوسروں کے حقوق غضب کررہی ہیں اور بدنام کرنے کی مہم کا حصہ بن رہی ہیں

    علی ظفر کے خلاف پروپیگنڈہ پر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر کو کھری کھری سنا دیں

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کا علی ظفر کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر شدید ردعمل

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

  • دیو سائی میدان کتنا بڑا ہے؟ سفر بلتستان ندیم اعوان کے قلم سے

    دیو سائی میدان کتنا بڑا ہے؟ سفر بلتستان ندیم اعوان کے قلم سے

    دیو سائی میدان کتنا بڑا ہے؟ سفر بلتستان ندیم اعوان کے قلم سے

    بچپن میں پریوں اور دیو کی کہانیاں پڑھا کرتے تھے۔ اندازہ تھا دیو بہت بڑی جسامت کا ہوتا ہے۔

    یہ اندازہ دیو سائی کا بھی تھا کہ یہ دنیا کی چھت ہے اور بہت بڑا میدان ہے۔ مگر کتنا بڑا؟؟؟

    چلم چوکی کراس کرنے کے بعد جب دیو سائی پہنچے تو سب سے پہلا سوال یہی ذھن میں آیا۔

    گاڑی میں یہی موضوع شروع ہوگیا
    کتنا ایکڑ ہوگا؟
    سینکڑوں ایکٹر ہوگا اسی لیے تو امریکا کی اس پر نظر ہے۔
    گاڑی کا میٹر دیکھیں سفر کے اختتام پر کلو میٹر نکل آئیں گے۔
    مگر بھیا ہم تو ایک سیدھ میں سفر کررہے ہیں اس کا پھیلاو بھی تو بہت ہے۔
    اندازہ کریں اگر اسٹیڈیم بنایا جائے سو اسٹیڈیم بن جائیں گے۔
    جانے دو بھائی سو تو کچھ بھی نہیں یہ تو بہت بڑا ہے

    کتنا بڑا؟ اس سوال کا جواب تو گوگل چاچا سے ہی مل سکتا ہے مگر اس وقت سگنل ندارد۔

    دماغ میں اٹکے سوال کے ساتھ سفر جاری تھا اور دیو سائی کا حسن آنکھوں میں سمو رہے تھے۔

    سطح سمندر سے 13500 فٹ بلندی پر جہاں درخت ختم ہوجاتے ہیں اور سال کے 8 ماہ برف رہتی ہے۔ قدرت کا حسین شہکار ہے۔


    یہاں کا موسم بے ایمان ہے۔ اچانک بدل جاتا ہے۔ آسمان پر تیرتے بادل مصور کائنات کی حمد بیان کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

    اسکردو پہنچ کر سگنل کیا آئے سمجھیں جان میں جان آئی۔ موبائل پر سرچنگ شروع کی۔ دیو سائی کا رقبہ 3 ہزار مربع کلو میٹر سامنے آیا۔

    اسلام آباد 220، پشاور 215، راولپنڈی 259، ملتان 286، فیصل آباد 1300، لاہور 1772 مربع کلو میٹر ہیں۔

    پاکستان کاصرف ایک شہر کراچی دیو سائی سے بڑا ہے جس کا رقبہ 3780 مربع کلو میٹر ہے۔

    تو ہم سمجھانے کے لیے کہ سکتے ہیں دیو سائی تقریبا کراچی کے برابر ہے۔ اب کراچی والے ذرا تخیلات میں کھو کر گلشن حدید سے یوسف گوٹھ اور کیماڑی سے سرجانی ٹاون کا سفر کریں۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، کھڈے اور بارش کے پانی سے گزر کر خود کو دیو سائی پر محسوس کریں

  • مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا  نادیہ جمیل

    مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا نادیہ جمیل

    پاکستانی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ انہیں خود پر فخر ہے کہ میں نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کینسر نے انہیں بہت مضبوط عورت بنادیا ہے-

    باغی ٹی وی :نادیہ جمیل ایک اچھی اداکارہ اور سماجی کارکن ہیں وہ خود بچپن میں ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں لہذا وہ ان بچوں کے لیے کام کرتی ہیں جنہیں بچپن میں ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    کچھ عرصے سے نادیہ جمیل بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑرہی تھیں اوروہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں لیکن اس دوران انہوں نے جن جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کیا اس حوالے سے اپنے تجربات بیان کئے ہیں تاکہ ان کی کہانی سن کر ان تمام لوگوں کو حوصلہ ملے جو بدسلوکی، ہراسانی، ڈپریشن اور کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہے ہیں۔
    حال ہی میں نادیہ جمیل نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینسر سے لڑنے کے دوران ایک وقت ایسا آیا کہ انہوں نے زندگی سے مکمل طور پر ہار مان لی تھی اور خودکشی کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنہیں کرسکیں ۔

    نادیہ جمیل نے بتایا کہ جب میرے بال کاٹے گئے تواس وقت میں بہت روئی اور جب میں نے پہلی بار اپنا گنجا چہرہ آئینے میں دیکھا تو میری ریڑھ کی ہڈی سیدھی ہوگئی کیونکہ مجھے بہت مضبوط عورت نظر آئی اورمجھے خود پر بہت فخر محسوس ہوا۔

    نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ کینسرکے اس کٹھن سفرنے مجھے بہت مضبوط بنایا ہے۔ اب جب میں کاجل لگاتی ہوں تو مجھے میری آنکھیں اچھی لگتی ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا مداحوں کو اپنی فیملی قراردیتے ہوئے کہا کہ کینسرکے اس پورے سفر کے دوران میری اس فیملی نے میرا بہت خیال رکھا اورمیری ہمت بڑھائی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والے محبت بھرے پیغامات پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

    نادیہ جمیل بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئیں

    نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں

  • ہماری تہتر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا ادارہ نہیں بنا یا جہاں سے لوگ صحیح معنوں میں کام سیکھ کر نکلیں  ثروت گیلانی

    ہماری تہتر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا ادارہ نہیں بنا یا جہاں سے لوگ صحیح معنوں میں کام سیکھ کر نکلیں ثروت گیلانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز چڑیلز کی مرکزی داکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ شائقین کی جانب سے سیریز کے لئے پسندیدگی اور اچھا ردعمل دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں-

    باغی ٹی وی : عرب ویب سائٹ اردو نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو مییں ثروت گیلانی نے بتایا کہ عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ویب سیریز خواتین کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CD6Sx4ajJb2/
    https://www.instagram.com/p/CDlTo0kjErf/
    ثروت گیلانی نے اپنے کرئیر میں نبھائے گئے کرداروں کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ مرکزی کردار ہی نبھائے ہیں مثبت اور منفی کرداروں کے علاوہ مزاحیہ اداکاری بھی کی ہے لیکن اس ویب سیریز میں کام کرنے کا تجربہ بالکل ہی الگ ہے اس کی شوٹنگ میں خاصا وقت لگا-
    https://www.instagram.com/p/CEOYMjVjbsG/
    فلم ’کیک‘ چھوڑنے کے سوال پر ثروت گیلانی نے بتایا کہ اس فلم میں انہیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ پر کام نہ کر سکیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDRb95ODeJR/
    اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حمزہ کو فلم کرنے کے بعد محسوس ہوا کہ انہیں وہ فلم نہیں کرنی چاہیے تھی انہوں نے اس بارے میں مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی برائی ہے لہذا ایسی باتوں کو کھینچنے کے بجائے انہیں جہاں ہیں وہیں روک دینا چاہیے۔

    ایوارڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے شکوہ کیا کہ باصلاحیت فنکاروں کو کیریئر کی دو دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ایوارڈ نہیں ملتا ہے نادیہ افغان کے بارے میں بات کی کہا کہ وہ بہت ہی عمدہ آرٹسٹ ہیں، ان کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہیں پندرہ، بیس سال کے کیریئر کے بعد کچھ عرصہ پہلے ہم ٹی وی کی طرف سے ایوارڈ ملا ہے-

    ثروت نے کہا کہ اگر میں اپنی بات کروں تو میں نے بھی 15 برسوں میں بہت اچھا کام کیا ہے کئی بار تو ایسا ہوا ہے کہ میری کوئی پرفارمنس لوگوں میں بہت مقبول ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ اس بار تو آپ کا ایوارڈ پکا ہے،لیکن مجھے ایوارڈ نہیں ملا۔

    ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ دینے کے لیے صحیح آرٹسٹ کا صحیح وقت پر انتخاب کیا جانا بہت ضروری ہے لیکن یہاں پر سوشل میڈیا پر جس کے فالورز کی تعداد زیادہ ہیں اس کو ایوارڈ دے دیا جاتا ہے میرے خیال میں صحیح آرٹسٹ کی پہچان ہی انڈسٹری کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکتی ہے۔

    انہوں نے فلم میں ڈرامے کے تاثر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے لوگ ہی سینما کی بحالی کر رہے ہیں اداکار پروڈیوسر ڈائریکٹر سبھی ٹی وی ڈراموں سے فلموں کی طرف جا رہے ہیں-

    اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری تہتر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا ادارہ نہیں بنا کہ جہاں سے لوگ صحیح معنوں میں کام سیکھ کر نکلیں ٹی وی ڈرامے بنانے والے کی فلم اور ایک ادارے سے پڑھ کر آئے ہوئے کی بنائی ہوئی فلم میں یقیناْ زمین آسمان کا فرق ہوگا-

    ثروت گیلانی نے بتایا کہ وہ صبا قمر، نادیہ افغان اور سجل علی کی اداکاری سے بہت متاثر ہیں یہ سب حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی اداکاری تو پسند ہے ہی آواز بھی بہت پسند ہے۔ میرے حساب سے میری آواز میرا اثاثہ ہے۔

    واضح رہے کہ ’چڑیلز‘ کو رواں ماہ 11 اگست کو زی فائیو کے زندگی چینل پر آن لائن ریلیز کیا گیا تھا ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردی گئیں تھیں جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-
    ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • پولیس نے چار روز کی مکمل تفتیش کے بعد  فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا کی موت کو خودکشی قراردیا

    پولیس نے چار روز کی مکمل تفتیش کے بعد فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا کی موت کو خودکشی قراردیا

    پولیس نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی موت کو خودکشی قرار دیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی موت کو خودکشی قرار دیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی نے اپنے دوست جنید کے تشدد سے تنگ آ کر خود کو مارا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کی پراسرار موت کے حوالے سے چار روز سے جاری پولیس تفتیش مکمل کرلی گئی ہے –

    ایس ایس پی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ ماہا علی کو پستول فراہم کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،نائن ایم ایم پستول سعد صدیقی کی ملکیت تھی جو ماہا علی کے مانگنے پر تابش قریشی نے لے کر دی۔

    ایس ایس پی کے مطابق ڈاکٹر ماہا نجی ہسپتال کی ڈیوٹی سے واپس آئی تو کافی ڈیپریشن میں تھی ماہا علی بہن کے ساتھ کمرے میں لیٹی تھی والد آصف شاہ بھی آ کر اسی کمرے میں بیڈ پر لیٹ گئے-

    ایس ایس پی کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی بہانے سے باتھ روم میں گئی دروازہ بند کرکے شاور چلا دیااورباتھ روم میں دیوار کے ساتھ بیٹھ کر کنپٹی پرپستول سے گولی ماری گولی کی آواز سن کر والد بھاگا، شور مچایا، بیٹی کے ساتھ مل کر باتھ روم کا دروازہ توڑا تو دیکھا کہ باتھ روم میں چلتے شاور کے نیچے ماہا خون میں لت پت تھی-

    ڈاکٹر ماہا کے والد نے پولیس کو کال کی ڈاکٹر ماہا علی شاہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران ہی چل بسیں-

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی شاہ شدید ڈپریشن کا شکار تھی خود کو مارنے کی باتیں کرتی تھی-

    اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا

  • بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ بالی وڈ اداکار اس کا ساتھ دیں

    بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ بالی وڈ اداکار اس کا ساتھ دیں

    بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چاہتی ہے کہ بالی وڈ اداکار اس کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے اس کا ساتھ دیں۔

    یہ انکشاف خلیجی اخبار گلف نیوز کے سواتی چترویدی کے مضمون میں کیا گیا ہے جس کے مطابق بی جے پی چاہتی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار یا تو اس کے ایجنڈے پر چلیں یا پھر حکومت اور اس کے سوشل میڈیا ٹرولز کے حملوں کے لیے تیار ہوجائیں۔

    مضمون میں سواتی چترویدی نے اداکار عامر خان کی ترک خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات کا حوالہ دیا ہے کہ تُرک خاتون اول سے ملاقات کے بعد عامر خان کے خلاف بھارتی سوشل میڈیا پر بدترین مہم چلائی جا رہی ہے-عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے لیے ترکی میں ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے-

    سواتی چترویدی بھارت میں بی جے پی کی ٹرول سیاست پر ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں انھوں نے لکھا ہے کہ عامر خان کے قریبی ذرائع کے مطابق عامر خان بی جے پی ٹرولز کے ردعمل پر حیران ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ بھارت اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

    ان کے مطابق ترک خاتون اول سے ان کی ملاقات صرف اظہار تشکر کے لیے تھی۔

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

    بالی وڈ اداکار عامر خان نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے پاکستانی اداکار عمیر رانا کا دعوٰی

  • سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کوکرارا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماضی کے بالی وڈ کے مشہور گانے کے بول شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کا پیغام دیا ہے –
    https://www.instagram.com/p/CEMQNljBGZy/
    اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ ارے میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اپنے کام سے کام رکھیں۔

    ماہرہ خان کی اس پوسٹ کو جہاں مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے وہیں ساتھ اداکارہ زارا نور عباسی اور گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل و اداکار شہباز شگری نے بھی اس پوسٹ کو سراہتے ہوئے رد عمل دیا-

    زارانور عباسی نے لکھا کہ آپ نےدل کی بات کہہ دی ہے-جبکہ آئمہ بیگ نے ہنستے ہوئے ماہرہ کی اس پوسٹ کی تعریف کی-
    https://www.instagram.com/p/CEJrP8JhzCv/
    اس سے قبل اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان نے اپنے دوست عاصم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام لکھا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا-

    بیماری سے بیزاری کیوں ؟مریض کو دوا دیں، طعنہ نہیں سونیا حسین

    نعمان اعجاز کا تنہائی کا شکار لوگوں کا دلچسپ مشورہ

    حنا الطاف نے مداحوں کومثبت رہنےاور آسان زندگی گزارنے کی ٹپس بتا دیں

  • نور ظفر خان کی یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ساتھ تعلقات کے بارے افواہوں کی تردید

    نور ظفر خان کی یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ساتھ تعلقات کے بارے افواہوں کی تردید

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نور ظفر خان نے یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اپنے مبینہ تعلقات کے بارے میں افواہوں کی تردید کر دی ہے-

    باغی ٹی وی:اداکارہ نور ظفر خان پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی چھوٹی بہن ہیں، جنہوں نے 2015 میں ڈرامہ ’پریت نہ کریو کوئی میں نورالعین کے کردار سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ نور ظفر خان آخری بار ہم ٹی وی کے ڈرامہ بھرم میں نور کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/B7bLbo3HJ5z/
    https://www.instagram.com/p/B65c_yzHpU1/
    https://www.instagram.com/p/B8bJyn_HsJZ/
    اداکارہ نور ظفر خان اور شاہ ویر جعفری کی دوستی کے چرچے اس وقت ہر زبان زد عام ہوئے جب گزشتہ دنوں نور ظفر کی شاہ ویر جعفری کے ساتھ گھومتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جبکہ دونوں نے حال ہی میں پاکستان کے ایک ٹالک شو میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

    25 سالہ اداکارہ نور ظفر خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اپنے مداحوں کے لیے ’آسک می کوئسچن‘ سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس پر نور ظفر خان سے اُن کے مداحوں کی جانب سے کئی سوال کئے گئے ۔

    نور ظفر خان کے ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اُن میں اور شاہ ویر جعفری میں تعلقات ہیں؟

    جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ نہیں ، شاہ ویر جعفری اُن کے دوست اور بھائی ہیں ۔

    نور ظفر خان کے ایک مداح نے ان سے ان کا پسندیدہ کام پوچھا کہ کونسا ہے؟ جسپر اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا پسندیدہ کام کھانا اور سونا ہے-

    ایک مداح نے نور ظفر سے سوال کیا کہ وہ اسکرین پر اب کب نظر آئیں گی ؟جس پر اُن کا کہنا تھا کہ بہت جلد وہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

    نور ظفر نے ایک مداح کے ان کی سکن کئیر اور روٹین کے بارے کھ شئیر کرنے پر پر کہا کہ وہ اپنی اسکن کیئر روٹین اور خود سے متعلق معلومات اپنے مداحوں سے شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب چینل بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

    خیال رہے کہ نور ظفرخان نے ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات میں نظر آئیں۔ 2015 میں ڈرامہ ’پریت نہ کریو کوئی میں نورالعین کے کردار سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے2017 میں رومانٹک ڈرامہ ‘گستاخ عشق’ میں اپنے کردار سے شناخت حاصل کی بعد ازاں عاصم اظہر کے ساتھ اردوکی پہلی مختصر فلم ‘نور’ میں نور کے کردار میں نظر آئیں اور انہوں نے ‘تو دل کا کیا ہوا’ میں زویا کا کردار بھی ادا کیا اور ایک خصوصی فلم بنائی۔ انجلین ملک کی انٹریولوجی سیریز ‘کبھی بند کبھی باجا’ میں جلوہ گر ہوئیں-

    نور ظفر خان آخری بار ہم ٹی وی کے ڈرامہ بھرم م میں نور کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    محسن عباس حیدر نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی

    اسرا بلجیگ پر نہیں بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی ، ژالے سرحدی نے اپنے سابقہ بیان پر وضاحت دے دی

    بیماری سے بیزاری کیوں ؟مریض کو دوا دیں، طعنہ نہیں سونیا حسین

  • قتل کی دھمکیوں کے بعد پوجا بھٹ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا

    قتل کی دھمکیوں کے بعد پوجا بھٹ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا

    رواں برس جون کو بھارتی نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کرنے کے بعد آنجہانی اداکار کے مداحوں اور معروف بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بالی میں اقربا پروری کے خلاف نئی بحث کا آغاز ہو ا جس میں دیگر بالی وڈ شخصیات کے ساتھ فلمساز اور ڈائریکٹر مہیش بٹ کو بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے معروف فلمساز اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ سوشانت کیس میں اُس وقت تنقید کی زد میں آئے جب سوشانت کی گرل فرینڈ ریحا چکربورتی کے ساتھ ہونے والے واٹس ایپ چیٹ اور تصاویر منظر عام پر آئیں-

    سوشانت سنگھ کی موت کے بعد مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی اور معرف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی بھارتی عوام نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انسٹاگرام پر ان فالو کیا جبکہ مہیش بھٹ اور ریحا چکر بورتی کی تصاویر اور واٹس چیٹ منظر عام آنے کے بعد مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی اور ماضی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے فلم ساز پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ انھیں ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجان سے مارنے اور عصمت دری کا نشانہ بنانے پر مبنی دھمکیاں پر موصول ہورہی تھیں-

    رپورٹس کے مطابق پوجا بھٹ نے اس صورتحال سے جب انسٹاگرام کو آگاہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے گائیڈ لائن کے خلاف نہیں ہے جس پر پوجا نے ایک حوالہ شیئر کیا اور تحریر کیا کہ اگر ان کے پرستار ان کی زندگی کے بارے میں جاننا چاہیں گے تو وہ انھیں فالو کرنے کی درخواست کرین گے۔

    پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ میرے پاس نہ تو وقت ہے اور نہ ہی اتنی طاقت یا دلچسپی کہ میں نفرت کرنے والوں سے نفرت کروں میں محبت کرنے والوں سے محبت کرنے میں بہت مصروف ہوں۔

    جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک کیپشن میں اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرنے کے فیصلے پر وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ انسٹاگرام یوں لگتا ہے ک ایک ایسی جگہ بن چکا ہے جہاں کوئی بھی گمنام شخص یا کوئی اور کسی کے بھی خلاف بے ہودہ جملے عصمت دری کی دھمکی یا جان سے مارنے کی بات کرسکتا ہے-

    پوجا بھٹ نے مزید لکھا کہ میں عمومی طور پر اس قسم کے لوگوں کو نظر انداز کرتی تھی لیکن کوئی آپ کو یا آپ کے خاندان کو مارنے کی دھمکی دے جس پر مجھے مشورہ دیا گیا کہ میں انھیں بلاک کردوں۔

    فلمساز نے لکھا کہ تاہم اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ میں اس طرح ان سارے لوگوں کو بھی بلاک کردوں جو مجھے مثبت انداز میں تبصرے بھجواتے ہیں تاہم اب میں نے یہ کیا ہے کہ اپنے اکاؤنٹ کو ہی پرائیویٹ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا انکشاف

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب…

    انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

    خوشی, آسودگی, سکون اور خودکشی!!! سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق لکھا گیا بلاگ…

  • نعمان اعجاز کا تنہائی کا شکار لوگوں کا دلچسپ مشورہ

    نعمان اعجاز کا تنہائی کا شکار لوگوں کا دلچسپ مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر معروف اداکار نعمان اعجاز نے تنہائی کا شکار لوگوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکار نعمان اعجازسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کبھی بھی آپ خود کو تنہا محسوس کریں تو لائٹ بند کریں اور ایک ہارر فلم دیکھ لیں-
    https://www.instagram.com/p/CD85_CYJL6l/
    اداکار نے کہا کہ ایسا کرنے کے بعد آپ کو ہمیشہ محسوس ہوگا کہ جیسےکوئی آپ کے پیچھے کھڑا ہے

    خیال رہے کہ نعمان اعجاز اکثر و بیشتر اپنی تصویروں کے ساتھ دلچسپ،پُرمزاح، فکر انگیز کیپشن تحریر کر رہے ہیں مداح بھی اپنے پسندیدہ اداکار کی جانب سے کیپشن پڑھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں اور اپنا ردعمل بھی دیتے ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے، کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔

    پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا نعمان اعجاز

    زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

    یوٹیوب پر قرآنی سورتوں اور آیتوں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود