Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حنا الطاف نے مداحوں کومثبت رہنےاور آسان زندگی گزارنے کی ٹپس بتا دیں

    حنا الطاف نے مداحوں کومثبت رہنےاور آسان زندگی گزارنے کی ٹپس بتا دیں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سولاون کے جواب دیتے ہوئے انہیں زندگی میں مثبت رہنے کی ٹپس بتائیں-

    باغی ٹی وی :رواں برس مئی میں لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ،گلوکار اور میزبان آغا علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حنا الطاف سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر بیشتر اپنی اور اپنے شوہر آغا علی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

    حنا الطاف کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لیے ’آسک می کوئسچن‘ سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس پر حنا الطاف نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے۔

    حنا الطاف کی ایک مداح کی جانب سے اُن سے پوچھا گیا کہ حنا ہر وقت اتنا مثبت کیسے رہتی ہیں ؟


    جس پر حنانے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے جو پیار اور عزت دے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُسے پیار اور عزت لوٹائیں اور اگر کوئی اُن کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آتے ہیں تو اُن کی زندگی میں ایسے لوگوں کی حیثیت ہی نہیں ہے۔

    ساتھ ہی حنا الطاف نے مداح کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آسان زندگی گزارنے کا سادہ ترین فارمولا ہے ابھی سے پکڑ لیں ۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات پرحنا الطاف نے کہا کہ نہ نہ جی اُن کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو ،پیار اور محبت کی شادی ہے اور وہ اپنی شادی کے بعد سے بہت زیادہ خوش اور پر سکون زندگی گزار رہی ہیں اس کے لئے جتنا اللہ کا شُکر ادا کریں کم ہے-


    حنا نے مداحو ں کے مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں اپنی چیزیں رکھ کر بھول جانے کی عادت بہت بری لگتی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ اُن کا بہت جَلد ایک نیا ڈرامہ جیو انٹرٹینمنٹ پر آنے والا ہے۔


    واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف رواں برس لاک ڈاؤن کے دوران مئی میں رمضان المبارک جمعۃالوداع کے دن اداکار ، گلوکار آغا علی کے ساتھ اچانک سادگی سے شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا-

    آغا علی نے نیلم منیر اور پشتون زبان سے متعلق تبصرے کی پانچ سال پُرانی ویڈیو پر معافی مانگ لی

    آغا علی کا اہلیہ حنا الطاف سے موٹی نہ ہونے کا وعدہ لینے کے بیان پر علی گل پیر کی طنزیہ پیروڈی سوشل میڈیا پر وائرل

    آغا علی نے اہلیہ حنا سے شادی سے پہلے لئے گئے وعدے کی وضاحت دے دی

  • مسجد وزیر خان کیس:کراچی سٹی کورٹ میں  رقص کی تصاویر اور مسجد کی انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع

    مسجد وزیر خان کیس:کراچی سٹی کورٹ میں رقص کی تصاویر اور مسجد کی انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع

    کراچی سٹی کورٹ میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف درخواست گزار نے مسجد زیر خان لاہورمیں ویڈیو ریکارڈنگ کی رقص کی تصاویر اور مسجد انتظامیہ کے نام جمع کرادئیے۔

    باغی ٹی وی : کراچی سٹی کورٹ میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئیدرخواست گزار لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے وزیر خان مسجد میں صبا قمر اور بلال سعید کی ڈانس کرنے کی تصاویر اور مسجد انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع کرادئیے۔

    وکیل لیاقت علی خان گبول نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجد میں ڈانس کر کے مسجد کاتقدس کو پامال کیا۔

    سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر شدید رنج ہوا، اداکارہ صباء قمر ، بلال سعیدو دیگر نے مسجد کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کورٹ میں درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کیا ۔

    انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ صبا قمر، بلال سعید اور پروڈیوسر احمد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے مدعی لیاقت گبول ایڈووکیٹ کو مسجد وزیرخان کی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کے افسران کے نام پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مدعی لیاقت گبول ایڈووکیٹ کو مسجد وزیرخان کی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کے افسران کے نام پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت میں بھی صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد میں ویڈیوریکارڈنگ کرنے کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روکتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور دونوں فنکاروں کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

    صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

    مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

    مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے…

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں رقص کے حوالے سے محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

  • عاصم اظہر کے لئے یو ٹیوب کا اعزاز

    عاصم اظہر کے لئے یو ٹیوب کا اعزاز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن مل گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرا پنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشحبری شئیر کی کہ انہیں یو ٹیوب کی جانب سے سلور بٹن بھیجا گیا ہے-

    عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں شئیر کی گئی مختصر سی ویڈیو میں اپنے مداحو ں کو سلور بٹن سے متعلق بتایا کہ اس کو آئے ہوئے کافی دن ہو گئے ہیں لیکن کبھی شیئر نہیں کیا ہے۔

    گلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر جلد ہی 1 ملین سبسکرائبرز ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں اوی گاڑی میں موجود ہیں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 2020 بہت برا سال رہا ہے جبکہ انہوں نے اپنے 5 پسندیدہ ترین گانے ریلیز کئے ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CEExoN9lJpC/
    پوسٹ میں عاصم اظہر نے اپنے گانوں کی فہرست بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ اُنہیں عاصم کا کونسا گانا اچھا لگا ؟

    گانوں کی فہرست:
    1:ہمراہ
    2:تم تم
    3:سوہنیا
    4:عشقیہ
    :سسی

    عاصم کی اس پوسٹ پرجہاں اُ ن کے مداحوں گانوں کی تعریفیں کین اوراپنے پسندیدہ گانے بتائے گئے وہیں اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی اپنا پسندیدہ گانا بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کا پسندیدہ گانا سوہنیا ہے-


    عاصم اظہر انسٹاگرام سکرین شاٹس

    گلوکار ابرالحق کی یو ٹیوب پر بڑی کامیابی

  • ہمایوں سعید کا مداحوں کو ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ریلیز سے قبل ’دل لگی‘ ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ

    ہمایوں سعید کا مداحوں کو ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ریلیز سے قبل ’دل لگی‘ ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کو ڈرامہ سیریل’دل لگی‘ دیکھنے کامشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامے کے دوران لی گئی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے
    https://www.instagram.com/p/CEHym7Lnpk-/?igshid=xgvn00sezbn5
    اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل وہ بار بار دل لگی ڈرامہ دیکھ رہی ہیں۔

    انہوں نے مداحوں سے اس ڈرامے کے حوالے سے پوچھا کہ آپ میں سے کون دیکھ رہا ہے؟

    مہوش حیات نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا اس ڈرامے کا کوئی سیکوئل ہونا چاہئے؟ اگر آپ راضی ہوں تو ہاتھ اٹھائیں-

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر ہمایوں سعید نے پوسٹ میں پوچھ گئے سوالوں پر تو کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم یہ کہا کہ اوئے ہوئے یہ والی تصویر تم نے مجھے نہیں بھیجی مجھے دوسری بھیج دی رکو میں ابھی وہ شیئر کرتا ہوں-

    مہوش حیات انسٹا گرام سکرین شاٹ
    ساتھ ہی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے تصدیق شُدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہوش حیات کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی ہے اس تصویر میں بھی دونوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEH8Xv4pE0x/
    اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کیا جیسا کہ مہوش نے کہا آپ نے ڈرامہ ’دل لگی ‘دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا تو فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے ریلیز ہونے سے قبل دیکھ لیں۔

    مہوش حیات نے اس ہمایوں سعید کی اس پوسٹ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہماری یہ تصویر بہت پسند ہے۔

    ہمایوں سعید انسٹاگرام سکرین شاٹ

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

  • شنیرا اکرم کا تمیور اکرم کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

    شنیرا اکرم کا تمیور اکرم کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر تیمور اکرم کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تیمور اکرم وسیم اکرم اور ان کی پہلی اہلیہ ہما مفتی کے ہاں 1996میں پیدا ہوئے تھے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تیمور کی سالگرہ کے دن ایک یاد گار تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بیرون ملک مقیم تیمور کو خوبصورت پیغام کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی –
    https://www.instagram.com/p/CEJL_GsDcF8/
    شنیرا اکرم نے لکھا کہ اگر ابھی دنیا معمول کے مطابق چل رہی ہوتی تو اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے آپ ہمارے ساتھ یہاں موجود ہوتے۔

    انہوں نے نے لکھا کہ میرے بڑے بیٹے، دوست اور ایک مزاحیہ شخصیت کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

    شنیرا نے لکھا کہ تیمور ہمیں آپ کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم یہ جانتے ہیں ہیں آپ اس وقت محفوظ مقام پر خوش ہیں۔

    شنیرا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تیمور سے جلد ملنے کا وعدہ بھی لیا۔

    یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

    اس کے بعد وسیم اکرم نے 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

  • گلوکار  ابرالحق کی یو ٹیوب پر بڑی کامیابی

    گلوکار ابرالحق کی یو ٹیوب پر بڑی کامیابی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین اور میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار ابرارالحق کو یوٹیوب کا سلور پلے بٹن مل گیا۔

    باغی ٹی وی : معروف گلوکار اور سیاسی رہنما ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں یو ٹیوب کی طرف دے دیا گیا سلور پلے بٹن اٹھا رکھا ہے تصویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دیے جانے سے آگاہ کیا کہ انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن سے نوازا گیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEHsct1AS1g/
    پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللہ، آج میں نے یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن وصول کیا ہے۔

    ابرار الحق نے نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ یوٹیوب اپنے معروف مواد تیار کرنے والے افراد کو مختلف قسم کے پلے بٹن کے اعزاز سے نوازتا ہے یوٹیوب پلے بٹنز، یوٹیوب کرئیٹر ریوارڈ کا ایک حصہ ہوتے ہیں جو اس بات کا اعتراف بھی ہیں کہ مذکورہ بٹن حاصل کرنے والا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے۔یوٹیوب کی جانب سے اس پلے بٹن کے مجموعی طور پر 4 کٹیگری سلور، گولڈن، ڈائمنڈ اور کسٹم پلے بٹن شامل ہیں۔

    یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے۔

  • میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین اور نمبر ون پاکستانی ڈش ہے  ایسرا بلجیگ

    میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین اور نمبر ون پاکستانی ڈش ہے ایسرا بلجیگ

    مسلمانوں کی اسلا می فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو سپاہی ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ ایسرا بلجیگ نے پاکستانی بریانی کو اپنی نمبر ون ڈش قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : تُرک اداکارہ ایسرا بلجگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرال ہو رہی ہے جس میں تُرک اداکارہ پاکستانی مختلف ڈشز چکھنے کے بعد اپنا ردعمل دے رہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے ایسرا کو کھانے کیلئے پلاؤ دیا جاتا ہے جسے چکھنے کے بعد وہ اس کی تعریف تو کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی مرچوں کی زیادتی کا شکوہ بھی کرتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CELVoFdhvpz/?igshid=jcskwz8n380a
    پلاؤ کے بعد اداکارہ کو چکن کڑاہی کھانے کیلئے دی گئی اور کافی کوششوں کے بعد انہوں نے چکن کڑاہی ٹھیک تلفظ کی ساتھ بولا اور اس کا پہلا نوالہ لیتے ہی اسراء کے کانوں سے دھواں نکلنے لگ گیا انہوں نے کہا اس میں بہت مرچی ہے میں رونے والی ہوں۔

    کن کڑاہی پیش کئے جانے کے بعد اداکارہ کو گول گپے پیش کئے گئے گول گپے کھاتے ہیں ایسرا کو اس قدرمرچیں لگیں کہ انہوں نے فوراً پانی کا گلاس مانگا اور تیزی سے پیا۔

    اس کے بعد ایسرا کو کھانے کیلئے دال چاول پیش کئے گئے انہوں نے دال چاول کو بھی کافی کوششوں کے بعد بالکل ٹھیک تلفظ کے ساتھ بولا او ر خود بھی اپنی تعریف کی دال چاول کا پہلا نوالہ لے کر انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہےاسے کھاکر میں خوش ہوں مگر اس میں بھی مرچیں ہیں۔

    بعد ازاں ایسرا کو میٹھے میں کھانے کیلئے جلیبی دی گئی جسے دیکھتے ہی انہوں نے کہا کہ مجھے امید نہیں ہے کہ یہ کوئی میٹھی ڈش ہوگی اسے چکھنے کے بعد انہوں نے خوشی سے کہا واہ یہ تو میٹھا ہے یہ بہت اچھا ہے انہوں نے اسے ترکی کی ایک ڈش سے بھی ملایا کہ اس کا ذائقہ اس جیسا ہے۔

    جلیبی پیش کئے جانے کے بعد ایسرا کو پاکستان کی ہر دلعزیز اورمقبول ڈش بریانی پیش کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ بریانی چیز ہی ایسی ہے۔

    بریانی کھانے کے بعد ایسرا بلجیگ نے کہا کہ اب پتہ چلا کیوں یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے یہ تو بہت مزیدار ہے مجھے بہت پسند آئی ہے میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے بالکل یہ میری نمبر 1 ڈش ہے۔

    واضح رہے کہ ایسرا بلجیگ سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنگیز جوشقون نے گفگتو کے دوران پاکستان آنے کے حوالے سے کہاا کہ انہیں سب پاکستان آنے کا کہہ رہے ہیں دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور شاہد آفریدی سے کرکٹ کھیلنا سیکھیں گے اور پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کی بریانی بھی کھائیں گے-

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

    شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • بالی وڈ اداکار عامر خان نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے پاکستانی اداکار عمیر رانا کا دعوٰی

    بالی وڈ اداکار عامر خان نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے پاکستانی اداکار عمیر رانا کا دعوٰی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمیر رانا کا کہنا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بھارتی اداکار عامر خان نے ان کا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عامر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے-

    اس دوران عامر خان نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ ایمن اردگان سے ملاقات کی اور خاتون اول ایمان اردوان کی طرف سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کیں جس میں انہیں نئی فلم سے متعلق نئے لُک میں بھی دیکھا گیا تھا اور ان کے بالوں کا رنگ گرے تھا-

    ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد اداکار عمیر رانا نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران دعوٰی کیا کہ عامر خان نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے۔


    عمیر رانا نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب عامر خان کو مجھے کال کرنی چاہیے کیونکہ اب تو انہوں نے میر ہیر سٹائل بھی اپنا لیا ہے-

    داکار نے کہا کہ میں اس چیز پر ان کی تعریف کرتا ہوں اور عامر خان ہمیشہ سے ہی میرے پسندیدہ اداکار رہے ہیں-

    عمیر رانا نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب ترکی سے واپس آجائیں تو مجھے فون کریں۔

    خیا ل رہے کہ گذشتہ ہفتے اختتام پذیر ہونے والے پیار کے صدقے ڈرامہ سیریل میں عمیر رانا اور عامر خان کے حالیہ تصاویر کا جائزہ لیا جائے تو دونوں کے بالوں کا گرے رنگ ایک جیسا ہی ہے لیکن اسٹائل تھوڑا مختلف ہے۔

    خیال رہے کہ اداکار عمیر رانا نے حال ہی ‘ پیار کے صدقے ‘ نامی ڈرامے میں سرور کا منفی کردار ادا کیا تھا اور اس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

  • علی ظفر کے خلاف کوئی کیس نہیں یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ حقوق نسواں کی علمبردار تنظیمیں دوسروں کے حقوق غضب کررہی ہیں اور بدنام کرنے کی مہم کا حصہ بن رہی ہیں

    علی ظفر کے خلاف کوئی کیس نہیں یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ حقوق نسواں کی علمبردار تنظیمیں دوسروں کے حقوق غضب کررہی ہیں اور بدنام کرنے کی مہم کا حصہ بن رہی ہیں

    پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی وکیل نے خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم کو لکھے گئے خط کا جواب دے دیا-

    باغی ٹی وی : یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز، 23 کے لیے تمغہ شجاعت، 46 کے لیے تمغہ امتیاز، 7 کے لیے نشان امتیاز، 2 کے لیے ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، 2 کے لیے ستارہ پاکستان، 6 کے لیے ستارہ قائد اعظم، ایک کے لیے ستارہ خدمت، ایک کے لیے تمغہ پاکستان، ایک کے لیے تمغہ قائد اعظم جبکہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    صدر مملکت نے غیر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے ان میں گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔

    علی ظفر نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے لیے نامزدگی پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور نامزدگی کو بہت بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے فنکار نےپاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا ۔

    اس کے چند روز بعد اداکارہ عفت عمر نے سول ایوارڈز کی نامزدگی سے متعلق ایک تنقیدی ٹوئٹ کی تھی لیکن کسی کا نام نہیں لیا تھا۔

    عفت عمر نے لکھا تھا کہ صرف پاکستان میں یہ ممکن ہے کہ حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر ہراسانی میں ملوث شخص کو ایوارڈ دیاجائے۔


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس شخص کے حوالے سے بات کررہی ہیں تاہم لوگوں نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عفت عمر گلوکار علی ظفر کے بارے میں بات کررہی ہیں۔جس پر سوشمل میڈیا صارفین نے علی ظفر کی مایت کرتے ہوئے عفت عُمر کو خوب سُنائیں تھیں-

    جس کے بعد عورت مارچ، عورت آزادی مارچ، ویمن ایکشن فورم اور تحریک نسواں کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علی ظفر کو سول ایوارڈ دینے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا گیا تھا۔


    اس حوالے سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ہم پاکستانی معاشرے کو مزید مساوی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں کہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے اور کام کی جگہ پر تشدد کا خاتمہ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ موجودہ حکومت تمام سیاسی اداروں اور مشینری میں برابری اور انصاف کو شامل کرنے کے مینڈیٹ پر کام کررہی ہے اور پاکستانی خواتین، ٹرانس ویمن اور دیگر پسماندہ طبقات کے تحفظ ان کا خصوصی فرض ہے۔

    اس میں کہا گیا تھا کہ صدارتی دفتر کی جانب سے علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کے فیصلے پر ہمیں شدید تشویش ہے کیونکہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہیں اور اس حوالے سے مقدمات تاحال جاری ہیں علی ظفر کے خلاف سپریم کورٹ میں ہراسانی اور ہتک عزت کا ایک مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور میں زیر التوا ہے- جبکہ اس دوران یہ اعزاز دیے جانے کا وقت انتہائی پریشان کن اور بے حسی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ تھا ہم اس تمغے کے عزت و احترام کو داغدار ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بھر میں حقوق نسواں نے علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔ریاست ایک مبینہ ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کے ساتھ کھڑی ہے

    ہم ریاست سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس سال کے انتخاب پر دوبارہ غور کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے دفاتر کو امتیازی نظاموں، علامات، معیار سے وابستہ نہیں ہونا چاہیے۔

    ساتھ ہی وزیراعظم سے ملازمت کی جگہوں کو ہراسانی سے پاک بنانے پر غور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    تاہم تنظیموں کے وزیر اعظم اور صدر عارف علوی کو لکھے گئے اس خط کے بعد علی ظفر کی وکیل بیرسٹر عنبرین قریشی سامنے آئیں اور خط پر ردعمل دیا-

    بیرسٹر عنبرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایک نوٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حقائق بمقابلہ افسانہ: علی ظفر کو دیئے گئے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے حوالے سے صدر کو ارسطو مارچ آرگنائزیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کا ہمارا جواب۔


    بیرسٹر عنبرین نے نوٹ میں لکھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والی تنظیمیں دوسروں کے حقوق غضب کررہی ہیں اور بدنام کرنے کی مہم کا حصہ بن رہی ہیں۔

    علی ظفر کی وکیل نے لکھا کہ مس شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کی شکایت پنجاب محتسب کے بعد گورنر پنجاب اور یہاں تک کہ لاہور ہائی کورٹ بھی خارج کرچکی ہے اور سپریم کورٹ نے اب تک لاہور کی عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت نہیں دی۔

    بیرسٹر عنبرین نے لکھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ہتک عزت کا نام نہاد کیس بھی عدالت نے علی ظفر کے کیس کے فیصلے تک روک دیا ہے جس میں انہوں نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا لہذا ان کے خلاف زیر التوا کیسز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-

    انہوں نے لکھا کہ وہ تنظیم جو انصاف کے عالمی قانون کہ قصوروار ثابت ہونے تک ہر شخص بے گناہ ہوتا ہے کی حامی ہے وہ صدر پاکستان کو لکھے گئے خط میں کیس کے حقائق کو غلط انداز میں پیش کررہی ہے۔

    علی ظفر کی وکیل نے لکھا کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف زیر التوا مقدمات کی نوعیت سول اور مجرمانہ ہے ان میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں مسٹر ظفر کے خلاف مذموم مہم کا حصہ بننے والوں کے خلاف بھی کیسز دائر ہیں علاوہ ازیں اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم میں الیکٹرونک کرائمز ایکٹ کے تحت ایک تفتیش زیر التوا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ حقوق نسواں کی تنظیم کا بیان بھی اسی زمرے میں آتا ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے علی ظفر کی قابل ذکر کامیابیوں پر انہیں ‘تمغہ حسن کارکردگی’ کے لیے نامزد کرنے کے دوران گلوکار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا بیانیہ ہے جس میں ‘زیر التوا مقدمات’ کا جھوٹ شامل ہے لہذا اس جھوٹی غلط بیانی اور کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے جُرم پر سزا دی جائے ایک ملین ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جائے-

    علی ظفر کی وکیل نے لکھا کہ معزز عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور علی ظفر کی حمایت میں 9 عینی شاہدین کے ان کے خلاف بیانات قلمبند کے بعد عدالت میں ان کے پیش ہونے کا انتظار ہے۔

    بیرسٹر عنبرین قریشی نے لکھاکہ میڈیا اور دیگر افراد حقائق کا جائزہ لیے بغیر دھوکا دہی اور بدنام کرنے سے متعلق بیانیے پر مبنی غیر ذمہ دار بیانات کا شکار نہ بنیں۔

    واضح رہے کہ 2018 میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان طویل قانونی جنگ ہوئی۔ بعد ازاں علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ میشا شفیع اپنے الزامات کو ثابت نہیں کرسکیں عدالت نے ان کا کیس خارج کردیا اور علی ظفر یہ کیس جیت چکے ہیں۔

    جبکہ علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگانے والی خواتین میں سے 2 معافی بھی مانگ چکی ہیں جن میں صوفی نامی ٹوئٹر صارف اور خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز شامل ہیں۔

    علی ظفر کے خلاف پروپیگنڈہ پر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر کو کھری کھری سنا دیں

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کا علی ظفر کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر شدید ردعمل

  • ایمزون پرائم ویڈیو کی پاکستانی اداکار حسن خان کے ساتھ سوشانت سنگھ پر فلم بنانے کی تردید

    ایمزون پرائم ویڈیو کی پاکستانی اداکار حسن خان کے ساتھ سوشانت سنگھ پر فلم بنانے کی تردید

    ایمز ون پرائم ویڈیو نے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار حسن خان کے ساتھ بالی وڈ آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جلد ہی ایمزون پرائم ویڈیو سوشانت کی زندگی پر ویب سیریز بنانے کا آغاز کردے گا اور مذکورہ فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان سوشانت سنگھ کا کردار نبھائیں گے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں اُس وقت وائرل ہوئیں جب حسن خان نامی پاکستانی اداکار نے  فیس بک  سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دعویٰ کیا کہ اُنہیں سوشانت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CD_-eIEJkUs/?utm_source=ig_embed
    حسن خان نے اپنی اور سوشانت سنگھ کی ایک تصویر شیئر کرتےہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کہ الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیوں کہ میں اس سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔

    حسن خان کی اس پوسٹ پر کراچی میں موجود’ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ‘ (ناپا) کے نام سے بنے ٹوئٹر ہینڈل نے بھی اُنہیں مبارک باد پیش کی۔

    مذکورہ پوسٹ کے بعد بھارتی میڈیا نیوز 18 نے رپورٹ شائع کی کہ ممکنہ طور پر پاکستانی اداکار سوشانت سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔ جس کے بعد اب پرائم ویڈیو نے حسن خان کے ساتھ سوشانت کی زندگی پر ویب سیریز بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

    نیوز 18 نے بتایا کہ سرکاری بیان کے مطابق”ایمزون پرائم ویڈیو نے اداکار حسن خان کے ساتھ مرحوم سوشانت سنگھ راجپوت یا کسی اور کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ کو لائسنس نہیں دیا ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق ایمازون پرائم ویڈیو کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی سوشانت سنگھ کی زندگی پر کسی طرح کی ویب سیریز پاکستانی اداکار کے ساتھ نہیں بنا رہا-

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا