Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی نے اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر سپریم کورٹ کا رُخ کر لیا

    سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی نے اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر سپریم کورٹ کا رُخ کر لیا

    گزشتہ ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی نے اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر سپریم کورٹ کا رُخ کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشانت سنگھ راجپوت کے والد نے اپنے بیٹے کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی کے خلاف ریاست بہار کے ایک تھانے میں مقدمہ دائر کروایا تھا۔

    سوشانت سنگھ کے والد نے نہ صرف اپنے بیٹے کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا۔

    اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دفعات 341 کے تحت بلیک میلنگ، زبردستی کرنے اور دیگر جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا تاہم ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل نہیں کی گئیں تھیں۔

    ایف آئی آر میں سوشانت سنگھ کے والد نے ریا چکربورتی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے ان کے بیٹے کو اپنے قابو میں کرکے اپنے والدین سے بھی دور رکھا۔

    اداکار کے والد نے دعوی کیا تھا کہ ریا چکربورتی ان کے آنجہانی بیٹے کو بلیک میل کرتی رہیں اور ان کا بینک اکاؤنٹ تک دیکھتی رہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ریا چکربورتی نے سوشانت سنگھ راجپوت کی قمیتی اشیا بھی چرائیں، جن میں نقد رقم، سونا، لیپ ٹاپ، کریڈٹ کارڈز اور میڈیکل رپورٹس شامل ہیں۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریا چکربورتی نے 30 جولائی کو وکیل ستیش مندے کے توسط سے اعلیٰ عدلیہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سوشانت سنگھ کے والد کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا

    اداکارہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اعتراف کیا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ‘لو اِن ریلیشن شپ میں تھیں اور وہ گزشتہ ایک سال سے ساتھ تھے۔

    اداکارہ نے اپنی درخواست میں سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔اداکارہ نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش پہلے ہی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی پولیس کر رہی ہیں اور وہ وہاں اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا چکی ہیں۔

    ریا چکربورتی نے اپنی درخواست میں دعوی کیا کہ ریاست بہار میں سوشانت سنگھ کے والد اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ وہاں انہیں انصاف میسر نہیں ہوگا-

    اداکارہ نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے خلاف پٹنہ میں دائر کیے گئے مقدمے کو ممبئی منتقل کرکے سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران کے حوالے کیا جائے۔

    انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریا چکربورتی کی درخواست کے خلاف نہ صرف سوشانت سنگھ کے والدین ہیں بلکہ بہار حکومت اور پولیس بھی اداکارہ کی درخواست کے خلاف ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کی حکومت اور پولیس بھی مقدمے کو ریاست مہاراشٹر منتقل نہیں کرنا چاہتے اور اسی معاملے پر ممکنہ طور پر مہاراشٹر اور بہار پولیس اور حکومت کے درمیان بھی اختلافات ہونے کا امکان ہے۔

    عالمی اور ملکی شوبز میں اقربا پروری: کیا یہ واقعی حقیقت ہے : طائرانہ جائزہ،ماہرانہ تنقید

  • آرزوئے سحر، بھارتی میجر گورو آریا کے جواب میں   تحریر: انشال راٶ

    آرزوئے سحر، بھارتی میجر گورو آریا کے جواب میں تحریر: انشال راٶ

    آرزوئے سحر
    تحریر: انشال راٶ
    بھارتی میجر گورو آریا کے جواب میں

    دنیا میں کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج خالق کائنات نے اتارا نہ ہو، کینسر، ایڈز، کرونا وائرس کی طرح ہندوتوا بھی ایک شدید قسم کا مرض ہے اور جسے یہ لاحق ہوجائے تو وہ اسلام دشمنی و پاکستان دشمنی میں جل جل خود ہی گھستا رہتا ہے آج کل بھارت اس وبا کی لپیٹ میں ہے اور نعمت اللہ شاہ ولی اپنی پیشین گوئیوں میں اور عالمی ماہرین مختلف موقعوں پر اس کا علاج بھی تجویز کرچکے ہیں جس کے پیش نظر ہندوتوا کا بچہ بچہ پاک آرمی کے نام سے نہ صرف خوف میں مبتلا رہتا ہے بلکہ اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوے ہیں کہ کسی بھی طرح سے پاک فوج کو کمزور کردیا جائے، ایسی ہی ایک مذموم کوشش سابق بھارتی فوجی افسر میجر گورو آریا نے بھی کی اور نتیجہ وہی مایوسی کی صورت برآمد ہوا۔ میجر گورو آریا اس سے پہلے پاک افواج پر دہشتگردانہ حملوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ بلوچ علیحدگی پسندوں سے اظہار یکجہتی بھی کرچکے ہیں، حال ہی میں بھارتی میجر صاحب نے اپنے یوٹیوب چینل کے زریعے پاکستانیوں سے خطاب فرمایا جس میں پورے زور لگا کر افواج پاکستان سے بغض و عناد کا کھل کر اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو اکسانے کی کوشش کی جوکہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، یوں تو بھارت میں ICCPR کے آرٹیکل 19 اور 20 کی خلاف ورزی معمول کی بات ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں بیگناہ مسلمان و عیسائی جان سے جاچکے اور دہلی مسلم نسل کشی کا واقعہ بھی رونما ہوچکا ہے لیکن اب بھارتی میجر براہ راست پاکستانیوں کو تشدد و فساد کے لیے اکساتے رہے جس پر عالمی اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے میجر گورو آریا نے الزام عائد کیا کہ پاک فوج اپنے شہریوں میں بھارت کے خلاف نفرتیں ابھارتی ہے اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ہے اس کے علاوہ نریندر مودی نے پروگرام من کی بات میں یوم کارگل کے موقع پر بات کرتے ہوے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جس کی حقیقت ہندوتوا کی پاکستان و پاک فوج دشمنی سے زیادہ نہیں۔ اگر تاریخ کے اوراق کو پلٹیں تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا، ریاست جوناگڑھ کے معاملے پر تو بھارت نے درخواست کی کہ آبادی کی خواہش کے مطابق انضمام کا فیصلہ کیا جائے لیکن کشمیر کے معاملے میں ہمیشہ دھوکہ و مکاری سے کام لیا، اس کے باوجود پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات کا خواہاں رہا جس کا ثبوت 1962 کی ہند چین جنگ ہے کہ پاکستان نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی ورنہ اس وقت اگر اس طرف سے پاکستان حملہ آور ہوجاتا تو یقینی تھا کہ بھارت کشمیر کے ساتھ ساتھ سیون سسٹرز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا لیکن مکار بھارت نے 1965 میں رات کی تاریکی میں مذموم جارحیت کی جس میں منہ کی کھانا پڑی اور روایت کے مطابق عالمی قوتوں کا سہارا لینے بھاگ کھڑا ہوا، معاہدہ تاشقند کے بعد ایک طرف تو رام رام کرتا رہا دوسری طرف مکتی باہنی کی سرپرستی کرتا رہا اور 1971 میں پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، اس کے علاوہ مشرف دور میں امن کی آشا کی آڑ میں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے راہ ہموار کرتے رہے، زرداری نوازشریف فیوریٹ نیشن قرار دیتے رہے بدلے میں بھارت افغان سرزمین کے زریعے پاکستان میں خون کی ہولی کھیلتا رہا، یہ ہیں وہ بھارتی مکاریاں جو قابل نفرت ہیں جن سے لاکھوں پاکستانی براہ راست متاثر ہوے، بھارت کے کرتوت ہی ایسے ہیں کہ عوام نہ چاہتے ہوے بھی نفرت کرتی ہے۔ میجر گورو آریا کے وی لاگ کے بعد اب یہ بات مخفی نہیں رہی کہ پاکستان میں پاک فوج کے خلاف منظم پروپیگنڈے میں کن کے مفادات وابستہ ہیں اور مہم چلانے والوں سے ہر خاص و عام واقف ہے، بھارتی میجر صاحب نے سابق حکمرانوں و روایتی سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ دیتے ہوے پاکستان میں انتظامی و تعلیمی ابتری، پانی کی کمی سے لیکر لوڈشیڈنگ تک ہر مسئلے کی ذمہ داری فوج پر ڈالدی جبکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ سندھ میں شہری یونیورسٹی پہ پیپلزپارٹی و متحدہ میں تین دہائیوں سے جنگی سیاست چلتی آرہی ہے، یہ بھی کھلا راز ہے کہ کراچی میں ٹینکر مافیا کو کس نے رواج دیکر عروج بخشا، پولیس کو سیاسی بنانے والے کون لوگ ہیں، ٹھیکے کون اپنے من پسند افراد کو دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ گذشتہ سات دہائیوں تک کبھی کسی بھارتی فوجی کو پاکستانی عوام کا درد نہیں جاگا لیکن اب جب پاکستان میں غیرمرئی طور پر ڈنڈا سروس جاری ہے جس کی تھوڑی تھوڑی جھلکیاں عوام تک بھی پہنچتی رہتی ہیں تو ایسے میں میجر گورو آریا کو پاکستانی عوام کا درد پنپ اٹھا جس پر موصوف کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے بھارتی عوام کی فکر کرنی چاہئے جہاں آج بچوں تک کو یہ نعرے لگانے پڑتے ہیں "چاچا چاچی سرم کرو کھلے میں ہگنا بند کرو” میجر صاحب پہلے لیٹرینیں تو بنالو پھر دوسری طرف جھانکنا اور رہی بات جنرل عاصم باجوہ کے اثاثوں کی تو یہ عام فہم بات ہے کہ چور ہمیشہ اپنے اثاثے چھپاتا ہے اور جس نے حق حلال و جائز طریقے سے اثاثے بنائے ہوں تو ظاہر کرنے میں کوئی خوف محسوس نہیں کریگا، جنرل عاصم باجوہ نے نہ صرف اثاثے ظاہر کیے بلکہ ان کی وضاحت بھی دی کہ ان کے زیر استعمال لینڈکروزر ملٹری رول کے تحت ڈاون پیمنٹ پر لی اور کچھ زرعی زمین ان کی آبائی ہے جبکہ کچھ زرعی زمین اور ایک پلاٹ بطور فوجی ملازم ان کا استحقاق ہے اس کے علاوہ ایک دو پلاٹ انہوں نے دوران ملازمت بہت عرصہ پہلے خریدے جس وجہ سے قیمت خرید کم لکھی ہوئی ہے جیسا کہ دو دہائی قبل یفینس میں پلاٹ دو تین لاکھ روپے کا تھا۔ یہ تو پاکستانی جنرل ہیں جو بلا خوف اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں لیکن کیا بھارتی جرنیلوں میں اتنی اخلاقی جرات ہے جو وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں جن کا وطیرہ ہی یہ رہا ہے کہ جب بھی کوئی موقع ملتا ہے تو ملک و قوم کو رسک پہ چھوڑ کر چائنیز کہاوت "بحران یا مشکلات میں مواقع بھی ہوتے ہیں” کے مصداق مال بنانا شروع کردیتے ہیں یہاں تک کہ کفن تک پہ مال بنایا، انڈین آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق کارگل جنگ کے دوران مقتولوں کے کفن دفن کے تابوت میں بڑا گھپلا کیا گیا جس میں BJP اور بھارتی فوجی افسران ملوث تھے جنہیں نریندر مودی کے دور میں کورٹ سے کلین چٹ ملنا شروع ہوئی اور دلچسپ بات یہ کہ کہا گیا کہ کرپشن اسکینڈل میں نامعلوم افراد شامل ہیں، بہتر ہوتا اس کا الزام بھی ISI کے سر تھونپ دیا جاتا۔ روایت کے مطابق حالیہ ہند چین تنازعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوے مودی سرکار اور بھارتی کرپٹ فوجی افسران نے شور مچایا کہ ہمارا دفاع مضبوط نہیں اس کے لیے بھارت کو فوری طور پر رافیل طیارے خریدنے ہونگے ورنہ چین میں بھی چائے پارٹی ہوسکتی ہے اور یوں ڈوبی ہوئی رافیل طیارہ ڈیل کو زندہ کرکے اربوں روپے پر ہاتھ صاف کر بیٹھے۔ اس کے علاوہ ٹاٹرا ٹرک اسکینڈل، جیپ اسکینڈل، میرین ملٹری ہیلی کاپٹر اسکینڈل، آبدوز اسکینڈل چند ایسے بھارتی فوج کے شاہکار اسکینڈل ہیں جن میں بھارتی عوام کی جیبوں کو ہی نہیں کاٹا گیا بلکہ یہ وہ اہم وجہ ہے کہ آج بھی 40 فیصد سے زائد بھارتی غربت کی لکیر سے نیچے جی رہے ہیں اور 70 فیصد سے زائد آبادی سوچالوں کے نہ ہونے کی وجہ سے پچھواڑے دکھانے پہ مجبور ہے، ایسے میں بھارتی عوام خود ہی لیٹرین بنالے لیکن مجبور ہے ایک تو تعلیم و شعور نہیں دوسرا سیوریج سسٹم نہیں۔ گلوبل فائرپاور اور SIPRI کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے بھارت دفاعی بجٹ کے حساب سے دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے لیکن اس کے باوجود ایمرجنسی میں اسے رافیل خریدنے کی ضرورت پڑی جس پر بھارتی عوام کو ضرور سوال کرنا چاہئے کہ سات دہائیوں سے اتنا بجٹ کہاں خرچ ہوا۔ سابق بھارتی جنرل میڈیا پر یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ بہت سارے فوجی افسران فوجی راشن کو عام مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں اور مجبور سپاہی ذہنی مریض ہوتے جارہے ہیں، بھارتی فوجی افسران نے تو کارگل میں جانیں قربان کرنے والے فوجیوں تک کو نہ بخشا آج بھی سینکڑوں متاثرین حقوق کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہیں کیونکہ فوجی افسران کو گالف کلب و نائٹ کلبوں کے بزنس سے فرصت ملے تو اس طرف دھیان ہو اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی جنرل انڈین ایڈوائزری بورڈ میں چیئرمین لگ جاتا ہے تو کوئی NDMA کا ہیڈ یا پھر بھارتی اسٹیٹ بینک میں اعلیٰ عہدہ ان کا منتظر رہتا ہے اور اب تو عدالت بھی ان کا حصہ بن گئی ہے جس طرح جسٹس گگوہی نے BJP سرکار اور انڈین ملٹری کی خدمت کی ہے تو اب عدلیہ کو بھی اعلیٰ مراعات حاصل ہیں جس کا بڑا نتیجہ جسٹس گگوہی بطور راجیہ سبھا کا ممبر منتخب ہوگئے ہیں۔

  • پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    ویب سائٹ زی فائیو کے چینل زندگی آفیشل پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ہ چڑیلز‘ کو آئندہ ماہ 11 اگست کو بھارتی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے آن لائن چینل زندگی آفیشل پر نشر کیا جائے گا، ابتدائی طور پر شو کی پہلے سیزن کی 10 قسطیں ریلیز کی جائیں گی-

    ’چڑیلز‘ کے جاری کیے گئےدو منٹ چھیالیس سیکنڈ کے دورانیے کے ٹریلر میں چاروں خواتین کو فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی ادارہ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    شوہروں کی بی وفائی کے بعد جاسوس بننے والی چاروں خواتین میں سے ایک وکیل ہوتی ہے، دوسری باکسر، تیسری ویڈنگ پلانر اور چوتھی اپنے شوہر کی قاتل ہوتی ہیں۔

    ٹریلر میں فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

  • ملک بھر میں پہلی بار مسلسل دوعیدوں پر فلموں کی ریلیز منسوخ

    ملک بھر میں پہلی بار مسلسل دوعیدوں پر فلموں کی ریلیز منسوخ

    ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام ور کورونا سے بچاؤ کی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائی جا رہی ہے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں کسی بیماری کے باعث مسلسل دوسری عید بھی سادگی سے منائی جا رہی ہے اس سے قبل رواں برس مئی میں ہونے والی عید الفطر بھی سادگی سے منائی گئی تھی۔

    چین کے شہر ووہان سے پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے رواں مارچ سے نئی فلموں کی پروڈکشن ملتوی کر دی گئی تھی اور پہلے سے تیار شدہ فلموں کی ریلیز روکنے کے ساتھ ہی سینما ہاؤس اور تھیٹر بھی بند کر دیئے گئے تھے اور ان پر پابندی تاھال جاری ہے

    عید الفطر کی طرح اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی سینما ہالز کو احتیاطی تدابیر کے تحت بند رکھا گیا ہے اور کسی نئی فلم کو ریلیز بھی نہیں کیا گیا۔

    جبکہ ملک میں پہلی بار ہے کہ کسی بیماری کے باعث مسلسل 5 ماہ سے سینما ہالز بند ہیں اور انہیں عید کی خوشیوں کے مواقع پر بھی نہیں کھولا گیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں رواں برس مارچ میں اس وقت سینما ہالز اور تفریحی مقامات بند کردیے گئے تھے جب کورونا کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے تھے۔

    پاکستان میں کورونا سے متاثر مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 3 سو پانچ ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 1 سو 77 ہو گئی ہے اور اس موذی مرض سے پانچ ہزار نو سو اکیاون لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں-

    شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر مداحوں کے لئے پیغام

    بھارتی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

  • عیدالاضحیٰ  پر بھی ڈونکی کنگ نشر کی جائے گی

    عیدالاضحیٰ پر بھی ڈونکی کنگ نشر کی جائے گی

    جیو انٹر ٹینمنٹ کی مقبول ترین اینیمیٹڈ فلم دی ’ڈونکی کنگ‘ عید الاضحیٰ پر بھی نشر کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے روان ماہ مارچ سے نئی فلموں اور ڈراموں کی پروڈکشن روک دی گئی ہے اور سینماؤں اور تھیٹرز سمیت تمام تفریحئی مقامات بھی بند ہیں جس وجہ سے چھوٹی سکرین پر فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں ڈونکی کنگ بھی عید الفطر کے موقع پر جیو پر نشر کی گئی اس فلم کو چھوٹی اسکرین پر بھی بے حد پسند کیا گیا۔

    تاہم اس کے لئے عوام کی پسندیدگی اور مقبولیت دیکھتے ہوئے دوبارہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز رات 10 بجے جیو پر نشر کیا جارہا ہے۔

    فلم پاکستان کی مقبول ترین فلم ہے یہ بچوں سے لے کر بڑوں اور بوڑھوں میں یکساں مقبول ہے اس فلم نےکوریا، اسپین اور ترکی سمیت گیارہ ملکوں میں دھوم مچائی فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپذیر نے لومڑی کی صداکاری کی ہے۔

    دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ بھی شامل ہیں۔

  • ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور غیرمشروط محبت کریں

    ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور غیرمشروط محبت کریں

    پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہیں عید میں عید مبارک کہنا بے حد پسند ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’مجھے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید مبارک کہنا بہت پسند ہے۔


    اداکارہ نے مبارک کو عام طور پر لکھے جانے والے مبارک سے الگ لکھا کہ مبارک کو تھوڑا کھینچ کر بولا جائے انہوں نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح مبارک کہنا کیا نارمل ہے-

    انہوں نے مزید لکھا کہ بہر حال دنیا بھر میں عید منانے والوں کو میری طرف سے عید کی بہت مبارک ہو۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ دوسروں سے حسن سلوک سے پیش آئیں پیار دیں اور ایک دوسرے سے غیرمشروط محبت کریں۔

    بھارتی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر مداحوں کے لئے پیغام

  • شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر مداحوں کے لئے پیغام

    شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر مداحوں کے لئے پیغام

    عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر سوبز ستارے سوشل میڈیا پر اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات میں عوام کو کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف نے اپنے پیغام میں مداحوں کو کھانے میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی اور لکھا کہ کھائیے مگر یہ دھیان رکھئے کہ ابھی زندگی باقی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDVnQV3l8pW/?igshid=e8hf2bj7shxu
    بلال مقصود نے بھی انسٹاگرام پراہل اسلام کو عید کی مبارک دیتے ہوئے اپنی ویڈیو پیغام میں احتیاط برتتے ہوئے کہا کہ عید منائیں مگر احتیاط کے ساتھ کوینکہ ہمیں دوبارہ لاک ڈاؤن میں واپس نہیں جانا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDT_v17JIYs/?igshid=1neky1nmmuyoc


    سُپر اسٹار ہمایوں سعید نے اہل اسلام کے لئے عید مبارک کا پیغام پنجابی میں تحریر کیا۔ انہوں نے لکھا کہعید سادگی نال مناؤ تے اپنے آپ نوں اور اپنے گھر والیاں نوں محفوظ رکھو۔


    گلوکار شہز رائے نے اپنے پیغام میں مداحوں کو وبا کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی عید پر لوگوں نے احتیاط نہ کرکے بڑی تباہی کی تھی دیکھتے ہیں کہ بڑی عید پر عوام کیا کرتے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDVoaMlHWHi/?igshid=1af7z1rvgybuf
    https://www.instagram.com/p/CDV1L0QH3wl/?igshid=toos4ggjjual
    کبٰری خان نے بھی انسٹا گرام پر عید کے موقع پر لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور عید کی مبارکباد دی-

  • صبا قمر نے بلال سعید کی پیشکش قبول کر لی

    صبا قمر نے بلال سعید کی پیشکش قبول کر لی

    پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے قبول ہے کی وضاحت دے دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں قبول ہے لکھا گیا –
    https://www.instagram.com/p/CDUchNqBSZ2/?igshid=kb196yg8nhw1
    اداکارہ کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔کیو نکہ آج کل فنکار اچانک ہی شادی کا سر پرائز دے کر مداحوں کو حیران کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صبا قمر کے قبول ہے نے بھی مداحوں کو حیران کر دیا اور سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ دونوں بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں-


    صبا قمر انسٹاگرام اسکرین شاٹ
    ہیلو پاکستان نامی انسٹا گرام اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صبا قمر جلد ہی پہلی مرتبہ اپنی ویڈیو کی ڈائریکشن کریں گی-
    https://www.instagram.com/p/CDTluqSJKF9/?igshid=sxsmt0ealae5
    دوسری جانب مداحوں کے اس ری ایکشن پر اداکارہ نے ایک خبر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کررہی ہیں ساتھ ہی وہ بلال سعید کے نئے گانے کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں بھی دکھائی دیں گی –
    https://www.instagram.com/p/CDUWuL3JHGt/?igshid=15xcmvd7qys5y
    دوسری جانب بلال سعید نے بھی صبا قمر کو ٹیگ کرتے ہوئے یہی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ قبول ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDWMn86pV_O/?igshid=bjqy36iq9l7z
    بلال سعید نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اور صبا قمر کی تصویر شئیر کی تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ان کے نئے پروجیکٹ کے دوران لی گئی ہے تصویر کے کیپشن میں بلال سعید نے اہل اسلام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے لکگا کہ ہماری طرف سے سب کو عید مبارک-

    صبا قمر یو ٹیوب پر بھی چھا گئیں

  • بھارتی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید کی مبارکباد

    بھارتی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید کی مبارکباد

    عیدالاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر بھارتی شوبز ستاروں نے مداحوں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر بھارتی شوبز ستاروں نے بھی ا پنے مسلمان مداحوں سمیت اہل اسلام کو سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دی-


    بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خانہ کعبہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے عید الضحیٰ کی مبارکباد دی ۔


    سُپر سٹار سلمان خان نے بھی ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہل اسلام کو عید کی مبارک باد دی ۔


    انیل کپور نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں لکھا کہ عید کے اس بابرکت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن اور خوشحالی سے بھر پورعید مبارک ہو ۔


    بھارتی سابق کرکٹ کھلاڑی اور سیاست دان گوتم گمبھیر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔


    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دہتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا میں جو بھی آج کے دن عید منا رہے ہیں اُن سب کو بہت بہت عید مبارک امید ہے کہ یہ عید ہمارے لیے برکتیں ، خوشیاں اور امن لائے۔

    پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

  • شان شاہد نے شفقت امانت کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی جھلک شئیر کر دی

    شان شاہد نے شفقت امانت کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی جھلک شئیر کر دی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے نامور گلوکار شفقت امانت علی کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلمسٹار شان شاہد نے 10 سیکنڈ کے دورانیے پر مُشتمل ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں گلوکار شفقت امانت علی اپنا نیا گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ اپنے پیارے پاکستان اور پاکستان کی عوام کے ساتھ محبت کی آواز جلد آرہی ہے۔


    شان شاہد نےلکھا کہ شفقت امانت علی کے اس نئے گانے کومیں نے تحریر کیا ہے جبکہ گانے کے ہدایتکار ساجد علی ہیں۔

    دوسری جانب شفقت امانت علی نے شان شاہد کے ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ گانا گانا بہت ہی خوشی کی بات ہے جو شان شاہد نے قوم کے ساتھ محبت کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے-


    گلوکار نے لکھا کہ ساجد علی کی ہدایتکاری میں بننے والے اس خوبصورت گانے کو سُننے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی شان شاہد اور شفقت امانت علی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی ایک پروجیکٹ میں ساتھ نظر آنے والے ہیں جس پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

    شان شاہد اور شفقت امانت علی جلد ہی نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے