Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماڈل ایان علی 27 برس کی ہوگئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    ماڈل ایان علی 27 برس کی ہوگئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    ممنی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رباطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی سالگرہ کی تصاویر کا ایک کولاج شئیر کیا جس میں ایک سے زائد سالگرہ کے کیک نظر آ رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDRHD2wpXqD/?igshid=1hjgcf3v17vl9
    تصاویر دیکھ کر واضح طور پر لگ رہا ہے کہ سُپر ماڈل نے سالگرہ منانے کا اہتمام گھر میں ہی کیا ہے اور گھر کو مختلف رنگوں کے غباروں سے سجایا گیا ہے-

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے ایان علی نے خود کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میں الحمداللہ کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتی آج میں جو جچھ بھی ہوں جس مقام پر ہوں اللہ تعالیٰ اور اپنی فیملی کی وجہ سے ہوں-

    ماڈل نے کیکس کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ گولڈن اور سفید کیک کے علاوہ نیلے رنگ کا کیک میرے اہل خانہ کی طرف سے ہے اور سب سے بڑا کیک گولڈن اور بلیک میری سب سے پیاری دوست نیینی کی طرف سے ہےجو مجھے میری اپنی بڑی بہن اڈی اور بچوں کی طرح عزیز ہے-

    ایان علی نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں کے تعاون اور محبت کی شکر گزار ہیں-

    ایان علی کی اس پوسٹ کے بعد مداح بھی ماڈل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-

    ایان علی انسٹاگرام اسکرین شاٹ
    پاکستانی ماڈل وی گلوکارہ ایان علی 30 جولائی 1993 کو دبئی میں پیدا ہوئیں ایان نے سولہ سال کی عمر میں ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 2010 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا اور بیسٹ فیمیل ایمرجنگ ماڈل کا خطاب جیتا اور چار بار لکس اسٹائل ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئیں۔

    ایان علی نے نے فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ بھی کام کیا جن میں حسن شہریار یاسین ، کرما ، چنئیر (بریز) اور گل احمد شامل ہیں۔

    2010 میں ، ایاننے کیلون کلین ‘بیوٹی آف دی ایئر 2010’ کا ٹائیٹل اپنے نام کیا بعد میں وہ ان کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔ اسی سال وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے لئے بھی بہترین ابھرتی ہوئی نوجوان ماڈل ، اور 2011 میں بہترین فیمیل ماڈل کے لئے نامزد ہوئیں انہوں نے پاکستان میڈیا ایوارڈز میں 2012 کے لئے بہترین خواتین کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا-

    خیال رہے کہ حال ہی میں ایان علی کا نیا البم ’Nothing Like Everything‘ جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے جس کا اعلان انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا نیا البم 3 اگست 2020 کو ریلیز کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے-

    ماڈل ایان علی نے اپنے نئے البم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

  • ماڈل ایان علی نے اپنے نئے البم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    ماڈل ایان علی نے اپنے نئے البم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    ممنی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی نے اپنے نئے البم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے مغربی لباس میں ملبوس ہیں تصویر سے لگ رہا ہے کہ یہ تصویر اُن کے نئے البم کے کسی گانے کی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDOsej6pGrc/?igshid=kwh45u5sqctp
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے لکھا کہ اُن کا نیا البم ’Nothing Like Everything‘ رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور یہ البم دُنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر جاری کیا جائے گا۔

    ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں البم شئیر کرنے کے اوقات بھی بتائے-

    پاکستان : 3 اگست دوپہر 1 بجے
    متحدہ عرب امارات: 3 اگست دوپہر 12 بجے
    متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم: 3 اگست صبح 9 بجے
    وسطی یورپین ممالک : 3 اگست صبح 10 بجے
    اور امریکا میں 3 اگست رات 1 بجے ریلیز کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو اُن کے نئے پراجیکٹ کا حصہ تھی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے سب سے پہلے تو اپنے مداحوں کا حال احوال دریافت کیا تھا اور پھر اُنہوں نے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDBiTGupFAG/?igshid=d936s603j520
    ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے البم کا نام بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ اُن کے البم کا نام ’Nothing Like Everything‘ ہے۔

    واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے-

    ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

  • اداکارہ ہانیہ عامر نے خود پر تنقید کرنے والوں کی کلاس لے لی

    اداکارہ ہانیہ عامر نے خود پر تنقید کرنے والوں کی کلاس لے لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اچھی خاصی سُنا دیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اور اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیئے اور ناراض بھی دکھائی دیئے-

    اور ہانیہ کے انکشاف کے عاصم محض اُن کے ایک اچھے دوست ہیں مداحوں نے عاصم اظہر سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے فیس بک پر ’جسٹس فار عاصم اظہر‘ کے نام سے ایک ایونٹ تخلیق کیا تھا جس کے ذریعے لوگوں کو ہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کا وقت اتوار کی شام 5 بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔

    ہانیہ نے ’جسٹس فار عاصم‘ نامی احتجاج کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مذاق میں انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ احتجاج کرنے والوں کیلئے کھانا کیا بناؤں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریرہ مرزا نامی صارف نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔


    صارف نے ہانیہ کے اس مذاق کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ اپنی شخصیت کی سب سے کم ترین سطح دکھا رہی ہیں جو ایک مقبول ترین اداکارہ کو زیب نہیں دیتا یہ اداکارہ کا عوام میں مقبول ہونے اور سستی شہرت کا ایک طریقہ ہے-

    اس تنقید پر ہانیہ بھی چُپ نہ رہیں اور صارف کو کرارا جواب دیتے ہانیہ نے لکھا کہ شخصیت کی نچلی سطح ظلم کے ساتھ کھڑا نہ ہونا ہے۔
    https://twitter.com/realhaniahehe/status/1287554298314801154?s=20
    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں عوامی رائے رکھنا، تشدد، بدسلوکی، دھونس، کم عمر کی شادی، جانوروں پر ظلم، عدم مساوات یہ سب ایک شخصی برائیاں ہیں، میرا مزاح نہیں۔

    عاصم اظہر کو ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر کو ٹیگ کیا اور سوال کیا کہ عاصم کو خودکشی کیلئے اکسانے کیلئے آپ نے کیا کیا؟

    ہانیہ نے اس صارف کی بھی خوب کلاس لی ہانیہ نے لکھا کہ خودکشی کوئی مزاحیہ لفظ نہیں ہے، نہ آپ مزاحیہ ہیں نہ ہی میں ہنس رہی ہوں۔


    اداکارہ نے فضول باتیں دماغ میں نہ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میرا مزاح آپ سے بہتر ہے، مزاحیہ میمز اور تبصروں کو سراہتی ہوں لیکن اپنی فضول باتیں اپنے تک ہی رکھیں اور بہتر ہوگا کہ اپنی دماغ سے بھی نکال دیں-

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

  • راحت فتح علی خان کا گانا ’غم عاشقی‘  ریلیز

    راحت فتح علی خان کا گانا ’غم عاشقی‘ ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’غم عاشقی تیرا شکریہ‘ تمام سوشل میڈیا ویب پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورت آواز سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے ’غم عاشقی‘ شاعرہ پروین شاکر کی غزل سے ماخوز گیت عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کے لئے عیدی کے تحفے کے طور پر پیش کیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDQn0vDJ9bo/?igshid=mflqgn5xho4o
    استاد راحت فتح علی خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’غم عاشقی‘ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کررہے ہیں گانے کے ابتدائی بول ہمارے ملک کی نامور شاعرہ پروین شاکر نے لکھے ہیں۔

    استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ غم عاشقی سے خود کبھی نہیں گزرے انہوں نے ساری زندگی موسیقی سے عشق کیا۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ تخلیق وقت مانگتی ہے کورونا کی وجہ سے اپنے نئے گانے تخلیق کرنے کا وقت ملا اور ’غم عاشقی ‘ اسی وقت میں بنایا۔

    راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ یہ گیت میرے مداحوں کے لیے عید کا تحفہ ثابت ہوگا۔

    اس گیت کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر کامران اختر نے ترتیب دی ہے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار نے اپنے تصدیق شُدہ اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی کیا تھا انہوں نے بتایا تھا کہ گانا ’غم عاشقی‘ عید سے پہلے رواں ماہ کے آخر میں 30 جولائی 2020 کو ریلیز کیا جائے گا-

    خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار عدنان صدیقی نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ اور گلوکار راحت فتح علی خان جلد ہی کورونا کے حوالے سے نئے پروجیکٹ دعا میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے-

    عدنان صدیقی اور راحت فتح علی خان جلد ہی ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے

    راحت فتح علی خان کے نئے گانے کا ٹیزر جاری

  • مون سون بارشوں کے باعث کراچی کی حالت  پر شوبز ستارے پریشان

    مون سون بارشوں کے باعث کراچی کی حالت پر شوبز ستارے پریشان

    کراچی میں مون سون کی بارشوں کے باعث شہر کی ناقص صورتحال دیکھ کر جہاں شہر ی پریشان ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی شہر کے ابتر حالات دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پربارش کےپانی کے باعث تالاب کا منظر پیش کرتی کراچی کی سڑکوں کی تصاویر شیئر کیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بارشوں کے باعث شہر کی صورتحال کس قدر خراب ہوگئی ہے۔

    شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست ایک ایسا کھیل ہے جو طاقتور اور بےاختیار لوگوں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی کے عوام کے دُکھ کو محسوس کرنا چاہیے اور کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

    شان شاہد نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ہمارا تعلق ہمیشہ انسانیت سے ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے لکھا کہ مجھے بارش پسند ہے اور میں اس موسم سے بھی محبت کرتی ہوں لیکن یہ سوچ کر میرے روح کانپ جاتی ہے کہ اس سے میرے شہر اور اس کے لوگوں پر کیا گزرتی ہے۔


    عائشہ عمر نے لکھا کہ یہ سب دل دہلا دینے والا ہے اور سب سے بڑے شہر کے ساتھ نا انصافی ہے۔

    دوسری جانب اداکار علی رحمٰن خان نے لکھا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے روشنیوں کے شہر میں جب بھی بارش ہوتی ہے اسے ایسے ہی حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔


    علی رحمٰن خان نے سوال اٹھایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں منصوبہ بندی اور ترقی کا اس قدر فقدان کیسے ہوسکتا ہے؟

    انہوں نے لکھا کہ ہم اس کا جواب جانتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ کراچی کے یہ حالات جلد از جلد تبدیل ہوں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں کہیں سڑکیں ندی نالوں اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں کہیں کیچڑ اور غلاظت کے سبب شہری پریشانی کا شکار ہیں جبکہ قربانی کے جانوروں کے لئے لگائی گئی بکرا منڈی بھی پانی میں بہہ گئی اور لیاقت آباد میں گجرنالہ اوور فلو ہونے کی وجہ سے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔

    سندھ حکومت کا کراچی بھر کے شہریوں کیلئے چائے کا بڑا انتظام

    کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

    بارش سے کراچی تالاب کامنظر پیش کرنے لگا، کئی ہلاکتیں

    کراچی میں بارش، وزیراعظم سے ریسکیو کے لئے فوج بھیجنے کا مطالبہ آ گیا

    کراچی تین ماہ کیلئےمیرے حوالےکردیں، صاف ہوجائےگا،کراچی والےمیری صلاحیتوں سے واقف ہیں‌:مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

  • شوبز ستارے جنہوں نے گذشتہ برس حج کی سعادت حاصل کی

    شوبز ستارے جنہوں نے گذشتہ برس حج کی سعادت حاصل کی

    ہر سال لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ کا رخ کرتے ہیں اور مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں دین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرتے ہیں تاہم رواں برس کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت کم لوگ مناسک حج اداکررہے ہیں اور دیگر ممالک کے لوگوں کو وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث حج کی اجازت نہیں دی گئی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس لاکھوں مسلمانوں کے ہمراہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کا رخ کیا تھا-

    فیروزخان:
    گزشتہ سال حج کی ادائیگی کے لیے جانے والوں میں اداکار فیروز خان بھی شامل تھےانہوں نے حج پر جانے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اس سال حج کی ادائیگی کا بلاوا آیا ہے۔ میں حج پر جانے سے قبل ان تمام لوگوں سے معافی کا طلبگار ہوں جن کا میں نے کبھی دل دکھایا ہے۔


    حمزہ علی عباسی:
    اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی گزشتہ برس حج کا مقدس فریضہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں 16 تاریخ تک حج کی ادائیگی کے باعث سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔


    حمزہ علی عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کے حوالے سے بھی بات کی تھی کہ وہ کشمیر پاکستان اور امن کے لیے دعا کریں گے۔

    عاطف اسلم :
    خوبصورت آواز کے مالک عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم نے بھی گزشتہ سال حج کا اہم فریضہ ادا کیا تھا ۔ انہوں نے بھی یہ خوشخبری ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ سب کو بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں بہت جلد اپنی زندگی کے اہم ترین سفر پر جانے والا ہوں۔ حج پر جانے سے قبل میں اپنے گھروالوں مداحوں اور دوستوں سمیت ان تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتاہوں جن کا کبھی میں نے دل دکھایاہے-


    انہوں نے لکھا تھا کہ آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم نے کشمیر میں ہونےو الے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خدا معصوم کشمیریوں اور تمام لوگوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

    روبینہ اشرف:
    پاکستان ٹی وی کی لیجنڈری اور معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی گزشتہ سال حج کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا تھا –
    https://www.instagram.com/p/B005CsCBKJD/?utm_source=ig_embed
    عائزہ خان اور دانش تیمور:
    عائزہ خان اور دانش تیمور نے بھی گزشتہ سال اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی تھی ۔
    https://www.instagram.com/p/B1DMGV7gx2g/?utm_source=ig_embed
    حج پر جانے سے پہلے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان یہ ہماری سب سے بڑی خواہش تھی جو بہت جلد پوری ہونے والی ہے خدا ہماری عبادت کو قبول کرے۔

    عائزہ خان نے گذشتہ برس 2019 کے حج کی یادیں شئیر کردیں

  • عائزہ خان نے گذشتہ برس 2019 کے حج کی یادیں شئیر کردیں

    عائزہ خان نے گذشتہ برس 2019 کے حج کی یادیں شئیر کردیں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے حج کے پرنور موقع پر سال کیے گئے حج کی یاد گار تصاویر شئیر کر دیں جب وہ فریضہ حج اداکرنے بیت اللہ گئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حج کے پرنور موقع پر اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ برس کی حج کے دوران طواف کعبہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو کے پس منظر میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے اوروہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئی تھیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDPGJLRBI87/?igshid=13gqtsi4ksofg
    عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کرنے کو اپنی بہترین یاد قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اُن کے لیے سال 2019 کی سب سے بہترین یاد ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں حج مبارک 2019 اور اذان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

    واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے گزشتہ سال حج کی سعادت حاصل کی تھی علاوہ ازیں گذشتہ سال مناسک حج ادا کرنے والوں میں حمزہ علی عباسی، عاطف اسلم، فیروزخان، عائزہ خان، دانش تیمور اور روبینہ اشرف بھی شامل تھے-

    خیال رہے کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت کم لوگ مناسک حج اداکررہے ہیں اور دیگر ممالک کے لوگوں کو وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث حج کی اجازت نہیں دی گئی۔

  • اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سار ہ خان اور تمغہ امتیاز نامور اداکارہ مہوش حیات کا بھی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک کے ٹوئٹ پر ردعمل سامنے آ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اسرا بلجیک کا ایک ٹویٹ سامنے آیا تھا جس میں لکھا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

    اداکارہ کے اس ٹویٹ نے پاکستانیوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس ٹویٹ کے چرچے ہوتے رہے اور جہاں لوگ اداکارہ کی اس ٹویٹ پر اپنی طرف سے مختلف اندازے لگانے کے ساتھ ساتھ تبصرے بھی کرتے رہے کہ انہیں پاکستان میں کون مل گیا ہے جسے وہ اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں وہیں شوبز ستارے بھی اسرا بلجیک کے اس ٹوئٹ پر مختلف اندازے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

    داکارہ کی اس ٹویٹ پر پاکستانی معروف مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے بھی انسٹاگران سٹوری میں مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں تو ایسی کسی بات کیلئے تیار ہی نہیں تھا آخرکار اسراء نے مجھے ڈھونڈ ہی لیا ساتھ ہی انہوں نے اسراء کا ٹوئٹ بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کیا-

    دوسری جانب یاسر حسین نے بھی ترک اداکارہ کے اس ٹویٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے انسٹاگرام اپنی اسٹوری پر اسرا بلجیک کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا تھا کہ پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟-

    اب اس حوالے سے معروف اداکارہ سارہ خان نے بھی اسرا بلجیک کے ٹوئٹ پر اپنا اندازہ لگاتے ہوئے حیران کُن ردعمل دیا تھا۔

    سارہ علی خان انسٹا گرام سکرین شئیر
    سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اسرا بلجیک کے ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسرا کو پاکستان میں نمبر ون مل گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تو وہ ہماری بھابھی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستانی اداکارہ تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی اسرا بلجیک کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیا-

    مہوش حیات انسٹاگرام سکرین شاٹ
    مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اسرا بلجیک کے ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا اور سوالیہ انداز میں لکھا کہ واؤ کیا واقعی اسرا کو پاکستان میں اُن کا نمبر ون مل گیا ہے؟ اگر ایسا ہے پھر تو مبارکبا د بنتی ہے-

    آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • سائنس اور مذہب  تحریر: عمر یوسف

    سائنس اور مذہب تحریر: عمر یوسف

    سائنس اور مذہب

    عمر یوسف

    فلسفہ ہو یا منطق ، سائنس ہو یا دیگر عقلی علوم ان سے وابستہ اکثر لوگ خدا کے وجود کی نفی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔

    اب کیا وجہ ہے کہ اس کائنات کی سب سے بڑی حقیقت کو حقیر سی عقل کے تابع ہو کر جھٹلا دیا جاتا ہے ،؟۔

    حالانکہ فلسفہ و منظق و سائنس کی چوٹی پر پہنچ کر لوگ یہ حقیقت ماننے پر مجبور ہوئے کہ اس سے آگے خدا ہے ۔۔۔

    جنہوں نے انتہاء دیکھی انہوں نے وجود باری تعالی کا اعتراف کیا ۔۔۔۔

    یہاں پر میں انسانی فطرت کے پہلو کو اجاگر کروں تو انکار خدا کی ایک پیچیدہ وجہ سمجھ میں آجاتی ہے ۔۔۔

    دماغ جس چیز پر مسلسل کام کرتا ہے وہ اسی کے تحت سوچنا اور عمل کرنا شروع کردیتا ہے ۔۔۔

    اب سائنس و فلسفہ یا دیگر علوم ٹھوس عقلی ، مشاہداتی اور تجرباتی علوم ہیں ۔۔۔۔

    جو بندہ زندگی کا ایک عرصہ ایسی حالت میں گزارے کہ جس میں سائنسی تجربات کرکے چھوٹی سے چھوٹی چیز کا وجود بھی اسی صورت مانا جائے گا جب اس کا مشاہدہ کیا جائے گا ۔۔۔۔

    سائنس کو ہی دیکھ لیں کسی بھی چیز کا دعوی وہ۔اسی صورت مانے گی جب اس کا مشاہدہ کرے گی ۔۔۔بصورت دیگر آپ منوا کے دکھائیں !!!

    مسلسل عقل کے تابع ہونا انسان سے ایمان کی سمجھ چھین لیتا ہے وہ ان دیکھی ، ناقابل مشاہدہ چیزوں کو سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے ۔۔۔

    یوں مسلسل عقلیات کی پیروی خدا کے وجود پر ایمان لانے کے راستے میں حائل دیوارہے

    خفیف سی مثال اس کی تائید کرے گی کہ آپ مسلسل روشنی میں کام کرنے کے بعد ایک دم اندھیرے میں آئیں گے تو چیزوں کا مشاہدہ کرنا کچھ وقت کے لیے ممکن نہ ہوگا ۔۔۔۔

    اسی طرح مسلسل عقلیات کے تابع ہونے والے کو ایمانیات کی سمجھ مشکل سے آتی ہے ۔۔۔
    اس مسلمہ حقیقت کے بعد مسلمانوں کے کرنے کے کام دو ہیں ایک ذاتی لحاظ سے ایک اجتماعی لحاظ سے ۔۔

    ذاتی لحاظ سے سائنس سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا تعلق مذہب سے مضبوطی سے بنائے رکھے قرآن و حدیث کا مطالعہ ہی ایمان و سلامتی کا واحد ذریعہ ہے ۔۔۔
    اور اجتماعی لحاظ سے جو لوگ سائنس پسندی کی وجہ سے دین بیزاری کا شکار ہیں ان سے درست رویہ اپنائے نہ کہ تعصب و انتہاء پسندی کا ۔۔۔
    اور ان کی عقلیات سے استدلال کرتے ہوئے ایمانیات ثابت کرے جیسے کہ عصر حاضر کے ممتاز علماء اسی پیٹرن کو فالو کرتے ہیں اور ان کی تصانیف و خطبات سے دیکھا جاسکتا ہے ۔۔۔

    سائنس کے حوالے سے مذہبی لوگوں کو نرم گوشہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جہاں سائنس کی طرف سے مذہب خلاف عمل در آمد ہوتا ہے وہیں پر لوگ پوری کی پوری سائنس کو کفر کی فیکٹری مان لیتے ہیں ۔۔۔
    سمجھنے کی ضرورت یہ ہے کہ جو چیز مذہب کے خلاف ہے صرف اسے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جانا چاہیے اور اسے ہی رد کرنا چاہیے نہ کہ پوری سائنس کو ہی ۔۔۔

    کیونکہ ہمارے معاشرے میں مذہبی خلاف ورزی پر سائنس کو کفر عظیم سمجھنے کا ہی تاثر دیا جاتا ہے ۔۔۔

    بات کا اختتام اسی پہ کرتے ہیں کے مذہب کے بغیر سائنس کی دنیا جہنم کا راستہ ہے کیونکہ عقلیات کی پیروی سے ایمان کی سلامتی ممکن نہیں ۔۔۔۔۔
    اور سائنس کے حوالے سے مذہب میں درست نظریہ رائج ہونا چاہیے اور اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ جو چیز سائنسی مشاہدے میں نہیں وہ ان کے نزدیک ناقابل قبول ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جس کا انکار سائنس کررہی ہے وہ واقعی موجود نہیں ۔۔۔۔۔
    اور یہ بھی ہرگز نہ ہونا چاہیے کہ اب سائنس کو کفر کی فیکٹری سمجھ لیا جائے

  • فنکاروں کا  وزیراعظم عمران‌ خان سے پب جی سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    فنکاروں کا وزیراعظم عمران‌ خان سے پب جی سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی وزیر اعظم عمران خان آن لائن گیم پب جی پر عائد کی گئی پابندی کو جلد از جلد ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہاں مسئلہ صرف ایک گیم پر پابندی لگانے کا نہیں ہے بلکہ اس پابندی سے پاکستان کے ہر میدان میں ڈیجیٹل مستقبل پر بُرا اثر پڑے گا۔

    عاصم اظہر نے لکھا کہ میں مضحکہ خیز پابندی کا شکار رہا ہوں جس پر ہمیں 5 سال تک یوٹیوب پر سامنا کرنا پڑا تھا اور اب ہم پھر سے اسی مرحلے پر ہیں


    گلوکار نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سر براہ کرم اسے دوبارہ ہونے نہ دیں۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میںImranKhanPUBGKholo# بھی استعمال کیا۔

    دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگانے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گیمنگ کوئی جرم نہیں ہے اور اس پر پابندی لگانے سےحکومت کو نفرت اور ناراضگی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔


    ہانیہ عامر نے لکھا کہ پب جی پر پابندی لگانے کے بجائے ان امور کی نشاندہی کریں اور ان کا مقابلہ کریں جو تشویش کا باعث ہیں

    اداکارہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میںImranKhanPUBGKholo# اور Pakistan# بھی استعمال کیا۔

    اداکار فیروز خان نے بھی اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھےواقعی سمجھ نہیں آرہا کہ حکومت کو پب جی گیم پر پابندی لگانے کے مشورے کون دے رہا ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ ہمارے ملک میں آوارہ کتوں کو ہلا ک کیا جارہا ہے آوارہ بلیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پابندی آن لائن گیم پب جی پر لگائی جارہی ہے۔

    فیروزخان نے لکھا کہ مجھے لگتا تھا کہ عمران خان کی حکومت سب کی زندگی کی حفاظت کے لیے جوابدہ ہوگی لیکن افسوس یہاں تو سب کچھ میری سوچ کے مترادف ہے۔

    واضح رہے کہ پب جی کے حوالے سے خود کشی کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پی ٹی اے نے اس گیم پرپابندی عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ کھیل وقت کا ضیاع ہے اور بچوں کی جسمانی ونفسیاتی صحت پرشدید منفی اثرڈالتا ہے۔

    مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں عاصم اظہر

    عاصم اظہر کے گانے ’سوہنیا‘ نے دھوم مچا دی