Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کا پاکستان میں پہلا اشتہار ریلیز کر دیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی : اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا گذشتہ روز پہلا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

    کیو موبائل میکس پرو سیریز کی ایک منٹ اور 10 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایسرا بلجیک کو ایکشن سے بھر پور سٹنٹ کرتے دکھایا گیا ہے اشتہار میں پاکستانی شائقین اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں اور کمرشل منظر عام پر آنے کے بعد کل سے ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہو رہے ہیں-

    یاد رہے کہ اسرا بلجیک کو ابھی تک پاکستان میں تین بڑے برانڈز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کیو موبائل کے بعد ، اداکارہ اب پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جاز کی نمائندگی کررہی ہیں ، اور جلد ہی پی ایس ایل کرکٹ ٹیموں میں سے ایک کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    پشاورزلمی کے شائقین کوجلد خوشخبری سناوں گی ، حلیمہ سلطان کی ٹویٹ

  • صبا قمر یو ٹیوب پر بھی چھا گئیں

    صبا قمر یو ٹیوب پر بھی چھا گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اداکاری کے یوٹیوب پر بھی چھا گئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی صبا قمر نے اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے ایک کیک کاٹا اور تصویر شیئر کی۔
    https://www.instagram.com/p/CDUSLVuhfw1/?igshid=1fpleczbjkia
    انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت میں ہی 2 لاکھ سبسکرائبر جبکہ 30 لاکھ لائکس ہوگئے ہیں اور یہ سب مداحوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ بے حد مختصر وقت میں اتنا پیار دینے والوں کی شکرگزار ہوں اور میں یہ وعدہ کرتی ہوں کہ انشاءاللہ آئندہ اسی طرح کا بہترین مواد مداحوں تک پہنچاتی رہوں گی۔

    صبا قمر کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر ساتھی اداکار اور مداح کی بڑی تعداد مبارکباد دے رہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز رواں سال 21 اپریل کو کیا تھا- اُن کی پہلی قسط کا عنوان ’آئسولیشن بائے صبا قمر‘ تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا تھا۔اور اُن کی اس ویڈیو پر 5 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا۔

    صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کی دوسری قسط ’دی چائے شوفیچرنگ صبا قمر ‘ کے عنوان سے اپ لوڈ کی تھی جس میں اُنہوں نے ایک مزاحیہ شو پیش کیا اور اُن کی اس ویڈیو کو 4 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا۔

    صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر تیسری قسط ’چسکا نیوز وِد صبا قمر اینڈ شاہ ویر جعفری‘ کے نام سے جاری کی جس میں اُنہوں مزاحیہ انداز میں اُن تمام خبروں کا تذکرہ کیا جو گزشتہ دنوں سے ٹرینڈنگ پر تھیں۔

    اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی تیسری قسط پر بھی 4 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا۔

    اداکارہ صبا قمر نے چوتھی ویڈیو بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کے نام کی، چوتھی قسط کا عنوان ’کب سمجھو گے؟‘ تھا جس میں صبا قمر نے ذہنی مسائل کو بڑے ہی شاندار انداز میں بتایا تھا۔

    صبا قمر کی یو ٹیوب پر بڑی کامیابی

    ہماری قوم نے ارطغرل سیریز سے محض ’ارطغرل پاپڑ‘ ارطغرل نسوار‘ ارطغرل سروس اسٹیشن جیسےنام رکھنا ہی سیکھے ہیں صبا قمر

    پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں صبا قمر

    صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

  • پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی مداحوں کو سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دی-

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغاعلی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کہانی گھر گھر کی عید مبارک۔
    https://www.instagram.com/p/CDUkjV4F4vm/?igshid=156jxwivjktaf

    معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی-
    https://www.instagram.com/p/CDViwJ3hs4D/?igshid=turg3tuk5m2v
    پاکستان میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنی انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو عید مبارک دی-
    https://www.instagram.com/p/CDVjShmFj5k/?igshid=6mr5rlgv2mol
    اس سے قبل انہوں نے قربانی کے جانوروں کےساتھ لی گئی تصویر شئیر کی اور کہا کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول فرمائے۔اور ساتھ ہی انہوں نے مداحؤں سے پوچھا کہ آپ لوگ کیا قربانی کر رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDRGtrDFED-/?igshid=1jf9nrk3r74p4
    اداکارہ ماورا حسین نے بھی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اہل اسلام کو عید مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ چاہے دن کتنے ہی تاریک ہوں
    یہ ہمیشہ صرف ایک مرحلہ ہوتا ہے آنکھیں روشن ہونی چاہئےکیونکہ دنیا کو آپ کی روشنی کی ضرورت ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDTYHNIgn14/?igshid=9zg2s2rdewno
    اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی اور اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی-
    https://www.instagram.com/p/CDVoBjbD8Q0/?igshid=1kok1hqhk3ibr

    حال ہی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے بھی عیدالضحی کی مبارکباد دی-
    https://www.instagram.com/p/CDUONvyF_8I/?igshid=11v8pdgtp2oi9
    اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر عید کے موقع پر شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ساتھ لی گئی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی-
    https://www.instagram.com/p/CDVzj06Bfuc/?igshid=1o9b70c323yo9
    عائزہ خان نے انسٹا گرام پر دانش تیمور کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور کیپشن میں سب کو خاص طور پر نئے شادی شُدہ جوڑوں کی مبارکباد دی ساتھ ہینانہوں نے نئے شادی شُدہ لوگوں کو ایک دوسرے کا احتارم کرنے اور پیار سے رہنے کی نصیحت کی-
    https://www.instagram.com/p/CDV0U2FhvA1/?igshid=1h6a3ptd6a7kd
    اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حج اور عید کی مبارکباد دی-


    اداکار فیروز خان نے بھی ٹویٹر پر تمام اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی-

    حنا الطاف اور آغا علی کی پہلی عید الضحیٰ ایک ساتھ، عید کی خوبصورت تصاویر اور سیلفیز وائرل

  • حنا الطاف اور آغا علی کی پہلی عید الضحیٰ ایک ساتھ، عید کی خوبصورت تصاویر اور سیلفیز وائرل

    حنا الطاف اور آغا علی کی پہلی عید الضحیٰ ایک ساتھ، عید کی خوبصورت تصاویر اور سیلفیز وائرل

    رمضان المبارک کے آخری جمعہ جمعۃ الوداع میں لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی عیدالاضحیٰ ساتھ منا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آغا اور حنا نے خوبصورت سیلفیز اور تصویریں شیئر کیں جس میں حنا نے گجرے، جھمکے اور گلابی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ آغا علی سفید رنگ کے شلوار سُوٹ میں ملبوس ہیں-

    حنا نے اپنے قریبی دوستوں اور آغا علی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور آغا قریبی دوستوں کے ساتھ عید کے موقع پر جمع ہوئے۔
    https://www.instagram.com/p/CDUg1QblgKw/?igshid=1mdowcftypbmd

    اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے دوست احمر سہیل اور اُن کی اہلیہ سحر احمر نے مزے مزے کے کھانے بنائے اور وہ ان کی کھانا پکانے کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس مختصر سی ملاقات میں احمر اور آغا نے انہیں خُوب ہنسایا، او وہ خود اپنے گجروں کیلئے پرجوش ہیں-

    اپنی پوسٹ کےآخر میں انہوں نے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
    https://www.instagram.com/p/CDUkjV4F4vm/?igshid=156jxwivjktaf

    حنا الطاف انستا گرام اسکرین شاٹ
    ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حنا نے آغا علی کو عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ قسط نمبر ایک، کہانی گھر گھر کی۔

    دوسری جانب آغا علی نے بھی اہلیہ حنا الطاف کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک سیلفی شئیر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی-

    آغا علی انسٹاگرام سکرین شاٹ

  • ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلجیک کا پاکستانی نمبر ون سامنے آ گیا

    ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلجیک کا پاکستانی نمبر ون سامنے آ گیا

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کا پاکستانی نمبر ون سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانیوں کیلئے ایک انوکھا پیغام شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا تھا ادکارہ کا پیغام سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا رہا-

    اسراء بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی وہ کسے اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں تاہم جہاں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اس ٹویٹ پر مختلف تبصرے کرتے رہے وہیں پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنی ہی طرف سے طرح طرح کے اندازے لگا تے رہے-

    اداکارہ کی اس ٹویٹ پر پاکستانی معروف مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے بھی انسٹاگران سٹوری میں مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں تو ایسی کسی بات کیلئے تیار ہی نہیں تھا آخرکار اسراء نے مجھے ڈھونڈ ہی لیا ساتھ ہی انہوں نے اسراء کا ٹوئٹ بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کیا-

    دوسری جانب یاسر حسین نے بھی ترک اداکارہ کے اس ٹویٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے انسٹاگرام اپنی اسٹوری پر اسرا بلجیک کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا تھا کہ پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟-

    سارہ خان نے انسٹا گرام پر میں اسرا بلجیک کے ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اسرا کو پاکستان میں نمبر ون مل گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تو وہ ہماری بھابھی ہیں۔

    مہوش حیات نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اسرا بلجیک کے ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا اور سوالیہ انداز میں لکھا کہ واؤ کیا واقعی اسرا کو پاکستان میں اُن کا نمبر ون مل گیا ہے؟ اگر ایسا ہے پھر تو مبارکبا د بنتی ہے-

    جبکہ مہک نامی‌صارف نے اداکارہ کے جواب میں لکھا تھا کہ ہہاکستان میں جاز ہی نمبر ون ہے مہک نامی صارف کے اس ٹویٹ پر جاز کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ٹویٹ سامنے آیا جس میں جاز نے مہک کا اس ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا –

    تاہم اب اسرا بلجیک کا ایک اور نیا ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں مہک نامی صارف کی بات کی تصدیق ہوتی نظر آ رہی ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسرا بلجیک نے یہ بتا کر کہ ان کا پاکستانی نمبر ون کون ہے تمام پاکستانیوں کی پریشانی، سسپنس اور شش و پنج دور کردیا ہے-جی ہاں اسرا کا پاکستانی نمبر ون جاز 4G ہے-
    https://twitter.com/esbilgic/status/1288871381069946883?s=08
    اسرا بلجیک نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میرا خیال ہے کہ میرے خیال میں دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے کہ وہ جاز کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں ہیں-انہوں نے ہیش ٹیگ دنیا کو بتا دو اور جاز سپر 4G بھی استعمال کئے-

    اسرا کی ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ جاز کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں-


    اسرا کی ٹویٹ کے جواب میں جازز کے ٹویٹر ہینڈلر سے ٹویٹ سامنے آیا جس میں کمپنی کی طرف سے اسرا کے اس ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا گیا-

    جبکہ دوسری جانب اسرا کے ٹویٹ کے پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین جاز کے خراب نیٹ ورک کی شکایات کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/fmyashfi/status/1288878172520485058?s=20

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرا بلجیک اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بنائی گئیں ہیں۔

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • فیروز خان کا مداحوں کے لئے پیغام

    فیروز خان کا مداحوں کے لئے پیغام

    پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معرو ف اداکار فیروز خان نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے مداحوں کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی چیز سے پہلے ہم انسان ہیں اور اسی کے لئے ہمیں اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے۔

    فیروز خان نے لکھا کہ اسلام ان لوگوں کے لئے اللہ کا نظم و ضبط ہے ، جو یقین رکھتے ہیں لہذا یاد رکھیں کہ آپ انسان ہونے سے پہلے مسلمان نہیں ہو سکتے۔


    اُنہوں نے لکھا کہ دوسروں کے ساتھ گلاب جیسا خوبصورت رویہ رکھو اور ایک اچھا انسان بن کر رہو۔

    واضح رہے کہ فیروز خان جلد زارا نور عباس کے ساتھ ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے جوعید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہو گی فلم کے ہدایت کار احسن تالش ہوں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صباء فیصل، جاوید شیخ اور مزنا وقاص بھی ہوں گی۔

    شوبز ستارے جنہوں نے گذشتہ برس حج کی سعادت حاصل کی

    عائزہ خان نے گذشتہ برس 2019 کے حج کی یادیں شئیر کردیں

    فیروز خان کی شوبز میں واپسی،جلد ہی ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے

     

  • رواں برس  کورونا کے باعث  ایمی ایوارڈز کی تقریب ورچوئل طور پر منقعد کی جائے گی، تقریب میں پہلی بار امریکی مسلم سیریز بھی نامزد

    رواں برس کورونا کے باعث ایمی ایوارڈز کی تقریب ورچوئل طور پر منقعد کی جائے گی، تقریب میں پہلی بار امریکی مسلم سیریز بھی نامزد

    ٹی وی کے لیے دیئے جانے والے معروف ایمی ایوارڈز تفریحی صنعت کے ان چند محفلوں میں سے ایک ہے جو وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوئے ہیں مذکورہ ایوارڈ کی 72ویں تقریب رواں برس ورچوئل طور پر منقعد کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس وقت تقریب کو منعقد کرنے کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

    پہلے سے ہی چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ کورونا کی وبا کے باعث رواں سال ریڈ کارپٹ منعقد نہیں کیا جائے گا اور کم لوگوں کو ایوارڈز تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا تاہم اب اس کی تصدیق بھی کردی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ورائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘ایمی ایوارڈز’ کی انتظامیہ نے تقریب کو ورچوئل منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور تقریب کو ورچوئل طور پر 20 ستمبر کو ٹی وی اور ویب سائٹس پر آن لائن دکھایا جائے گا پھر بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ افراد تقریب میں شرکت ضرور کریں گے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تقریب میں شامل ہونے والی شوبز شخصیات ماضی کی طرح گلیمر لباس کے بجائے منفرد اور کورونا سے تحفظ دینے والے لباس میں شرکت کریں گے۔

    1949 میں شروع کئے جانے والے ایوارڈز ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ڈرامے 160 نامزدگیاں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے-

    رواں سال ایچ بی او 107 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، تاہم اسی ویب سائٹ کا ڈرامہ ’واچ مین‘ 26 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    دوسرے نمبر پر ویب اسٹریمنگ ایمازون کا پرانا 1960 کا کامیڈی ڈراما ’دی مارولس، مسز میسلز‘ ہے، جس نے 20 نامزدگیاں حاصل کیں۔

    تیسرے نمبر پر نیٹ فلیکس کا ڈرامہ ’اوزارک‘ ہے، جس نے 18 نامزدگیاں حاصل کیں۔

    ’ایمی ایوارڈز‘ انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 26 مختلف مین کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں جن کی مزید ذیلی کیٹیگریاں ہوتی ہیں جن میں بہترین اداکارہ، اداکار، ہدایت کار، معاون اداکارہ، اداکار، ڈراما سیریل، کامیڈی، ایکشن اور میوزک سمیت دیگر کیٹیگریز شامل ہیں اس طرح ذیلی کیٹیگریز کی تعداد 90 تک ہوجاتی ہے۔

    رواں سال پہلی بار ’ایمی ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں میں لچک دکھائی گئی ہے اور ہر عمر، رنگ اور نسل کی خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایمی ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی مسلم کامیڈی سیریز کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ’رامی‘ کے حصے میں آیا ہے۔

    ’رامی‘ میں رامی یوسف کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رامی یوسف کو کامیڈی سیریز میں بہترین لیڈ اداکار اور بہترین ڈائریکشن کیلئے نامزد کیا گیا۔

    سیزن ٹو میں رامی یوسف کے مد مقامل مہرشالا علی کو کامیڈی سیریز میں بہترین سپورٹنگ رول کیلئے نامزد کیا گیا ہے ’رامی‘ امریکی مسلم پہلی سیریز ہے جو ایمی ایوارڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDMqSyDpsy8/?utm_source=ig_embed
    رامی یوسف نے اپنے انسٹاگرام پر نامزدگی کی خبر شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے’الحمداللہ‘ لکھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس منعقد کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ کامیڈی سیریز ’رامی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر عرب نژاد امریکی اداکار رامی یوسف کو دیا گیا تھا-

    کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

  • فلم  زندگی تماشا پر تاحیات پابندی لگانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے بحث کے لئے فلم ساز کی قانونی ٹیم کو طلب کرلیا

    فلم زندگی تماشا پر تاحیات پابندی لگانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے بحث کے لئے فلم ساز کی قانونی ٹیم کو طلب کرلیا

    فلم ساز سرمد کھوسٹ کی متنازع فلم زندگی تماشا پر تاحیات پابندی لگانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے بحث کے لئے فلم ساز کی قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا پر تاحیات پابندی کے لیے درخواست اُس وقت جمع کروائی گئی جب سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے فلم کو کورونا بحران کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

    سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 14 جولائی کو کہا تھا کہ کمیٹی نے فلم کا جائزہ لیا تاہم فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض مواد نہیں پایا گیا۔

    کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا تھا کہ سنسر بورڈ کو کمیٹی نے کورونا بحران کے بعد زندگی تماشا جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ فلم ’زندگی تماشا‘ میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں نظر آئی۔

    رپورٹس کے مطابق سینیٹ کمیٹی کی جانب سے فلم کو ریلیز کی اجازت دیئے جانےکے بعد انجمن ماہریہ نصیریہ نامی تنظیم نے فلم پر تاحیات پابندی کے لیے درخواست دائر کرد تھی-

    اطلاعات کے مطابق تنظیم نے لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر 16 جولائی کو مختصر سماعت ہوئی تھی-

    ایڈیشنل سیشن جج وسیم احمد نے مختصر سماعت کی جس دوران فلم ساز سرمد کھوسٹ کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کروادیا تھا-

    تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم میں مذہبی فرقے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اگر فلم ریلیز ہوئی تو معاشرے میں ہنگامہ برپا ہوجائے گا۔

    درخواست میں عدالت سے زندگی تماشا پر تاحیال پابندی عائد کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی عدالت نے فلم ساز سرمد کھوسٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کو 27 جولائی تک ملتوی کردیا تھا-

    درخواست دائر کیے جانے کے بعد 30 جولائی کو سیشن کورٹ میں مذکورہ کیس پر دوبارہ مختصر سماعت ہوئی اور ایڈیشنل سیشن جج شکیل امین نے فلم پر حتمی بحث کے لیے سرمد کھوسٹ اور ان کے وکلا کو آئندہ ماہ 8 اگست کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ معروف پاکستانی فلمساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی نئی آنے والی فلم زندگی تماشا‘ 24 جنوری کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی اس فلم کو نمائش کی منظوری دئیے جانے کے باوجود ملک میں اس کی ریلیز اس لئے روک دی گئی تھی کیونکہ اس کے حوالے سے ایک مذہبی جماعت کی جانب سے فلم کے خلاف مظاہروں کی کال دی گئی تھی جس کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔

    سینٹ نے فلم ’زندگی تماشا‘ کو کورونا بحران کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

    سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا پر تا حیات پابندی لگانے کی درخواست دائر

  • میں اور میرے اہل خانہ بھی کورونا وائرس کی تکلیف سے گزر چکے ہیں شہزاد رائے کا انکشاف

    میں اور میرے اہل خانہ بھی کورونا وائرس کی تکلیف سے گزر چکے ہیں شہزاد رائے کا انکشاف

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی اپنے اہل خانہ سمیت کورونا کی وبا سے متاثر ہو گئے تھے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے یورپین یونین کے تعاون سے تیار کردہ اپنی نئی وژوئل ویڈیو کا یوٹیوب لنک شیئر کیا، گلوکار کی نئی ویڈیو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بنائی گئی ہے ویڈیو میں کورونا سے بچنے کے لیے چہرے پر فیس ماسک اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کرنے کا پیغام دیا گیا ہے-


    ویڈیو کے شروع میں پہلے ایک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو کورونا سے پریشان ہوکر گھر میں قید ہیں اُس کے بعد ویڈیو میں شہزاد رائے ماسک لگائے سڑک پر موجود دکھائی دیتے ہیں وہ سڑک پر موجود ہوتے ہیں کہ ایک بزرگ شخص سڑک پار کرنے کے لیے گلوکار سے مدد طلب کرتا ہے۔

    گلوکار کورونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بنا ہاتھ پکڑے بزرگ شخص کو سڑک پار کروادیتے ہیں اس کے بعد شہزاد رائے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کچھ عرصہ قبل وہ بھی اپنے اہلخانہ سمیت کورونا وائرس کی تکیلف سے گُزرچکے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب وہ اور ان کے اہل خانہ ٹھیک ہیں۔

    ویڈیو کے آخر میں گلوکار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ وبا سے بچنے کے لیے عید بھی سادگی سے منائیں اور عید کے موقع پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

    ساتھ ہی شہزاد رائے نے ویڈیو کے آخر میں چہرے پہ ماسک، ہر پاکستانی کا ٹاسک کا نعرہ بھی لگایا۔

  • ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘ خواتین کے منفرد کرداروں کے ساتھ جلد ہی ریلیز کی جائے گی-

    باغی ٹی وی : ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDIrpXEpswv/?igshid=1jcb2q1d0blnn
    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDRL7_9JeD2/?igshid=15xgkiqp8a8fk
    ’چڑیلز‘ کے حوالے سےنجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا کہ مذکورہ شو دراصل خواتین کی آواز ہے اور اسے دیکھنے والے شخص کے ذہن میں سوالات جنم لیتے ہیں کہ معاشرے میں کیا ہو رہا ہےاور وہ اس میں ایک شادی شدہ کرمنل کیسز کی پیروی کرنے والے وکیل کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی –
    https://www.instagram.com/p/CDMUz1apdrg/?igshid=1d3y8xsww8mrq
    انہوں نے کہا کہ وہ شروع میں ایک سادہ سی گھریلو خاتون ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں –

    ثروت گیلانی کے مطابق ’چڑیلز‘ ذہین، خودمختار، بولڈ اور خوبصورت خواتین کی کہانی ہے اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان خواتین میں سے ایک وہ بھی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDMLXO7psbY/?igshid=1xgle8krpuzng
    واضح رہے کہ چڑیلز‘ کو آئندہ ماہ 11 اگست کو بھارتی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے آن لائن چینل زندگی آفیشل پر نشر کیا جائے گا، ابتدائی طور پر شو کی پہلے سیزن کی 10 قسطیں ریلیز کی جائیں گی-
    https://www.instagram.com/p/CDOkxHZJ7sX/?igshid=1rmn74ym01s1h
    https://www.instagram.com/p/CDQx6YYpPoe/?igshid=mz7c6ntyzydk
    اس کی کاسٹ میں ثروت گیلانی نمرا بچا، یاسرا رضوی اور مہربانو شامل ہیں-

    بھارتی چینل زی 5 اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈرامے نشر کرے گا