Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکار فرخ شاہ دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے

    اداکار فرخ شاہ دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے

    ٹی وی پروگرامز میں عمران خان کی نقل اتار کر شہرت حاصل کرنے والے کامیڈین اداکارفرخ شاہ دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : ٹی وی پروگرامز میں وزیراعظم عمران خان کی نقل کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کا میڈین اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے۔

    اداکار کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بیٹے نے بتایا کہ فرخ شاہ کو آج صبح دل کی تکلیف پر اسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    ان کےبیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے اور مالی حالات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا۔

    اداکار کے بیٹے نے بتایا کہ وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا۔

    اداکار فرخ شاہ نے تھیٹر ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اداکار کو 2011 میں وزیر اعظم عمران خان کے ڈمی کردارنے شہرت کی بُلندیوں تک پہنچا دیا تھا-

  • شہرہ آفاق ڈرامے کے ہیرو انجن التان عید پر پاکستانی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے

    شہرہ آفاق ڈرامے کے ہیرو انجن التان عید پر پاکستانی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو کا مرکزی کردار نبھانے والے تُرک اداکار انجن التان دوزینتان عید کے دن پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے-

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی ویژن نے ارطغرل غازی کے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سنا دی عید الاضحی کے موقع پر ارطغرل غازی کے کردار اپنے پاکستانی مداحوں کے ساتھ عید کے چند لمحات گُزار یں گے اور اپنی زندگی کے بارے میں باتیں شئیر کریں گے-

    پی ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹر ہینڈلر سے انجن التان کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انجن التان دل دل پاکستان اور پاکستان زندہ باد کہتے نظر آ رہے ہیں-


    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پی ٹی وی نے کیپشن میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہفتہ یکم اگست کو شام ساڑھے 7 بجے ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل کا انٹر ویو ملاحظہ کریں-

    اس سے قبل پی ٹی وی نے ایک اور پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ عید کے دوسرے دن ان لوگوں سے ملا قات کروائی جائے گی جنہوں نے ارطغرل غازی کی اردو میں ڈبنگ کرنے کا کام سرانجام دیا-اور اپنی آواز کے ذریعے پاکستان میں گھر گھر اسلام کے تاریخی محافظوں کا پیغام پہنچایا-

    پی ٹی وی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کی آوازوں کے ساتھ ایک ملاقات، اتوار 02 اگست شام 7.00 بجے صرف پی ٹی وی ہوم پر-

    دوسری جانب پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور معروف میزبان وسیم بادامی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز دیریلیس ارطغر ل کے اہم کردار ترگت الپ کو ہوسٹ کریں گے-

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ترگت نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے مداحوں کو ایک شو میں دکھائی دیں گے جسے شاہد آفریدی اور وسیم بادامی ہوسٹ کریں گے-

    دوسری جانب پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاید خان آفریدی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ ہ اس عید کے موقع پر وہ اور وسیم بادامی استنبول سے ارطغرل غازی کے اہم کردار چینگز جوشقون یعنی ترگت الپ کو ہوسٹ کر رہے ہیں- اور جلدی ہی ہماری آپ سے ملاقات ہو گی-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔

    دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

    ان سیریز میں تیرھویں صدی کے مسلمانوں کے اقدار کودکھایا گیا ہے اور اسلامی اقدار کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ہر مسلمان اس سیریز اور اس کے کرداروں کا دیوانہ ہےاس ڈرامے کو جو مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی ہے وہ آج تک کسی بھی تُرک ڈرامے کو نہیں ملی اس ڈرامے اور کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے-

    اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیا م سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    عیدالاضحی کے موقع پر وسیم بادامی اور شاہد آفریدی ارطغرل ڈرامے کی اہم کردارترگت الپ کو ہوسٹ کریں گے

    ‏ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کی آوازوں کے ساتھ ایک ملاقات

  • عیدالاضحی کے موقع پر وسیم بادامی اور شاہد آفریدی ارطغرل ڈرامے کی اہم کردارترگت الپ کو ہوسٹ کریں گے

    عیدالاضحی کے موقع پر وسیم بادامی اور شاہد آفریدی ارطغرل ڈرامے کی اہم کردارترگت الپ کو ہوسٹ کریں گے

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور معروف میزبان وسیم بادامی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز دیریلیس ارطغر ل کے اہم کردار ترگت الپ کو ہوسٹ کریں گے-

    باغی ٹی وی : پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور معروف میزبان وسیم بادامی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز دیریلیس ارطغر ل کے اہم کردار ترگت الپ کو ہوسٹ کریں گے-


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ترگت نے اپنے مداحوں کو سلام کہا اور اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے مداحوں کو ایک شو میں دکھائی دیں گے جسے شاہد آفریدی اور وسیم بادامی ہوسٹ کریں گے-

    دوسری جانب پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاید خان آفریدی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کا اعلان کیا –


    شاہد آفریدی نے کہا کہ اس عید کے موقع پر وہ اور وسیم بادامی استنبول سے ارطغرل غازی کے اہم کردار چینگز جوشقون یعنی ترگت الپ کو ہوسٹ کر رہے ہیں- اور جلدی ہی ہماری آپ سے ملاقات ہو گی-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔

    دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

    ان سیریز میں تیرھویں صدی کے مسلمانوں کے اقدار کودکھایا گیا ہے اور اسلامی اقدار کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ہر مسلمان اس سیریز اور اس کے کرداروں کا دیوانہ ہےاس ڈرامے کو جو مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی ہے وہ آج تک کسی بھی تُرک ڈرامے کو نہیں ملی اس ڈرامے اور کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے-

    اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیا م سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    ‏ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کی آوازوں کے ساتھ ایک ملاقات

  • وسیم اکرم ہم سب کے لئے ایک مثالی رول ماڈل ہیں اداکار فرحان سعید کا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو خراج تحسین

    وسیم اکرم ہم سب کے لئے ایک مثالی رول ماڈل ہیں اداکار فرحان سعید کا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلے انہوں نے شوبزاور کھیل کی شخصیات اور معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل ،لیجنڈری اور ورسٹائل اداکارہ و گلوکارہ بشری انصاری کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب اداکار فرحان سعید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رول ماڈل قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فرحان سعید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی کُچھ تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CDJqxQDFIrW/?igshid=19hl3np2sspph
    تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے لکھا کہ اپنے وقت کا سب سے بڑا باؤلر اور غیر متنازعع ‘سلطان آف سوئنگ’؛ بلاشبہ وسیم اکرم اس کھیل کو کھیلنے والے بہترین آل راؤنڈروں میں شامل ہیں۔

    گلوکار نے لکھا کہ میں وسیم اکرم کا ہمیشہ سے ہی پُرستار رہا ہوں پھر چاہے وہ گراؤنڈ میں ہوں یا گراؤنڈ سے باہر ہوں مجھے جب بھی وسیم بھائی سے ملاقات کا موقع ملا تو ہر بار اُن کی اعلی شخصیت اور خوش اخلاق رویے نے مجھے مغلوب کیا، اس کھیل کے لئے ان کی قطع لگن اور ملک پاکستان سے ان کی بے مثال محبت قطعی الہام ہے۔

    گلوکار و اداکار نے لکھا کہ میں اس وقت سے پوری طرح حیرت زدہ ہوں کہ جب انہوں نے خواہشمند نوجوان کرکٹرز کو مدد فراہم کرنے میں سرمایہ کاری کی تھی اور اُن کا یہ کام میری نظر میں بہت انمول ہے۔

    فرحان سعید نے وسیم اکرم کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بطور کرکٹر، کمنٹیٹر، کوچ اور اُن کے متعدد باصلاحیت کام کو دیکھا جائے تو وسیم اکرم ہم سب کے لیے ایک مثالی رول ماڈل ہیں-

    گلوکار نے وسیم اکرم کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ وسیم بھائی آپ ہمیشہ ہمیں اسی طرح متاثر کرتے رہیں بلاشبہ آپ دنیا میں پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔

    انہوں نے آخر میں LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی لکھا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ، اداکارہ بُشریٰ انصاری اور معروف کامیڈین عمر شریف ،سکواش پلئیر جہانگیر خان اور قومی کرکٹر جاوید میاںداد اور معروف مذہبی سکالر و عالم دین مولانا طارق جمیل شامل تھے۔

    فرحان سعید کا پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

    مولانا صاحب کا خطبہ سن کر عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

    خوش قسمت ہوں کہ بشری آپا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا فرحان سعید کا بشری انصاری کو خراج تحسین

  • یاسر حسین کو بات میں خود کو اوپر رکھ کر صحیح ثابت کرنے کے بجائے عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئے آغا علی

    یاسر حسین کو بات میں خود کو اوپر رکھ کر صحیح ثابت کرنے کے بجائے عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئے آغا علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغاعلی کا کہنا ہے کہ یاسر حیسن کو بات میں خود کو اوپر رکھ کر صحیح ثابت کرنے کے بجائے عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔

    باغی ٹی وی : اداکار یاسر حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اوراس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

    حال ہی میں جب ایک اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا تھا-

    یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اسرا بلجیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟

    انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام صف اول کی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینہ خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ پاکستانی ہو تو پاکستانی کو سپورٹ کرو-پاکستان زندہ باد-

    یاسرحسین کی اس پوسٹ کے بعد جہاں اسرا بلجیک کے مداحوں نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں چند پاکستانی فنکاروں نے بھی اداکار پر تنقید کی ان فنکاروں میں اداکار آغا علی بھی شامل تھے-

    آغا علی نے انسٹاگرام سٹوری میں کہا تھا کہ اللہ نے جو آپ کے نصیب میں لکھا ہے اس سے نہ زیادہ ملے گا نہ ہی کم تو لہذا دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں آنے دو جو آتا ہے خوش رہو اور محنت کرو۔

    اب پھرحال ہی میں آغا علی ایک آن لائن شو ’وائس اوور مین‘ میں شریک ہوئےجہاں میزبان نے ان سے کہا کہ اگر آپ یاسر حسین کو کوئی مشورہ دینا چاہیں گے تو کیا دیں گے حالانکہ انہوں نے آپ کی بات سننی تو ہے نہیں؟ جس پر آغا علی نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ مشورہ دینا تو نہیں چاہیئے لیکن میں پھر بھی انہیں مشورہ دینا چاہوں گا کہ جب بھی آپ کسی بھی معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں آپ کو ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہئے۔
    https://www.instagram.com/p/CDKNwBMh6ob/?igshid=tnjfs6lavlv3
    لیکن جب آپ کو یہ پتہ چل جاتا ہے 100 فیصد عوام آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتی تو پھر اس بحث میں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں آپ کو آگے بڑھ جانا چاہئے اور اپنی بات کو اوپر رکھتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنے کی بحث میں نہیں پڑنا چاہیئے کہ میں ہی صحیح ہوں باقی سب غلاط ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون

    دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے پوری دنیا میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تمام تعلیمی مذہبی ،ثقافتی ، تفیرحی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لئےسماجی دوری اختیار کرنے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا جہاں دوسری تمام سرگرمیاں بند ہوئیں وہیں تمام مذہبوں کی مذہبی سرگرمیاں بھی بند ہو گئیں مساجد ،گرجا گھر ، چرچ وغیرہ بند کر دیئے گئے یہاں تک کہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام خانہ کعبہ حرمین شریفین اور مسجد بنبوی کو بھی کوبند کر دیا گیا-

    لیکن پھر بھی جس خوش قسمت کی قسمت میں اللہ تعالیٰ کے مقدس گھر بُلاوا لکھا ہو اُسے کون روک سکتا ہے کچھ ایسی ہی خوش قسمت ترین خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو اللہ کے گھر کعبہ کے سامنے حرمین شریفین میں اکیلی کھڑی دعا مانگ رہی ہے-
    https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1288392971486994434?s=08
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیتھرین نامی صارف نے ایک تصویر شئیر کی جس میں ایک خاتون حرمین شریفین میں کعبہ کے سامنے بالکل اکیلی کھڑی اللہ کے حضور ہاتھ اٹھائے دُعا مانگ رہی ہے-

    کیتھرین نامی صارف نے اس خاتون کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دُنیا کی خوش قسمت ترین عورت ہیں جو کعبہ کےے سامنے بالکل اکیلی کھڑی اللہ سے مناجات میں مصروف ہے-

    کیتھرین نامی صارف کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی اس عورت کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے اس کی دعاؤں کی قبولیت کی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-

  • ‏ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کی آوازوں کے ساتھ ایک ملاقات

    ‏ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کی آوازوں کے ساتھ ایک ملاقات

    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔

    دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

    ان سیریز میں تیرھویں صدی کے مسلمانوں کے اقدار کودکھایا گیا ہے اور اسلامی اقدار کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ہر مسلمان اس سیریز اور اس کے کرداروں کا دیوانہ ہےاس ڈرامے کو جو مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی ہے وہ آج تک کسی بھی تُرک ڈرامے کو نہیں ملی اس ڈرامے اور کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے-

    مذکورہ ڈرامے کے کرداروں کے ساتھ محبت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی نے عید کے موقع پر لاک ڈاؤن کے دوران مداحوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے کہ عید کے دوسرے دن ان لوگوں سے ملا قات کروائی جائے گی جنہوں نے ارطغرل غازی کی اردو میں ڈبنگ کرنے کا کام سرانجام دیا-اور اپنی آواز کے ذریعے پاکستان میں گھر گھر اسلام کے تاریخی محافظوں کا پیغام پہنچایا-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی وی نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر سے ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کی آوازوں کے ساتھ ایک ملاقات، اتوار 02 اگست شام 7.00 بجے صرف پی ٹی وی ہوم پر-

    واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیا م سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل دیریلیس ارطغرل میں دکھائے گئے 5 پراسرار مناظر

    ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

  • آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

    آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار یاسرحسین کا شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اسرا بلجیک کا ایک ٹویٹ سامنے آیا تھا جس میں لکھا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

    اداکارہ کے اس ٹویٹ نے پاکستانیوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس ٹویٹ کے چرچے ہوتے رہے اور لوگ اداکارہ کی اس ٹویٹ پر اپنی طرف سے مختلف اندازے لگانے کے ساتھ ساتھ تبصرے بھی کرتے رہے کہ انہیں پاکستان میں کون مل گیا یے جسے وہ اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں –

    اداکارہ کی اس ٹویٹ پر پاکستانی معروف مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے بھی انسٹاگران سٹوری میں مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں تو ایسی کسی بات کیلئے تیار ہی نہیں تھا آخرکار اسراء نے مجھے ڈھونڈ ہی لیا ساتھ ہی انہوں نے اسراء کا ٹوئٹ بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کیا-

    دوسری جانب یاسر حسین نے بھی ترک اداکارہ کے اس ٹویٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے اپنا بیان جاری کیا ہے-

    یاسر حسین نے انسٹاگرام اپنی اسٹوری پر اسرا بلجیک کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا گیا ہے کہ پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟-

    واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اوراس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

    بعد ازاں جب ایک اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا تھا-

    یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اسرا بلجیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟

    انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام صف اول کی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینہ خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ پاکستانی ہو تو پاکستانی کو سپورٹ کرو-پاکستان زندہ باد-

    یاسرحسین کی اس پوسٹ کے بعد جہاں اسرا بلجیک کے مداحوں نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں چند پاکستانی فنکاروں نے بھی اداکار پر تنقید کی کہا کہ اللہ نے جو آپ کے نصیب میں لکھا ہے اس سے نہ زیادہ ملے گا نہ ہی کم تو لہذا دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں آنے دو جو آتا ہے خوش رہو اور محنت کرو۔

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • آپ سب کی میرے لیے بے انتہا محبت، تبصرے اور حمایتی الفاظ ہمیشہ مجھے خوش کردیتے ہیں  نادیہ جمیل

    آپ سب کی میرے لیے بے انتہا محبت، تبصرے اور حمایتی الفاظ ہمیشہ مجھے خوش کردیتے ہیں نادیہ جمیل

    بریسٹ کینسرجیسے موذی مرض کو شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ اٰن کے بُرے دنوں میں اُن کے ہرایک چاہنے والے نے انہیں بے مثال امید اور طاقت دی ہے

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے ایک سفید رنگ کے چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی جس پر کالے رنگ سے انگریزی زبان میں لکھا ہوا ہے نادیہ کینسر سے لڑنے والی ننجا اور اُس کے ساتھ ہی چائے کے کپ پر معروف کارٹون کردار ننجا کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔


    نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی نیک تمناؤں اور دُعائیہ پیغامات کے لیے شکریہ ادا کیا –

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ آپ سب کی میرے لیے بے انتہا محبت، تبصرے اور حمایتی الفاظ ہمیشہ مجھے خوش کردیتے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے چاہنے والوں کے تمام پیغامات پڑھتی ہوں اور پھر آنکھوں میں خوشی کے آنسو لیے مُسکرا دیتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کو انفرادی طور پر جواب دینے کی طاقت نہیں رکھتی ہوں لیکن آپ میں سے ہر ایک نے مجھے بے مثال امید دی ہے اور مجھے بااختیار بنایا ہے۔

    نادیہ جمیل بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئیں

  • اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانیوں کیلئے ایک انوکھا پیغام شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ادکارہ کا پیغام سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہو اہے-
    https://twitter.com/esbilgic/status/1287753765878206464
    اسراء بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی وہ کسے اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اس ٹویٹ پر مختلف تبصرے کرہرہے ہیں اور اپنی ہی طرف سے طرح طرح کے اندازے لگا رہے ہیں-

    ایسے میں اداکار احمد علی بٹ نے بھی ان تبصروں میں حصہ لیتے ہوئے مزاحیہ پیغام شیئر کردیا جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں

    احمد علی بٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ اسکرین شاٹ
    احمد علی بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں تو ایسی کسی بات کیلئے تیار ہی نہیں تھا آخرکار اسراء نے مجھے ڈھونڈ ہی لیا ساتھ ہی انہوں نے اسراء کا ٹوئٹ بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کیا-
    https://twitter.com/eadkski/status/1287803848665583623?s=20


    مہک نامی‌صارف نے اداکارہ کے جواب میں لکھا کہ ہہاکستان میں جاز ہی نمبر ون ہے –


    مہک نامی صارف کے اس ٹویٹ پر جاز کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ٹویٹ سامنے آیا جس میں جاز نے مہک کا اس ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا –

    شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل دیریلیس ارطغرل میں دکھائے گئے 5 پراسرار مناظر

    ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں