Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمران عباس نے ڈراموں سے دوری اختیار کر لی ؟

    عمران عباس نے ڈراموں سے دوری اختیار کر لی ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور پُرکشش اداکار و میزبان عمران عباس جلد ہی بین الاقوامی فلم میں نظر آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کے منفرد سوالات کے دلچسپ جوابات دئیے۔

    سیشن کے دوران ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ وہ اپنے بال اس لیے بڑھا رہے ہیں کہ انہوں جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے اس میں بڑے بالوں کا ہونا لازم ہے۔

    عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
    پاکستان ٹی وی پر نئے ڈرامے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید اب ان کے مداح انہیں ڈراموں میں نہ دیکھ سکیں۔

    عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
    عمران عباس کا کہنا تھا کہ اگلے ایک یا ڈیڑھ سال تک ان کا ڈراموں میں اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ہوسکتا ہے اس کے بعد بھی اُن کا یہی فیصلہ ہو۔

    عمران عباس کے اس جواب کے بعد سے مداحوں میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
    ایک صارف نے لکھا کہ وہ جلد ہی عمران عباس کو فلموں میں دیکھنا چاہتی ہیں ایسا کب ممکن ہوسکے گا؟ عمران عباس نے صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ابھی ایسی صورتحال میں فلمیں دیکھنے پر اکتفا کریں کورونا کے بعد ہی فلم کے حوالے سے کوئی بات کی جاسکے گی۔

    عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
    ایک صارف نے لکھا کہ اپ کا ہیرو کون ہے؟ جس پر اداکار نے نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک محمد شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ہوتے کسی اور کی ضرورت ہو سکتی ہے کیا ؟

    عمران عباس انسٹاگرام سٹوری اسکرین شاٹ
    ایک صارف نے پوچھا کہ مولانا طارق جمیل سے ملنے کے بعد کیسا لگا آپ کو؟ اس سوال کے جواب میں عمران عباس نے کہا کہ انہیں دیکھ کر ہمیشیہ مجھے روحانی سکون ملتا ہے-

  • شان شاہد اور شفقت امانت علی جلد ہی نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے

    شان شاہد اور شفقت امانت علی جلد ہی نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار شفقت امانت علی جلد ہی ایک پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے شفقت امانت علی کے ہمراہ اپنے نئے پراجیکٹ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے اپنے مداحوں کو ایک اس پروجیکٹ کے متعلق آگاہ بھی کیا-


    شان شاہد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے لیے فخر سے موسیقی کرنے والے شفقت امانت علی اور میں جلد ہی ساتھ آرہے ہیں۔

    دوسری جانب شفقت امانت علی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شان شاہد کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میرے بہترین دوست اور پاکستان کے ایک باصلاحیت اداکار شان شاہد کے ساتھ شاندار وقت گُزار کر اور آنے والے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرکے بہت اچھا لگا۔


    شفقت امانت علی نے اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں تھوڑی تفصیل دیتے ہوئے لکھا کہ گانے کو تحریر کرنے کمپوز کرنے اور پھر اُس کو ریکارڈ کرنے کے دوران شان شاہد کے ساتھ جو وقت گزرا وہ ایک معیاری وقت تھا۔

    گلوکار نے مزید لکھا کہ ہمارے ساتھ رہئیے کیونکہ یہ گانا بہت جلد آنے والا ہے۔

    شان شاہد اور شفقت امانت علی کے اس اعلان کے بعد مداحں کی جانب سے اُن کے نئے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے-

  • لڑکیوں کو ہراساں کرنا معمولی بات ہے کہنے پرماورا حسین کو تنقید کا سامنا

    لڑکیوں کو ہراساں کرنا معمولی بات ہے کہنے پرماورا حسین کو تنقید کا سامنا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات ہے کہتی نظر آرہی ہیں جس پر انہیں صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ندایاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی 2 سال پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اور ہمایوں سعید ندا یاسر کے شو میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

    ماورا حسین کی مذکورہ ویڈیو کلپ اگست 2018 کے گڈ مارننگ پاکستان کی ہے جب ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ریلیز ہونے والی تھی اور وہ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں دیگر اداکاروں کے ساتھ مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں۔

    مذکورہ پروگرام میں یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ندا یاسر نے سب سے پہلے اپنے شوہر یاسر حسین سے سوال کیا کہ عید شاپنگ کے دوران لڑکیاں تو چوڑیاں، مہندی اور میک اپ خریدنے جاتی ہیں مگر لڑکے کیوں جاتے ہیں؟

    جس پر یاسر حسین نے کہا کہ ماضی میں لڑکے عید خریداری کے بہانے لڑکیوں کو دیکھنے مارکیٹ جاتے تھے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    اداکار کے جواب پر ندا یاسر نے ان سے پوچھا کہ وہ خود کبھی ایسی نیت سے عید شاپنگ کے دوران مارکیٹ گئے ہیں؟

    یاسر حسین نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ایسی نیت سے جاتے رہتے تھے۔

    مرد اداکاروں کے دلچسپ جوابات کے بعد ندا یاسر نے خواتین اداکاروں سے بھی یہی سوال پوچھا کہ جب وہ عید خریداری پر جاتی تھیں تو انہیں کوئی لڑکا چھیڑتا تھا؟

    جس پر اداکارہ سونیا حسین نے سب سے پہلے کہا کہ ایسا تو کئی سال سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔

    اسی سوال کے جواب میں اداکارہ ماورا حسین نے بھی اعتراف کیا کہ عید شاپنگ کے دوران لڑکوں کی جانب سے لڑکیوں کو گھورنا معمول ہوتا ہے۔

    ندا یاسرماورا سے پوچھتی ہیں کہ کیا کبھی تمہیں کسی نے چھیڑا؟

    جس پر ماورا حسین کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو چھیڑنا تو لاہور کا فن ہے لڑکے گاڑیوں میں تیز میوزک لگاکرنکل جاتے ہیں روڈ پر اور لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے بغیر لاہوریوں کی عید نہیں لگتی۔ لہذا ہمیں اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔

    اسی پر ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ اب بھی اگر ان کے ساتھ ایسا ہو تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر ماورا حسین نے کہا کہ انہیں برا نہیں لگے گا، کیوں کہ ان کی بھی تو عید ہے!

    ماورا حسین کے اسی جواب پر نہ صرف پروگرام میں موجود اداکار ہنس پڑے بلکہ پروگرام میں شریک شرکا نے بھی تالیاں بجائیں۔
    https://twitter.com/Abbasayy/status/1286340678000218114
    تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کی اس بات کو بالکل بھی مذاق میں نہیں لیا اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

    https://twitter.com/dazai_supremacy/status/1286373185391394816?s=20


    https://twitter.com/NimraRiaz92/status/1286736382157705216?s=20


    https://twitter.com/TamIsKeen/status/1286601368237740033?s=20

  • ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

    ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغر‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 141 بہاریں دیکھ لی ہیں اور آج وہ اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے ان کا آبائی خاندان پریشتینا سے آنے والا ایک البانی تارک وطن ہے ان کے خاندان کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک تارکین وطن ہیں۔

    انجن التان نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور پڑھائی مکمل کرنے کے بعد استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔

    انہوں نے اسکرین پر اداکاری کا آغاز 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رُخْسار سے کیا اور اس کے بعد بےشمار ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ترکی کے مشہور و معروف اداکاروں کی فہرست میں نام بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن انہیں دیریلیس ارطغرل نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا –

    انجن نے ترکی کی 17 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے نہ صرف اداکاری بلکہ میزبانی میں بھی اپنا نام بنایا، انہوں نے ٹی وی پر دی ملین پاؤنڈ ڈراپ لائیو کے ترک ورژن ’1 میلیون جانلی پارہ‘ گیم شو کی میزبانی کی۔

    انجن التان دنیا بھر کی 500 مسلم بااثر شخصیات کی فہرست برائے فنون و ثقافت کے ایڈیشن 2020 میں با اثر ترین مسلمانوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    رمضان المبارک میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی انجن کے پاکستان میں بھی بے شمار مداح ہیں۔

    انجن کی سالگرہ کے حوالے سے پاکستانی مداحوں نے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ اداکار کو سالگرہ کی مبارک پیش کررہے ہیں-


    https://twitter.com/AyeshaArooj172/status/1287297470196781057?s=20

    تُرک اداکار انجن التان کا ترک کینسر سوسائٹی سے مل کر کینسر کے مریضوں کے لئے مہم کا آغاز

  • تُرک اداکار انجن التان کا ترک کینسر سوسائٹی سے مل کر کینسر کے مریضوں کے لئے مہم کا آغاز

    تُرک اداکار انجن التان کا ترک کینسر سوسائٹی سے مل کر کینسر کے مریضوں کے لئے مہم کا آغاز

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان نے کینسر کے مریضوں کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انجن التان نے ترک کینسر سوسائٹی کے ساتھ مل کر شروع کی جانے والی مہم کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی اورمداحوں کو اس مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا-
    https://www.instagram.com/p/CDBPbaoAgsM/?igshid=1be15c4vn1ger
    انجن التان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ رواں سال اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ترک کینسر سوسائٹی کے ساتھ ملکر ایک مہم شروع کی ہے۔

    ترک اداکار نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ میرے عزیز و اقارب مجھے سالگرہ پر تحائف دینے کے بجائے عطیہ دیں تاکہ ہم اُن پیسوں سے کینسر کے مریضوں کا علاج کرواسکیں۔

    انجن التان نے لکھا کہ یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی جو کہ میری سالگرہ کا دن ہے-

    انجن التان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک لنک بھی شیئر کی جہاں کینسر کے مریضوں کے لیے عطیہ جمع کروایا جاسکتا ہے۔

    اداکار نے لکھا کہ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ان کی حمایت کے لئے پیشگی طور پر چندہ دیا۔

    واضح رہے کہ انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے تھے۔

  • حدیقہ کیانی کا جنید جمشید کی یاد میں خصوصی پیغام جاری

    حدیقہ کیانی کا جنید جمشید کی یاد میں خصوصی پیغام جاری

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے مرحوم جنید جمشید کی یاد میں خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرمعروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ماضی کے ایک ٹی وی اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس میں جنید جمشید کے ساتھ معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کام کیا تھا جبکہ اس ٹی وی اشتہار کے گلوکاروں میں حدیقہ کیانی اور جنید جمشید تھے۔
    https://www.instagram.com/p/CDB9hzQlovZ/?igshid=3bdmav5bngui
    حدیقہ کیانی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج کی مصروف اور افراتفری والی دُنیا میں ماضی کے سادہ دنوں کو یاد کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔

    گلوکارہ نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جے جے یہ دُنیا آپ کو بہت زیادہ یاد کرتی ہے۔

    آخر میں حدیقہ کیانی نے اپنے خصوصی پیغام میں مرحوم جنید جمشید کے لیے دُعا بھی کی۔

    حدیقہ کیانی کا کشمیر سے متعلق گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

    صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی حدیقہ کیانی کے کشمیر کے لئے گائے گئے گانے کے متعرف

  • سلمان شیخ عرف مانی نے کورونا سے پہلے کی دنیا کی یاد گار تصاویرشئیر کردیں

    سلمان شیخ عرف مانی نے کورونا سے پہلے کی دنیا کی یاد گار تصاویرشئیر کردیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کی یاد گار فوٹو شئیر کردیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مانی نے ماضی کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکار اپنی فیملی کے ہمراہ کسی یورپین ملک میں موجود خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں-

    مانی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں اُنہوں نے دونوں ہاتھوں میں پورٹریٹ پکڑ رکھے ہیں اور کیپشن میں اپنے بیٹوں کے نام لکھتے ہوئے بتایا کہ مزمل اور ابراہیم-
    https://www.instagram.com/p/CDAA3f2JYbf/?igshid=bsiomtczj9zk
    مانی نےایک اور تصویر شئیر کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کی اہلیہ حرا مانی اور چھوٹا بیٹا موجود ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDABGaNJOyc/?igshid=v24yavrot5ub
    اس تصویر کے کیپشن میں مانی نے لکھا کہ کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا۔

    ایک پوسٹ میں اداکار نے اپنی سیلفی شیئر کی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے سیلفی کو ایک آرٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سیلفی کھینچنا بھی ایک آرٹ ہے جوکہ مجھے نہیں آتا۔
    https://www.instagram.com/p/CDABUGap56x/?igshid=1xvd6u12hx3a6
    انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں مانی نے اپنی اہلیہ حرا کے ہمراہ میوزیم میں لی گئی سیلفی شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ جب آپ بغیر ٹکٹ ’امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری‘ میں داخل ہوجائیں تو پھر وہان ایسی سیلفی لیکر اپنے انسٹاگرام پر ضرور پوسٹ کریں۔
    https://www.instagram.com/p/CDACJUFps0I/?igshid=181aova384475
    سلمان شیخ نے انسٹا گرام پر ایک اور تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے بیٹوں مزمل اور ابراہیم کے ساتھ موجود ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDACqT4pWGl/?igshid=r2i04gmad6zr

  • حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک کے ایک مداح اداکارہ سے کہا کہ وہ ارطغرل سے کہیں کہ وہ یاسر حسین کو ختم کردے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’انسٹنٹ لالی وڈ‘ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا گیا ہے جس میں ایک تصویر میزبان و اداکار یاسر حسین کی ہے جبکہ دوسری تصویر یاسر حسین کی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CC_Z3RYpXy-/?igshid=eagnure80nd1
    یاسر حسین کی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرا بلجیک کی تصویر کے ساتھ اُن کے ایک مداح کا کمنٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو ختم کر دے اُسے-

    انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتےہوئے یاسر حسین نے ہنستے ہوئے لکھا کہ یہ بہت کیوٹ انسان ہے اسی بہانے(یعنی مجھے مارنے کے بہانے ارطغرل) وہ پاکستان تو آئیں۔

    واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اوراس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

    بعد ازاں جب ایک اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا تھا-

    یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اسرا بلجیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟

    انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام صف اول کی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینہ خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ پاکستانی ہو تو پاکستانی کو سپورٹ کرو-پاکستان زندہ باد-

    یاسرحسین کی اس پوسٹ کے بعد جہاں اسرا بلجیک کے مداحوں نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں چند پاکستانی فنکاروں نے بھی اداکار پر تنقید کی کہا کہ اللہ نے جو آپ کے نصیب میں لکھا ہے اس سے نہ زیادہ ملے گا نہ ہی کم تو لہذا دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں آنے دو جو آتا ہے خوش رہو اور محنت کرو۔

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • سُپر ماڈل ایان علی نے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے البم کا نام  شئیر کر دیا

    سُپر ماڈل ایان علی نے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے البم کا نام شئیر کر دیا

    ممنی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی نے مداحوں کو اپنے نئے البم کا نام بتا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایان علی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کا فوٹو شوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ویڈیو دیکھ کر اندازپہ ہوتا پے کہ یہ اُن کے نئے پراجیکٹ کا کوئی حصہ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDBiTGupFAG/?igshid=gbsoxoupbc2i
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ایان علی نے مداحوں کا حال دریافت کیا اور پھر اُنہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

    ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے البم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ اُن کے البم کا نام ’Nothing Like Everything‘ ہے۔

    ماڈل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں August2020 # اور ComingSoon # بھی استعمال کیا جس سے لگ رہا ہے کہ اُن کا یہ البم جلد ہی یعنی اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایان علی نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، ایان علی نے اپنے ٹویٹ میں اپنی کاروں کے مابین ایک تصویر شئیر کی اور لکھا اب وقت آگیا ہے اپنے پسندیدہ پرانی لیمبوروگینی میں اپنے اگلے 7 گانے سنوں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ بہت اچھے لگیں۔

    ایان علی نے لکھا تھا کہ مذکورہ گانوں کے لیے وہ گزشتہ 5 سال سے محنت کررہی ہیں جن سے اب اُن کے مداح بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے-

    ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

  • فواد چوہدری اب اکتیس کو عید کریں، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کی گفتگو

    فواد چوہدری اب اکتیس کو عید کریں، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کی گفتگو

    علامہ ابتسام الہی کا کہنا ہے کہ چاند کوئی مذاق کی بات نہیں چاند کے ذریعے ہماری عبادات کا پتہ چلتا ہے

    باغی ٹی وی : فواد چوہدری ہر مرتبہ چاند کی پیدائش پر علماء اکرام اور رویت یہال کمیٹی کے ساتھ بحث و مباحثہ کرتے ہیں اس مرتبہ بھی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی جس پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند کی پیدائش ہو چکی ہے لہذا عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

    فواد حسین کی اس بات پر رد عمل دیتے ہوئے علامہ ابتسام الہی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ فواد چوہدری کسی نہ کسی ایشو پر کوئی نہ کوئی تنازع کھڑا کرتے ہیں –

    علامہ ابتسام الحق کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں فواد چوہدری علماء کا شغل لگانا چاہتے ہیں یا ان کا مذاق بانا چاہتے ہیں لیکن چاند کوئی مذاق کی بات نہیں ہے چاند کا ہماری عبادات کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے –

    انہوں نے کہا فواد چوہدری کا مقصد صرف اور صرف علماء کا استہزا کرنا ہے لہذا اب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ان کے رفقاء کو یکم اگست کی بجائے 31 جولائی کو عید منانی چاہیے-

    فواد چوہدری کے چاند کی تاریخوں پر علماء اور رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ جھگڑے کے سوال پر علامہ ابتسام الہی کا کہنا تھا کہ اس کے اندر ان کے رویے کے ساتھ بڑی قباحتیں پیدا پوئی ہیں علامہ ابتسام الحق نے مزید کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کرتی ہے پھر وہ چاند کے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ سناتی ہے اگر اس پر کوئی دوسرا ادارہ ان کے فیصلے کو نظر انداز کرتا ہے یا سوال اٹھاتا ہے تو یہ بہت زیادتی کی بات ہے-

    ان کہ کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ سائنس کا کام زمین پر زیادہ سے زیادہ ان کو اسسٹ کریں ان کو مشورہ دیں کہ ہمیں لگتا ہے چاند کے نظر آنے کے امکانات ہیں لہذا آپ اس بات پر فوکس کریں اور دھیان دیں لیکن ان کو ڈکٹیٹ کرانا چاند کا ایک دن پہلے اعلان کر دینا یہ کسی طور پر بھی مناسب بات نہیں ہے

    علامہ صاحب کا کہنا تھا کہ اور اس دفعہ یہ بات واضح طور پر سامنے آ گئی ہے کہ ان کی لیبارٹری جنہوں نے مشورہ دیا کسی اعتبار سے بھی ثابت نہیں ہو سکا اور پہلی تاریخ کے چاند کے بارے میں شک پیدا کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں پہلی تاریخ کا چاند 30 دن کے بعد نظر آتا ہے تو اس کی عمر 24 گھنٹے زیادہ ہوتی ہے 29 دن کے چاند کے مقابلے میں –

    علامہ ابتسام الہی کا کہنا تھا کہ لیکن اس کے باوجود عوام کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بالکل بھی مناسب بات نہیں ہے ہم یہ بات سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اپنے دعوی میں سچے اور مخلص ہیں تو ان کو اور ان کے رفقاء کا یکم اگست کی بجائے 31 تارخ کو عید منانی چاہیئے جب وہ ظاہری طور پرعید بھی ہمارے ساتھ کریں گے تو اس سب ضد کا کیا فائدہ میں صرف اور صرف یہ سمجھتا ہوں کہ اس کا مقصد صرف علماء کا استہزا کرنا شعائراسلامی میں اپنی من مانی اور آرا کو داخل کرنا ہےیہ بڑا حساس معاملہ ہے

    علامہ ابتسام نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے فرمایا کہ لوگ آپ سے نئے چاندوں کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس میں آپ لوگوں سے فرما دیجیئے کہ وقت کا تعین بھی ہے اور حج کا تعین بھی ہے،

    علامہ ابتسام الہی کا کہنا تھا چاند کوئی مذاق کی بات نہیں ہے اس کا ہماری عبادات عیدین اور حج کا گہرا تعلق ہے اگر آُ اس کو بھی استہزا کی بات بنا لیں گے تو میں یہ سمجھتا پوں کہ یہ عوام کو کنفیوز کریں گے جیسا کہ سوشل میڈیا پر دو پول بن چکے ہیں جو ان کی جماعت یا فالوورز ان کو ہر صورت فولو کرنے کو تیا رہیں جبکہ دوسری جانب لوگ شریعت کے پیروکار ہیں اور ان معملات کو شریعت کے تحت ہی حل کرنا چاہتے ہیں جن چیزوں میں ان کا مداخلت کرنا بنتا ہی نہیں ہے تو وہ ان چیزوں میں مداخلت کر کے کیوں تنازے کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی فیلڈ نہیں تھی لیکن ان کو کیبنٹ یں رکھنے کے لئے ایسی وزارت دے دی گئی ہے جو ان کی زبان بندی کا بندی کا باعث ہو لیکن پھر بھی وہ اپنی زبان بند کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کسی نہ کسی ایشو کے اوپہر تنازع کھڑا کرتے ہیں وہ علماء کا شغل لگانا چاہتے ہیں جو کسی بھی طور پر ایک اسلمامی جمہوری ملک میں مناسب نہیں ہے کہ علماء شعائر اسلام کے لئے استہزا کے رویے اپنائے جائیں

    علامہ ابتسام نے کہا کہ ایسے لوگ پہلے بھی آئے ہیں اور آئندہ بھی شاید آتے رہیں گے ایسے لوگوں کو نامرادی اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں پوا حکمےت اور بصیرت والی عقل کا تقضا یہی ہے کہ سابقہ لوگوں کے انجام سے عبرت حاصل کریں اور اپنے آُپ کو بُرے انجام سے بچائیں-

    کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ جب تھے ہی بادل توچاندکیسےنظرآتا: فواد چوہدری نے تصویر شیئر کردی