بھارتی آسکرایوارڈ یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ معروف موسیقاراے آررحمٰن کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں ایک بڑا گروہ ان کے خلاف کام کررہا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اے آررحمٰن نے ایک پروگرام کے دوران اپنے بالی وڈ میں کم کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ میں زیادہ کام نہیں کر رہے کیونکہ کچھ افواہوں اورغلط فہمیوں کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک بڑا گروہ میرے خلاف کام کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہنتامل فلموں میں وہ زیادہ کام کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اے آررحمٰن کا کہنا تھا کہ ایک فلم کے ہدایتکاران کے پاس آئے جنہیں انہوں نے 2 دن میں 4 گانے بنا کردئیے لیکن انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے اے آررحمٰن کے پاس جانے سے ہدایتکارکومنع کیا تھا جس کے بعد مجھے سمجھ آیا میرے خلاف بالی وڈ میں ایک گروہ کام کررہا ہے۔
گلوکار نے کہا کہ پرمیں اس متعلق زیادہ سوچتا نہیں کیونکہ میں قسمت پربھروسہ رکھتا ہوں، ہر چیز خدا کی طرف سے ہے اور میں اچھی فلموں کو کبھی بھی نہ نہیں کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ بھارتی گلوکار اے آررحمٰن گلوکار بافٹا، گولڈن گلوب، سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈزاپنے نام کر چکے ہیں جبکہ ملکی سطح پر چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چُکے ہیں 2009 میں ان کو سلم ڈاگ فلم کے لیے بہترین موسیقی دینے پرآسکرسے نوازا گیا تھا-
علاوہ ازیں علمی شہرت یافتہ گلوکار کو تامل انڈسٹری نے بھی 12 ایوارڈزسے نوازا ہے-
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سوہنیا‘ نے بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے-
باغی ٹی وی : عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گانے ’سوہنیا‘ کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا
عاصم اظہر انسٹاگرام سکرین شاٹ
ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر نے گانےکی ایک لائن لکھی:
مانگا مفلس کی طرح ہے تجھ کو صنم
گلوکار نے کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ صرف دو دن میں میرے گانے ’سوہنیا‘ کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا کیسے کروں۔
عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر اُشنا شاہ، مہرین سید اور صدف کنول نے بھی کمنٹ کرکے ’سوہنیا‘ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
عاصم اظہر انسٹاگرام سکرین شاٹس
جہاں فنکاروں نے گانے کو سراہا وہیں مداحوں نے بھی کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے دیتے ہوئے گانے کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا-
پاکستان شوبز انڈسری کے معروف اداکار اور سُپر اسٹار ہمایوں سعید آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں-
باغی ٹی وی : ہمایوں سعید 27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئےہمایوں سعید میڈیا پروڈکشن ہاؤس سکس سگما پلس کے شریک بانی بھی ہیں جو ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل اور کمرشل فلمیں تیار کرتے ہیں۔
اداکار پاکستانی ٹیلی ویژن کے درجنوں ڈراموں اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چُکے ہیں اور اداکار لکس اسٹائل ایوارڈز اور اے آر وائی فلم ایوارڈز اپنے نام کر چُکے ہیں ۔
ہمایوں سعید کا اپنے وقت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی اداکاروں میں شمار ہوتا ہے حالیہ برسوں میں ، انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ پاکستان میں انہیں اکثر باکس آفس کنگ کہا جاتا ہے۔
اداکار آج اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں اس حوالے سے شوبز ستاروں کی جانب سے ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’فلموں کی شان، پارٹیز کی جان اور ہمارے سُپر اسٹار کو سالگرہ مبارک ہو۔
یاسر حسین انسٹاگرام اسکرین شاٹ
یاسر حسین کی اس پوسٹ پر ہمایوں سعید نے یاسر حسین کا شکریہ ادا کیا-
اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انسٹاگرام اسکرین شاٹ
احمد علی بٹ نے لکھا:
باکس آ فس کا کنگ
لاکھوں دلوں کا ہیرو
پاکستان کا قومی خزانہ
رومانوی شہزادہ
پریمی اور ایک فائٹر
اسٹاک مارکیٹ کا شہزادہ
دانش کو مارنے والا
چائے پراٹھا کھانے والا
لندن نہیں جانے والا
کیونکہ وہ پنجاب گیا تھا
سدا بہار ہمایوں آپ کو سالگرہ مبارک ہو
آخر میں اُنہوں نے ہمایوں سعید کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دُعا بھی کی۔
ہمایوں سعید نے احمد علی بٹ کی اس پوسٹ پر ہنستے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے پیار کا اظہار کیا اور لکھا کہ شکریہ میرے موٹو-
حالیہ ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اعجاز اسلم نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کے ہمراہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اعجاز اسلم انسٹاگرام اسکرین شاٹ
اللہ رب العزت نے اس کائنات کو دو طرح سے بنایا ہے ۔۔۔
پہلا طریقہ : حکم دے کر کائنات کی تخلیق کی یعنی جس چیز کو بنانے کا مقصد ہوتا اللہ کن کہتے اور وہ پلک جھپکتے ہی تیار ہوتی ۔۔۔۔
دوسرا طریقہ : اللہ نے خود تخلیق کیا یعنی اپنے ہاتھوں سے بنایا ۔۔۔۔
یہاں پر پوائنٹ یہ ہے کہ اللہ کن کہہ کر بھی ساری چیزوں کو بنا سکتا تھا لیکن اس نے زمین آسمان کو اور حضرت انسان کو ایک مقررہ مدت میں خود بنایا ہے ۔۔۔
وہ اپنے بندوں سے بھی یہی چاہتا ہے کہ وہ جامد بیٹھنے کی بجائے خود اپنے ہاتھ سے اپنے معاملات سنواریں ، اپنے مسائل کا حل دریافت کریں ، اپنے راستے خود بنائیں ۔۔۔
اور ساری محنت و کوشش کے بعد بھی اپنے اللہ کو کہیں کہ اللہ کام تو میں نے کردیا اب اسے کامیابی سے نوازنا اور صلہ دینا تیرے ذمے ہے اللہ میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں کہ اب مجھے کامیابی دے ۔۔۔۔
میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے ہاتھ سے کمانے والا اللہ کا حبیب ہے یعنی اس کا پسندیدہ ہے ۔۔۔
انسان کی یہ محنت اللہ کو اتنی پسند ہے کہ انسان خود کماتا ہے خود کے بچوں کو کھلاتا ہے پہناتا ہے لیکن اللہ اسے صدقے کا ثواب دیتا ہے ۔۔۔۔۔
کاہلی و سستی ، کج روی و غفلت نہ تو خدائے بزرگ وبرتر کو پسند ہے اور نہ فطرت میں قابل قبول ہے کہ انسان کو بیٹھے بیٹھائے مل جائے ۔۔۔
انسان امتحان کی دنیا میں ہے جس میں اس کے سامنے وسیع میدان ہے۔۔۔ محنت کے لیے مقاصد ہیں۔۔۔ رہنمائی کے لیے قرآن و حدیث گائیڈ بک ہیں ۔۔۔۔ اب یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ سنت خداوندی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی منازل و مقاصد حاصل کرتا ہے یا غفلت و سستی برتتے ہوئے خسارے اور گھاٹے کا سودا کرتا ہے ۔
ایک بزرگ میرے واقف ہیں عمر کافی ہوگئی ہے لیکن اب بھی میں دیکھتا ہوں کہ وہ کھیتی باڑی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ان کی کمر جھکی ہوئی ہے ہاتھ بڑھاپے کے ظلم کا شکار ہیں ان کی عمر کے دوسرے بابے اپنی زندگی کے دن پورے کررہے ہیں لیکن وہ چاق و چوبند ہیں یہ محنت کی برکت ہے جو صحت قائم کیے ہوئے ہے ۔۔۔۔
ایک عورت جو شدید دمے کے مرض کا شکار ہوئیں اس نے بتایا کہ اگر وہ خود کو مریض سمجھ لیتیں اور چارپائی سے نکاح کرلیتی تو شاید وہ موجودہ حالت میں نہ ہوتیں ۔۔۔ انہوں نے کام نہ چھوڑا بلکہ شدید بیماری کے باوجود بھی سردی و گرمی میں اکیلے گھر کے سارے کام انجام دیے وہ کہتی ہیں کہ میں اپنی صحت کا راز محنت بتاتی ہوں ۔۔۔۔
یقینا محنت والا راستہ برکتوں والا ہے اور اس پر چلنے والے خیر پر ہیں ۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور خوبرو اداکار شہروز سبز واری کے اے آر وائے ڈیجیٹل پر آنے والے نئے ڈرامے کا ٹیزار ریلیز کر دیا گیا ہے-
باغی ٹی وی :منال خان اور شہروز سبزواری کو حسد میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد شائقین ان کی کیمسٹری کے قائل ہوگئے کیونکہ وہ اسکرین پر ایک ساتھ اچھے لگتے تھے۔ اور ان کے مداح ان کو پھر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند تھے اور اب ایسا لگتا ہے کہ مداحوں کا انتظار ختم ہوچکا ہے کیونکہ دونوں جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کے آنے والے ڈرامہ ‘نند’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
شائقین کی پسندیدہ جوڑی منال خان اور شہروز سبزواری نند میں جلد ہی ڈرامہ سیریل نند میں ایک ساتھ نظر آئیں گےاس ڈرامےکو ثمینہ اعجاز نے لکھا ہے جبکہ ہدایتکار سید ذیشان علی زیدی ہیں ڈرامہ میں فائزہ حسن اور اعجاز اسلم بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
ڈرامے کے ٹیزر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ زبردست ثابت ہو گا-اس ٹیزر میں منال اور شہروز کو شادہ جوڑا دکھایا گیا ہے جبکہ فائزہ حسن حاسد نند کے طور پر دکھائی گئی ہیں اعجاز اسلم اس ڈرامے میں کس کردار میں نظر آئیں گے اس کا انکشاف ڈرامہ نشر ہونے کے بعد ہی ہوگا۔
دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر پیو ڈی پائی نے گذشتہ ماہ خودکشی کرنے موت کو گلے لگانے والےآنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والے انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف کامیڈین اروڈ الشیلبرگ بالمعروف پیو ڈی پائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر سوشانت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اورسوشانت سنگھ راجپوت کے لیے 24 منٹ کی ویڈیو بنائی۔
24 منٹ کی ویڈیو فی الحال یوٹیوب پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے ، اور اس کو 68 لاکھ 74 ہزار 996 بار دیکھا جا چکا ہے
انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا ، "میں ایسا دکھاوا نہیں کروں گا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ لڑکا کون تھا۔” اوہ ایک پرکشش اور اچھا انسان تھا میں اس حادثے پر یقین رکھتا ہوں اس نے واقعی آپ کو دکھی کیا ہوگا جب آپ یہ سوچتے ہیں کہ یہ لڑکا بہت کم عمری میں گزر گیا۔
پیو ڈی پائی نے کہا کہ پولیس کے مطابق یہ خودکشی ہے لیکن کم از کم ذاتی طور پر میں اسے خود کشی نہیں قرار دیتا یہ ایک طویل تنازع ہے میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن میں صرف اسے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویڈیو بنانا چاہتا تھا کیونکہ میرا خیال ہے کہ وہ بہت اچھا انسان تھا۔
یو ٹیوبر نے سوشانت سنگھ راجپوت کی 2016 کی ایک ویڈیو کلپ پر تبصرہ کیا جس میں سوشانت سنگھ راجپوت نے ایک یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کیا تھا۔
اس میں سوسانت سنگھ راجپوت کہہ رہے ہیں کہ سالہا سال میں نے اسی پاگل پن میں گزارے کہ کیا ہونے جارہا ہے میں ہمیشہ اپنے ماضی سے مستقبل کے درمیان گھومتا رہا جبکہ اپنے حال میں کبھی نہیں رہا۔ لیکن اس لمبے عرصے میں پہلی مرتبہ مجھے کامیابی کا صحیح مطلب سمجھ آگیا ہے جو پیسہ اور شناخت نہیں بلکہ ’اب‘ اور جوش و جذبہ ہے۔
ان الفاظ پر پیو ڈی پائی نے کہا کہ یہ وہ بیان تھا جس میں وہ جی رہے تھے ظاہر ہے یہ ان کی موت سے چند سال پہلے کا ہے تاہم جب آپ کی اس طرح کی ذہنیت ہو تو آپ خود کشی نہیں کرسکتے بہر حال میں ان سب باتوں پر یقین نہیں رکھتا نہ ہی اس معاملے میں کچھ بولنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے آخر میں سوشانت کے لئے دعائیہ کلمات کہے اور کہا کہ میں آپ سے ملنا پسند کروں گا ایک اچھے دوست کی طرح لگتے ہو-
ترک ڈرامہ انڈسٹری حیرت انگیز کہانیوں ، پلاٹوں ، اسکرین پلے ، اور مختلف کرداروں ااور اداکاروں کی چمک سے دنیا کو ہمیشہ متاثر کیا ہت ۔ان ڈراموں کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ وہ مختلف ممالک میں درآمد کی جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ صنعت انھیں بہت زیادہ آمدنی دے رہی ہے۔تُرک شوبز انڈسٹری کا اس لیول پر پہنچنا ترک حکومت کی مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا اب وہ اس سے اچھی آمدنی حاصل کررہے ہیں تُرک اداکار حیرت انگیز ہیں اور کہانیاں اس سے بھی زیادہ متاثر کن ہیں کہ صرف ایک بار جب آپ کو ان کی سیریز کا کوئی بھی واقعہ دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے ، تو یہ آپ کو آخری قسط تک لے جاتا ہے۔
باغی ٹی وی :گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔
دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔
ان سیریز میں تیرھویں صدی کے مسلمانوں کے اقدار کودکھایا گیا ہے اور اسلامی اقدار کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ہر مسلمان اس سیریز کا دیوانہ ہےاس ڈرامے کو جو مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی ہے وہ آج تک کسی بھی تُرک ڈرامے کو نہیں ملی اس ڈرامے نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے-
مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پرمبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل اسلام کے ایسے مجایدین پر بنایا گیا ہے جہنوں نے سرزمین عرب اور اسلامی دُنیا کو غیر مسلموں سے پاک کیا اور اسلام کا بول بالا کیا یہ ڈرامہ سیریل ترکی کا کامیاب ترین سیریل ہے جو دنیا بھر میں سارے ریکارڈ توڑ چُکا ہے ارطغرل غازی کے پانچ ایسے منظر جن کے پیچھے خفیہ راز چُھپے ہوئے یں جن کے بارے میں شاید کوئی نہیں جانتا جیسا کہ ارطغرل اپنی گھوڑی کی دُم کیوں باندھ دیتا ہےا ور مجاہدین کے جانے کے بعد حلیمہ پانی کیوں پھینکتی ہے وغیرہ
ارطغرل غازی کے مندرجہ ذیل 5 دلچسپ حقائق درج ذیل ہیں جن کے پیچھے چُھپر رازوںکو یقیناً ارطغرل غازی کے مداح نہیں جانتے-
1:اکثر آپ نے ڈرامے کی مناظر دیکھیں ہوں گے جن میں ارطغرل کی گھوڑی اپنا اگلا حصہ اوپر اٹھا کے بڑے ہی جوشیلے انداز میں آوز نکالتا ہے یہ دیکھنے میں تو نارمل سا منظر ہے لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہ گھوڑی کس طرح اتنی کنٹرول کی گئی کہ اس نے بالکل عین ٹائم پر ہی آواز نکالتے ہوئے اگلا حصہ ہوا میں اٹھایا اور ارٹولگلی یعنی جوگانڈی(ارطغرل کی گھوڑی کا نام) میں اصلی خوبی کیا ہے –
یو ٹیوب ویڈیو سکرین شاٹ
جوگانڈی میں خاص بات یہ ہے کہ اسے خاص انداز مین ٹریننگ دی گئی ہے کہ جیسے ہی اللہ اکبر کی آواز لگائی جائے یہ فوراً اگلی ٹانگیں اٹھاتے ہوئے آواز نکالے اور پھر جب بھی ڈائریکٹر نے ارطغرل غازی کا کوئی ایکشن بھرا سین کروانا ہو تو وہ صرف اللہ اکبر کی آواز لگاتا اور گھووڑی جوش میں چلاتے ہوئے ایکشن کرتی تھی اس سے یہ سین اور بھی خوبصورت اور جاندار بن جاتا تھا
2: قسط نمبر 95 کا ایک سین جس میں ارطغرل اپنی گھوڑی جوگانڈی کی دُم فولڈ کر کے باندھ کر جہاد کے لئے گیا تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دُم کو باندھنے کی اصل وجہ کیا تھی اس میں کیا راز چھپا ہے درحقیقت ارطغرل کا یہ عمل تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے پیچھے ایک لمبی کہانی چھپی ہوئی ہے-
یو ٹیوب ویڈیو سکرین شاٹس
اصل میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں جب بھی کوئی سردار جہاد کے لئے جایا کرتا تو وہ اپنے گھوڑے کی دُم کو اسی طرح باندھ دیا کرتا تھا جب سلجوکی کمانڈر کرز کی مدد کو گیا تو اس نے بھی اپنے گھوڑے کی دم اسی طرح باندھی اور سر پر کفن باندھے اللہ تعالی کے آگے اپنی فتح کی دعا کی دراصل فارسیوں کے لئے اس دُم کو باندھنے کا مطلب یہ ہوا کرتا تھا کہ یا تو آج جنگ جیت کر آئیں گے یا پھر شہید ہو جائیں گے مگر ہار کر واپس کبھی نہیں آئیں گے
3: ارطغرل میں شاہی خطوط دیکھ کراکثر شائقین نے سوچا ہو گا کہ یہ عربی زبان میں کیوں لکھے گئے حالانکہ ترک تو عربی بولتے ہی نہیں ہیں اصل میں سلطنت اسلامیہ سے پہلے ترکش زبان میں بہت سے عربی کے الفاظ شامل ہوا کرتے تھے کیونکہ اس دور میں عربی کا بول بالا ہوا کرتا تھا اور جتنی بھی تعلیمی کتابیں تھیں وہ عربی میں لکھی گئیں تھیں-
یو ٹیوب ویڈیو سکرین شاٹس
ترکوں کو مجبوراً عربی اور فارسی کا اکٹھا استعمال کرنا پڑا تاکہ وہ پندھرویں صدی میں ہونے والی ترقی اور علی معیار کی تعلم کو سمجھ سکیں اسی لئے یہ خطوط بھی عربی میں ہی لکھے ہوئے نظر آتے ہیں سلطنت عثمانیہ نے 5 62 سال حکومت کرنے کے بعد آخر کار عربی الفاظ میں لکھی ہوئی ترکش زبان کے لئے نئے حروف کا اعلان کر دیا ہے اور کمال اتاترک نے لوگوں کو حکم دیا کہ آئندہ سے وہ ترکی زبان عربی لیٹرز میں لکھنے کی بجائے ترکش لیٹرز میں لکھا کریں گے-
4:ارطغرل کے شائقین نے یہ منظر ضرور دیکھا ہو گا کہ جب بھی مجاہد جنگ کے لئے گئے تو پیچھے سے ان کی مائیں اور بیویاں پانی زمین پر پھینکتی اور نمک چھڑکتی نظر آتیں اس عمل کے پیچھے آخر کوئی وجہ تو ہو گی جس کے بارے میں شاید کسی کو بھی نہیں پتہ درحقیقت یہ ترکوں کی ایک رسم ہے اور ان کا یہ یقین ہے کہ اگر ایسے پانی پھینکا جائے تو یہ مجاہدین کے لئے اچھی قسمت کا سنبب بنتا ہے-
یو ٹیوب ویڈیو سکرین شاٹ
مجاہدین کے جانے کے بعد پیچھے سے نمک اور پانی پھینکنے کی یہ رسم صرف اور صرف ترکی میں پائی جاتی ہے اور یہ گڈ لک کہنے کا ایک انداز ہے حالانکہ بہت سے لوگون کا ماننا ہے کہ ایسے کرنے سے اچھی قسمت کے ملنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن پھر بھی یہ حصہ ترکی کی تاریخ کا اہم ترین حصہ ہے حلیمہ سلطان بھی اسی رسم کو نبھاتے ہوئے پانی زمین پر اچھالتے ہوئے دکھائی گئیں ہیں-
5 : ڈٍرامے کے ایک سین میں سلطان علاؤالدین کیکو بائے کے قتل ہو جانے پر الزام ارطغرل پر لگایا گیا تو شاہی محل میں ابن عربی ارطغرل کا دفاع کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے حالانکہ سلطان کو زہر سعادتین کوپک نے کھلائی تھی لیکن الزام ارطغرل پر لگادیا گیا اب ابن عربی یہاں پر جو تاریخی الفاظ بولتے ہیں ان کے پیچھے ایک گہرا پیغام چھپا ہوتا ہے جو کہ سیدھا سیدھا عربیوں کو پیغام ہے اور یہ الفاظ صرف اور صرف اسی لئے بولے گئے کہ آج کل کے عربی شیخ یہ سمجھ جائیں کہ وہ کمزوروں پر ظلم نہ کیا کریں اور طاقتوروں کا ساتھ بالکل نہ دیا کریں –
یو ٹیوب ویڈیو سکرین شاٹس
ابن عربی کے اس زبردست اور شاندار دفاع کے بعد یہ تاریخی الفاظ ارطغرل غازی کے کام آئے اور ایک سچے بے گناہ سپاہی کو معاف کر دیا گیا ابن عربی کے ان بولے گئے الفاظ کو شاید ہر کسی نے ڈرامے کا ایک چھوٹا سا حصہ سمجھا لیکن ان الفاظ کو ذرا غور سے سنیں تو صحیح سے سمجھ آتا ہے کہ آخر ابن عربی اپنے ان الفاظ کے ذریعے کن کو پیغام دے رہے ہیں –
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے کے دل کی ٹھنڈک اور خوشی کون ہے بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی پالتو بلّی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کی بلّی کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDB3cGzFBOD/?igshid=iafjjds99g1x
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے حریم فاروق نے اپنے مداحوں بتایا کہ آج میں آپ سے کچھ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ نرم و ملائم بالوں والی یہ بلّی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے۔
حریم فاروق نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ سب بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوش ہوگئے ہوں گے اور آپ کا دن خاص بن گیا ہوگا جیسےمیں جب بھی اپنی بلّی کی طرف دیکھتی ہوں تو میرا کام بن جاتا ہے اور وہ دن بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔
صارفین اداکارہ کی پوسٹ کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں-
گزشتہ ماہ 14 جون کو خودکشی کرکے موت کو گلے لگانے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ‘دل بیچارہ’ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔
باغی ٹی وی :لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فلم بالی وڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ جُڑی رہے گی۔
مداحوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے-
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ریلیز کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور آئی ایم ڈی بی میں 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا جو فلم کی ریلیز کے 40 منٹ کے اندر اندر اداکار کے مداحوں کے ذریعہ درجہ بندی کردہ ، سب سے زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
آئی ایم ڈی بی میں بعد ازاں 50 ہزار کے ووٹ کے باعث ریٹنگ 9.8 پر آگئی۔
رپورٹ مطابق فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری اور جذباتی احساس کی گونج کو مداحوں نے سراہا اور ریویو بھی مثبت آئے ہیں۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ‘اے فالٹ ان آور اسٹارز’ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔
اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں بطور مرکزی کردار اپنا ڈیبیو کیا ہے اس سے قبل سنجنا سانگھی پہلے راک اسٹار اور ہندی میڈیم جیسی فلموں میں چھوٹے کرداروں میں نظر آچکی ہیں-
فلم دل بیچارہ میں کیزی (سنجنا سانگھی) اور مینی (سوشانت سنگھ راجپوت) کی کہانی دکھائی گئی ہے سوشانت اور سنجنا کی کیمسٹری کو بڑے شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے موذی مرض کینسر میں مبتلا کیزی مینی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں ٹریلر کے ہر سین میں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کی آخری فلم دیکھنے والے اکثر مداحوں نے اس کو جذباتی تجربہ قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ یہ مکیش چھابرا کی ڈائریکٹ کی ہوئی آبدیدہ کرنے والی فلم ہے اور ہالی وڈ فلم ‘اے فالٹ ان آور اسٹار’ کا ریمیک ہے۔
بھارتی گلوکار ارمان ملک نے ٹوئٹ کیا کہ دل بیچارہ دیکھ لی اور اس نے مجھے بے ہوش کردیا ہے،اپنے پیاروں کو گلے لگا کر ان سے کہو میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں سے کہیں کہ ہم ساتھ مسکرائیں گے اور ساتھ روئیں گے۔
خیال رہے کہ 34 سالہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ میں دوستوں اور ملازمین کی موجودگی میں خودکشی کرلی تھی –
امریکی پاپ گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ 30 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا کی وبا کے باوجود اپنا آٹھواں میوزک البم ریلیز کرکے سب کو حیران کردیا۔
باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک البم ’فوک لورے‘ کو کورونا کی وبا کے باوجود 24 جولائی کو ریلیز کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے میوزک البم کو ریلیز کرنے سے متعلق مداحوں کو محض 24 گھنٹے قبل ہی بتایا تھا ورنہ عام طور پر گلوکارہ کے میوزک البم سے متعلق ایک سال قبل ہی چہ مگوئیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CC–BUtDjav/?igshid=1582i5r1ijumd
گلوکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیے جانے کے بعد ’فوک لورے‘ کو 24 جولائی کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے کئی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پہلے نمبر پر آگیا-
رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کا میوزک البم آئی ٹیون میوزک ویب سائٹ پر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ دیگر ویب سائٹس پر بھی میوزک البم نے نئے ریکارڈز قائم کر دیئے ہیں-
فوربز کی رپورٹ کے مطابق اسپاٹی فائے پر 8 کروڑ بار سنا جانے والا ٹیلر سوئفٹ کا میوزک البم اتنی بڑی تعداد میں گلوکارہ کا سنا جانے والا پہلا البم بھی بن گیا جب کہ ان کے البم نے 2020 کا سب سے زیادہ سنے جانے والے میوزک البم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
ٹیلر سوئفٹ کے میوزک البم کی تعریفیں اس لیےبھی کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے تمام گانوں کو کورونا کی وبا کے دنوں میں لاک ڈاؤن میں تیار کیا اور اسے وبا کے دنوں میں ہی ریلیز کردیا۔
https://www.instagram.com/p/CDAsU8BDzLt/?igshid=nbr4odpnegk5
مذکورہ البم میں گلوکارہ کے 16 گانے شامل ہیں اور البم کو متعدد میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس سمیت ان کی اپنی ویب سائٹ پر بھی ریلیز کیا گیا جب کہ یوٹیوب پر بھی ان کے گانے ریلیز کئے گئے۔
https://www.instagram.com/p/CC–mL3jpx3/?igshid=195ts1rkh0nf0
آٹھویں البم کے تمام گانے ٹیلر سوئفٹ نے دیگر نغمہ نگاروں کے ساتھ مل کر لکھے ہیں جب کہ ان کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ہے اور اسے لیبل کمپنی ‘ری پبلک‘ کے تحت ریلیز کیا گیا۔