Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں عاصم اظہر

    مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں عاصم اظہر

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معورف گلوکار عاصم اظہرکا سوشل میڈیا صارفین کو محلےکی پھپھو قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر عاصم اظہر نے لکھا کہ یہ وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ہی گانے کے اپنے ہی لکھے ہوئے بول ٹویٹ نہیں کرسکتا۔


    گلوکار نے لکھا کہ مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں۔

    عاصم اپنے گانے کے لیرکس اس وجہ سے ٹویٹ نہیں کر رہے کیونکہ لوگ غیر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اُن کے ٹویٹس کو ماضی سے جوڑنے لگتے ہیں

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر نے گلولکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن میں کہا تھا کہ عاصم اُن کے صرف ایک دوست ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پرایک تہلکہ مچ گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پر خوب تنقید کی جا رہی تھی۔

    اس تنقید کے جواب میں بھی عاصم نے ایسے ہی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہانیہ سے تعلق کے معاملے پر کہا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا ہانیہ نے بھی یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں-

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

  • زندگی ہمارے اُن جذبات کا مجموعہ ہے جو ہم روزانہ محسوس کرتے ہیں  مایا علی

    زندگی ہمارے اُن جذبات کا مجموعہ ہے جو ہم روزانہ محسوس کرتے ہیں مایا علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ زندگی ہمارے اُن جذبات کا مجموعہ ہے جو ہم روزانہ محسوس کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس میں مایا علی ایک اندھیرے کمرے میں موجود ہیں اور ہاتھ میں ہاتھ میں جلتی موم بتی پکڑ رکھی ہے جس کی روشنی سے سے اُن کا چہرہ روشن ہو رہا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDEQiwfnj8T/?igshid=85ejdrwzksuw
    مایا علی نےتصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں کو زندگی سے متعلق اہم معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی ہمارے اُن جذبات کا مجموعہ ہے جو ہم روزانہ محسوس کرتے ہیں جن سے کچھ لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں تو کچھ لوگ اُن احساسات سےکو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں –

    اداکارہ نے لکھا کہ اُن جذبات کی وجہ سے بعض اوقات ہم خوش ہوتے ہیں کبھی ٹوٹتے ہیں کبھی ان سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی روتے بھی ہیں لیکن یاد رکھیں کہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر آپ ناکامی کا سامنا کرکے گر جاتے ہیں تو دوبارہ کھڑے ہوں کوشش کیجیے اور اچھے دنوں کی اُمید رکھیے کیونکہ اس سے آپ کو زندہ رہنے کی طاقت ملے گی۔

    مایا علی نے لکھا کہ ہمیشہ دوبارہ کھڑے ہونے کی امید ، ایک اور عظیم دن کی امید ، اپنے آپ کو ایک بار پھر طاقت بخشنے کی امید رکھیں۔ ہم ہمیشہ شکایت کرتے ہیں لیکن ہم کبھی یہ نہیں سوچتے کہ جو ہم واقعتاً چاہتے ہیں وہ دوسرے شخص کے لئے ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔ زندگی ہمیں بہت سے سبق سکھاتی ہے ، لیکن ہم صرف وہی سیکھتے ہیں جو ہم چاہتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ حالات بہت اچھے تھے ، ہم اپنی زندگی میں مصروف تھے اور ہم سب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن پھر یہ وبائی صورتحال پیدا ہوگئی اور اچانک چیزیں بدل گئیں اور بدترین ہونے لگی۔ لیکن ان سب کے درمیان ، ہم نے ہمیشہ امید قائم رکھی زیادہ طاقت اور ہمت کے ساتھ اس صورتحال سے لڑ رہے ہیں زندگی خوبصورت ہے لیکن وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا ہے۔

    مایا علی نے مزید لکھا کہ اپنے ہر لمحے کو زندہ رکھیں خود سے پیار کریں اور ہمیشہ اپنے دل میں امید کی کھڑکی کھول کر رکھیں کیونکہ اس سے آپ کو طاقت ملے گی اور آپ کی زندگی میں امن و سکون بھی قائم رہے گا۔

    سلمان شیخ عرف مانی نے کورونا سے پہلے کی دنیا کی یاد گار تصاویرشئیر کردیں

    شنیرا اکرم دُنیا کے تبدیل ہونے کا انتظار کرنے لگیں

  • کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

    کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

    چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی رواں ماہ مارچ سے ثقافتی ، تعلیمی سرگرمیوں سمیت شادی ہالز، تفریحی مراکز شوبز سرگرمیاں جیسے تھیٹرسینما ہالز اور متعدد شعبہ جات تاحال بند ہیں جب کہ ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے اور حکومت مزید چند ہفتوں تک ان تمام شعبوں کو بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تھیٹر بند ہونے کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے اور تھیٹرز نہیں ہو رہے جس کے باعث مذکورہ شعبے سے وابستہ فنکار اور دیگر عملہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے-

    نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فنکار کاروبار بند ہونے اور امداد نہ ملنے پر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے ہیں کچھ فنکار گھر کا چولہا جلتا رکھنے کے لیے فن چھوڑ کر مزدروی پر مجبور ہیں ان میں موجود کامیڈین غفار لہری نے کام نہ ہونے کے باعث ایزی لوڈ کا اسٹال لگا لیا ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=Td8n2naCPfw&feature=youtu.be
    کامیڈین غفار لہری کہتے ہیں کہ دن بھر کی مزدروی کے بعد چند روپے کماتے ہیں لیکن یہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے لوگوں کے لبوں پر ہنسی بکھیرنے والوں کی جب اپنی ہنسی معدوم ہوگئی تو دکھ یہ ہے کہ انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

    کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

  • ہمایوں سعید کے لئے اہلیہ ثمینہ ہمایوں کا محبت بھرا پیغام

    ہمایوں سعید کے لئے اہلیہ ثمینہ ہمایوں کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ و پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں نےشوہر کے لیے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پرشئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر آج ہمایوں سعید کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر ثمینہ ہمایوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ہمایوں سعید کے لیے محبت بھرا خصوصی پیغام بھی لکھا۔
    https://www.instagram.com/p/CDHekrHFozF/?igshid=dt4o5215a39w
    ثمینہ ہمایوں نے اپنے شوہر ہمایوں سعید کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دیتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی-

    ثمینہ ہمایوں نے اپنے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ میرے پیارے شوہر ، میری زندگی کی روشنی آپ کو سالگرہ کی مبارک پو-

    انہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی زندگی میں پاکر بےحد خوش ہوں آپ کی موجودگی نے میرے ہر دن کو خوشگوار اور بہترین بنایا ہے اور میں اس کے لیے آپ کی بےحد شُکر گُزار ہوں۔

    ثمینہ ہمایوں نے شوہر کی کامیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ کامیاب ہوں اور ہم اپنے آنے والے دنوں میں بھی ایک دوسرے کو خوشیاں دیتے رہیں۔

    ثمینہ ہمایوں نے مزید لکھا کہ میری دُعا ہے آپ کا یہ سال پچھلے تمام سالوں سے بہتر اور روشن ہو۔

    آخر میں میں اُنہو ں نے ہمایوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر سالفرہ کی مبارکباد دی-

    ہمایوں سعید 49 برس کے ہوگئے

    مایا علی 31 برس کی ہو گئیں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • عثمان خالد بٹ نے عثمان مختار کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیوں کیا؟

    عثمان خالد بٹ نے عثمان مختار کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیوں کیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے ساتھی اداکار عثمان مختار سے ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا-

    باغی ٹی وی : نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعروف اداکار عثمان مختار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی میرے ساتھ بھی کسی ڈرامے میں آجاؤ، تاکہ میری بھی شادی ہوجائے۔


    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ میں نے یہ مذاق کرنے میں 12 دن سے زائد کا وقت لے لیا ہے۔


    عثمان خالد بٹ کی عثمان مختار سے کی گئی اس انوکھی فرمائش اس لئے کی کہ عثمان مختار جس ڈرامے میں معاون اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اُن کی شادی ہوجاتی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان مختار نے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں اداکارہ نیمل خاور کے مدمقابل کام کیا تھا ڈرامہ آن ایئر ہی تھا کہ نیمل خاور کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی۔

    اب عثمان اور سارہ نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ثبات‘میں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں یہ ڈرامہ ابھی آن ایئر ہی ہے کہ سارہ خان کی بھی فلک شبیر سے شادی ہو گئی ہے-

    اس بات پر مداحوں نے اداکار عثمان مختار پر مزاحیہ تبصرے کئے تھے اور میمز بھی بنائیں تھیں مداحوں کی ان مزاحیہ میمز اور تبصروں کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے بھی سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پیغام شیئر کیا تھا کہ اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تاکہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائیں۔
    https://twitter.com/MukhtarHoonMein/status/1283668810306850816?s=20
    عثمان خالد بٹ نے بھی اسی لئے عثمان مختار سے ساتھ ڈرامہ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا تاکہ اُن کی بھی جلد شادی ہوجائے۔

  • انجلینا جولی اور عدنان صدیقی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    انجلینا جولی اور عدنان صدیقی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ، پُرکشش اور معروف اداکار عدنان صدیقی کی ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور عدنان صدیقی نے لکھا کہ یہ تصویر ماضی کی دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDGlY_zH2NM/?igshid=t2hai54fbjym
    عدنان صدیقی نے لکھا کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

    اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے سیٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے ہالی وڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

    اداکار کی پوسٹ پر پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح قیمتی اور چمکدار ہیں۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مسٹر سٹار-

    عدنان صدیقی انسٹاگرام اسکرین شاٹ
    واضح رہے کہ فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم کی ہدایتکاری مائیکل ونٹر بوٹم نے دی تھی اور یہ فلم مقتول امریکی صحافی ڈینیل پرل پر بنائی گئی تھی-

    اس فلم میں عدنان صدیقی نے دوست الیانی کا اور انجلینا جولی نے ڈینیل کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ڈینیل پرل کی بیوہ کی تحریر کردہ کتاب پر مبنی ہے جس میں ڈینیل کے اغوا اور قتل کا پورا واقعہ شامل ہے-

    مایا علی 31 برس کی ہو گئیں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • مایا علی 31 برس کی ہو گئیں سالگرہ کی خوبصورت  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مایا علی 31 برس کی ہو گئیں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانن شوبز انڈسٹری کی معروف پُرکشش اور خوبصورت اداکارہ مایا علی اپنی 31ویں سالگرہ منا رہی ہیں ان کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : مایا علی آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں مایا علی کی جانب سے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر فوٹو، ویڈیو انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDI-hfPHjqx/?igshid=1p3q0tltn4vzs

    https://www.instagram.com/p/CDI-6ChnSL8/?igshid=sxrdvrhonq5f

    https://www.instagram.com/p/CDJAhlkHcoo/?igshid=qjwr1q4yjgzp


    مایا علی انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹس
    مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویوں میں وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں مایا علی کی سالگرہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد کے درمیان ایک سے زائد کیک کاٹ رہی ہے ۔

    مایا علی انسٹاگرام سکرین شاٹ
    مایا علی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں پا کستان شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی مایا علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں-


    مایا علی انسٹاگرام سکرین شاٹس

    ہمایوں سعید 49 برس کے ہوگئے

  • امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری  اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار

    امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار

    پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے نامور قوال امجد صابری 2016 کو انتقال کرگئےتھے لیکن ان کا خاندانی فن ان کے بچوں کے ذریعے چلتا رہے گا اور اس حوالے سے ان کا بڑا بیٹا مجّدد صابری اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

    مجّدد صابری مستقبل میں صابری گروپ کی رہنمائی کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور تربیت حاصل کر رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجّدد صابری مشہور قوالی ’تاجدارحرام‘ پڑھ رہے ہیں اور اُن کی روحانی آواز کو صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے جبکہ امجد صابری کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مجّدد صابری کی آواز ان کے مرحوم والد سے بہت ملتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، حورین صابری نے اپنی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 2016 کو قوال امجد صابری پر نامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔ مجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

    قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر بھارتی معروف اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

    سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر بھارتی معروف اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

    سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد اب معروف بھارتی اداکارہ وجیا لکشمی کی خودکشی کی کوشش کرنے کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : گذشتہ ماہ 14 جون کوبالی وڈ اداکار 34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کی وجہ سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کر لی تھی سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ مچ گیا تھا اور پولیس تاحال ان کی خودکشی کے معاملے کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اگرچہ پوسٹ مارٹم اور اب تک کی رپورٹس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی ہی کی تھی تاہم پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایسے کیا اسباب تھے جن کی وجہ سے اداکار یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہو گئے تھے-

    اب تک سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا معاملہ سلجھ نہیں پایا کہ ایک اور خبر نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں بھارتی اداکارہ وجیا لکشمی نے ہراساں کیے جانے پر خود کشی کی کوشش پر ایک نئی بحث کو چھیڑ دیا ہے-

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق تامل شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ وجیا لکشمی کی جانب سے اپنی زندگی کے خاتمے کی کوشش کی خبر نے سب کو پریشان کردیا اور لوگ اداکارہ کو ہراساں کرنے والی بااثر شخصیات کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خودکشی کی کوشش سے قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کرکے سنگین قدم اٹھانے کی وضاحت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نام تمیجھر پارٹی کے رہنما سیمان اور پنانکتو پدائی کے ہری نادر کے کارکنوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے نے انہیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کردیا۔

    وجیا لکشمی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ دونوں سیاسی رہنماؤں نے نہ صرف میڈیا میں ان کی تضحیک کی بلکہ وہ انہیں آن لائن ہراساں بھی کرتے رہے ہیں۔

    اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ دونوں بااثر رہنماؤں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی وجہ سے وہ پچھلے 4 مہینوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئیں میں نے اپنے خاندان کے لئے زندہ رہنے کی پوری کوشش کی لیکن اب وہ مزید ٹارچر نہیں سہہ سکتیں-

    وجیا لکشمی نے ایک اور ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے بلڈ پریشر کم کرنے والی گولیاں کھائی ہیں، جس کے بعد اب ان کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوجائے گا، جس کے بعد ان کی موت واقع ہوجائے گی۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے ویڈیو میں حکومت، انتظامیہ اور مداحوں سے اپیل کی کہ انہیں ہراساں کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف ایسی کارروائی کی جائے کہ ان کی خودکشی مثال بن جائے۔

    اخبار کے مطابق اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر انہیں گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب چنائی کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

    تازہ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اب بھی وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مزید ایک یا دو دن تک انہیں ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد تامل ناڈو میں سوشل میڈیا پر لوگ حکومت سے دونوں سیاسی رہنماؤں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم تاحال ان کے خلاف کسی کارروائی کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں-

    انٹر نیٹ کی دنیا کے معروف کامیڈین کا سوشانت سنگھ راجپوت کو خراج تحسین

  • امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ انتقال کر گئیں

    امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ انتقال کر گئیں

    ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ پیرس میں انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : مشہور ہالی وڈ فلم ‘گون ود دا ونڈ سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ 104 برس کی عمر میں پیرس میں انتقال کر گئیں-

    اولیویا ڈی ہیوی لینڈ مشہور اداکارہ جین فونٹین کی بہن تھیں مگر فلمی دنیا میں ان کا اپنی بہن سے تنازع بھی رہا۔

    اولیویا ڈی ہیوی لینڈ کو ہالی وڈ کے سنہری دور کی آخری زندہ اداکارہ تسلیم کیا جاتا تھا انہوں نے 1935 میں 19 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

    اولیوڈیا ڈے ہیوی لینڈ کی پیدائش کے فوری بعد ہی ان کے والدین برطانیہ سے امریکہ منتقل ہوگئے تھے اور وہ 2 دہائیوں تک امریکہ میں رہنے کے بعد 1950 کے بعد فرانس ( پیرس )منتقل ہوگئی تھیں۔

    اولیویا نے 2 اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کیے، یہ 2 ایوارڈ انہیں ‘ٹو ایچ یس اون اور ‘دی ہیئرس جیسی فلموں میں اداکاری پر ملے تھے وہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے کے فلمی دور کی آخری بڑی اداکارہ تھیں۔