Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خلیل اللّٰہ کی یاد  تحریر:جویریہ بتول

    خلیل اللّٰہ کی یاد تحریر:جویریہ بتول

    خلیل اللّٰہ کی یاد…!!!
    [تحریر:جویریہ بتول]۔
    ذو الحجہ کا چاند طلوع ہونے والا ہے اور یہ وہ حرمت والا مہینہ ہے کہ جس کی عظمت فضیلت اور اس میں بجا لائے گئے اعمال کی اہمیت بہت ارفع ہے…
    استغفار و انابت…
    تسبیح و تہلیل اور تحمید…
    مالی قربانی…
    اللّٰہ کی رضا کے لیئے سب کچھ قربان کرنے کے عہد…
    حج بیت اللّٰہ…
    اور یومِ عرفہ کا روزہ…
    جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    یکفر السنۃ الماضیۃ والباقیۃ…(صحیح مسلم)۔
    یعنی” گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے…!!!”
    لیکن یہ مہینہ اور اس کےان دس ایام میں بجا لائی جانے والی عبادات اللّٰہ تعالٰی کے نزدیک کسی بھی دن میں کیئے گئے عمل سے اس قدر محبوب اور افضل ہیں کہ اللّٰہ کی راہ میں لڑنے والا بھی اس فضیلت کو نہیں پا سکتا،لیکن رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    جو اپنے مال و جان کے ساتھ نکلا اور لوٹ کر نہ آیا تو وہ لاریب بہت فضیلتوں کا مستحق ہے۔
    کیونکہ یہ وہ فضیلت بھرے ایام ہیں جن میں تمام عبادات نماز،روزہ،حج،مالی قربانی،تسبیحات و تکبیرات جمع ہو جاتی ہیں…!!!!
    یہ مہینہ ہمیں خواہشاتِ نفس کی قربانی،اللّٰہ کی رضا کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا عہد کرنے والے ابراہیم علیہ السلام کی یاد بھی دلاتا ہے…
    وہ ابراہیم علیہ السلام جن کے بارے میں اللّٰہ تعالٰی نے فرمایا:
    ولقد اتینا ابراھیم رشدہ من قبل…
    [الانبیآء]۔
    "اور یقینًا ہم نے ابراہیم علیہ السلام کو اس سے پہلے ہی سوجھ بوجھ عطا کی تھی…”
    وہ لڑکپن میں ہی غور و فکر کے عادی…
    رب کی وحدانیت کا پرچار کرنے والے…
    جو اپنے باپ اور قوم سے سوال کرتے کہ یہ مورتیاں جنہیں تم پوجتے ہو…تمہارے نفع و نقصان کی مالک ہیں؟
    وہ جواب دیتے کہ ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو اسی طریقہ پر پایا ہے،
    تب ابراھیم علیہ السلام پکار اٹھتے کہ تم اور تمہارے آباء سبھی گمراہ ہو…!!!
    اللّٰہ تعالٰی کو اپنے ابراھیم کی یہ ادائیں اس قدر پسند آئیں کہ ابراہیم علیہ السلام کو آزماتا چلا گیا…
    اور رب کا موحد بندہ اور پیغمبر ان تمام آزمائشوں پر پورا اترتا چلا جاتا ہے تاوقتیکہ امام الناس اور خلیل اللّٰہ کے منصب پر فائز دکھائی دیتا ہے…!!!
    وہ جوانی میں قوم کے تراشیدہ بتوں کو کلہاڑے کی ضرب سے پاش پاش کرنے والا بت شکن ان سے سوال کرتا کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ کھاتے نہیں ہو؟
    تمہیں کیا ہے کہ بولتے بھی نہیں؟
    تب ابراہیم اپنی انہی اداؤں سے قوم کو لاجواب کر دیتا ہے،اور وہ آنکھیں جھکائے یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ بات تو اس کی واقعی ٹھیک ہے لیکن اس کو مان لینا اَنا پر گہری ضرب تھی…!!!
    وہ ابراہیم جو انتہائی بڑھاپے میں اولاد کی نعمت سے سرفراز کیئے جانے کے بعد امتحانات کے ایک تسلسل سے گزرتے ہیں…
    یہاں تک کہ اپنے لاڈلے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا خواب آتا ہے…
    وہ ابراہیم جن کے امتحانات کا تذکرہ اللّٰہ تعالٰی نے خود یوں فرمایا کہ:
    "جب ابراہیم علیہ السلام کو ان کے رب نے کئی کئی باتوں میں آزمایا اور انہوں نے سب کو پورا کر دیا تو اللّٰہ نے فرمایا میں تمہیں لوگوں کا امام بناؤں گا…”
    (البقرۃ)۔
    وہ نو مولود کو اپنے سے دور تنہا بے آب و گیاہ وادی میں بیوی سمیت چھوڑنے سے لے کر اب اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے تک کا سفر ابراہیم علیہ السلام نے، نہایت صبر،کمال استقامت اور حوصلے سے کاٹا تھا…
    اب اس آزمائش پر بھی پورا اترنے کے بعد اللّٰہ تعالٰی نے اس بہت بڑی آزمائش قرار دے کر اس پر پورا اترنے پر ابراہیم علیہ السلام کو سرخرو فرمایا اور اسماعیل علیہ السلام کے فدیہ میں مینڈھا نازل فرما دیا…!!!
    ذرا سوچو کہ وہ بیتِ عتیق،نور و رحمت کے گھر کی طرف دیوانہ وار لپکتے لوگوں کا رش بھلا کس کی دعا کا ثمر ہے؟
    وہ کعبہ کی بنیادوں کو بلند کرنے والے ابراہیم اور اس کی آبادی کے لیئے اللّٰہ کے حضور دعائیں مانگنے والے ابراھیم کی یاد کے مناظر…
    واذ یرفع القواعد من البیت…
    "اورجب وہ اس گھر کی بنیادیں بلند کر رہے تھے…
    واتخذو من مقام ابراھیم مُصَلًّی…
    "اور تم مقامِ ابراہیم کو جائے نماز مقرر کر لو…(البقرۃ)۔
    وہ صفا و مروہ کے چکر کس عظیم گھرانہ کی یاد سے وابستہ ہیں…؟
    ان الصفا والمروۃ من شعائر اللّٰہ…
    بھلا یہ جانوروں کی قربانی کس کا فدیہ قرار پائی تھی؟
    آہ…!!!
    وہ جو سارے کا سارا گھرانہ صبر و ثبات ،عزم و حوصلہ،برداشت و استقامت اور ایمان و عمل کی واضح نشانی تھا…
    رب کی وحدانیت اور رضا پر سب کچھ لٹا دینے کا عہد کیئے جانبِ منزل رواں دواں رہا کہ امر ہو گیا…
    وہ ابراہیم جس نے قوم کو شروع میں ہی کھرا کھرا جواب دے دیا تھا کہ:
    انی ذاھبٌ الی ربی سیھدین¤
    "میں تو ہجرت کر کے اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں،وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا…(الصفّٰت)۔
    اور پھر تا قیامت رہبری اور امامت کا تاج سج گیا…
    ملتِ ابراہیم کے حقیقی پیروکار رب کے محبوب کہلائے…
    آگ کے گلزار بننے سے ابد تک سلامتیاں ہی سلامتیاں ابراہیم علیہ السلام کا خاصہ کہلائیں:
    "ابراہیم علیہ السلام پر سلام ہو،
    ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں،بے شک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے…”
    (الصفّٰت)۔
    اللّٰہ تعالٰی ہمیں بھی ان ایام میں بہترین طریقے سے عبادات بجال لانے اور ابراہیم علیہ السلام سےوابستہ خصوصی یادوں کو اپنا ایمان و عمل بنانے کی توفیق نصیب فرمائے کہ خواہشات کے حصار نے ہمیں اپنے جالوں میں پھنسا رکھا ہے…
    آج ہم منزل سے بہت دور بھٹکتے مسافر اور مقصدِ حیات سے کوسوں دور دکھائی دیتے ہیں…
    امامت کے منصب پر فائز ہونے کے لئی کن راستوں پر سے ہو کر گزرنا ہوتا ہے؟سیرتِ ابراہیم اس کی بہتر راہ نما ہے…!!!
    یہ دَور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے…
    صنم کدہ ہے جہاں،لا الہ الا اللّٰہ…
    یہ مال و دولت،دنیا یہ رشتۂ پیوند…
    بتانِ وہم و گماں،لا الہ الا اللّٰہ…!!!
    =============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • کم سن بچوں سے زیادتی کرنے والا مجرم اور سزا   تحریر :سفیر اقبال

    کم سن بچوں سے زیادتی کرنے والا مجرم اور سزا تحریر :سفیر اقبال

    کم سن بچوں سے زیادتی کرنے والا مجرم اور سزا
    تحریر :سفیر اقبال

    نہایت افسوس کی بات ہے کہ عرصہ ہائے دراز سے سب کے سامنے تسلسل کے ساتھ جرم ہو رہا ہے لیکن ریاست مدینہ کے دعویدار نہ تو اس کی روک تھام کے لئے کوئی ایکشن لے رہے ہیں اور نہ ہی جرم کرنے والوں کو سزائیں مل رہی ہیں. ہر گزرتے دن کے ساتھ جرم میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے لیکن "زمین جنبد نہ جنبد گل محمد” والی صورتحال بن چکی ہے.

    ریاست اس قدر سنگین جرم پر کوئی قانون کیوں نہیں بنا رہی میرے خیال میں اس کی دو بڑی اہم وجوہات ہیں جو میں قارئین کے سامنے رکھنے کی کوشش کرتا ہوں.

    پہلے یہ سمجھ لیں کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ضرور ہے لیکن فی الحال یہ خلافت نہیں. اس وجہ سے یہاں چوری کرنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جاتا…. شادی شدہ زانی کو سنگسار نہیں کیا جاتا. اور نماز نہ پڑھنے والے کو مسلمانوں کے قبرستان سے دور دفن نہیں کیا جاتا. جب خلافت ہو گی تو ان شا اللہ یہ سارے کام کیے جائیں گے. لیکن فی الحال چونکہ ریاست عالمی دباؤ کے زیر اثر ہوتی ہے اس لیے حدود والی سزا میں کمی کر کے تعزیر جاری کر سکتی ہے تا کہ عالمی دباؤ اور اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ دونوں سے بچا جا سکے.

    یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک کلاس میں استاد کسی بچے کو اس کی کسی اخلاقی غلطی یا ذہنی سستی کی بنیاد پر ہلکی پھلکی سزا خود تجویز کرتا ہے یہ بات سامنے رکھتے ہوئے کہ بچے کے والدین کو بھی اس سزا پر اعتراض نہ ہو اور سکول کے پرنسپل کو بھی.

    اب آتے ہیں ان دو وجوہات کی طرف جن کی وجہ سے ریاست ابھی تک اس سنگین جرم کے خلاف سزا کے لیے مجرم کو چند دن سلاخوں کے پیچھے کھڑا کر کے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے علاوہ کوئی قانون نہیں بنا سکی.

    پہلی وجہ یہ ہے کہ ہماری عوام میں مشترکہ طور پر اسلام کی قائم کردہ سزاؤں یا تعزیرات کے متعلق مکمل آگہی نہیں. ریاستی قوانین اور شرعی قوانین کے درمیان فرق نہیں معلوم اور ستم بالائے ستم ہمارے وزرا جن کو کام کچھ اور دیا جاتا ہے لیکن وہ اپنی انگلیاں کہیں اور پھنسانے کا شوق رکھتے ہیں اس موضوع پر جدت، روشن خیالی کے نام پر گمراہ کن فلسفے جھاڑتے رہتے ہیں اور عوام میں بے یقینی والی کیفیت پیدا کر دیتے ہیں.

    سب سے پہلے ایسے” روشن خیال ” لوگوں کی طرف سے سزا کو وحشیانہ فعل قرار دیا جاتا ہے اور اس کے بعد یہ فرمایا جاتا ہے کہ مہذب قومیں ایسا ماحول قائم کرتی ہیں کہ جرم کیا ہی نہ جا سکے. (بات بہت خوبصورت ہے لیکن زمینی حقائق یہی بتاتے ہیں کہ دو سال ہونے والے ہیں اور ابھی تک ایسا ماحول نہیں بن سکا کہ جس میں رہتے ہوئے جرم کرنے کا موقع نہ ملے ). جہاں تک تعلق ہے سزا کے وحشیانہ فعل ہونے کا تو مسلمان ہونے کے ناطے یہ ایمان ہونا چاہیے کہ سزا مقرر کرنے والے اللہ کے نبی اور صحابہ کرام وحشی نہیں تھے اور انہوں نے جرم سے پاک معاشرے والا ماحول اسی وقت دیا جب وہ عوام الناس کے سامنے چند مجرموں کو ان کے جرم کی سزا دے چکے.

    بہرحال انسان ہونے کے ناطے سے بھی دیکھیں تو یہی سمجھ آتی ہے کہ کسی کو نصیحت کرنے کا فائدہ اپنی جگہ پر ہے لیکن جرائم روکنے کے لیے نصیحت کی بجائے سزا کا خوف زیادہ موثر ہے اور اگر ایک جرم کے بدلے میں سب کے سامنے مجرم کو سزا مل جائے تو کافی لوگ اس جرم سے توبہ کر لیتے ہیں اور مجرم بھی گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے. اس وال پر ان شا اللہ سلسلہ وار ساری اسلامی سزاؤں کی انسانی قوانین کی روشنی میں افادیت پر موقف پیش کروں گا لیکن فی الحال موجودہ ٹاپک کے لحاظ سے دیکھتے ہیں کہ کسی معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کر کے اسے قتل کر دینے کے جرم کی سزا دینا کسی بھی عالمی قانون یا عالمی مذہب کی روشنی میں مناسب عمل ہے کہ وحشیانہ فعل ہے….!

    زنا یا لواطت خود ایک بہت بڑا جرم ہے اور کسی بھی معاشرے میں پسندیدہ نہیں لیکن زنا بالجبر جسے عالمی ڈکشنری میں ریپ کہا جاتا ہے انتہائی گھناؤنا جرم ہے اور ریپ کے بعد قتل اس سے بھی زیادہ سنگین. مقتول بچے کے والدین چاہے مسلم ہوں یا غیر مسلم اس قاتل کے لیے دل میں جذبہ انتقام پالتے ہیں اور یہ انتقام اسے قتل کرنے یا اس قاتل کے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کی صورت میں مکمل ہوتا ہے.

    تو کیا ہی اچھا ہو کہ ریاست خود ہی اس قاتل کو اپنے انجام تک پہنچا دے یا کم از کم اس کے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ختم کر دے تا کہ اس کے جرم کی سزا اس کے بچوں کو نہ ملے. (کچھ دن قبل ایک خبر سنی تھی کہ ایسے مجرم کو سزا کے طور پر اس کی جنسی صلاحیت کو ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے لیکن ابھی تک کسی مجرم کو یہ سزا ہوئی ہے…. سننے میں نہیں آیا ). مان لیا کہ موجودہ صورتحال میں میرا جسم میری مرضی والوں کا ریاست پر بہت دباؤ ہو گا… اسی طرح باقی این جی اوز اور امریکی حکومت کا بھی دباؤ موجود ہو گا کسی حد تک…. لیکن کم از کم اس جرم پر نہیں کیوں کہ یہ جرم ہر مذہب اور ہر عالمی قانون کی نظر میں جرم ہی ہے.

    عین ممکن ہے کہ ایک سزا کے بعد عالمی پریشر میں اضافہ ہو جائے اور اس "قدامت پسندی اور وحشیانہ فعل” پر عالمی سطح پر مذمت کی جائے لیکن حالات و واقعات کی سنگینی کی احساس دلا کر یہ دباؤ کم کیا جا سکتا ہے. پچھلے چند سالوں میں موجودہ حکومت کے پاس مقتول بچوں کی لاشوں کی اتنی تصاویر تو جمع ہو ہی چکی ہیں جنہیں دکھا کر روشن خیال اور جدت پسند نام نہاد آقاؤں کا منہ بند کروایا جا سکے .

    اب دوسری وجہ ڈسکس کرتے ہیں اور یہ وجہ پہلی سے زیادہ بھیانک اور زیادہ مشکل بیان ہے. بس اتنا سمجھ لیجیے کہ جس ملک میں پارلیمنٹ سے بازارِ حسن تک جیسی کتابیں سرعام چھپتی اور بکتی ہوں…. جہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاستدان عورتوں کی ننگی تصاویر پاکستان کے گلی کوچوں میں پھینکی جاتی ہوں…. جہاں ٹک ٹاک فاحشہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر سلیفیاں بنواتی ہو اور اس سنگین کیس کو بغیر کسی اعلان کے ہلکی سی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد کلوذ کر دیا جاتا ہو اور جہاں کے پارلیمنٹ ارکان پانچ چھ وزارتیں کرنے کے بعد بھی کنوارے رہنا پسند کرتے ہوں ان سے بھلا ایسے قوانین یا تعزیرات کی امید رکھنا کہاں کی عقل مندی ہے…. ؟

    اس تحریر کو بیشک اپنے نام سے یا بغیر نام سے کاپی پیسٹ اور شئیر کریں. یا اپنے الفاط اور اپنے انداز میں سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں لیکن گزارش ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور کریں. اور اس وقت تک آواز اٹھاتے رہیں جب تک کوئی موثر قانون قومی اسمبلی سے پاس ہو کر نہیں آ جاتا اور ان سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سزا نہیں مل جاتی.

    ورنہ یقین کریں اگر سزا دینا جرم کو روکتا ہے تو سزا نہ دینا نہ صرف مجرم کے حوصلوں میں اضافہ کرتا ہے بلکہ عام انسان کو بھی جرم کرنے کی ترغیب دیتا ہے. جرائم کی جو آگ آپ کے شہر اور آپ کے گلی محلے میں لگ چکی ہے اگر اس پر سزا کا پانی ڈال کر ٹھنڈا نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب اللہ نہ کرے آپ کا گھر اور آپ کے بچے بھی اس آگ سے محفوظ نہیں ہوں گے.
    #رنگِ_سفیر

  • عاطف اسلم کی بیٹے کے ساتھ گٹار بجانے کی ویڈیو وائرل

    عاطف اسلم کی بیٹے کے ساتھ گٹار بجانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اورعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گٹار بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ان مشہور شخصیات میں سے ہیں جن کو تمغہ امتیاز ملا ہے۔ عاطف اسلم کو "پاکستان میں بہترین گلوکار” ہونے پر دبئی واک آف فیم اسٹار سے نوازا گیا-اس کے علاوہ انہوں نے ماہرہ خان کے ہمراہ مقبول فلم بول میں بھی بڑے پردے پر اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔

    عاطف اسلم 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی پسند کی شادی تھی عاطف اسلم کے پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ عاطف اور سارہ 2019 میں ایک اور بیٹے کے والدین بنے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا اور لکھا ، ہماری نئی آمد الحمد اللہ۔ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں اور ماشااللہ کہنا مت بھولنا۔ “

    گلوکار اکثر اپنے بیٹوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویربھی پوسٹ کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار اپنے چھوٹے بیٹے کو گٹار بجانا سیکھاتے نظر آرہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CC1P-ErlJAU/?igshid=1nzrhdm175nri
    گلوکار کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور عاطف اسلم اپنے چھوٹے بیٹے کو گود میں اُٹھائے گٹار بجا رہے ہیں ۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے عاطف اسلم گٹار بجاتے ہیں اور پھر جب وہ رُک جاتے ہیں تو اُنکا بیٹا بھی اپنے والد کی طرح گٹار بجانے لگتا ہے۔

    گلوکار اور بیٹے کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی طرف سے ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-

  • ہمارے لوگ ایک دوسرے کی محنت کا مذاق  اُڑانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے  شمعون عباسی

    ہمارے لوگ ایک دوسرے کی محنت کا مذاق اُڑانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے شمعون عباسی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ بس ایک دوسرے کی محنت کا مذاق اُڑانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے-

    باغی ٹی وی : مقامی سندھی ٹی وی چینل KTN نے شہرہ آفاق تُرک سیریز ’دیریلیس ارطغرل‘ کی طرح کا ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹی وی چینل کا مذاق اُڑاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جسپر شمعون عباسی نے مذاق اڑانے اور تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شمعون نے اپنی ایک نوٹ شئیر کیا انہوں نے لکھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ انڈسٹری کے بہت سارے لوگ اس KTN پروڈکشن کے بارے میں لطیفے بنا رہے ہیں لیکن مجھے اس پروڈکشن میں محنت، کوشش اور سچی لگن دکھائی دے رہی ہے۔

    شمعون عباسی نے لکھا کہ ہمارے لوگ خود تو کچھ نہیں کرسکتے لیکن دوسروں کی محنت کا مذاق بناتے ہیں ہمارے لوگ بس ایکدوسرے کا مذاق ہی اُڑا سکتے ہیں۔

    اداکار نے KTN پروڈکشن پر تنقید کرنے والوں کیلئے انتہائی بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لعنت ہے ایسے لوگوں پر جو دوسروں کی محنت کو اپنے مزے کے چکر میں دفن کردیتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ایسی فضول حرکتیں بند کر دیں جو دوسروں کے دل دُکھنے کا باعث بنتی ہیں-

    اپنے پیغام کے آخر میں شمعون نے پروڈکشن ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ان کی یہ لگن اور محنت دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے-

  • ارطغرل ڈرامے کی ہیروئن اسرا بلجیک نے انسٹا گرام پر شوبز سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت کو فالو کر لیا

    ارطغرل ڈرامے کی ہیروئن اسرا بلجیک نے انسٹا گرام پر شوبز سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت کو فالو کر لیا

    شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیریلیس ارطغرل ‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام پر فالو کر لیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عُمر اکثر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اسراء بلجیک کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں اُنہوں نے تُرک اداکارہ اسرا بلجیک کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا تے ہوئے انہیں انسٹا گرام پر فالو کر لیا جس کے بعد یہ خبر بڑی ہی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے مداحوں نے بھی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دوستی کے اس قدم کو سراہا-

    انسٹاگرام سکرین شاٹ
    صرف عائشہ عمر نے ہی نہیں بلکہ دوسری جانب ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عائشہ عُمر کو فالو کرلیا ہے۔اس سے قبل تُرک اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے پشاور زلمی کو بھی فالو کیا تھا-

    انسٹا گرام سکرین شاٹ
    صارفین کی طرف سے پاکستان اور ترک اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا دونوں ممالک کی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک قابل تحسین عمل سمجھا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تُرک اداکارہ اسرا بلجیک کے پاکستانی میگزین کے لیے پہلے فوٹو شوٹ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی اور سرا بلجیک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہیلو حلیمہ، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔

    صرف یہی نہیں جب سے اسرا بلجیک ایک پاکستانی موبائل فون کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں تو اُس کے بعد سے کچھ پاکستانی فنکاروں نے اس کی شدید مخالفت کی تھی لیکن کچھ پاکستانی فنکاروں نے اسرا بلجیک کی حمایت بھی کی تھی عائشہ عمر بھی ان چند فنکاروں میں شال ہیں جنہوں نے اسراء بلجیک کی حمایت کی تھی۔


    اداکارہ عائشہ عُمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اس بات کی حمایت کریں گی کہ غیر ملکی فنکار پاکستانی برانڈز کی توثیق کریں کیونکہ یہ ہمارے برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے ہمارا ملک پاکستان غیر ملکی فنکاروں کا استقبال کرنے کا منتظر ہے آیئے ہم سب مل کر اچھے کام میں تعاون کریں اور خوشی سے غیر ملکی فنکاروں کا استقبال کریں۔

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    ایسرا بلجیک کی جگہ انجلینا جولی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنالیا جائے تو ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا یاسر حسین

  • پولیس یونیفارم میں ملبوس لڑکی کی مختلف گانوں پر پرفارم کرنے کی ٹک ٹاک ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

    پولیس یونیفارم میں ملبوس لڑکی کی مختلف گانوں پر پرفارم کرنے کی ٹک ٹاک ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

    پولیس کی یونیفارم پہنے لڑکی کی مختلف گانوں پر لپ سنگنگ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں –

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک پر راتوں رات مشہور ہونے اور زیادہ لائکس اور فالوورز حاصل کرنے کے لئے لوگ ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے لئے کسی بھی حد تک گزرنے سے گریز نہیں کرتے-یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک آئے دن مختلف سکینڈلز کا شکار بنا رہتا ہے-کبھی کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو جاتی ہیں توکبھی ٹک ٹاک ویڈیوز کے لئے ٹک ٹاکر مُلک کی ایسی جگہوں تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں کہ لوگ سیکیورٹی فورسز اور معروف شخصیات پر سوال اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں-

    ایسے ہی کچھ ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں لڑکی پولیس کی یونیفارم پہنے گانوں کی نقل کر رہی ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراشعر نامی ایک صارف نے چند ٹک ٹاک ویڈیوز شئیر کیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی نے پولیس کی یونیفارم پہن رکھی ہے اور مختلف گانوں کی نقل اتار رہی ہیں –
    https://twitter.com/Aashar_G/status/1285168814855000065?s=20


    https://twitter.com/Aashar_G/status/1285168953241862148?s=20
    اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ لڑکی واقعتاً پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہے یا اس لڑکی کی اتنی پہنچ ہے کہ صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لئے اس نے کسی کی یونیفارم پہن رکھی ہے یہ دونوں صورتیں ہی پولیس کے عزت و وقار کے خلاف ہے-

    ان ویڈیوز کو دیکھ کر سوال اٹھتا ہے کہ یا تو پولیس ان ویڈیو سے بے خبر ہے یا پولیس کے لئے ٹک ٹاکر کی پولیس وردی کی عزت وقار کی دھجیاں بکھیرتی وڈیوز کوئی معنی نہیں رکھتیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی رُکن ایم پی اے دُعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لابی میں بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کردی جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل دُعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو کی ویڈیو میں اقراء بھٹو نے بھارتی گانے لپ سنکنگ کی تھی- جس ٔر اسمبلی ممبران کی طرف سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا –

    بعد ازاں بہن کی اس بے وقوفی اور اسمبلی ممبران کی تنقید کے پیش نظر دعا بھٹو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی بعد ازاں بہن کی اس بے وقوفی اور اسمبلی ممبران کی تنقید کے پیش نظر دعا بھٹو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی۔

    ٹک ٹاک سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا

  • حلیمہ سلطان کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حلیمہ سلطان کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیریلیس ارطغرل‘ میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار اد کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اسراء بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ سفید رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں اور اُس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے اور کُرسی پر بیٹھیں مُسکرا رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CC1Fgv6jUay/
    اسراء بلجیک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر وہ ہیں جو اُنہوں نے حال ہی میں ایک پاکستانی میگزین کے لیے لی تھیں تُرک اداکارہ کی نئی تصاویر نے اُن کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

    اسراء بلجیک نے اپنی نئی تصاویر 19 گھنٹے پہلے ہی پوسٹ کی ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں اُن کی تصاویر پر 5 لاکھ 25 ہزار 8 سو 55 لائکس آچکے ہیں –

    واضح رہے کہ اسراء بلجیک حال ہی میں ایک پاکستانی موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں۔ جس کے بارے میں اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب گذشتہ روزان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نئی ڈیوائس ویو میکس پروکے لئے برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

  • فہد مصطفی اور مہوش حیات کی پاکستانیوں سے بچوں کو باقاعدگی سے پولیو ویکسین دلوانے کی اپیل

    فہد مصطفی اور مہوش حیات کی پاکستانیوں سے بچوں کو باقاعدگی سے پولیو ویکسین دلوانے کی اپیل

    پاکستان میں دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام پر تمام تر توجہ مرکوز ہے، مگر دوسری جانب ملک میں بچوں کے لیے زندگی بھر کے لیے معذور کردینے والے مرض پولیو کو نظر انداز کئے جانے کے نتیجے میں یہ بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام میں توجہ مرکوز ہونے پر رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے 60 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 21 خیبرپختونخوا، 20 سندھ، 15 بلوچستان اور 4 پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔

    اس حوالے سے متعدد فنکار، مذہبی اور معروف شخصیات عوام میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام میں پولیو کی آگاہی پھیلاتی ہیں اور اپنے بچوں کو ٹائم پر ویکسین دلوانے پر زور دیتی ہیں-

    اداکارہ مہوش حیات نے بھی حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں انسداد پولیو ٹیموں کے بارے میں بات کی جو پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا بھی حصہ ہیں۔ اس ضمن میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی-
    https://www.instagram.com/p/CCgSv0slGHj/
    ویڈیو میں مہوش حیات نے کہا کورونا وائرس ہیلپ لائن 1166 درحقیقت پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کی بھی ہیلپ لائن ہے، اس ٹیم نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی ہمارے خاندانوں کی اچھی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے یں ڈالا۔

    تمغہ امتیاز اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کے حوالے سے سب سے خطرناک حقیقت یہ ہے کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس کی کوئی ویکسین نہیں، تاہم پولیوجیسی بیماریوں کی ویکسین موجود ہے، جو ہمارے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بناسکتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ پولیو وائرس سمیت دیگر خطرناک امراض کے خلاف ویکسنیشن کرائیں تاکہ وہ مستقبل میں صحت مند زندگی گزار سکیں-
    https://www.instagram.com/p/CCX1NTtppnU/?igshid=d6a99eho0etx
    دوسری جانب اداکار فہد مصطفی نے بھی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ کیا آپ لوگ جانتے ہیں آج کل پولیو انسداد ٹیم دن رات کورونا کے خلاف سخت محنت کر رہی ہیں تاکہ اس کے اثرات کو کم کیا جا سکے پہلے یہ پولیو کے خلاف لڑتے رہے اب یہ کورونا کے خلاف لڑ رہے ہیں کورونا تیزی سے کیوں بڑھ ہا ہے کیونکہ اس کے خلاف ویکسین نہیں ہے جبکہ پولیو کے خلاف تو ہے تو ہمیں بحثیت پاکستنی اپنے بچوں کو پولیو ٹائم سے دلواتے رہیں-

    ا نہوں نے کہا ایک باپ کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنے بچوں کو ٹائم پر پولیو ویکسنیشن دلواتا رہا ، یہ بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہےکہ اپنے بچوں کی بروقت ویکسینشن کرائی جائے نہ صرف پولیو بلکہ پولیو جسیی تمام خطرناک بیماریوں جن کی ویکسین موجود ہے اپنے بچوں کو ٹائم سے دلواتے رہیں تاکہ ہمارے ملک کو مستقبل میں پولیو جیسے خطرناک بیماری سے نجات مل جائے-

    یاد رہے کہ دونوں اداکار فلم لوڈ ویڈنگ میں اکٹھے ہوئے تھے جس میں مہوش حیات نے ایک ویکسین ورکر کا کردار ادا کیا تھا اور فلم میں ویکسین سے انکار کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔

  • ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے کے بعد آہٹ اور تنہائیاں بھی سعودی عرب میں نشر کئے جائیں گے

    ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے کے بعد آہٹ اور تنہائیاں بھی سعودی عرب میں نشر کئے جائیں گے

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے کی کامیاب عربی ڈبنگ کے بعد اب دو اور پاکستانی ڈرامے ’تنہائیاں‘ اور ’آہٹ‘ کو بھی عربی ڈبنگ کے ساتھ سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2019 میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا ماضی کا مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2019 میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے سعودی دارالحکومت کے دورے کے بعد سے کچھ خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے عربی زبان میں ڈب کرکے سعودیہ عرب میں نشر کئے جائیں گے اور یہ فواد چوہدری کے دورے کے بعد اسلام آباد اور ریاض کے درمیان شروع کردہ ’کلچرل ایکسچینج پروگرام‘ کا ایک حصہ تھا۔

    اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تین مقبول ترین ڈراموں کی لسٹ ترتیب دی گئی تھی جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے لیکن سرکاری ٹی وی چینل کے پاس کم بجٹ ہونے کی وجہ سے دو ڈراموں ’تنہائیاں اور آہٹ ‘ کی عربی ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تاہم اس منصوبے کی نگراں ڈاکٹر لبنی فرح نے بتایا تھا کہ ڈرامہ’دھوپ کنارے‘ کی عربی زبان میں ڈبنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب یہ ڈرامہ سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے-

    وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید تفصیلات سے انکار کرتے ہوئے عرب نیوز کو بتایا تھا کہ ، "اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی (تیار شدہ مصنوعات) کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اپنے ٹیلی ویژن چینلز کو (نشر کرنے) دیا جائے گا-

    تاہم ، پی ٹی وی کے کنٹرولر بین الاقوامی امور ، محمد ادریس نے کہا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان دونوں ڈراموں پر جب زیر التواء کام دوبارہ شروع ہوگا ، انہوں نے مزید کہا: "یہ مکمل طور پر ایک وزارت (انفارمیشن)کی حیثیت رکھتی ہے کہ وہ یہ ڈرامے کب اور کہاں بھیجتے ہیں-

    پی ٹی وی کی سابقہ ​​بین الاقوامی امور کی سابقہ ​​ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ تین سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ باقی دو (تنہائیاں اور آہٹ) باقی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے۔

    دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ عربی زبان میں ڈب کرکے سعودیہ عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

    لہذا اب دھوپ کنارے کے بعد تنہائیاں اور آہٹ بھی سعودی عرب میں عربی ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جائے گا-

    اس سلسلے میں ایک انٹر ویو میں اس پروجیکٹ کی نگران ڈاکٹر لبنی فرح نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) نے ان کے 25 سالہ عربی ترجمے کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ان ڈراموں کو عربی میں ترجمہ کرنے کا کہا۔

    انہوں نے ڈبنگز کے دوران ہونے والے مسائل اور تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عربی بولنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے اس لیے سب سے مشکل حصہ موزوں ڈبنگ آرٹسٹس کی تلاش تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں 35 اداکار شامل تھے جن میں تین بچے بھی تھے اور ان تمام اداکاروں کے لیے آرٹسٹس تلاش کرنے میں طویل وقت لگا۔

    ڈاکٹر فرح نے کہا کہ ڈراموں کی ڈبنگ عام فہم عربی میں کی گئی ہے، ڈرامے میں فضیلت بی بی کے کردار کے لیے کوئی موزوں ڈبنگ آرٹسٹ نہ ملنے پر میں نے مجبوری میں یہ ڈبنگ خود اپنی آواز میں کی ہے۔

    انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’محمد بن سلمان کے وفد کے لیے مترجم کی خدمات سرانجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔

    لبنی فرح نے بتایا کہ محمد بن سلمان نے میرے ترجمے کی تعریف کی اور سعودی کابینہ کے ایک رکن نے مجھ سے پوچھا کہ آپ سچ میں عرب نہیں پاکستانی ہیں، کیونکہ میں نے ملاقات کے دوران سعودی لہجے میں عربی میں بات چیت کی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد کو جدید بنانے اور اپنے لوگوں کے لئے تفریح ​​کے نئے مواقع پیدا کرنے کے وژن کا نتیجہ ہے۔

    پاکستانی ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ سعودی عرب میں عربی ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے کے لئے تیار

  • ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل

    ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل

    لاہور:مناہل اور ثنا شیخ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ماڈل کی نازیبا تصاویر لیک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں شوبز سے وابستہ ستاروں کا اپنی نازیبا تصاویراورویڈیوزشیئرکرنا ایک ٹرینڈ بنتا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : مناہل اور ثنا شیخ کے بعد اب ایک اور ٹک اسٹار جنت مرزا کی بہن سحر مرزا کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی طرف سے سخت تنقید کی جا رہی ہے-
    https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1284771892486905857
    مناہل اور ثنا شیخ کے بعد سحر مرزا کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ گورنمنٹ کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دینی چاہیئے –

    کچھ صارفین نے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کو بین کر دینا چاہیئے-
    https://twitter.com/usama39625173/status/1284796096758382592?s=20
    اسامہ نامی صارف نے کہا کہ پاکستان میں بھی ٹِک ٹا ک پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد ہونی چاہئے کیونکہ اس نے فحاشی پھیلائی ہے جو کہ ہماری ثقافت نہیں ہے-
    https://twitter.com/beingjabran1/status/1284908608325660673?s=20
    جبران نامی صارف نے لکھا کہ لڑکیوں کے لئے ٹی وی اور موبائل پر پابندی ہونی چاہیئے-
    https://twitter.com/ChaudhrySabeeh/status/1284799092770705408?s=20
    جبکہ ایک صارف نے کہا کہ صرف ٹک ٹاک ہی سے نہیں یہ فحاشی پھیل رہی 2002 سے جب سے کیمرہ والا فون آیا ہے تب سئے ایسا ہو رہا ہے پہلے ایم ایم ایس لیک ہوتے تھے پھر واٹس اایپ اور اب ٹک ٹاک پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو رہی ہیں ان پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا عوام کو ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل سحر مرزا کی بہن اور حال ہی میں بلال سعید کے گانے شاعر میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستان کی مقبول و معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بھی دعوی کیا تھا کہ حاسد لوگ اُن کی تصویریں فوٹوشاپ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    جنت مرزا نے اپنے انسٹا گرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پہلے جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور پھر جس دن گانا جاری ہوا تو اکاؤنٹ بین کروا دیا-

    جنت مرزا نے کہا تھا کہ اب میری فلم آ رہی ہے تو میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے لگائی جا رہی ہیں-

    ٹک ٹاکر نے سوال کیا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر تصویریں لگا رہے ہو اسی کی عزت کا خیال کرلو۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری اپنے فالوورز سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ رہیں تاکہ ہم ان حاسد لوگوں کا مقابلہ کر سکیں-

    ایک اور اسٹوری میں جنت مرزا نے ایک فوٹو کولاج شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے 2019 میں یہ لگا کر مجھے شرمندہ کیا اب دوبارہ سے کسی اور لڑکی سے میرا چہرہ ملا کے مجھے گندہ کر رہے ہیں-ٹاک ٹاکر نے کہا تھا کہ جو کوئی بھی ان کی جعلی تصویریں اور ویڈیوز میرے نام سے سوشل میڈیا پر لگا رہا ہے اس کے انجام کا فیصلہ وہ خود کریں گی کیونکہ انہیں کوئی خوف نہیں کیونکہ میرا اللہ جانتا ہے میں کیسی ہوں

    حاسدین میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنت مرزا