Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہمایوں سعید نے عمران اشرف کے ساتھ کیا وعدہ پورا کر دیا

    ہمایوں سعید نے عمران اشرف کے ساتھ کیا وعدہ پورا کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی عمران اشرف کے بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ہمایوں سعید نے عمران اشرف اور کرن عمران کی دوسری ویڈنگ اینورسری کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے عمران اشرف کے بیٹے روہم کو باہوں میں لیا ہوا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CCyqye7pK6P/
    یہ تصویر عمران اشرف کے بیٹے روہم اشرف کے پیدائش کے کچھ وقت بعد کی ہے۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف کو شادی کی دوسری ویڈنگ اینورسری کی مبارکباد دی اور لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب روہم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اُن کے بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔

    اداکار نے لکھا کہ لہذا وعدہ پورا کرتے ہوئے میں روہم کے پیدائش کے وقت کی پہلی تصویر آج پوسٹ کر تے ہوئے یہاں پہلی بار آپکے ساتھ ان کے بیٹے روہم کا تعارف کروا رہا ہوں۔

    اُنہوں نے اپنے پیغام میں عمران اشرف اور اُن کے اہلخانہ کی خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لیے بھی دُعا کی۔

    واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران کی 2018 میں شادی ہوئی تھی اور گزشتہ سال اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روہم اشرف ہے۔

  • ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی ادکارہ ہانیہ عامر کے بعد اپنے تعلق پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین کے لئے ایک پیغام جاری کیا-

    باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں اور وہ دونوں فیشن شو سمیت ہر ایونٹ پر ایک ساتھ ہی دکھائی دیتے تھے تاہم اب دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں جس کا اعتراف خود ادکارہ نے کیا۔

    اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اور اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

    ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ وہ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے میں بھی دکھائی دیں اور ان دنوں گلوکار ایک منصوبے میں ان کی مدد کر رہے ہیں-

    اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیئے اور ناراض بھی دکھائی دیئے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں نے ہانیہ کی اس بات پر مختلف تبصرے بھی کئے تھے-

    صارفین نے ہانیہ کے اس بیان کے بعد ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گلوکار عاصم اظہر نے 5 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اریکا حق نے لکھا تھا "Fav Couple”۔ہانیہ کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اریکا حق کا یہ کمنٹ نکال کر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا اور انہیں صدف کنول سے تشبیہہ دینا شروع کردی تھی-

    جبکہ بہت سے لوگوں نے تو عاصم اظہر کی 5 مارچ والی پوسٹ پر "Fav Couple” ہی لکھنا شروع کردیا تھا جس کے بعد ہانیہ عامر نے ایک تفصیلی پیغام شئیر کر کے تنقید کرنے والوں کو جواب دیاتھا-

    ہانیہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور اور ہمارا تعلق ناقابل مثال ہے ہم نے کچھ گستاخوں کے ساتھ ساتھ کچھ اور دیکھا ہے اور ہم کسی کی بھی حمایت کے سوا ایک بانڈ کا اشتراک کرتے ہیں۔ ہم نفرت پسند نہیں کرتے اور اسے پسند کرتے ہیں اسےدیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ کیا کہا جا رہا ہے ..

    ہانیہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے پاکستانیوں کی حس مزاح اچھی ہے لیکن ایزی ہوجاؤ، سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیوں، بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی مت ہو۔

    تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر کے آئمہ بیگ کے سامنے اعترافی بیان کے بعد گلوکار عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CCydpXmFfQR/
    گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’سوہنیا‘ کی ایک جھلک شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل پیغام بھی لکھا، گلوکار نے طویل پیغام میں اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ شروعات سے ہی میری زندگی کا سفر آسان نہیں رہا اور سولہ سال کی عمر سے ہی مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہاں میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور کسی نہ کسی موڑ پر گلوکار کی مدد کی مجھے ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور میرے گانوں کا پسند کیا۔

    گلوکار نے کہا کہ میں اپنے گانے ’تُم تُم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 5 ملین ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر نمبر 1 پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں-

    اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ پر رہوں لیکن آپ لوگ منفی انداز میں میمز کا حصہ بناتے ہیں الحمداللہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں میں خود کو ایک اچھا بیٹا ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔

    ہانیہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا ہانیہ نے بھی یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

  • فیروز خان کی شوبز میں واپسی،جلد ہی ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے

    فیروز خان کی شوبز میں واپسی،جلد ہی ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان جلد ہی ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی :فیروز خان عیدالاضحی کے موقع پر زارا نور عباس کے ساتھ ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے جیو انٹر ٹینمنٹ کے لئے بننے والی ٹیلی فلم سیوبتھ اسکائی کے بینر تلے بنائی جائے گی تاحال اس ٹیلی فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا-

    اس فلم کے ہدایت کار احسان تالش ہیں جبکہ فیروز خان اور زارا نور عباس کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صباء فیصل ، جاوید شیخ، فرحان علی آغا اور مزنا وقاص شامل ہیں۔

    احسان تالش نے فیروزخان،زارانور عباسی ،صبا فیصل اور مزنا وقاص کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے انسٹا گرام پر شئیر کی –
    https://www.instagram.com/p/CCwK3WVpBGy/
    واضح رہے کہ فیروز خان نے 07 مارچ کو یہ کہتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کررہا ہوں آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے عزیزوں کیلئے دعا کریں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کی اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل،خانی اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ ’عشقیہ‘ بھی اس وقت نجی ٹی وی چینل پر نشر ہورہا ہے انہیں جیو کے مشہور ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں ’میر ہادی‘ کا کردار ادا کرنے سے جو شہرت حاصل ہوئی تھی اس سے پہلے کسی اور ڈرامے سے نہیں ہوئی تھی-

    فیروز خان ٹیلی فلم کے علاوہ ’خدا اور محبت‘ کے سیکوئل پر بھی کام کرر ہے ہیں۔ان کی فلم ٹچ بٹن بھی رواں سال عالمی وبا کورونا کے وجہ سے ریلیز نہیں ہو سکی ٹث بٹن میں ان کے ساتھ فرحان سعید ،سونیا حسین اور اداکارہ ایمان مرکزی کردار میں شامل ہیں-

    دوسری جانب سینئیر اداکارہ صبا ء فیصل نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کی کاسٹ کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی-
    https://www.instagram.com/p/CCyQtJ7lYJN/
    https://www.instagram.com/p/CC0Q7W9FvFl/
    https://www.instagram.com/p/CCyNl90Fa8P/
    https://www.instagram.com/p/CCyMws1lRDV/

    اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

  • مہینوں بعد سیٹ پر کام کرتے ہوئےغیر حقیقی سا محسوس کر رہی ہوں  ماہرہ خان

    مہینوں بعد سیٹ پر کام کرتے ہوئےغیر حقیقی سا محسوس کر رہی ہوں ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مہینوں بعد سیٹ پر کام کرتے ہوئے وہ غیر حقیقی سا محسوس کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران دوسری تما م ثقافتی اورتعلیمی سرگرمیوں سمیت شوبز کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہو گئی تھیں ایسے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا تھا۔

    اب حالات آہستہ آہستہ معمول کی طرف آ رہے ہیں اور متعدد انڈسٹریز سمیت شوبز انڈسٹری کی بھی شوٹنگز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CCvJUU4BaKE/
    پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ما ہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کورونا کے بعد ہونے والے ایک فوٹو شوٹ سے متعلق اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں ۔

    تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ کئی مہینوں بعد سیٹ پر واپسی اُنہیں غیر حقیقی سی محسو س ہو رہی ہے مگر اب وہ دوبارہ سے کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے یہ تھوڑی سی دیر کے لیے ہے مگر اُن کے لیے بہت خوشی کی بات ہے-

    ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ اُنہیں گلے ملنے کی عادت ہے اس لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر انہیں پسند نہیں آ رہی ہے ۔

  • اگرسوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق اپنے دعوے ثابت نہیں کر سکی تو اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کردوں گی  کنگنا رناوت

    اگرسوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق اپنے دعوے ثابت نہیں کر سکی تو اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کردوں گی کنگنا رناوت

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اگر وہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق اپنے دعوے ثابت نہیں کر سکیں تو اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کردیں گی۔

    باغی ٹی وی : گذشتہ ماہ 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے سوشانت کی موت نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور لوگوں میں اقربا پروری پر ایک بحث چھڑ گئی تھی بعض اداکاروں اور سوشانت کے مداحوں نے بعض بالی وڈ شخصیات اور بالی وڈ کو سوشانت کی موت کی وجہ قرار دیا تھاان میں ہی اداکارہ کنگنا رناوت بھی ہیں –

    سوشانت کی خود کشی کی وجہ کنگنا رناوت نے اقربا پروری کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوشانت سنگھ نے خود کشی نہیں کی بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویے نے سوشانت کو مجبور کیا کہ وہ خود اپنی جان لے لے کنگنا نے سوشانت کی موت کو ایک قتل قرار دیا تھا۔

    حال ہی میں ایک بھارتی چینل پر دیئے گئے انٹرویو میں کنگنا نے بتایا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے انہیں سوشانت سنگھ خودکشی کیس سمن جاری کیا گیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر وہ سوشانت سنگھ کی خود کشی سے متعلق کیے گئے دعوے ثابت کرنے میں ناکام ہوئیں تو وہ اپنا پدما شری ایوارڈ واپس کر دیں گی ۔

    کنگنا نے کہا کہ انہوں نے ممبئی پولیس کو جواب بھجوایا ہے کہ وہ آج کل منالی میں مقیم ہیں کسی کو بھجوا کر اُن کا بیان ریکارڈ کروایا جا سکتا ہے مگر اس کے بعد سے ممبئی پولیس کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔

  • شوبز فنکاروں کی بارش میں لطف اندوز ہونے والی دلچسپ ویڈیو وائرل

    شوبز فنکاروں کی بارش میں لطف اندوز ہونے والی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی برسات کو جہاں شہریوں نے انجوائے کیا تو وہیں شوبز ستارے بھی بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے اور بارش میں بنائی گئی دلچسپ تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-


    اداکار ہمایوں سعید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بارش سے لُطف اندوز ہو رہے ہیں-

    ہمایوں سعید کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ پارک میں موجود بارش سی لُطف اندوز ہو رہے ہیں اور خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُنہوں نے بارش میں بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔

    ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت خوش ہوں کہ آخر کار کراچی میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

    اداکارکی اس ویڈیو پر معروف اداکار شان شاہد نے لکھا کہ بے شک یہ اللہ کی رحمت اور برکات ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے انسٹا گرام پر بارش میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی یاسر حسین کی جانب سےشئیرکی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کراچی کی بارش سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور بارش کو انجوائے کرتے ہوئے اپنے محلے کے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCvuUfXjO1s/
    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹنگ لائن پر موجود یاسر حسین نے عمدہ انداز میں بال کو ہٹ کیا۔

    اداکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بلّے سے جو بال ہٹ کی اصل میں وہ ایک چھکّا تھا۔

  • پاکستان نے کبھی عمران خان جیسا وزیراعظم نہیں دیکھا وہ مختلف طریقوں سے ہمارے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں ہارون شاہد

    پاکستان نے کبھی عمران خان جیسا وزیراعظم نہیں دیکھا وہ مختلف طریقوں سے ہمارے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں ہارون شاہد

    پاکستان کے گلوکار و اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی عمران خان جیسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جو مستقبل کے بارے میں مستقل گفتگو کرتا ہو-

    باغی ٹی و ی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ہارون شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے کبھی ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جو مستقبل کے بارے میں مستقل گفتگو کرتا ہو اور عمران خان کی یہی خاصیت انہیں دوسروں سے الگ کرتی ہے۔


    گلو کار و ادکار ہارون نے لکھا کہ اُن کا مستقبل کا ووٹ بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لئے پہلے ہی بُک ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’خواہ ڈیم ہوں، درخت ہوں یا ہماری معاشی پالیسیاں موجودہ وزیر اعظم عمران خان مختلف طریقوں سے ہمارے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 ارب درخت اگائیں گے، 2 برس میں 30 کروڑ درخت اگائے ہیں، ہماری نرسریوں میں پودے تیار ہیں اور آئندہ جون تک ایک ارب درخت لگائے جا چکے ہونگے درخت نہ لگائے تو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل دیا میر بھاشا ڈیم کا بھی افتتاح کر کے اُس کی تعمیرکا آغاز کر دیا ہے-

  • فہد مصطفی کا مہدی حسن کو اُنکی 93ویں سالگرہ پرخراج عقیدت  پیش

    فہد مصطفی کا مہدی حسن کو اُنکی 93ویں سالگرہ پرخراج عقیدت پیش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    باغی ٹی وی : لیجنڈ غزل گائیک مہدی حسن کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں مہدی حسن کے ہمراہ معروف گلوکار تحسین جاوید بھی ہیں۔


    فہد مصطفی نے مہدی حسن کی سالگرہ کے دن اُنہیں یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مہدی صاحب ایک ’حقیقی آئکن‘ ہیں۔

    اداکار نے مہدی حسن کے لیے دُعائیہ پیغام بھی لکھا کہا کہ اللہ تاعلی ان کی روح کو سکون عطا فرمائیں –

    فہد مصطفی نے بتایا کہ یہ تصویر گلوکار تحسین جاوید کی جانب سے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مہدی حسن18جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے لونا میں پیدا ہوئے، مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جنہوں نے 16 پشتوں تک موسیقی کی خدمت کی۔

    غزل گائیک نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا جب کہ 1962 میں پاکستانی فلم ’’شکار‘‘ کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کروایاانہوں نے مجموعی طور پر365 فلموں میں اپنی آواز کا جکادو جگایا-

    موسیقی میں بہترین خدمات پر مہدی حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز جب کہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    مہدی حسن 13 جون 2012 کو وفات پاگئے ان کی وفات کے ساتھ ہی اردو گائیکی کا باب بھی بند ہوگیا۔

  • کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت  ہسپتال منتقل

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

    کورونا وائرس کا شکار بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو سانس لینے میں دشواری کے سبب آئسولیشن سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کو گذ شتہ روزگھر میں آئسولیشن سے کوویڈ-19 کے علاج کی غرض سے ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا ہے –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ان کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت ٹھیک ہے۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں ادھر بی ایم سی نے بچن فیملی کے تین گھر بھی سیل کر دیئے ہیں۔

    یا د رہے کہ 11 جولائی کو اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہوں نے اپنے دوستوں سے درخواست کی کہ ان کے قریب رہنے والے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

    دوسری جانب اسی دن ابھیشیک بچن نے بھی ان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبرٹوئٹر پر دی تھی۔ بعد ازاں 12 جولائی کو ابھیشیک بچن نے ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے دوبنوں ماں بیٹی کو گھر مین آئسولیٹ کر دیا گیا تھا تاہم امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

  • سدھارت شُکلا کا گانا دل کو قرار آیا نے آتے ہی دھوم مچا دی  ،ٹویٹرٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

    سدھارت شُکلا کا گانا دل کو قرار آیا نے آتے ہی دھوم مچا دی ،ٹویٹرٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

    بھارتی اداکار سدھارت شُکلا اور نیہا شرما کا نیا گانا دل کو قرار آیا ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکار سدھارت شُکلا اور نیہا شرما کا نیا گانا دل کو قرار آیا ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-
    پوسٹر میں سدھارت شکلا اور نیہا شرما کورومانوی انداز میں ایک کشتی پر دیکھا جاسکتا ہے سدھارتھ شکلا اور نیہا شرما کے پرستار اور فالوورزنے اس گانے کی ایک جھلک حاصل کرنے پر بھر پو خوشی کا اظہار کیا یہاں تک کہ فرسٹ لُک آف دل کو قرار آیا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-

    سدھارت شکلا نے حال ہی میں خوبصورت اداکارہ نیہا شرما کے ساتھ اپنے آنے والے گانے کی دل کو قرار آیا کی ایک جھلک شیئر کی تھی پوسٹر میں سدھارت شکلا اور نیہا شرما کو رومانوی انداز میں ایک کشتی پر دیکھا جا سکتا ہے سدھارتھ شکلا اور نیہا شرما کے پرستار اور فالورز نے اس گانے کی ایک جھلک حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا ، جس کا عنوان دل کو قرار آیا ہے۔ مداحوں اور ٹویٹر صارفین کی طرف سے #FirstLookOfDilKoKaraarAaya ٹرینڈ کررہے ہیں اور وہ اس گانے کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔


    https://twitter.com/sidharthfanpage/status/1284464898039136257?s=20


    https://twitter.com/SanjanaChopra26/status/1284484430686371840?s=20


    https://twitter.com/ProfessorSays__/status/1284475347715514368?s=20
    اداکار کے مداح نیہا شرما کے ساتھ ان کے گانا کے پہلےٹیزر کا بے حد بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ، جب اداکار نے آخرکار دل کو قرار آیا کے گانے کے پہلے لکھے پوسٹر کی نقاب کشائی کی جس میں گانے کے دونوں مرکزی اداکار وں، نے سفید لباس پہنا ہوا ہے اور انہیں رومانٹک موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سدھارتھ شکلا اور نیہا شرما کے پرستار اور فالوورز نے اسگانے کی مکمل ویڈیو کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھےآخر کات اداکار نے اپنے مداحوں کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے گانا یو ٹیوب پر جاری کر دیا ہے-
    https://www.youtube.com/watch?v=9Uxhlk4ZKDc&feature=youtu.be
    4 منٹ اور 56 سیکنڈ کے اس ویڈیو دو گھنٹے قبل یو ٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا ہے –