Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ندیم بیگ نے زندگی کی 79 بہاریں دیکھ لیں

    ندیم بیگ نے زندگی کی 79 بہاریں دیکھ لیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و مقبول لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور گلوکار ندیم بیگ آج اپنی زندگی کی 79 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : باوقار شخصیت کے مالک ندیم بیگ پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک کامیاب انسان ہیں۔ ان کا سحر انگیزدور فلم ’چکوری‘سے شروع ہوا اور پھر ان کی زندگی کامیابی کی طرف چل پڑی۔

    ندیم بیگ نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ندیم اور شبنم کی جوڑی شائقین کی پسندیدہ جوڑی تھی اس رومانوی جوڑی نے کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔

    ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں میں ’آئنہ، اناڑی، پہچان، لاجواب، قربانی، دہلیز، سہرا کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی، پلے بوائے و دیگر شامل ہیں۔

    دلکش انداز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے ندیم بیگ آج بھی شوبز میں کامیابی کے سفر پر گامزن ہیں اور شوبز کے اُفق کا ایک جگمگاتا ہوا ستارہ ہیں-

  • شنیرا اکرم نے مداحوں کے ساتھ  والدین کے جذبات شئیر کر دیئے

    شنیرا اکرم نے مداحوں کے ساتھ والدین کے جذبات شئیر کر دیئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پوسٹ شئیر کر کے والدین کے جذبات بیان کردیئے –

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا، فوٹو کولاج کی ایک تصویر میں شخص غصے سے چیختا نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا شخص اپنی جیت کی خوشی میں چلّاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CCtt7zfDoc1/
    شنیرا اکرم نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ صرف یہ دو ہی وہ جذبات ہیں جو صرف والدین ہی محسوس کرسکتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب والدین اپنے بچے کو سُلانے کی کوشش کریں لیکن اُن کا بچہ نہ سوئے اور والدین کو اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اس طرح غصے سے چیختے ہیں۔

    شنیرا نے لکھا کہ اور جب والدین اپنے بچے کو سُلانے میں کامیاب ہوجائیں تو پھر وہ دوسرے شخص کی طرح خوشی چِلّاتے ہیں اور اپنی جیت کا جشن مناتے ہیں۔

    شنیرا اکرم کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے اور شنیرا کی اس پوسٹ کو بھر پور سراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے کئے-

  • اداکارہ و ماڈل میرا کی رجنی کانت کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی دھمکی

    اداکارہ و ماڈل میرا کی رجنی کانت کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی دھمکی

    بھارتی نامور اداکارہ میرا متھن نے معروف اداکار رجنی کانت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : تامل فلم انڈسٹری کی ادکارہ وماڈل میرا متھن نے بھارتی وتامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت اور تامل فلم انڈسٹری کے اداکار وجے پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

    میرا متھن نے تامل فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں کے خلاف قانونی جاری جوئی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ رجنی کانت اور وجے نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی جس پر وہ ’وومن ہراسمنٹ ایکٹ‘ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کریں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ تامل ناڈو نے انہیں رد کیا لیکن وہ اب بالی وڈ اور ہالی وڈ کا حصہ ہیں اور دنیا بھر میں سپر ماڈل کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ تامل ناڈو کو تباہ کردیں۔

  • تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں  نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی رواں ماہ مارچ سے ثقافتی ، تعلیمی سرگرمیوں سمیت شادی ہالز، تفریحی مراکز شوبز سرگرمیاں جیسے تھیٹرسینما ہالز اور متعدد شعبہ جات تاحال بند ہیں جب کہ ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے اور حکومت مزید چند ہفتوں تک ان تمام شعبوں کو بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تھیٹر بند ہونے کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے اور تھیٹرز نہیں ہو رہے جس کے باعث مذکورہ شعبے سے وابستہ فنکار اور دیگر عملہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے۔

    اسی حوالے سے معروف تھیٹر اداکار 43 سالہ نسیم وکی نے اردو نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں کورونا کے باعث گزشتہ 5 ماہ سے تھیٹر بند ہے، جس کے باعث فنکار فاقہ کشی مجبور ہوگئے ہیں۔

    اداکار نسیم وکی نے انٹرویو میں بتایا کہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے معروف اداکارہ عالیہ چوہدری بھی جھگیوں میں رہنے پر مجبور ہوگئیں جب کہ دیگر کئی فنکار فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں-

    نسین وکی کا اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں، جس نے اتنا پیسہ سنبھال کر رکھا ہے وہ پریشان ہو گیا ہے تو سوچیں باقیوں کا کیا حال ہوگا؟ بہت سارے لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ ہم ان کی مدد کریں لیکن اب کام نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان کی مدد نہیں کر پا رہے پہلے ان کی مدد کر رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھوک گھر میں آتی ہے۔ لوگ پریشانی میں ایسی بات بھی کر دیتے ہیں کہ جو گناہ کے زمرے میں چلی جاتی ہے ایسی نوبت نہیں آنی چاہیے۔

    نسیم وکی کے مطابق تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے ہی فنکار حکومت کے خلاف تھوڑا بہت احتجاج بھی کر رہے ہیں، جس سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ فنکار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف ہیں۔

    نسیم وکی نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے حوالے سے جو بات ایک ٹی وی سے انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے کی وہ صرف مثال دینے کے لیے تھی جسے پی ٹی آئی کے مخالفین نے بڑھا چڑھا کر بیان کیا-

    انہوں نے کہا کہ بات کو بتانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ میں نوازشریف کی تعریفیں کر رہا ہوں میں تو موجودہ حکومت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب آپ کی کابینہ بھی ہمارے ساتھ مناسب رویہ رکھے، ہماری بات، ہمارا دکھ سنیں۔ جیسےسابقہ حکومت فنکاروں کے ساتھ تعاون کرتی تھی۔

    انٹرویو میں نسیم وکی کا کہنا تھا کہ تھیٹر کھلوانے کے لیے انہوں نے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی تھی اور انہوں نے انہیں یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے لیکن آج تک کچھ نہیں ہوا۔

    انہوں نے انٹرویو میں تھیٹر اور پاکستانی ڈرامے میں موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر پر بے بنیاد تنقید کی جارہی ہے کیوں کہ اس وقت پاکستان کا کوئی بھی شعبہ پہلے جیسا نہیں رہا ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں کی کہانیاں ہی دیکھ لیں لڑکی پر سسر، بہنوئی اور دیور سب آنکھ رکھے ہوئے ہیں کیا ان کہانیوں کو ہم فیملی کے ساتھی بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں؟ تو پھر صرف تھیٹر ہی تنقید کی زد میں کیوں؟ تھیٹر ہی کی عورتوں پر کیوں جملے کہے جاتے ہیں وہ یہ کام اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لئے کر رہی ہیں-

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں۔

  • شہزاد رائے کا  پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین

    شہزاد رائے کا پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’زندگی‘ کے چند شعر گا کر گلوکارہ کو خراج تحیسن پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں گلوکار پیانو بجاتے ہوئے آنجہانی گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’زندگی ‘ گارہے ہیں۔


    گلوکار نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ خالی کمرے میں محبت بھرے گیت گنگنانے کا الگ ہی مزہ ہے۔

    شہزاد رائے نےں نازیہ حسن کے گانے کی چند شعرگا کر صارفین کے دل جیت لئے ہیں صارفین کی طرف سے ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوگارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

    1980 میں پندرہ سال کی عمر میں انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘ گایا اس گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہچا دیا اس کے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ’ڈسکو دیوانے‘ نے اس قدر شہرت حاصل کی کہ سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔

    نازیہ حسن محض 35 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر 13 اگست سال 2000 کو انتقال کرگئیں گلوکارہ کوان کی وفات کے بعد 2002 میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا-

  • مایا علی کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر

    مایا علی کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ مایا علی کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : مایا علی پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا خاص نام قائم کیا ہے اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے –

    عون زارا اداکارہ نے ڈرامہ سیریل در شہوار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بہت سے لوگوں نے ان کی جاندار اداکاری کو سراہا-

    2018 میں ، انہوں نے فلم طیفا ان ٹربل کے ساتھ فلمی میدان میں قدم رکھا فلم میں انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار علی ظفر کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا اور بعد میں فلم پڑے ہٹ لو میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی دونوں فلمیں شائقین کے دل جیتنے میں بھر پور کامیاب ہوئیں-

    مایا علی حال ہی میں مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے لئے ایک فوٹوشوٹ میں نظر آئیں۔

    مایا علی اپنے ان حالیہ فوٹو شوٹ میں رنگ برنگے بھاری کامدار لباس میں بے پناہ خوبصورت اور دلکش نظر آ رہی ہیں-

  • علی ظفر اور ان کی بیوی کو کیوں اغوا کیا گیا تھا حقیقت سامنے آ گئی

    علی ظفر اور ان کی بیوی کو کیوں اغوا کیا گیا تھا حقیقت سامنے آ گئی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف اداکار علی ظفر پاکستان میں موسیقی کےغیر منقول بادشاہ ہیں ملٹی ٹیلنٹڈ اسٹار اچھی اداکاری ، اچھے گائیک ،کمپوزر اور ایک اچھے پینٹرز بھی ہیں-

    باغی ٹی وی :علی ظفر پاکستان کے علامی شہرت یافتہ مشہور گلوکار ہیں۔ ان کے پرستاروں کو علی ظفر سے بے حد محبت ہے جس کا وہ اکثر سوشل میڈیا پر اظہار بھی کرتے ہیں۔


    گوگل سکرین شاٹس
    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ علی ظفر اور ان کی اہلیہ عائشہ فضلی کو ایک بار اغوا کیا گیا تھا؟یہ واقعہ تقریبا 12 سال قبل ان کے ساتھ پیش آیا تھا 2008 میں جب علی اور عائشہ کو صرف چھ گھنٹے کے لئے اغوا کیا گیا تھا اغوا کار نے ان کے والدین سے پچیس لاکھ روپے وصول کرکے رہا کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CCxl09nM_iM/?igshid=1o5o5v5b7jbbm
    علی ظفر کی گاڑی بھی اغوا کار لے گئے تھے ، کیونکہ دونوں کو لاہور میں سی ڈی شاپ کے باہر اغوا کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اغوا کار نے علی اور عائشہ کو تین گھنٹے تک جگہ جگہ منتقل کیا اور ان دونوں سے کہا کہ وہ اپنے والدین سے پچیس لاکھ روپے تاوان کا بندوبست کریں ، ورنہ وہ انھیں گولی مار دے گے۔

    علی اور عائشہ کو صرف اس وقت رہا کیا گیا جب عائشہ کے والدین نے ڈھائی لاکھ مالیت کا تاوان ادا کیا۔

  • سید جبران کی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سید جبران کی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سید جبران ایک خاندانی آدمی ہیں جو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ اہل خانہ باہر جانے اور لطف اٹھانے کے لئے وجوہات تلاش کرتے ہیں۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، ملک سے باہر سفر کرنا بالکل محفوظ نہیں ہے اور وہ بھی بچوں کے ساتھ۔ لہذا ، سید جبران موسم گرما میں اپنے کنبے کو نتھیا گلی لے گئے۔

    جبران اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ اپنی زندگی کے لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔ وہ اکثر بین الاقوامی دوروں پر جاتے ہیں تاکہ ان کے مستقبل میں خوبصورت یادوں کو روشن کیا جاسکے۔ جبران اپنے مداحوں اور پیروکاروں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا پراپنے خوشگوار لمحوں کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں۔

    حال ہی میں اداکار سید جبران اور افیفہ جبران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوبصورت تصاویر شئیر کیں تصاویر میں بچوں کے ساتھ نتھیا گلی کے خوبصورت مقامات پر خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں-

    https://www.instagram.com/p/CB8bnoRpLwv/?igshid=16zhszcywzfqo
    https://www.instagram.com/p/CBqONiwJzXI/?igshid=h272h43ks4p9
    https://www.instagram.com/p/CAl3auFnowm/?igshid=1v9fr44m3ysmi
    https://www.instagram.com/p/CAl3kb9HTsj/?igshid=dpxwexaqmt95
    https://www.instagram.com/p/CCtlC7xlXis/?igshid=1n0kceyx8qki
    https://www.instagram.com/p/CCwxA-6F-_z/?igshid=k0yg5b2mrswy
    https://www.instagram.com/p/CCyp2eBlKtP/?igshid=6uwwapm3hfqw
    https://www.instagram.com/p/CCyztcElVS_/?igshid=1mx85uf5wbu9h

  • سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی کرکت ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور ان کے بیٹے کی گانا گنگنانے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے-

    باغی ٹی وی : سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ تٹیم کے کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے ان کی کپتانی میں پاکستان نے تاریخی اعتبار سے فائنل میچ میں بھارت کو بری طرح شکست دے کر چیمپیئن ٹرافی جیتا تھا۔سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    2015 میں سرفراز اور سیدہ خوش بخت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے-سرفراز احمد دو بچوں ایک بیٹے اورایک بیٹی کے والد ہیں۔ سرفرازاحمد اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں-

    https://www.instagram.com/p/CALgal2JHsW/?igshid=1ir9kp63zq57c
    https://www.instagram.com/p/CAGac4BJFKg/?igshid=zsd6ll7ji2qy
    https://www.instagram.com/p/CBk_tQopp_-/?igshid=19ig8uqyfb75s
    حال ہی میں سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ساتھ گانا یارا تیری یاری کو گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اور ان کا بیٹا گاڑی میں سفر کر رہے ہیں اور خوبصورت انداز مین گانا گاتے ہوئے ویڈیو بنا رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CCxyucqFevx/

    گذشتہ 8 جولائی کو سرفراز احمد کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک اور ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ان کا بیٹا اُس میچ کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب دے رہا ہے جس میں بھارت کو بُری طرح شکست دے کر پاکستان نے چیمپئین ٹرافی جیتی تھی-
    https://www.instagram.com/p/CBk_tQopp_-/?igshid=19ig8uqyfb75s
    سرفراز احمد کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں ان کے بیٹے عبداللہ سے پوچھا جاتا ہے کہ ہم نے آج کے دن یعنی 18 جولائی کو کس کو ہرایا تھا جس پر عبداللہ کہتا ہئ انڈیا کو اس کے بعد عبداللہ سے پوچھا گیا کہ میچ میں سینچری اور ففٹی کس نے بنائی تھی تو وہ کہتا ہے فخر چا چو نے جبکہ ففٹی اظہر چاچو ، حفیظ چاچو ، عمار چاچو اور بابر چاچو نے جبکہ آؤٹ شاداب چاچو ،ابا (سرفرازاحمد) عامر چاچواور حسن چاچو نے کئے تھے-

    ویڈیو کے آخر میں عبداللہ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا-

    واضح رے کہ 18 جولائی 2017 کو سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے شاندار کارگردگی کا مظاہر کرتے ہوئے بھارت کو بُری طرح شکست دے کر چیپمئین ٹرافی جیتی تھی-

  • ایسرا بلجیک کی جگہ انجلینا جولی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنالیا جائے تو ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا  یاسر حسین

    ایسرا بلجیک کی جگہ انجلینا جولی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنالیا جائے تو ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور مزاحیہ اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ مشہور زمانہ تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ ایسرا بلجیک کو ہم نے اسٹار بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک انٹر ویو میں اسرا بلجیک نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب گذشتہ روزان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

    کمپنی کے اس اعلان کے بعد اداکار یاسر حسین نے غیر ملکی برانڈ ایمبیسیڈر کے خلاف آواز بلند کی جس کی حمایت اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ منال خان نے بھی کی-

    یاسر حسین نےاپنی انسٹاگرام سٹوری میں لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟یاسر حسین نے کہا تھا کہ کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینہ خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟

    یاسر حسین نے لکھا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔

    یاسر حسین کے ان بیانات کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار اس موضوع پر بٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں کچھ فنکاروں کا کہنا ہے کہ فنکاروں کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہونی چاہیے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ترکش ڈرامے کی کامیابی کے بعد ترک اداکار بھی پاکستان میں آئیں گے جس سے مقامی فنکاروں کا نقصان ہوگا ۔
    https://www.instagram.com/p/CC0UdoohJdp/?igshid=e5r5yz4rdvo3
    تاہم حال ہی میں اپنے ایک اور بیان میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ایسرا بلجیک کو ہم نے اسٹار بناہیا ہے-

    اداکار نے انوشے اشرف کے ساتھ لائیو ویڈیو میں ایسرا بلجیک کو پشاور زلمی کا بتنڈ ایمبیسیڈر بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےمزید کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل سیزن سکس میں قومی فنکاروں کو برانڈ ایمبیسیڈر دیکھنا چاہتے ہیں-

    انہوں نے کہا لیکن اگر غیر ملکی فنکاروں کو برانڈ ایمیبیسیڈر بنانا ہے تو ایسرا بلجیک کو برانڈ ایمبیسیڈر بنا کر ہمیں انٹر نیشنلی کیا فائدہ ہو رہا ہے ان کی جگہ انجلینا جولی کو لائیں امریکہ دیکھے گا تو ہماری کرکٹ کو فائدہ ہو گا-

    یاسر حسین کے اس بیان کے بعد ایک ٹویٹر صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایسرا بلجیک کی حمایت میں کہا کہ کیا تم نے اُسے سٹار بنایا ہے نہیں بلکہ وہ پہلے سے ہی ایک بہت بری سٹار ہیں اُن کا ڈرامہ دُنیا کے 160 ملکوں میں دیکھا گیا ہے-

    واضح رہے کہ پشاوری زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ اگر حلیمہ سُلطان (ایسرا بلجیک) کو ہشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنا لیا جائے تو کیسا رہے گا جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ پر مداحوں نے بھر ہور خوشی کا اظہار کیا یہاں تک کہ حلیمہ سلطان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ بن گیا تھا-

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب