Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہم جنس پرستی اور شریعت کے احکام تحریر:نادیہ بٹ

    ہم جنس پرستی اور شریعت کے احکام

    نادیہ بٹ

    جنسی بے راہ روی اور بدکاری کی ایک خطرناک شکل اور نسل انسانی کے حق میں سخت تباہ کن اور انتہائی بھیانک نتائج کا حامل عمل جنس پرستی ہے
    افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ قوم لوط سے شروع ہونے والا عمل اور مغرب میں عام ہونے والی یہ بیماری اسلامی ممالک میں پھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہے

    کچھ دن پہلے کی ہی بات ہے پاکستان میں دل کو دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا روالپنڈی میں ٹیکسلا کی دو لڑکیوں نے آپس میں کوٹ میرج کر لی مسلم سماج میں بگاڑ کی وجہ اسلام سے انخراف ہے

    امریکہ اور یورپ میں اس غلیظ بیماری اور نفس پرستی کو قانونی درجہ دے دیا گیا ہے۔

    آئیے دیکھتے ہیں کہ جنسی کے تعین میں شریعت اسلامیہ کا کیا کہنا ہے؟

    حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللّٰہ
    ﷺ نے فرمایا

    ” من وجد تموہ یعمل عمل قوم لوط فاقتلو الفاعل ومفعول به”
    ابو داود کتاب الحدود ٤٤٦٢ ”

    "جسے تم قوم لوط کا عمل کرتے ہوئے پاؤ تو اس کے فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو”۔

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی روایت کے الفاظ ہیں

    "اقتلوا الفاعل والمفعول به احصنا اولم یحصنا”

    "کرنے والے اور جس کے ساتھ کیا دونوں کو قتل کر دو شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ”۔
    ابن ماجہ ٢٥٦٢

    دو عورتوں کا باہم لطف اندوز ہونا:

    دو عورتوں کا باہم لطف اندوز ہونا اور جنسی لذت حاصل کرنا بھی ناجائز اور حرام عمل ہے،

    علامہ ابن قدامہ لکھتے ہیں:.
    اگر دو عورتیں ہم جنسی کا عمل کرتی ہیں تو دونوں زانی اور ملعون ہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے منقول ہے:.

    ( اذااتت المرأة فھماز انیتان)

    "جب دو عورتیں ہم جنسی کا عمل کرتی ہیں تو دونوں بدکار ہوتی ہیں”

    جنسی لذت کہ تسکین کی ایک صورت استلذاذبالید (ہاتھ کے ذریعے لطف اندوز ہونا) مشت زنی ہے،مالکیہ،شافعیہ ،حنفیہ ،جمہور علماء کا مذہب ہے کہ مشت زنی حرام ہے اور یہی مذہب صحیح مذہب ہے۔

    اللہ تعالی کا ارشاد ہے
    (والذین ھم لفروجھم حفظون الا علی ازواجھم اوماملکت ایمانھم فانھم غیر ملومین ابتغی وراء ذلک فاولئِک ھم العادون)

    "اور کامیاب ہونے والے مومن وہ لوگ ہیں جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں سوائے اپنی بیویوں اور زیر ملکیت لونڈیوں کے کہ ان پر محفوظ نہ رکھنے میں وہ قابل ملامت نہیں ہے البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہ یہ عادت پھلانگنے والے ہیں امام ابن کثیر تحریر فرماتے ہیں”

    امام شافعی نے اور جنہوں نے ان کی موافقت کی ہے اسی آیت کریمہ سے استدلال کیا ہے کہ مشت زنی حرام ہے
    فتوی ابن باز متراجم (مکمل)٥٧٤/٥٧١

    شرک کے بعد ان کا سب سے گھناؤنا عمل اور بدترین پھر جسے قرآن مجید نے تقریبا دس سورتوں میں دہرایا ہے وہ "ہم جنسی اور اغلام بازی ہے”

    فعل بد کی سزا….
    اس کی سزا میں ائمہ کے درمیان اختلاف ہے کیونکہ نبی کریم
    ﷺ کا زمانہ پاکیزہ تھا تب ایسا واقعہ پیش نہیں آیا تھا اس لیے اس جرم کے مجرمین کیلئے طریقہ سزا کا تعین نہیں ہو سکا
    آئمہ کے نزدیک اس کی وہی سزا ہے جو زنا کی ہے یعنی مجرم اگر شادی شدہ ہے تو رجم اگر غیر شادی شدہ ہے تو سو کوڑے ۔
    یعض کے نزدیک اس کی سزا رجم ہے مجرم کیسا بھی ہو۔اور بعض کے نزدیک فاعل اور مفعول بہ دونوں کو قتل کر دینا چاہیئے۔

    "اللہ کی نظام سے بغاوت کی سزا”

    یہ ہم پر تعالی کی بہت بڑی رحمت اور مہربانی ہیں ہیں کہ اس نے ہمارے لیے ہر چیز جائز اور حلال رکھی ہے جو ہمارے لئے دنیا اور آخرت کے اعتبار سے فائدہ نفع بخش ہماری بقا و سلامتی اور آخری نجات کے لیے ضروری ہے اور ہر اس چیز کو ہمارے لئے حرام اور ممنوع کردیا ہے جو ہماری دنیا یا آخرت کے لئے نقصان کا باعث ہے یاد رہے کہ اللہ تعالی نے انسان کی فطری خواہش یعنی شہوت کی تسکین کا ذریعہ عورت کو بنایا ہے اور اس میں بھی انسان کو کھلی چھٹی نہیں دی کہ وہ جب چاہیے اور جس عورت سے چاہیے اپنی فطری خواہش پوری کر لے ا بلکہ اللہ تعالی نے انسان کو اپنی شہوت کی تسکین کے لیے” نکاح ” کا ایک مقدس نظام دیا ہے تاکہ انسانوں کو اپنے جذبات کی تکمیل کے لیے جائز اور مناسب راہ مل سکے

    فی زمانہ عالمی سطح پر تہذیب و تمدن کے دعوے دار کئی غیر مسلم ممالک میں اللہ تعالی کے اس نظام سے بغاوت کرتے ہوئے اپنے معاشرہ میں لواطت کو قانوناً جائز قرار دے رکھا ہے بلکہ کئی مسلم ممالک میں بھی یہ وبا پھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہے

    "ہم جنس کے میڈیکلی نقصانات”

    جن ملکوں میں اسے قانوناً اگرچہ جائز قرار نہیں دیا گیا وہاں بھی تقریبا ہر گاؤں اور شہر میں بہت سے لوگ اسے غیر فطری عادات اور حرام کاری میں مبتلا نظر آتے ہیں
    اس حرام کاری کو قانوناً جائز قرار دینے والے ملکوں میں اخلاقی اور خاندانی نظام کی تباہی کا حال یہ ہوا ہے کہ وہاں پر لوگوں میں شرم اور حیا نام کی چیز باقی نہیں رہی اور لوگ سرعام اس حرام کاری میں مصروف ہو گئے ہیں اور ان میں خاندانی نظام تقریبا ختم ہو کر رہ گیا ہے مردوں کی مردوں اور عورتوں کی عورتوں سے باہم لذت آشنائی کے باعث ان ملکوں میں نسل انسانی تیزی سے کم ہو رہی ہے اور آبادی کی شرح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے

    شہوت پرست لوگ بچے جننے اور ان کی تربیت کرنے پر راضی نہیں۔ یہ لواطت اور ہم جنس پرستی کا عمومی نقصان ہے بطور خاص لواطت اور ہم جنس پرستی کا عادی انسان اتشک ،سوزاک،سیلان ،خارشا اور خطرناک پھوڑے پھنسیوں
    جیسے امراض کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور ایڈز کا سب سے بڑا سبب یہی بیماری ہے.

    ناقابل علاج مرض کا پھیلاؤ :
    ایڈز عصر حاضر کا ایک ناقابل علاج مرض ہے جو بے قید جنسی اختلاط کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے بلکہ وہ متعدی بھی ہے،دوسرے لوگ ایسے شخص سے دور بھاگتے ہیں،مغرب میں فواخش اور عریانیت کے نتیجہ میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے مغربی عورتوں کا یہ نظام بے حد خطرناک اور عجیب ہے یہ وہ عالمگیر مرض ہے جس سے دنیا کا کوئی خطہ کوئی ملک محفوظ نہیں ہے کروڑوں افراد اس اس مہلک مرض میں مبتلا ہیں اور آئے دن اس مرض کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اب تک لاکھوں افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں اور جو زندہ ہیں وہ انتہائی کرب کی زندگی گزار رہے ہیں میڈیکل سائنس اور طب کے دیگر شعبوں میں تمام تر ترقی کے باوجود ابھی تک اس مرض کا کوئی موثر علاج دریافت نہیں ہو سکا ۔اللہ تعالی سب مسلمانوں کو حرام کاری سے محفوظ رکھے

    آخری گزارش……!!!!

    یہ حقیقت ہے کہ مغربی سماجی نظام میں بگاڑ ہے تو مسلمانوں کے موجودہ سماج میں بھی بگاڑ ہے تاہم دونوں کے درمیان ایک واضح فرق ہے

    مسلم سماج کا بگاڑ اسلام سے انخراف ہے جبکہ مغربی سماج کا بگاڑ عین اس کے اصولوں پر عمل کرنے کا نتیجہ ہے۔۔۔۔۔۔

    کسی مرد کی مرد اور عورت کی عورت سے شادی کو قانونی تحفظ دے رکھا ہے اب ان کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک میں بھی اس فعل بد کو جرم نہ سمجھا جائے اور اس کے لیے وہ اپنے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔
    اللہ تعالی مسلمانوں کو حق پر قائم رہنے اور جہاد فی سبیل اللّٰہ کے ذریعے سے کفار کی اللہ تعالیٰ سے اعلانیہ بغاوت کو کچلنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ اب اللہ تعالی کا قانون آسمانی عذاب کی بجائے مسلمانوں کے ہاتھوں سزا دینا ہے

    "ان سے لڑو اللہ انھیں تمہارے ہاتھوں سے سزا دے گا۔”(التوبہ)

    مسلمانوں کے بگاڑ کا حل یہ ہے کہ وہ اسلام کے چھوڑے ہوئے اصول کو دوبارہ اختیار کریں ۔

  • بنت حوا کیوں رو رہی ہو اب؟   بقلم ۔۔۔۔ اقصی عامر

    بنت حوا کیوں رو رہی ہو اب؟ بقلم ۔۔۔۔ اقصی عامر

    حرام تعلقات…!!!
    بقلم ۔۔۔۔ اقصی عامر
    جسے چھونا دیکھنا اور سوچنا منع تھا۔۔!
    اسے دل جائے پناہ دے دی تم نے۔۔!
    کھو دیا اپنا مقام تو نے جو کعبہ سے بڑھ کر تھا۔۔!
    اپنی تسکین کی خاطر کھو دی پہچان تو نے۔۔!!
    بنت حوا کیوں رو رہی ہو اب۔۔۔؟
    اپنے گناہوں کی سزا پائی ہے تم نے۔۔۔!!
    کسی حرام تعلق کی ہوس کو۔۔!!
    عبادت کی طرح نبھایا تم نے۔۔!!
    دے کر نام محبت کا اسے ۔۔!!
    تعیش میں عیش دکھائی ہے تم نے۔۔!!
    اب شکوے جو خدا سے کرتی ہو۔۔!!
    امید تو انسان سے لگائی تھی تم نے۔۔!!
    کسی نامحرم کی قربت کی۔۔!!
    ِ حیثیت عبادت کی بتلائی تھی تم نے۔۔۔!!

  • صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی حدیقہ کیانی کے کشمیر کے لئے گائے گئے گانے کے متعرف

    صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی حدیقہ کیانی کے کشمیر کے لئے گائے گئے گانے کے متعرف

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کے لیے گائے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کی عکاسی کرتا یہ ایک بہترین گانا ہے

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے ڈاکٹر عارف علوی کے تعریفی پیغام کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کی برسوں کی جدوجہد کی عکاسی کرتا یہ ایک بہترین گانا ہے۔ انشاء اللہ کشمیریوں کے خواب، جیسا کہ اس گانے میں بتائے گئے ہیں، ایک دن حقیقت ہوں گے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ واقعی ایک دل کو گرما دینے والا گانا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر جو بھارت ظلم و ستم، قتل و غارت کررہا ہے اُس کا خاتمہ ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

    https://www.instagram.com/p/CCocQZUMjgF/?igshid=m249f9nlddqe
    یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کی بےحد شکر گزار ہوں جنہوں نے اس گانے کو پسند کیا اور میری حمایت کی۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں ایک گلوکارہ ہوں ، میں صرف یہ کرسکتی ہوں کہ میں اپنے اس پلیٹ فارم کا استعمال کر کے ان لوگوں کے لئے اپنی آواز کے ذریعے شعور اجاگر کروں اور میں ترکی کے اپنے ساتھی فنکاروں ، علی ٹولگا ڈیمرٹا اور ٹورگی ایورین کا اس خراج تحسین میں شامل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم محض ایک گانا گا کر نہیں رک سکتے بلکہ ہمیں کشمیریوں کی آواز سننے کی بھی ضرورت ہے۔ میں کشمیری فنکاروں کے ساتھ گانا چاہتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ مظلوموں کے لئے اپنی آواز بلند کرکے عالمی رہنماؤں تک پہنچے گی اور وہ اس مقصد کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔

    گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ ہمیں انصاف، امن اور محبت کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے یہ گانا حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں نے تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جس میں اُنہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہےگانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے-

    یاد رہے کہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی کے گانے کو یو ٹیب سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی تصدیق گلوکارہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر کی تھی حدیقہ کیانی نے لکھا تھا کہ کہ ہمارے کشمیر کو خراج تحسین پیش کئے جانے والے گانے کوکچھ گھنٹے پہلے ہی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ باقاعدہ خاموشی ہو رہی ہے لیکن ہمیں خاموش نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہمارا پیغام محبت اور امن کا ہے-

    اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سوسائٹی کشمیر سیویتاس "ویڈیو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے” ، اور یہ کہ وہ جیسے ہی کوئی نئی اپ ڈیٹ ملتی ہے تو اپنے مداحوں کے ساتھ تازہ ترین معلومات شیئر کریں گی۔ ابھی تک ، کوئی اور تازہ خبر اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے-

    حدیقہ کیانی کا کشمیر سے متعلق گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

  • حاسدین میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں  جنت مرزا

    حاسدین میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنت مرزا

    حال ہی میں بلال سعید کے گانے شاعر میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ حاسد لوگ اُن کی تصویریں فوٹوشاپ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ پہلے جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور پھر جس دن گانا جاری ہوا تو اکاؤنٹ بین کروا دیا-

    انسٹاگرام سکرین شاٹ
    جنت مرزا نے کہا کہ اب میری فلم آ رہی ہے تو میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے لگائی جا رہی ہیں-

    ٹک ٹاکر نے سوال کیا کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر تصویریں لگا رہے ہو اسی کی عزت کا خیال کرلو۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری اپنے فالوورز سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ رہیں تاکہ ہم ان حاسد لوگوں کا مقابلہ کر سکیں

    ایک اور اسٹوری میں جنت مرزا نے ایک فوٹو کولاج شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے 2019 میں یہ لگا کر مجھے شرمندہ کیا اب دوبارہ سے کسی اور لڑکی سے میرا چہرہ ملا کے مجھے گندہ کر رہے ہیں انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا مطلب کیوں بھئی ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟

    انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    ٹاک ٹاکر نے کہا کہ جو کوئی بھی ان کی جعلی تصویریں اور ویڈیوز میرے نام سے سوشل میڈیا پر لگا رہا ہے اس کے انجام کا فیصلہ وہ خود کریں گی کیونکہ انہیں کوئی خوف نہیں کیونکہ میرا اللہ جانتا ہے میں کیسی ہوں-

    انہوں نے بلال سعید کے گانے شاعرمیں انہوں نے محمد علی جوش کے ساتھ ڈیبیو کیا ہے اس گانے کو اب تک یو ٹیوب پر 2.5 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور نمبر ون ٹرینڈنگ پر پے جس پرجنت مراز نے اپنی ایک سٹوری میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یار اتنا سارا پیار دینے پر آپ سب کا بہت زیادہ شکریہ-

    انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    جنت مرزا ٹک ٹاک پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں حال ہی میں انہوں نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ ڈیبیو کیا ہے-

    بلال سعید اور ٹک ٹاک جنت مرزا کا گانا ریلیز

  • حدیقہ کیانی کا کشمیر سے متعلق گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

    حدیقہ کیانی کا کشمیر سے متعلق گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

    13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا حدیقہ کیانی کے اس گانے کو یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : حدیقہ کیانی 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا حدیقہ کیانی کے اس گانے کو یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے اس کی تصدیق گلوکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر کی ہے-

    انسٹاگرام سکرین شاٹ
    حدیقہ نے گذشتہ روز انسٹاگرام اسٹوریز پر یہ خبر شئیر کی اور کچھ تکنیکی امور سے کہیں زیادہ گہری بات کی نشاندہی کی حدیقہ نے لکھا کہ ہمارے کشمیر کو خراج تحسین پیش کئے جانے والے گانے کوکچھ گھنٹے پہلے ہی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ باقاعدہ خاموشی ہو رہی ہے لیکن ہمیں خاموش نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہمارا پیغام محبت اور امن کا ہے۔”

    اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سوسائٹی کشمیر سیویتاس "ویڈیو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے” ، اور یہ کہ وہ جیسے ہی کوئی نئی اپ ڈیٹ ملتی ہے تو اپنے مداحوں کے ساتھ تازہ ترین معلومات شیئر کریں گی۔ ابھی تک ، کوئی اور تازہ خبر اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ گانا حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں نے تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہےگانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے-

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب حدیقہ نے تُرک زبان میں یہ گانا گایا ہو اس سے قبل بھی گلوکارہ نے معروف تُرک سیریز ارطغرل غازی کا ٹائٹل گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا تھا-

    حدیقہ کیانی کا تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش

  • ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا گلوکار عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی :چند روز قبل ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو چیٹ میں کہا تھا کہ عاصم اظہر ان کے اچھے دوست ہیں ان کے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ان کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا اسی ہنگامے کے بیچ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے "تم تم” میں ماڈلنگ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار "اریکا حق” کا نام بھی لیا جانے لگا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/B9Ww_QpFnWg/?igshid=1phgd1tj1ko17
    گلوکار عاصم اظہر نے 5 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اریکا حق نے لکھا تھا "Fav Couple”۔ہانیہ کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اریکا حق کا یہ کمنٹ نکال کر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا اور انہیں صدف کنول سے تشبیہہ دینا شروع کردی ہے۔

    بہت سے لوگوں نے تو عاصم اظہر کی 5 مارچ والی پوسٹ پر "Fav Couple” ہی لکھنا شروع کردیا ہے جبکہ بہت سے لوگ اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔تاہم اب اپنی حالیہ میں پوسٹ میں ہانیہ نے تمام صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ہانیہ عامر نے ایک طویل پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ہر روز میں نئی ​​چیزیں سیکھ رہی ہوں۔ خود کے بارے میں. زندگی کے متعلق. ہر روز میں خود کو سیکھتی ہوں ، شفا بخش اور تیار ہوتا ہوا دیکھتی ہوں۔ میں اپنی زندگی کے لئے زیادہ شکر گذار ہونا سیکھ رہی ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CClm3MsjAek/
    ہانیہ نے انسٹا گرام پر 3 ملین دالوورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی میں ان لوگوں کا شکریہ۔ جن لوگوں کے ساتھ میں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے ، وہ لوگ جنہوں نے مجھے کچھ سکھایا ہے۔ میں بھلائی اور برے کے لئے الحمد اللہ کہتی ہو ں۔

    انہوں نے لکھا کہ میں اپنے آپ کو اپنے پیار کا احترام کرتے ہوئے دیکھتی ہوں ، میری محبت کو اور بھی زیادہ۔ میں اپنی خوشی کی حفاظت خود کرتی ہوں۔ میرے دل کی حفاظت میں خود کو ان چیزوں کی پہچان کرتے ہوئے دیکھتی ہوں جو میرے لئے اچھے نہیں ہیں۔ میں ان چیزوں کو چھوڑنا سیکھ رہی ہوں جن کا زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہے۔

    ہانیہ نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ میں روزانہ مضبوط ہو رہی ہوں اور خدا جانتا ہے کہ میں ہر ایک کی خوشی کے لئے کتنی دعا کرتی ہوں۔ میرے فالورز اور میرے خوبصورت مداحوں نے مجھے اپنے کیریئر کے ان ساڑھے تین سالوں میں جس محبت کا مظاہرہ کیا ہے اس کے لئے زیادہ شکرگزار نہیں ہوسکتی۔ میں زندگی میں ان لوگوں کے لئے زیادہ شکرگزار نہیں ہوسکتی جو میری حمایت کرتے ہیں ، میری رہنمائی کرتے ہیں اور مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہر ایک اپنے اندر خوشی اور سکون پائے اور دعا کی طاقت پر یقین رکھے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ ہر ایک اپنی تلاش میں ڈھونڈ سکتا ہے اور اگر اس کا مقصد نہیں ہے تو اللہ ان کو اس سے نمٹنے کے لئے صبر اور طاقت عطا کرے۔

    ہانیہ نے کہا کہ آج یہ انسٹاگرام فیملی آپ میں سے تین لاکھ ہوگئی ہے اور میں یہاں آپ کے دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں

    ہانیہ نے لکھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور اور ہمارا تعلق ناقابل مثال ہے ہم نے کچھ گستاخوں کے ساتھ ساتھ کچھ اور دیکھا ہے اور ہم کسی کی بھی حمایت کے سوا ایک بانڈ کا اشتراک کرتے ہیں۔ ہم نفرت پسند نہیں کرتے اور اسے پسند کرتے ہیں اسےدیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ کیا کہا جا رہا ہے ..

    ہانیہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے پاکستانیوں کی حس مزاح اچھی ہے لیکن ایزی ہوجاؤ، سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیوں، بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی مت ہو۔

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

  • امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہونے کے باعث اداکارہ میرا شدید مالی بحران کا شکار

    امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہونے کے باعث اداکارہ میرا شدید مالی بحران کا شکار

    لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہیں-

    ذرائع کے مطابق میرا نے اپنے ایک قریبی دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دبئی والے گھر کی پوری قسطیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے گھر سے محروم کر دیئے جانے کا ڈر ہے اور اس حوالے سے مجھے جلد ہی نوٹس بھی ملنے والا ہےاس لئے مجھے فوری طور ایک کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

    میرا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور مختلف این جی اوز سے بھی رابطہ کریں گی تاکہ ان کی مالی مدد کی درخواست کی جائے۔

    میرا نے اپنے دوست کو یہ بھی بتایا کہ مجھے امریکہ میں بھی لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جہاں میں نے پروڈکشن شروع کی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر میرا نے دوستوں کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں تھیں تصاویر کے کیپشن میں میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلے جانے کے نعرے لگاتے ہوئے لکھا کہ گو گو گو کورونا گو گو گو جاؤ کرونا جاؤ ابھی جاؤ گو سی گو گو جاؤ۔

    اداکارہ میرا نے پی ٹی وی پر اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا تھا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پی ٹی وی نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں جس میں صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔

    میرا کی کلا سیکل گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    میرا اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پر کوویڈ 19 پر مبنی شو کرنے کے لئے تیار

  • سینٹ نے فلم ’زندگی تماشا‘ کو کورونا بحران کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

    سینٹ نے فلم ’زندگی تماشا‘ کو کورونا بحران کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

    سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کوسینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کورونا بحران کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے فلم ’زندگی تماشا‘ کو اسکریننگ کی اجازت دینے کے سنسر بورڈ کے فیصلے کی تائید کردی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ سنسر بورڈ کو کمیٹی نے کورونا بحران کے بعد ’زندگی تماشا‘جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

    مصطفی نوازکھوکھر نے بتایا کہ فلم ’زندگی تماشا‘ میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں نظر آئی۔

    واضح رہے کہ معروف پاکستانی فلمساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی نئی آنے والی فلم زندگی تماشا‘ 24 جنوری کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی اس فلم کو نمائش کی منظوری دئیے جانے کے باوجود ملک میں اس کی ریلیز اس لئے روک دی گئی تھی کیونکہ اس کے حوالے سے ایک مذہبی جماعت کی جانب سے فلم کے خلاف مظاہروں کی کال دی گئی تھی جس کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔

  • محسنوں کو نہ بھولنا…!!! بقلم:جویریہ بتول

    محسنوں کو نہ بھولنا…!!! بقلم:جویریہ بتول

    محسنوں کو نہ بھولنا…!!!
    (بقلم:جویریہ بتول]۔
    جب زندگی کی راہوں میں…
    تم راحت کی بانہوں میں…
    مشکلوں سے جب نکل کر…
    آسودگی میں کھِل کر…
    جگمگاؤ…مسکراؤ…کھلکھلاؤ…
    تب راہ دکھانے والے تھے جو…
    اپنے سب محسنوں کو نہ بھولنا…
    بہت آگے بھی نکل جاؤ…
    پھول بن کر بھی کھِل جاؤ…
    بنجر زمین پر تم چاہے…
    مثل ابرِ باراں برس جاؤ…
    پہلا قدم اٹھوانے والے تھے جو…
    اپنے اُن رہبروں کو نہ بھولنا…
    جو تجربات تم پر لنڈھا گئے…
    رہ کی روشنی دکھا گئے…
    فن کی سب پیچیدگیوں کو…
    کھول کر سب بتا گئے…
    کبھی اُڑان کی بلندی پرجھلملاؤتو…
    پہلی مشکل پروازوں کو نہ بھولنا…!!!
    قدم بہ قدم آگے بڑھوجب…
    زینہ بہ زینہ اوپر چڑھو جب…
    رہ کے رموز و اسرار سارے…
    جب محنت سے تم اپنی پڑھو جب…
    آغاز سفر میں پڑھائے گئے جو…
    اُن ابتدائی صفحوں کو نہ بھولنا…
    افرادِ قافلہ گر ہو جائے گراں…
    فرد فرد مل کر بنے اک کارواں…
    مالی کی محبت کو یاد رکھنا…
    ابتداء کی ارزاں صفوں کو نہ بھولنا…
    منزل کی دہلیز کو چھوئیں قدم جب…
    میسر ہوں بہت سارے ہم دم جب…
    سفر کے مقاصد بہت پھیل جائیں…
    اک ایک کر کے ہو رکاوٹیں سہل جائیں…
    تو رہ میں ملنے والی دعاؤں کو نہ بھولنا…!!!
    اخلاص کی سب اداؤں کو نہ بھولنا…
    دل کی بنی سب دواؤں کو نہ بھولنا…!!!
    ==============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • حمد باری تعالٰی…!!! بقلم:جویریہ بتول

    حمد باری تعالٰی…!!! بقلم:جویریہ بتول

    حمد باری تعالٰی…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    ہیں ہر سو،ہر جا پھیلے تری قدرت کے نشاں…
    کیسے میں انہیں گِنوں،شمار کروں کہاں کہاں…؟
    فلک کی بلندیوں سے،زمیں کی تہوں تک…
    تیری تخلیق کے ہیں، پوشیدہ کئی جہاں…
    چاند کی یہ چاندنی،اور ٹمٹماتے ستارے…
    آفتاب کی یہ کرنیں،صبح کی آمد کے نظارے…
    دمن کے نشیب ہیں ،کہیں کوہ کے فراز…
    اک ایک رنگ کو نکھار کر بتاتا ہے تیرا قرآں…
    کہیں ہیں کوئلہ،گیس اور قیمتی پتھر…
    کہیں سونے و جواہرات کے نظر آتے ہیں سماں…
    سمندر کی لہروں پر اک ہلچل سی مچی ہے…
    تہوں میں اس کی کتنی زندگیاں ہیں رواں…
    بارش کے برستے پانی میں تری عطا کا ہے پیام…
    جس کے بل بوتے پرجاری، ہے زندگی کا کارواں…
    یہ ٹھنڈی مست ہوائیں،چھو کر گزر جو جائیں…
    سانسوں کی روانی میں بھرتی ہیں اک اماں…
    چوپایوں کے پیٹ سے جو نکلتا ہے دودھ شافی…
    کس کی قدرت کا راز،ہے کس کی رحمتِ بے کراں…؟
    ہر ایک شئے بنا کر،یہ کائنات سجا کر…
    کہتا ہے میرا رب ،یہ تیرے لیئے ہے اے انساں…
    ان اَن گنت عطاؤں پر،ہوتی ہر دم خطاؤں پر…
    سجدۂ شکر و توبہ لازم تو ہے اے مسلماں…!!!!!