Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم

    اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارفہد مصطفی کے بعد نامور اداکار اعجاز اسلم بھی پاکستان کی موجود ہ صورتحال پر پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، بے روزگاری ،کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔


    اعجاز اسلم نے لکھا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔


    اعجاز اسلم کی اس ٹوئٹ پر میزبان و اینکر وسیم بادامی نے لکھا کہ اعجاز بھائی گھبرانا نہیں ہے-ساتھ ہی غصے والی ایموجی بھی شئیر کی-

    یاد رہہے کہ اس قبل معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا تھا آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟

    اُنہوں نے کہا تھا جناب عمران خان میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا آسان کام نہیں ہے لیکن کیا ہوا (یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں) آپ ہمیں بتاتے رہے جب آپ حزب اختلاف میں تھے۔

    فہد مصطفی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے؟

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی سپورٹر اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھی وزیراعظم کو مذکورہ جملے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے نہ صرف سیاسی رہنما موجودہ دور کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک

     

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

  • بطور ڈائریکٹر  ایسے لوگوں کو سامنے لاؤں گی جن کا اس انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر نہیں ہے بس اُن کا ٹیلنٹ ہی ان کا سہارا  ہے    انوشکا شرما

    بطور ڈائریکٹر ایسے لوگوں کو سامنے لاؤں گی جن کا اس انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر نہیں ہے بس اُن کا ٹیلنٹ ہی ان کا سہارا ہے انوشکا شرما

    معروف بالی وڈ اداکارہ اور نامور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا بھارتی انڈسٹری میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے بعد سے جاری اقربا پروری پر بحث سے متعلق کہنا ہے کہ بطور ڈائریکٹر ایسے لوگوں کو سامنے لاؤں گی جن کا اس انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر نہیں ہے بس اُن کا ٹیلنٹ ہی ان کا سہارا ہے

    باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ ’ اے این آئی ‘ کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کےخلاف جاری بحث سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب 25 سال کی عمر میں پروڈیوسر بنی تھیں تو انہوں یہی سوچا تھا کہ بطور پروڈیوسر حقیقی اور با صلاحیت اداکاروں کو مواقع دوں گی جو اپنا کریئر بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں ایسے لوگوں کو سامنے لاؤں گی جن کا اس انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر نہیں ہے بس اُن کا ٹیلنٹ ہی ان کا سہارا ہے۔

    انشکا شرما کے بھائی کارنیش شرما کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پروڈکشن ہاؤس بنایا تھا اُن کے ذہن میں یہ بات بالکل واضح تھی کہ بالکل نئے اداکاروں کو موقع دیا جائے گا جن کو بغیر کسی فلٹر کے متعارف کروایا جائے گا جن کی آوازیں بھی بغیر فلٹر کے استعمال کی جائیں گی انہوں نے سوچا تھا کہ اس پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے بالکل نئے اور با صلاحیت لوگ انڈسٹری میں لائے جائیں گے۔

    انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ اُن کا اس انڈسٹری میں بہت دلچسپ سفر رہا ہے اس دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا وہ چاہتی ہیں کہ اپنے پروڈکشن ہاؤس پر بھائی کے ساتھ مل کر اپنے تجربات آزمائیں۔

    واضح رہے کہ انوشکا شرما کے پروڈکشن ہاؤس کا نام ’ کلین سلیٹ فلم ‘ ہے جس میں اُن کے بھائی کارنیش شرما بھی شریک بانی ہیں انوشکا اور کارنیش شرما کے پروڈکشن ہاؤس میں ابھی تک فلم ’ این ایچ 10 ‘، فلم ’ پھلوری ‘ اور فلم ’ پری ‘ بنائی جا چکی ہیں ۔

    بپی لہری نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف جاری بحث کو لاحاصل قراردیا

  • ہمارے یہاں مذہب اور قومی مفاد کے لیے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کو بُرا نہیں سمجھا جاتا  حمزہ علی عباسی

    ہمارے یہاں مذہب اور قومی مفاد کے لیے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کو بُرا نہیں سمجھا جاتا حمزہ علی عباسی

    پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں مذہب اور قومی مفاد کے لیے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کو بُرا نہیں سمجھا جاتا بلکہ فخر سے کہا جاتا ہے کہ اس میں تو کوئی برائی ہی نہیں ہے

    باغی ٹی وی : حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بد قسمتی سے ہم ایک ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جہاں مذہب اور قومی مفاد کے لیے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر فخر سے کہا جاتا ہے کہ اس میں تو کوئی برائی ہی نہیں ہے کیونکہ یہ جھوٹ تو ہم نے مفاد کے لیے بولا ہے۔


    اُنہوں نے لکھا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب حضرت محمد ﷺ کے مخلصین سیدھے راستے پر چلیں اور اسلام کا بول بالا کریں۔
    https://twitter.com/TariqJameelShb/status/1276512181287219200?s=20
    حمزہ علی عباسی کی اس ٹویٹ پر مولانا طارق جمیل نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ جس سے بھی ملتے ہیںوہ آپ کی کہانی کا ایک حصہ ہوتا ہے ۔ جب کہ کچھ باب لے سکتے ہیں ، دوسروں کو ایک پیراگراف ، اور زیادہ تر مارجن میں لکھے گئے نوٹوں سے زیادہ نہیں ہوگا۔ کسی دن آپ کسی سے ملاقات کریں گے جو آپ کی زندگی کا اتنا لازم و ملزوم ہوگا کہ آپ ان کا نام عنوان میں ڈال دیں۔
    https://twitter.com/TheK_Khalid/status/1276511003853848576?s=20
    خالد نامی صارف نے لکھا کہ ابوبکرؓ، عمرؓ وغیرہ جو کہ حقیقی ولی اللہ تھے اور ان کی ولی اللہ ہونے کی گواھی اللہ نے دی اور اپنے رسول سے دلوائی، نے کبھی نہ خود کو نہ کسی اور کو ولی اللہ کہہ کر ان کی عقیدت میں دھول اور شہناٸیاں بجاٸیں نہ ہی اپنے کرامات اور مشکل کشاٸی اور حاجت رواٸی کی کہانیاں سناٸیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ زندگی اللہ سے اللہ کا سفر ہے۔ وہ تمام حالات کا مالک ہے اور کچھ بھی اس کی قابلیت سے بالاتر نہیں ہے۔ جو شخص اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے ، اللہ لوگوں کے دلوں کو اس کی طرف موڑ کر جواب دیتا ہے۔ یاد رکھنا ، یہ دنیاوی زندگی بہت مختصر ہے ، لہذا آپ اس کی طرف لوٹنے سے پہلے اللہ کی طرف رجوع کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے اپنے مسلمان مداحوں کے لیے ٹوئٹر پرخصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے مسلمان بھائیوں اور بہنوں سب بُرے کام چھوڑ دو اور قرآن و سنت کی طرف واپس لوٹ آؤ۔

    حمزہ علی عباسی نے لکھا تھا کہ اُن سب کو چھوڑ دو جو تمہیں ورغلاتے ہیں اور تمہیں گالیوں، نفرتوں اور برے اعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، چھوڑ دو یہ سب اور اللّہ تعالیٰ اور اُس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنا شروع کردو

    حمزہ علی عباسی نے معافی مانگ لی

  • دنیا فانی ہے …!!!* *بقلم:جویریہ بتول

    دنیا فانی ہے …!!!* *بقلم:جویریہ بتول

    *دنیا کی ہر اک شئے…!!!*
    *[بقلم✍🏻:جویریہ بتول]۔*
    ہے باقی جو ذات وہ ہے بس اک الٰہ…
    دنیا کی ہر اک شئے کو ہے فنا …
    عروج والے، زوال والے …
    حقیقتوں کہ خیال والے …
    آ رہے ہیں کئی،اور کئی جا رہے …
    یہ شہرت و نام سب جو کما رہے…
    محبتوں کے سمندر میں ہیں جو…
    سدا جوش و ولولہ ہی پھیلاتے…
    اور نفرتوں کے اسیر ہیں جو…
    انسانیت کی ہیں دھجیاں اڑاتے…
    دائم رہے گا نہ یاں کوئی باقی…
    سمجھنے کو ہر روز یہ نقطہ ہے کافی…
    اک قافلہ خامشی سے ہے رواں…
    کوئی بہانہ ہے چلتا نہ آہ و فغاں…
    چپکے سے مٹی تلے ہیں جو سوئے…
    کیسے تھے گوہر،ہم نے جو کھوئے؟
    وہ چشمِ نم میں آنسو جھلملانے والے…
    وہ دل کی دُنیا میں اُتر جانے والے…
    وہ یادوں کا جو رہ جاتے ہیں خزینہ…
    وہ دعاؤں کی لڑی کا جو دُر ثمینہ…
    اس جہاں میں آنے کا مقصد ہے سمجھنا…
    کتابِ زندگی پہ وہ عمل ہے لکھنا…
    کہ آنے کا مقصد ہو نظر آتا حل…
    اب چل تو جب کہے آ کر اجل …
    واں ملیں اعزاز جب تو ہیں شاد کام …
    جہاں رہنا سدا، اور دائم ہے قیام…!!!
    ==============================

  • حکمران جماعت کے رہنما فواد چوہدری نے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

    حکمران جماعت کے رہنما فواد چوہدری نے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

    حکمران جماعت کے رہنما فواد چوہدری نے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
    گزشتہ روز حکومت نے شوگر مافیا کے بعد پیٹرول مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیے۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد حکومتی وزراء مسلسل دفاع کی کوششیں کر رہے ہیں جن میں شہباز گِل سر فہرست ہیں۔ آج کی اننگز فواد چوہدری نے شروع کی اور وہ جلد ہی ہار مان گئے۔ انھوں نے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔ یہ الفاظ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے ہیں حالانکہ اس سے پہلے وہ بہت سے معاملات میں خود کو اور پارٹی کو ڈیفنڈ کرتے رہے ہیں۔ دوسری طرف پیٹرولیم اضافے پر پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے وزیراعظم کے قول و فعل کا تضاد سامنے آ گیا ہے لہذا وزیر اعظم کے پاس اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ تیمورکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے استعفی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

    سعدیہ تیمور کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری قرار دیا، پھر مالی سال مکمل ہونے سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا، اس اقدام سے وزیراعظم کے قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا۔ سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہکے قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ایم پی اے سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی عہدے سے استعفی دیں۔

  • لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں   عاصم اظہر

    لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں عاصم اظہر

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تصویر وائرل ہونے کے بعد عاصم اظہر پر تنقید کی گئی جس کا اُنہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہر کی ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ نئے گانے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد جب عاصم اظہر کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ اُن کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق اُن کے ساتھ ہیں تو مداحوں کی جانب سے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    مداحوں کی تنقید کے جواب میں عاصم اظہر نے ٹویٹر پیغام جاری کیا-


    گلوکار نے اپنے طنزیہ پیغام میں کہا کہ کمال ہے ویسے لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی غنڈہ گردی اور نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں –

    گلوکار کی اس ٹویٹ کے بعد کچھ لوگوں نے گلوکار کی حمایت کی اور تنقید کرنے والوں کو نظر انداز کرنے کا کہاجبکہ کچھ نے کہا کہ اریکا حق انہیں پسند نہیں بلکہ گلوکار اریکا حق کو اپنے نئے پروجیکٹ کا حصہ بنا کر مداحوں کو ڈپریشن دے رہے ہیں-

  • کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ، فیصل اقبال کے نام تعظیمانہ پیغام   تحریر:عاقب شاہین میر

    کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ، فیصل اقبال کے نام تعظیمانہ پیغام تحریر:عاقب شاہین میر

    کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ، فیصل اقبال کے نام
    عاقب شاہین میر

    وادی کی مشہور و معروف شخصیت ، سابق ناظمِ اعلی اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر کے فیصل اقبال کے نام عاقب شاہین کا تعظیمانہ پیغام۔۔۔۔۔۔

    یکم اپریل 1977 میں پیدا ہونے والی اس مایہ ناز ہستی کی تعلیمی قابلیت قابلِ فخر ہے ، انہوں نے بی ایڈ ، پی جی انگلش ، ایم فل ٹوریزم کے ساتھ ساتھ ہوٹل مینجمنٹ میں ڈپلومہ بھی کیا ۔۔۔ سید مودودی رحمہ اللہ کے مکاتبِ فکر سے گہری وابستگی رکھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دوسری جماعتوں کے مکاتبِ فکر سے بھی استفادہ کیا ۔۔۔۔ 2003 میں اُمیدوارِ اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر رہے پھر 2004 سے 2005 تک رُکنِ اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر منتخب ہو گئے ۔۔۔ 2007 میں ناظمِ تحصیل ترال کی حیثیت سے اپنا فریضہ سر انجام دیتے رہے پھر ناظمِ ضلع کے طور پر کام کیا اور آخر میں ناظمِ اعلی اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر بن گئے ۔۔۔۔ اللہ رب العزت اِن کی حفاظت فرمائے ، اِن کی مسلسل کاوشوں کو قبول و منظور فرمائے اور انہیں دین کا زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔ آمین یا رب

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    قلم اُٹھایا ، سوچا تھا لکھوں گا آپ کا اقبال فیصل
    میں احاطہ نہ کرسکا، آپ کی صفات تھیں لازوال فیصل

    آپ کی گفتگو نے ، اثر کر دیا ہے ہر دِل پر
    گُفتار دیکھا جو لاجواب، آپ کا کردار بھی ہے باکمال فیصل

    آپ کے ساتھ نے کیا خُوب فریضہ نبھایا رہبری کا
    مجھے سمجھ آ گئی سب دُنیا کی چال ڈھال فیصل

    دِل میں درد تھا ،آپ نے سبق سکھایا انسانیت کا
    صدق ووفا، خلوص کا پیکر آپ کا رہا ہر خدوخال فیصل

    لازم ہے ہم پر آپ کی تکریم، اے میرے اُستادِ عظیم
    آپ کا انداز ہے بے ریا ، آپ کی ہر ادا بے مثال فیصل

    آپ راضی رب سے ، رب راضی ہوا آپ سے
    نہیں کوئی اور مگر دیتے ہیں گواہی آپ کے اعمال فیصل

  • جسٹن بیبر نے دو خواتین کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    جسٹن بیبر نے دو خواتین کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔

    باغی ٹی وی : کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف 2 کروڑ ڈالر کا ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا 26 سالہ گلوکار پر 20 جون کو سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر دو خواتین نے جنسی ہراسانی اور استحصال کے الزامات لگائے تھے، جسٹن بیبر کے خلاف ایک سوشل میڈیا اسٹار نے بھی ٹوئٹر پر جنسی استحصال اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

    دونوں خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور ریپ الزامات کے بعد جسٹن بیبر نے 22 جون کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں الزامات کو مسترد کیا۔

    جسٹن بیبر نے سوشل میڈیا سٹار کاڈی اور ایک اور خاتون کے الزامات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ خواتین کے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ایسا حقیقت میں ہونا ممکن نہیں۔
    https://twitter.com/justinbieber/status/1274869663151747072?s=20
    جسٹن بیبر نے لکھا کہ جنسی استحصال کے ہر دعوے کو بہت سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے اور اسی وجہ سے میرے جواب کی ضرورت تھی۔ تاہم یہ کہانی حقیقت میں ناممکن ہے اور اسی وجہ سے میں ٹویٹر اور حکام کے ساتھ مل کر قانونی کارروائی کرنے کی کوشش کروں گا۔

    جسٹن بیبر پر الزام لگانے والی پہلی خاتون نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردئیے اور گلوکار نے ان کے الزامات کو من گھڑت کہانی قرار دیا
    https://twitter.com/justinbieber/status/1274866135037444096?s=20
    جسٹن بیبر نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں واضح کیا کہ جس دن کا ذکر خاتون کر رہی ہیں، اس دن وہ مذکورہ ہوٹل میں تھے ہی نہیں وہ اور سیلینا آسٹن میں تھے اور دونوں اکٹھے تھے انہوں نے اس حوالے سے کچھ ثبوتوں کے اسکرین شاٹس بھی پیش کیے-
    https://twitter.com/justinbieber/status/1274868915466690560?s=20
    https://twitter.com/justinbieber/status/1274861610872434693?s=20

  • کتنی جانیں لو گے کب سمجھو گے،ذہنی مسائل کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟  صبا قمر

    کتنی جانیں لو گے کب سمجھو گے،ذہنی مسائل کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟ صبا قمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا ڈپریشن کے بارے میں کہنا ہے کہ آخر ہم کب انسان کو انسان سمجھیں گے کیوں ہم کسی کی صورت پر بات کرتے ہیں اور جب صورت میں کوئی عیب نہ ملے تو سیرت کو ٹارگٹ کرتے ہیں، کیوں ہم دوسروں کو کم تر، کم ظرف سمجھتے ہیں؟ اور کتنی جانیں لیں گے؟

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر’ کب سمجھو گے؟‘ کے نام سے 6:38 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شئیر کی -ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اور کتنی جانیں لیں گے؟ انعم تنولی، روشان فرخ، قرۃ العین علی خان، سشانت سنگھ راجپوت اور ان جیسے نہ جانے کتنے لوگ جن کے دل شاید بہت حساس تھے۔

    صبر قمر نے کہا کہ آخر ہم کب انسان کو انسان سمجھیں گے کیوں ہم کسی کی صورت پر بات کرتے ہیں اور جب صورت میں کوئی عیب نہ ملے تو سیرت کو ٹارگٹ کرتے ہیں کیوں ہم دوسروں کو کم تر، کم ظرف سمجھتے ہیں؟کبھی کسی کی حیثیت، کبھی کسی کی آواز، کبھی کسی کے وجود کا مذاق اڑاتے ہیں۔

    صبا قمر نے کہا کہ کبھی سوچا ہے ایک فقرہ ایک جملہ ایک ٹرول کسی کی زندگی تباہ کرسکتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم کیوں لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں گھستے ہیں، اوروں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور جو دل میں آتا ہے بنا سوچے سمجھے جملے کستے ہیں۔

    صبا قمر نے کہا کہ اس کا رنگ دیکھو کتنا کالا ،یہ طلاق یافتہ ہے،شکل دیکھی ہے کبھی اپنی، وغیرہ جیسے فقروں سے کتنی آسانی سے ہم لوگوں کو اوقات یاد دلاتے ہیں ہمیں کوئی حق نہیں کسی کو کچھ کہنے کا کیوں خدا بن گئے ہو کیوں ایک خوبصورت زندگی کو مشکل بنادیتے ہو، باقی سب صاف نظر آتا ہے تو کسی کی تکلیف کیوں نظر نہیں آتی۔

    صبا قمر نے کہا کہ شاید ہم تصویروں میں دوسروں کا رہن سہن اور کپڑے ہی دیکھ پاتے ہیں کسی کا دل کسی کے دل کا حال جاننا ہو تو اس کی آنکھوں میں دیکھو سب نظر آئے گا-باقی بیماریاں تو ہم سب کو سمجھ آتی ہیں لیکن یہ ڈپریشن! ہم ذہنی مسائل کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟ سائیکو، ملنگ، پاگل جیسے نام دیتے ہیں ان کی مدد کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ بچپن سے پڑھتے آئے ہیں کسی کا کسی کے ساتھ موازنہ نہ کرو، نفرت سے مت دیکھو، کسی کو حقیر مت جانو، کسی کے ساتھ غلط بیانی مت کرو لیکن عمل نہیں کرتے کیوں کہ شاید پرورش میں کمی رہ گئی۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے سوال کیا کہ کیوں ہم بچوں کو نفرت پر مبنی سبق سکھاتے ہیں اور پھر روتے ہیں کہ بچے عزت نہیں کرتے، جب نفرتوں کے بیج بوئیں گے تو پھول کہاں کھلیں گے؟

    ویڈیو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ خدارا بند کرو یہ تماشہ، زندگی کو آسان بناؤ، اور کتنی جانیں لوگے اور کب سمجھو گے۔

    بچے ہوں یا بڑے انہیں فیصلے خود کرنے دیں انہیں پیار دیں دوسروں کو محبت کرنا سکھائیں انہیں بتائیں کہ دوسروں پر فقرے کسنا بلی کرنا، جھوٹ بولنا اعلی ظرف انسان کی نشانی نہیں ہے۔

    کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

  • 17 سالہ بھارتی  ٹِک ٹا ک اسٹار نے خود کشی کر لی

    17 سالہ بھارتی ٹِک ٹا ک اسٹار نے خود کشی کر لی

    بھارتی اداکار سوشانت سنگ راجپوت کے بعد 17 سالہ بھارتی ٹک ٹاک سٹار لڑکی ، جس کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالونگ تھے ، نے بدھ کی رات مشرقی دہلی میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کو ہلاک کردیا۔ پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے کہ اس نے یہ انتہائی قدام کیوں اٹھایا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا”دی ٹائم آف انڈیا” کی رپورٹ کے ماطبق ٹک ٹاک ویڈیو میں 11 لاکھ فالورز رکھنے والے نوعمر نوجوان لڑکی کی لاش اور انسٹاگرام پر 1.27 لاکھ سے زیادہ ،فالورز رکھنے والی لڑکی سیا ککڑ کی لاش گیتا کالونی میں موجود پہلی منزل پر اس کے بیڈروم میں لٹکی ہوئی تھی-

    ٹک ٹاک سٹار کی فیملی کی طرف سے بدھ کی شام 9.16 بجے پولیس کو واقعے کے بارے میں فون آیا۔اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ، لیکن وہ پہنچنے پر دم توڑ گئی۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جمعرات کی شام تک کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا تھا۔ تحقیقات کی جارہی ہیں خودکشی کے معاملات میں پروٹو پروٹوکول کے مطابق دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور پولیس پوسٹ مارٹم کے نتائج کی منتظر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہفتے کے آخر میں ، اس کے فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کو بھی چیک کیا جائے گا ۔ اس کے منیجر سمیت اس کے پیشہ ور ساتھیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

    اس کے دوستوں ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک جوائنٹ فیملی میں رہتی تھی، جس میں اس کے والدین ، ​​بہن بھائی ، چچا اور دیگر رشتے دار بھی شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ اس ماڈلنگ ، اداکاری اور ٹِک ٹاک کی کمائی پورے کنبے کا خرچ چلاتی تھی۔ اس کے والد پہلے کاروبار کرتے تھے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انکوائری کے ایک حصے کے طور پر لڑکی کے بینک بیانات کی بھی جانچ کی جائے گی ، جس کے تحت علاقائی مجسٹریٹ کو انکوائری رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    اس نوعمر ٹک ٹاک سٹار نے 2017 میں اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ شروع کیا تھا اور رواں سال اپریل میں اس نے 10 لاکھ فالوورز حاصل کیے تھے۔ اس نے اس پلیٹ فارم پر 709 ویڈیوز پوسٹ کیں۔ بدھ کے روز ، اس نے سیاہ اور سفید شلوار قمیض میں ملبوس تین ویڈیوز شائع کیں۔ ویڈیوز میں ، چھت پر گولی مار دی گئی دکھائی دیتی ہے ، اور محبت پر بات کرتے دکھائی دیتی ہیں۔ دیگر دو میں وہ پنجابی گانوں پر رقص کرتی نظر آئیں۔ اس کی آخری ویڈیو میں 15 لاکھ سے زیادہ ویوز تھے۔

    جبکہ انسٹاگرام پر ، اس کی آخری ویڈیو چھ دن پہلے پوسٹ کی گئی تھی جہاں وہ ایک پنجابی گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اس کی 113 پوسٹیں تھیں۔

    سیا ککڑ کی اچانک موت پر اس کے مداح اور ٹک ٹاک ساتھی حیران اور غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر دُکھ کا اظہار کر رہے ہیں-

     

     

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی