Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    گلو کار ابرارلحق ،اداکارہ ندا یاسر، اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز، اداکارہ روبینہ اشرف ،واسع چوہدری و دیگر کے بعد اداکار شفاعت علی اور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : کامیڈین اداکار شفاعت علی میں رواں ماہ کے آغاز میں 7 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا شفاعت علی نے 18 جون کو اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ 19 جون کو کیا جائے گا اور انہوں نے قرنطینہ میں 2 ہفتے گزار لئے ہیں۔

    شفاعت علی مداحوں سے منفی ٹیسٹ آنے کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور 25 جون کو انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے شفاعت علی نے اپنی ٹویٹ میں صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہا کہ وہ بیامری کے دوران سب کی دعاؤں سپورٹ اور نیک تمناؤں کے لئے ہمیشہ کے لئے سب کے مقروض رہیں گے۔


    شفاعت علی نے لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اور ہر زندگی کا ہر دن انسان کے لیے ایک بونس ہے اپنے خواب پورے کرو.

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

     

  • امت کا محافظ بنا PUBG کا Pro-Player   تحریر: معاذ انور

    امت کا محافظ بنا PUBG کا Pro-Player تحریر: معاذ انور

    امت کا محافظ بنا PUBG کا Pro-Player
    معاذ انور

    تاریخ گواہ ہے جب بھی مسلم امت پر کوئی آزمائش آئی۔ جب بھی کفار اور دشمنانِ اسلام نے مسلمانوں کو اپنی سازشوں کے جال میں پھنسایا تو امت کے غیور نوجوان آگے بڑھے اور مظلوم و مجبور مسلمانوں کا سہارا بنے۔
    پانچویں صدی ہجری کے آخری دور میں جب مسلمان آپس میں خانہ جنگی کا شکار ہوئے تو صلیبیوں اور یہودیوں نے مل کر مسلمانوں کے خلاف جنگ کا فیصلہ کیا۔ تو انگلینڈ٫ اٹلی ، جرمنی ،فرانس سمیت کئی ممالک نے مل کر اپنی فوج بنائی۔ اور لاکھوں کی فوج لے کر مسلمانوں پر حملہ کردیا۔ مسلمان بد ترین شکست سے دوچار ہوئے ۔ اس دور میں بڑے بڑے صلیبی گاڈفری، ریمون جیسے کمانڈروں نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ فرانسیسی مورخ میشو لکھتا ہے کہ پہلی صلیبی جنگ کے دوران مسلمانوں کو اونچے اونچے مقامات سے نیچے کرا کر مار دیا۔ انہیں ذندہ آگ میں جلایا گیا۔ فلسطین کے بازاروں میں انہیں جانوروں کی طرح گھسیٹا جاتا یہاں تک کہ ستر ہزار مسلمانوں کو بیت المقدس (اقصیٰ) میں شہید کر دیا گیا۔ مؤرخ لکھتا ہے۔ مسلمانوں کی ذلت اور ناکامی کے لیے اتنا بتانا کافی ہے کہ جب صلیبی بیت المقدس میں داخل ہوئے تو ان کے گھٹنوں تک مسلمانوں کا خون تھا۔ کئی سال تک امت مسلمہ اس ظلم کا شکار رہی۔ مسلمان مسجد اقصیٰ میں سجدوں کے لیے ترس گئے تھے۔ ایسے حالات میں اللّہ تعالیٰ نے اپنے پاکیزہ باہمت ترک نوجوان عماد الدین زنگی ،اور صلاح الدین ایوبی کو اس مقصد کے لیے کھڑا کیا۔
    پھر تاریخ گواہ ہے کہ نوجوان صلاح الدین ایوبی نے ان صلیبیوں کی ایسی ٹھکائی کی کہ آج تک صلیبی اور یہودی صلاح الدین ایوبی کے نام سے کانپتے ہیں۔ ایوبی نے بیت المقدس کو فتح کیا اور وہاں کئی سالوں بعد مسجد اقصیٰ میں آذان دی گئی۔ مسلمانوں سجدے میں گر کر زاروقطار رونے لگے۔ نماز کے بعد ایوبی نے وہاں ایسا ایمان افروز درس دیا کہ مسلمان نوجوانوں کا خون کھول اٹھا۔ اور پھر وہ دن بھی آیا کہ مؤرخ لکھتا ہے ان نوجوانوں کا کفار پر اتنا رعب تھا۔ کہ جب بھی کوئی قلعہ فتح ہوتا تو صلیبیوں کو قیدی بنایا جاتا اور ایک رسی سے چالیس چالیس صلیبیوں کو باندھ کر ایک مسلمان نوجوان چالیس چالیس صلیبیوں پر مسلط ہوتا۔ اور کسی کی ہمت نہ ہوتی تھی کہ اس ایک مسلمان نوجوان پر ہاتھ تک اٹھا سکے۔
    اس دور کی طرح آج بھی امت کو ایسے ہی باہمت نوجوان درکار ہیں۔مگر اس بار کفر کامیاب ہوا۔ اور جدید دور میں ٹک ٹاک سے لے کر پبجی گیم تک ہر طرح کا جال پھینکا گیا۔ مسلمان نوجوان اس کے جال میں بری طرح پھنستے چلے گئے۔ کبھی جن نوجوانوں کا مشن میدان جنگ میں شہادت ہوا کرتا تھا آج اسی امت کے نوجوان ٹک ٹاک پر ناچتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اور پبجی گیم کے diamond level اور Ace level تک پہنچنے کو اپنا زندگی کا سب سے بڑا مشن سمجھتے ہیں۔ جی ہاں میں اسی پبجی گیم کی بات کر رہا ہوں جس نے ہمارے نوجوانوں کی راتوں کی نیند چھین لی۔ پبجی گیم میں pro player بننے کی پاداش میں ان نوجوانوں نے ماؤں بہنوں کو خود بازار سے سامان لانے پر مجبور کردیا۔ بوڑھا باپ جو ساری زندگی اس اولاد کی خاطر کام کرتا رہا اس باپ نے اگر اولاد سے دوائی لانے کو کہا تو آگے سے اولاد کا جواب ملا کہ ابا جی مجھے بس گیم میں دو تین دشمن مارنے ہیں۔ پھر میں آپ کی دوائی لاؤں گا۔ باپ انتظار کرتا کرتا سو گیا مگر اس نوجوان کی گیم ختم نہ ہوئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ گیم کا نشہ دماغ پر اس قدر سوار ہوا کہ اب نہ تو نیند آتی ہے اور نہ ہی نمازوں کی کوئی فکر رہتی ہے۔ سارا سارا دن موبائل فون کی سکرین پر نظر جمائے گیم کھیلنے کے بعد یہی نوجوان بڑی خوشی سے اپنے دوستوں کو بتاتا ہے ” یار اب تمہارا بھائی pro player بن گیا ہے”۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اب یہ نشہ جنون کی حد تک اس نوجوان پر سوار ہو جاتا ہےاور جب اس کے والدین اس جنون کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اسے پبجی گیم سے روکتے ہیں ۔ اس سے موبائل چھین لیتے ہیں تو اس کا یہ نشہ اسے خود کشی تک پہنچا دیتا ہے۔ دن رات ایک کر کے اس نے پبجی گیم میں ایک لیول بنایا۔ اور جب گیم ان سے چھینی جاتی ہے تو یہ نوجوان سمجھتے ہیں جس گیم کے لیے اتنی محنت کی اس کے بغیر زندگی گزارنے کا کیا فائدہ۔ ایسی زندگی سے بہتر خودکشی کرکے مرجاؤ۔ اور پھر یہی نوجوان جو امت کا محافظ بنایا گیا تھا لمحہ بھر میں بوڑھے ماں باب کو اکیلا چھوڑ کر ،ماں کو اتنا بڑا صدمہ دے کر زلت کی موت مر گیا۔ میں اس پبجی گیم پر بات کیوں نہ کروں کہ جس نے ہمارے نوجوانوں کو کہاں سے کہاں لا کر کھڑا کر دیا۔ جس گھر میں نوجوان صبح اٹھ کر قرآن کی تلاوت کی بجائے پبجی گیم کا ایک میچ لگانا ضروری سمجھتے ہوں اس گھر میں کہاں سے رحمت آئے۔ وہ بھی راتیں تھیں جب سلطان صلاح الدین ایوبی اپنے نوجوانوں کے ساتھ مل کر راتوں کے اندھیرے میں صلیبیوں کے قلعوں پر منجنیقیں نصب کرتا اور صبح ہوتے ہی ان پر ایسی یلغار کرتا کہ ان کو گمان تک نہ ہوتا۔مگر یہ کیسی راتیں ہیں کہ اسی امت کے نوجوان ساری ساری رات پبجی کھیلنے میں گزار دیتے ہیں۔ آج پھر امت کو ایسے نواجوانوں کی ضرورت ہے جو راتوں کے اندھیروں میں جہاد کی پلاننگ کرتے ہوں۔ تو آئیے میرے ملت کے نوجوانوں آج پھر انہی صلیبی جنگوں کی یاد تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔ دشمن نے جو کرنا تھا کر لیا۔ اب ہم اپنی زمہ داریوں کو سمجھیں اور امت کٹی پھٹی امت کا سہارا بن جائیں۔ اللّہ تعالیٰ ہم سے زیادہ سے زیادہ اپنے دین کا کام لے لے۔ (آمین).

  • گلراں آلی سرکار ۔۔۔۔۔ سیاسی وابستگیوں اور مفاد پرستی پر ایک تمثيلی تحریر: ابو عبدالہادی

    گلراں آلی سرکار ۔۔۔۔۔
    (سیاسی وابستگیوں اور مفاد پرستی پر ایک تمثيلی تحریر)
    ابو عبدالہادی

    ایٹھےکئی فقیراں دی بھنگ لتھی۔۔۔ تے کئی گئے متھیریاں کھا ھیرے ۔۔۔۔۔۔!!! ۔۔۔۔
    پڑپہ دے کول ایس دربار تے رنگ رنگ نسل نسل دے گلر سرکار ہوراں پالے ہوئے ۔۔۔باو باو کرن الے پخ کرن ،بس چاوں چاوں کرن آلے ،دوروں ویکھ کے کھورن آلے ،تے ایک لمی چیخ مار کے چپ کر جان آلے ۔۔۔ایناں سارے گلراں دی اک گل مشترک اے سارے سرکار دا دتا ہویا راطب کھاندیاں اپنا رنگ نسل تے خاندان بھل جاندے نیئں ۔۔ ۔
    ۔عام طور تے وڈی سرکار ہوراں دے کامے تے ملنگ ہی ایناں گلراں دا دھیان رکھدے نئیں اوہ ای ایناں دے کھان پیںن تے آرام دا خیال رکھدے نئیں ۔۔وڈی سرکار ہوراں تے سال وچ اک دو واری ایناں گلرران نو دیدار کروادنیاں نئں ۔۔ اوی اوس ویلے جدوں کسے خاص جانور دی طبیعت وگڑ جاوے یا سرکار ہورا کسی شکار تے جاناں ہوے ۔۔اودوں ایناں گلران وچوں جیندی قسمت جاگ پوے وڈی سرکار اہہنوں جن لیندے نئیں تے اوہنوں اہس خصوصی مہم تے جان دا شرف ملدا اے ۔۔سمجھ لوو اوس گلر دی قسمت بن گئی ناصرف اوہدیاں ست نسلاں دی عیش ہو گئی ۔۔کیوں جے وڈی سرکار دی نظر وچ اوناں کوئی نکی گل نئیں ۔۔۔جیس گلر نوں وڈی سرکار دا اشارہ مل جوے اوہ بندیاں توں وے اتے ہوجاندا اے ۔۔ایتھوں تیک کہ عام لوکی اوس گلر دے ہتھ پیر جمن لگ پیندے نئیں ۔۔اوس گلر دے ٙٹھوٹھے دا پانی وی متبرک تے آبشفا سمجھیا جاندا اے ۔

    ۔ایتھوں پتا لگدا. اے کہ ایس سرکار دا گلر ہونا کنے نصیبے دی گل اے ۔
    ۔۔سر عام والے اقرار الحسن نے وی اینا گلراں دیاں موجاں لگیاں ناصرف آپ ویکھیاں تے سارے جگ نو وخایاں نیئں۔۔ایتھے ملک کونے کونے دا گلر ملدا اے
    ۔ایتھے ہند ،سندھ،پنجاب خیبر پختونخواہ،بلوچستان تک دے گلر پالے گئئے نیئں ۔۔سرکار دے ملنگ ایناں گلراں دی نسل،خاندان ،عمر ، قد کاٹھ ۔تے کارکردگی دے لحاظ نال ایناں دی خوراک تے رہین سہن دا بندوست کردے نئیں ۔کس راطب خور نوں کناں کھوانا پیانا اییں ۔۔۔۔تے . . اودے کولوں عام حالات وچ کی کم لینا ایں ایے سارے کم وڈی سرکار دے کارندیاں نوں پتا اے ۔۔۔ جدوں کوئی راطب خور بہتا پی، کھا کے آکڑی لین لگ پوے ۔۔۔تے اوہدیاں اکھاں وچ خمار دوروں نظر آون لگ پوے ۔۔۔تے اور کدی کدی اپنی سنبھالواں نو کھورن لگ پوے تے فیر وڈی سرکار اوس جانور نوں واڑیوں کڈن توں دیر نئیں کردی ۔۔۔۔کراچی دا اک گلروڈی سرکار ہوراں پڑے چاواں نال پالیا سی تے ۔۔تے اوہنے وی وڈی درکار دے اکھ دے اشارے انج سمجھے کہ جدوں سرکار ہوراں اوہنوں شکار لئی جھڈیا تے اوہنے اپنے سامنے اون ہر اوہ جانور اپنی جوہ وچوں مکا چھڈیا کدی وڈی سرکار ول اکھ چک وہ ویکھا سی ۔۔۔تے فیر نصیب ہر گئے ایس نازاں نال پالے ہوئے گلر دے ۔۔کہ ایک دن اور سرکار دے حریف گدی ٹھاکر صاحب دے کتیاں نال مل کے اہناں دا راطب پی لیا ۔۔۔بس اوس گلر دے آہر ای بدل گئے ۔۔۔اوہنے کنے ای کامیاں تے ملنگاں نوں وڈ کھتیا۔۔تے وڈی سرکار بڑی سوچ وچار تو بعد اہنوں ۔۔ڈیریوں باہر بنھ دتا تے اوہنوں وی چنگا نہ لگا ۔۔سنیا اے اوہ ہن ہلکا ہو گیا اے ۔۔کجھ دناں بعد اوہ وی کتے دی موت مر جاوے گا ۔۔۔ایسے طراں سرکار ہوراں اہنے جانور. دی صحت تے کدی وسا نئیں کھناندیاں ۔۔ذراکسے جانور دامزاج وگڑیا نیئں سرکار نوں بنا وی اوہ جانور پسند ہووے ۔۔سرکار گدی دا ناں بدنام ہون توں پہلاں اوس نوں تتر کرادیندیاں نیئں ۔۔۔۔اجکل سرکار ہوراں دی نظر اک نویں امریکن بل ڈاگ اتے سولی اے ۔۔ایس بختاں الے جانور تے سرکار نیئں ٹریننگ تے بڑی کرائی اے ۔۔۔تے پورے پڑپے دے بنڈاں وچ ایس جانور دیاں دھماں وی بڑیآں سن ۔۔پر سرکار ہوراں دل ایندے ولوں حالے کجھ بہتا راضی نئیں ۔۔کیوں جے حالے تیک سرکار ہوراں جہڑے شکار تے وی اہنوں چھڈیا اینے ہلاشیری دین دے باوجود شکار ہتھوں گنوا دتا سو۔۔۔سنیا اے کہ سرکار ہوراں دے اک پرانے مرید نیئں ولائیتوں ایک ہائبرڈ نسل دا جانور گھلیا اے سرکار دے شوق دے واسطے ۔۔۔پر حالے وڈے سرکار ایس جانور نوں ہور آزمانہ چاہوندیاں نئیں ۔۔۔اے ویسے وکھن نوں بڑا سوہنا تے سمارٹ اے تے سرکاردا دل ایندے نال لگدا ۔۔پر سرکار اپنے کماں تے شوق دے اگے کسی دا حسن تے سمارٹ نس نوں بوہتی وقعت نئیں دیندیاں ۔۔بس جس دن اوہناں نوں لگیا کہ نال دیاں گدیاں توں کم بہت بچھاں رہ گیا اے ۔۔سرکار کسے نویں گلر نوں تیار کر لین گیاں بس اک اشارہ ہونا ایں تے سندھ ،پنجاب تے الکھ ملکھ دے گلراں پچھلا ہلاندیاں چوں چوں کردیاں سرکار دے پیر چٹن لگ پینا ایں ۔۔۔۔اللہ دڈی سرکار دا فیض دھدائی رکھے ۔۔عام لوکاں لئی تے وڈی سرکار رب دی رحمت اے۔ہرچن دے دے چن یاری شریف دیاں دیگاں آل دوال داپیٹ بھرن لئی وادو نئیں ۔۔۔۔سرکار ہوراں دا وی اے ای نعرہ ۔۔۔۔

    اٹ کھرکا دکڑ وجے تتا ہووے چلھا ۔۔۔۔۔۔ان فقیر تے کھا کھا جاون راضی ہووے بلھا۔۔۔۔۔
    ایس گلی دے جٹ برے اے لیندے پھائیو پھا ۔۔۔۔۔۔
    ماخوذ از سرعام "

  • اصل ستارے تو خود مداح ہی ہوتے ہیں   فہد مصطفی

    اصل ستارے تو خود مداح ہی ہوتے ہیں فہد مصطفی

    میزبان اور اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ اصل ستارے تو فنکاروں کے مداح ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف میزبان اوراداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارک باد دینے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔


    فہد مصطفی نے اپنے ٹویٹ میں مداحوں کو لکھا کہ سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے آپ سب کا بہت شکریہ-

    اداکار و میزبان نے لکھا کہ یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ نفرت سے بھری اس دنیا میں مجھے چاہنے والے مجھ سے محبت کرنے والے بہت سے مداح موجود ہیں۔

    اداکارنے کہا میں ان تمام نیک تمناؤں کا شکریہ کسی بھی طرح ادا کر نہیں کرسکتا اوراصل ستارے تو فنکاروں کے مداح خود ہوتے ہیں۔

  • بپی لہری نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف جاری بحث کو لاحاصل قراردیا

    بپی لہری نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف جاری بحث کو لاحاصل قراردیا

    34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف بحث جاری ہے اب اس بحث کو بھارتی مشہور گلوکار بپی لہری نے لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسٹار بننا آپ کے مقدر میں ہے تو کوئی آپ کو روک نہیں سکتا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی گلوکار بپی لہری نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے جاری اقربا پروری کے خلاف بحث سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک لاحاصل سی بحث ہے ، جس انسان کے مقدر میں اسٹار بننا لکھا ہو اسے کوئی نہیں روک سکتا ۔

    بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق بپی لہری نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ وہ 50 سال سے گانے گا رہے ہیں انہوں نے اپنا پہلا گانا ’بمبئی سے آیا میرا دوست ‘ گایا تھا جو ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہو گیا تھا وہ جو گانے گاتے ہیں سب سپر ہٹ ہو جاتے ہیں ۔

    بپی لہری نے کہا کہ اُن کا ماننا ہے کہ اُن کے گانوں پر تنقید یا تعریف کرنے کا حق صرف اُن کے پرستاروں کا ہے جو انہیں سنتے ہیں وہ تنقید اور تعریف بھی کرتے ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں ، اپنے اچھے مستقبل کے لیے سب ہی کو اس انڈسٹری میں محنت کرنی پڑے گی جو آپ کی منزل ہے وہ آپ کو مل کر رہے گی اگر آپ کی منزل ایک سپر اسٹار بننا ہے تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

    سونے کے زیورات پہننے کی عادت سے متعلق کہنا تھا کہ اُنہیں خود کو ’گولڈ مین‘ کہلوانا اچھا لگتا ہے اُنہیں فخر محسوس ہوتا ہے سونا اُن کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے جب سے انہوں نے سونا پہننا شروع کیا ہے اُن کے گانے ہٹ ہوتے ہیں ۔

    اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

  • وزیر اعلی پنجاب نےاقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے   مہندر پال سنگھ

    وزیر اعلی پنجاب نےاقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مہندر پال سنگھ

    ملتان : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندرپال سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے ان کی ملاقات کامیاب رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندرپال سنگھ کہا کہ میں نے بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو عوامی امور اور اقلیتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز اور شفارشات بھی پیش کیں ہیں جس کے جواب میں وزیر اعلی نے ارکان اسمبلی کے امور پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں وزیر اعلی نےکہا ہے کہ ارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے-

    مہندر پال سنگھ کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ منصوبوں کے سلسلے میں ارکان اسمبلی کی تجاویز قابل قدر ہیں -نئے مالی سال کے بجٹ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا-ترقی پنجاب کے تمام شہریوں کا حق ہے، ہر شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،پنجاب میں ترقی عوام پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گی-

    مہندر پال نے کہا کہ وزیر اعلی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرینگے، تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کا ویژن رکھتی ہے،پنجاب میں اقلیتی برادری کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کررہے ہیں۔

    اس موقع پر مہندر پال سنگھ نےوزیر اعلی کو اقلیتیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں میں ذاتی طور پر د ل چسپی لینےگردواروں،چرچ،مندر سمیت اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کی مرمت و تزئین و آرائش کیلئے فنڈز کے اجراء اور خاص طور پر
    بابا گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کی تعمیر کے لیےبجٹ منظور کرنے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

  • سید منور حسن کے اثاثے ۔۔۔  ذرا سی بات ۔۔ محمد عاصم حفیظ

    سید منور حسن کے اثاثے ۔۔۔ ذرا سی بات ۔۔ محمد عاصم حفیظ

    سید منور حسن کے اثاثے ۔۔۔
    (ذرا سی بات ۔۔ محمد عاصم حفیظ)

    سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے آخری انٹرویو کی ویڈیو سن لیں تو آبدیدہ ہو جائیں گے۔ ایک ملک گیر جماعت جس کے تحت اربوں کا سالانہ ریلیف ورک ہوتا ہو ۔ جس جماعت کے ٹکٹ پر ممبران اسمبلی اور سینیٹر بنتے ہوں ۔ اسی جماعت کے وہ امیر رہے ۔ وہ اپنے اثاثے ظاہر کر رہا ہے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو ۔
    "کہا کہ چھوٹے سے گھر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ ہاں البتہ قرضہ ہے جسے اتارنے کی استطاعت بھی نہیں ۔ کوئی اگر ہمدردی رکھتا ہے تو رابطہ کر لے” ۔
    یہاں کوئی کونسلر بن جائے تو اس کی نسلیں سنور جاتی ہیں ۔ سیاست کے نام پر لوگ ارب پتی بن جاتے ہیں ۔ لیکن یہ دینی طبقے کی ایمانداری اور اعلی ترین اخلاقیات کا اظہار ہی تو ہے ۔ ایک جماعت میں پوری زندگی گزارنے والا زندگی کی بنیادی سہولیات نہ پوری کر سکا ۔۔۔ قرض ہے تو اتارنے کی استطاعت ہی نہیں ۔۔ ہمارے ہاں ایسے مناظر کسی معجزے سے کم نہیں کہ جہاں سیاست امارت کے حصول کا ذریعہ ہو ۔
    سیاست و دین یکجا ہوں تو ایسے ہی مناظر سامنے آتے ہیں ۔ اگر سیاست کو واقعی دینی فریضہ سمجھ کر کیا جائے ۔یہی دینی سیاست کا خاصہ ہے ۔۔
    کاروبار کرنا ۔ حلال ذرائع سے رزق کمانا ہر ایک کا حق ہے وہ دیندار ہو یا کوئی اور لیکن کمال صرف یہ کہ اختیار ملے ۔ فنڈز وافر ہوں اور پھر بھی ایمانداری کی مثال قائم کی جائے۔ ایسا نہیں کہ دیندار ہوتے ہوئے اچھا کاروباری یا امیر ہونا منع ہے ۔ لیکن یہاں بات ہو رہی ہے ایک کارکن کی بے لوث خدمات کی ۔ جس نے زندگی بھر صرف اپنی جماعت تحریک کا سوچا خود اپنے بارے نہیں ۔۔۔
    دوسری جانب دینی جماعتوں کے بڑوں ۔ ان میں موجود ایسے افراد کہ جنہیں اللہ نے صاحب ثروت بنایا ہے ۔ ان کےلئے بھی ایک سبق ہے کہ جو اپنی زندگی کسی تحریک کو وقف کر دے ۔ بے لوث ہو کر ہمہ وقت جماعت اور تحریک کی سربلندی کے لئے سرگرم رہے ۔ کبھی تھوڑا وقت ملے تو اس کے حالات پر بھی نظر ڈال لیا کریں ۔ یقین مانیں افراد قیمتی ہوتے ہیں ۔ اگر وہ آپکے ادارے ۔ جماعت یا تحریک کیساتھ جڑے ہیں ۔ باصلاحیت ہیں تو کچھ ان کے حالات پر بھی نظر رکھیں۔
    کہیں وہ تحریک ۔ جماعت کی خاطر زندگی کی بنیادی سہولیات سے تو محروم نہیں ہو چکے ۔۔ یہ نہیں کہ جماعت کی امارت سے فارغ ہوے تو ایک سوٹ کیس میں روانہ ہونیوالے اس درویش کو کسی نے زندگی بھر بعد میں کسی نے پوچھا تک نہیں ۔ وہ ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں پتہ نہیں کس جبر کیساتھ قرض کا ذکر کر رہا ہے
    سید منور حسن کے اثاثے ۔۔ یقین مانیں جہاں اس مرد درویش نے ایمانداری ۔ بے لوث جماعت کی خدمت ۔ یہ ایک روشن مثال ہے ۔ وہ اہم رہنما ۔ بعد ازاں امیر جماعت رہے ۔ ہر کوئی ان سے ملنا اور انہیں اپنے پاس بلانا چاہتا ہو گا ۔ لیکن شائد کبھی کسی نے غور ہی نہیں کیا ان کے وسائل اس سب کی اجازت دیتے بھی ہیں کہ نہیں ۔ انہوں نے تو جو کچھ تھا جماعت کی خدمت میں لگا دیا اور اپنے لئے کوئی ” اثاثہ” نہ بنا سکے ۔۔
    سید منور حسن کا روشن کردار دینی جماعتوں ۔ دینی اداروں اور دینی طبقے کے لیے ایک سبق بھی ہے کہ اگر کوئی باصلاحیت ۔ بے لوث ہمہ وقت سرگرم تحریک ادارے یا جماعت کے لئے زندگی وقف کر بیٹھا ہے تو اس کی قدر کریں ۔ یہ نہ ہو کہ وہ زندگی کے آخری ایام میں یوں اظہار کرنے پر مجبور ہو کہ ” مجھ پر قرض ہے ۔ کسی کو مجھ سے ہمدردی ہو تو رابطہ کرے ” ۔ ۔ ایسے دینی جماعتوں ۔اداروں اور تحریکوں سے منسلک باصلاحیت نوجوانوں ۔ بے لوث ۔ ایماندار عہدیداروں کی قدر کریں ۔۔ افراد کے متبادل نہیں ہوتے ۔ اگر کوئی اپنی صلاحیتیں ۔ وقت اور خلوص وقف کر بیٹھا ہے تو اس کی زندگی کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا اس کے احباب کا بھی فرض ہے ۔۔کتنے ہی باصلاحیت ہیرے جب ان کو گھریلو مجبوریوں نے جکڑ کر رکھ دیا تو وہ تحریک و جماعت کی بجائے معاش کےلئے فکر مند ہو گئے ۔ جن کے منسلک رہنے سے جماعت ادارہ مضبوط بن جاتا وہ ساتھ نہ چل سکے اور ان کی جگہ خوشامدی ۔ نو دولتیے اور کم صلاحیت کے حامل افراد نے بھاگ دوڑ سنبھال لی۔ اور شائد یہی ہمارے ہاں دینی جماعتوں اداروں اور تحریکوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ یہاں باصلاحیت افراد کو منسلک نہیں رکھا جا سکا ۔

  • ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا   انجن التان دوزیتان

    ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا انجن التان دوزیتان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامہ سیریل ’دیریلش ارطغرل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے کے ڈرامے کے مرکزی کردارترک اداکار انجن التان دوزیتان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ’’ارطغرل‘‘دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔

    باغی ٹی وی : ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈرامہ ’دیریلش ارطغرل‘نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے مذکورہ پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل’دیریلش ارطغرل‘کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘کے نام سے یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی نشر کیا جارہا ہے اور اس کی کہانی اور کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں اس قدر جکڑ رکھا ہے کہ پاکستانیوں کی اس ڈرامے سے محبت کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے ہیں۔

    حال ہی میں ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان جنہوں نے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے۔ بی بی سی کی میزبان نے انجن سے پوچھا جب آپ لوگ اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو کیا آپ نے سوچاتھا کہ یہ ڈراما اتنی غیر معمولی کامیابی حاصل کرلے گا اور لوگ اسے اتنی محبت دیں گے۔

    میزبان کے اس سوال پر انجن التان نے کہا جب ہم ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو ہمیں شروع میں معلوم تھا کہ یہ ایک یادگار سیریز ہوگی البتہ اس سیریز کو اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا۔ لیکن ہم بہت خوش ہیں کہ ’ارطغرل‘کو اتنا زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    میزبان نے کہا کہ ’ارطغرل ‘کے دنیا بھر میں ہٹ ہونے کے بعدبہت سارے لوگ ترکی آنا اور وہاں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ میزبان کے سوال پر انجن التان نے کہا یہ حقیقت ہے کہ اس سیریز کے بعد ترکی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت اچھی خبر ہے ۔

    میزبان نے کہا’دیریلش ارطغرل‘کو اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جارہا ہے جہاں اس سیریز نے مقبولیت کےسارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں آپ کو کیا لگتا ہے پاکستانیوں کی اس سیریز کو اتنا زیادہ پسند کرنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

    انجن التان نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی اور ترکش عوام دونوں ہی اچھی طرح سے تیار کی گئی کہانیاں پسند کرتے ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ نے ڈرامے میں ’ ارطغرل غازی‘ کا کردار نبھایا ہے آپ کو ان کی کس خوبی نے سب سے زیادہ متاثر کیا تھا ؟

    اس سوال کے جواب میں انجن التان نے کہا مجھے ارطغرل غازی کی سوچ ان کی زندگی کا مقصد طاقت اور ان کے اصولوں نے بہت متاثر کیا وہ قابل ستائش شخص تھے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پر ارطغرل غازی کی زندگی کو پیش کیا۔

    ۔و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے
    پاکستانی ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ سعودی عرب میں عربی ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے کے لئے تیار

  • انٹرنیٹ سے جڑا "اسمارٹ ماسک”  آگیا جو میسج بھی بھیجے گا اور آٹھ زبانوں میں ترجمہ بھی کرے گا

    انٹرنیٹ سے جڑا "اسمارٹ ماسک” آگیا جو میسج بھی بھیجے گا اور آٹھ زبانوں میں ترجمہ بھی کرے گا

    چونکہ وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران اس جان لیوا وائرس سے بچاؤ کے لئےچہرہ ڈھانپنا اور ماسک پہننا انتہائی ضروری ہے تاہم اب جاپانی اسٹارٹ اپ ڈونٹ روبوٹکس نے انٹرنیٹ سے منسلک ایک "سمارٹ ماسک” تیار کیا ہے جو پیغامات منتقل اور جاپانی زبان سے آٹھ دیگر زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : جاپان عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاپانی اسٹارٹ اپ ڈونٹ روبوٹکس نے انٹرنیٹ سے منسلک ایک "سمارٹ ماسک” تیار کیا ہے جو پیغامات منتقل اور جاپانی زبان سے آٹھ دیگر زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔

    جاپان عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سفید پلاسٹک کا "سی ماسک” معیاری چہرے کے ماسک سے زیادہ فٹ بیٹھتا ہے اور بلوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ ایپلی کیشن سے جوڑتا ہے جو تقریر کو ٹیکسٹ پیغامات میں لکھ سکتا ہے ، کال کرسکتا ہے یا ماسک پہننے والے کی آواز کو بڑھا سکتا ہے۔

    جاپان عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈونٹ روبوٹکس کے چیف ایگزیکٹو تائسوک اوونو نے کہا ، "ہم نے روبوٹ کی تیاری کے لئے سالوں سے سخت محنت کی اور ہم نے اس ٹیکنالوجی کو ایک ایسی مصنوع کی تشکیل کے لئے استعمال کیا ہے جس کا جواب ملتا ہے کہ کورونا وائرس نے معاشرے کو کس طرح تبدیل کیا ہے۔”

    ڈونٹ روبوٹکس کے انجینئروں نے ماسک کے بارے میں خیال کیا جب انہوں نے کمپنی کو وبائی مرض سے بچانے میں مدد کے لئے ایک مصنوعات کی تلاش کی۔ جب کورونا وائرس نے حملہ کیا ، تو اس نے ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈ ہ پر روبوٹ گائیڈز اور مترجمین کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا ، یہ ایسی مصنوعات ہے جو ہوائی سفر کے خاتمے کے بعد ایک غیر یقینی مستقبل کا سامنا کرتی ہے۔

    عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونٹ روبوٹکس کے پہلے 5،000 سی ماسک جاپان میں خریداروں کو ستمبر میں شروع کیے جائیں گے ، اونونو چین ، ریاست ہائے متحدہ اور یورپ میں بھی فروخت کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دلچسپی رہی ہے۔

    فی ماسک تقریبا $ 40 (00 4200) پر فروخت کیا جائے گا، ڈونٹ روبوٹکس ایک بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں ہدف بنا رہا ہے جو کچھ مہینے پہلے تک موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ، اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ صارفین کو ان ایپ کے ذریعہ پیش کردہ صارفین کی خدمات سے ریوینیو وصول کیا جاسکے جو صارفین ڈاؤن لوڈ کریں گے۔

    ڈونٹ روبوٹکس نے اپنے روبوٹ اور ماسک ڈیزائن کے لئے تیار کردہ ٹرانسلیشن سافٹ ویئر کو اپناتے ہوئے ایک مہینے کے اندر اندر ایک پروٹو ٹائپ منسلک ماسک بنایا ، جسے کمپنی کے ایک انجینئر ، شانسوک فوجیبیاشی نے چار سال قبل چہرے کے عضلات کی نقاب کشائی کے ذریعے تقریر کی ترجمانی کرنے کے لئے طالب علموں کے منصوبے کے لئے تشکیل دیا تھا۔

    اونو نے جاپانی ہجوم فنڈنگ ​​سائٹ فنڈننو کے ذریعہ ڈونٹ روبوٹکس حصص فروخت کرکے ترقی کے لئے 28 ملین ین (260،000)) اکٹھا کیا۔

    انہوں نے کہا ، "ہم نے اپنا ابتدائی ہدف تین منٹ کے اندر اندر اٹھایا اور 37 منٹ کے بعد جب ہم 28 ملین ین تک پہنچ گئے تو رک گئے۔”

    ٹویٹر صارفین کیلئے زبردست فیچر لے آی

  • یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ

    یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ کیا-

    اسد عمر نے ٹویٹر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کا بہانہ کر رہی ہے۔ عوام کو یہ نہیں بتا رہی کے ڈیزل پر فی لیٹر 26 روپیہ اور پیٹرول پر فی لیٹر 21 روپیہ ٹیکس وصول کرے گی اس ماہ میں۔ اس حکومت کے ہاتھ ہمیشہ عوام کی جیب میں جاتے ہیں۔ نا طاقتور سے ٹیکس لیتے ہیں نا money laundering روکتے ہیں-


    اسد عمر کی اس ٹویٹ پر سینئیر اینکر پرسن حامد میر نے لکھا کہ یاد ماضی عذاب ہے یا ربؔ ، چھین لے مجھ سے حافظہ میرا-

    حامد میر کی اس تویٹ پر صارفین نے بھی تبصرے کئے-


    رانا اقبال نامی صارف نے کہا کہ یہ حکومت اور عمران خان اپنا ماضی نہیں اپوزیشن کا ماضی یاد رکھتی ے۔ ماضی یاد رکھیں گے تو یوٹرن کون کہےگا؟


    محمد ریاض ملک نامی صارف نے لکھا کہ اپنی زندگی میں اسد عمر کو پشیمان دیکھنا چاہتا ھوں میری خواہش دیکھ میں کیا چاہتا ھوں۔۔


    ہاشمی نامی صارف نے کہ ڈھیٹ لوگ کبھی پشیمان نہیں ہوا کرتے ۔۔۔۔۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میزبان و اینکر جنید سلیم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا تھا، جنید سلیم کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ-

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے،لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک