Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عفت عمر نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کردی

    عفت عمر نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کردی

    معروف ٹی وی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی۔

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارت میں بالی وڈ اقربا پروری کے خلاف آواز اُٹھائی جارہی ہے جو کہ دن بہ دن کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے اور نہ صرف بھارتی فنکار اور عوام اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی بالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات کو سوشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

    ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

    عفت نے لکھا کہ کبھی سوچا ہے ہماری انڈسٹری میں اداکار کتنے ہیں‌؟

    واضح رہے کہ رواں ماہ 14جون کو گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے واقعے کے بعد سے بھارتی عوام کی جانب سے بالی ووڈ انڈسٹری اور دیگر نامور بھارتی شخصیات کو اداکار کی خودکشی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جن میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر اور سلمان خان جیسے معروف بھارتی فنکار شامل ہیں۔

    بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے ایک وکیل سدھیر کمار اوجھا نے بھارتی ریاست بہار کی ایک مقامی عدالت میں سلمان خان، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر ،ادیتیا چوپڑا، ساجد ناڈیانوالہ، سنجے لیلا بھنسالی، بھوشن کمار، ایکتا کپور اور ڈائریکٹر دنیشن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اس نے دعوی کیا تھا کہ یہ افراد سوشانت کی فلموں کو ایک سازش کے تحت ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے اور ان افراد کی وجہ سے سوشانت کو فلمی فنکشنز میں بھی مدعو تک نہیں کیا جاتا تھا جس وجہ سے سوشانت نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی-

    یاد رہے کہ کرن جوہر نے اپنے ایک شو میں جب عالیہ بھٹ سے سوشانت سنگھ کے حوالے سے سوال کیا تھا تو اداکارہ نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کون سوشانت سنگھ، جس پر کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سوشانت سنگھ پر گفتگو کرتے ہوئے قہقہہ لگانا شروع کردیئے تھے یہی وجہ ہے کہ بھارتی عوام میں اداکار کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

    سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

    سلمان خان اور کرن جوہر کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے صدر جن ادھیکار پارٹی پپو یادو

    سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر بڑی ناکامی

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

  • ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    پاکستان معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق عالمگیر وبا کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار اور سیاسی رہنما ابرارالحق نے گذشتہ روز اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔


    ابرار الحق نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے آمین۔

    ابرارالحق کی اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح اور معروف شخصیات اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہی ہیں۔


    معروف میزبان اور اینکر وسیم بادامی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے ابرار الحق کی صحتیابی پر اللہ کا شُکر ادا کیا-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

  • سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہمشکل کی دھوم

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہمشکل کی دھوم

    پاکستان کی خوبرو اوربین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں کہا جاتا ہے کہ اس دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو بالکل ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں اور ایسی باتوں کا اندازہ سوشل میڈیا پراداکاراؤں کی ہم شکل لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہونے سے بھی ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے دنیا بھرمیں ان کے مداح موجود ہیں اوران کی اداکاری کو بہت پسند بھی کرتے ہیں اور اسی اداکاری کی بنیاد پروہ متعدد قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزبھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

    اس وقت سوشل میڈیا پراداکارہ کی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان نہیں بلکہ اداکارہ کی ہمشکل ہیں جن کو دیکھ کرکوئی کہہ نہیں سکتا کہ یہ ماہرہ خان نہیں بلکہ ’کراسا انور شیخ‘ نامی لڑکی ہیں ابتدائی طور پر تو کئی لوگوں نے سپر اسٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو ماہرہ خان ہی سمجھا مگر بعد میں پتہ چلنے پر لوگ حیران کن حد تک مشابہت پر حیران رہ گئے۔
    https://www.instagram.com/p/CBoLVtlJOll/
    مزے کی بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کسی اور ملک یا شہر سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ ان کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہی ہیں جہاں سے ماہرہ خان کا تعلق ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBGDMHEpXhV/
    https://www.instagram.com/p/CAnKRdbJ0s9/
    https://www.instagram.com/p/CAk1C_qpKx3/
    https://www.instagram.com/p/B_FftWophKf/
    https://www.instagram.com/p/CAIfZw0pnvD/
    https://www.instagram.com/p/B_X0YmUp8fD/
    کراسا انور شیخ سپر اسٹار ماہرہ خان کے فیشن اور لباس سمیت اسٹائل اتنے اچھے طریقے سے کاپی کرتی ہیں کہ انہیں پہلی نظر میں دیکھنے والا شخص سُپر اسٹار ماہرہ خان ہی سمجھتا ہے جبکہ کراسا انور شیخ بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/B8t6kTlBkP3/
    https://www.instagram.com/p/B8yMFoDBGKv/
    کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ایسی تصویریں شیئر کر رکھی ہیں جن میں وہ نہ صرف ماہرہ خان کی ڈٹوکاپی دکھائی دے رہی ہیں بلکہ انہوں نے لباس، میک اپ اور اسٹائل بھی معروف اداکارہ جیسا اپنا رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی ویڈیو و تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی سب سے پہلے اداکارہ کی بہن سدرہ عزیز نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ لبنانی لڑکی کو دیکھ کر دھوکا کھا گئیں اور انہوں نے پہلی نظر میں اسے اپنی بہن ہی سمجھا۔

    جبکہ اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی بیوٹی بلاگر و میک اپ آرٹسٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی۔اماراتی لڑکی کی تصاویر کو پہلی نظر میں دیکھنے والے پاکستانی افراد نے انہیں ادکارہ مہوش حیات ہی سمجھا تھا۔

  • ‏ارطغرل کو سب  اصول پر سمجھوتہ کرنے کیلئے قائل کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ انکار کر دیتا ہے جبکہ ‎ارطغرل عمران خان کا ہر دن اسکے برعکس ہے، امیر عباس

    ‏ارطغرل کو سب اصول پر سمجھوتہ کرنے کیلئے قائل کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ انکار کر دیتا ہے جبکہ ‎ارطغرل عمران خان کا ہر دن اسکے برعکس ہے، امیر عباس

    معروف جرنلست امیر عباس کا وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ارطغرل غازی تو سمجھوتہ نہیں کرتا لیکن ارطغرل عمران خان کا ہر دن سمجھوتوں سے بھرا پڑا ہے

    باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو جسے تُرکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس ڈرامے نے پاکستانی عوام سمیت شوبز سیاسی اور نمعروف شخصیات کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور اس ڈرامے اور کرداروں کا تذکرہ تقریباً پاکستانیوں کی ہر بات میں کسی نہ کسی حوالے میں پایا جاتا ہے-


    حآل ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرنلسٹ امیر عباس نے اپنے ٹویت میں وزیراعظم کو ان کے آئے دن بدلتے منصوبوں کو سمجھوتوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ارطغرل کے بھائی، والدہ، بیوی، عزیز اور دوست سب بار بار اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کیلئے قائل کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ انکار کر دیتا ہے، جبر سہتا ہے، زخم کھاتا ہے، ظلم سہتا ہے لیکن نظام، اشرافیہ اور status quo سے سمجھوتہ نہیں کرتا جبکہ ارطغرل عمران خان کا ہر دن سمجھوتوں سے بھرا پڑا ہے

    امیر عباس کے اس تنقید بھرے ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے تبصرے کئے –

    https://twitter.com/iKarachiwala/status/1275525859827503105?s=20
    رے نامی صرف نے امیر عباس کولکھا کہ جناب عالی، اس کا مطلب ہے آپ نے ارطغرل ڈرامہ ٹھیک سے نہی دیکھا، ارطغرل بھی سمجھوتے کرتا ہے بڑے مقصد کے لیئے ہاں انصاف پر سمجھوتہ نہیں کرتا، یہی خان کرتا ہے. آپ پانچ سیزن دیکھیں، اگر نہیں دیکھا، تو سمجھ آئے گی کہ بڑے مقصد کے حصول کے لیئے آپ سمجھوتے بھی کرتے ہیں اور برداشت بھی.


    جہانزیب نامی صارف نے پاکستانی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ملک کا سب سے بڑا status quo اس ملک کا میڈیا ہے، اگر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران احمد خان نیازی نے اس میڈیا کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا تو وہ اور کسی کے ساتھ سمجھوتہ کیسے کریں گےجیت حق اور سچ کی ہو کر رہتی، وزیراعظم حق پر کھڑے ہیں اور اللہ حق کو ہی فتحیاب کرتا ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ سمجھوتہ ارطغرل بھی کرتا ہے لیکن اس سمجھوتے کے اندر منصوبہ بھی بناتا ہے بالکل ویسا ہی عمران خان سمجھوتہ کرتا ہے اور پھر اس میں منصوبہ بناتا ہے ویسے آپ نوازشریف کی اس سمجھوتے کی بات کیوں نہیں کرتے جس کے اندر وہ مریم نواز کو قطری کے حوالے کرتا ہے-
    ترک سیریز ارطغرل غازی کے بارے میں دلچسپ حقائق

  • میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں ، اللہ حافظ، وینا ملک

    میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں ، اللہ حافظ، وینا ملک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے غیر معینہ مدت کے لئے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان اور سوشل ایکٹویسٹ وینا ملک نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر رپ اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں ،اللہ حافظ


    تاہم اداکارہ نے سوشل میڈیا سے کیوں دوری اختیار کی یہ وجہ سامنے نہیں آ سکی نہ ہی وینا ملک نے اس بارے کوئی بیان دیا ہے-


    اس سے قبل وینا نے اپنی ایک ٹویٹ میں بلالو بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا جہاں کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا وہاں بلاول جیسے پیدا ہوجاتے ہیں


    جبکہ ایک دوسری ٹویٹ میں وینا نے لکھا تھا کہ وفاق،پنجاب،سندھ،خیبرپختنخواہ،بلوچستان،سینٹ کے ممبران اسمبلی کی سالانہ تنخواہ 35 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے ان میں زیادہ تر ٹیکس چور کرپٹ بدیانت ہیں

    وینا نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا ایک غریب ملک کی غریب عوام اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ خود کو غریبوں کے نمائندے کہنے والے اربوں روپے تنخواہ لیتے رہیں؟

    واضح رہے کہ وینا ملک اکثر و بیشتر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں-

    بھارتی ادکارہ سوناکشی سنہا نے ٹویٹر سے دوری اختیار کر لی

  • دیپیکا پڈوکون نے رنبیر کپور کو غیر ذمہ دار کو اسٹار کیوں قرار دیا؟

    دیپیکا پڈوکون نے رنبیر کپور کو غیر ذمہ دار کو اسٹار کیوں قرار دیا؟

    بھارتی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے نامور اور بالی وڈ چاکلیٹی رنبیر کپور کو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار کو اسٹار قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : دیپیکا پڈوکون نے بھارتی شو ’ کافی ود کرن ‘ میں اپنے ایک انٹرو یو کے دوران رنبیر کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ رنبیر کپور ایک اچھا اداکار ہےمگر بطور دوست وہ ایک قابل رحم انسان ہے.

    دیپیکا نے کہا کہ اگر کوئی مائنس نمبر دینے کا پیمانہ ہوتا تو بغیر کسی شک کے سب سے اوپر رنبیر کپور کا نام ہوتا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے جتنے بھی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے رنبیر کپور اُن سب میں سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ’ کو اسٹار‘ ثابت ہوئے ہیں وہ بہت زیادہ غیر سنجیدہ ہیں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھی سنجیدگی سے کام نہیں کرنے دیتا۔

    دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے سیٹ پر اپنے مقابل کام کرنے والی اداکاراؤں کو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھلاتا رہتا ہے تا کہ وہ موٹی بھدی اور رنبیر سے کم خوبصورت نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور ماضی کے بہت قریبی دوست رہ چکے ہیں دپیکا نے کئی بار مختلف شوز میں رنبیر سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا مگر ان کا رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکا رنبیر سے رشتہ ٹوٹنے پر دیپیکا وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں تھیں اس بات کا انہوں نے ایک شو میں اعتراف کیا تھا کہ رنبیر سے رشتہ ختم ہونے پر وہ بہت متاثر ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ دپیکا نے بھارتی اداکار سے رنویر سنگھ سے شادی کر لی ہے جبکہ رنبیر کپور آج کل عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آتے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش میں رہتی ہیں۔

    انیل کپور کے فنی کیرئیر کے 37 سال کیسے گُزرے؟

    اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

  • اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

    اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

    رواں ماہ 14 جون کو خود کشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر بالی وڈ اقرباپروری پر ایک طوفان برپا ہے جو کہ کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے بھارتی عوام اور متعدد معروف شخصیات سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ داربالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات کو ٹھہرا رہے ہیں تاہم ان حالات کو دیکھتے ہوئے آنجہانی بھارتی لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارتی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور وہ اس موت کی وجہ بالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات کو ٹھہراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ایسے میں بھارتی لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBxyY3-gEAR/
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر بابیل خان نے اپنے والد عرفان خان اور اداکار سوشانت سنگھ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اس سال انتہائی دو مخلص انسانوں کو کھو دیا ہے اور اور ہمارے روحانی سفر میں اخلاص کلیدی حیثیت رکھتا ہے جس طرح سے سوشانت اس دُنیا سے رخصت ہوا ہے تو ہمارے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔

    بابیل خان نے لکھا کہ ہم فطری طور پر سوشانت سنگھ کی موت کے بعد الزام تراشی پر اُتر آئے ہیں جوکہ ایک انتہائی فضول کام ہے کیونکہ اس سے صرف امن ہی خراب ہوگا اور اس واقعے کی آڑ میں ایک کھیل کھیلا جارہا ہے جو جھوٹ کا لمحہ فکریہ عکاس ہے۔

    اُنہوں نے بھارتی عوام سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ مہربانی بدقسمتی سے ہونے والے اس واقعےکے لیے کسی کو بھی قصور وار مت ٹھہرائیں زندگی ایک گھومتے ہوئے اسپین کی طرح ہے جسے کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔

    بابیل نے لکھا کہ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس ناقابل یقین حد تک بدقسمتی سے ہونے والے واقعے کے لئے کسی کو قصوروار نہ ٹھہرائیں براہ مہربانی اس واقعے کی چھان بین کرنا بند کریں کیونکہ اس سے سوشانت کے پیاروں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ تکلیف میں ہیں اُنہوں نے اپنے پیارے کو کھویا ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ
    ہمیں تو ان لیجنڈز کو یاد کرنا چاہیے کہ کیسے ا نہوں نے اپنی زندگی گزاری اور کیسے کامیابیاں اپنے نام کیں

    بابیل نے مزید لکھا کہ سوشانت کی موت کو بہانے کے طور پر استعمال کرنے کے بجائے سچائی کے ساتھ کھڑے ہوں اگر آپ واقع بالی وڈ اقربا پروری کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن سوشانت کی موت کا استعمال نہ کریں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 14 جون اتوار کے روز سوشانت سنگھ راجپوت نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کی تھی اور اس واقعے کی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ اداکار ڈپریشن کے مریض تھے۔

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

     

    کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

     

    خود کُشی یا قتل؟ بھارتی فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

  • انیل کپور کے فنی کیرئیر کے 37 سال کیسے گُزرے؟

    انیل کپور کے فنی کیرئیر کے 37 سال کیسے گُزرے؟

    بھارتی فلم اسٹار انیل کپور کا کہنا ہے کہ میری فلم ’وہ سات دن‘ کے 37 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی کیا کچھ اچھے تھے اور کچھ برے لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر انیل کپور نے 1983 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’وہ سات دن‘ کی کچھ یادگار تصاویر شئیر کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBx_CdNhlGB/
    انیل کپور نے لکھا کہ میں ہمیشہ کی طرح اپنے کام میں مشغول آج بھی ماضی کے بارے میں سوچنے کے بجائے مستقبل کے بارے میں سوچتا ہوں ماضی میں جو بھی ہوا ہو چاہے اچھا ہوا یا برا میں کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ ’میری فلم ’وہ سات دن‘ کو 37 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی کیا، کچھ اچھے تھے اور کچھ برے لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پھر میں ایک اسٹار بنا، اس کے بعد سُپر اسٹار پھر بین القوامی سٹار بھی بنا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں فلاپ اداکار کی فہرست میں شامل ہوا۔

    انیل کپور نے لکھا کہ اس کے بعد دوبارہ اپنے کام اور محنت سے اسٹار بنا لوگوں نے پسند کیا اور پھر سدا بہار اداکار کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

    انیل کپور نے لکھا کہ مجھ پر لیبل بھی لگائے گئے، تنقید بھی کی گئی لیکن میری زندگی میں ان کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی میں ان کو سنجیدگی سے لیتا ہوں کیونکہ میں اپنی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ اس طرح میری زندگی کے یہ 37 سال گزرے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی زندگی کے آنے والے سالوں میں بھی ایسے ہی رہوں گا۔

    آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ میں اپنےاپنے تمام مداحوں، ساتھی اداکاروں، اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا حوصلہ بلند کیا۔

  • اہل دل نے اُسے ڈھونڈا اُسے محسوس کیا،  سوچتے ہی رہے کُچھ لوگ،خدا ہےکہ نہیں   تحریر: ساجدہ بٹ

    اہل دل نے اُسے ڈھونڈا اُسے محسوس کیا، سوچتے ہی رہے کُچھ لوگ،خدا ہےکہ نہیں تحریر: ساجدہ بٹ

    اہل دل نے اُسے ڈھونڈا،اُسے محسوس کیا

    سوچتے ہی رہے کُچھ لوگ،خدا ہے،کہ نہیں

    تحریر: ساجدہ بٹ

    حال ہی میں ہمارے ساتھ کیا ہو گیا شاید ہمیں اندازہ ہی نہیں،دیکھتے ہی دیکھتے علمی سرمایہ ہمارے علماء اکرام کی صورت میں ہم سے اٹھنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کرونا،ٹڈی دل اور دیگر سزاؤں کے بعد اور بڑی سزا ہمیں ملنے لگی کہ ہم سے علم کے تارے جدا ہونے لگے یعنی ہم گناہگاروں کو جو تھوڑا بہت علم دین سے جوڑنے کی تلقین کرتے تھے ہمیں اسلامی تعلیمات سے وقتاً فوقتاً آگاہ رکھتے تھے وہ لوگ حال ہی میں ہم سے جُدا ہو گئے۔۔۔
    جب یہ علماء اکرام آئے روزہم سے بچھڑنے لگے تو میرے ذہن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ حدیث پاک آئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”بے شک (یہ باتیں) قیامت کی علامات میں سے ہیں کہ علم اٹھ جائے اور جہالت باقی رہ اور شراب نوشی کثرت سے ہونے لگے اور علانیہ زنا ہونے لگے(صحیح بخاری)۔

    اس حدیث پاک سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قیامت کے نزدیک علم اٹھ جائے گا میرے عزیزقارئین کرام ۔۔۔۔۔۔۔۔
    علم اٹھ جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہماری کتابیں ختم ہو جائیں گی یا اُن کے صفحے سفید ہو جائیں گے بلکہ اس کا مطلب ہے علم دین پھیلانے والے علماء اکرام اللہ کو پیارے ہو جائیں گے۔۔۔۔
    اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو بخش دیں کہ اب یہ ہو رہا ہے ہمارے بزرگ دین ہم سے جُدا ہوئے۔۔۔
    ذرا سوچیے قارئین کرام جب ایک گھر کا بزرگ اس دارے فانی سے کوچ کر جاتا ہے تو ہمارے گھر کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سگے بھائیوں بہنوں میں سلوک و اتفاق کی جڑیں کھوکھلی ہو جاتی ہیں جائیداد کے ٹکڑے کو حاصل کرنے کے لیے نفرتوں کے بیج بونے لگتے ہیں۔۔۔
    لالچ و حرص میں مبتلا ہو جاتے ہیں سب کو اپنی اپنی پڑی ہوتی ہے ،جبکہ یہ ہی جب والدین کے زیرِے سایہ تھے تو اُلفت محبت کا پیکر تھے ایک دوسرے کا احساس کرتے تھے ۔۔۔۔
    یہ ہی حال اس دنیا کا ہے ہم مسلمانوں کو آپس میں جوڑے رکھنے والے چاند کی مانند چمکنے والے ہمارے دلوں میں ر
    روشنیاں بکھیرنے والے ہم سے جُدا ہو گئے اب یہ ڈر لگنے لگا ہے کہ ہم بھی ایک گھر کے بچوں کی طرح بکھر نہ جائیں کہیں ہم میں بھی نفرت پیدا نہ ہو جائے ۔
    دین سے دوری پیدا نہ ہو ،،،،،ہم لوگ تو ایسے ہیں کہ کئی فرقوں میں بٹے ہیں دین اسلام سے کم اور اپنے فرقے سے زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں حالانکہ اللہ تک پہنچنے کا راستہ تو بہت آسان اور واضح ہے بس بات تو وہی ہے نہ کہ جس نے اللہ تعالیٰ سے لو لگا لی ہو تو اُسے محسوس بھی جلد کر لیتا ہے اُس تک پہنچنے کے راستے بھی نکال لیتا ہے اور گناہ گار تو یہ ہی سوچتا رہا کہ خدا ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔۔؟

  • کہ یہی تو زندگی ہے بقلم : جویریہ بتول

    کہ یہی تو زندگی ہے بقلم : جویریہ بتول

    دُعا…!!!
    (بقلم:جویریہ بتول)۔
    مِری زندگی کے رنگ سے…
    مرے رشتوں کے دل میں…
    اک قرار جگہ پائے…
    لب اُن کا مسکرائے…
    یہ چشم بھی جگمگائے…
    کہیں سفرِ زندگی میں…
    میری وجہ سے کسی پر…
    کوئی آثارِ رنج نہ آئے…
    کوئی دل دُکھ نہ پائے…
    نہ چشم آنسو بہائے…
    مُجھ سے جڑا ہر وقار…
    کہیں نہ خم کھائے…
    کہیں بھول کوئی پاؤں…
    کوئی غلطی کر بھی جاؤں…
    لہجے میں عاجزی سے…
    معذرت کو اپناؤں…
    خوشبو کے سمندر میں…
    یادوں کے یہ جھونکے…
    اُڑتے ہوئے آئیں…
    دلوں میں اُتر جائیں…
    کہیں کسی دل پر…
    کوئی زخم نہ چِلّائے…!!!
    یہی دُعا ہے مری یا رب…
    اسی کلیہ سے گزرے…
    یہ زندگانی کا سفر…
    بڑھتے ہوئے موت تک…
    کہ نہیں ہےجس سے مفر…
    یہی مقصدِ بندگی ہے…
    میں رہوں وجۂ ہنسی…
    کہ یہی تو زندگی ہے…!!!
    =============================