Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • برداشت اور درگزر سکونِ روح کا سامان ہے  بقلم:جویریہ بتول

    برداشت اور درگزر سکونِ روح کا سامان ہے بقلم:جویریہ بتول

    برداشت و عفو…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    ذہنوں میں ہمارے یہ خیال جو مچلتے ہیں…
    جب ہوش کے رنگ جنوں میں بدلتے ہیں…
    کوئی سا بدلہ لینےکو،اور سخت جواب دینے کو…
    دلوں میں رہ رہ کر جذبات جو اُبلتے ہیں…
    مگرخود کو کھوجو ناں،اک پَل کو سوچو ناں…
    جوش کے سمندر کی کُچھ لہریں موڑو ناں…
    رب کی رضا کی خاطر، عفو کا دامن تھام کر…
    برداشت کی ردا اوڑھے،کچھ بھی نہ بولو ناں…
    یہ اُس سے کہیں بڑھ کر،اور ذائقہ میں چڑھ کر ہے…
    لفظوں کی توپ میں جو ہم لفظ پروتے ہیں…
    دلوں کے لیئے ہے سقم،یہ ذہنوں کا خلجان ہے…
    اچھی،بھلی قربتوں کے چھوٹنے کا امکان ہے…
    برداشت اور درگزر سکونِ روح کا سامان ہے…
    لفظوں کے یہ وقتی تیر،کر لیں جو کسی کو اسیر…
    سکوں چھین لیتے ہیں،ملامت کرتا ہے ضمیر…
    کسی کے دل پہ لگائے زخم بہت دیر سے بھرتے ہیں…
    اِن واروں کے مجروح ذرا ٹھہر کر سنبھلتے ہیں…
    یہی ایک اندازہ ہے،رویوّں میں تفاوت کا…
    کہیں دل میں بستے ہیں،کُچھ دل سے اترتے ہیں…!!!
    ==============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر حناالطاف کا آغا علی کے لئے  خوبصورت پیغام

    شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر حناالطاف کا آغا علی کے لئے خوبصورت پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اُن کے شوہر آغا علی کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حنا الطاف نے معروف گلوکار و اداکار آغا علی سے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام جاری کیا-
    https://www.instagram.com/p/CBvD8QZFCXS/
    حنا الطاف کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آغا علی اپنی اہلیہ کے بال بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو شئیرکرتے ہوئے کیپشن میں حنا الطاف نے آغا علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 22 جون کو ہماری شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران آپ کے ساتھ میں نے ایک یادگار وقت گزارا ہے۔

    حنا الطاف نے لکھا کہ آپ میرے لیے میری زندگی کا سب بہترین فیصلہ ہیں میں آپ کا ساتھ، آپ کا اعتماد اور آپ کی محبت پاکر بےحد خوش ہوں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ جب کسی وجہ سے آ پ کا موڈ خراب ہوتا ہے اور آپ کا دن اچھا نہیں گُزرتا ہے تو آپ میری بات سُنتے ہیں اور مجھ سے مشورہ لیتے ہیں۔

    حنا نے لکھا کہ جب مجھے بھوک لگتی ہے اور میں تھکی ہوئی ہوتی ہوں تو آپ میرے لیے کھانا پکاتے ہیں میں اس سب کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ جب آپ مجھ سے ناراض بھی ہوتے ہیں تو میں پھر بھی آپ سے سب کے سامنے آپ کو پیار سے بُلاتی ہوں-

    پوسٹ کے آخر میں حنا نے اپنے شوہر سے اپنی محبت کا اظہار کیا-

    شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی قرنطینہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

     

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

  • دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں
    جس طرح ہم اپنی جسمانی اچھی صحت کے لئے کچھ خاص غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح دماغی صحت کو بھی بہتر بنانے کے لیے کچھ مخصوص غذائیں ہیں جو ہمارے دماغ کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں اور یہ غذائیں ہمارے دماغ کو متعدد فوائد فراہم کرنے کے ساتھ ہمیں دماغ کی جان لیوا بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ان غذائیوں کو ’مائنڈ ڈائیٹ‘ کہتے ہیں ان کے استعمال سے نہ صرف ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے بلڈپریشر کو بھی نارمل رکھتی ہے یہ غذائیںعمر سے متعلق دماغی کمزوری کو بھی روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

    لہٰذا اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر اور پڑھائی میں اپنا دماغ تیز کرناچاہتے ہیں تو لازمی ان غذائیں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کریں۔

    دماغ کی صحت بہتر بنانے والی غذائیں:

    پتوں والی سبزیوں کا استعمال کریں جیسے پالک، مولی، میتھی، گوبھی، شلجم اور گاجر وغیرہ۔
    زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں اور کوشش کریں کہ جو سبزیاں آپ کھائیں وہ غیرنشاستے دار ہوں کیونکہ ان سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔
    خوراک میں ریشہ والی غذائیں بھی شامل کریں جیسے پاستا، دلیہ، براؤن چاول اور گندم وغیرہ۔
    روزانہ 5 بادام کھائیں اور اس کے علاوہ کاجو، اخروٹ اور پستے وغیرہ بھی کھائیں۔
    اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ماہرین کے مطابق دماغ کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے آپ اپنا کھانا زیتون کے تیل میں پکائیں یہ آپ کے دماغ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا علاوہ ازیں آپ اپنی خوراک میں مچھلی اور اومیگا 3 سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔

    دماغی صحت کی بہتری کے دوران چند غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں یا بالکل محدود کر دیں:
    آپ اپنی غذا میں زیادہ چینی کا استعمال نہ کریں۔
    تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔
    چیز اور مکھن کا استعمال کم کریں

  • احسن خان کی داتا دربار پر حاضری ملک و قوم کے لئے دعا مانگی

    احسن خان کی داتا دربار پر حاضری ملک و قوم کے لئے دعا مانگی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعا مانگی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعا مانگی معروف اداکاراحسن خان گزشتہ روز داتا دربار گئے اور چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔
    https://www.instagram.com/p/CByZBQYBHpm/?igshid=s9qznwswheqt
    اس حوالےسے اداکار کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے داتا دربار آ کر فاتحہ خوانی کی خواہش تھی میں نے سب سے پہلے اپنے ملک کیلئے دعا مانگی اور پھر دعاکی کہ اللہ تعالی ہرپاکستانی کو مشکلوں اور وبا سے محفوظ رکھے۔

    احسن خان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوفیا اکرام کی وجہ سے خطے میں اسلام پھیلا اگر ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلیں تو دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی ہمارا مقدربن جائے گی۔

  • عائشہ عمر بھی ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    عائشہ عمر بھی ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم مران خان کی ہدایت پر اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے اس حوالے سے جہاں کچھ فنکار غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو ’ارطغرل غازی‘ کے مداح ہیں اور اس کی تعریف میں رطب اللسان ہیں-

    ان ہی فنکاروں میں معروف اداکارہ عائشہ عمر بھی شامل ہیں جن کی جانب سے ارطغرل غازی کی تعریف میں ایک پوسٹ سامنے آئی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBxtl0EjzRu/
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی جب وہ ترکی گئی تھیں اور اس تصویر میں اداکارہ ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی مسجد بلیو مسجد (سلطان احمد مسجد) کے باہر موجود ہیں۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ عمر نے اپنے مداحوں کوبتایا کہ اُنہوں نے بھی ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کردیا ہے۔

    عائشہ عمر نے لکھا کہ میں نے ارطغرل غازی دیکھنا شروع کیا تو مجھے ایک مرتبہ پھر سے ترکی کی خوبصورتی یاد آگئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لکھا ’ہیلو حلیمہ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں اُشنا شاہ

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

  • نوازالدین صدیقی نے اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی شروع کر دی

    نوازالدین صدیقی نے اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی شروع کر دی

    بھارتی معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 46 سالہ اداکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھیتوں میں کام کرنے کے بعد ہاتھ منہ دھوتے دکھائی دے رہے ہیں ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-


    شئیر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار نے دن بھر کھیتوں میں مشقت کی ہے کیونکہ اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ آجکے دن کی مشقت کا اختتام ہوا –

    ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کہ نوازالدین نہر کے پاس بیٹھ کر غروب آفتاب کے وقت منہ دھو نے کے بعد گھر کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکاراپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔

    انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے کاشت کاری شروع کر دی تھی اور چوکہ وہ خود بھی کسان رہ چکے ہیں اس لیے ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

    اداکار نواز الدین صدیقی کے والد نواب الدین صدیقی خود بھی ایک کسان تھے، انہوں نے اپنے صاحبزادے پر کو تعلیم دلوائی اور کھیتی باڑی کے کام سے دور رکھا۔

  • بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں  عدنان سمیع خان

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

    گلوکارعدنان سمیع خان سوشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انڈسٹری میں مافیا پر برستے ہوئے وہاں نئے فنکاروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا پردہ فاش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان اکثر سوشل میڈیا پر بھارت کی تعریفیں کرتےنظر آتے ہیں جس پر انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے تاہم اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عدنان سمیع خان بالی وڈ پر برس پڑے اور بالی وڈ انڈسٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ بالی بری طرح مافیا کے قبضے میں جکڑی ہوئی ہے اور یہاں نئے فنکاروں کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBvMlvHl_Yr/
    عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کو سنجیدگی سے ایک ’ہرکولین‘ شیک اپ کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر نئے اور تجربہ کار گلوکاروں، میوزک کمپوزرز اور میوزک پروڈیوسرز کے معاملے میں جن کا بہت برے طریقے سے استحصال کیا جاتا ہے۔ یا تو ان مافیاز کے اشاروں پر چلو یا آپ انڈسٹری سے باہر۔

    عدنان سمیع نے بالی وڈ انڈسٹری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کیوں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں؟

    گلوکار نے بھارت میں پرانے اور کلاسیکل گانوں اور فلموں کے ری میکس کرنے پر بھی شدید تنقید کی اور کہا بھارت میں 1.3 بلین (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ) افراد رہتے ہیں اور ہم ان اربوں لوگوں کو کیا پیش کررہے ہیں ری میک اور ری مکس؟ خدا کے لیے بند کرو یہ سب اور ٹیلنٹ سے بھرپور لوگوں کو آگے آنے کی اجازت دو۔

    عدنان سمیع خان نے لکھا کہ آپ کے پاس ایسی فلم اور میوزک مافیا ہے جنہوں نے بڑے ہی گھمنڈ سے خود کو خدا سمجھ لیا ہے یہ لوگ تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے آپ کسی بھی فیلڈ میں تخلیق اور ٹیلنٹ کو روک نہیں سکتے بس بہت ہوگیا اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    گلوکار نے لکھا کہ کافی!! آگے بڑھو!! "تبدیلی” یہاں ہے اور یہ آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے !! تیار ہے یا نہیں ، یہ آرہی ہے! تیار ہو جائیں!

    اپنی پوسٹ کے آخر میں عدنان سمیع خان نےلکھا کہ جیسا کہ ابراہم لنکن نے کہا تھاکہ آپ کچھ وقت کے لیے کچھ لوگوں کو بیوقوف بناسکتے ہیں لیکن آپ ہر وقت تمام لوگوں کو بوقوف نہیں بناسکتے۔

    لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے سونو نگم

    بھارتی اداکار ابھے دیول نے بھی بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

  • اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں   اُشنا شاہ

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں اُشنا شاہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ کیا شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ اُشنا شاہ نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274064545422757888?s=20
    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس ٹویٹ کو منفی لیا گیا اور تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا –
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1274069389353107459?s=20
    اُشنا شاہ کے اس ٹویٹ کو اداکارہ ارمینا خان نے بھی ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ایک مختلف نوٹ پر ، مجھے خوشی ہے کہ یہ اتنی بڑی کامیابی ہے۔ میں بہتر مواد کے لئے چیخ رہی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ اس طرف آرہا ہو جس کی ہماری صنعت کو ضرورت ہے۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1274069934226669569?s=20
    ارمینہ نے ایک اور کمنٹ میں لکھا کہ لوگ اس ڈرامے سے حسد بھی کر رہے ہیں۔


    بیرسٹر حسن نیازی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے پہلے ہی پاکستانیوں کو ارطغرل کا نام معلوم ہونے سے پہلے اس کا نشانہ بنایا گیا تھا


    ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں اداکارہ کے روپ میں مستقبل کی کنگنا رناوٹ نظر آ رہی ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274066904290856961?s=20
    جس پر اُشنا شاہ نے لکھا کہ کہ کاش وہ ان جیسی بن سکتیں۔
    https://twitter.com/Sai_Tab/status/1274089013029359623?s=20
    اُشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر ایک مداح نے کہا کہ وہ ایک کٹر ہندو ہے اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے-


    ایک صارف نے کہا حلیمہ بنو کنگنا نہیں-
    تاہم اُشنا شاہ نے ٹویٹر صارفین کی تنقید کے بعد ایک اور ٹویٹ جاری کیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا۔


    ایک صارف نے کہا کہ وہ پڑھنے کے لئے کسی بھی چیز کو ہائپ کریں گے۔تاہم ، یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے ملک کی کچھ انتہائی بہتر صلاحیتوں نے اس شو کے لئے تقریبا "نفرت” پیدا کر لی ہے! صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے پی ٹی وی نے کبھی بھی غیر ملکی سائٹ کامس ، بچوں کے پروگرام ، شیکسپیئر کے قوانین ، دستاویزی فلموں اور بالی وڈ فلموں ڈراموں کو نشر نہیں کیا تھا …
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274961169598513157?s=20
    صارف کی تنقید کے جواب میں اُشنا نے لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا اگرچہ انہوں نے ابھی تک ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بہت عمدہ سیریز ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں۔

     

    پاکستانی فنکار بھی’ ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئ

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

  • ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    پاکستان میں اپنے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کی بے حد مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تُرک سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) نے خصوصی طور پر پاکستانی مداحوں کے لیے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی : ارطغرل غازی کو ٹی آر ٹی اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے درمیان خصوصی معاہدے کے تحت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر اُردو میں ڈب کر کے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی(پی ٹی وی) پر نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے

    ارطغرل غازی کی کہانی 13 ویں صدی سے قبل کے ترک جنگجو بہادر ارطغرل غازی کی صلیبی قبیلوں سے جنگوں پر مبنی ہے، جنہیں اسلامی فتوحات اور ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    ارطغرل غازی کی شاندار مقبولیت کے بعد ٹی آر ٹی نے پاکستانی مداحوں میں ترکی کے ڈراموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یوٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

    ٹی آر ٹی کی جانب سے جون کے وسط میں متعارف کرائے گئے ٹی آر ٹی ڈرامہ نامی یوٹیوب چینل کو ایک ہفتے میں 24 ہزار سے زائد افراد نے سبسکرائب کرلیا اور اس پر اب تک ترکی کے 2 ڈراموں کی 10 اقساط کو ریلیز کیا جا چکا ہے۔چینل پر جاری کی گئی پہلی ویڈیو کو اب تک 79 ہزاربار دیکھا جا چکا ہے۔

    اب تک ٹی آر ٹی ڈراما پر مقبول ڈرامے (پایہ تحت عبدالحمید) کی 8 قسطیں اور (الیمی براکما) کی 2 قسطوں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ جاری کیا جا چکا ہے۔

    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

  • بیٹ مین سیریز کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر انتقال کر گئے

    بیٹ مین سیریز کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر انتقال کر گئے

    امریکی معروف و مقبول سیریز بیٹ مین کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر 80 برس کی عمر میں کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بیٹ مین سیریز کی 2 فلموں ،ڈرامہ ’ہاوس آف کارڈز‘ کی دو سیریز اور ہالی وڈ کو کئی کام یاب فلموں کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے۔

    ڈائریکٹر جوئل شوماخر نیویارک میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں انتقال کرگئے- شوماخر کی کامیاب فلموں میں بیٹ مین فار ایور، سینٹ الینوز فائر اور لوسٹ بوائز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے انکریڈیبل شرنکنگ وومن کو ڈائریکٹ کیا جس میں للی ٹوملن نے کردار ادا کیا۔

    فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل انہوں نے فیشن انڈسٹری میں ووڈی ایلن سلیپر اینڈ انٹیریرز کے لیے بطور کوسٹیوم ڈیزائنر کام کیا۔

    ان کا پہلا اسکرین پلے 1976 میں میوزیکل ڈرامہ اسپارکل تھا، جس میں ایرین کارا نے کردار ادا کیا جبکہ بعد میں انھوں نے وٹنی ہیوسٹن کے ساتھ اسے دوبارہ بنایا۔ جبکہ بطور ڈرائکٹرانہوں نے1981 میں کام شروع کیا ۔