Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    کورونا سے صحتیاب ہونے والی پاکستان کی مشہور و معروف جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور پروڈ یو سر اور اداکاریاسر نواز نے کورونا کو شکست دینے سے متعلق مفید مشورے بھی دئیے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے ایک پروگرام میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے اور اس سے صحتیاب ہونے تک کے سفر کو بیان کیا اور مداحوں کو کورونا کو شکست دینے سے متعلق مندرجہ ذیل چند مفید مشورے بھی دئیے۔

    1:ندا اور یاسر نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے ذہن سے ڈائٹنگ کا خیال نکال دیں کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے آپ کی قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہےانہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 سالوں میں ہم دونوں نے ہی اپنا وزن کم کیا ہے اور اپنی غذا سے چاول اور گندم نکال دی تھی جس کے سبب ہمارا قوت مدافعت کمزور ہو گیا تھا اور ہم اس وائرس کا آسان شکار بن گئے تھے۔

    2: یاسر نواز نے کہا کہ اس وبائی بیماری میں سورۃ الرحمن کی تلاوت سنیں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے موبائل فون میں سورۃ الرحمن ڈاؤن لوڈ کر لی تھی اور روزانہ تلاوت سنتا تھا، میں نے محسوس کیا کہ اس سورۃ کی برکت سے میرے ذہن اور جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے یاسر نواز کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ اپنے خالق سے اپنا رشتہ مضبوط کریں یہ بڑی فائدہ مند چیز ہے ۔

    3: یاسر نواز نے کہا کہ کوشش کریں کہ منفی اور ذہنی صلاحیتوں کو کمزور کرنے والے مواد سے خود کو دور رکھیں اس بیماری میں آپ کا پر سکون رہنا بہت ضروری ہے اس لیے خود کو ہر قسم کے منفی خیالات سے دور رکھیں اور خود کو اچھا محسوس کرانے کے لیے کوئی مزاحیہ یا لائٹر موڈ پروگرامز دیکھیں جس سے آپ کا وقت اچھا گزر جائے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ سیلف آئسولیش کے دوران انہوں نے ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ دیکھ کر وقت گزارا ۔

    4: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ اس وبا کے دوران خود کو اور قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے ورزش ضرور کریں اور اگر آپ اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو ہر قسم کی جسمانی مشقت روک دیں ورنہ آپ کی ساری طاقت اسی میں ضائع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر نے بھی یہی تجویز دی تھی کہ مکمل آرام کریں اور ورزش روک دیں ۔

    جوڑے نے موسمی پھل کھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور موسمی پھل کھائیں تاکہ اس بیماری سے لڑنے میں مدد مل سکے اور بخار کے نتیجے میں ہونے والی کمزوری کو جلد شکست دی جا سکے ندا یاسر نے کہا کہ انہوں نے اس دوران انڈے ، دالوں کا سوپ اور گوشت سمیت وہ سب کھایا تھا جس میں پروٹین شامل تھا اور پھلوں میں آم کا استعمال کیا تھا ۔

    ندا نے بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہوتے ہی انہوں نے برفیلا ٹھنڈہ پانی پیا تھا اور آئس کریم کھائی تھی کیوں کہ جب وہ کورونا وائرس سے متاثر تھیں تو اس دوران وہ بس گرم اشیاء کا استعمال کر رہی تھیں ۔

    7: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے وٹامنز کا استعمال بھی بڑھا دیا تھا جس میں وٹامن سی ، ڈی اور زنک کی مقدار زیادہ تھی، اور سپلیمنٹس کے ساتھ وہ ایسی غذاؤں کا انتخاب کر رہے تھے جو اُن کے لیے مفید تھیں ان سب کے علاوہ انہوں نے سنا مکی کا قہوہ بھی استعمال کیا تھا اور کلونجی بھی چبا چبا کر کھائی تھی کلونجی چبا کر کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ۔

    غذا کے رنگ بہت اہمیت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس دوران کالے ، سفید ، ہرے رنگ کی غذاؤں کو اہمیت دی تھی اور پھلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی 5 رنگ کے پھل استعمال کیے تھے اور ہر چار گھنٹوں بعد ادرک کی ایک با ریک سی پھانک کا بھی استعمال کیا تھا-
    کورونا وائرس کو شکست دینے والے یاسر نواز نے پلازمہ عطیہ کر دیا
    ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟

  • کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

    کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

    گزشتہ ہفتے 14 جون اتوار کو ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی ہی رہائش گاہ پر ملازموں کی موجودگی میں بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرنے لی تھی –

    باغی ٹی وی : اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے حوالے سے ہر روز نئی خبریں سامنے آ رہی ہیں ممبئی پولیس سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد اس واقعے کی تفتیش یہ جاننے کے لئے کر رہی کہ آخر کن وجوہات کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوئے؟

    اب تک کی اطلاعات، رپورٹس اور پولیس تفتیش سے کوئی بات واضح نہیں ہوسکی ہے تاہم خبریں گردش میں ہیں کہ جہاں وہ مالی مشکلات کا شکار تھے وہیں انہیں فلموں میں کام ملنا بھی کم ہوگیا تھا اور ساتھ ہی ان کے ساتھ فلم سازوں اور پروڈکشن ہاؤسز کا رویہ بھی درست نہیں تھا۔

    ذرائع کے مطابق انہیں ڈر تھا کہ اب وہ اقربا پروری کی شکار فلم انڈسٹری میں اکیلے پڑتے جائیں گے اور ساتھ ہی انہیں سچی محبت نہ مل پانے کا افسوس اور پچھتاوا بھی تھا۔

    تاحال ان سب باتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے اور پولیس نے بھی اب تک ڈیڑھ درجن کے قریب شخصیات سے پوچھ گچھ کرنے کے باوجود کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے۔

    لیکن اب سوشانت سنگھ راجپوت کا ذہنی علاج کرنے والے نفسیاتی ماہر کا بیان سامنے آیا ہے، جنہوں نے انکشاف کیا کہ اداکار ایک سال سے ڈپریشن کا شکار تھے اور گزشتہ 6 ماہ سے ان سے علاج کروا رہے تھے۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”india tv” url=”https://www.india.com/entertainment/bollywood-news-sushant-singh-rajputs-psychiatrist-reveals-he-regretted-breaking-up-with-ankita-lokhande-4063027/” /]نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ممبئی کے ہندوجا ہسپتال کے نفسیاتی ماہر ڈاکٹر کیسری چاوڑا نے ممبئی پولیس کو اداکار کی ذہنی صحت کے حوالے سے اہم باتیں بتائیں۔

    رپورٹ میں دوسرے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکار کے ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور وہ ہروقت اپنی پہلی گرل فرینڈ اداکار انکتا لوکھنڈے کو یاد کرتے رہتے تھے۔

    رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے تعلقات ختم ہونے کا صدمہ تھا اور وہ اس بات کا اعتراف بھی کرتے تھے کہ انہیں ان کے بعد سچی محبت نہیں ملی۔

    ڈاکٹر کے مطابق انکتا لوکھنڈے سے تعلقات ختم ہونے کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت نے عارضی طور پر اداکارہ کریتی سینن سے بھی تعلقات استوار کیے تاہم انہیں نئے تعلقات میں سکون نہیں ملا۔

    نفسیاتی ماہر کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے کرٹی سینن سے بھی جلد ہی تعلقات ختم کرلئے اور ایک فلم ڈائریکٹر کی بیٹی سے بھی عارضی طور پر تعلقات قائم کئے مگر بعد میں انہوں نے وہ تعلقات بھی ختم کرلیے۔

    ڈاکٹر کیسری چاوڑا نے بتایا کہ 2017 کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت کے تعلقات اداکارہ ریا چکربورتی سے استوار ہوئےڈاکٹر کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے انہیں بتایا تھا کہ ریا چکربورتی اپنی خاتون دوست کے ساتھ رہتی تھیں مگر وہ انہیں اپنے گھر لیے آئے تھے لیکن جلد ہی ان میں اختلاف ہونا شروع ہوگئے

    جبکہ دوسری جانب[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”film fair” url=”https://www.filmfare.com/news/bollywood/sushant-singh-rajputs-psychiatrist-clears-the-air-around-breaching-the-confidentiality-clause-41682-1.html” /]نے اپنی رپورٹ میں اسی حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر کیسری چاوڑا نے اپنے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیسے ایک ڈاکٹر اور مریض کے درمیان رازداری کے معاہدے کو توڑ کر مریض کی ذاتی باتیں دوسروں کو بتا سکتے ہیں؟

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر نے کہا کہ ان کا حوالہ دے کرجھوٹی خبریں چلائی گئیں جب کہ پولیس بھی یہ واضح کر چکی ہے کہ انہوں نے تاحال اداکار کے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اداکار ریا چکربورتی نے بھی ممبئی پولیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    ریا چکربورتی نے تقریبا 9 گھنٹے تک پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے اور سوشانت سنگھ راجپوت کے تعلقات جلد ہی ان دونوں کے کام اور مصروفیت کی وجہ سے خراب ہونے لگے تھے وہ دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے اور ابتدائی طور پر سوشانت سنگھ کے والدین راضی نہیں تھے مگر بعد ازاں وہ راضی ہوگئے۔

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ خودکشی سے ایک دن قبل بھی وہ اداکار سے ملی تھیں اور سوشانت نے انہیں چلے جانے کو کہا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اکیلے رہنا چاہتے تھے اور انہوں نے ان کی ڈپریشن کی وجہ سے انہیں اکیلا چھوڑا اور اداکار کے فلیٹ سے چلی گئیں۔

    ریا نے بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کام نہ ملنے اور پروڈکشن ہاؤسز کے روئیے کی وجہ سے پریشان تھے اور وہ چند ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

    سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری
    خود کُشی یا قتل؟ بھارتی فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

  • پاکستانیوں کی مشترکہ محبوب پاکستان آنا چاہتی ہیں

    پاکستانیوں کی مشترکہ محبوب پاکستان آنا چاہتی ہیں

    ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں نڈر حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلجک نے کہا کہ ان کو پاکستان کا دورہ کر کے خوشی ہو گی اور وہ یہاں آ کر ڈاکیومنٹری میں کسی کشمیری کا کردار نبھانا چاہیں گی۔

    باغی ٹی وی :ایک پاکستانی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرا بیلجک نے بتایا کہ وہ قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ڈاکیومنٹری پراجیکٹ سے متعلق ابھی لکھ رہی ہیں جس کا عنوان "بحران کی صورتحال میں فطرت کا ردعمل” ہے۔

    ترک اداکارہ نے کہا کہ شہروں کے بننے سے زرعی زمین، جنگلات اور جانوروں کی پناہ گاہیں خراب ہوئی ہیں مگر اس سب کے باوجود اگر ہم فطرت کی طرف متوجہ ہوں تو قدرت ہمیں گلے لگا لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کے قرنطینہ کے دور میں میں وہ مالی مسائل کے شکار لوگوں کے پاس جاتی ہیں ان کے مسائل لکھتی اور اس پریشان حالی کی تصاویر لیتی ہیں تاکہ ان کو اجاگر کیا جا سکے۔

    انٹرویو کے دوران ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آکر یہاں کے پہاڑی علاقوں جیسے بابوسر ٹاپ، کاغان، آزاد کشمیر، وادی لیپا اور دیوسائی کے علاقوں میں تصویر کشی کرنا چاہتی ہیں اور اپنی ڈاکیومنٹری میں کشمیری عورت کا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔

    اسرا بیلجک نے مزید کہا کہ دراصل کشمیر ان جگہوں میں سے ایک ہے جہاں کے بارے میں مجھے سب سے زیادہ دلچسپی ہے اور میں دستاویزی منصوبے کے لئے اس کے کچھ مقامات کا سفر کرنا چاہتی ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CBlcwGrDABt/
    https://www.instagram.com/p/CBXsCpoDw24/

    بریکنگ ، ارطغرل ڈرامے کے مرکزی کرداروں کا اکتوبر میں دورہ پاکستان کا اعلان

     

    پاکستانیوں کا انجن التان سے اسری بلجک کے ساتھ شادی کا مطالبہ

  • سجاد علی کے بیٹے کا تُرک گلوکار کو خراج تحسین

    سجاد علی کے بیٹے کا تُرک گلوکار کو خراج تحسین

    پاکستان کے معروف لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے بیٹے شابی علی نے تُرک زبان میں گانا گا کر معروف آنجہانی تُرک موسیقار فکریٹ کیزیلوک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے بیٹے شابی علی نے تُرک زبان میں گانا گا کر معروف آنجہانی تُرک موسیقار فکریٹ کیزیلوک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ دل کی بیماری میں مبتلا فکریٹ ستمبر 2011 میں جہانِ فانی سے کُوچ کرگئے تھے، تاہم اب میوزک میں اُن کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں شابی نے معروف گانا گا کر خراج عقیدت پیش کیا ہے
    https://www.instagram.com/shabialymusic/?utm_source=ig_embed
    شابی کا اس گانے کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ترک زبان سے بالکل نآشنا ہیں لیکن ترک موسیقی کے سحر میں مبتلا ہیں۔

    گلوکار نے لکھا کہ اس گانے کے ذریعے انہوں نے ترکی کے معروف اور بہترین نغمہ نگار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یو ٹوئنز کے نام سے کام کرنے والے جڑواں بھائیوں نے نصرت فتح علی خان کی آواز میں پڑھی گئی قوالی ‘’تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی ‘کی دھن کو نئے انداز سے پیش کیا تھا جس میں انہوں نے صرف وائلن،گٹار، تبلے، ہارمونیم کا استعمال کیا ہے۔

    لیو ٹوئینز نے وائلن پر نصرت فتح علی خان کی قوالی نئے انداز میں پیش کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا

     

  • 92+ ڈائلنگ کوڈ صرف اس وجہ سے ہے کہ خان صاحب نے 92 میں ورلڈ کپ جیتا،زرتاج گل کے کوویڈ 19 سے متعلق بیان پر تبصرے

    92+ ڈائلنگ کوڈ صرف اس وجہ سے ہے کہ خان صاحب نے 92 میں ورلڈ کپ جیتا،زرتاج گل کے کوویڈ 19 سے متعلق بیان پر تبصرے

    کوویڈ 19 کا مطلب ہے اس میں 19 پوائنٹس ہیں، وفاقی وزیر موسمیات زرتاج گُل کی کرونا سے متعلق نئی تحقیق ،مبہم اورغیرضروری گفتگو نے عوام کو پریشان کردیا ہے

    باغی ٹی وی :گذشتہ روز وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اینکرکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کا مطلب ہے اس میں 19 پوائنٹس ہیں وفاقی وزیرکی طرف سے اس قسم کی بحث کے بعد ڈاکٹرزاورطبی ماہرین بھی حیران رہ گئے ہیں کہ ایک خاتون کیسے لوگوں کوبغیرکسی چیز کا علم رکھنے کے گمراہ کررہی ہو-

    دوسری طرف سوشل میڈیا پروفاقی وزیرموسمیات کی اس نئی اورعجیب منطق کے حوالے سے ایک بحث چھڑگئی ہے اور پاکستان ٹویٹر پینل ٹرینڈ کر رہی ہے لوگ وفاقی وزیر کی اس نرالی بات پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں-

    https://twitter.com/zaynanxari/status/1274807983457931267?s=20
    زین انصاری نامی صارف نے زرتاج گل کو ٹونڈ کرتے ہوئے لکھا کہ آئی فون 11 میں 11 کیمرے ہیں –


    ایک صارف نے لکھا کہ 92+ ڈائلنگ کوڈ صرف اس وجہ سے ہے کہ خان صاحب نے 92 ‘ورلڈ کپ جیتا تھا-


    امان کاشف نے لکھا کہ سی ڈی 70 موٹرسائیکل میں 70 انجن ہیں


    ایک صارف نے مزاحیہ میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ COVID-19 کے بارے میں زرتاج گل کے خیالات سننے کے بعد دنیا کے سائنس دانوں کی حالت
    https://twitter.com/Sardarspeaks/status/1274990913744523264?s=20
    مونیشا بیٹا 19 پوائنٹس کہو کوویڈ 19 تو مڈل ​​کلاس ہے-
    https://twitter.com/Rayyansfch/status/1274982371151003648?s=20
    ریان سلمان نامی صارف نے لکھا کہ شام ادریس کو شام ادریس کہا جاتا ہے کیونکہ وہ شام کے وقت پر پیدا ہوا تھا-


    ڈاکٹر ماجد نامی صارف نے لکھا کہ این 95 ماسک کا مطلب ہے کہ یہ 95 مختلف ممالک میں دستیاب ہے ~ پروفیسر: زرتاج گل
    https://twitter.com/DaantDikhaiye/status/1274965183883096064?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ آم کو اردو میں عام کہا جاتا ہے کیونکہ گرمیوں میں یہ ہر جگہ پایا جاتا ہے۔


    رضا شاہ نامی صارف نے لکھا کہ ایف 16 میں 16 انجن ہیں-


    حمدان حسن نامی صارف نے کوویڈ 19 کے 19 نکات لکھ ڈالے-


    ملک ارباز نامی صارف نے لکھا کہ جے ایف 17 تھنڈر 17 سیٹر ہے!


    آصف نامی صارف نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن اور اس کے تباہ شدہ طیارے کی جسے پاکستان فائٹر پائلٹ نے حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرایا تھا تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مِگ -21 میں "21” کا مطلب ہے کہ یہ سرحد کے پار صرف 21 سیکنڈ اڑتا ہے۔
    https://twitter.com/sad_write/status/1274965093021880328
    ایک صارف نے لکھا کہ 7UP کا مطلب ہے کہ ہم اسے پینے کے بعد 7 بار چھلانگ لگاتے ہیں-


    https://twitter.com/Alihassan92005/status/1274722885538627585?s=20


    https://twitter.com/wildwildhorse1/status/1274846080321060865?s=20


    https://twitter.com/NJ85277667/status/1274843229393911808?s=19

    کوویڈ 19 کا مطلب ہے اس میں 19 پوائنٹس ہیں، وفاقی وزیر موسمیات کی نئی تحقیق

  • کیا خان حکومت نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حمایت کی ؟  پروپیگنڈا کرنے والوں کا پوسٹ مارٹم ، تحریر :انعام الرحمن بھٹی

    کیا خان حکومت نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حمایت کی ؟ پروپیگنڈا کرنے والوں کا پوسٹ مارٹم ، تحریر :انعام الرحمن بھٹی

    کیا خان حکومت نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حمایت کی ؟ پروپیگنڈا کرنے والوں کا پوسٹ مارٹم
    تحریر انعام الرحمن بھٹی

    بغضئیے ، پٹواری ، جماعتیے سب پروپیگنڈا کررہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں بھارت کو ووٹ ڈالا ہے ۔۔۔ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔

    یہ بات شروع ہوتی ہے نومبر 2019 میں جب بھارت سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے انتخابات کے لئے بطور امیدوار سامنے آیا ۔ پاکستان نے بھارت کے بطور امیدوار ہونے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن ، بھارت کے اندر اقلیتوں سے ناروا سلوک کرنے والے بھارت کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پہ قبول نہیں کرسکتے ۔۔

    ثبوت نمبر 1 ۔ اکنامک ٹائمز امریکہ کی نومبر کی ہیڈلائن ملاحظہ کریں۔

    Pakistan opposes India’s candidacy to UNSC membership

    ثبوت نمبر 2 ۔

    بزنس سٹینڈرڈ کی ہیڈلائن ملاحظہ فرمائیں جس میں واضح لکھا ہے کہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان کی بھارت کی بطور امیدوار مخالفت ۔

    Pakistan opposes India’s candidacy to UNSC membership, cites Kashmir issue.

    اب آتے ہیں اصل مدعا کی جانب جس کے اوپر تمام بغضئے پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کو ووٹ ڈالا ہے ۔۔ اوپر سیاق و سباق بتانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان جو بھارت کو امیدوار بھی نہیں دیکھنا چاہتا وہ اسے ووٹ کیونکر ڈالے گا ؟ پاکستان نے تو بھارت کی بطور امیدوار ہی مخالفت شروع کردی تھی ۔۔ خیر پاکستان کی مخالفت کام نا اسکی بھارت امیدوار بن گیا ۔

    اب بات کرتے ہیں الیکشن سے کچھ دن پہلے کی جب پاکستان ایک بار پھر کوششوں میں مصروف تھا کہ ممبران بھارت کو ووٹ نا ڈالیں ۔ پاکستان سفارتی سطح پہ یہ کوششیں کررہا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اسکو ووٹ نا ڈالا جائے ۔ میری اس بات کا ثبوت میں نیچے The Express Tribune کی خبر کی صورت میں ہے ۔۔

    ہیڈلائن :
    Pakistan plans to discredit India’s UNSC membership۔

    اوپر دو چیزیں واضح ہوگئی ہیں کہ پاکستان پہلے بھارت کی بطور امیدوار مخالفت کرتا رہا پھر الیکشن سے قبل بھی کوشش کرتا رہا کہ بھارت منتخب نا ہو ۔ اس صورتحال میں یہ پروپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جاتا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ووٹ ڈالا ہوگا ۔

    خیر کوئی بات نہیں اس بات کے ثبوت ہیں کہ پاکستان نے بھارت کو ووٹ نہیں ڈالا ہے ۔ امریکی اخبار The Diplomat میں آرٹیکل چھپا ہے کہ پاکستان کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے بھارت کے منتخب ہونے کے بعد اس آرٹیکل میں بھی واضح لکھا گیا ہے کہ پاکستان نے ہر سطح پہ بھارت کی مخالفت کی ہے ۔

    ہیڈلائن :

    What Does India’s Election as a Non-Permanent Member of the UNSC Mean For Pakistan?

    آرٹیکل کا لنک :

    میرے خیال سے میں نے ہر حوالے سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی مخالفت کی ہے نا ووٹ ڈالا ہے ۔ اب آخری حوالہ دیتا ہوں بھارتی اخبار Hindostan Times سے جس نے پاکستان کی مخالفت کا ذکر کیا ہے ۔

    ہیڈلائن ملاحظہ فرمائیں ۔

    Seen such behaviour since past many years’: MEA on Pak not felicitating India’s unopposed win at UNSC

    خبر کا لنک :

    یہ تمام تر حوالہ جات ماسوائے ایک میں نے انٹرنیشنل میڈیا سے دینے کی کوشش اس لئے کی ہے کوئی انکار نا کرسکے اور ویسے بھی پاکستانی میڈیا کی کریڈبلٹی سب کے سامنے ہے ۔ اب بھی کوئی انکار کرے تو اسے جوتے مارے جانے چاہئیں ۔ یہ آپ کا فرض جہاں کوئی پروپیگنڈا کررہا ہو اس کے منہ پہ یہ سب ماریں اور اس شخص کو بلاک کردیں آئندہ کے لئے ۔۔

    یہ جواب میں نے بطورِ پاکستانی لکھا ہے کیونکہ پروپیگنڈا میرے ملک کے خلاف ہورہا تھا ۔ اس کو شئیر کرکے پروپیگنڈا کرنے والوں سے زیادہ پھیلائیں ۔۔

    انعام الرحمٰن بھٹی

  • کرونا اور توبہ النصوح    بقلم:مسز ناصر ہاشمی بنت ربانی

    کرونا اور توبہ النصوح بقلم:مسز ناصر ہاشمی بنت ربانی

    کرونا اور توبہ النصوح
    (مسز ناصر ہاشمی )بنت ربانی

    کرونا۔۔۔۔۔۔۔کرونا۔۔۔۔۔۔کرونا یہ بھیانک لفظ لا کھوں بلکہ کروڑوں لوگوں کے دل و دماغ پر خو فناک انداز میں چھا چکاہے ۔ اس بیماری نے بچوں، جوانوں اوربوڑھوں ہر ایک کے حواس پر قابوپا لیا ہے۔ کرونا ۔۔۔۔۔۔۔۔جو2019 کےاواخر میں آیا۔ جسے19 covid کا نام دیا گیا۔چائنہ سے شروع ہونے والی یہ تکلیف دہ بیماری چند ماہ کے اندر اندر انٹر نیشنل لیول تک جا پنہچی اور اس نے ہر ملک میں پنجے گاڑ کر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اب۔۔۔۔۔۔۔کوئی اسےیہودی ایجنڈے کی سازش کہ رہا ہے۔کوئ اسے انسانی وائرس بتا رہا ہے۔کوئ اسے اللہ کا عذاب سمجھ رہا ہے۔ جو کچھ بھی ہے۔۔۔۔ہے تو ہمارے لیےوبال جان۔ جس نے عا لمی سطح پر معیشت کو ڈگمگا دیا۔ جو بنی نوع انسان کی سیاسی ، سماجی، معا شی اور ماحو لیاتی سرگر میوں پر نہ صرف حاوی ہوا بلکہ گلوبل ورلڈ کو تبد یل کر کے رکھ دیا۔ نہیں ۔۔۔۔۔نہیں ۔۔۔ انسان ابھی یہاں تک نہیں پہنچا۔ وہ ا یک قوم کو تباہ کر ے گا۔ ایک ملک یا ایک قوم پر اپنی جا رحیت قائم کرے گا مگر پوری دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوری دنیا کا حاکم، آقا،مالک و خالق وہی رب السموات والارض ہے۔۔۔۔جو آج کائنات میں اپنا لوہا منوا رہا ہے۔ جس نےدورحاضر کی جاہلیت اور گناہوں سے لتھری ہوئ انسانیت کو بتادیا کہ”الملک للہ والحکم للہ” جس نے سپر پاور طاغوتی طاقتوں اور فرعونیت سےلبریز دماغوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
    "جس نے میرا جسم میری مرضی ” کہنے والوں کو دن میں تارے دکھا دیے لا شک فی ذالک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”ان بطش ربک لشدید واللہ عزیز ذو انتقام”(القران) ابھی بھی وقت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنبھل جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔خدارا۔۔۔۔سنبھل جائیں سچے اور کھرے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں۔شرک وبدعت چھوڑ کرایک الہ کی طرف مائل ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو رب العالمین ہے ۔ جو رب العرش والعظیم ہے ہمیں اسی کو منانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی کے آکے گڑ گڑانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔توبت النصوح کرنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔توبہ النصوح ۔۔۔۔۔۔۔۔ایسی سچی اور کھری توبہ۔۔۔جس کے بعد انسان گناہ نہ کرنے کا عزم کرلے24گھنٹوں میں ایک وقت اپنا محا سبہ کیجیئے کہ آج میں نے اللہ کو راضی کرنے والے کتنے کام کیےاور اس کے غضب کو دعوت دینے والے کونسے اعمال ہم سے سرزد ہوے ۔ یاد رکھئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب ہم عملی اقدام اٹھائیں گے۔اپنے برے رویوں کو تبد یل کریں گے۔حقو ق اللہ اور حقو ق العباد دونوں کا خیال رکھیں گےتو۔۔۔۔۔پھر۔۔۔۔ا للہ ہماری مدد کرے گا۔ ہمارے ہمارے لیے دنیا وآخرت میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ بصورت دیگر۔۔کرونا۔۔۔ کے خوف سے پڑھنے والی نمازیں اور تسبیحات ہمیں کچھ فائدہ نہ دیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انداز بیاں اگرچہ میرا شوخ نہیں ہے——————شاید کہ اتر جاے تیرے دل میں میری بات

  • سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ جو ہوا اس میں کچھ نیا نہیں ہے  کنگنا رناوت

    سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ جو ہوا اس میں کچھ نیا نہیں ہے کنگنا رناوت

    بھارتی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے انہیں گھر بلا کر راکیش روشن کی فیملی سے معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا-

    باغی ٹی وی : 34 سالہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر 12 بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کی سیاسی، سماجی اور شخصیات صدمے میں ہیں، وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ ہے اور کئی لوگ دعوی کر رہے ہیں کہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے تاہم اُن کے چاہنے والوں اور دوستوں نے سوشانت کی موت کا ذمہ دار بھارتی فلم انڈسٹری کو قرا دیتے ہوئے بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف اپنی آوازیں بلند کی ہیں ان میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی ہیں جو گزشتہ کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پرایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر نیپوٹزم کی بحث تیز ہوگئی ۔ وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ جو ہوا اس میں کچھ نیا نہیں ہے، جس طرح آج مہیش بھٹ سوشانت سنگھ راجپوت کے ذہنی تناؤ کا موازنہ پروین بوبی سے کر رہے ہیں، ایسا ان کے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔

    اداکارہ نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا جب جاوید اختر نے انہیں گھر بلاکر معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا کنگنا رناوت نے کہ پہلی اور آخری بار جاوید اختر نے انہیں گھر بلایا تھا اور باتوں ہی باتوں میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے راکیش روشن سے معافی نہیں مانگی تو انہیں نقصان ہوسکتا ہے اور اس کا خمیازہ کنگنا رناوت کو بھگتنا پڑ سکتا ہے اس لئے بہتر ہوگا کنگنار ناوت، روشن فیملی پر بات کرنے کی بجائے معافی مانگ لیں۔

    کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ جس طرح کا یش راج کے ساتھ معاہدہ تھا اور انہیں تنگ کیا گیا ٹھیک ویسے ہی ان کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔ آدتیہ نے انہیں فلم ’سلطان’ کے لئے اپروچ کیا تھا لیکن منع کرنے پر آدتیہ نے انہیں فون کرکےکبھی کام نہ دینے کی بات کہتے ہوئے دھمکایا تھا۔

    کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد انڈسٹری میں ان کے خلاف گروپ بازی ہونے لگی تھی اور ان کی لولائف میں انہیں تنگ کیا گیا اور 6 کورٹ کیس کئے گئے اور انہیں جیل بھیجنے تک کی تیاری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں بہت تناؤ تھا لوگ کہتے تھے کہ کوئی ایسا ویسا قدم نہ اٹھا لینا۔

    سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

  • پاکستانیوں کا انجن التان سے اسری بلجک کے ساتھ شادی کا مطالبہ

    پاکستانیوں کا انجن التان سے اسری بلجک کے ساتھ شادی کا مطالبہ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغازگزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالےجو دنیا کے دوسرے ممالک تو کیا خود ترکی میں بھی نہیں کرسکا۔

    ان سیریز میں تیرھویں صدی کے مسلمانوں کے اقدار کودکھایا گیا ہے اور اسلامی اقدار کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ہرکوئی اس سیریز کا دیوانہ ہےاس ڈرامے کو جو مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی ہے اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی، اس ڈرامے نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CBaiKMZg-sI/?igshid=c3auvgsw1647
    پاکستان میں سوشل میڈیا پر اکثر نہ صرف ارطغرل ڈرامے بلکہ اس کی کاسٹ کے ساتھ بھی والہانہ پن کا اظہار کیا جاتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنی بیوی کے ساتھ تصویر شیئر کی تو پاکستانیوں نے ان کی بیوی کو ہی مسترد کردیا۔

    ایک خاتون صارف نے ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار کی ان کی بیوی کے ساتھ تصویر دیکھ کہا کہ آخر تم نے شادی ہی کیوں کی؟ خاتون نے ساتھ ہی رونے اور دل ٹوٹ جانے والی ایموجیز بھی پوسٹ کیں۔ایک صارف نے کہا کہ آخر آپ نے حلیمہ باجی کو دھوکہ دیا ہے-

    ایک اور پاکستانی خاتون نے تو انجین التان دوزیتان کی بیوی کو بندریا ہی قرار دے دیا۔ایک صارف نے ارطغرل سے مطالبہ کیا کہ حلیمہ ہی آپ کے ساتھ اچھی لگتی ہے ہمیں آپ کی بیوی کے روپ میں حلیمہ سلطان ہی چاہیئے اس لیے اپنی بیوی کو طلاق دے کر حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسری بلجک کے ساتھ شادی کرو۔ایک صارف نے کہا کہ اس نے حلیمہ باجی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے-

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے بارے میں دلچسپ حقائق

    ارطغرل کے اسلام پر سوال اٹھانے والے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی تحقیق کا جواب ، شاہ رخ خان

    ارطغرل غازی سیریز میں یہ چار چیزیں نہ سیکھیں تو کچھ نہیں سیکھا

  • ماہرہ خان کن فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

    ماہرہ خان کن فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ان کے پاکستان سمیت ہمسایہ ملک میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں ماہرہ خان کے ساتھ سب کام کر نے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن کچھ ایسے اسٹارز بھی ہیں جن کے ساتھ ماہرہ کام کر نے کی خواہشمند ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی مایہ ناز اور ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان کے کام کو نہ صرف پاکستان انڈسٹری بلکہ بالی وڈ انڈسٹری میں بھی قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے گزشتہ برس بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کو اداکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت بھی قراردیا تھا –

    ماہرہ خان پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کے ساتھ لالی وڈ اور بالی وڈ سے لے کر ہالی وڈ تک ہر کوئی کام کرنا چاہتا ہے تاہم حال ہی میں نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےماہرہ خان نے پاکستان انڈسٹری کے ان اسٹارز کے نا مو ں سے پردہ اٹھا یا جن کے ساتھ وہ کا م کر نے کی خواہشمند ہیں۔

    ما ہرہ خان نے بتا یا کہ وہ پاکستان شو بز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نعمان اعجاز،ثانیہ سعید اور احسن خان کے ساتھ کام کر نا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ ٹی وی کے نو جوان اداکاروں جیسے سجل علی اور بلال عباس کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے کیریئر میں بہت سارے باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ کام کیا، شاہ رخ خان سے لے کر فواد خان تک ،چونکہ ماہرہ خان نے خود کو ایک حقیقی سپر اسٹار کے طور پر ثابت کیا ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ ،لالی وڈاور ہالی وڈ کی بہت سی مشہور شخصیات ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے کیوں جلتی ہیں؟

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی عائزہ سے شادی کی خواہش