Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے،ایران کا دعویٰ

    سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے،ایران کا دعویٰ

    تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ان کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع ہیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت تنازعات کو حل کرنے کے لیے تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں۔

    مسجد نبویﷺ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری وفات پا گئے

    دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا تھا اور حال ہی میں عراقی وزیر اعظم نے تہران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا تھا۔

    جس کے بعد سعودی عرب تہران کے ساتھ سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہیں گے،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں عراق کے وزیر اعظم کی جانب سے علاقائی حریفوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دینے کے ایک دن بعد کہا۔

    افغان طالبان کا ایک بار پھ منجمند اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

    ایران اور سعودی عرب، مشرق وسطیٰ میں معروف شیعہ اور سنی مسلم طاقتوں نے 2016 میں تعلقات منقطع کر لیے، دونوں فریقین یمن سے شام اور دیگر جگہوں پر خطے میں پراکسی جنگ لڑنے والے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    علاقائی حریفوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور اپریل میں ہوا تھا روئٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تہران کے ساتھ تعلقات نہیں بلکہ ‘مذاکرات’ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے-

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہوگئے تھے جب ریاض میں شعیہ عالم دین کا سرقلم کیے جانے کے ردعمل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

    حجاب نہ کرنے پر ایران پولیس نے خاتون کھیلاڑیوں کو گرفتار کرلیا

  • احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

    احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

    قومی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کیخلاف پھٹ پڑے۔

    باغی ٹی وی : کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی میرے خلاف رپورٹ نے میرا کیرئیر متاثر کیارپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا میرے پاس بھی اپنےدفاع کے لئے بہت کچھ ہےاگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے اس کا بتایا جائے، سزا دی جائے لیکن کیرئیر کیساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

    دورہ سری لنکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ راولپنڈی میں شروع

    احمد شہزاد نےکہا ہے کہ رپورٹ میں جو کہا گیا اس کی وضاحت ہونی چاہیےکیونکہ مجھے اس کا بہت نقصان ہوا عوام کو بتایا جائے کہ احمد شہزاد نے یہ غلطیاں کی ہیں اور پھر میری وضاحت بھی لی جائےاور ارباب اختیاراس کےبعد کوئی فیصلہ کریں مجھےپتا تو ہوناچاہیے کہ رپورٹ کیا ہے اور میں نے کیا غلطی کی ہے، ایک ہی سیریز میں ایک ہی کوچ کے ہوتے ہوئے میں نے ایسا کیا غلط کردیا کہ رپورٹ کا ایک پلندہ تیار کر لیا مجھے پتہ تو ہوناچاہیے کہ میں نے غلط کیا کیا ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے تمام چیزیں کررہا ہوں –

    ان کا کہنا ہے کہ میں نے رپورٹ کے بارے میں جاننے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ مجھے سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کر دیا گیا۔ مجھے خود نہیں پتہ کہ مجھے کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا حالانکہ اس کیمپ میں 60 لڑکوں کو بلایا گیا تھا لیکن اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔

    انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی لاہور کے سٹیڈیم میں جاری رہے گا،آصف باجوہ

    انہوں نے کہا ہے کہ کیمپ میں شامل ہو کر ایک معیاری ٹریننگ کرنا چاہتا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میرا گھر ہے کوئٹہ کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے مجھے خود بڑا دکھ ہے کہ میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکا۔

    سابق امپائر اسد رؤف لنڈا بازار میں کپڑوں کا کاروبار کرنے لگے

  • رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : عالیہ بھٹ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کی-

    جمشید ظفر ایک بڑے اور متحرک پرڈیوسر تھے شان شاہد

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساؤنڈ کروا رہی ہی ، الٹرا ساؤنڈ مشین کی اسکرین پر ان کے ہونے والے بچے کی موجودگی دکھائی دے رہی ہے تاہم اداکارہ نے اسکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔

    عالیہ بھٹ کپور نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہمارا بچہ جلد آرہا ہے‘‘۔

    عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر پر رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے بھی ردعمل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    تاہم بھارتی میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں تاہم کچھ صارفین اس بات کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ کہیں یہ پوسٹ عالیہ نے رنبیر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے لیے تو نہیں کی؟-

    اسی حوالے سے بھارتی آر جے اور اداکارہ روہینی نے اپنی ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ اگر یہ حرکت نئی فلم کی پروموشن کے لیے ہوئی تو مجھے کافی مایوسی ہوگی، ان دنوں کسی بات پر یقین نہیں آرہا اور یہ دونوں مجھے بہت پیارے ہیں۔


    دوسری جانب بھارتی صحافی سریدھر مراتی نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور عالیہ رنبیر کو اس خوشی کی خبر پر مبارکباد دی-

    اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان میں عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے۔


    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    سینئر اور جونئیرز کا سیٹ پر آپس میں رابطہ ہونا چاہیے ریمبو

  • بجلی میں  7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

    بجلی میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا نیپرا حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کئے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، پہلے عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر کوئلہ بہت زیادہ مہنگا ہوا۔

    سی پی پی اے حکام کے مطابق جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں لیکن موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگوز کینسل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی تھی-

    بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی-

    مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسےفی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی تھی-

    لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے

  • بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت  سے مودی سرکار شدید خائف

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار شدید خائف

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلی کی خالی کردہ لوک سبھا کی نشست پر خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما سمرن جیت سنگھ کامیاب ہو گئے

    سمرن جیت سنگھ نے کامیابی کے بعد سکھوں کے حقوق کی جنگ لڑنے پر بھنڈرانوالہ سے لیکر سدھوموسے والا تک تمام سکھ شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی کامیابی کو شہدا کی قُربانیوں کا ثمر قرار دیا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ سکھ تحریک اب جس مرحلے پر داخل ہو چکی ہے بھارتی حکومت ان کے ساتھ کشمیریوں، ماؤنواز یا نکسلائیٹ کارکنوں والا سلوک نہیں کر سکتی جن کو بھارتی فوج نے سیدھی گولیاں کا نشانہ بنایا اور کوئی انکوائری کروانا بھی گوارہ نہیں کیا ۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لوک سبھا میں ان مظلوموں کی بھی آواز بنیں گے۔

    اُدھر بھارتی حکومت تحریک میں شدت آنے پر شدید خائف ہے-

    بھارتی حکومت نے نے حال ہی میں قتل ہونے والے سکھ گلوکار سدھو موسے والا کا گانا یوٹیوب سے ہٹوا دیا ہے جس میں پنجاب کے سکھ کسانوں کو دریائی پانی کا حصہ نہ دینے کا مسئلہ اجاگر کیا تھا۔

    کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق،384 نئےکیسز رپورٹ

    بھارتی حکومت نے پاکستان کا دورہ کرنے والے سکھ زائرین پر بھی پابندی لگا دی ہے کہ وہ پاکستان میں کسی میزبان کے گھر میں قیام نہیں کر سکتے بصورتِ دیگر اُنکو بلیک لسٹ میں ڈال کر مقدمات چلاۓ جایئں گے پاکستان کا دورہ کرنے والے سکھ زائرین صرف گردواروں میں ہی قیام کرسکتے ھیں۔

    تمام ریاستی حکومتوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں متعلقہ سکھ اور ہندو تنظیموں کو اس بارے آگاہ کریں ، خلاف ورزی کرنیوالے یاتریوں کو آئندہ کے لئے بلیک لسٹ قراردے دیا جائے گا۔

    ادھرپاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مہمان نواز ہے، اپنے گھر آنیوالوں کو عزت اور احترام دینا ہمارے خون میں شامل ہے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومتی ایسے ہتھکنڈوں سے نفرتوں کے بیج بوناچاہتی ہے ،پاکستان بھارتی کی طرف سے کرتارپور راہداری کے راستے گورودوارہ دربارصاحب آنیوالے بھارتی اورپاکستانی یاتریوں کے میل ملاپ کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے کوبھی مسترد کرچکا ہے.

    واضع رہے کہ پاکستان آنیوالے سکھ اور ہندویاتری اپنے مذہبی اور مقدس مقامات کی یاترا کے علاوہ پاکستان میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے مہمان بھی بنتے ہیں، جب کہ کئی یاتریوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہاں پاکستان میں اپنے آباواجداد کے آبائی گاؤں، علاقے کو دیکھ سکیں پاکستانی حکام سے اجازت لیکر وہ لوگ اپنے آبائی علاقوں کو بھی دیکھ لیتے ہیں جہاں ان کی مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداروں کی طرف سے یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی جب بھارت سے 495 سکھ یاتریوں کا جتھہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے آج 21 جون کو پاکستان آرہا تھا۔

    تمام رکاوٹوں کے باوجود سمرن جیت سنگھ کی کامیابی سکھوں کی اپنے آزاد وطن خالصتان کے لئے جمہوری جدوجہد کا آئینہ دار ہے۔

    کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک ،500 زخمی

  • کراچی :گلستان کالونی میں دھماکا،موذن سمیت 9 افراد جھلس گئے

    کراچی :گلستان کالونی میں دھماکا،موذن سمیت 9 افراد جھلس گئے

    کراچی: لیاری کے علاقے گلستان کالونی صابری مسجد کے قریب سوئی گیس لائن میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مؤذن سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری مرزا آدم خان روڈ گلستان کالونی گلی نمبر 5 صابری مسجد کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی –

    آگ لگنے کی اطلاع پر ایمبولینسیں، پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچ گئیں اور جھلس کر زخمی ہونے والوں کوسول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا۔

    طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے صابری مسجد کے مؤذن قاری اختر 43 فیصد جھلسے ہیں، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق سوئی گیس کی لائن میں لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٓگ رات 12 بجے لگی تھی، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی،جب کہ فائربریگیڈ کی گاڑی ایک گھنٹے بعد پہنچی ۔ سوئی سدرن کا عملہ بھی تاخیر سے پہنچا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مسجد کے اطراف کے تمام گھر خالی کرا لیے گئے تھے۔

  • بوڑھی جلد کو جوان کرنے کا سائنسی طریقہ دریافت

    بوڑھی جلد کو جوان کرنے کا سائنسی طریقہ دریافت

    یروشلم: سدابہار جوانی کا راز ڈھونڈنے کے لئے انسان صدیوں سے کوشاں تھا اور اکیسویں صدی میں آ کر میڈیکل سائنس پہلی بار اس میدان میں ایک غیر معمولی پیش رفت کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے تاریخ میں پہلی بار سائنسدان بڑھتی ہوئی عمر کا پہیہ پیچھےکی جانب گھمانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس میں ایک اہم پیشرفت 20 برس کی مسلسل تحقیق کے بعد اسرائیل سے سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی شہر حائفہ میں واقع ریمبام ہیلتھ کیئرکیمپس اور ٹیکنیون اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مسلسل دو عشروں تک غور و تحقیق کے بعد انسانوں کو کم ازکم بیرونی طور پر جوان رکھنے کا سائنسی طریقہ دریافت کیا ہے۔

    دہی خواتین کی صحت کیلئے بے حد مفید قرار

    اس ضمن میں چوہوں پر تجربات کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں جو انسانوں پر بھی قابلِ اطلاق ہیں تاہم مستقبل میں ان سےانسانی اعضا کو بھی جوان رکھنا ممکن ہوسکے گااس تحقیق میں کئی بین الاقوامی ماہرین بھی شامل ہیں جن کے کام کی تفصیلات سائنس ایڈوانسِس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں بوڑھے چوہے کی جلد کا ایک ٹکڑا لیا گیا اور اس کی تمام پرتوں کی سالماتی (مالیکیولر) ساخت کو تبدیل کیا گیا ہے۔

    جوان چوہوں کو لیا گیا جو’سیویئر کمبائنڈ امیونوڈیفشنسی ڈیزیز‘ (ایس سی آئی ڈی) کے شکار تھے۔ اس کیفیت میں بی اور ٹی لمفوسائٹس بھی متاثر ہوجاتے ہیں۔ ان چوہوں میں بوڑھے انسانوں کے خلیات شامل کیے گئے کیونکہ اہم ہدف انسانی جلد ہی تھی۔ ماہرین کی مسلسل کوشش سے نہ صرف جلد میں خون کی نئی رگیں بنیں بلکہ جگہ جگہ سے بدلی رنگت ٹھیک ہونے لگی اور عمر رسیدگی کے بایومارکر بھی کم ہوئے۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    ماہرین کے مطابق اس ضمن میں جلد ایک بہترین تحقیقی مقام تھی کیونکہ دنیا بھر میں جلد کو جوان رکھنے پر کام ہو رہا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ بڑھاپے کے آثار سب سے پہلے جلد پر ہی ظاہر ہوتے ہیں۔

    اسی ٹیم نے پہلے بھی ایس سی آئی ڈی کے شکار جوان چوہوں میں بوڑھے افراد کی جلد شامل کی تھی اور افادیت ناپنے کے لیے ویسکولر اینڈوتھیلیئل گروتھ فیکٹر اے (وی ای جی ایف اے) کو ناپا تھا۔ یہ ایک طبی پیمانہ ہے جو تجربہ گاہ میں انسانی اعضا کی جوانی اور تازگی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ انسانی جلد کے بوڑھے خلیات اور جلد میں جوانی کے آثار سے واضح ہوتا ہے کہ یہ عمل درست سمت میں ایک قدم ہے اور کم ازکم ہم ایک تھراپی کے تحت انسانی جلد کو بڑھاپے کے اثرات سے بچاتے ہوئے دوبارہ جوان کرسکتے ہیں۔

    مسلسل بے خوابی اور خراب نیند سے فالج کا خدشہ بڑھ سکتا ہے نئی تحقیق

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی-

    باغی ٹی وی : سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں سماعت میں یاسمین راشد ، سبطین خان ، اسلم اقبال ، محمود الرشید اورسعدیہ سہیل کی ضمانتیں منظور کی گئیں ثانیہ کامران ، زینب ،شیر اکبر ،میاں عاطف اور عمر آفتاب کی ضمانت منظور ہوئی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کررکھا ہے-

    لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے

    پیشی کے دوران رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیے، ہم ہر طرح سے تیار ہیں،الیکشن کمیشن کو پرانی ووٹوں لسٹوں پر انتخابات کروانے کی درخواست دی ہے-

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔

    پیشی کے دوران سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےسندھ بلدیاتی انتخابات پربات کرتےہوئے کہا کہ نوابشاہ سے بیلٹ باکس اور پریذائیڈنگ افسران اٹھاکے لے جاتے ہیں، لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ذمہ داران بہتر انتظامات کریں، اگر 17 جولائی کو اسی طرح کی چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی، ایم کیو ایم کو تو کل پتہ لگ جانا چاہیے تھا-

    کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق،384 نئےکیسز رپورٹ

    شیخ رشید نے کہا کہ اے این پی کو پتہ لگ گیا ، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، کراچی میں انتخاب ہوئے گولیاں چلی اور لوگ مرے ہیں، ضمنی انتخابات میں اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگی ایک دن میں 2،2 عدالتوں میں جارہا ہوں، عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے-

    سابق وزیر داخلہ کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکس اٹھا کر لے کر گئے، گزشتہ روز بھی سندھ میں انتخابات کے دوران2 افراد جاں بحق ہو گئے، 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے۔

  • امریکی صدر نےفیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے

    امریکی صدر نےفیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے

    امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ تین دہائیوں میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی اصلاحات کو ممکن بنانے والے فیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر کے دستخط کے بعد سے اب یہ قانونی مسودہ باقاعدہ طور پر قانون بن گیا ہے بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بعد کانگریس نے اس ہفتے دو طرفہ حمایت کے ساتھ قانون سازی کی منظوری دی-

    تاہم، بائیڈن اور دیگر ڈیموکریٹس کے مطلوبہ زیادہ سخت اقدامات اس میں شامل نہیں ہو سکے ہیں، جس کے تحت فوجی طرز کی رائفلوں پر پابندی تھی جس سے بڑے پیمانے پر فائرنگ سے زیادہ جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

    جوبائیڈن نے اعتراف کیا کہ یہ بل وقت کی ضرورت تھا، جس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی، اگرچہ اس بل میں وہ سب کچھ نہیں ہے جو میں چاہتا ہوں، لیکن اس میں وہ اقدامات شامل ہیں جن کے لیے میں نے طویل عرصے سے مطالبہ کیا تھا جس سے جانیں بچائی جائیں گی۔

    بندوق کی قانون سازی میں نوجوان خریداروں کے لیے بہتر پس منظر کی جانچ پڑتال اور ریاستوں کے لیے وفاقی نقد “ریڈ فلیگ” کے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں جو عدالتوں کو عارضی طور پر ان لوگوں سے ہتھیار واپس لینے کی اجازت دیتے ہیں جنہیں خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

    اس قانون میں ایسی دفعات بھی شامل ہیں، جن کا مقصد آتشیں اسلحے کی غیر قانونی فروخت کو روکنا اور اسمگلروں اور دوسروں کے لیے ہتھیار خریدنے والوں کو سخت سزائیں دینا ہے۔ یہ قانون سازی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں انیس بچوں اور دو اساتذہ کی ہلاکت کے تقریبا ایک ماہ بعد کی گئی۔

    مئی میں نیو یارک کے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ اور یووالڈ، ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کل 31 افراد ہلاک ہو گئے تھے فتے کے روز جب انہوں نے قانون سازی پر دستخط کیے بائیڈن نے کہا کہ متاثرین کے لواحقین کو توقع ہے کہ امریکی حکومت کچھ کرے گی۔

    قطر:فیفا ورلڈکپ2022 کےلوگو والی نمبر پلیٹ کےاستعمال پر پابندی عائد

    خیال کیا جاتا ہے کہ ٹیکساس میں فائرنگ کرنے والے بندوق بردار نے 18 سال کے ہونے کے بعد دو نیم خودکار رائفلیں خریدی تھیں۔

    نئی قانون سازی اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ کئی دہائیوں میں پہلی بار ہے کہ اصلاحات کو ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے تاریخی طور پر، امریکی بندوق کے قوانین کومضبوط بنانے کی کوششوں کو ریپبلکن پارٹی نے روکا ہے جبکہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تشدد نہیں رکے گا۔

    اس وقت امریکہ میں ایک اندازے کے مطابق 393 ملین آتشیں اسلحہ موجود ہیں۔

    اس میں دنیا کے امیر ممالک میں آتشیں اسلحے سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے – ایک غیر منافع بخش تحقیقی گروپ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، اس سال امریکہ میں بندوق کے تشدد میں 20,900 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    لیکن یہ ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں بہت سے بندوق کے حقوق کو پسند کرتے ہیں جو آئین کی دوسری ترمیم کے ذریعے محفوظ ہیں۔

    آخری اہم وفاقی گن کنٹرول قانون سازی 1994 میں منظور کی گئی تھی، جس میں اسالٹ رائفلز اور بڑی صلاحیت والے میگزینوں کے سویلین استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی – لیکن اس کی میعاد ایک دہائی بعد ختم ہو گئی۔

    جمعرات کو، سپریم کورٹ نے نیویارک کے اس قانون کو ختم کر دیا جس میں یہ پابندی عائد کی گئی تھی کہ کون قانونی طور پر بندوق لے سکتا ہے – بندوق کے حقوق کو مؤثر طریقے سے بڑھا رہا ہے۔

    اگرچہ رائے شماری سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر امریکی بندوق پر قابو پانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، بہت سے ریپبلکن سینیٹرز ایسی ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں جن میں بندوق کے حامی بڑی کمیونٹیز ہیں۔

    اور ریپبلکن ووٹرز جن کی حمایت انہیں پرائمری انتخابات جیتنے کے لیے درکار ہے – ہر پارٹی کے اندر انتخابی عمل – اصلاحات کے اور بھی زیادہ مخالف ہیں۔

  • پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 25 اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے، معاشرے کا ہر طبقہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک:پاک فوج کے دوجوان شہید

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہو گی، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں رواں سال وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ سال خطرناک وائرس کا ملک میں صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔

    صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان ان 4 ممالک میں شامل ہے جہاں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی) کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، پاکستان کے علاوہ ان ممالک میں افغانستان، موزمبیق اور ملاوی شامل ہیں۔

    اس سال پاکستان میں سامنے آنے والے تمام پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، رپورٹ ہونے والے 11 کیسز میں سے 8 کا تعلق صرف میر علی کےعلاقے سے ہے مستقل معذوری کا باعث بننے والی بیماری وائلڈ پی وی کا تازہ ترین شکار 8 ماہ کا بچہ ہےجس کا جسم مفلوج ہو گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی:وزیراعظم مداخلت کریں، وسیم اختر

     

    وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پولیو پروگرام کی جانب سے کیے گئے ہنگامی اقدامات کے باعث خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں وائرس اب تک قابو میں ہے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں پورے ملک کے تعاون کی ضرورت ہے اگر ہر خاندان ہر مرتبہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے صرف 2 قطرے پلائے تو ہم تمام بچوں کو اس خطرناک وائرس سے بچا سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے روایتی ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا، مذہبی اسکالرز اور معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام میں پولیو ویکسین کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں کردار ادا کریں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک آرمی پر فخر ہے،علامہ طاہر محمود اشرفی

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن (2005) کے تحت ہنگامی کمیٹی کے 32ویں اجلاس سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی۔

    گزشتہ ہفتے منعقد کیے گئے اجلاس میں ڈبلیو پی وی ون اور پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے جاری ویکسین مہم (سی وی ڈی پی وی) سے حاصل ہونے والے پولیو ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران افغانستان، جمہوریہ ری پبلک کانگو، اسرائیل، ملاوی، مقبوضہ فلسطین اور پاکستان کی صورتحال کے بارے میں ٹیکنیکل اپ ڈیٹس حاصل کی گئیں جب کہ اجلاس میں اریٹیریا اور یمن کی جانب سے وائرس سے متعلق تحریری اپڈیٹ فراہم کی گئی۔

    جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے موزمبیق میں سامنے آنے والے دوسرے ڈبلیو پی وی ون کیس پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ ملاوی میں وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا، دونوں کیسز کی جینیٹک سیکوئینسنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کیسز پاکستان، افغانستان سے جولائی 2019 اور دسمبر 2020 کے درمیان درآمد ہوئے ہوئے۔

    ملک میں الیکشن فوری ہونے چاہئیں، اس سے پہلے ریفارمز ضروری ہیں: سراج الحق