Baaghi TV

حجاب نہ کرنے پر ایران پولیس نے خاتون کھیلاڑیوں کو گرفتار کرلیا

ایران پولیس نے گزستہ دنوں جنوبی شہر شیراز میں سر پر اسکارف نہ پہننے نو عمر لڑکیوں کو ایک قانون کے تحت انتظامیہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق:  مقامی پولیس نوعمر کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم کھیلوں کے ایونٹ کے دوران حجاب اتارنے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

 

ایکسپریس کے مطابق: کھلاڑیوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا جس پر ایران کے شہر شیراز کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایونٹ کے منتظمین سمیت نوعمر کھلاڑیوں کو گرفتار لے تھانے منتقل کردیا تھا۔

پولیس چیف فراج شجاعی کا خبر رساں ایجنسی کو کہنا تھا کہ: متعدد لڑکیوں نے کھیلوں کے ایونٹ کے اختتام پر مذہبی تعلیمات اور قانونی اصولوں کا خیال کیے بغیر اپنے حجاب کو ہٹایا اور منتظمین نے بھی غفلت برتی جس پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں عوامی مقامات پر حجاب پہننا لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

More posts