Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نواز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق

    نواز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں

    وینا ملک نے ٹویٹ میں لکھا کہ ابھی ابجی خبر ملی ہے نواز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ کا کوئی عہدید ار اس خبر کی تصدیق یا تردید کردے کیون کہ مجھ سمیت ہر پاکستانی کو اپنے پیسے کی فکر ہو رہی ہے جو میاں صاحب کھا کر بھاگ گئے ہیں

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں علاج کے لئے موجود ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں شیڈول اپوائمنٹ عارضی معطل کی جا چکی ہے

    چار ماہ میں میاں نواز شریف چھ ہسپتالوں میں بیالیس دفعہ طبی معائنہ کروانے گئے، برطانیہ میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن اور ہسپتالوں کو عام مریضوں کے لئے بند کیے جانے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا علاج کیسے ممکن بڑا سوال ہے ،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،برطانیہ کو چار ماہ کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو دل،شریانیں اور پلیٹ لٹس کے غیر مستحکم جیسی سنگین بیماریوں کا سامنا کیا ایسی صورتحال میں ان کا علاج جاری رہ سکے گا ،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں.

    وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

    خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا.

  • ہمایوں سعید اور عدنا ن صدیقی کا میڈیکل سٹاف سے  والہانہ اظہارمحبت

    ہمایوں سعید اور عدنا ن صدیقی کا میڈیکل سٹاف سے والہانہ اظہارمحبت

    اداکارہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کورونا وائرس سے لڑنے والے قوم کے مسیحاؤں سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اورہیلتھ کیئرکے تمام ورکرزکومیری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پو ایک ویڈیو میں اداکارہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اورہیلتھ کیئرکے تمام ورکرزکومیری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ


    عدنان صدیقی نے کہا کہ آج شام 27 مارچ کو 6 بجے سب اپنے گھروں کے ٹیرس اور چھتوں پرجائیں اور ان لوگوں کے لیے سفید جھنڈے کو خوب لہرائیں انہوں نے ڈاکٹرز اور تمام پیرا میڈیکس سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اس قوم کے مسیحا ہواور ہمیں تم سے پیارہے پاکستان زندہ باد!

  • میگھن مارکل کی ڈزنی کی ڈاکیومینٹری فلم ایلیفینٹس سے شوبز میں واپسی

    میگھن مارکل کی ڈزنی کی ڈاکیومینٹری فلم ایلیفینٹس سے شوبز میں واپسی

    رواں سال 9 جنوری کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی

    باغی ٹی وی : رواں سال 9 جنوری کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی اب اس فلم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ایلیفینٹس کے ساتھ شوبز میں واپسی کرنے جارہی ہیں تاہم میگھن اس ڈاکیومنٹری میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ جانوروں پر مبنی اس ڈا کیومنٹری کو وہ صرف اپنی آواز ہی دیں گی

    اس ڈاکیومنٹری کی کہانی ہاتھیوں کے ایک خاندان کے سفر پر مبنی ہے یہ فلم ڈزنی کی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوگی

    واضح ر ہے کہ شہزادہ ہیری سے شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں

  • کورونا وائرس ، صنم جنگ کا پوری امت سے اجتماعی دعا کرنے کی درخواست

    کورونا وائرس ، صنم جنگ کا پوری امت سے اجتماعی دعا کرنے کی درخواست

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ سے دعا کریں کہ اُس کا گھر جلد کُھل جائے تاکہ ہم عمرہ و حج ادا کر سکیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ سے دعا کریں کہ اُس کا گھر جلد کُھل جائے تاکہ ہم عمرہ و حج ادا کر سکیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے والدین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے سفر عمرہ کی یادیں تازہ کیں اور لکھا کہ 2018کا سال میرے لیے باعث رحمت رہا کہ جب ہم نے عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی
    https://www.instagram.com/p/B-LmdFHDrLW/?igshid=11o4rojy8edhj
    انہوں نے لکھا کہ میں اس وقت کے جذبات کو لفظ دینے سے قاصر ہوں میں ﷲ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ اس نے والدین کے ساتھ عمرے کرنے کا موقع دیا

    صنم جنگ نے لکھا کہ وہ ہر رمضان ﷲ تعالی سے بلاوے کی دعا مانگتی تھیں اور آخر کار 2018 میں ﷲ نے انہیں اپنے گھر بلایا

    اداکارہ نے افسوس اکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی بہت سے لوگوں کا حج و عمرہ کرنے کا ارادہ ہوگا لیکن دنیا کے حالات کے پیش نظر عارضی طور پر سب بند کردیا گیا ہے پوری امت اللہ تعالی غفو رو رحیم سے اجتماعی دعا کریں کہ یہ وبا جلد سے جلد ٹل جائے اور اللہ کا گھر ہم سب کے لیے دوبارہ کھل جائے

    آخر میں انہوں نے بخشش کی دعا بھی لکھی اور لکھا کہ اے اللہ! میرے والدین کے اوپر رحم کریں جسطرح انہوں نے میرے بچپن پر میرے ساتھ صلہ رحمی کا رویہ اختیا ر کیا آمین

  • امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    لاس اینجلس امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم 69سال کی عمر میں کورونا وائرس سےہلاک ہوگئے

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم 69سال کی عمر میں کورونا وائرس سےہلاک ہوگئے مارک بلم اپنے کیریئر میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے نیٹ فلکس سیریز ’یو‘ میں بھی کام کیا

    واضح رہے اس سے پہلے نامور شیف فلویئڈ کارڈوز امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ فلویئڈ کارڈوز میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

    خیال رہے اس سے پہلے ہالی وڈ اداکار ادریس الباء میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جبکہ جیمز بانڈ کی فلم سیریز کوانٹم آف سولس کی ہیروئن اولگا کریلنکو میں بھی کووڈ 19 مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تاہم گذشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور اب وہ ٹھیک ہیں

  • منی ہائسٹ حصہ 4: کیا نیا سیزن آخری ہوگا؟

    منی ہائسٹ حصہ 4: کیا نیا سیزن آخری ہوگا؟

    منی ہائسٹ پارٹ 4 بہت جلد نیٹ فلکس پر جاری کیا جائے گا لیکن کیا یہ سلسلہ آخری ہوگا؟

    باغی ٹی وی : نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہسپانوی کرائم سیریز منی ہائسٹ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہوئی جرائم پر مبنی اس شو کے اب تک 3 سیزنز رہلیز ہوچکے ہیں اور مداح اس کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں

    منی ہائسٹ پارٹ 4 بہت جلد نیٹ فلکس پر جاری کیا جائے گا لیکن کیا یہ سلسلہ آخری ہوگا؟ گذشتہ سال جولائی میں سیزن تھری جاری ہونے کے بعد سے شائقین لا کاسا ڈی پاپل کی واپسی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اب یہ سلسلہ آخر کار 3 اپریل کو شروع ہون والا ہے کچھ ناظرین تشویش میں مبتلا ہیں کہ یہ ہسپانوی ہٹ کا یہ سیزن حتمی ہوسکتا ہے منی ہا ئسٹ کی نئی سیریز 3 اپریل کو شروع ہو نے جا رہی ہے جس میں سیزن تھری کی اسٹوری لائن کا اختتام دکھایا جائے گا

    ناظرین کو یاد ہوگا کہ کس طرح تیسرے سیزن میں گینگ نے ریو کو بچانے کے لئے بینک آف سپین میں ایک حتمی ڈکیتی کرنے کا سوچا تاہم چیزیں پلان کے مطابق نہیں ہوسکیں کیوں کہ انہوں نے جلد ہی خود کو کسی خطرے سے دوچار کرد یا جس میں فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا

    یہیں سے چوتھی سیریز بنائی گئی اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مداحوں کے پسندیدہ کرداروں کے لئے پیدا کردہ مصیبتوں سے نکلنے کی کوئی امید ہو گی یا نہیں

    واضح رہے کہ منی ہائسٹ سیزن تین نے متعدد نئے کردار متعارف کروائے تھے جن میں برلن کی سابقہ ​​گرل فرینڈ تاتیانا بھی شامل ہے جس سے اس نے ڈکیتی کی کاموں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا

    خیال رہے کہ منی ہائسٹ سیریز کی اس سیزن کی پہلی قسط 2017 میں سامنے آئی تھی یہ کہانی ایک ایسے شخص پر مبنی ہے جسے پروفیسر کہا جاتا ہے اور یہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے

    کیا ہمایوں سعید منی ہائسٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں?

  • شوبز والوں کے پیچھے نہ پڑیں اپنی آخرت کی فکر کریں سب کو اپنی اپنی قبر میں جانا ہے، جویریہ سعود

    شوبز والوں کے پیچھے نہ پڑیں اپنی آخرت کی فکر کریں سب کو اپنی اپنی قبر میں جانا ہے، جویریہ سعود

    پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے چند روز قبل اپنے بچوں بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم کے ہمراہ ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کیں جو بعدازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے چند روز قبل اپنے بچوں بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم کے ہمراہ ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کیں جو بعدازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں ان ویڈیوز میں جویریہ سعود ان کی بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم سیاہ شرٹس میں ملبوس کسی انگریزی گانے پر پرفارم کرتے نظر آئے

    سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بچوں پر کمنٹس کیے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس وبا کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا

    جس کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے ان تمام افراد کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں ایک نئی ویڈیو فیس بک شیئر کی 13 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں جویریہ سعود نے کہا کہ وہ زندگی میں پہلی بار ایک ایسی ویڈیو بنا رہی ہیں جس میں انہوں نے لوگوں کے نفرت بھرے کمنٹس کا جواب دیا ہے جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بچوں کے ستھ بنا کر اپ لوڈ کی

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے خلاف ایسے نفرت بھرے کمنٹس سامنے آئے وہ خاموش رہیں تاہم اپنے بچوں کے خلاف کی گئی کسی بھی بات پر وہ خاموش نہیں رہیں گی وہ بولیں گی اور اس سے بھی زیادہ بُرا بولیں گی جتنے بُرے آپ لوگوں نے کمنٹس لکھے ہیں مجھے

    جویریہ سعود کا ان کے بچوں کی تربیت پر انگلی اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ میرے بچوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ میں جانتی ہوں میرے قریبی لوگ جانتے ہیں میرے بچے کتنے نیک کتنے اچھے ہیں آپ خود ہیں کیا میں نماز پڑھتے ہوئے اللہ سے روتے ہوئے معافیاں مانگتے ہوئے ویڈیوز بناؤں کود کو شو آف کروں یہ میرے اور میرے اللہ کا معاملہ ہے آپ کون ہوتے ہو انگلیاں اٹھانے والے

    اداکارہ نے کہا کہ میرا بیٹا وہ بیٹا ہے جو میرے ٹانگیں دبائے بغیر رات میں سوتا نہیں ہے میری بیٹی جنت نے 5 سال کی عمر سے روزے رکھنا شروع کیے اس نے پہلا عمرہ 5 سال کی عمر میں کیا مدینے سے مکے تک کا سفر بغیر آرام کئے کیا جس بچی نے کبھی پاؤں زمین پر نہیں رکھے تھے اس نے پورا عمرہ پوری سعی ننگے پاؤں کیا صرف اس لئے کہ میجھے ثواب کم نہ ملے جنت رات کو سوتے ہوئے مجھے اٹھاتی ہے اور روتے ہوئے کہتی ہے کہ مجھ سے آج یہ گناہ ہوا ہے اللہ مجھے معاف نہیں کرے گا اللہ مجھ سے ناراض ہوں گے کیا کروں میں ؟

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے بیٹے ابراہیم نے 3 سال کی عمر میں پہلا عمرہ کیا اس نے 5 سال کی عمر میں دوسرا عمرہ کیا اور غلاف کعبہ پکڑ کر ایسا رویا کہ سب کر رولا دیا میرے بچوں کے دل میں اللہ کی محبت موجود ہے میرے بچوں پر اللہ کا کرم ہے

    جویریہ نے نفرت انگیز کمنٹس کرنے والوں سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں جو مجھے بتائیں کہ میں توبہ کروں؟ آپ کون ہیں فرشتے ہیں آپ ؟ مجھے کورونا وائرس سے توبہ مانگنے کا درس دے رہے ہیں؟ مجھے نہیں ڈر لگتا کورونا وائرس سے جان ہی لیتا ہے صرف میں قلبی اور روحانی بیماریوں سے ڈرتی ہوں جو آپ کی روح کو چھلنی کر دیتی ہیں پہلے اپنے اندر کی ان بیماریوں کو ختم کریں اور پھر کورونا سے بچاؤ کی دعائیں مانگیئے گا آپ لوگ کچھ بھی منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں آپ لوگ آپ مجھے بتائیں گے کیا کرنا چاہیئے مجھے آپ فیصلہ کریں گے کون نیک ہے کون بد ہے

    شوبز شخصیات پر تنقید کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آپ فیصلہ کریں گے کہ شوبز کے لوگ برے ہیں اور باقی سب اچھے ہیں؟ ایسا ہوتا تو مسجدوں میں سے جوتے چوری نہ ہوتے آپ تنقید کرتے ہیں کہ اب رمضان آئے گا تو یہ سر پر دوپٹے لےکر بیٹھ جائیں گی تو بالکل جہاں بھی میرے رب کا نام آئے گا میں اپنے سر کو ڈھانپ لوں گی اللہ پاک نے مجھے توفیق دی ہے اپنی حمد و ثنا کرنے کی اپنی نبی پاک کی نعت خوانی بیان کرنے کی یہ فیصلہ آپ نہیں اللہ کرے گا چاہے جہاں مرضی کروں یو ٹیوب چینل پر یا فیس بک پر کروں کون روکے گا مجھے جب مجھے اللہ نے توفیق دی ہے

    انہوں نے کہا آپ بتائیں گے کہ کسے حق ہے اللہ کا نام لینے کا کسے حق نہیں ہے انہوں نے کہا اللہ سے ڈریں انہوں نے کہا مجھ میں اور آپ لوگوں میں یہی فرق ہے کہ وہ ان کی طرح گالیاں نہیں دے رہیں بُر ابھلا نہیں کہہ رہیں اداکارہ نے کہا کہ وہ چاہتی تو تنقید کرنے والوں کو ان کی ہی طرح جواب دیتی

    جویریہ سعود نے کہا کہ یہ گھر پیسہ آسائشیں یہ نہی‌ ہوتا سکون سکون وہ ہوتا ہے جو الحمد اللہ انہیں اللہ نے دیا ہوا ہے میرے بچے فرمانبردار ہیں میرا شوہر وفادار ہے میرے والدین مجھ سے راضی ہیں میرے بہن بھائی میرے سے خوش ہیں یہ ہے میرا سکون میں رات کو چین کی نیند سوتی ہوں

    اپنے حوالے سے جویریہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی روزہ چھوڑا ہو میں نے 16 سے زیادہ اعتکاف کیے ہیں، 25 بار سے زیادہ قرآن پاک ختم کیا ہے ترجمے کے ساتھ کیا جانتے ہیں میرا اور اللہ کا رشتہ مجھے مت بتائیں مجھے کیا کرنا انہوں نے کہا توبہ کریں اللہ سے

    اداکرہ نے کہا کہ میں اپنے ساتھ زیادتیاں کرنے والے تمام لوگوں کو رات میں سونے سے قبل معاف کردیتی ہوں اللہ پاک میرے اور میرے آس پاس کے لوگوں پر آنے والی مصیبت کے حوالے سے مجھے پہلے سے آگاہ کردیتا ہے نہ صرف میرے اوپر بلکہ آس پاس کے لوگوں کے اوپر آنے والی مصیبتوں سے آگاہ کر دیتے ہیں

    کبھی ندا یاسر کے بچوں کو برا بھلا بولتے ہیں تو کبھی عائزہ خان کے بچوں پر نفرت بھرے کمنٹس کرتے ہیں کہاں سے لاتے ہیں آپ اتنی نفرت؟ کیسے کر لیتے ہیں آپ اتنا ٹائم کیسے نکال لیتے ہیں آپ نفرتوں کے لئے

    اپنی ویڈیو کے آخر میں اداکارہ نے امید کی کہ ایسے لوگ اللہ سے معافی مانگے اور آئندہ کسی کی دل آزاری نہ کریں کیونکہ کسی کا دل دکھانا بہت بڑا گناہ ہے سدھر جائیں کون کتنا مسلمان ہے اس کا فیصلہ اللہ کرے گا آپ نہیں انہوں نے کہا کہ شوبز والوں کے پیچھے نہ پڑیں اپنی آخرت کی فکر کریں سب کو اپنی اپنی قبر میں جانا ہے

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

    ساری دنیا ایک ساتھ ایک وقت میں اپنے خدا سے معافی مانگے حمائمہ ملک

    اداکارہ ہوں جسم فروش نہیں، مریم نفیس

    کورونا وائرس،قرنطینہ میں جانے کے بعد فنکاروں کی دلچسپ سرگرمیوں کی ویڈیوز وائرل

  • صبور علی نے قرنطینہ کے دوران پینٹنگ شروع کر دی

    صبور علی نے قرنطینہ کے دوران پینٹنگ شروع کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے قرنطینہ کے دوران پینٹنگ شروع کردی جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ صبور علی نے قرنطینہ کے دوران پینٹنگ شروع کردی جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ہوگیا ہے جس کے باعث فنکاروں سمیت تمام لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر فنکار اپنے گھروں میں ہی مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں

    گذ شتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے انسٹاگر ام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں صبور علی پینٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں صبور علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اداکارہ کے اردگرد پینٹنگ کا تمام سازو سامان موجود ہے اور وہ خود ہاتھ میں برش تھامے پینٹنگ کررہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-Mi4AtDYPu/?igshid=mkg1p6kdx8dz
    اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ کبھی کبھی ہمارے لیے یہ بھی اچھا ہوتا ہے کہ ہم دوبارہ سے ان چیزوں کے ساتھ جُڑ جاتے ہیں جن کو کرنے سے ہمیں خوشی ملتی ہے

    صبور علی نے لکھا کہ اگر چہ میں نے ایک دہائی کے بعد برش پکڑی ہے اور مجھے پینٹنگ کرتے ہوئے بہت ڈر بھی لگ رہا ہے لیکن یقین کریں کچھ چیزوں کو صرف رابطے کی ضرورت ہوتی ہے
    https://www.instagram.com/p/B-NPoiQDnMk/?igshid=asz9nkv1lli3
    صبور علی نے اس کے علاوہ بھی ایک اور پوسٹ کی جس میں انہوں نےاپنی تیارکردہ پینٹنگ کی تصاویر اور ایک بُوم رینگ شیئر کیا اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا بےخوف

  • اللہ نے تمہیں وقت دیا ہے اپنے گھروں میں کھُل کر عبادت کرو اللہ تعالی کو مناؤ ،نیلم منیر

    اللہ نے تمہیں وقت دیا ہے اپنے گھروں میں کھُل کر عبادت کرو اللہ تعالی کو مناؤ ،نیلم منیر

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر خان کا کہنا ہے چاہے جیسے بھی مشکل حالات ہی کیوں نہ ہوں مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے جو احتیاطی تدابیر ہیں وہ اختیار کرو

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر خان کا کہنا ہے چاہے جیسے بھی مشکل حالات ہی کیوں نہ ہوں مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے جو احتیاطی تدابیر ہیں وہ اختیار کرو گذ شتہ روز معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسلمانوں کو اس مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتی نظر آرہی ہیں
    https://www.instagram.com/tv/B-M-SvFFHEF/?igshid=khp2vi4we0n5
    نیلم منیر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اگر تُم پہچانتے ہو اور تمہارے اندر ایمان ہے تو تمہیں ڈر کس بات کا ہے؟ اداکارہ نے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے جو احتیاطی تدابیر ہیں وہ اختیار کرو

    اُنہوں نے کہا کہ مگر سب چیزوں سے بڑھ کر جو بات ہے وہ یہ ہے کہ اللہ نے تمہیں وقت دیا ہےآج تمہارے پاس کوئی کام نہیں ہے تو تمہیں چاہیے کہ تم اپنے گھر میں کھل کر عبادت کرو اللہ تعالی کو مناؤ اُس سے معافی مانگویہ وقت بھی بہت خوش نصیبوں کو ملتا ہے ورنہ لوگوں کی زندگیاں تو ایسے ہی گزر جاتی ہیں

    نیلم منیر نے کہا کہ اللہ تعالی بہت غفور الرحیم ہے اُس کی رحمت کو پہچانو اللہ اپنے بندو ں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا ہے نیلم منیر نے کہا کہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے بہت زیادہ دعا کرتی ہوں میں آپ سب کے لیے اور پاکستان میں جتنے بھی لوگ ہیں اُن سب کے لیے بھی دُعا کرتی ہوں

    اداکارہ نے کہا کہ میں اللہ تعالی سے معافی مانگتی ہوں اور دُعا کرتی ہوں اللہ پاک بس اب یہ وبا ختم کردے کیونکہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ جب تک اللہ نہیں چاہے گا اس وقت تک کوئی دوا کوئی ویکسین نہیں بنے گی

    آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ دُنیا اللہ کی ہے سارا کنٹرول اللہ کا ہے

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

  • کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آپس میں فاصلہ تو رکھنا ہے  مگر دلوں کو جوڑ کر رکھنا ہے ، ڈونکی کنگ

    کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آپس میں فاصلہ تو رکھنا ہے مگر دلوں کو جوڑ کر رکھنا ہے ، ڈونکی کنگ

    نجی ٹی وی چینل جیو کی طنز و مزاح سے بھر پور پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کے مرکزی کردار منگو کی بھی جان لیوا کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک ویڈیو سامنے آگئی

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو کی طنز و مزاح سے بھر پور پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کے مرکزی کردار منگو کی بھی جان لیوا کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک ویڈیو سامنے آگئی ویڈیو کا آغاز منگو نے اپنے مشہور ڈائیلاگ مائی نیم از منگو منگو جان منگو دی واشنگ مشین سے کیا اور کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آ پ سب کورونا وائرس سے ڈرے ہوئے ہیں، لیکن اس وائرس سے ہمیں ڈرنا نہیں لڑنا ہے

    منگو نے کہا کہ جان لیوا وائرس کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار تو سماجی دوری ہے یعنی اپنوں اور غیروں سے فاصلہ رکھنا ہے منگو نے کہا کہ براہ کرم بلاضرورت اپنے گھروں، گھونسلوں اور بلوں سے نہ نکلیں

    آخر میں منگو نے کہا کہ اس وبائی مرض سے لڑنے کے لیے آپس میں تو فاصلہ رکھنا ہے مگر دلوں کو جوڑ کر رکھنا ہے

    واضح رہے کہ باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی سپر ہیرو اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ میں جان ریمبو نے منگو کی ڈبنگ کی تھی تالسمان اسٹوڈیو کی فلم دی ڈونکی کنگ ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہوئی تھی