Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورونا سے متاثر بھارتی گلوکارہ کی شہزادہ چارلس سے ملاقات کون کس کی وجہ سے متاثر ہوا نئی بحث چھڑ گئ

    کورونا سے متاثر بھارتی گلوکارہ کی شہزادہ چارلس سے ملاقات کون کس کی وجہ سے متاثر ہوا نئی بحث چھڑ گئ

    چند روز قبل بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد گلوکارہ کو لاپرواہی برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا

    باغی ٹی وی :چند روز قبل بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد گلوکارہ کو لاپرواہی برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر مقمہ بھی درج کیا گیا تھا گلوکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے چند روز بعد برطانوی شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی اور اب ان دونوں شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے

    کنیکا کپور پر برطانوی شہزادے چارلس کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا الزام عائد کردیا گیا ہے کنیکا کپور رواں ماہ 9 مارچ کو لندن سے ممبئی پہنچی تھیں جس کے بعد وہ لکھنؤ گئیں جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی برطانیہ میں گزارے اپنے وقت کے دوران گلوکارہ نے کئی بڑے ایونٹس میں شرکت کی اوررپورٹس کے مطابق ان ایونٹس میں سے چند میں ان کی ملاقات شہزادہ چارلس سے بھی ہوئی ان کی تصاویر سوسل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں

    سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شھڑ گئی ہے جس میں کنیکا کپور پر برطانوی شہزادے چارلس کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا الزام عائد کردیا گیا ہے جبکہ بوض لوگ پریشان ہیں کہ کون کس کی وجہ سے متا ثر ہوا لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے سے متاثر نہیں ہوا کیونکہ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصاویرسال 2015 کی ہیں جب شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے لندن میں ایک ایونٹ منعقد کیا تھا اس ایونٹ میں کنیکا کپور بھی شریک ہوئیں تھی جبکہ جون 2019 میں لندن میں منعقد ایک ایونٹ کا حصہ بننے کے بعد بھی گلوکارہ نے شہزادہ چارلس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی

    واضح رہے کہ گلوکارہ رواں ماہ 9 مارچ کو لندن سے بھارت واپس آئی تھیں جہاں اُنہو ں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا اور اُن کے ٹیسٹ کے نتائج پوزیٹیو آئے تھے کنیکا کپور نے کورونا ہونے کے باوجود بھی لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹیوں میں شرکت کی تھی

    جب بھارتی پولیس کو یہ معلو م ہوا تو اُنہوں نے گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا تھا

    یاد رہے کہ کنیکا کپور نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا اُنہوں نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی تھیں بھارتی گلوکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ مجھے نزلہ زکام ہوا تھا جس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کیا اور میرے اس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ اب میں اور میرے تمام گھر والے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا تھا مہربانی کر کے آپ لوگ بھی تنہائی اختیار کریں اور اپنا خیال رکھیں

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پوزیٹیو آگیا

  • کورونا وائرس کا ازخود معائنہ کرنے اور اس سے بچاؤ کے آسان طریقے

    کورونا وائرس کا ازخود معائنہ کرنے اور اس سے بچاؤ کے آسان طریقے

    کسی بھی شخص کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی صورت میں ایسی کوئی علامات سامنے نہیں آتیں کہ جس سے اندازہ ہو سکے کہ اسے یہ بیماری ہے تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ اسے یہ بیماری لاحق ہے ؟جب تک انہیں بخار یا کھانسی کی شکایت ہوتی ہے اور وہ ہسپتال پہنچتے ہیں اس وقت تک پھیپھڑے پچاس فیصد تک فائبروسس کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں کورونا کا ازخود معائنہ کرنے کے آسان طریقے ماہرین نے بتائے ہیں جس سے پتہ لگاہا جا سکتا ہے کہ کورونا ہے یا نہیں

    تائیوانی ماہرین کا ازخود معائنے کا آسان طریقہ :
    تائیوان سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ازخود معائنہ کرنے کا آسان طریقہ بتایا ہے جو روزانہ صبح اٹھنے کے بعد عام آدمی اپنا کر اپنا معائنہ کر سکتا ہے صبح سو کر اٹھنے کے بعد قدرے صاف فضا میں سانس اندر کھینچ کر دس سیکنڈ کے لئے اگر آپ بغیر کھانسے یا کسی بھی مشکل کا سامنا کئے بغیر یہ عمل تکمیل دے لیں تو اس کا مطلب ہے آپکے پھیپھڑوں میں فائبروسس کا مسئلہ نہیں ہے جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہیں آج کل کے حالات میں بہتر ہے کہ روزانہ صبح صاف فضا میں یہ تجربہ کر کے ضرور دیکھیں

    جاپانی ڈاکٹروں کا پانی کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ :
    کورونا وائرس کا علاج کرنے والے جاپانی ڈا کٹرز کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنا منہ اور گلا مسلسل تر رکھنے کے لئے ہر پندرہ منٹ میں ایک مرتبہ چند گھونٹ پانی پینا ضروری ہے ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ کورونا وائرس اگر آپ کے منہ میں ہو تو اگر آپ پانی پی لیں تو یہ آپ کے معدے میں پہنچ جاتا ہے تو اس کے بعد معدے می مختلف قسم کے تیزاب اس کو ختم کر دیتے ہیں اگر آپ بار بار پانی نہیں پئیں گے تو یہ آپ کے سانس کی نالی سے پھیپھڑوں میں داخل ہو جائے گا پھر یہ انتہائی خطرناک واقع ہو سکتا ہے

    زکام کا مطلب کورونا وائرس نہیں :
    اگر آپ کو زکام ہے اور ناک بہہ رہی ہے تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں یہ ٹھنڈ لگنے کی نشانی ہے کورونا وائرس نمونیہ میں خشک کھانسی ہوتی ہے اور ناک نہیں بہتی یہ وائرس اونچے درجہ حرارت میں سروائیو نہیں کر سکتا اور صرف چھبیس سے ستائیس ڈگری درجہ حرارت میں ختم ہو جاتا ہے یہ سورج کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا اگر کورونا وائرس کا کوئی مریض چھینکتا ہے اور اس کے جراثیم اس کے منہ سے باہر آ جاتے ہیں تو یہ دس فٹ ہوا میں تیرنے کے بعد امین پر گر جاتا ہے اور پھر ہوا میں موجود نہیں رہتا تاہم اگر یہ کسی دھاتی چیز پر گر جائے تو کم ازکم 12 گھنٹے بچ سکتا ہے لہذا اگر آپ کسی دھاتی چیز کو ہاتھ لگائیں تو فوراً اپنے یاتھوں کو سھو لیں کپڑے پر یہ وائرس چھ سے 12 گھنٹے بچ سکتا ہے برس والے جوسز اور پانی پینے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھ با ر بار دھوئیں کیونکہ یہ وائرس ہاتھوں پر پندرہ منٹ تک بچ سکتا ہے اگر اس دوران آپ اپنی آنکھوں ناک یا منہ پر ہاتھ مل لیں تو یہ آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے

    کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟
    سب سے پہلے یہ وائرس گلے پر حملہ کرتا ہے اور تقریباً تین سے چار دن آپ کا گلا پکا رہتا ہے اس کے بعد یہ ناک کے مواد میں شامل ہو کر سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں داخل ہو کر نمونیہ کا موجب بنتا ہے اس کے بعد یہ تقریباً پانچ سے چھ دن اور لیتا ہے نمونیہ کے دوران تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سا منا رہتا ہے اس دوران معمولی انداز میں ناک بند نہیں ہوتی بلکہ آپ کو یوں محسوس ہوتا ہے گویا کہ آپ ڈوب رہے ہیں اگر آپ کو ان صورتحال کا سامنا ہو جائے تو فوری طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں

    گھر میں ہینڈ سینیٹائزر بنانے کا سستا اور آسان طریقہ

    ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر کا کورونا سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

  • کورونا وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹرز سے  پریانکا چوپڑا کے سوالات

    کورونا وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹرز سے پریانکا چوپڑا کے سوالات

    بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے انہوں نے گذ شتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈبلیو ایچ او کے دو ڈاکٹرز کیساتھ ایک لائیو سیشن رکھا

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے انہوں نے گذ شتہ راتسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈبلیو ایچ او کے دو ڈاکٹرز کے ساتھ ایک لائیو سیشن رکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وبائی بیماری کووڈ 19 سے متعلق اس وقت بہت ساری معلومات سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں مگر میرے ذہن میں ابھی تک کچھ سوالات ہیں جن کا میں جواب چاہتی ہوں

    لائیو سیشن میں پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار و اداکار نک جونس نے بھی شرکت کی تھی نک جونس نے ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹرز سے سوال کیا کہ وہ شوگر 1 کے مریض ہیں اور ان کی اہلیہ پریانکا کو دمہ کی شکایت ہے ہم دونوں کا ان بیماریوں کے ساتھ قوت مدافعت بھی کمزور ہے ہم جیسے افراد کو کورونا وائرس کا خطرہ بہت زیادہ ہے اس کے لیے ہمیں کیا اضافی احتیاط کرنا چاہیے؟
    https://www.youtube.com/watch?v=ZGyezZAml_A&feature=youtu.be
    اس پر ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ماریہ کین کرکھووے نےجواب دیا کہ جو افراد ذیابطیس دل کے امراض کرونک ریسپائیریٹری ڈیزیز کینسر کے مریض یا جن کی 60 سال سے زائد عمر ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہے انہیں اس وائرس سے ہر صورت بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں جن میں گھر سے باہر نہ نکلنے سمیت ایسے افراد کا سامنا نہ کرنا جو بیمار ہوں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بار بار ہاتھ دھوئیں چہرے آنکھ یا ناک کو بار بار نہ چھوئیں

    پریانکا نےسوال کیا کہ کیا وائرس ہوا کے ذریعے آپ میں منتقل ہو سکتا ہے؟ جس پر ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ماریہ نے کہا وائرس فضا میں نہیں رہ سکتا مگر کوئی آپ کے سامنے وائرس سے متاثرہ مریض چھینکے یا کھانسے تو اس انسان سے نکلنے والے نظر نہ آنے والے پانی کے زرات کے ذریعے یہ آپ میں منتقل ہو سکتا ہے اسی لیے ہر کسی کو تاکید جا رہی ہے کہ چھینکتے ہوئے یا کھانستے ہوئے اپنے منہ کو ڈھانپ لیں اور دوسروں کو اس بیماری سے بچائیں

    پریانکا نے پو چھا کیا کوئی مریض اس وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ اس سے متاثر ہو سکتا ہے ؟ جس پر ڈبلیو ایچ او کی ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ تا حال اس وائرس کی صحیح سے صورتحال سامنے نہیں آئی ہے اس پر ریسرچ جاری ہے مگر ہاں اس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوا جا سکتا ہے جیسے کہ ابھی حالیہ صورتحال میں پوری دنیا میں جہاں مریض متاثر ہو رہے ہیں وہیں صحتیاب بھی ہو رہے ہیں

    کورونا وائرس ،اس مشکل وقت میں ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ شوبز فنکار

  • فیصل قریشی نے شان شاہد کی فلم ضرار کے ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قراردیا

    فیصل قریشی نے شان شاہد کی فلم ضرار کے ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قراردیا

    پاکستانی معروف اداکار فیصل قریشی نے شان شاہد کی فلم ضرار ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قرار دیا

    باغی ٹی وی :پاکستانی معروف اداکار فیصل قریشی نے شان شاہد کی فلم ضرار ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قرار دیا چند روز قبل شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں ضرار کا 3 منٹ 34 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر شئیر کیا فلم میں شان شاہد ضرار نامی کردار ادا کررہے ہیں جو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا کردار ادا کر رہے ہیں ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کورونا کے باعث گھروں میں رہیں اور اس ٹریلر سے محظوظ ہوں

    اداکار فیصل قریشی نے ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا حقیقی خطرات پر مبنی فلم ضرار میں شان بھرپور ایکشن میں دکھائی دیں گے فلم کی کہانی خود شان شاہد نے تحریر کی جبکہ سینئراداکار نیئر اعجاز منفی کردار اور ندیم بیگ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے

    فلم میں ایک ایسی دنیا کی کہانی پیش ی گئی ہےجہاں جنگ کبھی ختم نہیں ہوتی وہاں شان شاہد کا کا کردار ضرار امن کی تلاش میں نظر آیا

    فلم میں اداکار شان شاہد نے مرکزی کردارادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ماڈل و اداکارہ کرن ملک مرکزی کردار میں نظر ئیں گی

    فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا لیکن امید کی جا رہی ہے کہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلز کی جائے گی

  • مصنف خلیل الرحمن قمر کے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی

    مصنف خلیل الرحمن قمر کے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی

    خلیل الرحمن قمر کا لکھا گیا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو عوام کی پسند اور ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کو ٹی وی پر دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو عوام کی پسند اور ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کو ٹی وی پر دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان ڈرامے میں دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرہمایوں سعید نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تم ہو ٹی وی اسکرین پر 30 مارچ سے واپس آرہا ہے

    واضح رہے کہ مصنف خلیل الرحمن قمر کے لکھے گئے ڈرامے میرے پاس تم ہو نے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑے بلکہ اسے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ کہا جارہا ہےجسے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی بے حد پزیرائی ملی لوگوں کی اتنی دلچسپی دیکھتے ہوئے اس ڈرامے کی آخری قسط سینما میں دکھائی گئی

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے جہاں کامیابیاں سمیٹیں وہیں یہ ڈرامہ اپنے ڈائیلاگ کے باعث تنقید کی زد میں بھی رہا جب کہ ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر بھی خواتین کے حوالے سے دئیے جانے والے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنے

  • لاک ڈاؤن پر بچوں کی خاطر اکٹھے رہنے پرہرتیک روشن سابقہ اہلیہ سوزین خان کے شکرگزار

    لاک ڈاؤن پر بچوں کی خاطر اکٹھے رہنے پرہرتیک روشن سابقہ اہلیہ سوزین خان کے شکرگزار

    کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں لوگ گھروں تک محدود ہورہے ہیں وہیں بھارت میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں لوگ گھروں تک محدود ہورہے ہیں وہیں بھارت میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا بھارت کی عام عوام ٕ کے ساتھ بالی وڈ کے ستارے بھی حکومت کے اس فیصلے کو فالو کررہے ہیں

    بالی وڈ کے نامور اداکار ہرتیک روشن نے بھی یہ انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان فی الحال ان کے ساتھ ان کے گھر میں ہی رہ رہی ہیں

    بالی وڈ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گھر کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سوزین خان بھی نظر آ رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-JlJZvH0bC/?utm_source=ig_embed
    اس تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ میرے لیے یہ سوچنا ناقابل یقین تھا کہ میں ایسے وقت میں اپنے بچوں سے دور رہوں جب ملک میں لاک ڈاؤن کیے جارہے ہیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ایسے وقت میں لوگ ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں

    انہوں نے لکھا کہ حیرت انگیز طور پر دنیا ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہے اس وقت میں جب ایک دوسرے سے سماجی دوری بنائے رکھنے اور لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جب کہ دنیا انسانیت کے ناطے اکٹھے ہونے کے بارے میں بات کرتی ہے ، میرے خیال میں یہ صرف ایک خیال کی نمائندگی نہیں کرتا ہے خاص طور پر والدین اپنے بچوں کی تحویل میں شریک ہیں ان کے بچوں کو دوسرے کے حقوق کی خلاف ورزی کیے بغیر ان کے قریب کیسے رکھیں جس کو بھی اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کا مساوی حق حاصل ہے

    بالی ود اداکار نے لکھا کہ یہ تصویر میری سابقہ اہلیہ سوزین کی ہے، جو خوشی خوشی اپنا گھر چھوڑ کر عارضی طور پر یہاں موجود ہیں تاکہ ہمارے بچے اس وقت ہم دونوں میں سے کسی سے بھی الگ نہ رہیں

    اپنی سابقہ اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریتھک روشن نے لکھا کہ ’بچوں کی تربیت کے اس سفر میں مجھے سمجھنے کیلئے اور اس تعاون کے لیے تمہارا شکریہ

    انہوں نے لکھا امید اور دعا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کی حفاظت کیلئے ہم سب کو کھلے دل سے محبت ، ہمدردی ، ہمت ، طاقت کا اظہار کرنے کا اپنا راستہ مل جائے

    بھارت، کورونا کے مریض نے گرل فرینڈ کے منہ پر چھینک مار کر بے وفائی کا بدلہ لے لیا

  • مایا علی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

    مایا علی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

    معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کردیا

    باغی ٹی وی :معروف اداکارہ مایا علی نے جان لیوا کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کردیا مایا علی نے گذ شتہ روز انسٹاگرام پر مستحق افراد میں تقسیم کیے جانے والے راشن بیگز کی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ راشن کا پہلا بیچ ہے جو ہم مستحق افراد میں تقسیم کرنے جا رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-KGnBYHihv/?igshid=1p155e5wtl8fe
    مایا علی نے لکھا یہ صحیح وقت ہے جب ہمیں کسی اور کی مدد کا انتظار کرنے کے بجائے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے یہ وقت بہت مشکل ہے اور ہمیں بحیثیت قوم ایک ہونا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے الحمداللہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اللہ نے مجھے یہ موقع دیا کہ اس مشکل وقت میں میں لوگوں کی مدد کروں

    مایا علی نے لکھا کہ چند روز قبل ان کے دماغ میں یہ خیال آیا اور انہوں نے اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا جس کے بعد ان کے دوستوں نے بھی اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیا مایا نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کی اور ان تمام لوگوں کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے اس نیک کام میں حصہ لیا اور اپنا کردار ادا کیا یہاں تک کہ پاکستان سے باہر سے بھی

    اداکارہ نے لکھا کہ ہمیں نہیں معلوم یہ مشکل وقت کب تک چلے گا لیکن ہم سب کو ان تمام لوگوں کے لیے کھڑ ے رہنا ہے جو مستحق ہیں انشا اللہ یہ سب جلدی ختم ہوجائے گا لیکن تب تک ہمیں یہ کرتے رہنا ہے مایا نے لکھا کہ انہوں نے اشیاء کی فہرست بھی لکھ دی ہے ہر تھیلے کی قیمت پانچ کلوہے اس کے ساتھ ہی مایا علی نے لوگوں سے درخواست کی کہ اگر کوئی اس کام میں ان کا ساتھ دینا چاہتا ہے اشیاء یا پیسوں سے تو ان سے دئیے گئے نمبر پررابطہ کرسکتا ہے اور انہوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ یہ چیزیں مستحق افراد تک ہی پہنچیں گی ہمیں حیثیت ایک قوم کورونا سے لڑنا ہے اور اس پر جیت حاصل کرنی ہے

    اگر وقت پہلے جیسا نہیں رہا تو انشاءاللہ ایسا بھی نہیں رہے گا مایا علی

  • مدیحہ افتخار کا قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے کورونا سے بچاؤ کا خصوصی پیغام

    مدیحہ افتخار کا قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے کورونا سے بچاؤ کا خصوصی پیغام

    اداکارہ مدیحہ افتخار نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اُن ہی کے انداز میں خصوصی پیغام دیا ہے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے

    باغی ٹی وی : اداکارہ مدیحہ افتخار نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اُن ہی کے انداز میں خصوصی پیغام دیا ہے مدیحہ افتخار نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا پیغام دیا ویڈیو میں انہوں نے آواز کے ساتھ اشاروں کی زبان میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے
    https://www.instagram.com/p/B-HmJpFJinL/?igshid=c7e9fkj4q8q5
    انہوں نے کہا کچھ احتیاطی تدابیر کرنے سے نہ صرف ہم خود کوبچا سکتےہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس وبا سے بچا سکتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نہ کسی سے مصافحہ کریں اور نہ ہی کسی سے گلے ملیں، اپنی آنکھ، ناک اور منہ کو ہاتھ بالکل بھی نہ لگائیں

    مدیحہ افتخار نے مزید کہا اگر آپ کو کھانسی زکام یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو فوراً اپنا طبی معائنہ کروائیں آئیے ہم سب مل کر ان احیتاطی تدابیر پر عمل کریں ہم سے ہے پاکستان

  • کورونا وائرس نے نامور شیف فلوئیڈ کارڈوز کی جان لے لی

    کورونا وائرس نے نامور شیف فلوئیڈ کارڈوز کی جان لے لی

    نامور شیف فلویئڈ کارڈوز امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ فلویئڈ کارڈوز میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

    باغی ٹی وی : نامور شیف فلویئڈ کارڈوز امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ فلویئڈ کارڈوز میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی فلویئڈ کارڈوز ہنگر انک نامی امریکی ریسٹورنٹ میں کلنری ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز تھے

    رپورٹس کے مطابق فلویئڈ کارڈوز طبیعت کی خرابی کے بعد 17 مارچ کو خود ہسپتال گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا نیو جرسی کے ماؤنٹین سائڈ میڈیکل سینٹر میں ان کا علاج جاری تھا

    فلوئیڈ کارڈوز نیٹ فلکس کی ایک سیریز اگلی ڈیلیشیس کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے جسے مکمل کرکے وہ حال ہی میں بھارت سے نیو جرسی واپس آئے
    https://www.instagram.com/p/B-KPnuEBADs/?igshid=1m0qa3jovvswh
    نامور امریکی مصنف ڈیوڈ چینگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلویئڈ کارڈوز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

    واجح رہے کہ انہوں نے کھانے پر مبنی دو کتابیں بھی تحریر کیں جن کا نام ون اسپائس، ٹو اسپائس اور فلیور والا ہیں فلویئڈ کارڈوز کا شمار کامیاب شیفس میں کیا جاتا تھا جو امریکا کا مقبول شو ٹاپ شیف ماسٹرز کا مقابلہ بھی جیت چکے ہیں

  • کورونا وائرس کے حوالے سے شوبز شخصیات کی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی حمایت کا اعلان

    کورونا وائرس کے حوالے سے شوبز شخصیات کی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی حمایت کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سینئر صحافیوں اور میزبانوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم گفتگو کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کےاس کشیدہ صورتحال میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سینئر صحافیوں اور میزبانوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم گفتگو کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کےاس کشیدہ صورتحال میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کر کے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے اور میں اس ضمن میں آپ کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں


    ماہرہ خان کے علاوہ پاکستانی گلوکارہ اور اداکار علی ظفر نے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے براہ راست نشریات کے دوران صبر و تحمل کے ساتھ سوالات کے عمدہ جواب دئیے اور چند قابل ستائش اقدامات اور پیکجز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا انہوں نے لکھا کہ جان لیوا کورونا وائرس کو ہم اپنے اتحاد اور صبر سے ہی شکست دے سکتے ہیں