Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گلوکارہ میڈونا نے کورونا وائرس کو زبردست قرار دیا

    گلوکارہ میڈونا نے کورونا وائرس کو زبردست قرار دیا

    61 سالہ معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایک متنازع ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی : 61 سالہ معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایک متنازع ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے گلوکارہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے میوزیکل شو منسوخ کردیے تھے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر عالمی وبا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہیں دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ سامنا کرنا پڑا

    دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اگرچہ میڈونا نے انسٹاگرام سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تاہم اب بھی ان کی ویڈیوز متعدد نیوز ویب سائٹس پر موجود ہے جس میں اداکارہ کو کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے

    گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں باتھ ٹب میں نہاتی دکھائی دے رہی ہیں میڈونا انتہائی سنجیدگی سے لوگوں کو کہتی ہیں کہ کورونا کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کتنے امیر ہیں کتنے مشہور ہیں کتنے غریب ہیں آپ کی قومیت رنگ عمر اور جنس کیا ہے

    گلوکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس کتنا زبردست ہے کہ اس نے سب کو ایک جیسا ہی کردیا انہوں نے کورونا وائرس جیسی وبا کو زبردست مساوات کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس وبا نے سب کو ایک ہی کشتی کا سوار بنادیا ہے

    میڈونا نے کہا کہ وہ تو پہلے سے ہی کہتی آ رہی ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور اگر ہم کسی جہاز میں سفر کریں گے اور وہ جہاز نیچے آئے گا تو ہم سب ایک ساتھ ہی نیچے آئیں گے

    ویڈیو کو شیئر کرنے کے بعد گلوکارہ کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

  • کورونا وائرس کیا ہے؟ اسکی علامت اور احتیاطی تدابیر

    کورونا وائرس کیا ہے؟ اسکی علامت اور احتیاطی تدابیر

    کورونا وائرس ایک عام وائرل ہونے والا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں یہ وائرس انسانوں سمیت سمندری مخلوق کو بھی متاثر کرتا ہے

    اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خارش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں

    کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں

    چین کے مرکزی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے

    واضح رہے کسی کورونا وائرس کا شکار ہونے پر فلو یا نمونیا جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ اسکی نئی قسم کا اب تک اسکی ویکسین دریافت نہیں ہو سکی مگر احتیاطی تدابیر اور دیگر ادویات کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

    اسکی احتیاطی تدابیر میں گھر میں رہنا غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا ہاتھوں کو بار بار دھونا سماجی دوری بنائے رکھنا چہرے کو با بار چُھونے سے گریز کرنا خود کو اوراردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا وغیرہ شامل ہیں

  • ساری دنیا ایک ساتھ ایک وقت میں اپنے خدا سے معافی مانگے حمائمہ ملک

    ساری دنیا ایک ساتھ ایک وقت میں اپنے خدا سے معافی مانگے حمائمہ ملک

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے خوف سے معروف شخصیات عوام کو گھروں میں رہنے سماجی دوری اختیار کرنے اور صاف ستھرائی رکھنے کے پیغامات دے رہی ہیں پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے مداحوں کو اللہ سے گناہوں کی معافی پیغام دے دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے خوف سے معروف شخصیات عوام کو گھروں میں رہنے سماجی دوری اختیار کرنے اور صاف ستھرائی رکھنے کے پیغامات دے رہی ہیں پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے مداحوں کو اللہ سے گناہوں کی معافی پیغام دے دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمائمہ ملک نے سب سے ایک ساتھ مل کر دعا کرنے اور گناہوں کی معافی مانگنے کی درخواست کر دی


    اپنی ٹوئٹ میں حمائمہ نے لکھا کہ ساری دنیا ایک وقت ایک ساتھ اپنے خدا سے معافی مانگے ایک لمحے میں دنیا کے ہر ایک کونے سے ہر ایک ایک انسان ایک ساتھ اللہ کیسے نہیں سنے گا

    حمائمہ ملک کی اس ٹوئٹ پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے اداکارہ سے اتفاق کیا جبکہ کچھ نے انہیں ان کے انداز کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا

  • فخر عالم نے ڈاکٹر اسامہ کو شیہد قرار دیا

    فخر عالم نے ڈاکٹر اسامہ کو شیہد قرار دیا

    پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے گلگت بلتستان میں کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر اسامہ کو شہید قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے گلگت بلتستان میں کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر اسامہ کو شہید قرار دے دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے اپمی ٹویٹ میں ڈاکٹر اسامہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگیا ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کی عمر محض 36 سال تھی ڈاکٹر اسامہ ریاض گلگت بلتستان میں مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ پر معمور تھے

    فخر عالم نے لکھا جو یہ کہتے ہیں کہ اس وائرس سے صرف بڑی عمر کے افراد کو خطرہ ہے تو یہ بات جان لیں کہ وہ یہ غلط کہتے ہیں

    واضح رہے اسامہ ریاض چلاس کے رہائشی تھے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چلاس ہی سے حاصل کی تھی میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بہاولپور ہی سے ہاؤس جاب کی اور گلگت بلتستان محکمہ صحت سے منسلک ہو گئے تھے ڈاکٹر اسامہ بہت ذہین اور اپنی پڑھائی اور پیشے سے انتہائی مخلص تھے شہید نے گذشتہ ماہ 20 فروری کو پہلی ہی مرتبہ میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کلیئر کر لیا تھا دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی شہید کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دے رہے ہیں

  • تمغۂ امتیاز کا اعزاز ملنے کے بعد مضبوط ہو گئیں ہوں مہوش حیات

    تمغۂ امتیاز کا اعزاز ملنے کے بعد مضبوط ہو گئیں ہوں مہوش حیات

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو گذشتہ روز تمغۂ امتیاز حاصل کئے ایک سال گزر گیا لیکن اداکارہ کے مابق انہیں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کل ہی کی بات ہو

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو گذشتہ روز تمغۂ امتیاز حاصل کئے ایک سال گزر گیا لیکن اداکارہ کے مابق انہیں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کل ہی کی بات ہو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان عارف علوی سے تمغۂ امتیاز حاصل کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں ایک پیغام بھی لکھا


    اپنے پیغام میں مہوش حیات نے اس اعزاز کے حصول کے وقت کو اپنی زندگی کی تبدیلی کا لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں ہورہا کہ ایک سال بیت گیا

    انہوں نے لکھا کہ تمغۂ امتیاز سے نوازتے وقت صدر پاکستان کے الفاظ کہ مجھے تم پر فخر ہے بیٹا آج تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں

    مہوش حیات نے لکھا کہا کہ اس عزاز کے بعد وہ بہت زیادہ مضبو ط ہوگئیں ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ان تمام ذمہ داریوں کا احترام بھی کرتی ہیں جو اس اعزاز کے ساتھ ان کے کندھوں پر آئیں ہیں مستقبل کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اسی طرح اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کرتی رہیں گی

    آخر میں ادکارہ نے اپنی حمایت کرنے والوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا

    واضح رہے کہ گذ شتہ سال یوم پاکستان کے موقع پر مہوش حیات کو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی وجہ سے پاکستان کی سول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا

  • ماہرہ خان کی ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست

    ماہرہ خان کی ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست

    اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کر دی

    باغی ٹی وی :اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کر دی
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں سمیت عوام میں آگاہی پھیلانے میں وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر پیغام دیتی نظر آ رہی ہیں

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے مالکان سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اگرآپ تعلیم یافتہ ہیں یا ایسے طاقت ورہیں کہ آپ بغیرکسی کام کے ایک ماہ گزارسکتے ہیں تو یہ لڑائی پھرکسی اورکے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے ہے
    https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1242508385062445061?s=19
    ماہرہ خان نے کہا اس صورتحال میں ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے جوایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انہیں آگاہی فراہم کریں انہیں اجرت کے ساتھ چھٹی دیں اوران کی زندگی آسان بنائیں

    اداکارہ نے اس سے قبل ایک ٹویٹ میں عالمی ادراہ صحت کے کورونا وائرس کی بتائی ہوئی حفاظتی تدابیر شئیر کیں اور ایک ویڈیومیں کہا تھا کہ ہاتھوں کوباقاعدگی سے دھوئیں اورافراتفری نہ پھیلائیں یہ وقت ایک ذمہ دارشہری بننے کا اورایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے انشااللہ ہم بہت جلد اس بحران سے باہرآئیں گے

  • کانز فلم فیسٹیول کی جگہ بے گھر افراد کے لئے عارضی مسکن میں تبدیل

    کانز فلم فیسٹیول کی جگہ بے گھر افراد کے لئے عارضی مسکن میں تبدیل

    دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا

    باغی ٹی وی : دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا تقریبا تین ہفتوں تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد رواں برس مئی میں 12 سے 23 مئی تک ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا

    کانز فلم فیسٹیول کو مؤخر کیے جانے کے بعد فلم انتظامیہ نے فیسٹیول کی جگہ ک انتظامیہ نے معروف فلم فیسٹیول کی جگہ کو عارضی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا ہے

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وہاں اب بے گھر افراد کے لیے عارضی رہائش گاہیں قائم کی گئی ہیں

    کانز فلم فیسٹیول انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فوری طور پر بے گھر افراد کے لیے عارضی ٹھکانے کے بندوبست کرنے سمیت ان کے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا گیا

    عہدیدار کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی جگہ بنائے گئے بے گھر افراد کے لیے عارضی مسکن میں ہر رات 50 سے 70 افراد آتے ہیں اور ہر ایک شخص کو الگ ٹینٹ یا الگ بسترا دیا جاتا ہے، ساتھ ہی انہیں مناسب خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

    فرانسیسی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 12 ہزار بے گھر افراد موجود ہیں جو وائرس کے پھیلنے کے ان دنوں میں سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔

    حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا ہے جب کہ وہاں بھی عوامی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور مذہبی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے

    حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات کے بعد فرانس کی کئی تنظیموں اور اداروں نے بے گھر افراد کو عارضی رہائش دینے کے اعلانات کیے جب کہ بے گھر افراد کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے بھی ایسے افراد کے عارضی مسکن کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

    اگرچہ کانز فلم فیسٹیول انتظامیہ نے بے گھر افراد کے لیے عارضی مسکن بناکر انہیں رہائش دینے سمیت انہیں کھانا بھی فراہم کرنا شروع کردیا ہے

    فرانس میں معروف افریقی گلوکار کی ہوئی کرونا وائرس سے موت

  • وہ 7 مصروفیات جن سے آپ بچوں کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کرسکتے ہیں

    وہ 7 مصروفیات جن سے آپ بچوں کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کرسکتے ہیں

    اس وقت ہم کورونا وائرس جیسے بڑے مسئلے سے دو چار ہیں حکومت پاکستان کا گھروں میں رہنے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے اور سوشل سرگرمیاں بالکل ختم کر دینے کا فیصلہ بالکل بجاہے بچوں کو سکولز وحیرہ سے چھٹیاں ہو چکی ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں نعرے لگا رہے ہیں کہ پڑھنا نہیں پڑے گا امتحان نہیں دینے پڑے لیکن والدین کے لئے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ بچوں کے ساتھ یہ وقت کیسے گزاریں یا کیسے مل کر رہ سکتے ہیں اس کے لئے FEEL EDUCATION کے ممبر (فاؤنڈیشن آف ایفیکٹیو ایجوکیشن اینڈ لرننگ) کے ممبر انجنئیر نوید قمر نے مندرجہ ذیل سات ٹپس بتائی ہیں جن پر عمل کر کے آپ بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزار سکتے ہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=k1a6Z33PWMs&feature=youtu.be
    1: یہ وقت آپ کے لئے بہت سنہری ہے کیونکہ اس میں آپ کو بچوں کے ساتھ مل کر بیٹھنے کھانے اور ان کے خیالات کو جاننے کا موقع مل سکے گا بچوں کے ساتھ مصروفیت کے باعث آنے والا فاصلہ کم کر نے کے لئے بھی یہ سنہری وقت ہے

    2: بچوں کی باتیب سنیں ان کے خیالات جانیں بجائے غصہ کرنے ڈانٹنے اور ان کی حوصلہ شکنی اور ٹوکنے کے ان کی باےوں کو غور سے سنیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں

    3: گھر میں بہت سارا میٹریلز ایسا ہوتا ہے جو خراب ہوتا ہے جیسے کمپیوٹر کی ڈسکس موبائل فون ٹیب گھڑی یا ایسا دوسرا بہت سا سامان جو قابل استعامل نہیں ہوتا وہ بچوں کو دیں وہ اسے کھولیں دیکھیں اور تجربے کریں اسے سمجھنے کی کوشش کریں اس طرح سے انہیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا

    4: بچوں کی انٹلکچوئل ضرورت کو پورا کرنے کے لئے نہ صرف ان سے سوالات کریں بلکہ ایسی گیمز کھیلیں جن سے بچوں کی ذہنی صلاحیت بڑھجاتی ہے یا ایک ذہنی چیلنج ہو جیسے شطرنج وغیرہ

    5:اپنے بچوں کو رات کو سونے سے پہلے کہانیاں سنائیں جو ہمیں ہمارے بڑے سنایا کرتے تھےان کہانیوں کے ذریعے بچوں میں دانائی دانشمندی پیدا کیا کرتے تھے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے بچوں کو اپنے بچپن کے واقعے اور کہانیاں سنائیں یا قرآن مجید سے انبیاء کرام کے واقعات شیخ سعدی کی کہانیاں یا استوریز بکس یا تاریخ کی کہانیاں سنائیں روا کی ایک کہانی ضرور بچوں کو سنانی چاہیئے

    : اگر بچے انٹر نیٹ پر بزی رہنا چاہتے ہیں بجائے روکنے کے ہم انہیں گائیڈ کریں کہ کونسی ویبسائٹ اور اچھے یوٹیوب چینلز ان کے لئے بہتر ہیں جیسے سائنس آرٹس اور کورسیرہ کے چینلز جوائن کر لیں یا اپنا یو ٹیوب چینل بنائیں اور اس میں اچھی اچھی ویڈیوز بنا کر لانچ کریں لیکن اس کا ٹائم محدود ہونا چاہیئے اپنے گھروں کی چھتوں دیوراوں پر پودے لگانے کی کوشش کریں کچن گارڈننگ کریں یہ بھی بہت ہی دلچسپ سرگرمی ہے

    7: بچوں سے گھر کے کام کروائیں کیونکہ اکثر بچوں کے کام خراب کرنے کے ڈر سے والدین بچوں کو کچن وغیرہ کے کاموں میں شامل نہیں کرتے جس سے بچے کاموں سے دور ہو جاتے ہیں اور انہیں کام کرنے کی عادت نہیں رہتی اس لئے بچوں کو گھر کے کاموں میں شریک کریں

    یہ تمام سرگرمیاں تعلیم کا حصہ ہیں بچے ان کے ساتھ زیادہ تعلیم یافتہ ہو جاتے ہیں آپ ان مصروفیات سے بچوں کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کرسکتے ہیں

    آج کل کے تیزی سے بدلتے حالات میں بچوں کی اچھی پرورش والدین کی اہم اور بڑی ذمہ داری

  • کورونا وائرس،قرنطینہ میں جانے کے بعد فنکاروں کی دلچسپ سرگرمیوں کی ویڈیوز وائرل

    کورونا وائرس،قرنطینہ میں جانے کے بعد فنکاروں کی دلچسپ سرگرمیوں کی ویڈیوز وائرل

    چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیواکورونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے فنکاروں نے احتیاطاً خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں میں بند رہنے کی تاکید کرتے نظر آرہے ہیں ساتھ ہی اس دوران فنکار سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پرشیئر کررہے ہیں

    باغی ٹی وی : خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے خود کو قرنطینہ کر لینے والے فنکار سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیوز شئیر کر ریے ہیں سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی ایک نہایت دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی بیٹی وسیم اکرم کے بالوں کی پونی بناکر ان کا ہیر اسٹائل بنارہی ہے اور وسیم اکرم بھی بڑے اچھے موڈ سے چشمہ لگائے اپنی بیٹی سے ہیراسٹائل بنوارہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-CzGO5F12-/?igshid=162jx29zyy6c
    اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی بھی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یاسر اپنی بیوی اقرا کی چوٹی بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ویڈیو میں اقرا عزیز کہہ رہی ہیں گھر میں بیٹھ کر ہم لوگ بوریت بھگانے کے لیے یہ کررہے ہیں اور یاسر حسین کہہ رہے ہیں بوریت کا یہ حال ہوگیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B-E0yTzFo2G/?igshid=9srufge0opk3
    مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر بھی اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ گھر میں وقت گزار رہی ہیں اور اس دوران دونوں میاں بیوی گھر کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں ویڈیو میں یاسر نواز کو گھر میں جھاڑو پونچھا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
    https://www.instagram.com/p/B-Gy4fRFE4G/?igshid=13uspigwib434
    میزبان و اداکارہ جویریہ سعود کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گھر میں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے لالا چیلنج کو پورا کررہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-G9VCLlIzU/?igshid=h7plyyncgcir

  • کورونا وائرس ،اس مشکل وقت میں ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ شوبز فنکار

    کورونا وائرس ،اس مشکل وقت میں ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ شوبز فنکار

    پاکستان کے شوبزفنکاروں نے مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک وڈیو بنائی جس میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک سنگین وائرس ہے جس کے باعث احتیاط کرنی چاہیئے

    باغی ٹی وی: پاکستان کے شوبزفنکاروں نے مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک وڈیو بنائی جس میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک سنگین وائرس ہے جس کے باعث احتیاط کرنی چاہیئے اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور پاکستان کے دوسرے فنکارعوام کو کورونا سے خود کی حفاظت کرنے اور گھروں میں رہنے کا پیغام دیتی نظر آرہے ہیں

    اس ویڈیو میں آمنہ شیخ، ماہرہ خان، حسن شہریار یاسین، احسن خان، عائشہ عمر، عدنان صدیقی، میشا شفیع، سرمد کھوسٹ ،عائشہ خان ، ثروت گیلانی ،فیصل کباڈیا ،میرا سیٹھی، شرمین عبید شامل ہیں
    https://www.instagram.com/tv/B-CzLJ0BUvO/?igshid=1lfuxlw8ke61i
    فنکاروں نے اس ویڈیومیں کہا کہ آپ سب کورونا کے بارے میں جان چکے ہیں پھرہم یہ و-ڈیو کیوں بنا رہے ہیں، اس لیے کہ اس کٹھن وقت میں سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو۔ کورونا وائرس صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ یہ فرد سے فرد تک پھیلنے والا وائرس ہے اس لئے ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کا عمل کچھ دن تک بالکل ختم یا پھر بہت کم کرنا ہوگا

    اداکاروں نے کہا سوشل ڈسٹینسگ کسے کہتے ہیں یہ وہ عمل ہے جس میں لوگوں کی بھیڑ سے سے تھوڑے ست فاصلے پر رہیں سب سے بڑھ کر ایک دوسرے سے میل ملاپ بہت رش والی جگہ پر جانا چاہے وہ اسکول، ریستوران، روڈ، خاندان کی دعوتوں سمیت کسی بھی قسم کے میل جول سے دوررہنا ہوگا اور یقین جانیئے یہ کورونا وائرس مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، اسلئے احتیاط کیجیئے

    شوبز ستاروں نے کہا کہ سماجی فاصلہ کس کر کرنا چاہئے ہم سب کع ایک دوسرے سے میل ملاپ ہم سب کو روکنا ہوگا جو تندرست ہیں وہ بھی لیکن خاص طورپروہ لوگ جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے یا جنہیں پہلے سے ہی کوئی بیماری لاحق ہے جیسے دل کی بیماری، پھیپڑوں کی بیماری یا جو ذیابطیس کے مرض کا شکار ہیں یا پھر تندرست اور صحتمند لوگ ہم سب کو خیال رکھنا ہو گا

    فنکاروں نے کہا کہ ہمیں یہ خیال رکھنا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے 6 فٹ یا 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں سوشل ڈسٹینسنگ کے علاوہ ہمیں از خود قرنطینہ ہونے سے متعلق بھی معلوم ہونا چاہیئے

    فنکاروں نے کہا کہ کورونا وائرس کے متعلق رونما ہونے والی علامات محسوس کریں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں کورونا کے خلاف یہ لڑائی اسی وقت جیتی جاسکتی ہے جب ہم صفائی کا خاص خیال رکھیں ہاتھوں کوکم از کم 20 سیکنڈ کے لیے دھوئیں، چھینکتے اور کھانستے ہوئے ٹشو پیپر کا استعمال کریں، اپنے ارد گرد کی جگہ کو صاف رکھیں اپنی ناک، آنکھیں اور منہ کو بلاوجہ چھونیں سے گریز کری

    شوبز ستاروں نے کہا کہ سب ایک ہوکراس وائرس کا مقابلہ کریں غیرضرروری باہر جانے سے پرہیز کریں، اس وقت ہم اپنا نہیں بلکہ سب کا سوچیں گے اور ایک ذمہ دار قوم کا ثبوت دیں گے

    ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے مختلف طریقے شئیر کر دیئے