Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کی اور کہا کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر میرے اللہ


    عائزہ خان نے مزید لکھا کہ احتیاط تو بے شک کرنی ہے پر دعا بھی کرنی ہے اپنے لیے سب کے لئے خود کوشش کریں وضو میں رہیں، اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین ہے اللہ پر ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی انشااللہ

    واضح رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس اب تک پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً 190 ممالک تک پھیل چکا ہے پاکستان میں بھی تیزی سے یہ خطرناک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اب تک مجموعی طور پر 1048کیسز سامنے آ چکے ہیں ان حالات کے پیش نظر حکمرانوں کے ساتھ پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی لوگوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں

  • لاک ڈاؤن میں عائزہ خان کی عوام سے پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھنے کی درخواست

    لاک ڈاؤن میں عائزہ خان کی عوام سے پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھنے کی درخواست

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں اداکارہ نے انسٹا گرام پر لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ لاک ڈاؤن میں سب کے فریزر اور کچن ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں حالات چاہے جیسے بھی ہوں پر بھوک تو لگے گی ہی اور صرف خوراک ہی ان دنوں میں ہمارے لئے انٹر ٹینمنٹ ہے جیسے ہمیں بھوک لگتی ہے ویسے ہی پرندوں اور جانوروں کو بھی بھوک لگتی ہے
    https://www.instagram.com/p/B-IkX_MBhkB/?igshid=4d2wlnbpuopv
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں

    عائزہ خان نے لکھا کہ یہ پرندے نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے پر ان کی دعا بھی اللہ سنتا ہے انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ارد گرد سب کا خیال رکھیں

  • جواد احمد کا کورونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین

    جواد احمد کا کورونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین

    پاکستانی معوف گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے

    باغی ٹی وی :پاکستانی معوف گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے پاکستانی گلوکار جواد احمد نے سماجی رباطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گیت کی ویڈیو شئیر کی جس میں گلوکار نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لاٗئن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تم مسیحا ہو اس قوم کے ہمیں تم سے پیار ہے گیت گایا ہے

    پوسٹ کے کیپشن میں.جواد احمد نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام


    جواد احمد نے لکھا کہ جمعہ والے دن اپنے گھروں پر سفید جھنڈے لہرا کر ان بہادر سپاہیوں کی اس بہادری پر خراج تحسین پیش کریں

    گلوکار نے کہا کہ آپ قوم کے محافظ ہو ہم آپ سے محبت کرتے ہیں

    یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1048 ہو گئی ہے

  • بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پوزیٹیو آگیا

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پوزیٹیو آگیا

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر سے پوزیٹیو آگیا

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکار ہ کنیکا کپور گذشتہ دنوں امریکا سے بھارت واپس آئی تھیں جہاں اُنہو ں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا اور اُن کے ٹیسٹ کے نتائج پوزیٹیو آئے تھے کنیکا کپور نے کورونا ہونے کے باوجود بھی لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹیوں میں شرکت کی تھی

    جب بھارتی پولیس کو یہ معلوم ہوا تو اُنہوں نے گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا اب بھارتی پولیس اُن لوگوں کو تلاش کر رہی ہے جن سے کنیکا کپور نے پارٹیوں میں ملاقات کی تھی

    یاد رہے کہ کنیکا کپور نے اپنے اِس مرض کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا۔ اُنہوں نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی تھیں بھارتی گلوکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ مجھے نزلہ زکام ہوا تھا جس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کیا اور میرے اس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ اب میں اور میرے تمام گھر والے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا تھا مہربانی کرکے آپ لوگ بھی تنہائی اختیار کریں اور اپنا خیال رکھیں

  • ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    جیمز بانڈ کی فلم سیریز کوانٹم آف سولس کی ہیروئن اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی :جیمز بانڈ کی فلم سیریز کوانٹم آف سولس کی ہیروئن اولگا کریلنکو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی گذشتہ ہفتے اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا جس کی تصدیق اداکارہ نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر کی تھی

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہوں نے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو اپنے گھر تک محدود کردیا ہے

    40 سالہ اداکارہ نے لکھا گذشتہ چار ہفتوں سے ان کی طبیعت ناساز ہے انہیں بخار اور ہمیشہ تھکن محسوس ہوتی ہے اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور خود کا خیال رکھیں

    اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کر کے مداحوں کو بتایا ہے کہا انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے اور ٹھیک ہیں


    اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں انن کا پچھلا ایک ہفتہ بہت بُرا گُزرا انہوں نے پورا ہفتہ زیادہ بیڈ پر تیز بخار اور شدید سر درد کے ساتھ سو تے ہوئے گزارا اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں بخار اتر گیا ہے بس ہلکی سے کھانسی ہے اور بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرہی رہی ہوں


    انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ بیتر محسوس کر رہی ہیں اور اب اپنے بیٹے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی ہیں

  • ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر کا کورونا سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر کا کورونا سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر نے کورونا کے علاج سے متعلق انکشاف کیا انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کا علاج چھ ماہ پہلے ہی ہومیو پیتھک میں آچکا ہوا ہے

    باغی ٹی وی:ممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر نے کورونا کے علاج سے متعلق انکشاف کیا انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کا علاج چھ ماہ پہلے ہی ہومیو پیتھک میں آچکا ہوا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو پیغام میں علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ ان کا ہومیو پیتھک کے ایک سنئیرڈاکٹر سے رابطہ ہوا اس نے کہا کہ کورونا جیسے خطرناک وبائی مرض کا علاج چھ مہینے پہلے ہومیو پیتھک میں آ چکا ہوا ہے


    علامہ ہشام نے کہا کہ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ یہ جان بوجھ کر ہماری اس تحقیق کو پروموٹ نہیں کر رہے اور بھی کئی دوائیاں اس کے بارے میں آ چکی ہیں

    علامہ ہشام الہی کے مطابق کورونا ایک وہ مرض ہے جسے ڈبل نمونیہ کہتے ہیں یہ مرض پروٹین وٹامن سی کھانے سے 90 فیصد ٹھیک ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جو حالیہ معملات چل رہے ہیں ان میں بعض عقلوں کا بھی کردار ہے

    انہوں نے کہا کہ کم از کم انسانی رویوں کے اوپر ہی ضرور اس بارے میں توجہ فرمائیں

    واضح رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 1،014 ہو چکی ہے جبکہ اموات 8 اور 21 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

  • ہم سب مل کر ہی کورونا جیسے وبائی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں سجل علی

    ہم سب مل کر ہی کورونا جیسے وبائی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں سجل علی

    حال ہی میں معروف اداکار احد رضا میر سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے کورونا وائرس کے خوف سے قرنطینہ اختیارکرنے کے دوران کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا

    باغی ٹی وی :اداکارہ سجل علی نے کورونا وائرس کے خوف سے قرنطینہ اختیارکرنے کے دوران کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا نوبیاہتا اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر کچن میں کام کرنے کے دوارن لی گئی تصاویر اور مختصر ویڈیو کلپس شیئر کیں

    ویڈیو میں اداکارہ کو بھنڈی پکا تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے شوہر احد رضا میر کو ٹیگ کیا کہ کھانا تیار ہے
    https://www.instagram.com/p/B-CfbCHB0R9/?igshid=ppujbc3i5ii1
    اس سے قبل ، جوڑے نے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کےلئے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی تصویر شئیر کی جس میں احد رضا اور سجل علی نے ماسک پہن رکھے ہیں

    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا یہ سب ہمارے ہاتھ میں ہے یہ ایک خوفناک وقت ہوسکتا ہے لیکن یاد رکھیں ہم سب مل کر اس سے نمٹ سکتے ہیں اس کا حل آسان ہے

    گھر رہیں
    اپنے ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک دھوئیں !

    زیادہ سے زیادہ دوسروں سے اپنا فاصلہ رکھیں صحیح اقدامات کرنے میں ہماری حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے لوگوں کو اس مرض کو سنجیدگی سے لینے کی درخواست کی

    میں جانتی ہوں کہ ہم یقین کر سکتے ہیں کہ ہم مل کر ہی اس وبائی مرض کو شکست دے سکتے ہیں

    واضح رہے کہ سجل اور احد رضا میر نے 14 مارچ کو ابوظہبی میں شادی کی تھی

  • معروف مذہبی سکالر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانے لگے

    معروف مذہبی سکالر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانے لگے

    عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانے لگے پاکستان کے معروف مذہبی سکالرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کے غریبوں کو دئیے گئے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑانا شروع کردیا

    باغی ٹی وی : معروف مذہبی سکالرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کے غریبوں کو دئیے گئے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑانا شروع کردیا حرا اور مانی سے ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ میں ابھی ابھی راشن تقسیم کرکے آیا ہوں

    مذہبی سکالر نے مزاحیہ انداز میں کہا وزیراعظم عمران خان نے 3000 روپے دئیے ہیں ماشاء اللہ اتنی زیادہ رقم دی ہے کہ آپ اس سے اپنے بچوں کی کفالت کرسکتے ہیں اوروں کی مدد کرسکتے ہیں اگر آپ چاہیں تو 3000 روپے میں دوسرے گھروں میں راشن ڈلوا سکتے ہیں

    عامر لیاقت مذاق اڑاتے ہوئے مزید کہا کہ اتنے زیادہ پیسے دئیے ہیں وزیراعظم نے انہیں سنبھال کررکھیں اس میں بہت برکت ہوگی کئی بچیوں کا جہیز بن جائے گا اسکو سنبھال کر خرچ کریں

    عامر لیاقت اور انکی اہلیہ وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑاکر خود بھی ہنستے رہے اور حرا اور مانی بھی قہقہے لگاتے اور انجوائے کرتے رہے

    واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مزدور طبقہ لوگوں کو 3000 روپے فی کس دئیے جائیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی شرح سود میں 2 فیصد کمی اور 300 سے کم یونٹ خرچ کرنیوالوں کو 3 قسطوں میں بل ادا کرنے کی سہولت دی گئی تھی

    علاوہ ازیں 100 ارب روپے ایکسپورٹرز کو ٹیکس ریفنڈ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا اور سمال میڈیم انڈسٹری اور زراعت کے لئے بھی 100 ارب روپے رکھے گئے

  • کورونا وائرس، صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار

    کورونا وائرس، صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار

    کورونا وائرس کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور ٹی وی کے معروف اداکار زاہد احمد کی فلم کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہو گئی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور ٹی وی کے معروف اداکارزاہد احمد کی فلم گھبرانا نہیں ہے کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہو گئی فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کردار میں نظر آئیں گے

    اس فلم میں صبا قمر کے ساتھ سید جبران، زاہد احمد، نیئر اعجاز، سہیل احمد اور افضل خان کام کررہے ہیں جبکہ حسن ضیا اور جمیل بیگ اس فلم کو پروڈیوسر کررہے ہیں

    زاہد احمد مذکورہ فلم سے سلور سکرین پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں یعنی فلم گھبرانا نہیں ہے ان کے کیریئر کی پہلی فلم ہوگی

    واضح رہے کہ گھبرانا نہیں ہے پہلا پروجیکٹ نہیں جس میں صبا قمر اور زاہد احمد اکٹھے کام کررہے ہوں یہ دونوں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں

  • اگر وقت پہلے جیسا نہیں رہا تو انشاءاللہ ایسا بھی نہیں رہے گا مایا علی

    اگر وقت پہلے جیسا نہیں رہا تو انشاءاللہ ایسا بھی نہیں رہے گا مایا علی

    ملک بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وبا کی وجہ سے مساجد اور دیگر مذہبی مقامات بند ہیں اس بارے میں معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ اُن کو یقین ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد تمام مسلمان ایک ساتھ اکٹھے ہوکر دوبارہ مسجد میں نماز پڑھیں گے

    باغی ٹی وی: ملک بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وبا کی وجہ سے مساجد اور دیگر مذہبی مقامات بند ہیں اس بارے میں معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ اُن کو یقین ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد تمام مسلمان ایک ساتھ اکٹھے ہوکر دوبارہ مسجد میں نماز پڑھیں گے گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی مایا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اداکارہ اسلا م آباد کی فیصل مسجد میں موجود ہیں

    مایا علی نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر کچھ دن پہلے کی ہے جب سب مسلمان ایک ساتھ مسجد میں نماز پڑھتے تھے
    https://www.instagram.com/p/B-FDrCdHF9k/?igshid=1mmhqcihbkcnj
    اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشااللہ یہ دن بہت جلد واپس آجائیں گے کہ جب تمام مسلمان اکٹھے ہوکر نماز پڑھیں گے

    مایا علی نے لکھا کہ اللہ سے اُمید رکھیں اور گھبرائیں نہیں وقت اگر پہلے جیسا نہیں رہا تو انشااللہ وقت ایسا بھی نہیں رہے گا

    مایا علی نے لکھا کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہمیں بحیثیت قوم ایک بننا ہے اور حکومت کے قائم کردہ احکامات پر عمل کرنا ہے

    مایا علی نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی اپنی صحت کی خاطر اور دوسروں کی زندگیوں کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرحکومت پاکستان نے ملک بھر کی مساجد میں اکٹھے ہو کر نماز ادا کرنے پر اور دیگر مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی لگا دی ہے