Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورونا وائرس کے باعث کانز فلم فیسٹیول کا میلہ ملتوی

    کورونا وائرس کے باعث کانز فلم فیسٹیول کا میلہ ملتوی

    دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا

    باغی ٹی وی : دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا تقریبا 3 ہفتوں تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے شوبز و فیشن کی دنیا کی شخصیات شرکت کرتی ہیں جب کہ اس میں فلموں کی نمائش سمیت متعدد کیٹیگری کے ایوارڈز بھی دیئے جاتے ہیں

    کانز فلم فیسٹیول کا میلہ 15 دن سے زیادہ دن تک جاری رہتا ہے اور یہ میلہ ہر سال موسم بہار میں یورپی ملک فرانس کے شہر کانز میں سجتا ہے جہاں پر دنیا بھر کے ستارے 2 سے تین ہفتوں کے لیے جمع ہوتے ہیں

    رواں سال بھی کانز فلم فیسٹیول کا میلہ آئندہ ماہ 12 سے 23 مئی تک سجنا تھا تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا

    برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئندہ ماہ مئی میں کانز فلم فیسٹیول کورونا وائرس کی وجہ نہیں ہوگا

    انتطامیہ نے بتایا کہ کانز فلم فیسٹیول اب جون کے آخر یا پھر جولائی کے آغاز یا وسط میں ہوگا تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

    واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ ملک بھر میں لاک ڈاون بھی نافذ ہے

  • کورونا وائرس، بلال اشرف کی پروڈیو سرز اور ڈائریکٹرز سے فلموں ڈراموں کی شوٹنگنز روکنے کی درخواست

    کورونا وائرس، بلال اشرف کی پروڈیو سرز اور ڈائریکٹرز سے فلموں ڈراموں کی شوٹنگنز روکنے کی درخواست

    پاکستان میں کورونا وائرسز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظراداکار بلال اشرف نے تمام پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ فی الحال روک دیں

    باغی ٹی وی : سما جی رباطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار بلال اشرف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تمام ہدیتکاروں اور پروڈیوسرز سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ فی الحال روک دیں اگر آپ کورونا سے متاثر نہیں ہوئے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں آپ پر کورونا کا حملہ نہیں ہوسکتا


    اس سے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جسمیں وہ خود کورونا سے بچاؤ کیلئے ماکس پہنے نظر آرہے تھے انہوں نے لوگوں سے بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کو آسان نہ لیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اللہ ہمیں اور ہمارے اہل خانہ کی حفاظت فرمائے
    https://www.instagram.com/p/B93j_NvlD9p/?igshid=o6c7nqc7lylx
    ایک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کورونا وائرس پر مبنی معلوماتی ویڈیو کہ کرونا وائرس کیا ہے اس کی علامت کیا ہیں بھی شئیر کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا یہ ایک معلوماتی ویڈیو ہے مہربانی کر کے اسے ضرور دیکھیں شکریہ
    https://www.instagram.com/tv/B94O9YeFxUV/?igshid=1ubakenevtjl4
    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں پاکستان میں بھی تیزی سے اس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں

  • مایا علی نے کورونا وائرس سے حفاظت کے پیش نظر گھر کی صفائی شروع کر دی

    مایا علی نے کورونا وائرس سے حفاظت کے پیش نظر گھر کی صفائی شروع کر دی

    پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس سےبچاؤ کے پیش نظر اپنے گھر کی صفائی شروع کردی

    باغی ٹی وی :پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس سےبچاؤ کے پیش نظر اپنے گھر کی صفائی شروع کردی گذشتہ روز معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر اپنے گھر کی صفائی کرتی نظر آرہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B96zzCunhEI/
    مایا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ اپنے گھر کے دروازے سوئچ بورڈ اور کھڑکیاں دروازے کے نوزلز وغیرہ صاف کر تی نظر آرہی ہیں

    اداکارہ نے اپنی شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آئیے ہم اپنے گھر سے شروع کرتے ہیں، دروازے کے نوزلز، سوئچ بورڈز اور ایسی چیزوں کو صاف کرتے ہیں جن کو ہم روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ ہاتھ لگاتے ہیں

    اُنہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوئیں

    مایا علی نے تین ہیش ٹیگ واش یور ہینڈز ، ٹیک کئیر آف یور سیلف ، اور یُوز ہینڈ سینیٹائزر استعمال کئے

    اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ حکومت ان حالات میں یومیہ اجرت لینے والوں کے بارے میں سوچے

  • بھارتی گلوکارہ کنیکا کپورپر کورونا وائرس کی تصدیق کے متعلق چھپانے کا مقدمہ درج

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپورپر کورونا وائرس کی تصدیق کے متعلق چھپانے کا مقدمہ درج

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپورپرکورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق چھپانے اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوگارہ گلوکارہ کنیکا کپورنےاپنے کورونا وائرس کے شکارہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر خود کی تھی اب ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ان پر اس بیماری کے شکار ہونے کے بعدغفلت برتنے خطرناک بیماری چھپانے اورعوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنیکا کپور11 مارچ کوممبئی سے لکھنؤ پہنچیں جہاں وہ اس سے ایک روز قبل ہی لندن سے بھارت پہنچی تھیں تاہم اس کے بعد گلوکارہ نے متعدد لوگوں سے ملاقاتوں سمیت کئی تقریبات میں بھی شرکت کی جب کہ گلوکارہ کویہ علم تھا کہ لندن سے واپسی پرانہیں قرنطینہ میں رہنا تھا

    پولیس نے کنیکا کپورکے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف ان الزامات کے تحت مزید دو مقدمے بھی درج کر لیے گئے ہیں

    گلوکارہ نے اپنی انسٹا گرام پر سٹوری شئیر کی جس میں کنیکا کپور اس بے احتیاطی اور غفلت پر بھارتی معروف صحافی برکھا دت نے ٹویٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس پر گلوکارہ کے بھائی نے برکھا دت کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے آپ غلط خبریں پھیلانا بند کریں اور ہیش ٹیگ میڈ اپ سٹوریز کا استعمال کیا
    https://www.instagram.com/p/B98tXqnFqE2/?igshid=gmdekp7v9mh
    واضح رپے کہ گلوکارہ کنیکا کپورنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ ان کا لکھنو میں کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے گلوکارہ نے مزید بتایا تھاکہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر والوں کے ساتھ مکمل طورپرقرنطینہ کرلیا تھا

    بے بی ڈول سنگر کنیکا کپور بھی کرونا وائرس کی شکار

  • کرونا وائرس، فخر عالم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملک میں لاک ڈاؤن کی درخواست کر دی

    کرونا وائرس، فخر عالم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملک میں لاک ڈاؤن کی درخواست کر دی

    کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے باعث پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فخر عالم نے بھی ایک ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی درخواست کردی

    با غی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اس سے قبل کہ دیر ہوجائے میری درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن کریں

    اپنی ویڈیو میں فخر عالم کا کہنا تھا کہ عمران بھائی ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کے دل میں انسانیت کے لیے انسانوں کے لیے غریبوں کے لیے پاکستانیوں کے لیے کیا جگہ ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں آپ ایک نیک انسان ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس وقت آپ کی قیادت کو سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے


    تاہم میری آپ سے ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے گذارش ہے میں غلط بھی ہوسکتا ہوں لیکن ایک طرف سرکار یہ کہہ رہی ہے کہ لوگ گھر پر رہیں دفاتر نہ جائیں باہر نہ نکلیں سماجی تنہائی اختیار کریں اس کے نتیجے میں جو غریب طبقہ ہے وہ ویسے ہی متاثر ہورہا ہے عمران بھائی پہے ہی غریب آدمی جو باہر نکلتا ہے کہ روزگار ملے اُس کو اس وقت کُچھ نہی‌ مل رہا کیونکہ لوگ نہ دفتروں کو جا رہے ہیں کاروبار بند ہو رہے ہیں

    فخر عالم نے کہا بجائے آدھی پالیسی بنانے کہ غریب طبقہ روزی کمانے کے لیے باہر نکل سکتا ہے وہ اپنے کھانے پینے کے لئے روزی روٹی کے لئے باہر آتا رہے لیکن باقی لوگ نہیں نکل سکتے ہیں عمران خان میری آپ سے گذارش ہے کہ آدھی آدھی پالیسی رکھنے کے بجائے ایک پالیسی بنائیے

    فخر عالم نے کہا کہ جیسے آپ نے ہوم لیس شیلٹرز بھی بنائے تھے پاکستان کی میں وہ ایک بڑا زبردست انتظام تھا آپ کی طرف سے تو اسی طرح کے راشن ڈپوز بنا دیں مختلف پوائنٹس کے اندر شہروں میں خاص طور پر جہاں غریب طبقہ رہتا ہو

    کرونا وائرس، علی ظفر کا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار


    اور دو ہفتوں کیلئے کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کردیں تاکہ ہم اس پروسیس کو روک سکیں تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا میزبان و اداکار نے کہا عمران بھائی اس وقت آپ جو بھی فیصلہ لیں گےوہ حتمی ہوگا اسمیں سے کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہو سکتا جس کو آپ وپس جا کر کہیں کہ آپ اسے چینج کرنا چاہتے ہیں یا اس ٹائم پر یہ نہیں کیا جاسکتا کہ غلط فیصلہ لے لیا اور اس کو بعد میں ٹھیک کریں اس لیے عمران بھائی جو بھی فیصلہ لیں سوچ سمجھ کر لیں

    فخر عالم نے کہا کہ ہم دو ہفتوں کا لاک ڈاون کر کے اس کو سمیٹیں گے ہم راشن کا بندو بست کرنے کی کوشش کریں گے اور عمران خان آپ پاکستانیوں سے اپیل کریں کہ یہ راشن ڈپو ہے ہم چاہتیں ہیں کہ آپ اس میں راشن ڈال سکیں ضرورت مندوں کے لئے کو دے سکیں

    معروف اداکار و میزبان نے کہا کہ سرکاری کارکنان کو دستانے اور ماسک فراہم کیے جائیں جو راشن کو ڈونرز سے لے کر ضرورت مندوں کے گھروں تک منتقل کریں ساتھ ساتھ اسکولز کی فیس جو والدین کو اس وقت ادا کرنی پڑ رہی ہے وہ معاف کی جائے کیوں کہ اس وقت نہ وہ کام پر جارہے ہیں اور نہ گھروں سے نکل رہے ہیں نہ دفاتر میں جا رہے ہیں کاروبار بند ہو گئے ہیں نوکریاں نہیں ہیں بچوب کی سکول فیس اور یوٹیلٹی بلز معاف کرے تاکہ کسی کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو یہ پریشر اور پریشانی لوگوں کے دماغ سے ہٹے

    انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ہم پاکستانی اتنے آران سے بات نہیں مانتے آپ ہمیں بولیں گے گھر پر رہیں ہم لوگ پکنکوں پر نکل جائیں گے کیونکہ چھٹی ہو گئی ہے اس لیے ملک میں کرفیو لگائیں اگر غلط ہو یہ فیصلہ تو ہم اس سے واپس آ سکتے ہیں لیکن اگر اس سے جانی نقصان ہو تو اُدھر سے واپس آنا ہمارے لئیے مشکل ناممکن ہو جائے گا لہذا میری عمران خان آپ سے درخواست ہےکہ میں جانتا ہوں آپ نے اوور سیز پاکستانیوں کو بہت عزت دی ہے آپ یقین کرتے ہیں کہ اوور سیز پاکستانی کنسرن شو کرتے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں تو سر ملک کو لاک ڈاؤن کی طرف لے کر جائیے

    انہوں نے کہا میں جانتا ہوں یہ بہت مشکل فیصلہ ہے آپ کیلئے میں جانتا ہوں آپ اس وقت معاشرتی بدامنی کی وجہ سے پریشان ہوں گے لیکن ہم اس سے کہیں زیادہ خراب صورتحال میں مبتلا ہوسکتے ہیں

    حنا بٹ نے پاکستان میں کورونا پھیلنے کی وجہ زلفی بخاری و دیگر وزرا کو قرار دیا


    واضح رہے دنیا بھر میں پھیلنے والا کورونا وائرس اب پاکستان میں بھی کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے بڑھ گئی ہے

  • معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کی اہم کردار اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں

    معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کی اہم کردار اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں

    معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز میں اہم کردار نبھانے والی 46 سالہ برطانوی اداکارہ اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں

    باغی ٹی وی :معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز میں اہم کردار نبھانے والی 46 سالہ برطانوی اداکارہ اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں اداکارہ نے اس خبر کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا
    https://www.instagram.com/p/B93YWpNpELG/?igshid=1vzaafblbninh
    اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دوستوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ افسوس اس وبائی بیماری کے باعث دنیا میں ہمارے اور دوسرے لوگوں کے شوز متاثر ہوئے ہیں انہوں نے لکھا وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں جبکہ لکھا کہ آپ سب لوگ اپنی صحت کا خیال رکھیں

    انہوں نے لکھا کہ ہم جلد اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے امید ہے حکومت اور آپ سب لوگ ہماری مدد کریں گے

    برطانوی ادکارہ نے لکھا کہ میں اس بیماری کے باعث اپنے بستر پر لیٹی ہوں اور یہ کوئی اچھا احساس نہیں ہے

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ سب لوگ محفوظ اور صحت مند رہیں اور اپنے ساتھ لوگوں کا بھی خیال رکھیں

    واضح رہے اس سے پہلے اداکار ادریس البا اور گیم آف تھرونز کے ایک اور اداکار کرسٹوفر ہیوج نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ وہ کورونا کا شکار بن گئے ہیں

  • ارمینہ خان پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث برطانیہ چلی گئیں

    ارمینہ خان پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث برطانیہ چلی گئیں

    پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان پروجیکٹ ادھورے چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئی ہیں

    باغی ٹی وی وطن واپسی سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے طویل نوٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں ایک ڈرامے کیلئے پاکستان آئی تھی اور ہماری ٹیم نے چند دن کام بھی کیا لیکن اب کورونا کی وجہ سے میں واپس جارہی ہوں کیونکہ انسانی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے
    https://www.instagram.com/p/B98c6JZDpKD/?igshid=1r6ztltohlilu
    اداکارہ نے نوٹ میں مزید لکھا کہ ہمیں شوٹ ملتوی کردینا چاہئیں

    ارمینہ خان نے مزید کہا کہ جو لوگ ریکارڈنگ اور شوٹنگ کررہے ہیں انہیں کام روک دینا چاہیئے تاکہ کسی کو بھی وائرس سے نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کووڈ 19 میں کی گئی ایمرجنسی کا مطلب ہے خود کو مکمل لپیٹ لو

    ارمینہ خان نے لکھا کہ اللہ نے چاہا تو جب حالات بہتر ہو جائیں گے تو دوبارہ واپس آ کر کام ختم کر لیں گے انہوں نے لکھا میں خود کو قرنطینہ کر رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب بھی صحت مند رہیں

    انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے اپنے سوشل میڈیا پر آپ لوگوں سے رابطے میں رہوں گی انہوں نے لوگوں سے کہا مہربانی کر کے آپ اپنا اور اپنے خاندان کی صحت کا خیال رکھیں

  • ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے مختلف طریقے شئیر کر دیئے

    ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے مختلف طریقے شئیر کر دیئے

    پاکستان کی معروف شخصیات خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کرتی نظر آ رہی ہیں اور خطرناک وائرس سے بچاؤ کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات دے رہی ہیں جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عالمی ادارہ صحت کی بتائے ہوئے 7 طریقے شیئر کردیئے

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی بتائے ہوئے 7 طریقے شیئر کردیئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتائی گئیں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صورتحال یہ ہے کہ اب کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مکمل آگاہی اور احتیاط کرکے ہی ہم اس وائرس سے مقابلہ کر سکتے ہیں


    اداکارہ نے لکھا اگر ہم سمجھداری سے اپنا کردار ادا کریں تو انشاءاللہ جلد ہی یہ وائرس ختم ہوجائے گا

    ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کی گئیں احتیاطی تدابیرمندرجہ ذیل ہیں

    1: اپنے ہاتھ زیادہ سے زیادہ اور بار بار دھوئیں

    2: آنکھوں ، ناک اور چہرے کے مختلف اعضاء کو چُھونے سے گریز کریں

    3:کھانستے وقت آس پاس کا خیال کریں اور رومال یا ٹشو کے استعمال کو یقینی بنائیں

    4: لوگوں کے بڑے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور نزلہ زکام کے شکار افراد سے دور رہیں

    5: طبعیت میں خرابی کی صورت میں گھر میں رہنے کو ترجیح دیں

    6:اگر آپ کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں

    7:باخبر ذرائع کی معلومات پر یقین کریں

  • کرونا وائرس، علی ظفر کا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار

    کرونا وائرس، علی ظفر کا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار

    پاکستان کے معورف گلوکار و اداکار علی ظفر کا وزیر اعلی پنجاب پر برہمی کا اظہارکیا ہے علی ظفر حکومت کے خود ہی نافذ کئے گئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر برہم ہوئے اور سوشل میڈیا پر اس کااظہار بھی کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بزدار سمیت گورنر پنجاب چوہدرہ محمد سرور کی عوامی اجتماع میں پیش ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پوری دنیا میں معاشرتی تنہائی اختیار کرنے پر زور دیا جارہا ہے پنجاب میں عوامی اجتماع کو دیکھ کر حیران ہوں


    علی ظفر نے عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگے بڑھ کر عوام کی قیادت کرنی چاہیئے

    انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماع سے اندازہ ہورہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کی سنگینی سے عوام اب تک بے خبر ہے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں چار روز قبل دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جسکے تحت 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی تھی

  • حق بادشاہ سرکار نےکورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا

    حق بادشاہ سرکار نےکورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا

    حق بادشاہ سرکار نے کورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا

    باغی‌ ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں دریافت ہو سکی لیکن عالمی ادارہ صحت کی طرف لوگوں کو اس سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدبیر سے اپنانے کے لئے کہا جا رہا ہے جس میں بار بار کسی اچھے سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا خود کو صاف رکھنا اور سماجی و معاشرتی سرگرمیوں سے دوری اختیار رکھنا وغیر ہ شامل ہے

    علاوہ ازیں جہاں سوشل میڈیو پر اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے دیسی علاج اور چند روحانی علاج اور قرآنی آ یات بھی بتائی جا رہی ہیں وہیں حق باسشاہ سرکار نے کورونا وائرس کا آن لائن علاج شروع کر دیا ہے


    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسمیں حق بادشاہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ابھی انشا ء اللہ کورونا وائرس کا پہلا دم ہو رہا ہے آپ سب پہلے دم کے لئے تیار ہو جائیں تاکہ پہلا خصوصی دم ہو جائے اس کے لئے سب اپنے اپنے سروں پر ہاتھ رکھ لیں تا کہ خصوصی دم میں شامل ہو جائیں ویڈیو میں انہیں منہ میں کچھ بڑ بڑا کر دم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے