Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تقریبات منعقد کرنے اور غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے والے لوگوں پر احمد علی بٹ کی شدید تنقید

    تقریبات منعقد کرنے اور غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے والے لوگوں پر احمد علی بٹ کی شدید تنقید

    خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت پاکستان نے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے کو منع کیا تھا لیکن کچھ افراد جو اب بھی کورونا کو سنجدیگی سے نہیں لے رہے ابھی بھی غیر ضروری گھروں سے باہر بھی جارہے ہیں اور تقریبات بھی منعقد کررہے ہیں ان کے لیے اداکار احمد علی بٹ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    باغی ٹی وی : اداکار احمد علی بٹ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ابھی بھی غیر ضروری گھروں سے باہر بھی جارہے ہیں اور تقریبات بھی منعقد کررہے ہیں سوشل میڈیا ویب انسٹاگرام پرشئیر کی گئی اپنی ویڈیو میں احمد علی اکبر نے کہا کہ ہم نے 6 روز سے خود کو گھر میں بند کیا ہوا ہے اور قرنطینہ میں ہیں لیکن ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو باہر جارہے ہیں شادیوں میں شرکت کررہے ہیں اور خود کو بہت ہوشیار سمجھ رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B99OLTYjC7X/?igshid=8h2v5wa68bvd
    انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کیوجہ سے ہم سب متاثر ہورہے ہیں اس لیے برائے مہربانی خود کو الگ تھلگ رکھیں اور کوشش کریں کہ گھر میں بیٹھ کر کچھ نہیں تو نماز ہی پڑھ لیں آپ کو مدد ملے گی

    اداکار نے اپنی ویڈیو میں ایسے افراد کو گھر بیٹھ کر کیا کرنا چاہیے اسپر بھی مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا انہوں نے محفوظ رہنے اور ہاتھ دھوتے رہنے کا پیغام بھی دیا

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان میں ہھیلنے والا کورونا وائرس پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیل چکاہے اس وقت وائرس سے سب سے زیادہ متاثر یورپ، امریکا اور ایران ہیں جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے

    منشا پاشا کا ملک کی حالیہ صورتحال میں تقریبات کے انعقاد پر برہمی کا اظہار

  • پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلموں کی سب سے پہلے مجھے آفر ہوتی ہے ایمان علی

    پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلموں کی سب سے پہلے مجھے آفر ہوتی ہے ایمان علی

    معروف اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے لئے ماہرہ سے پہلے انہیں آفر ہو ئی تھی

    باغی ٹی وی : ایمان علی کو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم آفر ہوچکی ہے اور وہ فلم رئیس تھی جسمیں بعد ازاں اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا

    یہ انکشاف ایمان علی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا جب شو کی میزبان عفت عمر نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا

    عفت عمر کے اس سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کردار آفر کر رہے ہیں اس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے اسکرپٹ بھیج دیں لیکن شاید ان کو میرا اسکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا

    اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہوگئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع گنوا دیا

    ایمان علی نے کہا کہ اسکرپٹ مانگنا ان کا حق ہے میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں بھی اگر آپ کسی پروجیکٹ کے آفر ہونے کے بعد اسکرپٹ مانگیں تو لوگ بُرا ماننا شروع ہوجاتے ہیں

    ایمان علی نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلمیں انہیں سب سے پہلے آفر کی جاتی ہیں تاہم وہ صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتی ہیں جن کا اسکرپٹ انہیں پسند آئے

    اداکارہ نے کہا کہ میں ان اسکرپٹس پر کام کرتی ہوں جو مجھے پسند آئیں اگر مجھے کہانی پسند نہیں آتی اور میں پھر بھی کام کروں تو وہ ملازمت لگتی جیسے کہ غلامی

    ایمان علی نے کہا کہ ان کی قسمت میں جو ہوگا اللہ انہیں ہی دے گا پھر چاہے وہ با لی وڈ میں کام کریں یا پاکستانی سینما انڈسٹری کا حصہ رہیں

    انٹرویو کے دوران ایک گیم میں عفت عمر نے ایمان علی سے کچھ نامور شخصیات کے حوالے سے پوچھا کہ اگر وہ اپنے کیریئر کے علاوہ کچھ اور ہوتے تو وہ کیا ہوتے؟

    اس پر ایمان علی نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ ہمایوں سعید دودھ بیچنے والے ہوتے، فواد خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ ناکام اسٹینڈ اپ کامیڈین ہوتے جبکہ ماہرہ خان کو ڈی جے ہی رہنا چاہیے تھا

    ایمان علی نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے بیمار بھی تھیں جبکہ اس دوران ان کے بولنے کے انداز کو بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا

    اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کچھ لوگوں کے کمنٹس پڑھے جن میں ان کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ وہ ایسے بات کررہی ہیں جیسے نشہ کرکے آئی ہوں

    اداکارہ نے کہا کہ ایسے لوگ خدا کا خوف نہیں کرتے وہ لوگ کتے کی موت مریں گے

    ایمان علی نے انٹرویو کے دوران اپنے والد عابد علی کے انتقال پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ آج تک بےحد افسردہ ہیں اور شاید یہ غم کبھی نہیں بھول سکیں گی

    فیمنزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ عورت کا مرد بننا فیمنزم نہیں ہوسکتا ہم مردوں کو سمجھانے کے بجائے انہیں چڑا رہے ہیں

    خیال رہے کہ ایمان علی کی فلم ٹچ بٹن رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے جس میں ان کے ہمراہ فیروز خان اور فرحان سعید بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

    صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک متاثر کن واقعہ مداحوں سے شئیرکر دیا

  • شب معراج کے فضائل و برکات ،تحریر از فیاض جماعتی (لالہ موسی)

    شب معراج کے فضائل و برکات ،تحریر از فیاض جماعتی (لالہ موسی)

    شبِ معراج :ربِ قدوس کی ذاتِ پاک نے جب اپنے حبیبﷺ کو اس دنیا میں مبعوث فرمایا تو یہ اعلان بھی فرما دیا کہ”اے ایمان والو!اگر مجھے اپنے محبوبﷺ کو اس دنیا میں جلوہ گر نہ کرنا ہوتا تو نہ اس دنیا کو وجود میں لاتا اور نہ ہی اپنی”ربوبیت“کو ظاہر کرتا کہ میں رب ہوں۔“تمام انبیاۓ کرام معجزے لیکر آۓ مگر رحمتِﷺ سراپا معجزہ بن کر اس دنیا میں تشریف لاۓ،آپﷺ کے فضاٸل و برکات،جمالات و کمالات اور روشن ترین معجزات و کرامات تو بیشمار ہیں،مگر معراج وہ فضیلت ہے جو ربِ کاٸنات نے کسی اور نبی اور رسول کو نہیں بخشی،یہ تحفہ ٕ خاص سے صرف آپ ہی کو سرفراز کیا گیا۔

    ارشادِ باری تعالٰی ہے کہ”پاک ہے وہ ذات اپنے خاص بندے کو جو لے گٸ رات میں مسجدِحرام سے مسجدِ اقصٰی تک،وہ مسجد جسکے اردگرد ہم نے برکت فرمادی تاکہ ہم اسے دکھاٸیں اپنی نشانیاں،بیشک وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔“اگرچہ عام طور پر ہادی ٕ عالمﷺ کے اس مبارک سفر یعنی مسجدِحرام سے مسجدِاقصٰی اور وہاں سے آسمانوں اور لامکاں تک تشریف لے جانے کو معراج شریف کہا جاتا ہے،لیکن محدثین،مفسرین اور علماۓ کرام کی اصطلاح میں جنابِ رسولِ عربیﷺ کا مسجدِاحرام سے مسجدِاقصٰی تک تشریف لے جانا”اسرا ٕ“کہلاتا ہے،کیوں کہ قرآن پاک میں پروردگارِ عالم عزوجل نے اس لفظ کو اسرا ٕ سے تعبیر فرمایا ہے،اور مسجدِاقصٰی سے آسمانوں کی طرف سفر کرنا”معراج“کہلاتا ہے۔

    ہجرت سے تقریباً پانچ سال قبل رجب کی 27ویں شب کو حضورِاقدسﷺ اپنی چچازاد ہمشیرہ امِ ہانیؓ کے گھر تشریف فرما رہے تھے کہ جبرٸیل علیہ السلام پچاس ہزار فرشتوں کی جماعت اور براق کیلٸے حاضر خدمت ہوتے ہیں،حضورﷺ محوِاستراحت ہیں،جبرٸیلِ امین ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ اگر آواز دے کر جگایا تو بے ادبی ہو گی۔اسی اثنا ٕ میں پروردگارِ عالم نے فرمایا کہ جبرٸیل!میرے حبیبﷺ کے قدم مبارک چوم لے۔جبرٸیلِ امین نے اپنی کافوری آنکھوں اور ہونٹوں سے رسولِ عربیﷺ کے قدموں کو بوسہ دیا۔آپﷺ بیدار ہوۓ تو جبرٸیل نے عرض کی:”اللّہ تعالٰی آپﷺ سے ملاقات کا مشتاق ہے۔“پھر جبرٸیلِ امین نے سواری(براق)پیش کی۔آقاۓ دو جہاںﷺ نے براق پر سوار ہونے سے قبل ذرا توقف فرمایا تو جبرٸیلِ امین نے عرض کی”یارسول اللّہﷺ اس توقف کا سبب کیا ہے؟“آپﷺ نے فرمایا کہ ”سوچ رہا ہوں کہ آج میرے اوپر نوازشات و عنایات کا خصوصی وقت ہے،ملاٸکہ میری خدمت کیلٸے دست بستہ کھڑے ہیں براق میری سواری کیلۓ موجود ہے۔حشر کے دن میری امت کا کیا حال ہوگا؟پل صراط جو پچاس ہزار سال کی مسافت ہے،بال سے باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے اور ہر ایک کو اس سے گزرنا ہے،میری اُمت اس سفر کو کیسے طے کریگی؟“اُسی وقت اللّہ رب العزت کی طرف سے بشارت سنا دی گٸی:”اے محبوبﷺ آپ اپنی اُمت کی فکر ہر گز نہ کیجیے،ہم آپ کی اُمت کو پل صراط سے یوں گزاریں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا۔“

    اِس واضح بشارت کے بعد حضورﷺ براق پر سوار ہوۓ،جبرٸیلِ امین نے رکاب تھامی،معراج کے موقع پر آپ کے استقبال کیلٸے کاٸنات کے پورے نظام کو روک دیا گیا،وقت کو ٹھہرا دیا گیا،چاروں اطراف نور پھیل گیا،آسمانوں کے دریچے کھول دٸیے گٸے،تاکہ ملا ٕاعلٰی کی دنیا بھی حبیبِ خدا کے دیدار سے مشرف ہو سکے۔آپﷺ کی سواری نہایت شان و شوکت سے ملاٸکہ کے جلوس میں مسجدِ حرام سے نکلی۔بیت المقدس میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرتِ عیسٰی تک تمام انبیا ٕ کرام صفیں باندھ کر کھڑے انتظار کر رہے تھے۔مصلٰی خالی تھا،نبیوں کے سردار تاجدارِانبیا ٕ حضرت محمد مصطفٰیﷺ جلوہ افروز ہوۓ۔جبرٸیلِ امین نے اذان دی،اور تمام انبیا ۓ کرام نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی۔مسجدِاقصٰی سے فراغت کے بعد بلندی کا سفر شروع ہوا۔پہلے آسمان پر حضرت آدم،دوسرے پر حضرتِ یحییٰ اور حضرتِ عیسٰی نے معراج کی مبارکباد دی۔تیسرےآسمان پر حضرت یوسف سے،پانچویں پر حضرت ہارون،چھٹے پر حضرتِ موسٰی،اور ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم علیہ السلام سے مبارکبادیں وصول کرتے ہوۓ سدرةالمنتہٰی تک پہنچ گٸے،یہاں حضرت جبرٸیلِ امین نے عرض کی:یارسول اللّہ اگر میں ایک بال بھی آگے بڑھ جاٶں تو اللّہ تعالٰی کے انوار و تجلیات میرے پروں کو جلا کر رکھ دیں گے،یہ میرا مقامِ انتہا ہے۔“آپﷺ نے فرمایا کہ”میں اکیلا روانہ ہوا اور بہت سے حجابات طے کٸے،یہاں تک کہ ستر ہزار حجابوں سے گزرے،ہر ایک حجاب کی موٹاٸ پانچ سو برس کی راہ تھی اور دونوں حجابوں کا فاصلہ پانچ سو برس تھا۔“

    معراج شریف کا یہی وہ موقع تھا کہ جب ربِّ کریم نے آپﷺ کو آپکی اُمت کیلٸے”نماز“کا تحفہ عطا کیا۔امت کی خوش قسمتی دیکھٸے کہ”نماز“کو مومن کی معراج قرار دیا ہے۔شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ فرماتے ہیں کہ”اللّہ تعالٰی نے شب معراج کے موقع پر حضورِاکرمﷺ کو تین طرح کے علوم عطا فرماۓ،ایک وہ علم تھا کہ جسکے متعلق ارشاد ہے کہ یہ آپ کیلٸے خاص ہے۔آپ کے علاوہ کوٸی اسکا متحمل نہیں ہو سکتا،دوسرا علم ایسا عطا ہوا کہ جسکے متعلق اختیار دیا گیا سجے مستحق سمجھیں جتنا چاہیں عطا کر دیں،تیسرا علم وہ ہے کہ جسکو کاٸنات کیلٸے عام فرمایا،اس حصے کا یہ عالم ہے زندگی کا کو شعبہ حضورﷺ نے تشنہٕ تکمیل نہیں چھوڑا۔جب رحمتِ عالمﷺ معراج کے مبارک سفر سے واپس آۓ تو دروازے کی زنجیر(کنڈی)ہل رہی تھی،بستر گرم تھا اور وضو کا پانی بہ رہا تھا۔

    ابو جہل نے یہ واقع سنا تو وہ حضرت ابوبکرصدیقؓ کے پاس پہنچا اور اُن سے اِس واقع کی تصدیق چاہی۔یارِغار سیدنا ابوبکرصدیقؓ نے کہا:”اگر یہ سب آپﷺ نے فرمایا ہے تو اسکے حق ہونے میں شک نہیں،آپ نے سچ فرمایا ہے۔“

    آپﷺ نے اپنے اس سفر کے حوالے سے دیگر نشانیوں کیساتھ ایک قافلے کے بارے میں بتایا کہ اس قافلے کے آگے بھورے رنگ کا ایک اونٹ ہے جس پر دھاری دار بوریاں لدی ہوٸ ہیں اور وہ سورج نکلتے ہی مکہ پہنچ جاۓ گا،کفار قریش بھاگتے ہوۓ گھاٹی پر پہنچے اور اونٹ کا انتظار کرنے لگے۔پھر وہ قافلہ آگیا اور اس میں وہ تمام نشانیاں موجود تھیں جو آپ نے فرماٸی تھیں،اس موقع پر کچھ نے اسلام قبول کر لیا اور کچھ نے نہ کیا۔

    حضرت سلمان فارسیؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:”جو شخص رجب کی 27 ویں رات کو زندہ رکھے اطاعتِ الٰہی میں،تو نہیں مرے گا اسکا دل،جبکہ مرجاٸیں گے دل اور بیہوش ہو جاٸیں گے،اس شخص کی دُعاٸیں قبول ہوں گی خدا کے ہاں،اُس کی قبر کشادہ کر دی جاۓ گی اور بہشت کے دروازے اُس میں کھولے جاٸیں گے۔

    ہادٸ عالمﷺ کا فرمانِ مقدس ہے کہ”جو شخص معراج کی رات کو چھ رکعت نفل دو دو رکعت کی نیت سے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو اللّہ تعالٰی اسکے ستر ہزار گناہ بخش دے گا اور ہر رکعت کے بدلے میں ستاٸیس برس کی عبادت لکھ دے گا اور ہر رکعت کے بدلے میں ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا کرے گا اور وہ شخص جنت میں آسانی کیساتھ رہے گا۔“

    دُعا ہے کہ اللّہ تعالٰی کی پاک ذات ہم سب کو شبِ معراج کی تمام تر سعادتیں،رحمتیں اور برکتیں اپنے دامن میں سمیٹنے کی توفیق و ہمت عطا فرماۓ اور ہمارے دلوں کو عشقِ مصطفٰےﷺ سے معمور فرماۓ،کہ یہی زندگی کا اصل حاصل ہے۔*

    شب معراج تحریر از فیاض جماعتی (لالہ موسی)

  • مسجد نبوی کے امام کا خطاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت

    مسجد نبوی کے امام کا خطاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت

    سعودی عرب :مسجد نبوی کے امام شیخ البدیر صاحب نے اپنی دعا میں دو قسم کے لوگوں کا ذکر کیا ایک وہ ہیں جو بیماری پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں اور لوگوں سے چھپا رہے ہیں ان کے لیئے بربادی کی بد دعا ہے اور جو حکمرانوں کے ساتھ ملکر اسے روک رہے ہیں ان کے لیے خیر اور بھلائی ہے

    باغی ٹی وی :امام مسجد نبوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے پیارے بندے : اپنے گھروں کو اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بنائیں اور ان میں نماز پڑھیں اپنے گھروں میں جنت کا باغ بنائیں اللہ کی یاد کے ساتھ مشاعرے ختم کرو اور کتاب اللہ کی تلاوت کرو


    امام صاحب نے کہا مبارک ہو ان لوگوں کو جو کوششوں میں مصروف ہیں وہ اللہ کے منتخب کردہ ہیں ان لوگوں کے لئے جن کی تنہائی ان کے دلوں کا علاج ہے ان لوگوں کے لئے جن کی تنہائی عاجزی اور دعا کے ساتھ ہے جان لیں کہ فتح صبر کے ساتھ آتی ہے کہ راحت مصائب کے ساتھ آتی ہے اور ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

    امام صاحب نے اپنے خطا ب میں صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا اور صبر اور دعا کے ذریعہ مدد طلب کریں بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے صبر کرو اور قائم رہو ان کی اطاعت کرو جن کو اللہ نے علماء سے تم پر اختیار دیا ہے اور حکمران اللہ کی اطاعت میں لوگو ہم اس چیز کے حوالے سے ہم قتل اور بدعنوانی پھیلانے کے معاملے میں سامنا کر رہے ہیں اور جان بچانے اور دوسروں کو خوشی دلانے کے معاملے کی دو اقسام ہیں

    ایک وہ جو اپنی بیماری چھپاتے ہیں اور صحت مند لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اور وبائی مرض پھیلاتے ہیں ایسے فاسقوں پر افسوس ہے پھر ایسے بھی ہیں جو دوسروں کو اپنے سامنے رکھتے ہیں وہ اپنے ملک کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں اور جو مصروف ہیں اللہ کے بندوں کی حفاظت کے لئے اور دوسرے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خوشخبری ہے ان لوگوں کے لئے

    امان مسجد نبوی نے مزید کہا جو شخص کسی جان کو مار دیتا ہے یہاں تک کہ کسی روح کے لئے یا زمین میں بدعنوانی کے پھیلائے ایسا ہی ہے جیسے اس نے انسانیت کو مکمل طور پر مار ڈالا ہو اور جس نے ایک جان بچا لی گویا اس نے ساری انسانیت بچا لی ہر معاملے میں جلد بازی نہ کرو یا ہر خبر کے براڈکاسٹر!یا ہر فتنے کے بیج

    امام صاحب نے مزید کہا کہ ان لوگوں میں سے نہ ہو جو سنتے ہیں لیکن صحیح راہنما نہیں ہیں اور جب ان کے پاس سلامتی یا خوف کے بارے میں معلومات آجاتی ہیں تو وہ اس کو پھیلاتے ہیں لیکن اگر وہ اس کو رسول یا ان کے درمیان اختیار والے کی طرف واپس بھیج دیتے پھر جو لوگ اس سے صحیح نتائج اخذ کرتے ہیں وہ اس کے بارے میں جانتے ہوں گے اور اگر تم پر اللہ کے فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم شیطان کے پیچھے ہوجاتے سوائے کچھ کے

    امام صاحب نے اپنے خطبے میں اللہ کی اطاعت کا حکم دیتے ہوئے کہا اللہ سبحانہ و تعالٰی نے فرمایا کہ کوئی آفت نہیں پڑتی سوائے اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر یقین رکھتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو لیکن اگر تم روگردانی کرو تو ہمارے رسول پر صرف واضح اطلاع کا فرض ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور مومنوں اللہ پر بھروسہ کرو اللہ پاک مجھے اور آپ کو قرآن کریم اور پیشن گوئ ہدایت کے ذریعے نصیب کرے

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس سعودی عرب اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے سعودی عرب میں بھی کورونا کی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام مالز شاپنگ سینٹر اور مذہبی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں یہاں تک کہ اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ کعبہ کو بھی زائرین کے لئے بند کر دیا گیا ہے

    رابی پیر زادہ کا شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار

    رابی پیر زادہ نے کورونا وائرس پر پینٹنگ بنا دی

  • کورونا وائرس : متحدہ عرب عمارات میں حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کوایک لاکھ درہم جرمانہ اور پانچ سال قید کی سزا دی جائے گی

    کورونا وائرس : متحدہ عرب عمارات میں حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کوایک لاکھ درہم جرمانہ اور پانچ سال قید کی سزا دی جائے گی

    متحدہ عرب عمارات حکومت نے جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے والوں کے خلاف سخت قوانین نافذ کر دیئے

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی کاروائی سخت کردی ہے متحدہ عر ب عمارات حکومت نے جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے والوں کے خلاف سخت قوانین نافذ کر دیئے متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق املاک امراض سے متعلق شخص کو یو اے ای میں جان بوجھ کر کورون وائرس پھیلانے پر 100،000 جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا ہوگی

    سنجیدہ بیماریوں سے متعلق متحدہ عرب امارات کا قانون 2014 سے نافذ ہوا قانون مہلک بیماریوں جس کے نتیجے میں دوسروں میں انفیکشن پھیل جاتا ہے میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے کو مجرم قرار دیتا ہے

    قانون کے مطابق عام لوگوں کو کسی کو بھی مرض کی بیماری میں مبتلا ہونے کا شبہ کرنے کی اطلاع دیں یاکسی کو بھی مرض کی بیماری میں مبتلا ہونے کا شبہ ظاہر کرے یا اسکی وجہ سے اس کی موت ہو اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 10،000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے تین سال قید کی سزادی جائے

    متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس پھیلنے کے درمیان عام لوگوں کے لئے کچھ ایڈوائزری اور ہدایات نافذ کردی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وبائی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اسکی ابھی تک کوئی ویکسین دریافت نہیں ہو سکی تاہم عالمی ادارہ صحت نے حفاظتی تدابیر بتائی ہیں جن پر عمل کر کے اس خطرناک مرض سے بچا جا سکتا ہے ان حفاظتی تدابیر کے پیش نظر متعدد ممالک نے ملکوں میں لاک ڈاؤن کرفیو نافذ کر دیا ہے

  • قوم کی حفاظت کے لئے فوری طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے مبشر لقمان

    قوم کی حفاظت کے لئے فوری طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے مبشر لقمان

    چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں پنجے گاڑھنے کے بعد اب پاکستان یں بھی تباہی مچا رکھی ہے پاکستان میں بڑھتے ہوئے خطرناک کورونا وائرس کے پیش نظر معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ قوم کی حفاظت کے لئے ہمیں فوری طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان میں بڑھتے ہوئے خطرناک کورونا وائرس کے پیش نظر معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ قوم کی حفاظت کے لئے ہمیں فوری طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ قوم کی حفاظت کے لئے ہمیں فوری طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے اسے یعنی کورونا وائرس کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا


    انہوں نے مزید لکھا کہ پہلے ہی ہمارے ناجائز مسافروں کی آمد نے ملک کو ایک سخت حفاظتی خطرہ لاحق کردیا ہے

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مبشر لقمان نے کورونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں مبشر لقمان نے کہا تھا کہ 9 دسمبر کو اس کوورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی اور 11 دسمبر کو مکمل طور پر اسکی تفصیلات سامنے آگئی تھیں کہ یہ ایک وبائی مرض ہے ہماری حکومت کے پاس 3 مہینے کا وقت تھا اس میں بہتر تیاری کی جاسکتی تھی. انہوں نے کہا کہ جو فلائٹس ملک میں‌آئی ان کو روکا جاسکتا تھا. اور اسی طرح جو زائرین تھے انکو بہتر طریقے سے قرنطینہ کیا جاسکتا تھا تاکہ یہ نوبت نہ آتی

    مبشر لقمان نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جن کے پاس بہت زیادہ وسائل اور صحت کی سہولیات ہیں وہ اس سے بری طرح متاثر ہیں ہمارا ملک تو ایک ترقی پذیر ملک ہے ہمیں بہتر پلاننگ سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے ابھی دو دن پہلے جو ویب سائٹ لانچ کی ہے وہ انگریزی میں کردی ہے اب بھلا کتنے فیصد پاکستانی انگریزی کو سمجھ سکتے ہیں یہ ویب سائٹ اردو میں ہونی چاہیے تھی اسی طرح علاقائی زبانوں میں اس ویب سائٹ کو بنایاجاتا تاکہ ہر کوئی اس سے مستفید ہوسکتا

    سینئر اینکر پرسن نے مزید کہا تھا کہ پنجاب میں 8 سو وینٹی لیٹر ہیں جب ان میں سے اڑھائی سو خراب تھے تو ان کو ابھی تک ٹھیک کیوں نہیں‌کرایا گیا.ان خو ٹھیک کرنے میں‌کتنا وقت لگتا ہے صرف دس یا پندرہ دن ؟ لیکن آپ نے تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی کچھ نہیں‌ کیا.انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وقت صرف 9 وائرل ایکسپرٹ ہیں بائس کروڈ کی آبادی میں صرف نو ہیں تو آپ نے ان کے ساتھ کتنی میٹنگز کیں کیوں کہ اصل گائیڈ تو انہوں نے کرنا ہے کیونکہ اصل میدان کے بندے تو وہ ہیں انہوں نے بتانا ہے کہ وائرل انفیکشن سے کیسے بچنا ہے اور کمیونٹی میڈیسن والے کتنے آن بورڈ ہیں کہ وہ آپ کو بتانے کے کمیونی کو کس طرح سیف گارڈ کرنا ہے . کل اگر خدا نخواستہ لاک ڈاؤن کرنا پڑتا ہے تو کیسے گھر گھر جاکر کر لوگوں کو راشن پہنچانا ہے

    وضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    مبشرلقمان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وباء سے متعلق خصوصی پیغام کیا دیں گے؟؟؟

  • کورونا وائرس کے حوالے سے کپل شرما کا پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے کپل شرما کا پیغام

    بھارتی معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما نے کورونا کے حوالے سے کہا ہے کہ جن تک ہم مل کر اپنا کردار ادا نہیں کریں گے تو اس وقت تک ہم اس عالمی وبا پر قابو نہیں پا سکیں گے

    باغی ٹی وی : بھارتی معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما نے کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں اس وقت کورونا وائرس پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور پوری دنیا کی سرکاریں اور ڈاکٹرز دن رات محنت کر رہے اس کو روکنے کے لئے اور ہمارے دیش میں بھی ہماری سرکار اور ڈاکٹرز اس کو روکنے کے لئے دم رات محنت کر رہے ہیں تو ایسے میں ہم سب کا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم بھی اپنا کردار ادا کریں
    https://www.instagram.com/tv/B9_nwF5A_r9/?igshid=on937vhtfnep
    بھارتی اداکار نے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں جب تک کہ کوئی بہت ہی ضروری کام نہ ہو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں بھیڑبھاڑ والی جگہوں پر نہ جا ئیں اور اپنے ہاتھوں کی صاف رکھیں سینیٹائز کریں اور دن میں آٹھ دس بار ہاتھ دھوئیں اور جب تک ضروری نہ ہو گھر سے باہر نہ نکلیں

    کپل شرما نے کہا ایسا نہیں ہےکہ 22 مارچ کو ہم لوگ گھروں میں رہیں گے تو یہ پریشانی ختم ہو جائے گی اس کو جانے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن ہاں جب تک ہم سب لوگ مل کر اپنا کردار نہیں ادا کریں تو اس وقت تک ہم اس مشکل سے نجات نہیں پا سکیں گے

    انہوں نے کہا کہ میری ہاتھ جوڑ کر آپ سے اپیل ہے کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اپنے گھروں میں رہیں جسیا کہ سرکار نے کہا ہے کہ 22 مارچ کو شام کو پانچ بجے اپنی بالکنی میں کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں ان کو اچھا لگے گا وہ ہمارے لئے محنت کر رہے ہیں

    کپل شرما نے کہا کہ 22 مارچ کے بعد بھی اپنے گھروں میں رہیں جتنا گھر سے کم نکلیں اتنا ہی ہم سب کے لئے پوری دنیا کے لئے اچھا ہے آخر میں ناہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ بیماری یہ وائرس جلد سے جلد ٹھیک ہو ہم لوگ خوشی خوشی اپنے کام پر واپس لوٹیں

    کاش سپر مین بن کر کورونا وائرس کا دنیا سے خاتمہ کر دوں امیتابھ بچن

  • کاش سپر مین بن کر کورونا وائرس کا دنیا سے خاتمہ کر دوں امیتابھ بچن

    کاش سپر مین بن کر کورونا وائرس کا دنیا سے خاتمہ کر دوں امیتابھ بچن

    بالی وڈ معروف اداکا امیتابھ بچن کا کورونا وائرس کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کاش سپر مین بن جائیں اور اس عالمی وبا کو پوری دُنیا سے مٹا دیں

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اجس میں اُنہوں نے سُپر مین کے لباس کے جیسا سرخ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے


    امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی ایک سالگرہ کی تقریب کی ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے امیتابھ بچن ہاتھ میں کیمرہ لیے تقریب کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہے ہیں

    اس تصویر ٹوئٹرکے کیپشن میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ تصویر ابھیشیک کے ابتدائی برسوں کی ایک سالگرہ کی تقریب کی ہے جسکو ہم نے لباس پارٹی کا نام دیا تھا میں نے سُپر مین کی تھیم کا لباس پہنا تھا

    امیتابھ بچن نے لکھا کہ کاش میں حقیقت میں سُپرمین بن جاؤں اور اس خطرناک وبائی مرض کا دُنیا بھر سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردوں

    واضح رہے اس سے قبل امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے شاعرانہ انداز میں پیغام دیا تھا

  • شہباز شریف اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے رابی پیر زادہ

    شہباز شریف اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے رابی پیر زادہ

    چین کے شہر ووہان سے پوری دنیا میں پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ان حالات کے پیش نظر گلوکارہ رابی پیر زادہ بھی میدان میں آ گئیں ہیں کہا کہ شہباز شریف ایک زبردست ایڈمنسٹریٹر تھے

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے پوری دنیا میں پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ان حالات کے پیش نظر گلوکارہ رابی پیر زادہ بھی میدان میں آ گئیں ہیں رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا میں وزیراعظم کی عزت کرتی ہوں جیسے کہ ہم سب کو کرنی چاہیے


    انہوں نے لکھا کہ میں نے سیاسی معاملات پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن میں یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں سچ بولنا چاہیے

    رابی نے پنجاب کے سابقہ وزیر اعلی شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف درحقیقت ایک زبردست ایڈمنسٹریٹر تھے انہوں نے ڈینگی کا مقابلہ پاکستان میں موجودہ کورونا وائرس کے مقابلے میں بہت اچھے طریقے سے کیا

    واضح رہے کہ ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسین نہیں دریافت ہو سکی جبکہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

  • کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں آگے اللہ مالک ہے، کبری خان

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں آگے اللہ مالک ہے، کبری خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کبری خان نے ماسک، سینیٹائزر اور قوت مدافعت تیز کرنے کے سپلیمنٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کچھ عرصہ قبل سب مختلف پریشانیوں کا شکار تھے جس میں جذباتی مالی و دیگر مسائل شامل تھے لیکن اب سب ایک ہی کوشش میں لگے ہیں اور و ہ زندہ رہنے کی کوشش ہے
    instagram.com/p/B9538C2nlZk/
    کبری نے لکھا کہ زندگی کسی بھی وقت کوئی بھی نیا موڑ لے سکتی ہے کورونا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے انہوں نے لکھا کہ میں اب بھی دیکھ رہی ہوں کہ لوگ اسے مذاق میں اُڑا رہے ہیں لیکن یہ مذاق نہیں ہے اس وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ مررہے ہیں

    اداکارہ نے اسے بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے مداحوں سے سنجیدہ ہونے کا کہا اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لیے وٹامنز کا استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا انہوں نے زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کے استعمال کے مشورے کے ساتھ ساتھ صفائی برقرار رکھنے اور ماسک پہننے اور اپنی باڈی کا ٹمپریچر بھی چیک کرتے رہنے ( ٹمپریچر 100 سے کم ہونا چاہیئے) صاف ستھرا کھانا کھانے اور گھر میں ورزش کرنے کے بھی ہدایت کی

    آخر میں کبری خان نے لکھا کہ اتنی احتیاط کے بعد بھی کسی چیز کی کوئی گارنٹی نہیں ہےلیکن اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے میں کوئی قباحت نہیں آگے اللہ مالک ہے
    https://www.instagram.com/p/B98ay1SnxY3/
    ایک اور انس گرام پوسٹ میں کبری خان نے لکھا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہر چیز بند ہے اور لوگ نوکریوں سے فارغ ہیں جہاں تک ممکن ہو سکے ان کی مدد کریں یہ انسانیت کے امتحان کی گھڑی ہے میں بھی اپنا حصہ ڈالنے کا وعدہ کرتی ہوں

    ادکارہ نے مالکان نے درخواست کرتے ہوئے کہا اگر آپ کا ورکر چھٹیوں پر ہے تو مہربانی کر کے اسے تنخواہ دیں جہاں تک ہو سکے حسب توفیق مدد کریں

    کبرہ خان نے کہا سب کا رزق لکھا آتا ہے کسی کی مدد کرنے سے آپ کا رزق کم نہیں ہو گا یہ میرا نہیں اللہ تعالی کا وعدہ ہے اور وہ وعدہ خلافی نہیں کرتا

    ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے مختلف طریقے شئیر کر دیئے