Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فیروزخا ن کا لاک ڈاؤن کے دوران مستحق لوگوں کو راشن بیگ تقسیم کرنے کا اعلان

    فیروزخا ن کا لاک ڈاؤن کے دوران مستحق لوگوں کو راشن بیگ تقسیم کرنے کا اعلان

    کورونا وئراس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور باقی کی زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والے فیروز خان نے لاک ڈاؤن کے وقت میں راشن بیگ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور باقی کی زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والے فیروز خان نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے وقت میں راشن بیگ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں وہ راشن بیگ تقسیم کریں گے

    فیروز خان نے کہا کہ جو اس نیک کام میں ان کی مدد کرنا چاہے وہ دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کر کے تعاون کرسکتا ہے فیروز خان نے راشن بیگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک راشن بیگ 5کلو آٹا، چنے اور مسور کی دال2کلو، 3کلو گھی، 2کلو چینی اور 2کلو چاولوں پر مشتمل ہے راشن بیگ کی قیمت 1750روپے ہے

    فیروز خان نے مزید بتایا کہ وہ اب تک 1100 سے زائد راشن بیگز تقسیم کرچکے ہیں

  • سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسرہاروی وائنسٹن کورونا وائرس کا شکار

    سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسرہاروی وائنسٹن کورونا وائرس کا شکار

    ہالی وڈ سابق پروڈیوسر اور جنسی زیادتی کیس کے سزا یافتہ مجرم ہاروی وائنسٹن جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    باغی ٹی وی :ہالی وڈ سابق پروڈیوسر اور جنسی زیادتی کیس کے سزا یافتہ مجرم ہاروی وائنسٹن جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے 68سالہ ہاروی وائنسٹن کو گذ شتہ ماہ جنسی زیادتی کے جرم میں 23سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

    نیویارک اسٹیٹ کوریکشنل آفیسر اور پولیس بینی ولینٹ ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پاورز کے مطابق سزا یافتہ مجرم ہاروی وائنسٹن کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہےمائیکل پاورز نے مجرمان پر تعینات افسران کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے

    انہوں نے کہا کہ افسران کے پاس مناسب حفاظتی سامان موجود نہیں ہے اسی بات کے پیش نظر متعدد عملے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے

    واضح رہے کہ 68سالہ ہاروی وائنسٹن پر 80 سے زائد خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات درج تھے جس کے بعد دنیا بھر میں می ٹو مہم کا آغاز ہو تھا علاوہ ازیں ان پر نیو یارک کی عدالت میں بھی کیس درج ہیں گذ شتہ ماہ پروڈیوسر کو جنسی زیادتی کے جرم میں 23سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

  • جو بھی دعا کی پوری ہوئی اگر کوئی شخص دعا کرانا چاہتا ہے تو پانچ مزدوروں کے گھر راشن بھجوانا ہو گا رابی پیر زادہ

    جو بھی دعا کی پوری ہوئی اگر کوئی شخص دعا کرانا چاہتا ہے تو پانچ مزدوروں کے گھر راشن بھجوانا ہو گا رابی پیر زادہ

    سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی دنیا کے لاک ڈاؤن کی دعا قبول ہوئی ہے اگر کوئی شخص دعا کرانا چاہتا ہے تو 5 مزدوروں کے گھروں میں راشن بھجوانا ہوگا

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا ’ایسا لگتا ہے کہ اللہ میری بات سن رہے ہیں کشمیر کے معاملے پر حقیقت بیان کی تو انڈیا میں آر ایس ایس کی حقیقت سامنے آگئی وہی ہوااقلیتوں کے ساتھ۔ کونسرٹ کی جگہ اللہ کو یاد کرنے کا کہا کونسرٹ بند


    رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو پاکستان بلایا وہ آگئے۔دنیا کے لاک ڈاؤن کی دعا کی وہ ہو گیا انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اور دعا ؟


    رابی پیرزادہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کہنے کا مقصد ہے اگر کوئی خاص دعا ہے تو بتا دیں اگر پوری ہو گئی تو بدلے میں آپ 5مزدوروں کے گھر راشن پہنچائیں گے میرا وعدہ دعا کا ہے اور آپ کا لوگوں کو فاقے سے بچانےمنظور؟


    رابی پیرزادہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ تمام بہنیں جن کے ہاں اولاد نہیں ہیں وہ ان کے بتائے گئے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں ان کے پاس بے اولادی کا مکمل وظیفہ ہے اور ان کی دوست کے گھر اسی وظیفے کی بدولت 17 برس بعد اولاد ہوئی ہے

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ ان کا ہدیہ یہ ہوگا کہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو اس کا نام فاطمہ یا عائشہ رکھنا ہوگا اور اگر بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام حسن یا حسین رکھنا ہوگا

  • شان شاہد کی فلم ضرار کا ٹریلر ریلیز

    شان شاہد کی فلم ضرار کا ٹریلر ریلیز

    پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد کی فلم ’ضرار‘ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا جس میں اداکار بھرپور ایکشن میں نظر آئے

    باغی ٹی وی : پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد کی فلم ’ضرار‘ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا جس میں اداکار بھرپور ایکشن میں نظر آئے اداکار نے مداحوں کے لیے فلم کا ٹریلر یوم پاکستان کے موقع پر تحفے کے طور پر جاری کیا

    ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کورونا کے باعث گھروں میں رہیں اور اس ٹریلر سے محظوظ ہوں

    3 منٹ 34 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں شان شاہد کو ضرار نامی کردار میں پیش کیا گیا، جو انٹر سروسز انٹیلی جینس سے جڑے ہوئے ہیں

    فلم میں ایک ایسی دنیا کی کہانی پیش ی گئی ہےجہاں جنگ کبھی ختم نہیں ہوتی وہاں شان شاہد کا کا کردار ضرار امن کی تلاش میں نظر آیا

    اس فلم میں کرن ملک شان شاہد کے ہمراہ رومانوی کردار میں نظر آئیں ندیم بیگ بھی فلم میں اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ نیئر اعجاز منفی کردار نبھاتے نظر آئیں گے

    فلم کی کہانی خود شان شاہد نے تحریر کی ہے

    فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا لیکن امید کی جا رہی ہے کہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلز کی جائے گی

  • شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان کا رد عمل

    شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان کا رد عمل

    سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان ملک کے کورونا کے حوالے سے حالیہ حالات کے بارے میں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ متحرک ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں سینئیر اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ سارے اختلاف کو ایک طرف رکھ کر بات کریں تو لازمی طور پر شہباز شریف نے وقت کی ضرورت کے مطابق بڑی مناسب اور اہم بات کی ہے

    باغی ٹی وی :سینئیر اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ سارے اختلاف کو ایک طرف رکھ کر بات کریں تو لازمی طور پر شہباز شریف نے وقت کی ضرورت کے مطابق بڑی مناسب اور اہم بات کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مبشر لقمان نے لکھا کہ تمام اختلافات ایک طرف لازمی طور پر کہنا یہ ضروری ہے کہ شہباز شریف نے واقعتاً وقت کی ضرورت کے مطابق بڑی اہم اور مناسب بات کی ہے

    مبشر لقمان نے کہا کہ انہی باتوں کا مطالبہ پاکستان میں تعلیم یافتہ لوگ کافی دیر سے ر ہے ہیں جو انہوں نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کیں انہوں نے کہا سارے اختلافات کو اگر ہم ایک طرف رکھ کر بات کریں تو یہی چیز سمجھ میں آتی ہے


    سینئیر اینکر پرسن نے شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی طرف سے اچھی صلاح اور اشارہ

  • کورونا وائرس کی جھوٹی افواہوں سے نمٹنے کے لئے فیس بک میسنجر نے اہم قدم اٹھا لیا

    کورونا وائرس کی جھوٹی افواہوں سے نمٹنے کے لئے فیس بک میسنجر نے اہم قدم اٹھا لیا

    کورونا وائرس کی جھوٹی افواہوں سے نمٹنے کے لئے فیس بک میسنجر نے بڑے پیمانے پر پیغامات پر پابندی عائد کی ہے

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی جھوٹی افواہوں سے نمٹنے کے لئے فیس بک میسنجر نے بڑے پیمانے پر پیغامات پر پابندی عائد کی ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک میسینجر کمپنیز نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے روکنے کی کوشش میں فیس بک بہت سارے لوگوں کو پیغامات بھیجنے سے روک سکتا ہے

    رپورٹ کے مطابق کمپنی اس حوالے سے میسنجر کے لئے ایک نئی خصوصیت کی جانچ کر رہی ہے جس میں صرف پانچ افراد کو پیغامات بھیجنے کی اجازت دی گئی ہے جس سے ان کے بارے میں سوچے بغیر دھوکہ دہی یا افواہوں کو پھیلانا مشکل ہو جائے گا

    تاحال فیچر دستیاب نہیں ہے لیکن فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی میں اس کی جانچ کی جارہی ہے

    یہ سب واٹس ایپ نے گروپوں میں غلط فہمی پھیلانے سے روکنے کے لئے اسی طرح کی پابندی شامل کرنے کے بعد کیا ہے

    چونکہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر جیسی چیٹ ایپس نجی ہیں ، لیکن کمپنیزصارفین کو آسانی سے معلومات بھیجنے کی اجازت دیتی ہیں لہذا وہ خاص طور پر دھوکہ دہی اور افواہوں کا مروجہ ذریعہ بن چکے ہیں

    میسنجر میں ہونے والی تبدیلیوں کی تحقیق جین منچنگ وونگ نے دریافت کیں ، جنہوں نے ایک ایسی ٹویٹ کی جسمیں ایپ کے اندر چھپی ہوئی ایک کمانڈ مل گئی ، جس میں بتایا گیا کہ یہ کیسے کام کرسکتا ہے

    فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اس فیچر کی غلط خبروں کو روکنے کے طریقے کے طور پر جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ، خاص طور پر جھوٹی کہانیوں اورافواہوں پر توجہ دی جارہی ہے جو کورونا وائرس کے بارے میں ہیں

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلانے کو محدود کرنے کے لئے سخت کوشش کر رہے ہیں ، خاص طور پر # COVID19 کے ساتھ ، اور ہم مزید فیچرز کی تلاش کر رہے ہیں جیسے کہ آپ ایک وقت میں کتنے چیٹس پر پیغام بھیج سکتے ہو ، اس کے لئے سخت حدود کی جانچ کرنا”

    ٹویٹرمیں "اس فیچر پر ابھی بھی کام ہو رہا ہے اور ابھی تک بیرونی طور پر جانچ نہیں کررہی ہے

    اس نئے فیچر کی تصدیق اس وقت ہوئی جب فیس بک نے اعلان کیا کہ وہ میسنجر کو کورونا وائرس پھیلنے کے بارے میں قابل اعتماد اور مستند معلومات پھیلانے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کرے گا

    انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری اداروں کو ترقی پذیر شراکت داروں کے ساتھ ملا کر ان کی مدد کرنا چاہے گی جو ان کو پلیٹ فارم کو ہر ممکن حد تک موثر طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔

    انہوں نے کہا ڈویلپرز کا مقصد اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسیوں جیسی تنظیموں کو معلومات کو زیادہ تیزی سے شیئر کرنے کی اجازت دینا ، اور خودکار ردعمل کے ذریعہ عام طور پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات تیزی سے دینے کا اہل ہونا ہے

    فیس بک نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک آن لائن ہیکتھون چلائے گا جس کا مقصد ڈویلپرز کو "پیغام رسانی کے حل کی تشکیل کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے جس میں کورونا وائرس سے متعلق امور جیسے کہ سماجی دوری اور درست معلومات تک رسائی” کو حل کرنا ہے

    فیس بک نے کہا ، شرکاء کو میسنجر ٹولز اور تعلیمی مواد پر خصوصی معاونت حاصل ہوگی ، اور یہ معلومات کمپنی سے اساتذہ حاصل کریں گے تاکہ وہ اپنے خیالات کی تشکیل میں ان کی مدد کرسکیں

    کورونا وائرس کے 80 فیصد مریض پیناڈول سے ٹھیک ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

    کیا آپ کے اسمارٹ فون میں ان میں سے کوئی پن ہے؟ اسے جلدی سے تبدیل کریں

  • بھارت، کورونا کے مریض نے گرل فرینڈ کے منہ پر چھینک مار کر بے وفائی کا بدلہ لے لیا

    بھارت، کورونا کے مریض نے گرل فرینڈ کے منہ پر چھینک مار کر بے وفائی کا بدلہ لے لیا

    چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا ہر طرف لوگوں میں اس خطرناک وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہے بھارت میں بھی کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ہر کوئی خوف زدہ ہے ان ہی حالات میں بھارت میں کورونا کے ایک مریض نے محبوبہ کے منہ پر چھینک مار کر بے وفائی کا بدلہ لے لیا

    باغی ٹی وی : بھارت میں بھی کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ہر کوئی خوف زدہ ہے ان ہی حالات میں بھارت میں کورونا کے ایک مریض نے محبوبہ کے منہ پر چھینک مار کر بے وفائی کا بدلہ لے لیا
    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے مریض نوجوان نے گرل فرینڈ سے بے وفائی کا بدلہ اس کے منہ پر چھینک مر کر لے لیا اور فرار ہو گیا

    رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ نے دھاکو دیا تھا بھارتی نوجوان میں گذشتہ دنوں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اس نے گرل فرینڈ سے بے وفائی کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اوراس کے منہ پر چھینک کر فرار ہو گیا

    اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کی جانب سے نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں تفصیلات تا حال سامنے نہیں آ سکیں

  • کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں دلہنوں کے لئے دیدہ زیب فیس ماسک تیار ہونے لگے

    کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں دلہنوں کے لئے دیدہ زیب فیس ماسک تیار ہونے لگے

    پاکستان میں کورونا وائرس سامنے آنے کے بعدملک بھر میں میڈیکل اور عام فیس ماسک سینیٹائیزرز کی قیمیتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی اور دیگر طبی چیزوں اور ادویات کی بھی قلت ہونے لگی

    باغی ٹی وی : ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث حکومت نے شادیوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر حکومت میں فیس ماسک پہننے کی ہدایات کیں تو ملک میں فیس ماسک کے حوالے سے نیا ٹرینڈ سامنے آیا اور دلہنوں کے لیے دیدہ زیب ماسک تیار ہونے لگے

    کورونا وائرس کے نڑھتے پوئے کیسز اور حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر کے اعلان کے بعد عروسی جوڑے تیار کرنے والے فیش ہاؤسز سمیت عام درزیوں نے بھی دلہنوں کے لیے دیدہ زیب فیس ماسک تیار کرنے کا کام شروع کردیا اور دیدہ زیب اور مہنگے فیس ماسک بنانے میں مصروف ہیں

    دلہوں کے مقابلے زیادہ دلہنوں کے لیے فیس ماسک کی مانگ کی جا رہی ہے اور فیشن ہاؤسز اپنی کمائی کو بڑھانے کی غرض سے لباس کی میچنگ پر بھی فیس ماسک بنا کر دے رہے ہیں دلہنوں کے لیے تیار کیے جانے والے فیس پر کڑھائی کا کام بھی کیا جاتا ہے جب کہ ان میں خاص کپڑے کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے

  • ہمایوں سعید اور عدنان صدیق کی کورونا وائرس کی رپورٹ سامنے آ گئی

    ہمایوں سعید اور عدنان صدیق کی کورونا وائرس کی رپورٹ سامنے آ گئی

    پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صیدیق چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئے تھے جس کے بعد ان دونوں نے 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صیدیق چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئے تھے جس کے بعد ان دونوں نے 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا اور اب ہمایوں سعید نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ بھی کردیا


    ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی انہوں نے لکھا کہ عدنان اور میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں لیکن ہم مکمل 14 روز کے لیے قرنطینہ کریں گے اور ہر حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے

    انہوں نے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا جب کہ سب کو گھروں میں رہنے کا پیغام بھی دیا

    خطرناک اور جان لیوا وائرس چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا جس کے بعد اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

  • کورونا وائرس: ملک میں بڑھتی ہوئی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مبشر لقمان کا اہم پیغام

    کورونا وائرس: ملک میں بڑھتی ہوئی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مبشر لقمان کا اہم پیغام

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر کہنا ہے کہ ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر کہنا ہے کہ ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ممالک کے سفارتی عملے نے اسلام آباد سے جانا شروع کر دیا ہے یہ صورتحاک ی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے


    انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سنئیر اینکر پرسن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ قوم کی حفاظت کے لئے ہمیں فوری طور پر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے اسے یعنی کورونا وائرس کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا پہلے ہی ناجائز مسافروں کی آمد نے ہمارے ملک کو ایک سخت حفاظتی خطرہ لاحق کردیا ہے

    واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی