Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورونا وائرس : گلوکاروں کا مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر لائیو کنسرٹس

    کورونا وائرس : گلوکاروں کا مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر لائیو کنسرٹس

    جہاں لوگوں نے خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے وہیں اب کئی نامور گلوکار مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس کررہے ہیں پاکستانی معروف گلوکار سجاد علی نے دنیا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث آن لائن کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے 41 سیکنڈ کا ایک و یڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ویڈیو پیغام میں سجاد علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ اور ان کے کروڑوں مداح گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تو کیا کنسرٹس نہیں ہوں گے؟انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کنسرٹس تو ہوں گے اب آن لائن کنسرٹس ہوں گے


    انہوں نے کہا کہ آئیے کمرشل شوز آن لائن کر کے ایک انقلاب لاتے ہیں سجاد علی نے کہا اگر کوئی اسپانسرز بھی اس انقلاب کا حصہ بننا چاہتا ہے تو موسٹ ویلکم آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’SajjadAliOnline‘ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں سے گانے کی فرمائش کرنے کا بھی کہا سجاد علی کے پرستاروں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنی پسند کے گانے سنانے کی فرمائش کررہی ہے

    ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ اب آن لائن کنسرٹ ہوں گے چلو ہم مل کر میوزک میں ایک نیا انقلاب لاتے ہیں انہوں نے مداحوں سے پوچھا ہاں جی آپ کیا سنیں گے؟

    دوسری جانب برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے 30 منٹ کی لائیو پرفارمنس کی اس دوران انہوں نے اپنے مشہور گانے ٹربل، اے اسکائے فل آف اسٹارز پرفارم کئے

    مداحوں سے بات کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ مجھے اپنے بینڈ ممبران کے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن ہم سب الگ الگ ممالک میں پھنس گئے ہیں جسکے بعد میں نے سوچا کے اپنے مداحوں سے باتیں کروں انہوں نے اپنے اس لائیو کنسرٹ کو ٹوگیدر ایٹ ہوم کا نام دیا

    ان کے علاوہ امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے بھی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر لائیو کنسرٹ رکھا تھا جان لیجنڈ کا اپنی ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرے دوست کرس مارٹن نے مداحوں کے لیے ایک بہترین کنسرٹ منعقد کیا میں بھی کل دن میں ایک بجے مداحوں کے لیے پرفارم کروں گا

    https://www.youtube.com/watch?v=kvsrdGb3Op8&feature=youtu.be

    کورونا وائرس کے باعث فیشن اور شوبز کی اہم تقریب میٹ گالا بھی منسوخ

  • کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ فنکاروں کا اپنی شادیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ فنکاروں کا اپنی شادیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے تمام بڑے اجتماعات منسوخ کیے جارہے ہیں وہیں بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور ادکار علی فضل نے بھی کورونا وائرس کی وبا کے باعث شادی لتوی کر دی ہے

    باغی ٹی وی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں اپریل کے آخری ہفتے میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا اعلان کردیں گے لیکن اب ان دونوں اداکاروں نے بھی اپنے گھروالوں اور دوستوں کی اچھی صحت کے لیے ابھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اب شادی کی تقریبات رواں سال کے آخر میں منعقد کی جائیں گی

    ریچا چڈا اور علی فضل کے علاوہ بالی وڈ اداکار ورن دھون نے بھی اپنی شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ورن دھون اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال مئی میں تھائی لینڈ میں شادی کرنے جارہے تھے تاہم اب ان دونوں نے بھی کورونا وائرس کے باعث اپنی شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    البتہ ورن دھون کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا

  • کورونا وائرس، مہمانوں کے ساتھ شو کرنے پر ندا یاسر کو تنقید کا سامنا

    کورونا وائرس، مہمانوں کے ساتھ شو کرنے پر ندا یاسر کو تنقید کا سامنا

    پاکستانی حکومت اور ماہرین صحت عوام کو زیادہ سے زیادہ گھروں تک محدود رہنے اور کسی بھی جگہ کم سے کم جمع ہونےکی تلقین کرتے دکھائی دے رہے ہیں ایسے میں معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کو اپنے شو میں ایک ساتھ کئی مہمانوں کو بلانے اور ان کے ساتھ پروگرام کرنے پر تنقید کا سامنا ہے

    باغی ٹی وی:معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کو اپنے شو میں ایک ساتھ کئی مہمانوں کو بلانے اور ان کے ساتھ پروگرام کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اگرچہ ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو کے آغاز میں کورونا وائرس کا ذکر کیا

    ندا یاسر نے 16 مارچ کو میک اپ مقابلے کا آغاز کرنے سے قبل ہی شو میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگ سماجی دوری اختیار کر رہے ہیں اور عوام گھروں تک محدود ہوگئی ہے

    ندا یاسر کا کہنا تھا کہ پرانے زمانے میں جب جنگیں لگتی تھیں یا جنگوں کا خطرہ ہوتا تھا تو اس وقت بھی لوگ گھروں تک محدود ہوجاتے تھے تاہم اس وقت بھی گھروں میں محدود رہ جانے والے افراد کو خوش رکھنے کے لیے کسی ایک شہری کی ذمہ داری ہوتی تھی کہ وہ عوام کو انٹرٹین کرے اس کے لئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا تھا

    علاوہ ازیں ندا نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محدود رہ جانے والے یورپی ملک اٹلی کے عوام کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ کس طرح وہ گھروں میں قید رہنے کے باوجود گھروں کی بالکونی سے نکل کر میوزک آلات بجا کر ایک دوسرے کو محظوظ کرتے رہے اور گانے گاتے رہے

    اس کے بعد ندا یاسر نےتقریبا ایک درجن سے زائد میک اپ آرٹسٹ اور دیگر افراد کو پروگرام کے اسٹیج پر مدعو کیا اور لوگوں کو بتایا کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو لوگ ڈر جائیں گے اور کورونا وائرس کے ڈر کو ختم یا کم کرنے کے لیے لازمی ہے کہ وہ گھروں تک محدود افراد کو انٹرٹینمنٹ فراہم کریں بعد ازاں ندا یاسر نے میک اپ آرٹسٹوں کا مقابلہ کروایا اور ان کا مقابلہ تین دن تک جاری رہا اداکارہ کے کہا کہ اس وقت ہم ایک دوسرے کے لئے ہمدردی کا باعث بنیں

    انہوں نے کہا یہ وہ وقت ہے جس وقت ہم ایک دوسرے کو ریلیکس کر کے اپنا فرض پورا کریں گے یہ وہ وقت ہے کہ ہم نے ایک دم افواہیں نہیں پھیلانی بلکہ ہم نے افواہوں کو بڑھنے سے روکنا ہے اور آپ کا دھیان ادھر ادھر بھٹکانا ہے کیونکہ مصیبتیں تو آتی ہیں زندگی اسی کا نام ہے

    پروگرام میں شامل ہونے والے تمام مہمان اور خود میزبان نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کوئی بھی حفاظتی انتظام نہیں کر رکھا تھ حیران کن بات یہ ہےکہ مقابلے میں شرکت کے لیے خانیوال سے آنے والی میک اپ اآرٹسٹ کو جب کھانسی آئی تو میزبان نے ان سے کہا کہ اگر زیادہ کھانسی ہے تو فیس ماسک پہن لیں جس پر انہوں نےکہا کہ نہیں انہیں معمولی کھانسی ہے

    میزبان اور مہمانوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے بغیر ٹی وی اسکرین پر آنے اور لوگوں کو یہ پیغام دینا کہ کورونا جیسی بیماریوں سے ڈر کے مارے گھروں تک محدود رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی انٹرٹینمنٹ ہی نہ کی جائے یہ غلط ہے جیسے مشورے دینے پر ندا یاسر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پاکستان کی چند فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے سینما ز اور شادی ہال تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل کو بھی روک دیا گیا ہے

    امریکی مالز میں پاکستانیوں کے علاوہ سب گورے چھٹیوں پر تھے گورے تو ڈرپوک نکلے حرامانی

    کورونا وائرس کے حوالے سے شنیرا اکرم کا پیغام

  • منشا پاشا کا ملک کی حالیہ صورتحال میں تقریبات کے انعقاد پر برہمی کا اظہار

    منشا پاشا کا ملک کی حالیہ صورتحال میں تقریبات کے انعقاد پر برہمی کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا لاہور کی جانے ولی پارٹیوں اور شادیوں کی تقریبات کی ویڈیو دیکھ کا پریشان ہو گئیں

    باغی ٹی وی : اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے لاہور میں شادی کی تقریبات کی ویڈیوز دیکھیں جہاں خوب پارٹی چل رہی ہے ہال بھرے ہوئے ہیں انہوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یار اب ایسا تو نہ کرو


    کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر اداکارہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی شخص نے یومیہ اجرت لینے والوں کی مدد کے لیے روزمرہ استعمال کی ضرورت کی اشیاء کے پیکٹس بنانے کیلئے رقم جمع کرنے کے لیے ایک گروپ بنایا ہے انہوں نے لکھا کہ آنے والا وقت میں یومیہ اجرت کمانے والوں کے لئے مشکل ہوسکتا ہے، ضروری اشیاء خوراک چائے اور صابن وغیرہ فراہم کرنا یومیہ اجرت لینے والوں کی مدد کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم اقدام ہے


    انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ آس پاس کے لوگوں میں کورونا کے حوالے سے شعور اجاگر کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونے کی تلقین کریں انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنا کردار اداکریں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 269 ہوچکی ہے

  • امریکی مالز میں پاکستانیوں کے علاوہ سب گورے چھٹیوں پر تھے  گورے تو ڈرپوک نکلے حرامانی

    امریکی مالز میں پاکستانیوں کے علاوہ سب گورے چھٹیوں پر تھے گورے تو ڈرپوک نکلے حرامانی

    پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور حرا مانی اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تینوں اداکار ماسک اور ہاتھوں میں دستانے پہنے نظر آتے ہیں

    باغی ٹی وی : اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خوف بڑھ رہا ہے لوگوں کو یہ بھی ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور اپنی حفاظت کریں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور حرا مانی اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تینوں اداکار ماسک اور ہاتھوں میں دستانے پہنے نظر آئے تاہم اداکارہ حرا مانی اس مکمل صورتحال میں مداحوں کو کچھ اور ہی پیغام دیتی نظر آئیں
    https://www.instagram.com/p/B906UMGJMS2/?igshid=vb0awix6yg8o
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل کر ہی ہے جس میں وہ چند دوستوں کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں سخت کرفیو لگا ہوا ہے، تمام بڑے برانڈز بند ہیں، سڑکیں خالی ہیں، میں یہاں فرسٹ کالونی نامی ایک مال میں گئی اور وہاں جتنےبھی پاکستانی لوگ تھے اور سیلز گرلز وہ موجود تھیں اور سارے گورے چھٹیوں پر گئے ہوئے تھے تو ہمارے گورے بہت ڈرپوک نکلے

    تاہم اداکارہ کو ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ٹوئٹر پر ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حرا مانی ایسا ظاہر کرنا بند کریں جیسے آپ کو کوئی معلومات نہیں، آپ کو بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں


    آپ مالز میں گھومنا چاہتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ آپ بہادر ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اس کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنا بند کریں اور یہ پیغام دینا بند کریں کہ ایسا کرنا ٹھیک ہے کیوں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے

    واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تمام ملکوں کی حکومتوں کی طرف سے ایمرجنسی نافذ‌کر دی گئی ہے تما م مارکیٹیں مالز پبلک ٹرانسپورٹس عوامی اور تفریحی مقامات مذہبی شادیوں کے اجتماعات اور تمام کھیلوں شوبز اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    پہلے فضا میں پیار ہوتا تھا اب فضا میں کورونا ہوتا ہے حرا مانی

  • صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک متاثر کن واقعہ مداحوں سے شئیرکر دیا

    صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک متاثر کن واقعہ مداحوں سے شئیرکر دیا

    پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ اپنے مداحوں سے شئیر کیا

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ اپنے مداحوں سے شئیر کیا صبا قمر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداح نے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے کیا آپ کو اس عرصے کے دوران کوئی ایسا واقعہ یاد ہے جس نے آپ کے دل کو متاثر کیا ہو؟ یا کوئی شوٹنگ کا اچھا تجربہ؟


    مداح کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ میں نے لاہور کے ایک علاقے میں ڈرامہ کیا تھا جہاں ہم نے سارا دن شوٹنگ کی تھی لیکن وہاں ایک کچی مٹی کا گھر بنا ہوا تھا جس میں ایک حسین خاتون کمرے میں بنا بجلی اور پنکھے کے رہ رہی تھی جس پر میری کیفیت بہت عجیب ہوگئی تھی


    اداکارہ نے کہا خاتون کو اس طرح دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ ہم اللہ پاک کی نعمتوں سے کتنا مالا مال ہیں اس لیے ہمیں ہر وقت ہر دم اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہنا چاہیے

    واضح رہے صبا قمر اپنے کیرئیر میں لاتعداد فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں اور ان کا شمار انڈستری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے

  • ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوارزنیگر نے بھی قرنطینہ اختیار کر لیا

    ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوارزنیگر نے بھی قرنطینہ اختیار کر لیا

    چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس تیزی سے پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اس نے دنیا بھر کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس تیزی سے پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اس نے دنیا بھر کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہےتیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث درجنوں ممالک جہاں لاک ڈاؤن کردیئے گئے ہیں وہیں عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے

    کورونا وائرس کے باعث مشہور شخصیات سمیت ہالی وڈ اداکاروں نے بھی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے ہالی وڈ کے نامور اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے اپنے گھر کو قرنطینہ بنا لیا جہاں وہ یہ چھٹیاں اپنے پالتوجانوروں کے ساتھ گزار رہے ہیں ننھے گھوڑے، گدھے اور ڈوگیمیاں کو کھانے کھلاتے، ہاتھ دھونے کا طریقہ بتاتے اداکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے


    72 سالہ ہالی وڈ اداکار نے خود بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ تصویر شئیر کی اور ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ننھے گھوڑے، گدھے اور ڈوگیمیاں کو کھانے کھلاتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں

    ویڈیو کے کیپشن میں نے لکھا جتنا زیادہ ممکن ہو سکے گھروں میں رہیں ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کریں چہرے پر بار بار ہاتھ نہ لگائیں

    واضح رہے کرونا وائرس سے 162ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں7100افراد ہلاک اور 1لاکھ82ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں

  • کورونا وائرس کے حوالے سے ماہرہ خان کا پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے ماہرہ خان کا پیغام

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر معروف شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہی ہیں

    باغی ٹی وی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر معروف شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہی ہیں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کرونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مشورہ دیا ہے کہ دوسروں سے ملنے جلنے سے گریز کریں


    ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرماہرہ خان نے لوگوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ماہرہ خان نے لکھا یاددہانی: جس حد تک ممکن ہوسکے معاشی سرگرمیوں سے علیحدگی اختیار کرلیں یہ بہت اہم ہے آپ وائرس کو پھیلنے سے بچاتے ہوئے زندگیاں بچا سکتے ہیں

    انہوں نے ہاتھ دھونے کا بھی مشورہ دیا اور لکھا امید ہے اورد عا ہے کہ دنیا جلد ہی اس خطرناک وائرس پر قابو پالے گی انشاء اللہ

  • ڈزنی فلم ٹینگلڈ میں بھی کورونا وائرس کی پیش گوئی کی گئی تھی؟

    ڈزنی فلم ٹینگلڈ میں بھی کورونا وائرس کی پیش گوئی کی گئی تھی؟

    دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے متعلق ڈزنی کی مشہور زمانہ فلم ٹینگلڈ کو بھی کورونا وائرس سے جوڑا جارہا ہے

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے متعلق ڈزنی کی مشہور زمانہ فلم ٹینگلڈ کو بھی کورونا وائرس سے جوڑا جارہا ہے اس سے قبل بھی ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والی ایک فلم کچھ ماہ قبل توجہ کا مرکز بنی جس میں بھی کورونا جیسے مرض کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد ایسی ہی ایک بیماری کی پیش گوئی کرنے والی کتاب بھی سامنے آگئی تھی

    ڈزنی کی فلم ٹینگلڈ ریپنزل کی کہانی پر مبنی تھی جس میں ایک شہزادی کو اس کے جادوئی لمبے بالوں کی وجہ سے ایک عورت اونچی عمارت میں قید کرلیتی ہے اور اسے پوری زندگی یہ کہہ کر ڈراتی رہتی ہے کہ نیچے شہر میں موجود لوگ اس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں

    ڈزنی فلم میں دکھایا گیا کہ ریپنزل کا تعلق کورونا کنگڈم سے تھا اس کے والد کورونا کے بادشاہ تھے جو کافی سالوں تک ریپنزل کی واپسی کے لیے اس کی سالگرہ کے موقع پر لالٹین جلاتے تھے

    واضح رہے کہ 12 سال قبل شائع ہونے والی ایک کتاب بھی حال ہی میں سامنے آئی تھی جس میں حیران کن طور پر پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2020 میں اچانک دنیا میں ایک وبا پھوٹ پڑے گی جبکہ ہالی وڈ کی دو فلمیں آؤٹ بریک اور کونٹینجن بھی اس بیماری کی وجہ سے توجہ کا مرکزبنی رہیں تھیں

  • ہالی وڈ سائنس فکشن فلم بلڈ شوٹ کی آمدنی کورونا کے باعث متاثر

    ہالی وڈ سائنس فکشن فلم بلڈ شوٹ کی آمدنی کورونا کے باعث متاثر

    لاس اینجلس فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے ہیرو ون ڈیزل کی فلم بلڈ شوٹکورونا سے متاثر ہونے کے سبب دنیا میں اچھا بزنس نہیں کرسکی

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سےامریکا سمیت متعدد ممالک میں سینما بند ہیں اور جہاں سینما کھلے ہیں وہاں بھی فلم دیکھنے کا رجحان کافی حد تک کم ہوچکا ہے علاوہ ازیں حکومتوں نے بھی تمام اجتماعات اور ہر طرح کی ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے

    بلڈ شوٹ ون ڈیزل کی سائنس فکش ایکشن فلم ہے جس پر 8 ارب روپے کی لاگت آئی ی فلم کو کورونا کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اب فلم بنانے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ون ڈیزل کی فلم بلڈشوٹ 13 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی

    بلڈ شوٹ کی کہانی ایسے امریکی میرین کے گرد گھومتی ہے جس کا مرنے کے بعد ایک خونخوار قاتل کے طور پر دوسرا جنم ہوتا ہے اور وہ قتل وغارت گری کا بازار گرم کر دیتا ہے

    وین ڈیزل کا فلم کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور انکی سائنس فکشن ایکشن فلم کورونا وائرس کے باوجود مقررہ تاریخ پر ریلیز کی جائے گی اور اچھا بزنس کرے گی