Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    معروف ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کی انہوں خود نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خبر کی تصدیق کی

    باغی ٹی وی : معروف ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی اداکار نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کیا ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس لیے ٹیسٹ کرایا تھا کیونکہ ان کے ایک جاننے والے میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
    https://twitter.com/idriselba/status/1239617034901524481?s=19
    انہوں نے کہا دیکھیں یہ بہت سنگین معاملہ ہے اب وقت ہے کہ ہم سماجی طور پر فاصلے بڑھانے اور ہاتھوں کو دھونے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ہم اس وقت ٹکڑوں میں بٹی ہوئی تقسیم شدہ دنیا میں رہ رہے ہیں ہم سب اسے محسوس کرسکتے ہیں مگر اب وقت ایک ہونے کا وقت آگیا ہے یہ وقت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں سوچیں

    ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا آج صبح میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا تھا اور کوئی علامات بھی اب تک سامنے نہیں آئی

    انہوں نے لکھا اس کے باوجود میں نے خود کو اس وقت اپنے آپکو آئسولیٹ کرلیا تھا جب میں نے وائرس کے ممکنہ منتقلی کو دریافت کیا آپ لوگ گھر پر رہیں میں اپنی حالت سے آپ کو باخبر رکھوں گا پریشان کا شکار مت ہوں

    اس سے قبل ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

    ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ کرونا وائرس کا شکار


    خیال رہے پاکستان میں بھی اب تک مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد تقریباً 200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 75 ہزار کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے

  • کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوبز سے وابستہ افراد پریشان

    کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوبز سے وابستہ افراد پریشان

    دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے مذہبی اجتماعات، تہوار، تعلیمی ادارے، عوامی مقامات تمام ثقافتی اور کھیوں کی سرگرمیوں ٹرانسپورٹس ائیر لائینزمساجد مدرسے سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو چکے ہیں پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں

    باغی ٹی وی : دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے مذہبی اجتماعات، تہوار، تعلیمی ادارے، عوامی مقامات تمام ثقافتی اور کھیوں کی سرگرمیوں ٹرانسپورٹس ائیر لائینزمساجد مدرسے سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو چکے ہیں پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں

    دنیا بھر میں موسیقی کے کنسرٹس ٹی وی شوز اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر و منسوخی کے باعث فلم انڈسٹری سے جڑے افراد اب اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں

    غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فلموں اور سنیما سے جڑے ملازمین کورونا کے باعث کافی پریشان ہیں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو کام نہ ہونے کی وجہ سے پیسوں کی ادائیگی رک چکی ہے فلم انڈسٹری سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوز اور کام کی بندش یا منسوخی کی وجہ سے انہیں گھریلو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں بلوں کی ادائیگی، گھر کا کرایہ اور دیگر اخراجات شامل ہیں

  • سب عہد وفا کے نام کیا، جنرل آصف غفور

    سب عہد وفا کے نام کیا، جنرل آصف غفور

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والا پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط کے موقع پر جنرل آصف غفور نے سب عہد وفا کے نام کر دیا

    باغی ٹی وی:پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا گزشتہ رات آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا جہاں اس کی اینڈنگ شاندار رہی وہیں اس کی آخری قسط کے موقع پر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرسنل اکاؤنٹ کی بائیو تبدیل کرتے ہوئے لکھا کہ سب عہد وفا کے نام کیا اور ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد کا بھی استعمال کیا

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے مقبول و معروف ڈرامہ جب بنایا گیا تھا تو اس کی شوٹنگ کے دوران آئیڈیا یقینًا جنرل آصف غفور کا ہوگا عہد وفا ڈرامہ شائقین میں بہت مقبول ہوا اور بعض دفعہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹریند پر بھی رہا اس کی مقبولیت کے پیش نظر ڈائریکٹر نے اس ڈرامے کی آخری سینما میں دکھانے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات اور سینما اور تفریحی مقامات بند کرنے کے حکومتی اعلان کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا

    ڈرامے کی آخری قسط میں ایک دلچسپ منظر ہمایوں سعید میجر ہمایوں کے کردار بھارتی پائلٹ ابھےنندن جسے حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دوران پاکستانی آرمی نےگرفتار کیا تھا کا بھی کردار دکھایا گیا کیپٹن سعد یعنی احد رضا میر لائن آف کنٹرول پر بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوجاتا ہے لیکن بروقت ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچا لی جاتی ہے

    ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی تھی جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے باقی زندگی گزارتے ہیں

    الف کے بعد ایک اور معروف و مقبول پاکستانی ڈرامہ عہد وفا بھی اختتام پذیر


    ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہےاس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے

    واضح رہے کہ عہد وفا ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں

    یہ ڈرامہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے

  • امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن نے مداحوں سے گلاب جامن بنانے کی ترکیب پوچھ لی

    امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن نے مداحوں سے گلاب جامن بنانے کی ترکیب پوچھ لی

    معروف امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن نے گلاب جامن بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر مداحوں سے ترکیب پوچھ لی

    باغی ٹی وی :معروف امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن نےسوشل میڈیا پر مداحوں سے گلاب جامن بنانے کی ترکیب پوچھ لی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پہلی بار جلد ہی گلاب جامن بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش بھی ہیں

    امریکی ماڈل نے اپنے مداحوں سے کچھ ٹپس بھی مانگیں اور جو لوگ گلاب جامن کے بارے میں نہیں جانتے ان لوگوں کو گوگل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا
    https://twitter.com/chrissyteigen/status/1239018457221328897?s=19
    ماڈل کرسٹین ٹائیگن کے اس ٹوئٹ پر دنیا بھر سے ان کے مداح بڑی تعداد میں انہیں ٹپس دے رہے ہیں اور گلاب جامن کی تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ ٹپس شئیر کر رہے ہیں
    https://twitter.com/AnandWrites/status/1239162551306309632?s=19

    پاکستانی بلاگر مہوش اعجاز نے بھی ماڈل کی ٹویٹ پر گلاب جامن کی ویڈیو شئیر کی اور اس کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ بنانے کے بعد تصویریں شیئر کرکے انہیں دکھائی جائیں

  • کورونا وائرس پر بنائے گئے گانے پر مداحوں کی علی ظفر پر شدید تنقید

    کورونا وائرس پر بنائے گئے گانے پر مداحوں کی علی ظفر پر شدید تنقید

    پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار علی ظفر نے گذشتہ روز کورونا وائرس کے لیے ایک گانا جاری کیا اداکار ماضی کے مشہور لالی وڈ فلم ارمان کے گیت کوکو کورینا کو منفرد انداز میں گا کراپنے مداحوں اور عوام کو کورونا سے متعلق معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کیا ہے

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز اداکار ماضی کے مشہور لالی وڈ فلم ارمان کے گیت کوکو کورینا کو منفرد انداز میں گا کراپنے مداحوں اور عوام کو کورونا سے متعلق معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کیا ہے اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردی

    علی ظفر نے گانے کے ذریعے پیغام میں کہا کہ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، مشکل وقت میں اپنا خیال رکھیں، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جبکہ بیماری سے متعلق فوری طور پر ڈاکٹرز سے بھی رجوع کریں

    موجودہ حالات کے پیش نظر علی ظفر کا یہ گانا مداحوں کا دل جیتنے میں کچھ حد تک شاید ناکام ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے علی ظفر کو ایسا گانا تیار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا
    https://twitter.com/iamkhirad/status/1239427226409426946?s=19
    ایک صارف نے لکھا کہ زندگی صحیح چل رہی تھی کہ پھر میں نے علی ظفر کا نیا گانا سنا، یہ اتنا عجیب ہے کہ اب میں کسی کو الزام دے سکتی ہوں کہ صبح اٹھ کر مجھے الٹی کیوں آتی ہے ساتھ ہی انہوں نے میم کے ذریعے بھی یہ گانا بنانے پر علی ظفر پر غصہ نکالا
    https://twitter.com/iamkhirad/status/1239255528275980289?s=19

    کالم نگار جویریہ صدیق نے میم کے ذریعے علی ظفر کا مذاق اڑایا

    ایک صارف نے کہا کیا کوئی انٹرنیٹ پر علی ظفر پر پابندی عائد کروا سکتا ہے؟

    https://twitter.com/cigsandsadness/status/1239317863858651136?s=19

    ایک صارف کے مطابق علی ظفر 2020 کی عجیب شخصیات بن چکے ہیں

    ایک اور صارف نے علی ظفر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر لوگوں کو خود سے نفرت کرنے پر مجبور کررہے ہیں آخر کون ایک وائرس پر گانا بناتا ہے؟
    https://twitter.com/whompingwilloow/status/1239249005042958342?s=19

    ایک صارف نے کہا کہ یہ تعریف کے قابل نہیں ہے اگر یہ گانا بنانے کی جگہ آپ دعا کرتے اور ہم سب آمین کہتے تو کتنی اچھی ہوتی وہ ویڈیو اور اس وائرس سے نجات کے لئے کتنی دعائیں ہو جاتیں
    https://twitter.com/zain_sameera/status/1239233913190563841?s=19

    انیوں نے بھی میم کے ذریعے علی ظفر کا مذاق اڑایا

    ایک صارف نے علی ظفر سر درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر لیں

    ایک صارف نے کہا وہ سنجیدگی سے سوال پوچھ رہی ہیں کہ آپ اتنے اسٹوپڈ کیوں ہیں ؟

    جہاں لوگوں نے اس گانے پر علی ظفر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں ان کا یہ گانا پسند بھی آیا

    اینکر پرسن اقرار الحسن نے اس گانے کی تعریف کی اور لکھا کہ ہاتھوں کو دھوئیں اور ہاتھ ملانے سے بھی پرہیز کریں اور لکھا کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنا چاہیے


    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی علی ظفر کے اس گانے کو زبردست قرار دیا

    کالم نگار جویریہ صدیق نے تعریف کرتے ہوئےکہا کہ واہ واہ چھا گئے بھائی صاحب

    اس کے علاوہ بھی شائقین سے اس گانے کو پسند کیا اور علی ظفر کی تعریف کی

    کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے‌ ساتھ ہیں، سلیوٹ سلام مہم میں شریک فنکاروں کا پیغام


    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دنیا کے تقریباً 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 513 اموات ہو چکیں ہیں پاکستان میں بھی کورونا وئرس کے کیسز کی تعداد تقریباً 94 ہوگئی ہے اور حکومت اس سے بچاؤ کیلئے مختلف حفاظتی اقدامات کر رہی ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے حکومتوں نے تمام ثقافتی کھیلوں کی اور دیگر سر گرمیاں جیسے اجتماعات شادی ہالز عوامی مقامات تعلیمی ادارے اور سینما ہالز بند کر دیں ہیں

    علی ظفر بھی کورونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئے

  • کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے‌ ساتھ ہیں، سلیوٹ سلام مہم میں شریک فنکاروں کا پیغام

    کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے‌ ساتھ ہیں، سلیوٹ سلام مہم میں شریک فنکاروں کا پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی سلیوٹ سلام مہم میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے نام حکومت پنجاب نے اس مہم میں شامل کر لئے

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی سلیوٹ سلام مہم میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام حکومت پنجاب نے اس مہم میں شامل کر لئے جوفنکار شریک ہیں ان میں اداکار عمران عباس، علی رحمان، یاسر نواز احسن خان اور حریم فاروق نے اپنے مداحوں میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام جاری کئے اور کہا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہیں اور عوام بھی حکومت کا ساتھ دے

    اداکار یاسر نواز نے کہا کہ زیادہ رش اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور زیادہ شکایت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں علاج سے بہتر احتیاط ہے سینیٹائزر ساتھ رکھیں ہاتھ صاب سے دھوئیں اور ناسک پہنیں ڈرانے کی ضرورت نہیں اس وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور احتیاط کرنی ہے اداکار نے اس کشیدہ صورتحال کے موقع پر قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس جان لیوا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں

    داکارہ حریم فاروق نے کہا کہ میں کرونا وائرس کی اس جنگ میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں انہوں نے کہا اس صورتحال میں گبھرانے کی بجائے احتیاط سے کام لیں علاج سے بہتر احتیاط ہے بار بار ہاتھ دھونے کی عادت ڈال لیں کم از کم 20 سیکنڈ کے لئے ماسک کا استعمال کریں اور ہینڈ سینیٹائزر اپنے ساتھ ضرور رکھیں اگر آپ کو کوئی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو فوراً چیک اپ کروائیں اور احتیاط کریں کیونکہ احتیاط زیادہ ضروری ہےانہوں نے عوام سے کورونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی

    اداکار عمران عباس نے کہا کہ کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو متاثر کیا ہے جس پر حکومت پنجاب نے ایک مہم کا آآغاز کیا ہے جس میں ہم ان کے ساتھ ہیں اداکار عمران عباس کے مطابق پرہیز علاج سے بہتر ہے سلیوٹ سلام مہم کا بنیادی مقصد وقتی طور پر کسی اچھے اینٹی بیکٹیریل صابنسے ہاتھ دھوئیں کسی سینیٹائزر سے خود کو صاف ستھرا رکھیں کسی رش والی جگہ پر نہ جائیں غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ماسک کا ضروراستعمال کریں کیونکہ یہ بیماری ہوا سے بھی لگ سکتی ہے ہاتھ ملانے سے اجتناب کی عادت اپنانا ہے ہاتھ دھوکر ہمیں کورونا کے پیچھے لگنا ہے

    علی رحمان نے کہا کہ کورونا کا زمانہ ہے ہاتھ ملانے سے شرمانا ہے اور آج سے سیلیوٹ سلام اپنانا ہے ایک فٹ کے فاصلے سے دل کو ہاتھ لگانا ہے انہوں نے کہا کھل کر مسکرانا ہے اور بالکل نہیں گھبرانا ہے کورونا کے خلاف یہ جنگ ہم سب نے مل کر جیتنی ہےحکومت پنجاب کا ساتھ دیں خود کو بھی کورونا سے محفوظ رکھیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس سے محفوظ رکھیں بار بار ہاتھ دھوئیں اور زیادہ بھیڑ والی جگہ پر نہ جائیں

    شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام


    احسن خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خلاف جو قدم اٹھایا ہے جوجنگ ہے یہ سب ایک قوم کی حیثیت سے یکجا ہو کر مل کر لڑیں گے تو کوئی بھی ایس پرابلم یا ایشو نہیں ہوگا جس سے لڑ نہ سکیں بس یہ کہ احتیاط بہت ضروری ہے جب باہر نکلیں تو کوشش کریں ماسک پہنیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں ہجوم میں نہ جائیں اپنی فیملی کو بھی اس کے بارے میں بتائیں اور حکومت پنجاب کا اس جنگ میں ساتھ دیں

    فنکاروں نے حکومت پنجاب کیجانب سے کورونا کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکومت بہترین انتظامات کر رہی ہے اور حکومت پنجاب کی کورونا کیخلاف جنگ میں عوام کو بھرپور ساتھ دینے اور تعاون کی تلقین کی ہے

    پاکستان فیشن ویک کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار

  • امریکی باکس آفس کورونا وائرس کی وجہ سے شدید ترین مسائل کا شکار

    امریکی باکس آفس کورونا وائرس کی وجہ سے شدید ترین مسائل کا شکار

    دنیا بھر میں تفریحات بھی کورونا وائرس کی وجہ ماند پڑنے لگیں جان لیوا وائرس کی وجہ سے سینما انڈسٹری بھی شدید ترین مسائل کا شکار ہوچکی ہے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ٹکٹوں کی فروخت 20 سال کے دوران کی کم ترین سطح پر آچکی ہے

    باغی ٹی وی : امریکی باکس آفس پر اس ہفتے بھی ڈزنی کی فلم آن ورڈ ہی نمبر ون رہی مگر کورونا کے خوف کے باعث اور حکومتی پابندیوں کی وجہ سے لوگوں نے سینما کا رخ کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث پچھلے ہفتے 39 ملین ڈالر کمانے والی فلم اس بار صرف 10.5 ملین ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہی

    جبکہ آئی اسٹل بیلیو 9.5 ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی سونی کی سپر ہیرو فلم بلڈشاٹ باکس آفس پر 9.3 ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی اس میں مرکزی کردار ون ڈیزل نے کیا

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں تفریحات بھی کورونا وائرس کی وجہ سے سینما انڈسٹری شدید ترین دھچکے کا شکار ہوچکی ہے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ٹکٹوں کی فروخت 20 سال کے دوران کی کم ترین سطح پر آچکی ہے اعداد و شمار کے مطابق اس قدر کمی 2001 میں ہونے والے نائن الیون کے حملوں کے بعد بھی نہیں آئی تھی

    خیال رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث امریکا میں 5 ہزار سینما مکمل بند ہوچکے ہیں اور بہت سے مزید بند ہونے کے امکان ہیں

  • الف کے بعد ایک اور معروف و مقبول پاکستانی ڈرامہ عہد وفا بھی اختتام پذیر

    الف کے بعد ایک اور معروف و مقبول پاکستانی ڈرامہ عہد وفا بھی اختتام پذیر

    پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا گزشتہ رات آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا اس کی آخری قسط ٹیلی ویژن پر نشر کر دی گئی

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی کا معروف و مقبول ڈرامہ سیریل عہد وفا گذشتہ رات اپنی آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا شائقین کی دلچسپی اور جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے ڈائریکٹر نے اس کی آخری سینما میں دکھانے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات اور سینما اور تفریحی مقامات بند کرنے کے حکومتی اعلان کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا

    اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ہم ٹی وی کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عہد وفا کا گرینڈ فنالے سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوگا اس کی آخری قسط ہر بار کی طرح اتوار کے روز ہم ٹی وی پر ہی ریلیز ہوگی

    ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی تھی جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے باقی زندگی گزارتے ہیں

    ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہےاس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے

    ڈرامے کی آخری قسط میں ایک دلچسپ منظر ہمایوں سعید میجر ہمایوں کے کردار بھارتی پائلٹ ابھےنندن جسے حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دوران پاکستانی آرمی نےگرفتار کیا تھا کا بھی کردار دکھایا گیا کیپٹن سعد یعنی احد رضا میر لائن آف کنٹرول پر بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوجاتا ہے لیکن بروقت ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچا لی جاتی ہے

    واضح رہے کہ عہد وفا ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں

    یہ ڈرامہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے

    عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ڈرامے میں ہمایوں اور ابھی نندن کے کرداروں کا اضافہ

  • تمام ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی لیکن حکومتی ادارے پی این سی اے میں کلاسیکل رقص کا مظاہرہ

    تمام ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی لیکن حکومتی ادارے پی این سی اے میں کلاسیکل رقص کا مظاہرہ

    جان لیوس کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لوگ اس کے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں متعدد ملکوں میں ایمرجنسی نافذ‌کر دی گئی ہے پاکستان میں بھی تعلیمی اداروں عوامی مقامات کھیلوں سمیٹ تمام ثقافتی سرگرمیاں بند کر دی گئیں ہیں

    باغی ٹی وی : جان لیوس کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لوگ اس کے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں متعدد ملکوں میں ایمرجنسی نافذ‌کر دی گئی ہے پاکستان میں بھی تعلیمی اداروں عوامی مقامات کھیلوں سمیت تمام ثقافتی سرگرمیاں بند کر دی گئیں ہیں ہر قسم کے تفریحی مقامات اورکنسرٹس اور تمام تقریبات وغیرہ پر پابندی لگا دی گئی ہے حکومت کی طرف سے پانچ سو سے زیادہ افراد ایک جگہ پر اکٹھے ہونے پر پابندی ہے

    اس سب کے باوجود پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں گذشتہ روز حکومتی ادارے پاکستان آرٹس کونسل میں کلاسیکل رقص کی تقریب رکھی گئی جس میں 400 سے زائد افراد نے شرکت کی حیران کن بات یہ ہے کہ تمام ملک میں تمام سرگرمیاں بند ہونے کے باوجود اسلام آباد جیسے شہر میں حکومت کی ناک کے نیچے اتنا بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا لیکن کسی حکومتی عہدیدار کی طرف سے اس کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی نہ ہی اس تقریب کو کینسل کروایا گیا

    واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پپھیلنے والا کورونا وائرس اس وقت پاکستان سمیت ایک سو پچیس ممالک میں پھیل چکا ہے

  • علی ظفر بھی کورونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئے

    علی ظفر بھی کورونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئے

    پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر بھی کورونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئے ہیں انہوں نے لالی وڈ فلم ارمان کے گیت کوکو کورینا کو منفرد انداز میں گا کراپنے پرستاروں اور عوام کو کورونا سے متعلق معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کیا ہے

    با غی ٹی وی : معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کورونا وائرس پر مشتمل گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے اس ویڈیو کو لوگوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس وقت دنیا بہت بڑے کرائسز سے گزر رہی ہے جس کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے
    https://www.instagram.com/tv/B9wPBRple9y/?igshid=1dcbenw8ya0lq
    علی ظفر نے گانے کے ذریعے پیغام میں کہا کہ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، مشکل وقت میں اپنا خیال رکھیں، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جبکہ بیماری سے متعلق فوری طور پر ڈاکٹرز سے بھی رجوع کریں