Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہوش حیات انجیلینا جولی کے شو بی بی سی مائے ورلڈ میں شرکت کریں گی

    مہوش حیات انجیلینا جولی کے شو بی بی سی مائے ورلڈ میں شرکت کریں گی

    پاکستان کی نامور اور تمغہ امتیازاداکارہ مہوش حیات بہت جلد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک شو میں جلوہ گر ہوں گی جس کی اطلاع اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دی

    باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اور تمغہ امتیازاداکارہ مہوش حیات بہت جلد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک شو میں جلوہ گر ہوں گی جس کی پروڈکشن ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کررہی ہیں

    اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹراور انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے انڈسٹری میں مرد و عورت کے برابری کے معاوضے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں اداکار اور اداکاراؤں کو برابر معاوضہ دیا جائے تاکہ ان کی برابر عزت بھی ہو
    https://twitter.com/MehwishHayat/status/1238488558924697600?s=19
    اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا کے بارے میں کہا کہ اس کا مثبت اور صحیح استعما ل کرنا چاہیئے انہوں نے کہا اگر سوشل میڈیا کو صحیح انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور لوگوں کو اس کے ذریعے آگے بڑھنے میں مدد بھی ملے گی

    انہوں نے فلموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ جس قسم کے کردار میں نے فلموں میں ادا کیے وہ دقیانوسی تصورات کے خلاف تھے

    برطانوی نشریاتی ادارے کے اس پروگرام کا نام بی بی سی مائے ورلڈ رکھا گیا ہے اور اینجلینا جولی اس کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9rc7qlHuRW/?igshid=192r4yunjeelc
    اس پروگرام کے حوالے سے اداکارہ نے کہا ایک ماں ہونے کی حیثیت سے میں خوش ہوں کہ اس پروگرام کو سپورٹ کرسکوں جو بچوں کو بہت کچھ سکھائے گا اور دنیا بھر میں موجود نوجوانوں کو ایک دوسرے سے جوڑے گا انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اس شو میں دعوت پر ادارے اور انجیلینا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ اس شو کے لئے بہت پُرجوش ہیں

    اس پروگرام کی اقساط ہر اتوار بی بی سی ورلڈ نیوز پر نشر ہوں گی جبکہ بی بی سی کی 42 مختلف زبان کی سروسز پر بھی اسے شیئر کیا جائے گا

    پاکستانی فلم باجی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

  • شنیرا اکرم کا پاکستانیوں کی بھابھی بننے پر خوشی کا اظہار

    شنیرا اکرم کا پاکستانیوں کی بھابھی بننے پر خوشی کا اظہار

    معروف سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس خوبصورت ملک کے لوگ مجھ سے بےحد محبت کرتے ہیں اور خوشی ہے کہ وہ پاکستانیوں کی بھابھی بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں بھی رہتی ہیں

    باغی ٹی وی : رواں ماہ کی 12 تاریخ کو کراچی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا میچ کھیلا گیا جہاں شنیرا اکرم بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود ان کے مداحوں نے انہیں بھابھی کہہ کر بلانا شروع کردیا جس کی ویڈیو شنیرا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی
    https://www.instagram.com/p/B9qwSOvg8A9/?igshid=1mebz945t9l0y
    شنیرا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ واہ کیا مجمع تھا اپنا نام سن کر بےحد خوشی ہوئی اور مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ میں آپ کی بھابھی ہوں میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس خوبصورت ملک کے لوگ مجھ سے بےحد محبت کرتے ہیں آپ سب کا بہت شکریہ

    شنیرا نے کہا پی ایس ایل کے دوران یہ شائقین ہی ہیں جو کھیلوں کو شاندار بناتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت افسوس ہوا یہ سن کر کہ فی الحال صرف ٹی وی پر ان میچز کو دیکھا جائے گا لیکن ایسے وقت میں اپنی حفاظت کرنا زیادہ ضروری ہے

    انہوں نے کہا اس سال کا پی ایس ایل شاندار رہا چاہے ہم میدان میں موجود نہ ہوں لیکن ایک ساتھ ہیں کھیل کے ساتھ سب اپنی حفاظت بھی کریں، صفائی اور صحت کا خیال رکھیں
    https://www.instagram.com/p/B9pJhtkgyJy/?igshid=11pjwdc4ahju2
    میچ کے دوران شنیرا کراچی کنگز کی شرٹ پہنی ہوئی تھیں جس پر بھابھی بھی تحریر تھا

  • سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور نامور اداکارہ سجل علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    باغی ٹی وی : سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری تھیں جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی ان کی رسم حنا اور مایوں کی چند تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جس میں سجل نے نارنجی رنگ اور احد رضا میر نے سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس تھے

    گذ شتہ روز یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا اور سجل علی کی رخصتی بھی ہوگئی جس کی تصویریں سجل نے اپنے انسٹا گرام پر شئیر کیں تھیں اپنی سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ بنو چلی سسرال جبکہ ایک اور تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے روشن حسین رات اس کے علاوہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ دولہا دلہن کے روپ میں نظر آ رہے ہیں سجل علی نے تصیر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں مسٹر میر لکھا جبکہ احد ڑضا نے ٹسویر شئیر کرتے ہوئتے کیپشن میں مسز میر لکھا
    https://www.instagram.com/p/B9toAJTh-er/?igshid=1p6zqk3aj5c8n

    https://www.instagram.com/p/B9tnxuOp3Dp/?igshid=1h496u5gybmb7

    دونوں فنکاروں کو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شادی کی مبارکباد دی

    اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کی مبارک دیتے ہوئے دونوں کوخوش رہنے کی دعا دی

    میرا سیٹھی نے لکھا کہ بہت ہیارے لگ رہے ہو تم دونوں اور شادی کی مبارکباد دی

    صدف کنول نے بھی ماشاءاللہ لکھا

    بھارتی پنجابی فلموں کی ایکٹر سونم باجوہ نے بھی دعا دی

  • پاکستانی فلم باجی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

    پاکستانی فلم باجی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

    اداکارہ میرا کی فلم باجی برطانوی ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں دکھائی جائے گی

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا کی فلم باجی رواں سال لندن میں برطانوی ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں دکھائی جائے گی یہ فیسٹیول 25 مارچ سے5 اپریل تک منعقد کیا جائے گا اور فلم باجی اس فیسٹیول کے دوران تین بار دکھائی جائے گی
    https://www.instagram.com/p/B9mSpbbp9TI/?igshid=t871govgw06v
    باجی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیجانے والی اطلاع کے مطابق فلم کی پہلی بار27 مارچ کو اے آر سی آرٹس سینٹر اسٹاکٹن میں نمائش کی جائے گی، دوسری بار فلم 29 مارچ کو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاس گو کی اسٹریتھکلائیڈ یونیورسٹی میں دکھائی جائے گی اور تیسری بار یکم اپریل کو ریجنٹ اسٹریٹ سینما لندن میں دکھائی جائے گی

    دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث متعدد فیسٹیولز اور کانفرنسز کنسٹرز اور تمام شوبز سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں ہیں تاہم برطانوی ایشین فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا یہ فیسٹیول منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

    واضح رہے کہ برطانوی ایشین فلم فیسٹیول سے قبل فلم وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول اور موزیک فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے موزیک فلم فیسٹیول میں بھی فلم باجی نے دو ایوارڈز اپنے نام کئے تھے

  • کورونا وائرس کے باعث عہد وفا کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش منسوخ

    کورونا وائرس کے باعث عہد وفا کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش منسوخ

    پاکستان کے مقبول ڈرامے عہد وفا کی آخری قسط آج 14 مارچ کو پاکستان بھر میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونی تھی تاہم اب پروڈیوسرز نے اسے دنیا بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل عید وفا کی آخری قسط آج 14مارچ کو سینما میں نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پروڈیوسرز نے ڈرامے کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے

    ڈرامے کے پروڈیوسر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینما میں ڈرامے کی نمائش کی منسوخی کورونا وائرس کے پیش نظر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی آخری قسط پندرہ مارچ اتوار کو ٹی وی پر پیش کی جائے گی

    ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایکدوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے بقیہ زندگی گزارتے ہیں

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں اور کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے جبکہ اسمیں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں

  • فیروز اور دعا کے بعد حمائمہ ملک کا بھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ

    فیروز اور دعا کے بعد حمائمہ ملک کا بھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ

    چند روز قبل اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی بہن دعا ملک نے بھی انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب فیروز خان اور دعا ملک کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی مستقبل میں شوبز انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی :چند روز قبل اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی بہن دعا ملک نے بھی انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب فیروز خان اور دعا ملک کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے شوبز انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے ایک انٹرویو میں حمائمہ ملک نے بتایا کہ مستقبل میں میرا انڈسٹری مکمل طور پر چھوڑ دینے کا ارادہ ہے

    تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر یہ فیصلہ نہیں کرسکتیں کیون کہ وہ اپنی فیملی میں بڑی ہیں اور سب کی ذمہ داری ان پر ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کے دی لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت کچھ پروجیکٹ بھی زیر تکمیل ہیں انہوں نے بتایا لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر کو ریلیز ہو نی ہے تاہم اس کی پروموشن بھی شروع ہونے والی ہے

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد وہ اپنی این جی او ڈور ٹو لائف کو ہی فل ٹائم دیں گی این جی کے متعلق بات کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے بتایا ہماری این جی او بچوں کی تعلیم سے لے کر خواتین کو روزگار فراہم کرنے سمیت مختلف سکیٹرز میں کام کررہی ہے اس این جی او کے ذریعے ہمارا مقصد لوگوں کی زندگی میں خوشیاں لانا ہے

  • سعودی آئل کمپنی کی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے انوکھی تدبیر

    سعودی آئل کمپنی کی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے انوکھی تدبیر

    یوں تو پوری دنیا میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مختلف حفاظتی تدابیر کی جا رہی ہیں لیکن سعودی عورب کی تیل کی ایک کمپنی نے انسانیت کی ساری حدیں پھلانگتے ہوئے ایک ایشیائی شخص کو چلتا پھرتا ہینڈ سینیٹائزر بنا ڈالا

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں سعودی عرب کی مشہور تیل کی کمپنی آرامکومیں کام کرنے والے ایک شخص کی تصویر شئیر کی گئی ہے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہینڈ سینیٹائزر مشین پکڑے اور چہرے پر ماسک چڑھائے ہوئے ہے
    https://www.instagram.com/p/B9tQ_XCl01g/?igshid=ucndr702v2uz
    تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی مشہور تیل کی کمپنی آرامکو نے انسانیت کی تذلیل کی حدیں پھلانگتے ہوئے اپنے یہاں کام کرنے والے ایشیائی شخص کو چلتا پھرتا ہینڈ سینیٹائزر بنا دیا ہے جوہر ڈیپارٹمنٹ میں جا کر لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اوعر لوگ اس کے اوپر بنے لباس سے سینیٹائزر لے کر ہاتھ صاف کرتے ہیں

    کمپنی کی اس حرکت پر لوگوں کی جانب ست شدید ردعمل سامنے آیا تاہم لوگوں کی تنقید پر مذکورہ کمپنی نے اپنی اس حرکت پر معاف مانگ لی ہے

  • پاکستان فیشن ویک کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار

    پاکستان فیشن ویک کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار

    فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرد یا گیا ہے

    باغی ٹی وی :فیشن پاکستان کونسل نے ہر سال منعقد ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرد یا ہے پاکستان فیشن ویک کا آغاز آئندہ ماہ 9 اپریل سے ہونا تھا جو کراچی کے نجی ہوٹل میں 11 اپریل تک جاری رہتا مگر ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دیگر سرگرمیوں کی طرح منتظمین نے فیشن ویک بھی منسوخ کر دیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B9rFF2alpat/?igshid=ugrbtxa9wh7r
    پاکستان فیشن ویک کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آئندہ ماہ 9 اپریل سے 11 اپریل تک کراچی کے نجی پوٹل میں ہونے والے فیشن ویک کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کردیا گیا ہے

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا بن جانے اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اس کے پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے فیشن ویک کو مؤخر کیا جا رہا ہے

    پوسٹ میں فیشن ویک پاکستان کی چئیرپرسن ماہین خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا بن جانے کی وجہ سے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر یہ لازمی تھا کہ فیشن ویک مؤخر کردیا جائے انہوں نے کہا کہ اسپانسرز اور فیشن ویک میں اپنی مصنوعات پیش کرنے والے ڈیزائنرز کی باہمی رضامندی سے فیشن ویک کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کیا ہے تاہم جلد ہی فیشن ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا

    واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر فیشن ویک کے علاوہ باقی تمام ثقافتی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں

  • رابی پیر زادہ کا شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار

    رابی پیر زادہ کا شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار

    گذشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیر زادہ کا کہنا ہے سمجھ میں نہیں آتی اللہ کو کیسے راضی کرنا ہے ہم اتنے گنہگار لوگ کیسے اللہ کی رحمت کے لائق بنیں?

    باغی ٹی وی : رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اللہ کی تعریف بیان کر رہیں ہیں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ سے ان گناہوں پر معافی کی طلبگار ہیں جس کے اشعار یوں ہیں:


    مجھے اپنا بندہ بنا لے اے مولا

    گناہوں کو میرے چھپا دے اے مولا

    دنیا میں گُم تھی خطا پر خطا کی

    نہ میں کچھ بھی سمجھی نہ تونے سزا دی

    انا کی دیواریں محل خواہشوں کے

    جو تو نے گرائے کوئی تو وجہ تھی

    مجھے اپنے در پہ بُلالے اے مولا…!

    گناہوں کو میرے چُھپا دے اے مولا

    گنہگار ہوں میں ،خطا کار ہوں میں

    کیا تجھ سے چُھپا ہے، ریاکار ہوں میں

    چکا چوند دنیا میں گُم ہو گئی تھی

    مگر یہ بتادوں شرمسار ہوں میں

    لا علمی کے بادل ہٹا دے اے مولا

    مجھے اپنے در پر بُلالے اے مولا

    گُناہوں کو میرے چُھپا دے اے مولا

    ویڈیو کے کیپشن میں رابی نے لکھا کہ کچھ الفاظ جو انہوں نے لکھے ہیں وہ ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ اللہ کو کیسے راضی کرنا ہے ہم اتنے گنہگار ہیں کیسے اللہ کی رحمت کت طلبگار بنیں ?

    اس سے پہلے بھی رابی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسمیں پینٹنگ کرتے ہوئے وہ اپنی خوبصورت آواز میں حمد پڑھتی سنائی دیتی ہیں

  • کورونا مجھے نہ ہونا،  پاکستانی فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    کورونا مجھے نہ ہونا، پاکستانی فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    دنیا بھر میں جہاں لوگ کورونا وائرس کے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا پر مزاحیہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں

    باغی ٹی وی : جان لیوا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور اس وائرس سےبچنے کے لئے لوگ ماسک اور سینیٹائزر استعمال کر رہے ہیں جبکہ کچھ ممالک میں ہاتھ ملانے سے بھی منع کر دیا گیا ہےاس صورتحال میں جہاں پوری دنیا پریشان ہے اور خوف میں مبتلا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9s-GDineAb/?igshid=11yzzxjvpcqlr
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار عدنان صدیقی ہینڈ سینٹائزر ایک بوتل سے دوسری بوتل میں ڈالتے نظر آ رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو میں حرا مانی مذاق میں کہتی سنائی دے رہیں کہ دیکھو عدنان صدیقی میرا ہینڈ سینیٹائزر چوری کر رہے ہیں اپنی چھوٹی بوتل میں اداکارہ نے کہا کہ وہیسے وہ لائیں اسی لئے تھیں کیونکہ شئیرنگ کئیرنگ ہے
    https://www.instagram.com/p/B9s_NfeHf9e/?igshid=7pu34t88e5o0
    دوسری جانب اداکارہ حرا مانی ایک ویڈیو میں پیانو بجاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں گارہی ہیں کورونا مجھے نہ ہونا
    https://www.instagram.com/p/B9s-yR_HKiH/?igshid=1ugb4gdp1v2yx
    حرامانی علاوہ ہمایوں سعید کی بھی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مزاحیہ انداز میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کورونا مجھے نہیں ہونا

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے پاکستان بھر سمیت متعدد ممالک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تمام سرگرمیاں تعلیمی ادارے کھیل شوبز سرگرمیاں ٹرانسپورٹس اور ائیر لائینز وغیرہ بند کر دیئے گئے ہیں