Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مایا علی بھائی کی شادی پر مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں والد کے نام جذباتی پیغام شئیر کر دیا

    مایا علی بھائی کی شادی پر مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں والد کے نام جذباتی پیغام شئیر کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ مایا علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بھائی کی شادی میں مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے روپڑیں اور والد کے نام جذباتی پیغام شئیر کر دیا

    باغی ٹی وی : چند روز قبل اداکارہ مایا علی کے بھائی عفان قریشی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں مایا علی نے اپنے بھائی کی شادی کی تصاویر خود بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھیں تاہم اب انہوں نے اپنے بھائی کی شادی کی ایک اور پوسٹ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اس خوشی کے موقع پر مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں
    https://www.instagram.com/p/B9t_Np8HhUs/?igshid=1t5jmzpbup9db
    مایا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مرحوم والد کے نام اکی پیغام لکھا شادی کا مطلب ہوتا ہے وہ لمحات جب آپ کے اپنے آپ کے پاس ہوتے ہیں سب لوگ مل کر اپنی خوشیوں کا جشن مناتے ہیں

    اداکارہ نے لکھا لیکن بابا آپ وہاں نہیں تھے میں آپ کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہی تھی وہاں آپ کے سوا ہر کوئی تھا لیکن آپ وہاں مجھے گلے لگانے کے لیے موجود نہیں تھے

    مایا علی نے نہایت جذباتی لہجے میں اپنے والد کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی آپ کو جنت کے اعلی درجے پر فائز کرے آمین ساتھ ہی مایا علی نے اپنی والدہ کے لئے محبت کا اظہار کیا

    علاوہ ازیں اس موقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہے
    https://www.instagram.com/p/B9wByQPlva1/?igshid=1paitu1id5hrs

  • حمزہ علی عباسی ’الف‘ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر اللہ کے شکر گزار

    حمزہ علی عباسی ’الف‘ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر اللہ کے شکر گزار

    حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے وہ ڈرامہ سیریل ’الف‘ پروجیکٹ کا حصہ بنے

    باغی ٹی وی: جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل الف گذشتہ روز آخری قسط 24 کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس کے اختتام پر مرکزی کردار حمزہ علی عباسی (قلب مومن) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا انہوں نے لکھا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں وہ الف جیسے پروجیکٹ کا حصہ بنے انہوں نے کہا الف کا مقصد ہی یہ تھا کہ لوگ اپنی زندگیوں پر غور و فکر کریں اور اللہ تعالی کی قربت حاصل کریں

    خیال رہے کہ اس سے پہلے احسن خان کا بھی اس پرہجیکٹ کے بارے میں بیان آیا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں جو انہیں الف جیسے پروجیکٹ میں کام کرنے کی آفر ہوئی ’الف‘ ڈرامہ کے پروجیکٹ کے دوران ہی حمزہ عباسی نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا وہ اس پلیٹ فارم کو اب اسلام کی تبلیغ کے لئے استعمال کریں گے


    واضح رہے کہ روحانیت صوفی اور محبت کی داستان پر مبنی ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں حمزہ علی عباسی(قلب مومن)، احسن خان(طہ)، سجل علی (مومنہ سلطان )اور کبری خان (حسن جہاں ) ، سلیم معراج (سلطان صاحب ) اور نظر سہبائی (عبدالعلی) نے مرکزی کردار ادا کئے

    ڈرامے کا او ایس ٹی شجاع حیدر اور مومنہ مستحسن نے گایا جبکہ اس کی کمپوزیشن خود شجاع حیدر نے دی ہیں

    ڈرامہ سیریل الف کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے جسکی ڈائریکشن حسیب حسن نے دی ہیں جبکہ ہدایات ثنا شاہنواز نے دی ہیں ’الف‘ جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ جو گذشتہ سال اکتوبر میں آن ائر ہوا تھا

  • اللہ کا شکر ہے دلیپ کمارصحتیاب ہیں سائرہ بانو کا مداحوں کے لئے آڈیو پیغام

    اللہ کا شکر ہے دلیپ کمارصحتیاب ہیں سائرہ بانو کا مداحوں کے لئے آڈیو پیغام

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر کی صحیتابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اداکار کی صحت کے بارے میں ان کے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا ایک آڈیو پیغام دلیپ پیغام کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا

    باغی ٹی وی :بالی وڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنیوالے کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر کی صحیتابی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور ان کی صحت کے بارے میں ان کے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا ایک آڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1238440204874027008?s=19
    سائرہ بانو کے اس پیغام میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی تصاویر سلائیڈ شو کی صورت میں چل رہی ہیں جس کے پیچھے سائرہ بانو نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہوں کہ دلیپ صاحب پہلے سے بہت بہتر ہیں

    سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ صاحب کی کمر میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے ہم انکو لیلا وتی ہسپتال لے کر گئے جہاں ان کا معائنہ ہوا اور اب وہ واپس گھر آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اور آپ سب کی دعاؤں سے اب دلیپ کمار پہلے سے بہت بہتر ہیں ہم آپ کی دعاؤں کے مشکور ہیں اور اللہ کا شکر ہے اللہ بہت مہربان ہے

  • احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سجل علی نے  انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

    احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

    گذشتہ روز پاکستانی معروف ڈرامے یقین کا سفر کی جوڑی احد اضا میر اور سجل علی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہو گئے ہیں شادی میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستانی معروف ڈرامے یقین کا سفر کی جوڑی احد اضا میر اور سجل علی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہو گئے ہیں شادی میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی احد رضا میر سے شادی کے بندھن کے چند گھنٹوں بعد اداکارہ سجل علی نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام کا نام بدل کر سجل احد میر رکھ دیا

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی مشہور پاکستانی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جس پر سجل علی کے 50 لاکھ فالووز ہیں اداکارہ نے اپنی شادی کے دن کی تصویر بھی انسٹا گرام پر شئیر کی

    احد اور سجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی جہاں دونوں کے گھروالوں اورقریبی افراد نے شرکت کی ان کی نئی زندگی کی شروعات پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے

  • کورونا کے باعث پاکستانی فلم انتظار کی نمائش مؤخر

    کورونا کے باعث پاکستانی فلم انتظار کی نمائش مؤخر

    جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ پہلے ہالی وڈ کی مشہور فلمیں جیمز بونڈ سیریز کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے اس کے بعد فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 اور کئی ہالی وڈ فلموں کی ریلیز منسوخ کر دی گئی تھی تاہم اب پاکستان میں کرونا کے پیش نظر پاکستانی فلم انتظار کی نمائش مؤخر کردی گئی ہے

    باغی ٹی وی : جان لیوا کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لوگ اس کے خو ف و ہراس میں مبتلا ہے کئی ملکوں نے اپنے عوامی مقامات اجتماعات کھیلوں کی سرگرمیاں ٹرانسپورٹس اور شوبز سرگرمیاں اور سینماؤں کو بند کر دیا ہے یہاں تک کہ بعد ملکوں نے اپنی ائیر لایئنز بھی بند کر دی ہیں اور مختلف ممالک نے سیاحوں کے یزے معطل کر دیئے ہیں

    پاکستان میں کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے سینماز شوبز سرگرمیاں اور عوامی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں اسی وجہ سے اداکارہ سکینہ سموں کی پروڈکشن اور ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم انتظار ‘‘ کی نمائش مؤخر کردی گئی ہے

    پوری دنیا کو متاثر کرنےو الے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومت پاکستان نے کئی اہم اقدامات کئے ہیں جس کے مطابق سینما گھر اور تھیٹر بھی بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس فلم کی نمائش ملتوی کردی ہے سکینہ سموں نے یہ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے 20 مارچ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی پرموشن بھی جاری تھی

    فلم کی کاسٹ میں ثمینہ احمد،کیف غزنوی، رضا علی عابد،عدنان جعفر اور خالد احمد شامل ہیں فلم کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے جبکہ میوزک درویش نے بنایا ہے فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا اس سلسلہ میں ابھی تک سکینہ سموں کا بیان سامنے نہیں آیا
    https://www.youtube.com/watch?v=_B6JyLlYXqE&feature=youtu.be
    واضح رہے کہ اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر اور حکومتی فیصلے کی وجہ سے ڈرامہ سیریل عہد وفا کی نمائش بھی سینماؤں میں منسوخ کر دی گئی تھی اور کراچی میں ہونے والا فیشن ویک 2020 اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی مؤخر کر دیں گئیں ہیں علاوہ ازیں فنکاروں نے اندرون و بیرون ممالک کنسرٹز اور میوزیکل شوز بھی منسوخ کر دیئے ہیں جس سے فنکاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان ہوئے ہیں

    شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام

  • شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام

    شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام

    پوری دنیا سمیت پاکستان کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں رکھا ہے اور لوگ اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں کا ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون اور آگاہی کے لیے متعدد معروف شوبز اور کھیل کی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام شئیر کر دیئے

    باغی ٹی وی : پوری دنیا سمیت پاکستان کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں رکھا ہے اور لوگ اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں کا ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون اور آگاہی کے لیے متعدد معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام شئیر کئے لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی اورغلام محی الدین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چاہنے والے بھائیوں بالخصوص حجام، سبزی والے، دودھ والے، تنور پر کام کرنے والے اور بس ڈرائیور حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں


    اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنانی چاہیے اس سے پہلے احسن خان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایمر جنسی نافذ کرنی چاہیئے اور تمام تعلیمی اداروں اور کھیلوں عوامی مقامات سمیت سر گرمیوں کو بند کرنا چاہیئے کورونا سے مقابلہ کر کے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے اس کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر قابو پانا ممکن نہیں


    اسی طرح اداکار سمیع خان اور جنید خان نے بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے کھلاڑی جنید خان نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے ٹوئٹ کیا اور وضو کرنے کے طریقے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وائرس سے بچنے کے لئے وضو سب سے بہترین ٹوٹکا ہے انہوں نے لکھا سائنسدانوں کے مطابق جسم پر پانی بہانے سے وائرس سے بچا جاسکتا ہے ہماری مذہبی تعلیمات یعنی وضو ہماری حفاظت کی ضامن ہیں


    حمائمہ ملک نے کورونا سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا ادکارہ حمائمہ ملک نے ٹویٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی حالات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 26کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہے اور ایک بلین کسی ہنگامی ایمرجنسی کی صورت میں پنجاب حکومت کو دیئے


    حمائمہ ملک نے پرہیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے


    عمارہ حکمت نے بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو سراہا


    عمارہ حکمت میں اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے اپنے والد سمیت تمام ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی تعریف کی اور اس کشیدہ صورتحال میں ان کی بغیر کسی امتیاز اور بغیر ہچکچاہٹ سے دی جانے والی خدمات کو سراہا

    علاوہ ازیں شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

    کورونا وائرس کے حوالے سے بالی وڈ اداکاراؤں کے پیغام

  • محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے ماورا حسین کا لائسنس ضبط کر لیا

    محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے ماورا حسین کا لائسنس ضبط کر لیا

    لاہورمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے گاڑی کی ٹوکن فیس ادانہ کرنے پر اداکارہ ماورا حسین کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا

    باغی ٹی وی : لاہورمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے گاڑی کی ٹوکن فیس ادانہ کرنے پر اداکارہ ماورا حسین کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے 2 سال سے گاڑی کی ٹوکن فیس جمع نہیں کرائی

    اداکارہ کو محکمہ ایکسائز کے نوٹس بھیجنے پر بھی انہوں نے ادائیگی نہ کی تو محکمے نے ان کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا جو ٹوکن فیس اداکرنے پر واپس کر دیا جائے گا

    نجی ٹی وی چینل کے مطابق ماورا حسین کے ذمے 22 ہزار روپے واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی ہونے تک ان کا ڈرائیونگ لائسنس محکمہ ایکسائز کے پاس ہی ضبط رہے گا

  • ڈرامہ سیریل الف اختتام پذیر مداحوں میں اداسی کی لہر دوڑ گئی

    ڈرامہ سیریل الف اختتام پذیر مداحوں میں اداسی کی لہر دوڑ گئی

    حمزہ علی عباسی سجل علی احسن خان اور کبری خان کا جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا معروف ڈرامہ گذشتہ روز آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر مداحوں میں اداسی کی لہر دوڑ گئی

    باغی ٹی وی: جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا روحانیت پر مبنی ڈرامہ سیریل الف گذشتہ روز اپنی آخری قسط نبمر 24 کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا اس ڈرامے نے کرداروں کی جانداری اداکاری اور بے مثال ڈائیلاگز کی وجہ سے مداحوں کی خوب تعریفیں بٹوریں اور ابھی تک نہ صرف داد وصول کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداح اس پر تعریفوں اور داد تحسین بھرے تبصرے کر رہے ہیں علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل الف ٹویٹر پر ٹاپ ٹریندڈ بھی بنا رہا

    ڈرامہ سیریل الف میں کبری خان (حسن جہان) سجل علی (مومنہ سلطان) اور حمزہ علی عباسی (قلب مومن )،منظر سہبائی (عبدالعلی)، احسن خان( طہ) اور سلیم معراج (سلطان صاحب ) مرکزی کردار نبھائے اور ایسی جاندار اداکاری کی کہ مداح داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور یہ ڈرامہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

    گزشتہ اقساط :اس میں حسن جہاں ڈرامے کے مرکزی کردار قلب مومن کی والدہ طہ عبدالعلی اس کے والد ہیں جو کہ ایک محقق خطاط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں یہ اور ان کے والد یعنی قلب مومن کے دادا عبدالعلی خطاطی کا کام کرتے ہیں یہ خاندان یہ کام پچھلی دس پشتوں سے سرانجام دے رہاہوتا ہے جبکہ طہ رومی کے مریدوں میں شامل ہوتا ہے اور ورلنگ درویشوں کی طرح اللہ کی محبت میں رقص کرتا ہے

    ترکی میں ہونے والی ایک تقریب میں پرفارم کرنے جاتا ہے جہاں حسن جہاں جو ایک ڈانسر ہوتی ہے پاکستان کی نمائندگی میں جاتی ہے وہاں پرفارم کرتی ہے وہیں پر طہ اسے دیکھتے ہی اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے اور گھر واپس آکر اللہ کے نام کی خطاطی کرنے کی بجائے حسن جہاں کی تصویر بنا ڈالتا ہے اور حسن جہاں کو گفٹ کر دیتا ہے جس پر اس کا باپ عبدالعلی ناراضگی کا اظہار کرتا ہے اس پینٹنگ کے بعد حسن جہاں بھی طہ سے محبت کرنے لگتی ہے اس کا مینیجر سلطان جو کہ حسن جہاں کے عشق میں گرفتار ہوتا ہے اس کے روکنے کے باوجود وہ طہ سے شادی کر لیتی ہے

    جس پر قب مومن کا دادا ناراض ہو جاتا ہے طہ اور حسن جہاں وہ گھر چھوڑ دیتے ہیں یہاں پر ان کی زندگی میں ایک نیا موڑ آتا ہے ان کا بیٹا قلب مومن پیدا ہوتا ہے لیکن طہ کی زندگی میں پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں جس کا ذمہ دار وہ حسن جہاں کو ٹھہراتا ہے ایک دن حسن جہاں سلطان کو پاکستان سے بلاتی ہے اور اس کو وہ تصویریں بیچنے کے لئے دیتی ہے جو طہ نے اسے گفٹ میں دی ہوتی ہیں اس بات پر طہ حسن جہاں سے جھگڑا کرتا ہے اور گھر سے چلا جاتا ہے لوٹ کر واپس نہیں آتا

    قلب مومن اللہ کو خط لکھتا ہے اپنی ماں کی خوشی باپ کی واپسی اور چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کے لئے یہ خط حسن جہاں عبدالعلی کو پوسٹ کرتی ہے عبدالعلی اس کے گھر آتا ہے تو بتاتا ہے طہ ان کے پاس نہیں تھا وہ اسے ڈھونڈنے جاتے ہیں تو پتہ چلتا طہ ایک دوست کے پاس جاتے ہوئے ایکسیڈنٹ میں مر جاتا ہے حسن جہاں قلب مومن کے ساتھ پاکستان اپنے گھر واپس آجاتی ہے جہاں اس کی ماں اسے پھر سے ڈانسر کا کام کرنے کو کہتی ہے قلب مومن کو ایک دن اپنی ماں کے کام کا پتہ چل جاتا ہے وہ اپنی ماں سے نفرت کرتا ہے وہ واپس ترکی جانے کا کہتا ہے

    عبدالعلی حسن جہاں کی شادی کر دیتا ہے اپنے کسی دوست کے ساتھ اور قلب مومن پڑھائی مکمل کرکے اپنا پروڈکشن ہاؤس بناتا ہے اور مغرور اور بے باک فلم ساز ہوتا ہے مومنہ سلطان کی بیٹی ہوتی ہے جو اپنے بھائی کے علاج کے لئے مجبوری میں ڈراموں میں ایکسٹرا اداکارہ کے طور پر کام کرتی ہے وہ خطاط بننا چاہتی ہے لیکن گھر کو چلانے اور بھائی کے علاج کے لئے وہ انڈسٹری میں کام کرتی ہے

    مومنہ قلب مومن کی نئی آنے والی فلم کے لئے آڈیشن دینے جاتی ہے وہاں قلب مومن سے جھگڑ پڑتی ہے اور وہ اس کی انسلٹ کر کے وہاں سے نکال دیتا ہے لیکن جو آدیشن اس نے دیا ہوتا اس کی ویڈیو دیکھ کر قلب مومن اس کے کام سے متاثر ہوتا ہے مومنہ کی دوست اور قلب مومن کے مینیجر کے توسچ سے اسے ہالی وڈ میں آڈیشن دینے کا چانس ملتا ہے وہ اس آڈیشن میں ہالی وڈ فلم کے لئے سیلیکٹ ہو جاتی ہے لیکن اس کا بھائی فوت ہو جاتا ہے وہ قلب مومن سے نفرت کرنے لگتی ہے

    وہ ہالی وڈ میں کامیاب فلم کرتی ہے جس کے بعد وہ ایک کامیاب ادکارہ بن جاتی ہے اس دوران قلب مومن روحانیت پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کرتا ہے تو اس پر کوئی اس کی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھرتا تو اس کا مینیجر جو مومنہ کا بھی دوست ہوتا وہ مومنہ سے اس فلم کے لئے درخواست کرتا وہ ان پینٹنگ کے عوض جو عبدالعلی قلب مومن کے لئے ہر سال اس کی سالگرہ پر بنا کر لاتے تھے فلم کرنے پر مان جاتی ہے

    الف کی آخری قسط نمبر 24 :اس میں جب وہ اس فلم کا اسکرپٹ پڑھتی ہے تو اسے معلوم ہو جاتا ہے یہ حسن جہاں کی کہانی ہے پھر وہ اپنے باپ سلطان سے پوچھتی ہے وہ آخر کار اسے بتاتا ہے کہ حسن جہاں اور طہ اس کی وجہ سے نہیں بلکہ قلب مومن کی وجہ سے علیحدہ ہوئے تھے پھر مومنہ وہ پینٹنگ لے کر ماسٹر ابراہیم کے پاس جاتی ہے جکو حسن جہاں کا دوسرا شوہر ہوتا ہے اور قرآن پاک کی مرمت کا کام کرتا ہے وہاں اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ حسن جہاں ہی ان کی دوسری بیوی تھی

    حسن جہان کے کردار نے میری حقیقی زندگی پر گہرا اثر کیا ،کبری خان


    پھر وہ یہ ساری باتیں قلب مومن کو بتاتی ہے اور وہ دوبارہ فلم کا اسکرپٹ لکھتا ہے یہ فلم اس کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوتی ہے اور لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں اس کے بعد وہ واپس ترکی جا کر اپنا خاندنی کام خطاطی کرنے کا ارادہ کرتا ہے مومنہ کو ساتھ جانے کا کہتا ہے لیکن وہ یہ کہہ کر جانے سے منع کر دیتی ہے کہ یہاں ماسٹر ابراہیم کا گھر بند ہو جائے گا اور حسن جہان کا شروع کیا کام بھی اور وہ دوبارہ سے حسن جہاں اور طہ کی کہانی نہیں بننا چاہتی

    ڈرامے کے اختتام میں قلب مومن مومنہ کا انتظار کر نے کا کہہ کر واپس اپنے دادا کے گھر جا کر خطاطی کا کام شروع کر دیتا ہے جو کہ ان کی پشت کا گیارہواں خطاط ہو تا ہے اور اپنے باپ کی ادھوری چھوڑی خطاطی مکمل کرتا ہے جبکہ حسن جہاں ماسٹر ابراہیم کے گھر حسن جہان کا شروع کیا کام سنبھال لیتی ہے

    ڈرامہ سیریل الف جیسے مذہبی مواد بنانے میں اپنی خدمات سر انجام دینا چاہتا ہوں حمزہ علی عباسی


    واضح رہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی حمزہ علی عبادی نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا اب وہ اس پلیٹ فارم کو دین کی تبلیغ کے لئے استعمال کریں گے

    خوش نصیب ہوں ڈرامہ سیریل الف کا حصہ بنا احسن خان


    اس ڈرامے کا او ایس ٹی شجاع حیدر اور مومنہ مستحسن نے گایا جبکہ اس کی کمپوزیشن خود شجاع حیدر نے دی ہیں

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل الف کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے جس کی ڈائریکشن حسیب حسن نے دی ہیں جبکہ ہدایات ثنا شاہنواز نے دی ہیں ’الف‘ جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈراما ہے جو گذشتہ سال اکتوبر میں آن ائر ہوا تھا

    سجل علی کی الف ڈرامے میں اداکاری پر احسن خان کی تعریف

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • یہ کورونا کے زمانے کی محبت ہے بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ

    یہ کورونا کے زمانے کی محبت ہے بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ

    بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بیٹی کے ساتھ کتاب پڑھتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بیٹی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ لیٹنے سےاچھا لمحہ کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے یہ کورونا کے زمانے کی محبت ہے

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کی بیٹی لیٹے ہوئے کتاب پڑھ رہی ہیں ٹوئنکل کھنہ نے اپنی یہ تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بیٹی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ لیٹنے سےاچھا لمحہ کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے
    https://www.instagram.com/p/B9rbQpEDFXa/?igshid=11364c17baxb3
    اداکارہ نے لکھا کہ میں اور میر ی بیٹی اپنی اپنی کتاب پڑھنے میں مشغول ہیں لیکن پھر بھی ہم ایک ساتھ ہیں جو ہمارے لیے ایک بہترین لمحہ ہے انہوں نے لکھا کہ دل کر رہا ہے کہ خوشی کے اس لمحے کو ایک ایسے وقت کے لیے قید کرلوں کہ جب ہمیں ایسی یادوں کی ضرورت ہو

    ٹوئنکل کھنہ نے تین ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے MeAndMine اور LoveInTheTimeOfCorona یعنی کورونا کے زمانے کی محبت اور bookwormbaby بھی استعمال کئے

  • سجل علی اور احد رضا میر کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

    سجل علی اور احد رضا میر کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

    پاکستانی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی کی تقریبات ابو ظہبی میں ہوئیں دونوں کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی جارہی ہے

    باغی ٹی وی :احد اور سجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی جہاں دونوں کے گھروالوں اورقریبی افراد نے شرکت کی انکی نئی زندگی کی شروعات پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے
    https://www.instagram.com/p/B9vffS8lzlW/?igshid=1jotoho7syvpb
    https://www.instagram.com/p/B9u0BCmnQ5B/?igshid=m50i64221vj4
    احد اور سجل کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں سجل علی سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ احد رضامیر بھی کریم رنگ کی شیروانی خوبصورت لگ رہے ہیں

    دیگر تصاویر کے علاوہ احد رضا میر کے نکاح کی ایک ویڈیو تو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نکاح خواں غلطی سے احد رضامیر کے بجائے احمد رضامیر کہہ دیتے ہیں اور ایک پل کے لیے دولہا بھی حیران رہ جاتا ہے
    https://www.instagram.com/p/B9tzEkWnfbC/?igshid=1g2tmzwqz8dsc
    جوڑی کے مداح شادی پر بے حد خوش ہیں اور انہیں نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں وہیں شوبز فنکاروں نے بھی دونوں کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی ہے اداکار حمزہ علی عباسی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کے لئےدعا دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر گزرتے دن کے ساتھ تمہاری محبت مزید مضبوط ہو


    شائستہ لودھی نے سجل علی کو نئی زندگی کی ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا بہت کم عمر میں سجل نے اپنی والدہ کو کھو دیا لیکن آج سجل نے اپنی محبت کو پالیا میں سجل کے لیے خوش بھی ہوں اور فرط جذبات سے میری آنکھوں میں آنسو بھی ہیں اس کے علاوہ ایک اور ٹویٹ میں شائستہ لودھی نے لکھا کہ ہر کوئی ان کے نئے سفر کے لئے خوش ہے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ان دونوں کی حفاظت فرمائے ساتھ ہی انہوں نے احد رضا میر کے والدین کو بھی مبارکباد دی


    علاوہ ازیں دوسرے شوبز ستاروں ماہرہ خان منال خان یمنی زیدی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ مومل اور حرا مانی سمیت دیگر لوگوں نے مبارکباد اور دعائیں دیں

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے