Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام کےاحکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا ہے  نیلم منیر

    اسلام کےاحکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا ہے نیلم منیر

    معروف ادکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگراسلام کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا ہے

    باغی ٹی وی : اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام دیا انہوں نے سیاہ لباس میں دوپٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ کس طرح ہمارے مذہب میں خواتین کی خودمختاری و آزادی کی بات کہی گئی ہے
    https://www.instagram.com/p/B9eIliLF5tL/?igshid=z36lw2pj4h5k
    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم اپنے مذہب اسلام کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں تو میرے لیے تو روزانہ ہی خواتین کا دن ہوتا ہے نیلم منیر نے کہا یہ دن ان خواتین کے لیے مناناچاہیے جنہوں نے مشکلات کا مقابلہ کرکے اور زندگی میں در پیش تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے کامیابیاں حاصل کیں

    اداکارہ نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ ہمارا معاشرہ اسلام کی حقیقی روح پر چلے اور ہماری خواتین کو وہ تمام حقوق دے جو اسلام نے ہمیں عطا کیے ہیں آمین

  • باہمت اور آزاد خواتین کو میری زندگی کا حصہ بنانے کے لئے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں حمزہ علی عباسی

    باہمت اور آزاد خواتین کو میری زندگی کا حصہ بنانے کے لئے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی نے کا کہنا ہے کہ وہ طاقتور ہنرمند باہمت اور آزاد خواتین کو میری زندگی کا حصہ بنانے کے لیے اللہ کا شکریہ کرتے ہیں

    باغی ٹی وی: خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنی ماں بہن اور بیوی کے تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ان طاقتور ہنرمند باہمت اور آزاد خواتین کو میری زندگی کا حصہ بنانے کے لیے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں


    حمزہ عباسی نے لکھا ان خواتین کی وجہ سے میں پیار خود کو محفوظ اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی راہ میں کامیابی اور آزادی محسوس کرتا ہوں

    انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اللہ تعالی کا شکر اداکرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک فخر کرنے والا بیٹا، ایک عظیم بھائی اور اچھا شوہر بنایا

  • فیروز خان کے لئے حمائمہ ملک اور حمزہ عباسی کی نیک خواہشات کا اظہار

    فیروز خان کے لئے حمائمہ ملک اور حمزہ عباسی کی نیک خواہشات کا اظہار

    شوبز انڈسٹری سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان کے لیے ان کی بہن حمیمہ ملک اور حمزہ علی عباسی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں اپنے فیصلے میں ثابت قدم رہنے کی دعا کی ہے

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عبا سی نے فیروز خان کے اس فیصلے کو سراہا اور نیک خواہشات اور کا اظہار کیا اور اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہنے کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ میں دعا کرتے ہوں اللہ ہمارے ارادوں کو پختہ کرے اور اپنا پیغام پھیلانے اور سمجھنے میں رہنمائی کرے اور اللہ آپ پر رحم کریں


    فیروز خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کی بہن حمیمہ ملک نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا


    حمیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ زندگی کے اس دور سے گزر رہی ہیں کہ جب ان کے لیے بہن بھائی متاثر کن کردار ادا کررہے ہیں

    انہوں نے لکھا فیروز ہم سب تمہارے صراط مستقیم پر چلنے کے فیصلے پر فخر کرتے ہیں نوجوانی میں اللہ نے تمہارا انتخاب کیا اور رحمت نازل کی

    حمیمہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ ہمیں بھی صراط مستقیم پر چلائے انہوں نے بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا دی


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ اپی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے انہوں نے ایک شو میں یہ بھی کہا تھا اب وہ اس پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے

  • ہم مردوں کو بُرا بھلا کہہ کر اور خاندانی نظام کو توڑ کر جدو جہد نہیں کر سکتے جویریہ صدیق

    ہم مردوں کو بُرا بھلا کہہ کر اور خاندانی نظام کو توڑ کر جدو جہد نہیں کر سکتے جویریہ صدیق

    معروف جرنلسٹ اور کالم نگارجویریہ صدیق نے کہا کہ خاندان کے تمام مردوں کو خراج تحسین جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ہم جس مقام پر آج پہنچے ہیں اس میں ہمارے والد ہمارے شوہر ہمارے بھائی اورہمارے گھر والوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے

    باغی ٹی وی: معروف جرنلسٹ اور کالم نگارجویریہ صدیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں اپنی رائے کا اظہار کیا

    جویریہ صدیقی نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں ایک دوسرے سے لڑائی نہیں کرنی ہمیں مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر جدو جہد کرنی ہے خاندانی نظام کو توڑ کر ہم جدو جہد نہیں کر سکتے مردوں کو بُرا بھلا کہہ کر ہم جدو جہد نہیں کر سکتے


    انہوں نے کہا کہ آپ میں جس مقام پر آج پہنچے ہیں اس میں ہمارے والد ہمارے شوہر ہمارے بھائی اورہمارے گھر والوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے جویریہ صدیقی نے کہا کہ آج وہ اس شو کے توسط سے ان تمام مردوں کا شکریہ ادا کروں گی جنہوں نے ہماری زندگی میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ہمیں یہاں تک پہنچایا ہے

    انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں یقیناً اس سب میں ہماری اپنی محنت شامل ہے لیکن اس میں ان کا تعاون بھی شامل ہے جویریہ نے پینل میں موجود سب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ اور میں اس وقت یہاں بیٹھے ہیں تو ہمارے گھر کا جو نظام ہے اس وقت پیچھے جب عورت کام کر رہی ہوتی ہے تو مرد دیکھتا ہے اور جب مرد کام کر رہا ہوتا ہے تو عورت دیکھ رہی ہوتی ہے تو جو دونوں کام کر رہے ہوتے ہیں تو مل کر جدو جہد کرتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ مارچ کے حوالے سے جو متنازع چل رہا ہے بحث چل رہی ہے اس میں سے صرف متنازع نعرے نکال دیں پھر ہم مارچ میں آپ کے ساتھ ہیں اور جماعت اسلامی کے مارچ میں میں بھی شرکت کرتی ہوں اس میں وہاں مجھے کسی نے بھی کبھی ایسا محسوس نہیں کروایا ہ میں اپنے حلیے کے حساب سے مس فٹ ہوں وہاں ہمیشہ مجھے ویلکم کیا گیا ہے

    کالم نگار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ خاندان کے تمام مردوں کو خراج تحسین جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ابو چچا دادا ماموں بڑے بہنوئی اور ارشد کا بہت شکریہ

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہوش حیات کا پیغام

  • سارہ علی خان کی اپنے بھائی کے ساتھ نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سارہ علی خان کی اپنے بھائی کے ساتھ نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بھائی ابرہیم کے ساتھ بکنی کی نئی تصویویں سوشل میڈیا پر شئیر کیں

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بھائی ابرہیم کے ساتھ بکنی کی نئی تصویویں سوشل میڈیا پر شئیر کیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سارہ خان نے اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ لی گئیں تصاویر شئیر جس میں سارہ نے بکنی پہنی ہوئی ہے اور وہ ساحل پر اہنے بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابراہیم آرام دہ محسوس نہیں کر رہے وہ کنفیوزڈ اور پریشان دکھائی دے رہے ہیں

    ایک دوسری تصویر میں اداکارہ سوئمنگ پول کے اندر کھڑی ہیں جبکہ ابراہیم خان پول کے پاس ہی باہر کھڑے ہیں اور اس تصویر میں بھی وہ پریشان اون ان کمفرٹیبل نظر آ رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9WCyV6pNW2/?igshid=5dxp9rskgoku
    تصویر کے کیپشن میں سارہ نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    سارہ علی خان کی اپنے بھائی کے ساتھ ان نا زیبا تصاویر پر اداکارہ کو نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان کے صارفین بھی کی طرف سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگ ان کی تصاویر کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں


    جہاں اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت میں بھ سامنے آئے

  • ہولی کے تہوار پر  شاہ رخ خان کی فلم کے گانے یہ جو دیس ہے تیرا سوادیس ہے تیرا کے ذریعے بھارت میں امن کا پیغام

    ہولی کے تہوار پر شاہ رخ خان کی فلم کے گانے یہ جو دیس ہے تیرا سوادیس ہے تیرا کے ذریعے بھارت میں امن کا پیغام

    شاہ رخ خان کی فلم سوادیش کے گانے سے ہندوؤں کے ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر ایک نئی ویڈیو اور امن کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

    باغی ٹی وی: شاہ رخ خان کی فلم سوادیش کے گانے سے ہندوؤں کے ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر ایک نئی ویڈیو اور امن کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس کی ویڈیو میں بھارت کے موجودہ پیش نظر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیا اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس ملک بھارت کے لئے جتنے ہندو اہم ہیں اتنے ہی مسلمان اور دوسری اقلیتی قومیں ا ہمیت رکھتی ہیں ان سب کے ساتھ ہی ملکر ہی بھارت ایک مکمل ملک ہے


    ہولی کے تہوار پر جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندو جوڑا ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہولی منا رہا ہے پھینکا جانے والا سرخ رنگ ایک مسلمان جوڑے پر پڑ جاتا ہے جس سے وہ غصے میں آجا تا ہے اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہے ہندو لڑکا اس سے سوری کرتا ہے اور اسے کتھئی رنگ دیتے ہوئے اپنے ساتھ ہولی منانے کی دعوت دیتا ہے اورایک دوسرے کےمنہ پر رنگ لگاتے ہیں یہ دیکھتے ہوئے ہندو لڑکی بھی مسلمان لڑکی کے منہ پر سبز رنگ لگاتی ہے

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا دکھائی دیتا ہے ہمارا جھنڈا سبز اور سیفرون رنگوں کے بغیر نامکمل ہے ہم سب کے ساتھ ہمارا ملک ہے نفرت بند کیجئے اور محبت پھیلایئے

    ویڈیو کا اختتام ہندو مسلم کے ملکر ہولی کی مبارکباد دنیے پر ہوتا ہے

    یہ گانا شاہ رخ کی فلم سوادیس کا ہے اس کو کمپوز اے آر رحمن نے کیا ہے

    واضح رہے کہ گذشتہ برس سے بھارت میں سی اے اے قانون پاس ہونے کے بعد سے صورتحال کافی کشیدہ ہے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور ہندو مسلم فسادات جاری ہیں صورتحال پچیدہ تب ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں دورے پر آئے تو اس دوران ہندو توا نے بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کر دیئے مساجد جلائیں اور سر عام پولیس اور ہندو عوام نے نہتے مسلمانوں پر تشدد کیا

    بالی وڈ خانز بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں

  • بلاول نہ مرد ہے نہ عورت خلیل الرحمن قمر

    بلاول نہ مرد ہے نہ عورت خلیل الرحمن قمر

    خلیل الرحمن قمر کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے بارے میں کہنا ہے کہ بلاول کا شمار نہ مردوں میں ہوتا ہے نہ عورتوں میں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہی جس میں صحافی خلیل الرحمن قمر سے سوال پوچھا رہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں یہاں تک کہ نون لیگ کے سینئر سیاسی رہنما بھی آپکے والی بات کر رہے ہیں لیکن بلاول بھٹو زرداری پچھلے ایک ہفتے سے لاہور میں ہیں اور ان قوتوں اور ان نمائندوں سے مل رہے ہیں جو یہ فنڈڈ پروگرام کرتے ہیں تو آپ ان کو کیا کہیں گے سیاستدان یا فنڈڈ لوگوں کے مارچ دان


    اس پر خلیل رحمن نے کہا کہ میں نے ابھی اگر اس کے بارے میں بات کی تو آپ سب نے ہنسنا شروع کر دینا ہے خلیل رحمن نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمزید کہا کہ یہ مردوں اور عورتوں کی محفل ہے اس میں مردوں اور عورتوں کے بارے میں بات کی جائے

    واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان عورت مارچ کے حوالے سے تنازع کی شروعات ایک نجی ٹی وی میں ہوئی تھی خلیل الرحمن قمراس شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب ماروی سرمد انہیں بولنے نہیں دے رہی تھیں اور ان کی بات کے درمیان باربار میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگائے جارہی تھیں

    ماروی سرمد کی اس حرکت ہر خلیل الرحمن قمر نے اس پر چلانا شروع کردیا اور لائیو شو میں ماروی سرمد کو نا زیبا باتیں سنا دیں ان کے اس عمل پرسمیت متعدد شخصیات کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

    یاد رہے بلاول بھٹو نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا تھا میں اپنے ملک کی ماؤں اور بیٹیوں کو یقین دلاتا ہوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فرزند کی حیثیت سے ہمیشہ آپ کے حقوق کے لئے کھڑا رہوں گا پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات کے لئے اٹھنے والے ہر قدم کی حمایت کرے گی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

  • باغی پول میں اسی فیصد سے زائد صارفین نے ماروی سرمد کے مقابلے خلیل الرحمن کو ووٹ دیا

    باغی پول میں اسی فیصد سے زائد صارفین نے ماروی سرمد کے مقابلے خلیل الرحمن کو ووٹ دیا

    باغی ٹی وی کے پول میں مصنف خلیل الرحمن قمراسی فیصد سے زیادہ ووٹس کے ساتھ سماجی کارکن ماروی سرمد کے مقابلے سر فہرست رہے

    باغی ٹی وی: خلیل الرحمن قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان عورت مارچ کے حوالے سے تنازع کی شروعات ایک نجی ٹی وی میں ہوئی تھی خلیل الرحمن قمراس شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب ماروی سرمد انہیں بولنے نہیں دے رہی تھیں اور ان کی بات کے درمیان باربار میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگائے جارہی تھیں

    ماروی سرمد کی اس حرکت ہر خلیل الرحمن قمر نے اس پر چلانا شروع کردیا اور لائیو شو میں ماروی سرمد کو نا زیبا باتیں سنا دیں ان کے اس عمل پر متعدد شخصیات کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن عوام نے ان کو بھر پور سپورٹ کیا

    اس پر باغی ٹی وی نے عوام کے رائے جاننے کے لئے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ایک پول کروایا جس میں میں کلک کر کے بتانا تھا کہ کون کس کی سپورٹ میں ہے صارفین نے اس پول میں حصہ لیا اور ایک نام کو کلک کر کے اپنی رائے کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی کے پول کے مطابق اسی فیصد سے زیادہ لوگوں نے خلیل الرحمن قمر کو سپورٹ کرتے ہوئے ان کے رد عمل اور فحش سلوگنز کے خلاف آواز اٹھانے پر ڈرامہ نویس کی حوصلہ افزائی کی

    واضح رہے کہ گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں خواتین مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں خواتین کے حقوق کے لئے ریلیاں نکالیں گئیں تھیں ان میں عورتوں کے ساتھ مردوں نے بھی خواتیں کے حقوق کے لئے اپنی آ وازیں بلند کی تھیں ان ریلیوں میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی

  • عورت مارچ اور حیا مارچ ایک تجزیہ از حافظ عبيدالرحمن گوندل

    عورت مارچ اور حیا مارچ ایک تجزیہ از حافظ عبيدالرحمن گوندل

    کیا باپردہ عورتوں کا سڑکوں پر نکلنا مفاسد سے خالی ہے؟ کیا ان کا میڈیا کو بیان دینا ہاتھ لہرا لہرا کر جوش میں باتیں کرتیں جائز ہے؟ کیا بازوں اوپر بلند کرکے سڑکوں کا طواف کرنا جائز ہے؟

    اباحیت کی علمبردار خواتین اپنے مذموم مقاصد کی ترویج اور اپنے آقاؤں سے لیے ہوئے مال کو حلال کرنے کے لیے سڑکوں پر مکمل بے حیائی اور بے غیرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نکل رہی ہیں جس پر بعض دینی طبقے نے ان کا جواب دینے کے لیے اپنی خواتین کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے جو کہ شرعًا غلط ہے اور منکر کا منکر کے ذریعے ازالہ ہے اس پر بعض منتسبینِ علم نے ان کو جواز بخشنے کی کوشش کی ہے مختلف قاعدے بنا کر دلائل تراش خراش کر انہیں جواز مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ کل اسی عمل کو ناجائز سمجھا جارہا تھا

    اسلام مکمل دین ہے اس میں دعوت وجہاد، امر بالمعروف، ونہی عن المنکر اور تغییر منکر کے قواعد وضوابط متعین کردیے گئے ہیں، اس لیے بے حیائی کو روکنے کے لیے اپنی خواتین کو سڑک پر لا کھڑا کرنا شرعا غلط ہے، جبکہ عورت کا گھر اس کے لیے بہتر ہے، بازار سب سے بری جگہ ہے، اور پھر ان بے حیا عورتوں کی سازش ہی یہی ہے کہ ان باپردہ سیپ میں بند موتی کی طرح باحیا عورتوں کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا جائے۔

    کیا باپردہ عورتوں کا سڑکوں پر نکلنا مفاسد سے خالی ہے؟ کیا ان کا میڈیا کو بیان دینا ہاتھ لہرا لہرا کر جوش میں باتیں کرتیں جائز ہے؟ کیا بازوں اوپر بلند کرکے سڑکوں کا طواف کرنا جائز ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو مردوں کو فرما رہے ہیں کہ (وليسعك بيتك) اور ہم عورتوں کو سڑکوں پر لا رہے ہیں اور پھر فتنہ کے اس دور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو صرف مردوں اور عورتوں کے قریب ہونے جبکہ وہ نماز ادا کرنے آئے ہیں فرمائیں کہ مردوں کی پچھلی صف (جو عورتوں کے قریب ہے) وہ بری ہے اور عورتوں کی پہلی صف بری ہے جو مردوں کے قریب ہے اور ہم انہیں بازاروں کا طواف کروا رہے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم تو حکم دیں کہ عورتیں مسجد سے پہلے نکلیں بعد میں مرد نکلیں مگر ہم عورتوں کا مردوں سے بھرے بازار میں لے آئیں میڈیا پر بیان دلوائیں تصویر کشی کرکے اخبارات کی زینت بنائیں کیا یہ ہے تغییر منکر؟ یہ تو خود منکر ہے جس کا ازالہ ضروری ہے

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو عورتوں سے بیعت لی کہ جاہلیت والا تبرج نہیں کرنا، اور ہم عورتوں کو کفریہ ڈیموکریسی کے دیے تحفے مظاہرات پر لگادیں (تبرج ہر چیز کو شامل ہے جس سے عورت اسلام کے شرعی اصولوں سے نکل کر بے پردگی میں واقع ہو) [وَاللَّهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَن تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا]
    (اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی فرمائے اور جو لوگ خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھے راستے سےہٹ جاؤ)

    ان چند بے حیا عورتوں کا فتنہ چند مخصوص مقامات پر ہوتا تھا اور اس کی نا مانوسیت اور شناعت کی وجہ سے میڈیا بھی خبر دینا پسند نہیں کرتا تھا، مگر تغییر منکر کے قواعد وضوابط سے ہٹ کر جوش اور جذبات کے ماروں نے اسے سوشل میڈیا پر اتنی ہوا دی کہ اب اس پر کئی کئی دن ٹاک شوز بھی ہوتے ہیں اور ہر ہر گھر میں اس کی خبر پہنچ گئی ہے کیا کوئی ہے اس پر سوچنے والا؟ اللہ کے لیے اس پر سوچیں، دین اسلام ایک منضبط دین ہے اس میں متہورانہ جوش کی کوئی اہمیت نہیں

    حیا مارچ کرنے والی خواتین نے یہ مارچ کرکے خواتین کے گلیوں بازوں میں گھومنے احتجاج ومظاہرات میں شریک ہونے کی شناعت کو کس قدر کم کر دیا ہے کہ منتسبین علم بھی اس شناعت کو محسوس نہیں کررہے۔
    "فليبـك من كان باكيا”

    "بے حیائی کے خلاف عورتوں کا سڑک پر نکل کر حیا واک کرنا خود سے حیائی ہے” ایسا ہمارے ایک محترم بھائی نے فرمایا، جسے بعض الناس اسے حیا مارچ کرنے والی عورتوں پر قذف کہہ رہے ہیں
    كم من عائب قولا صحيحا
    وآفته من الفهم السقيم
    اور پھر اس پر قذف والی آیات و احادیث منطبق کی جا رہی ہے، کیا کسی کام کو بے حیائی کہنا کسی پر قذف ہے؟ جناب حیا اور بے حیائی کا معنی تو سمجھ لیں۔ فعل اور فاعل پر حکم کا کیا تعلق ہوتا ہے اسے بھی سمجھ لیں۔ عمومی حکم اور خصوصی حکم میں کیا فرق ہوتا ہے یہ بھی نظر میں رکھیں۔ اور پھر واضح احکام ونصوص کو چھوڑ کر فتنے کے وقت کی باتوں سے استدلال کرنا کیا منہج سلف سے انحراف نہیں؟! ام المومنین رستے میں کسی مرد کو دیکھیں تو بیٹھ جائیں کہ کہیں وہ مجھے دیکھ نہ لے پہچان نہ لے، ان کے جمل میں شریک ہونے کے حوالے دیے جا رہے ہیں، اللہ المستعان۔ "من ضيع الأصول حرم الوصول”۔

    بعض لوگوں نے اپنے حیا مارچ والے موقف کو مجدد السنہ علامہ البانی رحمہ اللہ پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی اور کہا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ کی کتاب "الرد المفحم” ایسے لوگوں کی شدت پر رد ہے جو عورتوں کو معاشرے کا حصہ بننے سے روکتی ہے۔
    "وإن تعجب فتعجب!!!!”
    اور ایک بھائی کا کہنا ہے "الرد المفحم” اس دقیانوسی سوچ پر رد ہے۔ جبکہ علامہ البانی رحمہ اللہ کی کتاب چہرے اور ہاتھوں کے پردے کے وجوب اور سنیت کی بحث پر مشتمل کتاب ہے نہ کہ سڑکوں بازوں کا طواف کرنے والی عورتوں کی حمایت میں۔ اور پھر یہ ایک فقہی بحث ہے جس کا سڑکوں پر مظاہرے کرنے کے لیے نکلنے سے کوئی تعلق نہیں۔ اور پھر جمہور علماء نے شیخ البانی رحمہ اللہ کے اس موقف کا رد بھی کیا ہے، اور پھر شیخ رحمہ اللہ افضل چہرے اور ہاتھوں کے پردے کو ہی سمجھتے ہیں جیسا کہ آپ کی بیٹی نے کتاب لکھی ہے "الأفضلية لستر المرأة وجهها وكفيها لا لكشفهما استنارة بفقه والدي الإمام العلامة محمد ناصر الدين بن نوح الألباني” اور اس کے علاوہ شیخ کے چہرے اور ہاتھوں کے چہرے کے عدم وجوب کے رد پر علماء نے کتب لکھیں ہیں جن کے بیان کرنے کا یہ مقام نہیں۔ رہی بات اسے ان کی اپنی بنائی دقیانوسی کے خلاف اس کتاب کا ہونا تو ایسا کچھ نہیں بلکہ شیخ رحمہ اللہ کے مظاہرات اور احتجاج کرنے پر رد میں اتنا کلام ہے کہ کتب مرتب ہوسکتی ہے اور پھر عورت کے مارچ کو شیخ رحمہ اللہ کے ذمہ ڈالنے کی مذموم کوشش کرنا چہ معنی دارد؟

    بعض جاہل ان بے حیا عورتوں کے جواب میں سڑکوں پر نعرے لگا رہے ہیں کہ سہیلی کے گھر خود ڈراپ ہو، اپنی چھپکلی خود مارو، فریج سے برف خود نکالو، وغیرہ وغیرہ کیا یہ اپنے گھر بیٹھی خواتین کو جواب دے رہے ہیں یا ان بے حیا عورتوں کو جواب دے رہے ہیں جو اس سب سے چیزوں سے آزادی چاہتی ہیں کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو جہاں چاہیں جائیں جو چاہیں کریں۔
    کیا ہوگیا ہے ان لوگوں کو؟ کیمرے کے سامنے آنے کی ہوس ان سے کیا کیا کروا رہی ہے؟ کیا ان کی عقل ان کے ساتھ نہیں؟

    اللهم إنا نبرأ إليك من هذا كله
    اللهم لا تؤاخذنا بما يفعل السفهاء منا

  • حیا مارچ کے شرکاء کے خلاف نوجوان کی نعرے بازی

    حیا مارچ کے شرکاء کے خلاف نوجوان کی نعرے بازی

    گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں میرا جسم میری مرضی جیسے سلوگنز کے خلاف اور عورتوں کے حقوق کے لئے اسلامی جماعتوں نے حیا مارچ کی ریلیاں نکالیں

    باغی ٹی وی :چند راز قبل 3 مارچ کو نجی ٹیو ی چینل کے لائیو شو میں عورت مارچ اور اس میں بلوے جانے والے سلوگن پر ماروی سرمد اور خلیل الرحمن کی بحث کے بعد اسلامی جماعتیں بھی ان نعروں کے خلاف میدان میں آگئیں


    اسلامی جماعتوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرعورت مارچ کی بجائے حیاء مارچ کے نام سے میرا جسم میری مرضی اور اس جیسے دیگر بے ہودہ سلوگنز کے خلاف برقعوں میں ملبوس خواتین نے ریلیاں نکالیں تاہم سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے

    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان گاڑی میں بیٹھا ہے اور حیا مارچ کی ریلی کی پاس سے گزرتے ہوئے شرکاء کے خلاف مسلسل تالیاں پیٹتے ہوئے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگا رہا ہے

    واضح رہے کہ گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں خواتین مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں خواتین کے حقوق کے لئے ریلیاں نکالیں گئیں تھیں ان میں عورتوں کے ساتھ مردوں نے بھی خواتیں کے حقوق کے لئے اپنی آ وازیں بلند کی تھیں ان ریلیوں میں مختلف شعبہ ہزندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی

    (سوشل میڈیا وائرل ویڈیو)