Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بیٹے کی سالگرہ پر عاطف اسلم کا پیغام

    بیٹے کی سالگرہ پر عاطف اسلم کا پیغام

    پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے احد کی چھٹی سالگرہ پر منائی اور اس موقع پر بیٹے کے لئے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے احد کی چھٹی سالگرہ پر منائی اور اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنے بیٹے احد کے ہمراہ کنسرٹ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی
    https://www.instagram.com/p/B9ePr9gFySn/?igshid=11dfe433gnoa8
    عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ احد کو دیتے ہوئے خوبصورت پیغام لکھا ماں کی دعاؤں نے یہاں تک پہنچایا اور اس کی دعاؤں نے یہاں سے گرنے نہیں دیا

    عاطف اسلم نے احد کو میری چھوٹی سی بیٹری اور راک سٹار قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی

    واضح رہے کہ 2013 میں گلوکار عاطف اسلم نے سارہ کے ساتھ شادی کی تھی ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے احد کی پیدائش ہوئی تھی

  • خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہوش حیات کا پیغام

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہوش حیات کا پیغام

    پاکستانی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ عورتوں کے لئے مساوی حقوق قرآن پاک میں درج ہیں

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منا یا گیا جس میں تمام شعبہ زندگی کی خواتین اور متعدد معروف شخصیات نے بھی شرکت کی اور پورے ملک کے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں عورتوں کے علاوہ مردوں نے بھی عورت مارچ میں عورتوں کے حقوق کے لئے آوازیں بلند کیں اسی حوالے سے ہی اداکارہ مہوش حیات نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام لکھا


    اداکارہ نے لکھا کہ آئیے ہم دو دن بننے والے پوسٹرز اور نعروں کی طرف نظر ڈالیں اداکارہ نے لکھا کہ اگر برابری کی بات کی جائے تو خواتین کے لیے تو یہ حقوق قرآن مجید میں بھی درج ہے

    انہوں نے قرآن پاک کی تیسری سورۃ عمران کی آیت نبمر 195 کا ترجمہ لکھا ان کے پروردگار ان کو جواب دیتے ہیں، میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو کبھی ضائع نہیں کرتا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، دونوں برابر ہیں

    واضح رہے گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عورت مارچ منعقد کی گئی اور عورتوں کے حقوق کے لئے پاکستان کے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں

  • وینا ملک کی عورت مارچ کے حوالے سےماہرہ خان پر شدید تنقید

    وینا ملک کی عورت مارچ کے حوالے سےماہرہ خان پر شدید تنقید

    معروف اداکارہ وینا خان کی عورت مارچ شرکت کے دوران ہاتھ میں اٹھائے گئے بینرز پر نامور اداکارہ ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی ادکارہ ماہرہ خان نے مارچ میں شرکت کی تھی اس دوران انہوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا مجھے برتری نہیں برابری چاہیئے یہ تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر بھی شئیر کیں تھیں جن پر وینا ملک نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا


    اداکارہ وینا ملک نے ماہرہ خان کی تصویر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ والی آنٹی بات بعد میں کرتی ہے اور ناچنا پہلے شروع کر دیتی ہے سر عام سگریٹ کا دھواں اڑاتی ہے

    اداکارہ وینا نے ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ان کی تھکی اداکاری پر لیجنڈری اداکار نے تنقید کردی تو یہ ان کے پیچھے پڑ گئیں تھیں اور وہ بیچارہ ان کی لمبی زبان سے بچنے کے لئے چُپ کر گیا تھا

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے ایک شو میں انٹر ویو کے دوران ماہرہ خان کو ان کی اداکاری پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا

  • مجھے برتری نہیں برابری چاہیئے ماہرہ خان

    مجھے برتری نہیں برابری چاہیئے ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی عورت آزادی مارچ میں شرکت

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے عورت آزادی مارچ میں شرکت کی جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر شئیر کیں جس میں وہ پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہیں کارڈذ پر مجھے برتری نہیں برابری چاہیئے لکھا ہوا تھا پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے ہیپی وومن ڈے لکھا اور ہیش ٹیگ ماہرہ خان استعمال کیا


    اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں عورت مارچ کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا نسرین نامی خاتون جو اپنے گھر کی واحد کفیل ہے وہ میرے پاس کام کرتی ہے جبکہ مبارک نامی شخص میشن کے لیے کام کرتاہے اور یہ اپنے خاندان کے لیے روزگار کا بندوبست کرتا ہے اس کا خاندان سندھ کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر ہے


    عالمی یوم خواتین اور عورت مارچ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ماہرہ نے لکھا کہ یہ دونوں میرے ساتھ شامل تھے اور جتنے بھی پوسٹرز ہم نے تیار کیے وہ عورت مارچ میں اٹھائے گئے

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے ہیش ٹیگ عورت مارچ اور ہیش ٹیگ ہیپی وومن ڈے

  • فیروز خان نے شوبز کیوں چھوڑی?

    فیروز خان نے شوبز کیوں چھوڑی?

    اسلام کی خاطر اداکاری کو خیر باد کہنے والے ادکار فیروز خان کا کا کہنا ہے کہ عشق اور محبت صرف اللہ کے لئے ہے انسان کے لیئے خلوص اور اخلاص رکھنا اس لئے ہے کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے اور ان کی مخلوق سے محبت کرنی ہے

    باغی ٹی وی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیراز خان نے چند روز قبل اعلا کیا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لئے اداکاری کو خیر باد کہہ کر اسلام کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اس سے قبل انہوں نے اپنا انسٹا گرام اکابنٹ بھی ختم کر دیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ کی طرف سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر بتایا گیا تھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اسلام کی خاطر کیا ہے اور انہوں نے فیروز خان کے اس نئے سفر پر ان کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا

    اب ایک انٹر ویو نے فیروز خان نے بتایا کہ خدا اور محبت ان کا اداکاری کا آخری پروجیکٹ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے ہر چیز سے نوازا ہر قدم پر میرا ساتھ دیا مجھے کامیابیاں دیں میں اللہ کی دی ہوئی تمام چیزوں پر اس کا شکر ادا کرتا ہوں

    فیروز خان نے کہا جکہ اب میں اپنے دین کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں کہ جس چیز کا مجھے علم ہے اپنے علم اور مطالعے کے مطابق لوگوں کو نوجوانوں کو اچھا بھلا سمجھا سکوں ان کی کوریکشن کر سکوں انہوں نے ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جیسے وہ ڈرامہ آج کی نسل کے لئے ایک بہت اچھی آگاہی ہے

    میزبان نے کہا کہ ہر ڈرامہ اپنے آپ میں کچھ سکھا رہا ہوتا ہے اس پر فیروز خان نے کہا کہ سکھا تو رہا ہوتا ہے لیکن ہر ڈرامہ نہیں سکھاتا ایسا نہیں ہوتا کہ ہر ڈرامہ کچھ سکھانے کے لئے بنایا جاتا ہو اتنا سیریس مجھے نہیں لگتا کہ لوگ اس چیز کو لے کر بیٹھے ہوئے ہیں ہر ڈرامہ تو نہیں ہوتا لیکن کچھ ڈرامے ہوتے ہیں جیسے حالیہ ڈرامہ الف ،خدا اور محبت، حانی یہ سب ڈرامے ایسے ڈرامے بہت قیمتی ہوتے ہیں لیکن ایسے ڈرامے بہت کم بنتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ باقی ساس بہو کا مسئلہ یونیورسٹی کے پیار کے مسئلے لڑائی جھگڑے جان لے لوں کا دے دوں گا

    فیروز خان نے بتایا کہ میں آج کل قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھ رہا ہوں اور ساتھ میں حضرت باہو کی کتاب عین الفکر بھی پڑھ رہا ہوں انہوں نے کہا جب آپ یہ پڑھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ پیار اور عشق ہے کس کے لئے انسان کے لئے تو یہ بالکل نہیں ہے انسان کے لئے تو صرف خلوص اور اخلاص رکھنا اس لئے ہے کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے اس کی مخلوق سے محبت کرنی ہے لیکن عشق اور پیار صرف اللہ ہی کے لئے ہے

    فیروز خان نے اپنے بیٹے کے بارے میں بھی بات کی کہا کہ وہ بہت اچھا بچہ ہے اس کا مجھ سے زیادہ اللہ کے ساتھ کنکشن ہے انہوں نے کہا کہ بچے بہت خالص ہوتے ہیں ان کو بچپن سے ہی سیریس لینا چاہیئے ان کی تربیت بچپن سے ہی شروع کی جانی چاہیئے سلطان بہت مختلف بچہ ہے اللہ اسے ہمیشہ خیر دے

    انہوں نے مستقبل میں کام کے بارے میں بتایا کہ میں اپنے برانڈ پر ہی کام کروں گا جسکا اعلان چند ہفتوں تک کر دیا جائے گا ابھی بھی اسپ اسی پر ہی کام کر رہا ہوں لیکن یہ طے ہے کہ اداکاری نہیں کرنی

    فیروز خان نے عورت مارچ کے خلاف قرآن پاک کی آیت پیش کر دی


    میزبان نے کہا کہ آپ نے یہ کہا تھا آپ آسکر جیتیں گے فیروز خان نے کہا کہ جیت سکتا ہوں لا سکتا ہوں آسکر انہوں نے کہا کہ مجھے ہالی وڈ میں ایک مین کردار کی آفر بھی ہوئی تھی اور میں آسکر بھی جیت سکتا ہوں لیکن اس کو جیتنے کے لئے مجھے اس راستے پر جانا پڑے گا جو میں چھوڑ چکا ہوں

    معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےمطابق


    واضح رہے کہ چند روز قبل فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا

  • امان اللہ کی وفات پربھارتی فنکاروں کا اظہار افسوس

    امان اللہ کی وفات پربھارتی فنکاروں کا اظہار افسوس

    کامیڈین امان اللہ کے انتقال کی خبر نے بھارتی فنکاروں کو بھی غمزدہ کر دیا

    باغی ٹی وی : معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپِل شرما موسیقار و گلوکار دلیر مہندی سمیت مشہور مزاحیہ بھارتی اداکار اور ایک معروف شو میں چندو چائے والے کا کردار ادا کرنے والے چندن پربھارکر جونی لیور اور بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات پر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں گہرے رنج کا اظہار کیا ہے

    بھارتی کامیڈین چندن پربھارکر نے ہیش ٹیگ امان اللہ خان اور غمزدہ ایمو جی کا استعمال کرتے ہوئے ہندی میں پیغام جاری کیا


    چندن پربھارکر کے ٹوئٹ کو معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صرف ایک اچھے آرٹسٹ ہی نہیں تھے بلاشبہ ایک لیجنڈ شخصیت تھے جنہوں نے بہت سے فنکاروں کو مواقع بھی فراہم کیے اور انہیں اپنے خواب پورے کرنے پر اکسایا

    انہوں نے لکھا کہ دنیا میں امان اللہ صاحب کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہم انہیں بہت یاد کریں گے اللہ ان کی روح کو سکون دے


    دلیر مہندی نے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ پر امان اللہ کی ٹسویر شئیر کی اور لکھا کہ کامیڈی کے بادشاہ امان اللہ خان صاحب انتقال کر گئے ہیں اللہ ان کی روح کو سکون دے انہوں نے ہیش ٹیگ امان اللہ بھی استعمال کیا


    پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فون گفتگو کے ذریعے بالی وڈ کامیڈین جونی لیور نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ امان اللہ کی وفات کا بے حد افسوس ہے امان اللہ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں امان اللہ کامیڈی کے بہت بڑے فنکار تھے انہوں نے جو کام کیا وہ اتنا بڑا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا میری اکثر ان سے فون پر بات ہوتی رہتی تھی ہم سب امان اللہ کو بہت یاد کریں گے

    بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات کو سانحہ قرار دیا اپنے ویڈیو پیٖغام میں ان کا کہنا تھا کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے ان کے جانے سے کرڑوں مداح غمگین اور سوگوار ہوگئے بے شک زندگی اللہ تعالی کی امانت ہے مایوس چہرے بھی امان اللہ کو دیکھ کے مسکرا اٹھتے تھے آج وہ ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے
    https://www.youtube.com/watch?v=XchE8h_rErI&feature=youtu.be
    انہوں نے کہا کہ باصلاحیت فنکار کی خوبی تھی کہ وہ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے امان اللہ کی خوشگوار یادیں باتیں اور ان کا مزاح ہمیشہ ہمارے پاس رہے گا رضا مراد نے یہ شعر امان اللہ کی نذر کیا ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

    امان اللہ کی وفات پر معروف شخصیات کا تعزیت کا اظہار

  • علی ظفر کا خواتین کو نظم کے ذریعے خواتین کے عالمی دن پر خراج تحسین

    علی ظفر کا خواتین کو نظم کے ذریعے خواتین کے عالمی دن پر خراج تحسین

    گلوکار و اداکار علی ظفر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظم کی ویڈیو جاری کردی

    باغی ٹی وی : گلوکار و اداکار علی ظفر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظم کی ویڈیو جاری کردیمختصر ویڈیو میں علی ظفر کو موسیقی کی دھن پر نظم پڑھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے

    علی ظفر نے عورت کے نام سے جاری کی گئی نظم کو خود ہی لکھا اس کے ڈائریکٹر عدنان قاضی ہیں اس نظم میں انہوں نے عورت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مرد اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا

    علی ظفر نظم کے اشعار اس طرح پڑھ رہے ہیں نظم کے آغاز موسیقی کی دھن کے ساتھ چڑیوں کی خوبصورت چہچہاہٹ سنائی دیتی ہے

    کھلتی اور روشن صبح کا کومل سا روپ ہو تم

    کبھی مدھم مدھم چاندنی کبھی تیکھی دھوپ ہو تم

    تم نہیں میرے ساتھ تو میری حیثیت کیا ہے

    بتلاؤ تمہارے عشق کی یہ کیفیت کیا ہے

    اے عورت ! تم بے مثل ہو تمہیں پہنچے میرا سلام

    میری روح تمہاری سلطنت میرا دل ہے تیرا غلام

    آخر میں ویڈیو مپر لکھا کہ عورت کو سیلیوٹ جنہوں نے ہم مردوں کو پیدا کیا

    سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ویڈیو کو کافی سراہا جا رہا ہے ویڈیو میں علی ظفر کو ایک کمرے میں پیانو کی دھن بجاتے اور نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو میں کسی خاتون کو نہیں دکھایا گیا

    گلوکار نے ویڈیو جاری کرنے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کیا

  • ہالی وڈ فلم کنیکٹڈ کا ںیا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ فلم کنیکٹڈ کا ںیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ ہدایتکارمائیکل ریانڈے کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی اینیمیٹڈ فلم کنیکٹڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم کنیکٹڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ ہیرو بننے کے لیے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لیتا ہے لیکن بعد میں اس کی زندگی ایک نیا اور عجیب و غریب موڑ لے لیتی ہے

    اس اینیمیٹڈ فلم کے ہدایتکارمائیکل ریانڈے ہیں یہ نئی اینیمیٹڈ فلم رواں سا ل 18 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  • بد زبانی اور بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے حنا خواجہ بیات

    بد زبانی اور بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے حنا خواجہ بیات

    معروف اداکارہ حنا خواجہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا ساتھی بنایا ہے برابری سے حقوق دیے ہیں ساتھی برابری کا ہوتا ہے اونچ نیچ کا نہیں مہربانی کرکے اسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عور ت مارچ اور ماروی سرمد خلیل الرحمن کی ہونے والی بحث کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا
    https://www.instagram.com/p/B9Y-hfZJ4Ym/?igshid=161x3dah89sl0
    حنا خواجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے بدزبانی مرد کرے یا عورت غلط ہے کسی کی بے عزتی مرد کرے یا عورت غلط ہے

    انہوں نے کہا کہ اسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیےغلط، غلط ہے اور صحیح، صحیح ہےاللہ تعالی نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا ساتھی بنایا ہے برابری سے حقوق دیے ہیں ساتھی برابری کا ہوتا ہے اونچ نیچ کا نہیں مہربانی کرکے اسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیے

    حنا خواجہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ برا سلوک بااختیار نہیں ہوتا ناقص آداب آزادی کو آزادی نہیں کہتے نا زیبا الفاظ اور گستاخانہ زبان آپ کو قابل احترام نہیں بناتی بلکہ یہ صرف آپ کی بد اخلاقی کو سامنے لاتی ہے

    اداکارہ نے لکھا کہ مرد اور عورت کو ایک دوسرےکے کندھے سے کندھا ملا کر اور مل کر کام کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے آئیے ہم جنس کے مابین جنگ کو روکیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں کو قبول کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طاقت بننے کی کوشش کریں

  • شوہر سے علیحدگی کے بعد لوگوں کے تنقید بھرے رویے مجھے حیرت اور دکھ کا احسا س دلاتے ہیں دیا مرزا

    شوہر سے علیحدگی کے بعد لوگوں کے تنقید بھرے رویے مجھے حیرت اور دکھ کا احسا س دلاتے ہیں دیا مرزا

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ میں اس دور میں ہوں جہاں لوگ ترقی یافتہ اور ترقی پسند ہیں ایسے میں میری شوہر سے علیحدگی اور پھر لوگوں کے تنقید بھرے رویے مجھے حیرت اور دکھ کا احساس دلاتے ہیں

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر ساحل سنگھا سے علیحدگی کے حوالے سے کہا کہ یں اس دور میں ہوں جہاں لوگ ترقی یافتہ اور ترقی پسند ہیں ایسے میں میری شوہر سے علیحدگی اور پھر لوگوں کے تنقید بھرے رویے مجھے حیرت اور دکھ کا احساس دلاتے ہیں

    دیا مرزا نے کہا کہ جب سے میری اور میرے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے تب سے لوگوں کا میرے ساتھ رویہ بدل گیا ہے کوئی مجھے شرمندگی کی نظر سے دیکھتا ہے تو کوئی مجھے ہمدردی اور رحم دلی کی نظر سے دیکھتا ہے لوگوں کے اس رویے سے میں دکھی ہو جاتی ہوں

    اداکارہ نے کہا کہ نفرت سے دیکھنے والے لوگوں میں کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو مجھ سے پوچھتی ہیں کہ اتنی زیادہ ذاتی مشکلات دیکھنے کے بعد بھی آپ اتنی مضبوط کیسے ہیں؟ مجھے ایسی بہت سی خواتین کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو میری طرح کی مشکلات سے گزر رہی ہیں وہ مجھ سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے خود کو کس طرح سنبھالا ہے؟ آپ کس طرح اٹھ کر کام پر چلی جاتی ہیں؟ آپ کس طرح یہ سب برداشت کر رہی ہیں؟

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس ان خواتین کے سوالوں کے جواب تو نہیں ہیں لیکن میں پھر بھی ان کو کہتی ہوں کہ مجھے میرا راستہ مل گیا ہے آپ بھی اپنا راستہ تلاش کریں کیونکہ میں آپ کا راستہ نہیں بتا سکتی ہوں