Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماہرہ خان کے بیٹے نے سوال پوچھ کر ماں کو حیران کر دیا

    ماہرہ خان کے بیٹے نے سوال پوچھ کر ماں کو حیران کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے اذلان نے ان سے زندگی کے ان خاص لمحوں کے بارے میں پوچھ لیا جن کو ہم ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے اذلان کے اُن سے پوچھے گئے سوال کے متعلق بتایا

    ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے بیٹے اذلان نے ان سے پوچھا کہ ماما کیا آپ جانتی ہیں کہ ہماری زندگی کے خاص لمحے کون سے ہوتےہیں؟

    ماہرہ خان نے لکھا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آپ مجھے بتاؤ کہ یہ لمحے کون سے ہوتے ہیں؟

    ان کے بیٹے نے کہا کہ ایسے لمحے جن کو آپ ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے سب سے خاص اور غیر معمولی لمحے ہوتے ہیں

    ماہرہ خان نے لکھا کہ اس کے بعد میں نے آنکھیں بند کیں اور اُ ن تمام لمحوں کے بارے میں سوچا جن کو میں زندہ رکھنا چاہتی ہوں تو یہ بہت سارے لمحے تھے

    انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے کہا کہ آپ لوگ بھی یہ پوسٹ پڑھتے وقت ایسا کرنے کی کوشش کریں اِس سے آپ کو احساس ہوگا آپ کتنے خوش قسمت ہیں اور آپ کے پاس کتنے غیر معمولی اور خاص لمحات ہیں جنھیں آپ زندہ رکھنا چاہتے ہیں

  • پی ایس ایل فائیو کے نئے ترانے پر توجہ کا مرکز بننے پرمداحوں کو علی ظفر کا پیغام

    پی ایس ایل فائیو کے نئے ترانے پر توجہ کا مرکز بننے پرمداحوں کو علی ظفر کا پیغام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ گذشتہ روز سامنے آیا جس میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ ‘تیار ہیں’ کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور لال کبوتر فلم بنانے والے ہدایت کار کمال خان نے کی آفیشل ترانے کی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا

    پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یہ ترانہ انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا امید ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ مداحوں کو محظوظ کرنے میں بھی کامیاب رہے گا انٹرنیٹ پر پی ایس ایل 5 کا ترانہ مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ترانے کے لیے ‘تیار ہیں’ نام کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا گیا اس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نے بہت سی مزاحیہ میمز شیئر کی جن میں اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بتایا گیا اور مختلف مزاحیہ کمنٹس کا ایک طوفان اٹھ گیا

    صارفین نے علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون راشد کے اس گانے کو پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دیا

    ایک صارف سردار عدنان ملک نے رونے والی ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ترانہ پی ایس ایل کا بدترین ترین ترانہ ہے ترانے کا عمدہ ہونے کی توقعات تھیں لیکن اس کو سن کر ایسا لگا کہ میں نے اپنے پورے پانچ منٹ ضائع کر دیئے ہیں جبکہ ایک اور پوسٹ میں علی ظفر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بہت بری طرح سے مس کر رہے ہیں

    جبکہ ایک صارف نے علی ظفر کو واپس پی ایس ایل میں ترانہ گانے کے لئے آنے کی درخواست کی

    ایک اور ٹویٹر صارف نے مزاحیہ میم شئیر کر کے پی سی بی اور ترانے کا مذاق اڑایا اور ایک دوسری پوسٹ میں پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ہم اس کے لئے تو بالکل بھی تیار نہیں تھے

    جبکہ ایک صارف خرم نے ایک میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ترانہ سننے کے بعد ان کی یہ حالت ہو گئی اور ہسپتال پہنچ گئے

    ایک صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل فائیو کا ترانہ سننے کے بعد موڈ خراب ہو گیا

    ایک اور صارف زینب نے میرے پاس تم ہو کے کردار دانش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ترانہ سننے کے بعد ان کی یہ حالت ہو گئی

    اہک صارف فیضان رسول نے بھی دانش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دانش کو ہارٹ اٹیک ترانہ سننے کی وجہ سے آیا تھا جبکہ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں پی ایس ایل کے سامنے آئے اب تک کے تمام ترانوں کا ایک مزاحیہ تصویر کے ساتھ ریویو کیا

    ایک صارف شارق زاہد نے علی ظفر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کھا کہ ‘تیار ہیں’ سننے کے بعد علی ظفر اور باقی پاکستانیوں کا ایسا حال ہے

    جبکہ ایک اور ٹویٹر صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس صدی کا مذاق

    جبکہ ایک اور صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے پی سی بی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہر سال جب ترانہ کے لئے سنگر کو تبدیل کرنے کا سوچتے ہیں تو پاکستانیوں کی کیا ری ایکشن ہو تا ہے

    ایک صارف نے علی ظفر کی ایک تصویر بھی شیئر کی جنہوں نے پی ایس ایل کے لیے تین گانے گائے اپنی ٹوئٹ میں صارف نے لکھا کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانوں کا معیار اتنا بڑھا دیا کہ اب کوئی وہاں تک نہیں پہنچ پاتا اب تک کے بہترین ترانے انہوں نے ہی تیار کئے

    ایک اور صارف نے علی ظفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس وقت انہیں بےحد یاد کررہے ہیں

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین ترانوں کی گلوکاری علی ظفر نے کی تھی پہلا ترانہ ‘اب کھیل کے دکھا’ 2016 میں سامنے آیا دوسرا ترانہ ‘اب کھیل جمے گا’ 2017 اور تیسرا ‘دل سے جان لگا دے’ 2018 میں ریلیز ہوا ان میں سے دوسرا اور تیسرا گانا بےحد مقبول ہوا تھا

    عاصم اظہرکا حسن علی کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل


    پی ایس ایل کے نئے ترانے کی ریلیز کے موقع پر اپنا نام توجہ کا مرکز بننے کے حوالے سے گلوکار علی ظفر نے خود بھی ایک ٹوئٹ کی

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ عائشہ نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا نام پھر سے ٹرینڈ کررہا ہے میں نے سوچا اب ایسا کیا ہوگیا؟ کیا کوئی مجھے بتائے گا؟

    اس گلوکار کے جواب میں ان کے مداح نے ان کو واپس آنے کی درکواست کی
    اور علی ظفر نے ایک نوٹ کی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا ان کے لئے پیار پر شکریہ ادا کیا

    مداحوں نے بھی گلوکار کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے پہ ایس ایل میں واپس آنے کو کہا

    میرے والد مجھے سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے علی ظفر

  • عاصم اظہرکا  حسن علی کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل

    عاصم اظہرکا حسن علی کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ جاری کیا گیا جس کو پاکستان کے نامور گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا ہے

    پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے اس آفیشل ترانے کو جاری کرنے کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ گانے والے گلوکاروں نے بھی شرکت کی

    اسی ایونٹ کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس کے کچھ اسٹیپس سکھا رہے ہیں ویڈیو میں پہلے عاصم اظہر حسن علی کو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر ڈانس کے کچھ اسٹیپ سِکھاتے ہیں اور اس کے بعد آخر میں حسن علی اپنی شاندار باؤلنگ سے سامنے کھڑے بیٹسمین کو آؤٹ کر نے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز عاصم اظہر کو سکھا رہے ہیں جبکہ حسن علی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے لئے تیار ہیں کیا آپ تیار ہیں ساتھ ہی انہوں نے گلوکار عارف لوہار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بہت بڑے فین ہیں

    گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور حسن علی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی قہقہے والے ایموجی کے ساتھ حسن علی کو ٹیگ بھی کیا ساتھ ہی یونٹ کی کچھ اور ویڈیو اور دوسرے گلوکاروں کے ساتھ تصویریں بھی انسٹا گرام سٹری میں شئیر کیں


    عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور بارش ہو رہی ہے اس تصویر کے کیپشن میں غمگین ایموجی کے ساتھ مداحوں سے سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ کبھی آپ کے بھی پلینز بارش نے خراب کئے ہیں؟

    جبکہ دوسری جانب کرکٹر حسن علی نے بھی انسٹا گرام پراحمد شہزاد اور شاداب خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہم سب ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے لیے تیار ہیں کیا آپ تیار ہیں؟

    پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا

  • میرے پاس تم ہو کی کامیابی پر دعاؤں اور پذیرائی پر مداحوں کا بے حد مشکور ہوں ہمایوں سعید

    میرے پاس تم ہو کی کامیابی پر دعاؤں اور پذیرائی پر مداحوں کا بے حد مشکور ہوں ہمایوں سعید

    اداکار ہمایوں سعید نے ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی شہرت اور لوگوں سے ملنے والی ڈھیروں محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے

    ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے وہ غیر معمولی شہرت حاصل کی ہے کہ اس کا شمارپاکستان کی تاریخ کے یادگار ڈراموں میں کیا جائے گا ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، حرا مانی اورعدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں ڈرامے کے مصنف اوراداکاروں سمیت پوری ٹیم کو لوگوں نے خوب پیار دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈرامے کی کامیا بی اورلوگوں کی طرف سے ملنے والی بھر پور پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں آپ لوگوں نے جتنا پیار اور اور جتنی دعاؤں سے نوازا اس کے لئے بے حد شکریہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں جتنی دعائیں مجھے ملیں اتنی پورے کیرئیر میں نہیں ملیں

    ہمایوں سعید نے لکھا میں پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک مقیم شائقین کا بھی خاص طور پرشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نہ صرف ڈرامہ دیکھا بلکہ اسے پسند بھی کیا اور کہا کہ آپ کی محبتوں نے اس ڈرامے کو بلاک بسٹر بنایا یہ صرف میری یا میری ٹیم کی کامیابی نہیں ہے بلکہ ہماری پوری ڈرامہ اورفلم انڈسٹری کی کامیابی ہے

    انہوں نے پوری تمام ٹیم پرہجیکٹ کے ڈرایکٹر مصنف اور میرے تمام ساتھی ادکاروں اور اے آر وائی ڈیجیٹل چینل جس نے اسے آن ائیر کیا سب کو اس ڈرامے کی کامیابی کا کریڈٹ دیا اداکار نے پوسٹ کے اختتام داعائی کلمات کہتے ہوئے اور سب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا

    میرے پاس تم ہو کے اختتام پر سیاستدانوں کے دلچسپ ریمارکس


    واضح رہے کہ ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط سینمامیں ریلیز کی گئی تھی جسے دیکھنے شائقین کی بہت بڑی تعداد پہنچی تاہم ڈرامے کے مرکزی کردار دانش (ہمایوں سعید)کی موت نے جہاں شائقین کو جذباتی کیا وہیں بہت سے لوگ ڈرامے کے اختتام سے مطمئن نظر نہیں آئے اور تنقید کرتے ہوئے مختلف کمنٹس کئے

  • تنقید کرنے والوں کو ثروت مرزا گیلانی کا کرارا جواب

    تنقید کرنے والوں کو ثروت مرزا گیلانی کا کرارا جواب

    پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اس وقت یورپ میں اپنے شوہر، اداکار و ڈاکٹر فہد مرزا کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں جبکہ یہ دونوں اس ٹرپ پر لی گئی کئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کررہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ثروت گیلانی اس وقت یورپ میں اپنے شوہر اداکار و ڈاکٹر فہد مرزا کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں اس ٹور کے درمیان حال ہی میں فہد مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ ثروت گیلانی کو بوسہ دیتے نظر آئے

    اس تصویر کے سامنے آتے ہی یہ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور طرح طرح کے کمنٹ کئے

    کسی نے کمنٹ میں لکھا کہ یہ دونوں بھول گئے ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور یہ مسلمان ہیں جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ ان کو ایسی حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ہمارے کلچر کا خیال رکھنا چاہئے ہمارا کلچر ایسا نہیں ہے اور مختلف کمنٹ کئے

    تاہم اس تنقید پر فہد مرزا رہے لیکن ان کی اہلیہ ثروت گیلانی نے اب تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے


    ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ میں ایسی ہی ہوں کسی نے آپ سے یہ نہیں کہا کہ مجھے پسند کریں اداکارہ نے لکھا کہ اس دنیا میں موجود نفرت کرنے والے تمام افراداگر مجھ سے اتنی ہی نفرت ہے تو مجھے فالو کرنا بند کریں، آپ مجھ پر تنقید نہیں کرسکتے میری کامیابی میری محبت اور میری خوشیوں سے مت جلیں میں نے بہت محنت کے بعد یہ سب حاصل کیا

    ثروت گیلانی نے مزید لکھا کہ ایک لڑکی جس نے دنیا کا سامنا کرنے کے بعد یہ مقام حاصل کیا، اس کے لیے آپ کی سوچ اہمیت نہیں رکھتی آپ مجھے نیچا نہیں دکھا سکتے، اپنی سوچ میں بھی ایسا نہیں کرسکتے اگر سلیپریٹیز کچھ نہیں کہتی اس کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ آپ کو ان پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت بہت ضروری تھا کہ آپ لوگوں کو پیار سے ہی صحیح پر خاموش کروایا جائے

    ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کی روم ائیر پورٹ پر بھارتی فلمساز سے اچانک ملاقات


    واضح رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں

  • میرے والد مجھے سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے علی ظفر

    میرے والد مجھے سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے علی ظفر

    مجھے ہقین تھا کہ میں ایک دن بہت بڑا سٹار بنوں گا پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کا انکشاف

    علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران اپنی کامیابی کا سفر بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں علی ظفر نے کیر یئراور ابتدائی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کےوالد انہیں سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے لیکن وہ گلوکار بننا چاہتے تھے گلوکار کے مطابق وہ چاہتے تھے لوگ انہیں ان کی کسی سی ایس پی پوسٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے کام کی وجہ سے سلیوٹ کریں

    علی ظفر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ صرف 16 سال کی عمر میں میرے اندر یہ احساس کیسے پیدا ہوا تاہم مجھے یقین تھا کہ ایک دن میں بہت بڑا اسٹار بنوں گا۔ 16 سال کی عمر میں میں صرف گانا گانا چاہتا تھا اور صرف سٹار بننا چاہتا تھا اور میرا خواب تھا کہ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اسٹیج پر گانا گاؤں اور تمام لوگ میرے ساتھ میرا گانا گائیں

    اداکار و گلوکار نے کہا یہ تمام باتیں بتانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ آپ کو تھوڑا سا گائیڈ کر سکیں آپ میں سے ہر انسان بہت خاص ہے صرف آپ کو اپنے اندر جھانکنا ہے اور خود کو پہچاننا ہے کہ آپ کے اندر کیا صلاحیت چھپی ہوئی ہے آپ کیا بننا چاہتے ہیں آپ کرکٹر ڈاکٹر ہاکی پلئیر فلمسٹار اداکار وغیرہ کیا بننا چاہتے ہیں اس کے لئے آپ اپنے اندر جھانک کر دیکھیں پہچان لیں اور اس صلاحیت کو ڈھونڈ کر اپنی زندگی کے سفر کا آغاز کریں

  • بالی وڈ خانز کے سروں پر بھی سی اے اے قانون کا خطرہ منڈلانے لگا

    بالی وڈ خانز کے سروں پر بھی سی اے اے قانون کا خطرہ منڈلانے لگا

    بالی وڈ خانز کے سر پر بھی متنازع شہریت قانون کے حوالے سے خطرہ منڈلانے لگا

    بھارت میں بسنے والے مسلمان فنکاروں، اداکاروں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، سیف علی خان اور دیگر کے اہلخانہ کو بھارتی متنازع شہریت کے قانون کی وجہ سے بھارتی شہریت کا مقدمہ لڑنا ہوگا اب شہریت کے چھین جانے کے خدشہ کے ساتھ ساتھ ان فنکاروں کی مشکلات میں اضافے کے خطرات بھی ان کے سروں پر منڈلانے لگے

    حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے ممبئی، نئی دہلی میں رہائش پذیر فنکاروں کی فہرستیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جائیں گی بی جے پی کے ممبئی اور نئی دہلی میں موجود دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان فنکاروں کے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کو چیک کیا جائے اور فنکاروں کے بیانات کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ اس بنیاد پر ان فنکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

    نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ اس قانون کا بغور جائزہ لیا ہے بھارتی مسلمانوں کے لیے تیار کیا جانے والا کالا قانون بھارت کو تقسیم کرنے میں معاون ثابت ہوگا

  • قومی کرکٹ کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ نہایت خوش ہیں ان کی بیٹی کی ولادت گذشتہ روز صبح ہوئی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی ہے

    مداحوں کو سرفراز کی بیٹی کی تصویر دیکھنے کا بے چینی سے انتظار تھا سرفراز کی بیٹی کی سوشل میڈیا پر تصویر آنے کے بعد لوگوں نے انہیں ڈھیر ساری دعائیں اور مبارکباد دیں اور ان کی بیٹی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

    سرفراز احمد نے بیٹی کی تصویر شئیر کرکے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا ماشاءاللہ اللہ کی رحمت

    سرفراز احمد کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں نام ابھی تجویز نہیں کیا گیا اہلخانہ سے مشاورت کے بعد نام رکھ دیا جائے گا

  • پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا

    پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ جاری کردیا گیا

    پاکستان سپر لیگ 2020 کے آفیشل ترانے ‘تیار ہیں’ کے لانچ کی تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی

    لیگ میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز نے تقریب میں شرکت کی جہاں حاضرین کو ‘تیار ہیں’ سنوایا گیا اس ترانےمیں 22 ساز استعمال کیے گئے ہیں اور ملک کے مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس میں پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت، لوگ گلوکار عارف لوہار، گلوکار ہارون رشید اور عاصم اظہر شامل ہیں

    آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان (لال کبوتر) نے کی ہے

    آفیشل ترانے کی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے

    ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جشن مناتے مداحوں کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے

    تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ اسٹار شاداب خان نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا بہت خوشی کی بات ہے

    آفیشل ترانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سیزن کا ترانہ گزشتہ ترانوں سے کافی بہتر ہے

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی جبکہ فائنل 22مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

  • پشاورمیں مقیم شاہ رخ کی کزن انتقال کر گئیں

    پشاورمیں مقیم شاہ رخ کی کزن انتقال کر گئیں

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن 54 سالہ نورجہاں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد پشاور میں انتقال کر گئیں انہوں نے بیماری کے وقت شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا

    نورجہاں وہ شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی تھیں اور دونوں کے درمیان متعدد ملاقات بھی ہوچکی تھی
    https://www.youtube.com/watch?v=wGiblBQJtpA&feature=youtu.be
    نورجہاں نےایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے سگے کزن ہیں جو ان کے چچا میرتاج محمد کے بیٹے ہیں جو پشاور سے پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں متحدہ ہندوستان کے وقت دہلی منتقل ہوئے تھے اور اس دوران برصغیر کی تقسیم ہوگئی تو وہ وہیں رہ گئے

    نورجہاں کا کہنا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق وادی کشمیر سے تھا جو 1895ءمیں ہجرت کرکے پشاور آئے تھے تاہم متحدہ ہندوستان کے وقت قیام پاکستان سے قبل شاہ رخ خان کے والد ممبئی گئے تو وہیں رہ گئے اور وہیں ان کا خاندان بڑھا

    انہوں نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان 1978ء اور 1980ء میں دوبار پشاور آئے تو ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت ان کی اور شاہ رخ خان کی عمریں 13 سے 14 برس تھیں جہاں شاہ رخ خان اپنی کزن سے ملنے پاکستان آئے تھے وہیں نورجہاں بھی شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے متعدد بار بھارت گئی تھیں اور وہ ہر بار شاہ رخ خان کے لیے پشاور سے چپل سمیت دیگر تحائف لے جاتی تھیں

    نورجہاں پشاور میں یونین کونسلر بھی رہیں جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست سے اتنخاب لڑنے کی بھی خواہاں تھیں