Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جنون بینڈ  رواں سال نیا البم ریلیز کرے گا

    جنون بینڈ رواں سال نیا البم ریلیز کرے گا

    پاکستان کے معروف راک بینڈ جنون نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد مداحوں کے لیے ایک البم ریلیز کرنے جارہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلمان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ رواں سال ان کا نیا البم سامنے آجائے گا اس البم کا نام ‘جنون 2020’ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ٹویٹر پر سلمان احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جنون کا نیا البم جنون 2020 اگست میں انشاءاللہ

    ایک مداح نے سلمان احمد سے یوکے ٹور کا پوچھتے ہوئے وہاں پر کنسرٹ کرنے کی درخواست کی جس پر سلمان احمد نے جوب دیا کہ نئے البم جنون 2020 کے انشاءاللہ یعنی نئے البم کی ریلیز کے بعد یو کے کنسرٹ کے لئے بینڈ دور کرے گا

    یاد رہے کہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اس بینڈ کا 2005 میں اچانک خاتمہ ہوا تھا تاہم گٹارسٹ سلمان احمد نے بینڈ کے نام کو کسی نہ کسی صورت زندہ رکھنے کی کوشش کی جبکہ علی عظمت سولو پرفارم کرنے لگے البتہ 2018 میں تینوں پرفارمر سلمان احمد، علی عظمت اور برائن پھر اکٹھے ہوئے جس کے بعد انہوں نے گذشتہ سال ورلڈ کپ کے لیے ایک ترانا بھی تیار کیا

    اس بینڈ نے سیونی، دھوم تانا، دوستی، مست قلندر اور جنون جیسے مشہور گانے پیش کیے جنہیں دنیا بھر میں بہت سراہا گیا علاوہ ازیں اس بینڈ کو معروف گلوکاروں راحت فتح علی خان، ملیسا، الیکا کیلس اور اے آر رحمٰن کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں 2001 میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے

  • پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو علی ظفر کا جواب

    پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو علی ظفر کا جواب

    پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ کچھ روز قبل ریلیز ہوا تھا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا اس گانے میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عاصم اظہر، ہاروں راشد اور عارف لوہار نے پرفارم کیا

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق ترانے کی ریلیز کے فوری بعد سے اسے شائقین نے ناپسند قرار دیتے ہوئے منفی ریویوز دیئے جبکہ مداحوں نے گلوکار علی ظفر کو یاد کرنا شروع کردیا جنہوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے ترانے گائے تھے جو کافی مقبول ہوئے اور مداحوں کو بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سیزن 4 کا ترانہ ‘یہ کھیل دیوانوں کا’ فواد خان نے گایا تھا اور وہ بھی مداحوں کو بہت زیادہ پسند نہیں آیا

    اب پی ایس یل فائیو کا آفیشل ترانہ بھی مداحوں کو متاثر نہیں کر پایا ہر کوئی اس پر تنقید کرتا نظر آ رہا ہے اِیسے میں معروف گلوکار علی ظفر پی ایس ایل فائیو کے ترانے کی حمایت میں سامنے آگئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ میں مداحوں کے پیار اور سپورٹ کے لیے بےحد شکر گزار ہوں جس طرح آپ لوگ مجھے پیار دے رہے ہیں اِسی طرح دیگر فنکاروں کے کام اور کوششوں کو بھی سراہیں ہم سب ایک خاندان ہی ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں پی ایس ایل کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہمارے میوزک کا تعلق بھی پاکستان سے ہے

  • فضا علی اور فردوس جمال کی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    فضا علی اور فردوس جمال کی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    پاکستان کے لیجنڈ اداکار فردوس جمال اورمعروف اداکارہ فضاعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کلاسیکل بالی وڈ فلم کے گانے پر پرفارم کرتےنظر آرہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ اداکار فردوس جمال اوراداکارہ فضاعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کلاسیکل بالی ووڈ فلم کے گانے پر پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B7tPIyhlsCP/?igshid=uqum6zljobzh
    انسٹا گرام پر فضا علی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں فردوس جمال کی تعریف کرتے ہوئے اداکار کو لیجنڈ اور سپر سٹار قرار دیا اور لکھا کہ فردوس جمال نہ صرف بہترین اداکر ہیں بلکہ ہمارے ملک کا فخر بھی ہیں

    فضا علی نے مزید لکھا فردوس جمال کے ساتھ یہ گانا گاکر مجھے بہت مزہ آیا اللہ انہیں صحت اورزندگی دے اور انہیں اسی طرح ہمارے درمیان رکھے ہمیں فردوس صاحب سے بے حد محبت ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فردوس جمال اور فضا علی کی ویڈیو کو بہت سراہا جارہا ہے

    واضح رہے کہ فردوس جمال گذشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے دئیے جانے والے متنازع بیان کے باعث تنقید کی زد میں آگئے تھے انہوں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کی عمر ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے والی ہے بعدازاں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا میں نے ماہرہ خان کی اداکاری کے بارے میں تکنیکی طور پر بات کی تھی کہ وہ اسٹار تو ہوسکتی ہیں لیکن اداکارہ نہیں

  • ہائی کورٹ نے زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے متعلق درخواست خارج کر دی

    ہائی کورٹ نے زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے متعلق درخواست خارج کر دی

    ہائی کورٹ نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی نمائش روکنے سے متعلق درخواست خارج کردی

    با غی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی نمائش روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا ابھی فلم کدھرآن ائیر ہوئی کیا آپ نے فلم دیکھی ہے کہاں دیکھی ہے کیا ریلیز ہوئی؟ جس پر وکیل نے کہا فلم نہیں دیکھی

    وکیل کے جواب پر جسٹس عامرفاروق نے کہا جب آپ نے فلم دیکھی نہیں تو اس کی تشہیر تو نہ کریں جو چیز قوم کو نہیں بھی پتہ آپ وہ بتا رہے ہیں درخواست گزار کے وکیل نے کہا سوشل میڈیا پر فلم کا پرومو جاری ہوا تھا جس میں نعت خواں کی تضحیک کی گئی شہریوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا جانا ضروری ہے

    سرمد کھوسٹ زندگی تماشا فلم کے خلاف مظاہروں پر عدالت پہنچ گئے


    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کیا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا ابھی فلم ریلیز نہیں ہوئی پنجاب حکومت نے ریلیز پر پابندی لگائی ہے بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا

    واضح رہے کہ ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘ اپنے حساس موضوع اورکہانی کے باعث متنازع فلم بن گئی ہے۔ فلم 24 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن سنسر بورڈ اور صوبائی حکومت نے نے فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے اور اعتراض اٹھائے جانے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی لگادی ہے

    صوبائی حکومت نے کہا تھا کہ جائزہ کمیٹی ’زندگی تماشا‘ کا دوبارہ جائزہ لے کر اسے ریلیز کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ سنائے گی تاہم تب تک فلم کو سینما گھروں میں ریلیز نہ کیا جائے صوبائی حکومت نے فلم ساز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ماہ 3 فروری کو صوبائی جائزہ کمیٹی کو ’زندگی تماشا‘ دکھانے کا بندوبست کرے

    پنجاب کی طرح سندھ حکومت نے بھی ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے

    سندھ فلم سینسر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فلم کے متنازع مواد سے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی تھیں اور سینسر بورڈ سمجھتا ہے کہ فلم کا مواد دوسروں کے لیے تنگ دل کا باعث بن سکتا ہے اس لیے فلم کی ٹیم کو تجویز دی جاتی ہے کہ وہ سینسر فلم بورڈ کے دیگر احکامات تک ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز نہ کرے

  • ریپ کیس میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف مزید دو خواتین جیوری کے سامنے پیش

    ریپ کیس میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف مزید دو خواتین جیوری کے سامنے پیش

    ا مریکی شہر نیویارک کی عدالت نے رواں ماہ 19 جنوری کو ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور خواتین کے جنسی استحصال کی سماعت کے لیے 12 رکنی 7 مرد اور 5 خواتین پر مشتمل جیوری کو منتخب کیا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور خواتین کے جنسی استحصال کی سماعت کے لیے 12 رکنی جیوری کے سامنے مزید 2 خواتین پیش ہوگئیں

    مذکورہ جیوری ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے الزامات لگانے والی خواتین سے جرح کے بعد فلم پروڈیوسر کے خلاف فیصلہ دے گی عدالت نے مذکورہ جیوری اس وقت بنائی تھی جب ہاروی وائنسٹن نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ خواتین کی باہمی رضامندی سے کیا تھا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف اداکارہ و ماڈل مریم ہیلی بھی جیوری کے سامنے پیش


    نیویارک کی عدالت کی جانب سے 19 جنوری 2020 کو بنائی گئی جیوری میں اب تک 4 خواتین پیش ہو کر اپنے بیان ریکارڈ کرواچکی ہیں جب کہ آئندہ چند دن میں مزید 2 خواتین پیش ہوں گی

    جیوری کے سامنے مجموعی طور پر 6 خواتین پیش ہوں گی جن میں سے 4 خواتین پیش ہوکر اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکی ہیں

    اب تک جیوری کے سامنے اداکارہ و ماڈل ڈان ڈننگ، ماڈل ترالے وولف، ماڈل و اداکارہ مریم ہیلی اور اداکارہ اینابیلا شیورہ پیش ہو چکی ہیں جب کہ آنے والے چند دن میں اداکارہ و ماڈل لورین ینگ اور میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسر و اداکارہ جیسیکا من پیش ہوں گی

    جیوری کے سامنے پیش ہونے والی 6 خواتین میں سے 4 خواتین صرف فلم پروڈیوسر کی جانب سے کی جانے والی زیادتی کے واقعات بیان کرنے کے لیے جیوری کے سامنے پیش ہوں گی تاہم ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ہاروی وائنسٹن کے خلاف فوجداری کارروائی نہیں کی جا سکے گی

    اداکارہ کا کرئیر میں متعدد بار جنسی ہراسانی کا انکشاف


    جیوری کے سامنے پیش ہونے والی صرف 2 خواتین کے الزامات پر ہی ہاروی وائنسٹن کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی اور اگر ان پر مذکورہ دونوں الزام ثابت ہوگئے تو انہیں 28 سال قید سمیت جرمانے کی سزا سنائی جائے گی

    جیوری کے سامنے پہلی خاتون 59 سالہ امریکی اداکارہ اینابیلا شیورہ 24 جنوری کو پیش ہوئی تھی جنہوں نے جیوری کو بتایا کہ کس طرح ہاروی وائنسٹن نے انہیں 25 سال قبل 1993 سے 1994 کے درمیان انہیں ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا تھا اور انہوں نے جیوری سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دیئے

    اداکارہ اینا بیلا شیورہ


    ان کے بعد دوسری خاتون 42 سالہ ماڈل و اداکارہ مریم ہیلی ہاروی وائنسٹن کے خلاف 28 جنوری کو پیش ہوئی تھیں اور وہ اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے جیوری کو بتایا تھا کہ پہلی بار جولائی 2006 میں فلم پروڈیوسر نے انہیں منہٹن میں واقع اپنے فلیٹ میں جنسی استحصال کیا نشانہ بنایا اور انہیں ’اورل سیکس‘ کرنے پر مجبور کیا انہوں نے جیوری سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دیئے

    مریم ہیلی اور اینابیلا شیورہ کے بعد 29 جنوری کو مزید خواتین بھی جیوری کے سامنے پیش ہوئیں اور انہوں نے ہاروی وائنسٹن کی جانب سے اپنے ساتھ کی جانے والی زیادتی کو بیان کیا

    مریم ہیلی
    غیر ملکی خبر رساں کے مطابق جیوری کے سامنے ڈانس بار کی سابق ویٹر و ابھرتی ہوئی اداکارہ ڈان ڈننگ اور ماڈل و اداکارہ ترالے وولف پیش ہوئیں اور دونوں نے جیوری کو اپنے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعہ سے متعلق آگاہ کیا

    دونوں خواتین نے جیوری کے سامنے اعتراف کیا کہ پہلی بار ہاروی وائنسٹن کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود وہ دوسری بار بھی ان سے ملیں اور دوسری بار بھی فلم پروڈیوسر نے ان کا جنسی استحصال کیا جب ان کے ساتھ زیادتی کی گئی تب انہوں نے اس حوالے سے کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا کیوں کہ وہ جانتی تھیں کہ ہاروی وائنسٹن طاقتور ہیں اور ان پر کوئی یقین بھی نہیں کرے گا

    متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا کا انکشاف


    اداکاراؤں کے مطابق جب ہاروی وائنسٹن کے خلاف اکتوبر 2017 میں پہلی بار نیویارک ٹائمز میں کئی خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات کی رپورٹ شائع ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا

    اداکارہ و ماڈل 40 سالہ ڈان ڈننگ نے جیوری کو بتایا کہ 16 سال قبل جب وہ 24 سال کی تھیں تب ہاروی وائنسٹن نے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

    اداکارہ و ماڈل ڈان ڈننگ
    انہوں نے جیوری کو بتایا کہ 2004 میں ہاروی وائنسٹن نے انہیں اپنی آنے والی فلم میں اداکاری کرنے کے لیے ایک نجی ہوٹل میں بلایا اور جب وہاں پہنچیں تو ان کا عملہ بھی وہاں موجود تھا اور لگ رہا تھا کہ واقعی انہیں پروفیشنل کام کے لیے بلایا گیا ہے ہاروی وائنسٹن کے عملے کے 5 ارکان ایک کمرے میں کام کر رہے تھے انہیں دوسرے کمرے میں لے جایا گیا جہاں فلم پروڈیوسر ایک کونے میں بیٹھے ہوئے تھے اور انہیں ان سے دور بٹھایا گیا تاہم جلد ہی حالات بدل گئے اور ان کا جنسی استحصال کیا گیا

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بند کمرے میں ملاقات کے دوران ہاروی وائنسٹن ان کے قریب آئے اور ان کا جنسی استحصال کیا اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس کی مزاحمت بھی کی لیکن وہ ناکام رہیں اور ہاروی وائنسٹن ان کا جنسی استحصال کرتے رہے اس واقعے کے بعد ہاروی وائنسٹن کی ٹیم کے ایک رکن نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اب وہ ہوٹل میں نہیں بلکہ دوسری جگہ ملیں گے اور وہاں ان کا آڈیشن ہوگا تو وہ ان سے دوبارہ ملنے کے لیے تیار ہوگئیں مگر وہ جیسے ہی وہاں پہنچیں تو ہاروی وائنسٹن کو وہاں دیکھ کر حیران رہ گئیں

    سابقہ بالی وڈ اداکارہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو 3 سال قید


    اداکارہ نے بتایا کہ ہاروی وائنسٹن انہیں کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے ان کے سامنےایک کاغذ رکھا جس میں تین فلموں کے اسکرپٹ سے متعلق کچھ معلومات تھی اور انہیں پیشکش کی کہ اگر وہ ان کے اور ان کے اسسٹنٹ کے ساتھ سیکس کرتی ہیں تو انہیں تینوں فلموں میں کام دیا جا سکتا ہے

    ڈان ڈننگ کا کہنا تھا کہ ہاروی وائنسٹن کی پیشکش پر وہ ہنس پڑیں اور انہوں نے انکار کیا تو فلم پروڈیوسر کو غصہ آگیا اور ایک بار پھر انہوں نے ان کا جنسی استحصال کیا اور وہ ان سے لپٹ گئے

    ماڈل نےجیوری کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہاروی وائنسٹن کے اثرورسوخ اور طاقت کی وجہ سے دونوں واقعات سے متعلق کسی کو کچھ نہیں بتایا

    امریکی اداکارہ 43 سالہ ترالے وولف نے جیوری کو بتایا کہ وہ ایک ہوٹل میں ویٹریس کے طور پر کام کرتی تھیں جہاں امیر اور بااثر لوگوں کو خوش کرنا اور انہیں سروس فراہم کرنا ان کی ذمہ داری تھی اور اسی دوران ہی ہاروی وائنسٹن نے انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی

    اداکارہ ترالے وولف
    ترالے وولف نے بھی جیوری کے سامنےآبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ہاروی وائنسٹن کی پیشکش پر 2005 میں ان سے ملنے ان کے فلیٹ گئیں تو انہوں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور ان کا ’ریپ‘ کردیا

    ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ ٹرائل کے لئے جیوری منتخب


    ترالے وولف کا کہنا تھا کہ ہاروی وائنسٹن کی جانب سے ’ریپ‘ کیے جانے سے قبل بھی وہ ان سے ایک بار مل چکی تھیں اور انہوں نے ملاقات کے دوران ان کا جنسی استحصال کیا

    ماڈل کا کہنا تھا کہ پہلی ملاقات کے دوران ہی ہاروی وائنسٹن ان کے سامنے آگئے تھے اور انہیں نامناسب انداز میں چھوتے رہے تاہم وہ پہلی بار کسی طرح بچ گئیں

    ترالے وولف نے جیوری کو بتایا کہ اسی سال ہاروی وائنسٹن کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے آڈیشن کے لیے بلایا ماڈل کے مطابق جیسے ہی وہ کمرے میں پہنچیں تو فلم ساز نے انہیں زور سے دھکا دے کر بستر پر گرادیا اور ان کے بازؤں کو جکڑ کر ان کا ’ریپ‘ کیا

    اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے ہاروی وائنسٹن کو کہا کہ وہ ایسا نہ کریں جس پر فلم ساز نے کہا بے فکر رہیں وہ انہیں حاملہ نہیں کریں گے

    اداکارہ نے روتے ہوئے بتایا کہ ’ریپ‘ کیے جانے کے بعد انہوں نے دوبارہ فلم ساز سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے اس واقعے سے متعلق کسی کو کچھ بتایا کیوں کہ وہ جانتی تھیں کہ ہاروی وائنسٹن طاقتور شخص ہیں

    واضح رہے کہ ہاروی وائنسٹن پر سب سے پہلے اکتوبر 2017 میں خواتین نے ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور ان پر مجموعی طور پر 100 سے زائد خواتین نے الزامات لگا رکھے ہیں ان پر الزامات سامنے آنے کے بعد ہی دنیا بھر میں ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا

  • مہوش حیات کا ایک اور بولڈ تصویر کے ساتھ تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    مہوش حیات کا ایک اور بولڈ تصویر کے ساتھ تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف نامور اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے اپنی بولڈ تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک اور بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا

    جبکہ مہوش حیات کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں اپنے بولڈ انداز اور مختلف مسائل پر بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہےمہوش حیات کو جہاں گذشتہ برس تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں انہیں فلموں میں ان کے ڈانس نمبرز پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے

    اور حال ہی میں انہوں نے جب اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا گیا مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد میں سابق ٹی وی میزبان و پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی تھے

    عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اداکارہ کی بولڈ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں اردو میں شعر لکھا تھا کہ ‏تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ ‏کہ سورج کہوں یا تارا، ‏کیسے نام کرے گا روشن ‏دو جگ میں حال تمہارا

    لیکن مہوش حیات نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا اور نہ ہی دوسرے تنقید کرنے والے افراد کو کچھ کہا تھا

    لیکن اب اداکارہ نے تنقید کرنے والے تمام افراد کے نام ایک پوسٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی بولڈ تصویر شیئر کر کے ان کو کرارا جواب دے ڈالا
    ٹوئٹر پر اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہمیں جانتی ہوں کہ کچھ سے لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں لیکن میں کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ ہر کسی کا ذوق اچھا نہیں ہوتا

    اداکارہ کی اس بولڈ تصویر پر بھی مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جہاں بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بولڈ انداز اپنانے سے گریز کرنے کی تلقین کی تو وہیں بعض افراد نے ان کی بہادری کی تعریف کی

  • سوہائے علی ابڑو نے فلم میں کردار کے لئے سر منڈوالیا

    سوہائے علی ابڑو نے فلم میں کردار کے لئے سر منڈوالیا

    کلاسیکل ڈانسر و اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے ہالی وڈ فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستانی فلم سازوں کی فلم ’دی ونڈو‘ کے لیے سر کے بال کٹوا لیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’ دی ونڈو‘ میں کردار کی مناسبت سے بہت سوچ بچار کے بعد اپنے بال منڈوائے

    اگرچہ یہ پہلی بار نہیں کہ کسی اداکارہ نے فلمی کردار کے لیے سر منڈوا لیا ہو تاہم یہ پہلا موقع ضرور ہے کہ ڈانسر و اداکارہ نے اپنے بالوں کی قربانی دی ہے سوہائے علی ابڑو کو زیادہ تر شہرت اپنی کلاسیکل ڈانس کی وجہ سے حاصل ہے تاہم انہوں نے چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

    سوہائے علی ابڑو نے فلم کے کردار کے لیے بال منڈوانے کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر بھی کیں اور بتایا کہ انہیں ایسا کرنے میں ابتدائی طور خوف ہو رہا تھا تاہم انہیں فلم کے ساتھ اداکاروں اور ٹیم نے حوصلہ دلوایا تو وہ بال منڈوانے کے لیے تیار ہوگئیں
    https://www.instagram.com/p/B7bxP5xnZ3F/?igshid=exegpk6lzqcy
    https://www.instagram.com/p/B7dLXeWHjvI/?igshid=hhztx2jcdt0h
    انہوں نے بال منڈوانے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں سر کے بالوں کے بغیر ایک خاتون کا یہ روپ اور یہ خوبصورتی دیکھ کر منفرد احساس ہو رہا ہے اور وہ خود کو بہادر بھی محسوس کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بال فلم کے کردار کے لیے منڈوائے کیوں کہ فلم میں ان کے کردار کو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے اور انہوں نے ہر روپ کے لیے الگ ہیئر اسٹائل اپنایا ہے


    ان کے اس طویل کیپشن پر فاران طاہر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی اس پرہجیکٹ میں شمولیت ہمارے لئے نعمت اور اعزا کی بات ہے ہر چیز کے لئے آپ کا شکریہ آپکی کام پر توجہ آپکا ٹیلنٹ اور آپ کی کام میں سپرٹ کے لئے جس پر سوہائے علی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا

    اداکارہ و ڈانسر نے لکھا کہ فلم کے آخر میں ان کے کردار کو بالوں کے بغیر دکھایا جانا تھا جس وجہ سے انہوں نے بال منڈوائے

    انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’دی ونڈو‘ سے متعلق بتایا کہ فلم ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کے مابین باہمی تعاون کا منصوبہ ہے جس میں فیصل قریشی، سمیع خان اور فاران طاہر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے


    یاد رہے کہ سوہائے سے قبل ماڈل ایمان سلیمان بھی اپنے سر کے بال مختصر کروانے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں

    پاکستانی فلم رہبرا کب مکمل ہوگی


    سوہائے علی ابڑو پاکستان کی معروف کلاسیکل ڈانسر، اداکارہ اور ماڈل ہیں انہوں نے معروف ڈراموں تم مجھ میں زندہ ہو، من کے موتی اور سنگ مرمر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے

    سوہائے علی ابڑو نے 2017 میں پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سام مسعود کی فلم ’پیور لینڈ‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا مذکورہ فلم میں سوہائے علی ابڑو نے صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی بہادر خاتون نازو دھاریجو کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے ایک دہائی قبل مقامی وڈیروں سے اپنے خاندان کی زمین کا قبضہ چھڑوایا تھا

    نازو دھاریجو نے 2 کم عمر بیٹیوں کی مدد سے نہ صرف بااثر زمینداروں اور ان کے 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا تھا بلکہ کرپٹ پولیس کا سامنا بھی کیا جس وجہ سے انہیں میڈیا اور خصوصی طور پر سندھ میں شہرت ملی تھی اور سوہائے علی ابڑو نے فلم میں ان کا کردار ادا کیا تھا

    زاہد احمد صبا قمر کے ساتھ فلم میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار


    اداکارہ نے لکھا کہ اٹلی نژاد شخص سے شادی کے تین ماہ بعد اب وہ والدین کا گھر چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ گھر آگئی ہیں اور انہیں پہلی بار محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اب مکمل ہو چکی ہیں

    سوہائے علی ابڑو نے 2019 میں اٹلی کے ڈانسر سے شادی کرلی تھی، شادی سے قبل دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے

  • عمران ہاشمی نے شادی پیشکش کی میرا کا انکشاف

    عمران ہاشمی نے شادی پیشکش کی میرا کا انکشاف

    پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کسی نہ کسی متنازع اور حیران کن بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے نیا حیران کن انکشاف کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نجی چینل کو دیئے گئی ایک ویڈیو انٹرویو میں اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کرچکے ہیں جبکہ دلچسپ نہیں بلکہ حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے عمران ہاشمی کی اس پیشکش کو ٹھکرا بھی دیا تھا

    اداکارہ میرا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان کی خاندان والے اس رشتے کے لیے تیار نہیں ہوئے تھے

    اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے انہیں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم اداکارہ نے ان سے بھی شادی سے انکار کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اشمیت ہندو اور وہ مسلمان ہیں

    یادرہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے اشمیت پٹیل کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں

    انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی کے سوال پر خاموشی اختیار کرتے ہوئےیہ واضح کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی جبکہ میرا نے کہا کہ کوئی انہیں باجی یا خاتون یا لڑکی کہیں وہ برا نہیں مانتی اداکارہ کے مطابق باجی ایک احترام والا لفظ ہے

    انہوں نے کہا کہ گریس اور بیوٹی کی وجہ سے لوگ انہیں میرا کہتے ہیں جسے گریس اور بیوٹی کہا جاتا ہے وہ میرا ہیں
    https://www.instagram.com/p/B7WxcYwn7wp/?igshid=1v4n8nijvyuo1
    باجی کردار کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کردار ان سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا تھا انہوں نے کہا کہ وہ دوستی نبھاتی ہیں لیکن لوگ ان کے ساتھ دوستی نہیں نبھاتے

    چند روز قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی ہے اداکارہ کے مطابق جلد اس فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بننے والی اداکارہ میرا اپنے کیریئر میں با لی وڈ فلمز ‘نظر’ اور ‘کسک’ میں بھی کام کرچکی ہیں

  • فلم آن وارڈ کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری

    فلم آن وارڈ کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم آن وارڈ کا نیا ٹیزر سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اینیمیٹڈ فلم آن وارڈ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے جن کی چلبلی اور شرارتی سی حرکتیں ہر ایک کوخوب محظوظ کرتی ہیں جبکہ یہ دونوں بھائی مسلسل اپنے اندر موجود جادووئی صلاحیتوں اور کھوج کی جستجو میں رہتے ہیں یہ جانطنے کے لئے کہ ان میں جادوئی صلاحیت ہیں بھی کہ نہیں اور اسی حقیقت کو سمجھنے کے لیے دونوں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہیں

    فلم آن وارڈ میں ٹام ہالینڈ، کرس پٹ، جولیا لوئس سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس فلم کی ہدایات ڈین اسکنلون نے دی ہیں

    مذکورہ فلم 6 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  • اقرا عزیز نے یاسر حسین کے نام جذباتی نوٹ لکھ دیا

    اقرا عزیز نے یاسر حسین کے نام جذباتی نوٹ لکھ دیا

    پاکستان کی نامور جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے گذشتہ سال دسمبر میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ دونوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے آرہے ہیں جب سے ان کے مداح بھی اپنی پسندیدہ جوڑی کی پیار بھری نونک جھونک سے بے حد محفوظ ہوتے ہیں اور ان دونوں کو پیار بھرے کمنٹس کر کے ان کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقرا عزیز نے سوشل میڈیاویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشادی کے موقع پر لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ یاسر حسین کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا

    اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ لکھا کہ میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں چاہے میں کام کررہی ہوں یا نہ کررہی ہوں جب میں سستی دکھاؤں جب میں خوش ہوں یا اداس ہوں جب میں جذباتی ہوں، یا مجھے شاید ایسا احساس ہو کہ میں اتنی قابل نہیں اصل میں میں چاہتی ہوں کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہو اور مجھے یاد دلاتے رہو کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے آپ کا ساتھ عطا کیا

    اس پر یاسر حسین نے بھی فوری طور پر مزاحیہ کمنٹ کرکے اقرا کے اس رومانوی نوٹ کا جواب دیا یاسر حسین نے لکھا کہ 5 منٹ کے لیے دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا کہ یہ پوسٹ دیکھ لی ابھی واپس آتا ہوں بےبی ان کو کٹا کے

    اقرا عزیز نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن میں انہوں نے پنجابی گانے لکھے

    جبکہ دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنی شادی کی ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شئیر کی

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جب یاسر حسین نے اقرا عزیز کو سب کے سامنے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کی تو اس کے بعد سے یہ دونوں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور یاسر کے اقرا کو پرپوز کے انداز سے لوگوں نے ان کو بوس و کنار کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کی تقریبات گذشتہ سال دسمبر میں شروع ہوئیں جن میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی

    اقرا عزیز کے نئے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کا ٹیزر جاری


    اور یہ دونوں ڈرامہ سیریل جھوٹی میں اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے جو اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہو گا