Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی

    اداکار فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کی خبر کا اعلان سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیا

    اداکار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے بیٹے کا نام بھی مداحوں کو بتادیا فیصل قریشی نے لکھا کہ خوش آمدید فرمان قریشی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے یہ اس دنیا میں نیا ہے

    اس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ فیصل قریشی کو ان کے قریبی دوستوں نے بھی مبارکباد دی

    اداکار اعجاز اسلم نے اپنے کمنٹ میں فیصل قریشی کو ’ابو جی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور مبارکباد دی

    فخر عالم مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ فرمان قریشی ان کے ساتھی ہوں گے اور میں اور میرا بھتیجا دونوں ایک ساتھ سالگرہ منایا کریں گے

    اداکارہ ایمان خان نے بھی مبارک دی

    واضح رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا قریشی سے شادی کی تھی ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے

  • شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کا شاہی درجہ ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

    شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کا شاہی درجہ ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

    برطانیہ کی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شاہی حیثیت ختم کردی گئی ہے

    غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی شاہی حیثیت ختم کردی گئی ہے ان کو آزاد مستقبل کے فیصلے پر جنوبی لندن میں واقع رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر کئے گئےاخراجات ادا کرنے ہوں گے

    اعلان میں کہا گیا چونکہ شاہی جوڑے کا شاہی درجہ ختم کردیا گیا ہے اور انہیں اپنے لیے ‘ہِز رائل ہائنس’ اور ‘ہَر رائل ہائنس’ کا خطاب بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

    ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے بیان میں کہا کہ مجھے احساس ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران سخت جانچ پڑتال کے باعث مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور آزاد زندگی گزارنے کی ان کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں انہوں نے کہا البتہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا اہم حصہ رہیں گے

    ملکہ برطانیہ نے میگھن کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس تیزی سے میگھن ہمارے خاندان کا حصہ بنیں اس پر خاص طور پر مجھے فخر ہے

    یاد رہے شہزادہ ہیری اور میگھن نے مئی 2018 میں شادی کی تھی ان کی شادی کی تقریب ونڈ کیسل میں منعقد ہوئی تھی

    مادام تساؤ سے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے


    بکنگھم پیلیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی باقاعدہ طور ملکہ کی نمائندگی نہیں کرسکتے ہیں لیکن وہ جو کچھ بھی کریں گے اس میں شاہی اقدار اور رسم و رواج کو ملحوظ خاطر رکھیں گے

    شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے بعد شہزادہ ہیری، عسکری سرپرستی اور دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبیسڈر کا اعزاز بھی واپس کردیں گے

    تاہم شاہی خاندان سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ وہ سسکس رائل کا خطاب اپنی ویب سائٹ اور شناخت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں

    رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کو سرکاری سطح پر مالی معاونت نہیں دی جائے گے لیکن ان کے والد اور خاندان کے وارث شہزادہ چارلس انہیں نجی سطح پر تعاون جاری رکھیں گے

    ہیری بدستور شہزادہ رہیں گے اور دونوں میاں بیوی ‘ڈیوک’ اینڈ ‘ڈچس آف سسکس’ کا خطاب بھی رکھیں گے

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے رواں ماہ 9 تاریخ کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے تاہم وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے

    جس پر ملکہ برطانیہ نے اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جوڑے کی آزاد زندگی گزارنے کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں

  • بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کار حادثے میں زخمی

    بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کار حادثے میں زخمی

    بالی ووڈ کی سینئر اور نامور اداکارہ شبانہ اعظمی ریاست مہاراشٹرا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی کی گاڑی کو مہاراشٹرا کے ضلع ریگاد میں ممبئی پونے ایکسپرس وے پر حادثہ پیش آیا

    حادثہ ہفتے کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے ممبئی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور کھالاپور کے قریب پونے ایکسپریس وے پراُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی

    حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جاوید اختر خیریت سے ہیں تاہم شبانہ اعظمی شدید زخمی ہیں حادثے میں ایک نامعلوم خاتون بھی زخمی ہوئی ہے

    ریگاد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس انیل پرسکار نے کہا کہ شبانہ اعظمی کو فوری طور پر ممبئی کے ایم جی ایم ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ہائی وے پولیس پٹرولنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں

    شبانہ اعظمی نے گذشتہ روز اپنے شوہر اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی 75 ویں سالگرہ منائی تھی اس موقع پر جاوید اختر کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بھی بنی تھیں

    واضح رہے کہ شبانہ اعظمی کو 1998 میں پدما شِری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ وہ 5 بار نیشنل فلم ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق فنکاروں میں  چیک تقسیم کئے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق فنکاروں میں چیک تقسیم کئے

    آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اداکارہ ہمار ڈار، گلوکار ظہور احمد الیاس عرف سائیں ظہور، اداکار محمد جاویدکوڈو اور اداکار ناصر شیرازی کو مالی امداد کے چیک دیئے

    تقریب میں ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، سیکرٹری اطلاعات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ،ڈی جی پلاک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس، ، ڈی جی پی آر ، مسرت جمشید چیمہ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مہمان خصوصی تھے

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت کروڑ وں روپے جاری کر دیئے ہیں اور آئندہ مالی سال میں اس میں اضافہ کیا جائے گا سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مستحق فنکاروں کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ہم مستحق فنکاروں کا ہر سطح پر خیال رکھیں گے حکومت فن و ثقافت کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

    حکومت کی جانب سے مستحق فنکاروں کو ماہانہ مالی امداد بھی دی جائے گی اس ضمن میں محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کی فہرست تیارکر لی ہے ہم مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم فنکاروں کے ساتھ ہیں

    فنکاروں کی جانب سے مالی معاونت پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ بھی ادا کیا گیا فنکاروں کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں مدد پر آپ کے شکر گزار ہیں

  • سجل علی کی سالگرہ سسرال والوں نے یادگاربنا دی

    سجل علی کی سالگرہ سسرال والوں نے یادگاربنا دی

    پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے گذ شتہ روز اپنی 26 ویں سالگرہ منائی

    اداکارہ نے اپنی یہ سالگرہ اپنے ہونے والے سسرال کے ساتھ منائی

    احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے اپنی ہونے والی بہو سجل علی کے لیے انسٹاگرام پر پیار کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی

    انہوں نے انسٹا گرام پر سجل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا تمھاری وجہ سے ایک بہتر جگہ بن گئی ہے

    سجل علی نے بھی ان کے جواب میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی اپنی زندگی میں موجودگی باعث رحمت سمجھتی ہیں

    احد رضا میر نے بھی منگیتر سجل کے لیے مختصر سا پیار بھرا ایک پیغام لکھتے ہوئے کہا سالگرہ مبارک ہو سجل، تم آج، کل اور ہمیشہ سے میری پسند ہو

    احد کی جانب سے شیئر کئے گئے اس پیغام سے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں اور اپنی پسندیدہ جوڑی کے لیے پسندیدگی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں احد رضا میر کی والدہ کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گھر پر ہی سالگرہ منائی تھی کوئی گرینڈ پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا

  • سر کی جلد میں مہاسےکیوں نکلتے ہیں؟

    سر کی جلد میں مہاسےکیوں نکلتے ہیں؟

    سر کی جِلد پر ہونے والے مہاسے سر میں خارش کا سبب بنتے ہیں جنہیں ہم نظر انداز نہیں کر سکتے یہ لال رنگ کے دانے سر میں بھی اسی طرح نکلتے ہیں جس طرح منہ پر نکلتے ہیں

    بالوں کے نیچے موجود کھوپڑی کے خلیوں کو فضائی آلودگی، فنگل انفیکشن اور بیکٹیریا سے نقصان پہنچتا ہے ایک تحقیق کے مطابق بالوں کی جڑ کھوپڑی کے جس سوراخ میں ہوتی ہے اسے فولیکل کہتے ہیں یہاں مخصوص خلیے پائے جاتے ہیں، انہیں ہیومن فولیکل ڈرمل پپیلا سیل کہا جاتاہے ہوا میں موجود مختلف ذرات فولیکل پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود خلیوں اور پروٹینز پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں

    علاوہ ازیں سر میں دانے نکلنے کی وجہ آپکا اپنا لائف اسٹائل بھی ہے ہارمونز کا عدم توازن اور غیر صحت بخش غذا بھی ان دانوں کی وجوہات میں شامل ہے جس کی روک تھام کے لئے اپنا کھانا پینا بہتر کرنا ہوگا اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنے اور صحت بخش غذا کھانے سے بغیر کسی علاج کے یہ دانے خود ہی غائب بھی ہو جاتے ہیں

    سر میں مہاسوں کی ایک وجہ غلط تیل یا ہیئر پراڈکٹس کا استعمال ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو تیل اور شیمپو استعمال کر رہے ہیں وہ آپ کی جلد سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں دانوں کی ایک بڑی وجہ بالوں میں تیل کا زیادہ مقدار میں استعمال بھی ہے کیونکہ دانوں سے نجات کے لئے سر کی جلد کو صاف ستھرا اور چکنائی سے پاک ہونا ضروری ہے

  • کیا موٹے لوگ زمین کے لئے خطرہ ہیں?

    کیا موٹے لوگ زمین کے لئے خطرہ ہیں?

    جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں وہ اپنے ساتھ ساتھ ایسے افراد کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں جو دُبلا، چست اور توانا جسم رکھتے ہیں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں متوسط وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں موٹے افراد سالانہ 70 کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں

    موٹاپے سے متعلق ریسرچ کرنے والے ادارے دی او بیسیٹی سوسائٹی کے تحقیق کاروں نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ یہ موٹے افراد دنیا بھر میں 1.6 فیصد گرین ہاؤس گیس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں تحقیق کاروں کے مطابق اس میں مختلف عوامل شامل ہیں جن میں موٹے افراد کے میٹابولیزم کے تیز ہونے کی وجہ سے اضافی کھانا بنانا اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والی گاڑیوں میں اضافی ایندھن کا استعمال وغیرہ شامل ہے

    ادارے کے مطابق کہ اس نے تحقیق کے لیے گرین ہاؤسز گیسز کے اخراج، ڈیموگرافک ڈیٹا اور موٹاپا پھیلنے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے اپنا نتیجہ اخذ کیا ہے

    تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ متوسط وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں بھاری جسامت والے انسان 20 فیصد زیادہ گرین ہاؤس گیسز پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں

    اس تحقیق کے سر براہ فیڈون میگ کوس کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے اوسط سائز میں اضافے کی وجہ سے دنیا میں انسان کے سانس لینے سے پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو کم کرنے کی کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ان لوگوں کے لیے زیادہ اہم ہے جو موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے کام کر رہے ہیں

  • بھارتی فنکارہ کوصوفی رقص سے زبردستی روک دیا گیا

    بھارتی فنکارہ کوصوفی رقص سے زبردستی روک دیا گیا

    بھارت میں جاری متنازع شہریت بِل کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے انتہا پسندوں کی جانب سے معروف کتھک ڈانسر منجری چترویدی کوصوفی رقص کے دوران ہی پرفارم کرنے سے روک دیا گیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنئو کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ثقافتی پروگرام کے دوران بی جے پی کے انتہا پسندوں نے اس وقت میوزک بند کر دیا جب منجری پرفارم کر رہیں تھیں انتہا پسندوں نے دوران پرفارمنس یہاں قوالی نہیں چلے گی کہہ کر ان کی پرفارمنس رکوادی

    منجری کا اس واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ اتر پردیش حکومت نے ہی انہیں پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب وہ کتھک ڈانس پیش کر رہی تھیں تو اچانک سے میوزک رُک گیا تو مجھے لگا کوئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے لیکن جلد ہی انتظامیہ کی جانب سے دوسرے پروگرام کا اعلان کیا جانے لگا

    پروگرام کے بعد جب منجری نے اپنی پرفارمنس کو بیچ میں ہی ختم کر دیئے جانے کی وجہ دریافت کی تو بتایا گیا کہ ان کا رقص قوالی پر تھا جس کی یہاں اجازت نہیں ہے اس طرح جبری طور پر ان کی پرفارمنس کو روک دیا گیا

    انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ اس پرفارمنس کے دوران ہونے والا واقعہ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا فنکارہ نے کہا کہ میں دنیا کے کئی حصوں میں اپنی پرفارمنس پیش کر چکی ہوں جو کچھ میرے ساتھ میرے اپنے شہر میں ہوا میں اس کو لے کر بہت حیران ہوں

    جبکہ دوسری جانب ریاست نے منجری کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ منتظمین اور فنکار کا ہے

    واضح رہے لکھنئو میں پیدا ہونے والی منجری بھارت کی ایک معروف فنکارہ ہیں جنہوں نے 22 سے زیادہ ممالک میں 300 سے زیادہ پرفارمنس دیں

  • شیر کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے پر اداکارہ برہم

    شیر کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے پر اداکارہ برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مشال خان نے دوران فوٹو شوٹ شیر کا بچہ استعمال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مشال خان نے شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں بتایا کہ جوڑے اور فوٹوگرافر کی جانب سے کی گئی یہ حرکت انہیں شدید ناگوار گزری ہے انکا یہ عمل قابلِ نفرت ہے

    انہوں نے لکھا کہ ان جانوروں کا وجود ذہنی بیماروں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے نہیں ہے جس طرح اس تصویر میں کس طرح سے اپنی تفریح کے لئے ایک بچے کو اس کی ماں اور اس کے قدرتی مسکن سے دور کیا گیا ہے

    دوسری پوسٹ میں انہوں نے مشتعل نظر آتے شیر کی نشاندہی کرتے ہوئے اور تصویر میں موجود دولہے کو طنز مارتے ہوئے لکھا کہ وہ جانور بیزار نظر آرہا ہے لیکن پھر بھی دولہا مسکرا رہا ہے انہوں نے لکھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتیں کہ کوئی کس طرح ایک جانور کو صرف ایک فوٹو شوت کے لئے اس طرح ہراساں کر سکتا ہے

    اداکارہ یہ بھی لکھا کہ انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے جو بلکل بھی درست نہیں

    مشال خان نے اپنے مداحوں سے اپیل بھی کی کہ وہ شیر کو پالتو جانور بنا کر قید نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک جنگلی جانور سے پالتو جانوروں جیسا برتاؤ ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے انہوں نے کہا یہ نہ ہی شیر کی صحت کے لئے ٹھیک ہے اور نہ ہی انسانوں کے لئے کہ شیر کبھی بھی ان پر حملہ کر سکتا ہے اوراسی طرح شیر کے بچے کو بھی اس کی ماں سے ہمیشہ کے لئے چھین کر پالتو رکھ لینا بھی انسانیت نہیں ہے یہ بالکل بھی ٹھجیک نہیں شیر جیسے جانور کو پالتو رکھنے سے پہلے یہ ضرور سمجھ لینا چاہئے کہ شیر کتوں اور بلیوں کی طرح پالتو جانور نہیں اور نہ ہی انسانوں کے درمیان گھل مل کر رہنے والا جانور ہے یہ ایک جنگلی جانور ہے

    مشال خان جانوروں کے حوالے سے کافی حساس ہیں اور اکثر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں وہ کراچی میں جانوروں کے حوالے سے جانے والی مہم کا بھی حصہ رہی ہیں

  • ماہرہ خان صرف ایک ماڈل اور سٹار ہیں اداکارہ نہیں

    ماہرہ خان صرف ایک ماڈل اور سٹار ہیں اداکارہ نہیں

    پاکستان کے نامور اداکار فردوس جمال نے پاکستان کی معروف اور نامور اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا کہ ان کا بیک گراؤنڈ ماڈلنگ کا ہے اس اداکارہ میں وہ طریقہ کار نظر آتا جو ماڈلز کا ہوتا ہے

    واضح رہے فردوس جمال نے گذ شتہ برس ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی عمر زیادہ ہے شاید اسی لئے فلم میں ان کا کام شاندار نہیں ہوتا وہ اس عمر میں ماؤں کا کردار نبھاسکتی ہیں ہیروئن کا نہیں

    جس کے بعد اداکار کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ہم ٹی وی نے فردوس جمال کے ساتھ کسی بھی قسم کا پروفیشنل تعلق نہ رکھنے کا اعلان کیا تھا

    اور اب فردوس جمال نے ایک انٹرویو کے ذریعے خود پر ہوئی تنقید اور ماہرہ خان اور عمران اشرف پر دیے بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کے حوالے سے دیا گیا میرا کمنٹ تکنیکی تھا جس پر لوگوں نے کافی تنقید کی میں کبھی ماہرہ خان سے ملا تک نہیں نہ میں اسے جانتا ہوں مجھے صرف یہ معلوم ہے کہ وہ کراچی میں رہتی ہے باقی ہم نے کبھی ساتھ کام تک نہیں کیا کسی نے مجھ سے سوال کیا تو میں نے کہہ دیا کہ ہاں وہ ایک اسٹار ہیں لیکن وہ اداکارہ نہیں ہیں

    اداکارہ انسٹا گرام پر5.3 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئیں


    اداکار نے انٹر ویومیں مزید کہا کہ ماہرہ خان کا بیک گراؤنڈ ماڈلنگ کا ہے جب ماڈلز ماڈلنگ کرتے ہیں تو آپ کو خود کو ہر طرح سے خوبصورت دکھانا ہوتا ہے کیوں کہ آپ ایک سیلز مین ہی ہوتے جو چیز کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہوتے اور آپ ایک پروڈکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں کوئی کردار نہیں نبھاتے اس لیے ہی میں نے کہا تھا کہ اس اداکارہ میں وہ طریقہ کار نظر آتا جو ماڈلز کا ہوتا ہے

    ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر دہائی کا سب سے ٹاپ ڈرامہ


    فردوس جمال نے کہا میرا ماننا ہے کہ ماڈلز اپنے لیے کچھ زیادہ ہی فکر مند رہتے ہیں اس لیے میں نے نوٹ کیا ہے کہ بہت کم ماڈلز اچھے اداکار ہوتے ہیں

    فردوس جمال نے ایک انٹرویو میں عمران اشرف کے ڈرامے رانجھا رانجھا کردی میں ان کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب اداکار نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے انٹر ویو میں کہا کہ عمران اشرف نے بھولا کے کردار کو نبھانے کی اچھی کوشش کی تھی

    فردوس جمال کے ان بیانات کے بعد ان کے بیٹے حمزہ فردوس نے ناراظگی کا اظہار کیا اور پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں مزید کام نہیں کریں گے

    اپنے بیٹے کے پاکستانی شوبز چھوڑ کر آئرلینڈ جانے کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں بس یہ جانتا ہوں کہ میرے بیٹے نے اداکاری سیکھی تھی لیکن ہماری انڈسٹری میں آج کل اچھے اداکاروں کی ضرورت نہیں لوگوں کو صرف ماڈلز کی ضرورت ہے کیوں کہ آج کل یہاں ماڈلنگ ہی ہورہی ہے

    اداکار نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں کچھ لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں کام آ جانے کے باوجود اپنے سینیئرز یا خود سے بہتر لوگوں سے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر ان کے بچوں سے بدلہ لیتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ جن کو مجھ سے بدلہ لینا تھا وہ لے نہیں سکے تو انہوں نے میرے بچوں سے بدلہ لیا

    ہم ٹی وی کی جانب سے لگائی پابندی کے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ میں سب سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر میں نے ہم ٹی وی پر کام کیا ہی کتنا ہے؟ اور ہم ٹی وی کیا خدا ہے؟ ہم ٹی وی اداکار نہیں بناسکتا وہ صرف اسٹار بناتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال کو کسی ٹی وی نے نہیں اللہ نے بنایا ہے ہم ٹی وی بننے سے قبل مجھے بہت بڑے اعزازات مل چکے ہیں

    فردوس جمال اپنے کیریئر میں پیارے افضل، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر’اور گل و گلزار جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں