Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • صحافی طارق فتح کا مہوش حیات کی برہمی پر جوابی رد عمل

    صحافی طارق فتح کا مہوش حیات کی برہمی پر جوابی رد عمل

    تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹعی کی نامور اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات کے نامور صحافی طارق فتح کی جانب سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر اظہار برہمی پر طارق فتح نے جوابی رد عمل دیتے ہوئےاداکارہ کو ایک امریکی رپورٹ ٹیگ کردی

    گذشتہ روز طارق فتح نے مہوش حیات کی فلم’ لوڈ ویڈنگ‘ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کیا تھا جس میں ایک پاکستانی خاتون پولیو ورکرز سے بدتمیزی کررہی ہیں یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے صحافی نے لکھا تھا کہ پاکستان میں پولیو ورکرز کے منہ پر دروازہ بند کردیا جاتا ہے

    غلط ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے طارق فتح کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کا مذاق بھی اڑایا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا جبکہ فلم میں پولیو ورکر کا کردار نبھانے والی اداکارہ مہوش حیات نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کوبتایا کہ یہ اُن کی فلم کا سین ہے جس میں معاشرے کے اسی مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے

    معروف اداکارہ کا صحافی طارق فتح پر برہمی کا اظہار


    اس پر اب طارق فتح نے معروف امریکی اخبار کی ایک رپورٹ شیئرکرتے ہوئے مہوش حیات کو مخاطب کرکے کہاکہ وہ سوچ رہے ہیں کہ کیا یہ رپورٹ بھی جھوٹی ہے کیونکہ یہ بھی اس فلم پر مبنی ہے جس میں آپ کو نمایاں کیا گیا ہے

    مہوش حیات نے طارق فتح کواس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ہمارے ملک کا ایک مسئلہ ہے اس بات سے کبھی انکار نہیں کیا بطور اداکارہ میرا کام لوگوں کو شعور اور آگاہی دینا ہے جو ہماری فلم میں بھی دِکھ رہا ہے اور لکھا کہ انہیں اس چیز کی خوشی ہے کہ 37 ملین کے ہدف میں 35 ملین لوگوں کو پولیو کی ویکسین لگا چکے ہیں باقی کام بھی انشاءاللہ جلد ہی مکمل کرلیں گے انہوں نے لکھا کہ اس معاملے پرآپ کا فکر کرنے کا شکریہ

  • ملالہ کی زندگی پر فلم بنانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہدایتکار

    ملالہ کی زندگی پر فلم بنانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہدایتکار

    دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم بنانے والے بھارتی ہدایت کار امجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی طالبہ پر فلم بنائے جانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں

    امجد خان کی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کا ٹریلر رواں ماہ 10 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اور ساتھ ہی فلم کو رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا

    ’گل مکئی‘ امجد خان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے اور انہوں نے مذکورہ فلم پر 2017 سے کام شروع کیا تھا اور گزشتہ برس اس کا مختصر ٹیزر ’ملالہ ڈے‘ کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا

    ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم گل مکئی کا پہلا ٹریلر جاری


    فلم کے ٹریلر جاری کرنے کے بعد اب ہدایت کار امجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور انہیں کافی وقت سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ہدایتکار کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت اس بات کی ہے کہ ان کی فلم ’گل مکئی‘ پر تنگ نظر لوگوں کو پریشانی ہے

    انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کو گزشتہ برس اقوام متحدہ کے تحت لندن میں پیش کیا گیا تھا اور ان کی فلم کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد نے بھی دیکھا تھا

    انہوں نےکہا کہ فلم دیکھنے کے دوران ملالہ اور ان کے والد پورا وقت اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے اور فلم دیکھنے کے بعد ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے انہیں کہا کہ انہوں نے ان کے خوابوں کی تعبیر کو پیش کیا ہے جبکہ ملالہ یوسف زئی نے بھی اپنی زندگی پر بنائی گئی فلم کو بہت سراہا اور فلم دیکھنے کے دوران وہ پرجوش دکھائی دیں جب کہ کئی مناظر کے دوران وہ جآباتی بھی ہوگئیں اورانہوں نے جذباتی ہوکر مٹھی بھی بند کی

    جبکہ دایت کار نے اس بات کا بھی دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں فلم اسکریننگ کے دوران کوئی بھی اپنی نشست سے نہیں اٹھا اور فلم دیکھنے کے دوران فلم دیکھنے والی خواتین بھی جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں

    فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گل مکئی ملالہ یوسف زئی کی ابتدائی زندگی پر مبنی ہے فلم میں ملالہ پر حملے سے قبل کا وقت دکھایا گیا ہے تاہم فلم میں ان پر حملے کو بھی دکھایا گیا ہے انہوں نے کہا ’گل مکئی‘ فلم صرف ملالہ یوسف زئی کی ہی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ ہر ایک خاتون کی ایک سپاہی اور ایک عوام کی کہانی ہے اور اسے ہر کسی کو دیکھنا چاہیے

    امجد خان نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملالہ یوسف زئی کے کردار کے لیے ابتدائی طور پر بنگلادیش کی ایک لڑکی کو منتخب کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے بھارتی مسلمان اداکارہ ریم شیخ کو کاسٹ کیا انہوں نے اتل کلکرنی اور دیویا دتا جیسی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے فلم میں اچھے اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے جبکہ اوم پوری بھی گل مکئی میں دکھائی دیں گے اور ان کی یہ آخری فلم ہوگی اور ساتھ ہی ایسی فلم بھی ہوگی جو ان کی موت کے بعد ریلیز ہو رہی ہے

    سرمد کھوسٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی


    ’گل مکئی‘ کی کاسٹ اور مکمل ٹیم بھارتی ہے جب کہ اس کی پروڈکشن بھی بھارت میں ہی ہوئی ہے اس پر بات کرتے ہوئے امجد خان نے بتایا کہ جس وقت انہوں نے فلم پر کام شروع کیا اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی تھی اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد تھی جس وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ نہیں کیا

    فلم ’گل مکئی‘ رواں ماہ کے اختتام پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

  • سرمد کھوسٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    سرمد کھوسٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    پاکستان شوبز اندسٹری کے نامور اداکار و ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے فلم ’زندگی تماشہ ‘ کی ریلیز میں درپیش مسائل پر وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    نامور پاکستانی فلم ساز سرمد کھوسٹ نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ ان کی فلم ‘زندگی تماشا’ کی ریلیز میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں جس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد بھی مانگ لی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرمد کھوسٹ نے ایک کھلا خط جاری کیا جس کے ذریعے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی کوانہوں نے اپنے اس مسئلے کے حوالے سے بتایا ہے

    خط میں لکھا کہ 24 جنوری کو میری فلم ریلیز ہونے والی تھی لیکن پھر ڈھائی منٹ کے ٹریلر سے اخذ کیے گئے مفروضوں کی بنیاد پر فلم کے لکھاری، پروڈیوسر اور میرے خلاف ایک شکایت درج کرادی گئیانہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 جنوری کو میری فلم ریلیز ہونے والی تھی لیکن پھر ڈھائی منٹ کے ٹریلر سے اخذ کیے گئے مفروضوں کی بنیاد پر فلم کے لکھاری، پروڈیوسر اور میرے خلاف ایک شکایت درج کرادی گئی

    انہوں نے اپنے خط میں اس بات کا انکشاف کیا کہ چند لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ’زندگی تماشہ‘ کی ریلیز میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں

    فلم زندگی تماشا کی تشہیر کے لئے میوزک کنسرٹ


    انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ بطور ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کے میں اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہوں کہ فلم میں کوئی بھی نامناسب یا نازیبا سین عکسبند نہیں کروایا گیا، شکایت کنندگان کی شکایت دور کرنے کے لیے فلم ایک بار پھر سینسر بورڈ کو چیک کرنے کے لیے دی جسے کچھ سین کو ہٹانے کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے

    جہاں کچھ مناظر ہٹا کر فلم کو ریلیز کی اجازت مل گئی، جس کے بعد میں نے اپنی فلم کی تشہیر کا آغاز کردیا، لیکن ریلیز سے صرف ایک ہفتہ قبل ہی کسی گروپ کی جانب سے اس فلم کی ریلیز کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس بار وہ دباؤ ڈالنے والے حربے استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں

    خط میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ آپ کے علم میں اس لیے لا رہا ہوں کہ نہ صرف میری ٹیم اور مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے بلکہ تواتر سے ہونے والے واقعات کی وجہ سے سسنر بورڈ کی ساخت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘فنکارانہ سوچ اور اظہار رائے کچھ لوگوں کے سیاسی مقاصد کی وجہ سے متاثر نہیں ہونی چاہیے لیکن مجھے ڈر ہے کہ اگر ہم ابھی مقابلہ نہیں کریں گے تو شاید ایسا ہی ہوتا رہے گا

    فلم "زندگی تماشا” کا ٹریلر ریلیز سے قبل۔یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا


    خیال رہے کہ ‘زندگی تماشا’ کی ہدایات سرمد کھوسٹ نے دی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی بہن کنول کھوسٹ کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے یہ فلم اردو اور پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے

    فلم ’زندگی تماشہ‘ کو بوسان عالمی فلم فیسٹیول کے معتبر ترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے

    فلم کی کہانی نرمل بانو نے تحریر کی ہے جبکہ کاسٹ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں

    جبکہ ٹریلر کی ریلیز کے چند روز بعد ہی اسے یوٹیوب سے ہٹادیا گیا تھا جس پر سرمد کھوسٹ نے وضاحت کی کہ اگرچہ ٹریلر میں فلم کی کہانی کو مکمل طور پر نہیں دکھایا گیا تھا اور نہ ہی فلم کی کہانی ٹریلر میں دکھائی گئی جھلک جیسی ہے تاہم کچھ لوگ فلم کی کہانی کو غلط انداز میں پیش کرکے پروپیگنڈا کر رہے ہیں اس لیے ٹریلر کو ہٹایا گیا تھا

  • آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟

    آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟

    چہرے کی صفائی و حفاظت کیلئے اگرچہ کلینزر ،ٹونر اور موئسچرائزر بہترین انتخاب ہیں لیکن ان تینوں کے استعمال کے بعد بھی جلد کو کچھ خاص لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئے ماسک ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ چہرے پر ماسک لگانے سے جو دھول مٹی کلینزر اور ٹونر کے بعد بھی بچ جاتی ہے ماسک اس کو اند ر تک صاف کر دیتے ہیں اگرچہ کلینزر ،ٹونر اور موئسچرائزر کو روزانہ کی بنیادوں پر استعمال کرنا چاہئے جبکہ ماسک ہفتے میں ایک بار لگانا ہی بہتر ہوتا ہے

    لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟

    ملتانی مٹی کا ماسک:
    ملتانی مٹی کے ماسک کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ جلد سے زائد تیل کو جذب کر لیتا ہے ملتانی مٹی کا ماسک چکنی اور خشک دونوں قسم کی جلد کیلئے موزوں ہوتا ہے۔

    کریم ماسک:
    کریم ماسک خشک اور نارمل جلد کیلئے بہترین انتخاب ہے،کریم ماسک جلد کے اندر تک نشوونما کرتا ہے کریم ماسک کو پانی کی بجائے ٹشو یا روئی سے صاف کر کے پانی سے چہرہ دھویا جائے

    ہربل فیشل بنانے کا طریقہ


    جیل ماسک

    بہترین نتائج کیلئے فیشل پیل ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ جلد کے اندر تک جاتا ہے اورجلد کے خشک اور مردہ خلیا ت کو صاف کر دیتا ہے جیل ماسک آئلی سکن کیلئے موزوں ہوتا ہے۔جن عورتوں کی جلد چکنی ہوتی ہے وہ اسے خشک کرنے کے چکر میں خراب کر بیٹھتی ہیں اور جلد بالکل ہی اکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے جیل ماسک اگرچہ آئل فری ہوتا ہے لیکن اس سے جلد کو پانی مناسب مقدارمیں ملتا ہے جس سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔حساس جلد والی عورتوں کیلئے جیل ماسک کسی نعمت سے کم نہیں

    شیٹ ماسک:
    یہ ماسک عموماََ کاغذ یا کپڑے سے بنا ہوتا ہے اور لیکوئیڈ میں ڈبو کر پیک کیا جاتا ہے۔یہ ماسک چہرے کی شیپ میں ہی کٹا ہوتا ہے ۔شیٹ ماسک چہرے کو پانی کی مناسب مقدار فراہم کرتا ہے ۔اسے صرف چہرے پر لگا کر خشک کر کے اتارنا ہوتا ہے۔یہ ماسک خاص طور پر چہرے کی جھریوں وغیرہ کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا تاہے

  • سونم نے اوبر پر سفر کو خوفناک تجربہ قراردیا

    سونم نے اوبر پر سفر کو خوفناک تجربہ قراردیا

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے کہا کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’اوبر‘ کے ڈرائیور ان کے ساتھ نامناسب انداز میں پیش آئے

    اداکارہ سونم کپور نے نجی کمپنی’اُوبر‘ پر سفر کو بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کو محتاط رہنے کامشورہ دے دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم کپور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’اوبر لندن ‘ کو ٹیگ کر تے ہوئےلکھا کہ لندن میں اوبر پر سفر کرنے کا تجربہ خوفناک ترین رہا انہوں نے مداحوں کو محتاط رہنے کا کہا انہوں نے لکھا کہ مہربانی کر کے محتاط رہیں اور ساتھ ہی آرام دہ سفر کے لیے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اوبر کے بجائے لوکل ٹرانسپورٹ یا پبلک ٹرانسپورٹ کوترجیح دیں

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں یہ بھی بتایا کہ خوف نے انہیں اندر تک ہلا کر رکھ دیا ہے

    اداکارہ کی ٹوئٹ کے بعد ’اوبر‘ نے بھی ان سے معذرت کی اور اداکارہ کو کہا کہ وہ واقعے کی تفصیلات اپنے ای میل اور فون نمبر کے ساتھ انہیں بھیجیں

    سونم کے اس ٹوئٹ سے ان کے مداحوں میں بے چینی پیدا ہوگئی کیونکہ انہوں نے اپنے ’خوفناک تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اس کی تفصیلات شیئر نہیں کیں ان کے مداحوں نے ان سے خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا ان کے ساتھ کیا ہوا تھا

    پریا نامی ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ ان کے ساتھ آخر ایسا کیا ہوا ہے بتائیں کیونکہ وہ لندن میں ہی رہتی ہیں اور اس سے انہیں کوئی مدد مل سکتی ہے

    اس کے جواب میں سونم نے کہا کہ ڈرائیور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور میرے اوپر بہت چیخ رہا تھا میں اس واقعے سے بہت ڈر گئی ہوں

    تاہم اس ٹویٹ پر کچھ صارفین کی طرف سے سونم کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اور کچھ صارفین اس ٹویٹ کو سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے

    اس سے پہلے 9 جنوری کو بھی سونم نے ٹویٹر پر بتایا تھا کہ اس مہینے یہ برٹش ائیر ویز کے ساتھ ان کا تیسرا سفر ہے اورا یئرلائن نے ایک ہی مہینے میں دوسری بار ان کے بیگ غائب کیے ہیں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے اس سے سبق سیکھا ہے کہ میں دوبارہ برٹش ایئر لائن پر سفر نہیں کروں گی

    تاہم سونم کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے برٹش ایئر ویز کی طرف ان کا سامان تاخیر سے پہنچنے پر معذرت بھی کی گئی تھی

    واضح رہے کہ سونم کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا گزشتہ دنوں برٹش ایئر لائن نے اُن کا بیگ کھو دیا تھا جس پر برہمی کا اظہار بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی کیا تھا

    جے این یو طلباء کے ساتھ سونم کپور کا اظہار یکجہتی

  • پریانکا چوپڑا دوبارہ نک کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    پریانکا چوپڑا دوبارہ نک کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ اور سپر سٹار پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نک کو نئے گانے کی ویڈیو میں دیکھ کر دوبارہ ان سے پیار ہو گیا ہے

    غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر نک جونس پہلی بار ایک ساتھ ایک گانے کی ویڈیو واٹ اے مین گوٹ اے گو میں نظر آئیں گے انہو ں نے 2018 میں شادی کی تھی اور پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر اس گانے میں رومانس کرتے نظر آئیں گے

    پریانکا چوپڑ نے انٹرویو کے دوران نک کے ساتھ آنے والے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی فلمسازی کے دوران انہیں نک کی ادا اتنی پسند آئی کہ رومانٹک ہو گئیں اور دوبارہ ان کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور سپر ماڈل جی جی حدید کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے ?


    دیسی گرل کا لقب پانے والی بھارتی اداکارہ نے اپنے اور نک کے بارے میں بتاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اور نک شادی سے پہلے ایک دوسرے کے کیرئیر سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تھے اسی لیے شادی کے بعد وہ ہر روز ایک دوسرے کو اپنی پہلی فلم یا گانے سے متعلق بتاتے ہیں اور سونے سے قبل موسیقی انجوائے کرتے ہیں

    اداکارہ نے گھریلو مصروفیت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں زیادہ تر ننگے پاؤں رہتی ہوں اور اپنے گھر کے ماربل سے ٹھنڈک محسوس کرتی ہوں میں اور نک دوستوں کی جانب سے بھیجی گئی فلمیں بھی دیکھتے ہیں اور علاوہ ازیں ہمارے گھر خاندان والوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر ہمیں خوشی ہوتی ہیں اور بہت اچھا لگتا ہے

    37 سالہ پریناکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ میں اپنی فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتی کیوں کہ اس میں مجھے بس اپنی غلطیاں نظر آتی ہیں جبکہ مجھے نک کی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے تاہم میں نے نک کی فلم کیمپ راک نہیں دیکھی ہے جس پر ہر کوئی میرا مذاق بناتا ہے مگر میں بہت جلد و ہ فلم دیکھ لوں گی اورمیں پر یقین ہوں کہ نک کی یہ فلم بہت اچھی ہوگی

    نک جونس نے انسٹاگرام پر پریانکا کے ساتھ اپنے آنے والے پہلے گانے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی بیوی پریانکا کے لیے لکھا ہے کہ یہ ایک خطرہ ہے اور میں خطروں کا کھلاڑی

  • صباء قمر نے  کملی کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم سائن کر لی

    صباء قمر نے کملی کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم سائن کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے فلم ‘کملی’ ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی

    صبا قمر کی فلم کا مداحوں کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے جبکہ اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی اداکارہ نے ایک اور فلم سائن کر لی

    جے بی اینڈ ماسٹر مائنڈ فلم کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی فیچر فلم بنانے جارہے ہیں جس کا ٹائٹل اب تک سامنے نہیں آیا

    فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا ءنے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ صبا قمر ان کی فیچر فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی

    حسن ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ میں کچھ ہفتوں کے لیے اپنے ہدایت کار کے ہمراہ لاہور میں تھا جب انہوں نے صبا قمر کو فلم کا اسکرین پلے دیا انہوں نے کہا پہلا مرحلہ صبا قمر فلم میں کام کرنے کی حامی بھرنا تھا اور دوسرا مرحلہ فلم بنانے کے لیے فنڈنگ کا تھا دونوں ہی کام ہوگئے ہیں اب بس تاریخوں پر بات جاری ہے جبکہ چند روز میں فلم کے مرکزی اداکار کو بھی سائن کرلیا جائے گا

    انہوں کہا کہ جمیل بیگ اور میں مل کر اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں اور انہوں نے کہا انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ وہ جمیل بیگ کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کر رہے ہیں

    حسن ضیا ء نے بتایاکہ اب تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فلم کا نام رکھا ہے

    انہوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے میوزک کمپوز کرلیا جائے

    فلم کے ڈائیلاگز اور اسکرین پلے محسن علی اور ثاقب خان نے تحریر کیے ثاقب خان ہی اس فلم کی ہدایات بھی دیں گے

    حسن ضیا نے بتایا فلم کی کہانی بالی وڈ فلمز بدھائی ہو اور بریلی کی برفی جیسی ہوگی نہ صرف کامیڈی نہ سنجیدہ

  • فلم مولان کی نئی جھلکیاں سامنے آ گئیں

    فلم مولان کی نئی جھلکیاں سامنے آ گئیں

    چین کی جنگجوخاتون پر مبنی فلم’مولان‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

    نکی کیرو کی ہدایتکاری میں بننے والی مولان‘ لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے

    فلم کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے

    فلم کی کہانی نچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں

    فلم رواں سال 27مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  • پاکستانی اداکارہ نے اللہ پر یقین کو شاعرانہ انداز میں بیان کر دیا

    پاکستانی اداکارہ نے اللہ پر یقین کو شاعرانہ انداز میں بیان کر دیا

    معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اللّہ پر ایمان رکھنے کو خوبصورت شاعرانہ انداز میں بیان کردیا

    گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اللّہ پر ایمان اور یقین کو نظم کے ذریعے بیان کر رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B7VQySzHGqT/?igshid=nxq1lcf6tq9c

    اداکارہ نے اللہ پر یقین کو نظم میں کچھ اس طرح بیان کیا:

    وقت سب تالے کھول دیتا ہے

    ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے

    ہم پریشان سے کھڑے وقت کی گرد میں

    ہمیں وہ صبح اور شام میں ہی رول دیتا ہے

    گر یقین کرو دِل کی آنکھ سے تو

    تو کس کس مہربانی میں وہ ہمیں تول دیتا ہے

    یمنیٰ زیدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ یہ یقین رکھیں کہ ہر کام ایک مقرر وقت پر ہوتا ہے اور ہمارا یہ یقین ہی اللہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے

    اداکارہ کی شاعری کی تعریف کرتے ہوئے اداکارشہزاد شیخ نے لکھا کہ بہت خوب

    یمنی زیدی نے ان کو جواب میں تھینک یو لکھا

    جبکہ اداکارہ زارا نور عباسی نے بھی تعریف بھرا کمنٹ کیا

    اور مداحوں کی طرف سے بھی اداکارہ کی شاعری کو خوب سراہا گیا

  • معروف اداکارہ نے شوہر کو اپنی پرانی جیکٹ تحفے میں دےد ی

    معروف اداکارہ نے شوہر کو اپنی پرانی جیکٹ تحفے میں دےد ی

    معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنی پُرانی جیکٹ اپنے شوہر یاسر حسین کو دے دی

    گذشتہ روز معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اقرا کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے ویڈیو میں اقرا جیسے ہی موبائل کا کیمرہ یاسر کی طرف کرتی ہیں تو یاسر کہتے ہیں کہ اقرا نے نئی ہُوڈی لے لی ہے اسی وجہ سے اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ مجھے دے دی ہے


    یاسر حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم پیسے بلکل ضائع نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم سوچ رہے ہیں کہ آئندہ زندگی میں خرچے کم اور خیرات زیادہ کریں گےاُنہوں نے اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دیا اور ایسا سوچنے کے بارے میں کہا کہ آپ لوگ بھی ایسے ہی سوچیں اور جو لوگ پہلے سے ہی ایسا سوچ رہے ہیں وہ دوسروں کو بھی سوچنے میں مدد کریں

    آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ انسانیت بازی بھی استعمال کیا

    یاسر کی اس پوسٹ پر اداکار منیب بٹ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت اچھی سوچ میرے دوست اللہ آپ کو اس کا اجر دے

    یاسر حسین کی اس سوچ پر اُن کے مداحو ں نے بھی اُن کو سراہا

    آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ماشااللّہ بہت اچھے خیالات ہیں اللّہ ہم سب کو بھی عمل کرنے کی توفیق دے

    حرا نامی صارف نے لکھا کہ ’اللّہ آپ کے لیے یہ راستہ آسان کرے کیونکہ وہ اپنی محبت کے لیے کسی کسی کو ہی چُنتا ہے اور بے شک اُس سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اُس کے بندوں سے محبت کی جائے