Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فضا علی نے مداحوں کو گرتے بالوں کو روکنے کی ترکیب بتا دی

    فضا علی نے مداحوں کو گرتے بالوں کو روکنے کی ترکیب بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل اور میزبان فضا علی نے اپنے مداحوں سے گرتے بالوں کو روکنے کے لیے ایک خاص تیل کی ترکیب شیئر کردی

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں جبکہ ایک خاتون فضا علی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں


    فضا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُنہوں نے تیل بنانے کے اجزا اور تیل بنانے کی ترکیب بتائی

    اجزاء:
    زیتون کا تیل
    سرسوں کاتیل
    کلونجی
    تارے میرے کا تیل سردیوں میں
    بادام کا تیل
    وٹامن ای کے کیپسول
    باجرہ اگر ضرورت پڑے تو

    ترکیب:
    اداکارہ نے بتایا کہ اِس تیل کو بنانے کے لیے آپ ایک ہی مقدار میں سرسوں کا تیل اور زیتون کا تیل لے کر دونوں کو مکس کرلیں اور پھر اُس میں تھوڑا سا بادام کا تیل اور ناریل کا تیل ڈال لیں سردیوں میں خُشکی ہوجاتی ہے تو آپ اس میں تارا میرا کا تیل بھی ڈال لیں اور اِس کے ساتھ ہی اپنے بالوں کے حساب سے یا دوسرے آئلز کے حساب سے وٹامن ای کے کیپسولز اور چند قطرے کلونجی کے تیل کے شامل کرلیں انہوں نے کہا آپ اس تیل میں باجرہ ڈال کر اس تیل کو 2 دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں اور پھر اُس کے بعد تیل کو اپنے بالوں میں لگائیں اس سے ضرور آپ کے بالوں کو فائدہ پہنچے گا

    فضا علی نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ آپ لوگ اس تیل کو ضرور استعمال کریں اور یقین کریں کہ اس تیل سے آپ کے گرتے بالوں کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور آپ کے بالوں کی نشونما بھی اچھی ہوگی

  • آسٹریلوی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی سائنسدان

    آسٹریلوی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی سائنسدان

    پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر فیصل شفاعت آسٹریلیا میں ’ ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ2019‘ اپنے نام کرکے نہ صرف پہلے پاکستانی بلکہ پہلے مسلمان بھی بن گئے

    آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں منعقدہ 15 ویں عالمی کانفرنس برائے ڈاکومنٹس انیلسز اینڈ ریکگنیشن (آئی سی ڈی اے آر) میں کیٹگری ’انٹرنیشل ایسوسی ایشن فار پیٹرن ریکگنیشن(آئی اے پی آر)‘ کا ایوارڈ ڈاکٹر فیصل شفاعت نے اپنے نام کر لیا

    یہ ایوارڈ ڈاکٹر فیصل شفاعت کو ’دستاویز یا ڈوکیومنٹ امیج انیلسز ‘ کمپیوٹیشنل فرانزکس میں نمایاں خدمات انجام دینے پردیا گیا جبکہ یہ ایوارڈ اس سے قبل امریکا، جرمنی، چین، جاپان، کوریا، اسپین، ناروے کے سائنسدان اپنے نام کر چکے ہیں

    پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر شفاعت نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کا اہم کارنامہ اسکرپٹ کو پڑھنے والا خود کار نظام ہے

    ڈاکٹر فیصل کے اس موضوع پر شائع تحقیقی مقالے کا حوالہ 5000 مرتبہ دیا گیا ہے جسے تحقیقی جرنل کی زبان میں سائٹیشن کہاجاتا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نسٹ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس خبر کو شیئر کیا

    2008 میں جرمنی سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے ڈاکٹر فیصل پاکستان پیٹرن ریکگنیشن سوسائٹی(پی پی آر سی) کے صدر بھی ہیں علاوہ ازیں گوگل اوپن سورس ٹیکسٹ ریکگنیشن فریم ورک میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ویسٹرن میں پڑھا چکے ہیں

  • شاہ رخ کو مداحوں نے تنقید کا کیوں نشانہ بنایا ?

    شاہ رخ کو مداحوں نے تنقید کا کیوں نشانہ بنایا ?

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بھارت میں متنازع شہریت قانون پر خاموشی اُن کے مداحوں کو اچھی نہ لگی اور مداحوں انہی کے مشہور گیت کے ذریعے اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

    بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہر ے دہلی، ممبئی، آسام وغیرہ سمیت کئی شہروں میں جاری ہیں

    اِسی سلسلے میں بالی ووڈ کے کچھ نامور فنکار اِس متنازع شہریت قانون کے خلاف اپنی رائے دے رہے ہیں جبکہ کچھ مشہور فنکار ابھی بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جن میں شاہ رُخ خان بھی شامل ہیں جن کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا

    گزشتہ دِنوں بھارت کے شاہین باغ میں جاری متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں کچھ طلبہ نے شاہ رُخ خان کے مشہور گانے ’ تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کی پیروڈی بنا ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

    بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے اپنی شدت اختیار کر رہے ہیں اور مودی سرکار کا بھارتی مسلمانوں پر ظلم دِن بہ دِن بڑھتا جا رہا ہے یہ احتجاج بھارت کے کئی ریاستوں میں جاری ہیں اور ان مظاہروں میں مسلمانوں سمیت ہندو برادری کے لوگ بھی شامل ہیں جبکہ کچھ بالی وڈ شخصیات نے بھی مظاہروں میں شرکت کر کے اس قانون کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار کیا

  • نئی ہالی وڈ ایکشن فلم بلیک ویڈو کا ٹریلر سامنے آ گیا

    نئی ہالی وڈ ایکشن فلم بلیک ویڈو کا ٹریلر سامنے آ گیا

    ہالی ووڈکی نئی ایکشن فلم ’بلیک ویڈو کا ٹریلر سامنے آ گیا ہے جس میں اداکارہ اسکارلٹ جانسن بھرپور ایکشن میں نظر آ رہی ہیں

    فلم ’بلیک ویڈو‘ کی کہانی ایونجرز کی دنیا سے پہلے کے دور پرمشتمل ہے اس فلم میں نتاشا رومن آف کے کردار کی کہانی کو پیش کیا جائے گا

    اس میں دکھایا جائے گا کہ نتاشا نے آغاز کہاں سے کیا اور کس طرح ایونجرز کی دنیا کا حصہ بنیں

    کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن سے بھر پورفلم ’بلیک ویڈو‘ رواں سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

  • معروف اداکارہ کا صحافی طارق فتح پر برہمی کا اظہار

    معروف اداکارہ کا صحافی طارق فتح پر برہمی کا اظہار

    پاکستان کی تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کا اظہارکیا ہے

    طارق فتح نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پولیو ورکر ایک گھر کے دروازے پر کھڑے ہیں اور ایک خاتون اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر رہی ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بغیر دروازہ بند کر دیتی ہیں

    کینیڈین صحافی نے یہ کِلپ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ پاکستانی خاتون نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ورکر کے منہ پر دروازہ بند کر دیا

    طارق فتح نے ویڈیو مین خاتون کے کہے گئے الفاظ بھی اس طرح لکھے میں کبھی بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے کی اجازت نہیں دوں گی میرے بچے کبھی بھی یہ قطرے نہیں پیئں گے

    اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے طارق فتح کا جھوٹ بے نقاب کردیا یہ مہوش حیات کی فلم لوڈ ویصنگک کا سین ہے جس میں مہوش حیات نے ایک پولیو ورکر کا کرادر ادا کیا

    مہوش حیات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کیا کریں مہوش حیات نے صحافی کو یہ بھی بتادیا کہ یہ اُن کی فلم کا ایک سین ہے اور جو خاتون بچوں کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں وہ بھی ایک اداکارہ ہیں

    انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے ہم نے اس مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ان کی پرفارمانس قائل کرنے میں کامیاب رہی ہے

    سوشل میڈیا صارفین بھی طارق فتح کی اس طرح ویڈیو شیئر کر کے ٹویٹ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں اور ان کو فلم دیکھنے کے مشورے دے رہے ہیں اییک صارف نے لکھا کہ یہ فلم لوڈ ویڈنگ کا سین ہے ور جو محترمہ پولیو ورکر کا کردار ادا کر رہی ہیں وہ مہوش حیات ہیں کافی اچھی فلم ہے آپ بھی دیکھو

  • بھارتی فلمساز کی  جے این یوطلباء پرتشدد کی شدید تنقید

    بھارتی فلمساز کی جے این یوطلباء پرتشدد کی شدید تنقید

    معروف اور نامور بھارتی فلم ساز کبیر خان نے بھارت کی معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر دہلی پولیس اہلکاروں کے تشدد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کو لگتا ہے طلباء غلط ہیں تو ان سے مذاکرات کئے جائیں لیکن یہ بالکل غلط ہے کہ پولیس ان پر یونیورسٹی کے اندر تشدد کرے

    کبیر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر پولیس تشدد کی وڈیو دیکھی جو کہ ان کے لئے بہت پریشان کن تھی انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو احتجاج کا حق حاصل ہے آپ ان کا یہ حق چھین کر ان کو اختلاف کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں اس طرح طلباء پر تشدد جمہوریت کی موت ہے

    واضح رہے متنازع شہریت قانون کیخلاف بھارت میں یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا تھا جس پر گزشتہ ماہ پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا تھا واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے جس کے بعد اب یونیورسٹی انتظامیہ نے مجبوراً عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے

  • آسکر نامزدگیوں پرمہوش حیات کا شدید ردعمل

    آسکر نامزدگیوں پرمہوش حیات کا شدید ردعمل

    پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور ستارہ امتیاز اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ ’آسکر‘ میں نامزدگیوں پر ناراضگی کا اظہار کردیا

    آسکر کی بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپن اے ٹائم نے ہولی ووڈ اور پیراسائیٹ شامل ہیں اس کے علاوہ بہترین اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، میوزک، ڈائریکٹر، سنیماٹوگرافی اور کاسٹیوم ڈیزائن وغیرہ کے لیے بھی تقریباً ان ہی فلموں سے تعلق رکھنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے

    ان نامزدگیوں کے بارے میں ادکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ آسکرمیں ہونے والی نامزدگیوں سے واضح ہے کہ جُدا گانہ حیثیت اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہےمغرب میں موجود فلم انڈسٹری کو اس اختلاف کو ختم کرنے کے لیے بہت لمبا سفر طے کرنا ہے

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ کام نہیں کرتا تو شاید وقت آگیا ہے کہ ہم خود آگے بڑھیں اور اپنی کہانیاں دنیا کو بتائیں

  • میرے پاس تم ہو ڈرامہ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جائے گی

    میرے پاس تم ہو ڈرامہ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جائے گی

    میرے پاس تم ہو اس وقت پاکستان کا سب سے معروف اور مقبول ڈارمہ ہے اس ڈرامے کو شائقین کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی

    اس ڈرامے کی اب تک 22 اقساط سامنے آچکی ہیں جبکہ آخری قسط 22 جنوری کو سامنے آئے گی اور ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری ڈبل قسط پروڈیوسرز نے صرف اے آر وائے ڈیجیٹل پر ہی نہیں بلکہ سینما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کردیا

    اس خبر کا اعلان اے آر وائے ڈیجیٹل کے فیس بک پیچ کے ذریعےکیا گیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈرامے کا اختتام ہونے جارہا ہے اور اس کی آخری قسط اے آر وائے ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ سینما گھروں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

    یہ خلیل الرحمٰن قمر اور ندیم بیگ کا دوسرا ڈراما ہے جسے سینما گھروں میں بھی دکھایا جائے گااس سے قبل 2013 میں سامنے آیا ڈراما ‘پیارے افضل’ کی آخری قسط بھی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی

    ‘میرے پاس تم ہو’ کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہے ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ شیث گل، حرا مانی، انوشے عباسی، سویرا ندیم، مہر بانو اور سید محمد احمد نے اہم کردار نبھائے

    اس ڈرامے کی کہانی ہمایوں سعید کے کردار ‘دانش’ سے شروع ہوتی ہے جو اپنی بیوی مہوش سے بےحد محبت کرتا ہے، ان دونوں کا ایک بیٹا رومی بھی ہے دانش اپنی فیملی سے بےحد محبت کرتا ہے اور ہر حال میں خوش رہنے کی کوشش کے ساتھ ایک عام زندگی گزارنے کا خواہشمند ہے وہیں مہوش امیر ہونے کی خواہشمند ہے اور اپنی دوست مہر بانو سے پیسے ادھار لیتی رہتی ہے

    عروہ حسین نے ڈرامہ ادھورا چھوڑنے پر ہدایتکار سے معافی مانگ لی


    ایک روز مہوش کی ملاقات مہر بانو کے بھائی کے باس شہوار سے ہوتی شہوار کو مہوش کی خوبصورتی اٹریکٹ کرتی ہے جس کے بعد ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتا اور وقت گزرنے کے بعد شہوار مہوش کو اپنے دفتر میں کام کرنے کی آفر دیتا جسے مہوش قبول کرلیتی

    اس ہی دوران شہوار اور اس کی دولت سے متاثر ہونے والی مہوش اپنے شوہر دانش کو دھوکا دیتی اور اس سے طلاق لےکر بغیر شادی شہوار کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کردیتی بعدازاں ایک روز جب یہ دونوں شادی کرنے ہی جارہے تھے تب شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم امریکا سے پاکستان واپس آجاتی اور شہوار کو گرفتار کروا کر مہوش کو بے عزت کر کے گھر سے نکال دیتی ہیں جس کے بعد مہوش کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا اور وہ ہمایوں سعید سے معافی مانگ کر اس کے پاس واپس جانے کی کوشش کرنے لگتی ہیں

    َََِڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پر ایک نظر


    دوسری جانب ہمایوں سعید اپنے بیٹے کو اس دوران بورڈنگ اسکول بھیج دیتا ہے جہاں اس کی ملاقات اس کی ٹیچر ہانیہ سے ہوتی ہے جو بعد میں دانش کو پسند کرنے لگتی ہیں

    دانش اپنی سرکاری نوکری چھوڑ دیتا ہے اور اپنا گھر فروخت کر کے کر پیسہ اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر شہوار انڈسٹری کے شیئرز خرید لیتا ہے جس سے اسے کامیابی ملتی ہے اور اس کے دن بدل جاتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر باقاعدہ کاروبار شروع کردیتا ہے

    اب مداحوں کو اس ڈرامے کی آخری قسط کا بےصبری سے انتظار ہے اور تجسس بھی کہ کونسے کرداروں کا قتل ہوگا

    عائزہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ پیارے افضال کے بعد میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سب سینما گھر وں بمیں دیکھیں گے

    واضح رہے 2013 میں پیارے افضل کینبھی آخری قسط سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی

  • موسمی چہرے کی چمک  دمک اور حسن برقرار میں مفید

    موسمی چہرے کی چمک دمک اور حسن برقرار میں مفید

    موسمی کو سویٹ لائم بھی کہا جاتاہے کیونکہ یہ ترش پھلوں میں سب سے میٹھا پھل ہوتاہے لیموں، موسمی، کینو، چکوترہ اور اس قبیلے کے نہ جانے کتنے ہی رس دار پھل ہیں جو ’’وٹامن سی‘‘ کی وافر مقدار اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی جسمانی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں لیکن ان رس دار پھلوں میں اور بھی بہت کچھ ہے جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے

    موسمی جیسے رس دار پھلوں میں صحت بخش فائبر کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے یہ فائبر ایک طرف ہاضمہ درست رکھتا ہے تو دوسری جانب خون میں مضر کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے رس دار پھل کھانے کی صورت میں اس کا وہ فائبر بھی آپ کے معدے میں پہنچتا ہے جو ہضم نہیں ہوتا اور دیر تک پیٹ میں موجود رہتا ہے اس کی وجہ سے دیر تک شکم سیری کا احساس رہتا ہے اس طرح وزن قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے موسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے یہ خون پیدا کرتا ہے ملیریا، بخار، سل اور تپ دق میں بے حد مفید ہے
    موسمی میں 80فیصد پانی ہوتا ہے اس میں معقول مقدار میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزا کے ساتھ ساتھ سوڈیم، فاسفورس اور پوٹاشیم کی آمیزش ہوتی ہے

    چکوترے یعنی گریپ فروٹ کے حیران کن فائدے


    موسمی میں پائے جانے والے اہم اجزا جِلد کی بہت سے خرابیاں دور کرنے میں مدد کرتے ہیں موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتاہے اور اس میں موجود سِٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طورپر کام کرتاہے آپ موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کر رگڑیں یہ عمل سات سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھولیں چہرے کو تولیے کی مدد سے خشک کرلیں آپ اپنے چہرے پر تازگی محسو س کریں گی

    اگر گرمی کی وجہ سے آپ کے چہرے کا رنگ و رُوپ متاثر ہو رہاہے اور آپ اس سے چھٹکارا پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو موسمی کا فیس پیک آپ کے اس مسئلے کو زبردست طریقے سے حل کرسکتاہے آپ موسمی کے چھلکوں کو پیس لیں پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملالیں تینوں اجزاکو اس قدر ملائیں کہ ایک عمدہ پیسٹ بن جائے اور پورا آمیزہ ہموار ہو جائے اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر پانچ منٹ تک انتظار کریں پھر پانی کے چھینٹے مار کر اسے صاف کرلیں اس عمل کو ہفتے میں دو بار دہرائیں سن برن اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آپ چھٹکارا پالیں گی

    وٹامن سی کی کمی کی چند اہم نشانیاں


    آنکھوں کے گرد حلقوں یا ان کے گرد سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد لگائیں پھر نتیجہ دیکھیں اس کے لیے آپ کومندرجہ ذیل اجزا ءدرکار ہوں گے:

    موسمی کا جوس آدھا کھانے کا چمچ
    کیلے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    کھیرے کا جوس ایک کھانے کا چمچ
    وٹامن ای جیل ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    ان چاروں اجزا ءکو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے اس پیسٹ کو تین سے چار منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے اپنے آنکھوں کے نیچے لگائیں اوردس سے بارہ منٹ کے لیے چھوڑدیں کچھ سیکنڈز مساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں آپ خود ہی محسوس کریں گی کہ گھر میں بنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح بآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کرکے آپ کی جِلد کو نئی چمک دیتاہے

  • فنکاروں کا بچوں کے استحصال کے خلاف مہم کا آغاز

    فنکاروں کا بچوں کے استحصال کے خلاف مہم کا آغاز

    گزشتہ دنوں اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بیداری مہم کا آغاز کرنا تھا

    اس موقع پر انجلین ملک کی زیر ہدایت اسی موضوع پر اردو اور انگریزی میں بنائی گئی ایک مختصر فلم بھی نشر کی گئی تقریب میں موجود مشہور شخصیات کے ویڈیو شاٹ آوٹس بھی نشر کیے گئے جنہوں نے اس مقصد کے خلاف بات کرتے ہوئے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حل بھی تجویز کیے

    ان لوگوں نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے ان میں اداکارہ اُشنا شاہ، حنا بیات، بشری انصاری، احمد علی بٹ، علی خان، ثروت گیلانی، سمعیہ ممتاز ، راسق اسماعیل ، سلمیٰ حسن،ثمن انصاری، ثمینہ احمد، سوزین فاطمہ اور ندا یاسر شامل تھے

    اس موقع پر اداکارہ ثمینہ احمد، بشریٰ انصاری، زیبا بختیار، علی خان، فراز خان اور مہناز رحمٰن شامل تھیں جنہوں نے اس بات کی بھرپور حمایت کی کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو روکنا سب کی ذمے داری ہے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود آج بھی پاکستان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی سب سے زیادہ نظرانداز کیا جانے والا مسئلہ ہے