Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • احد رضا کی والدہ نے ہائی اوکٹین ٹی کی ترکیب بتا دی

    احد رضا کی والدہ نے ہائی اوکٹین ٹی کی ترکیب بتا دی

    احد رضا میر کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اس وقت ‘عہد وفا’ نامی ڈرامے میں کام سے کافی شہرت حاصل کر رہے ہیں اور شائقین کی طرف سے ان کی اداکاری کو کافی سراہا جا رہا ہے

    رواں ماہ 12 جنوری کو ‘عہد وفا’ کی سامنے آئی 17ویں قسط مین احد رضا میر ایک سین میں چائے بناتے نظر آئے اور اسے ’ہائی اوکٹین ٹی‘ کا نام دیتے ہیں جس کے ذائقے کی تعریف ان کی دوست نے بھی کی

    جبکہ اس کی ترکیب جاننے کے لیے سوشل میڈیا صارفین بے چین تھے تاہم احد رضا کی والدہ ثمرہ رضا میر نے چائے کی ترکیب شیئر کر کے مداحوں کی الجھن سلجھا دی

    احد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے احد کی والدہ نے کیپشن میں لکھا کہ 2 افراد کے لیے احد کی ہائی اوکٹین چائے بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے

    اجزاء:
    ایک چائے کا چمچہ کھلی چائے یا 2 ٹی بیگز
    2 سے 3 الائچی کے دانے
    1 دارچینی کا ٹکڑا
    میٹھا حسب ذائقہ
    ایک کپ پانی
    آدھا کپ دودھ
    ایک چٹکی کافی

    ترکیب:گرم پانی میں چائے کی پتی، الائچی، دارچینی، کافی، چینی اور دودھ ڈالیں، اچھی طرح پکائیں اور گرما گرم چائے کا لطف اٹھائیں
    احد کے مطابق یہ چائے نوش کرنے والا ’ہائی الرٹ‘ ہوجاتا ہے

  • گرو رام دیو نے جے این یو طلباء کے ساتھ یکجہتی پر دیپیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    گرو رام دیو نے جے این یو طلباء کے ساتھ یکجہتی پر دیپیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    بھارت کے مشہور یوگا گرو رام دیو نے بالی ووڈ کی معروف سپر سٹا ر اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے احتجاج میں شرکت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

    دپیکا پڈوکون نے رواں ماہ 5 جنوری کو نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی تھی

    دپیکا نے حملے کا شکار طُلبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا جبکہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کی بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی بھرپور حمایت کی تھی

    ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق گرو رام دیو نے دپیکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ دپیکا کو کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے بھارتی سیاسی اور سماجی مسئلوں کوجاننا چاہیے انہیں چاہیے کہ وہ میرے جیسے کسی انسان کو اپنا مشیر رکھ لیں تا کہ انہیں بھارتی مسئلوں سے متعلق اصل حقیقت اور اندرونی کہانی معلوم ہو سکے

    رام دیو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ نے کہہ دیا ہے کہ اس نئے بل کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ کسی سے شہری حقوق چھین لیے جائیں گے اس بل کا مقصد شہریت دینا ہےمگر پھر بھی ابھی تک بہت سے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں

    اس نے بھارتی متنازع سٹیزن شپ بل کی حمایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ نئے بل کی صحیح سے سمجھ بوجھ نہیں رکھتے وہ بھی بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی کے خلاف نا مناسب زبان استعمال کر رہے ہیں

    رام دیو نے کہا کہ کچھ لوگ اس بل کی مخالفت میں اتنے پاگل ہو گئے ہیں کہ وہ ’جناح والی آزادی‘ کے نعرے لگا رہے ہیں یہ نعرہ کہاں سے آیا ہے ؟ اس قسم کے احتجاج قومی سلامتی اور بھارت کی اصل شکل کو ختم کر رہے ہیں

    رام دیو کے مطابق بھارت میں 2 کروڑ لوگ غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں

  • ایتھلیٹ ملاک کا علی ظفر سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    ایتھلیٹ ملاک کا علی ظفر سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    ننھی ایتھلیٹ مَلاک فیصل نے گلوکار علی ظفر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے بہترین سیاحتی مقام میں سرفہرست پاکستان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کبھی آؤ ناں پاکستان

    علی ظفر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی 5 سالہ ننھی ایتھلیٹ مَلاک فیصل ظفر نے اُن سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آکر اُن سے ملنے کا ارادہ رکھتی ہیں

    ملاک نے لکھا کہ وہ علی ظفر کے گانوں کو بہت پسند کرتی ہیں اور ذاتی طور پر علی ظفر سے مل کر اپنے آئندہ کے پروجیکٹس پر تفصیلی بات کرنا چاہتی ہیں بعد ازاں ملاک نے علی ظفر سے ڈی ایم میں ملاقات کی تفصیل شیئر کرنے کا بھی کہا
    اس سے پہلے بھی علی ظفر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نو عمر بچوں سے ملاقات کرتے رہے ہیں اور انہیں سراہتے بھی رہے ہیں

    علی ظفر نے یونیسیف کی جانب سے بھی پاکستان بھر سے ہر شعبے کے نوعمر چیمپیئن مقرر کیے جانے والوں سے بھی ملاقات کی تھی

  • بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو ماں کی یاد ستانے لگی

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو ماں کی یاد ستانے لگی

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کو آنکھ کی شکایت کے سلسلے میں ڈاکٹر کے پاس گئے

    اس سلسلے سے متعلق ڈاکٹر کی جانب سے بتائے گئے علاج پر اپنی والدہ کی یاد ستانے لگی

    میتابھ بچن نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جذباتی ٹوئٹ کر دیا

    انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ آنکھ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو ڈاکٹر نے کہا کہ یہ عمر کا تقاضا ہے جس پر انہیں اپنا بچپن اور ماں کا پیار یا د آ گیا

    اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ’بئی آنکھ پھڑکنے لگی بچپن میں سنا تھا کہ آنکھ کا پھڑکنا اَشُبھ ہوتا ہے گئے دکھانے ڈاکٹر کو تو نکلا یہ ایک کالا دھبہ آنکھ کے اندر ڈاکٹر بولا کچھ نہیں عمر کی وجہ سے جو سفید حصہ آنکھ کا ہوتا ہے وہ گھس گیا ہے ویسے بچپن میں ماں اپنے پلّو کو گول بنا کر پھونک مار کر گرم کر کے آنکھ میں لگا دیتی تھی ویسے کرو سب ٹھیک ہو جائے گا

    77 سالہ امیتابھ کا مزید کہنا تھا کہ ماں تو نہیں رہی اب بجلی سے رومال گرم کر کے لگا لیا ہے پر بات کچھ بنی نہیں ماں کا پَلّو ماں کا پَلّو ہوتا ہے

    امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن کا 2007ء میں انتقال ہوا تھا جبکہ ان کے والد اور معروف شاعر ہری ونش رائے بچن 2003ء میں فورت ہوئے تھے

  • عاصم اظہر کی خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کی ویڈیو وائرل

    عاصم اظہر کی خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک خاص مداح کے ساتھ گانے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    گزشتہ روز معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ایک عُذیر نامی خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کر رہے ہیں عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کر کے کیپشن میں لکھا کہ کل رات اسلام آباد میں شو بہت حیرت انگیز اور اچھا رہا اس کو اور زیادہ حیرت انگیز بنانے کے لیے شکریہ

    عاصم اظہر نے لکھا کہ ’اِس شو کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اِس میں عُذیر نامی میرا ایک نیا دوست بنا جو بھیڑ میں مجھے گلوکاری کرتے ہوئے دیکھ کر خود بھی گا رہا تھا اور ہر ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور اسے دیکھ کر میرا دِل بھی مُسکرایا گلو کار اپنے مداح سے متاثر ہوئے اُنہوں نے عُزیر کا شکریہ ادا کیا اور کبھی ہار نہ ماننے کی ترغیب دی

    عاصم اظہر نے لکھا کہ شو ختم ہونے کے بعد میں نے اورعُذیر نے بیک اسٹیج گلوکاری کی اور وعدہ کیا کہ میں یہ ویڈیو ضرور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروں گا

    عاصم کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بھی عُذیر کی تعریف کی جبکہ ایک صارف نے تواپنے کمنٹ میں عُذیر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے تو ہم ہی آپ کے مداح تھے اب تو عاصم اظہر بھی آپ کے مداح ہوگئے ہیں

  • فلم زندگی تماشا کی تشہیر کے لئے میوزک کنسرٹ

    فلم زندگی تماشا کی تشہیر کے لئے میوزک کنسرٹ

    پاکستانی فلمی صنعت کی رواں سال میں پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں لاہور کے معروف شاپنگ مال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    اس کنسرٹ میں فلم کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ، لیڈ فنکار عارف حسن، علی قریشی، رائٹر نرمل بانو، آئی ایم جی سی سے شیخ عابد رشید سمیت سنی پیکس کی ٹیم نے بھی شرکت کی

    جبکہ یہ فلم فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے 24 جنوری کو ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی

    پروگرام کی میزبان کنول کھوسٹ نے ’زندگی تماشا‘ کے موضوع اور پروڈکشن کے حوالے سے فنکاروں اور ڈائریکٹر سے گفتگو کی

    سرمد کھوسٹ نے شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’زندگی تماشا‘ ایک فکر انگیز موضوع پر مبنی ہے جس میں رائٹر اور ڈائریکٹر سمیت تمام فنکاروں نے خلوص نیت انتہائی محنت اور دل سے کام کیا ہے

    انہوں بے بتایا کہ فلم اندرون لاہور کی کہانی کے ذریعے پاکستانی معاشرے کے مجموعی حالات اور تضادات کی عکاسی کرتی ہے جس میں شائقین کی تفریح کے لیے دلچسپ کہانی کے ساتھ سنجیدہ پیغام بھی موجود ہے

    اس موقع پر میوزک بینڈ ساکن نے فلم میں موجود اپنا مشہور زمانہ عارفانہ کلام پیش کرکے حاضرین کی داد سمیٹی۔

    پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے فلم کے ٹریلرز گیتوں سمیت دیگر ویڈیوز کو بھرپور انجوائے کرتے ہوئے پذیرائی بخشی اور کنسرٹ کی رونق کو دوبالا کر دیا

  • معروف ہالی وڈ اداکار کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی

    معروف ہالی وڈ اداکار کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی

    2001 میں بننے والی ہالی وڈ فلم سیریز ‘ہیری پوٹر’ نے اداکار ڈینیئل ریڈ کلف کو فلم انڈسٹری میں وہ مقام اور شہرت دی جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں بچوں سے لے کر بڑوں تک تقریباً ہر کوئی ڈینیئل ریڈ کلف کا مداح ہے

    ہیری پوٹر سے شہرت حاصل کرنے والے ڈینیئل ریڈ کلف کو ایک راہگیر نے بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی اس کا انکشاف اداکار نے خود ایک انٹر ویو کے ذریعے کیا

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ امریکی شہر نیویارک میں ان کے دورے کے دوران ایک شخص نے انہیں بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی جبکہ ان کی گرل فرینڈ بھی ان کے ہمراہ موجود تھی

    30 سالہ ڈینیئل ریڈ کلف کا مذکورہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئےکہنا تھا کہ میں نیویارک کی ایک سڑک پر کھڑا تھا اور میرے ساتھ میرا پالتو کتا بھی تھا میری گرل فرینڈ ایرن ڈارک اس وقت ایک دکان میں موجود تھی سردی بہت زیادہ ہورہی تھی تو میں نے ہوڈی سے خود کو ڈھک لیا میرے کتے کو بےحد سردی لگ رہی تھی تو میں نیچے جھک کر اسے گرماہٹ دینے کی کوشش کررہا تھا کہ تھوڑی دیر بعد دور کھڑا ایک شخص میرے قریب آیا اور اس نے مجھے پانچ ڈالر دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کی کافی پی لوں

    اداکارنے کہا اس وقت میں حیران رہ گیا البتہ اس وقت ہی مجھے یہ بات سمجھ آئی کہ میں زیادہ سے زیادہ شیو کیا کروں

    اتنی کم عمر سے شہرت اور مقبولیت ملنے کے باوجود گھمنڈ نہ آنے کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ جب آپ بہت چھوٹی عمر سے اداکاری شروع کردیں تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ شاید ہم فالتو ہیں یہی ایک خیال ہے جسے میں نے ہمیشہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کی اور بس کام پر فوکس کیا

    ہالی وڈ فلم برڈز آف پرے کا نیا ٹریلر جاری


    ادکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی بہت محنت کی تاکہ خود میں کبھی گھمنڈ نہ آنے دوں اگر لوگ مجھ سے برا رویہ بھی اختیار کرتے ہیں تو میں برا نہیں مانتا اور اس بات کو نوٹس ہی نہیں کرتا

    کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ میری فلم ‘ایسکیپ فرام پریٹوریا’ رواں سال 6 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  • پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور سپر ماڈل جی جی حدید کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے ?

    پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور سپر ماڈل جی جی حدید کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے ?

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ زین ملک کی جوڑی کو شوبز دنیا کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے

    اور مداحوں کی طرف سے اس جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا تھا تاہم مارچ 2018 میں دونوں کی علیحدگی نے دنیا بھر میں موجود دونوں کے مداحوں کو مایوس کردیا تھا

    دو سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد مارچ 2018 میں جی جی حدید اور زین ملک نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹس کے ذریعے علیحدگی کی تصدیق بھی کی تھی

    علیحدگی کے باوجود دونوں کی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں گردش میں رہتی تھیں تاہم ساتھ ہی یہ خبریں بھی آتی رہیں کہ زین ملک نے کسی اور خاتون جب کہ جی جی حدید نے کسی اور مرد سے تعلقات استوار کرلیے ہیں

    لیکن دسمبر 2019 سے یہ خبریں آنا شروع ہوئیں کہ تقریبا ڈیڑھ سال تک الگ رہنے کے بعد اب ایک بار پھر جی جی حدید اور زین ملک ایک ہونے جا رہے ہیں اور جلد ہی دونوں پہلی بار ملاقات کرکے ایک دوسرے کی ناراضگیاں ختم کریں گے

    اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے دوبارہ تعلقات استوار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اہل خانہ کے ہمراہ ملاقات کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا ہے اور دونوں نیویارک میں ملے جہاں انہوں نے سالگرہ پارٹی بھی منعقد کی اس پر جی جی حدید کے اہل خانہ بھی خوش ہیں کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ سے ہی زین ملک کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھا ہے

    دونوں کی ملاقات جی جی حدید کی والدہ یالندا حدید کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی اور ان کی سالگرہ ایک پرائیویٹ جگہ پر منائی گئی

    اگرچہ دونوں کے درمیان تعلقات بحال ہونے اور دونوں کی ملاقات کی خبریں اور تصاویر سامنے آ چکی ہیں تاحال دونوں نے ایک دوسرے سے تعلقات بحال کرنے کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی

  • علی سیٹھی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

    علی سیٹھی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

    پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی کا نیا گانا خبر تحیر عشق ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہو گیا غزل کے انداز میں تیار کیے گئے اس گانے کو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے

    علی سیٹھی نے اپنے نئے گانے ‘خبر تحیر عشق’ کے ذریعے اردو کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت پیش کیا

    گلوکار کا یہ نیا گانا سراج اورنگ آبادی کی غزل ‘خبر تحیر عشق’ پر ہی مبنی ہے جس میں علی سیٹھی کا ساتھ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نوح جارجسن نے دیا

    4 منٹ 29 سیکند دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن اکٹھے جلوہ گر ہوئے انٹرنیٹ پر علی سیٹھی کے اس گانے کو کافی مثبت ردعمل موصول ہورہا یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی مداحوں نے نے گانے کی خوب تعریف کی

  • سائنسدان برین کاکس کا برطانوی شہزادی کے بارے اہم انکشاف

    سائنسدان برین کاکس کا برطانوی شہزادی کے بارے اہم انکشاف

    برطانوی اداکار، موسیقار، سائنسدان اور سائنسی پروگراموں کے میزبان 51 سالہ برین ایڈورڈ کاکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق برطانوی شہزادی مارگریٹ نے انہیں ان کی 23 ویں سالگرہ پر رومانوی انداز میں چھوا تھا

    برین کاکس کو ان کی فزکس کے شعبے میں تحقیقی خدمات اور سائنسی پروگراموں کی میزبانی کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے جبکہ انہیں ایک اداکار اور موسیقار کے طور پر بھی پہنچانا جاتا ہے اور انہیں نہ صرف سائنس کی دنیا بلکہ شوبز کی دنیا کی اہم شخصیت تسلیم کیا جاتا ہے

    برین کاکس نے ایک درجن سے زائد فلموں اور دستاویزی فلموں میں کام کیا ہےعلاوہ ازیں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں بھی نام پیدا کیا اور وہ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے سائنسی پروگرام سمیت دیگر اداروں کے سائنسی پروگرامات کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں

    انہوں نے حال ہی میں برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب وہ ابھرتے ہوئے اداکار تھے تو سابق برطانوی شہزادی اور ملکہ برطانیہ کی بہن شہزادی مارگریٹ ان کی 23 ویں برتھ ڈے پارٹی میں آئیں اور ان سے رومانوی انداز میں ملیں اس وقت شہزادی کی عمر 43 سال تھی

    برین کاکس بتایا کہ انہوں نے سالگرہ پر سرخ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو شہزادی مارگریٹ کو بہت اچھی لگی اور انہوں نے اپنی انگلی ان کے سینے پر رکھتے ہوئے ان کی شرٹ کے اندر کرکے اسے نیچے کی طرف لی گئی اور وہ شہزادی کی اس ادا پر فریفتہ ہوگئے

    انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ کسی شاہی خاندان کی اہم اور خوبرو ترین خاتون کسی نوجوان مرد کے جسم میں پر ہاتھ پھیرے

    شہزادی مارگریٹ ملکہ برطانیہ کی چھوٹی اور واحد بہن تھیں جو 2002 میں علالت باعث 70 سال کی عمر میں چل بسیں