Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جسم فروشی کے الزام میں بالی وڈ اداکارئیں گرفتار

    جسم فروشی کے الزام میں بالی وڈ اداکارئیں گرفتار

    بالی وڈ اداکارہ امرتا دھنووا کو پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امرتا دھنووا سمیت خوبرو ماڈل ریچا سنگھ کو بھی جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    امرتا دھنووا حال ہی میں نشر ہونے والے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ میں شریک ہوئی تھیں اور اس میں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے انہوں نے کافی شہرت بھی حاصل کی تھی

    علاوہ ازیں ماضی میں امرتا دھنووا چند بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ فیشن شوز میں کیٹ واک کرنے سمیت ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی رہی ہیں

    بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے ایک نجی ہوٹل پر مارے گئے چھاپے کے بعد اداکارہ امرتا دھنووا اور ماڈل ریچا سنگھ کو گرفتار کیا گیا دونوں اداکاراؤں و ماڈلز پر الزام ہے کہ وہ نجی ہوٹل میں جسم فروشی کے لیے نوجوان اور خوبرو لڑکیوں کی سپلائی کرتی تھیں دونوں پر الزام ہے کہ وہ نوجوان اور کالج کی لڑکیوں کو مختلف قسم کے لالچ دے کر ان سے جسم فروشی کروا رہی تھیں

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پر شک کے بعد جسم فروشی کے کاروبار سے پردہ اٹھانے کے لیے ممبئی پولیس کا ایک افسر نجی ہوٹل میں جسم فروش گاہک بن کر گیا تھا اور وہاں مذکورہ سہولیت میسر ہونے کے بعد ہی پولیس نے اداکارہ و ماڈل کو گرفتار کیا اور ان پر تعزیرات ہند کی شق 370 (3) اور سیکشن 4 اور پانچ کے تحت مقدمہ دائر کرلیا گیا۔

    دوسری جانب گرفتاری کے بعد امرتا دھنووا نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی جسم فروشی جیسے کاروبار میں ملوث نہیں رہیں ان کا نام سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے
    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل کو جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہو اسی طرح ماضی میں بھارتی پولیس نے تیلگو، تامل، مراٹھی اور بنگالی فلم انڈسٹری سمیت دیگر فلم انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکاراؤں کو بھی جسم فروشی کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے

    جن میں بولڈ اداکارہ و ماڈل شرلن چوپڑا


    اور نیشنل یافتہ اداکارہ شویتا باسو پرساد بھی شامل ہیں

  • امریکی باکس آفس پر فلم 1917 کا راج

    امریکی باکس آفس پر فلم 1917 کا راج

    ایکشن فلم’ 1917‘ نے امریکی شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا فلم میں جنگ کی ہولناک تباہی کے ساتھ انسانی جذبات انتہائی متاثرکن انداز میں پیش کیے گئے ہیں

    امریکی باکس آفس پر پہلی جنگ عظیم میں دو برطانوی فوجیوں کے اہم مشن کی کہانی چھاگئی فلم’ 1917‘نے 3 دنوں میں 5ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا اور پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی

    علاوہ ازیں یہ فلم بہترین ہدایتکار اور بہترین فلم کے دو گولڈن گلوب ایوارڈز جیت چکی ہے اوراسے آسکرکے لیے بھی فیورٹ قراردیا جارہا ہے

    جبکہ ایک مہینے تک باکس آفس پرراج کرنے والی فلم ’ اسٹار وارز؛ دی رائز آف اسکائی واکر‘ نے 2ارب 33 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور دوسرے نمبر پر آگئی

    ہنسی مذاق اورایکشن سے بھرپورفلم ’جمانجی دی نیکسٹ لیول ‘نے اس ہفتے دو ارب 16 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور تیسرے نمبر پر رہی

  • برطانوی شہزادے نے اپنی اہلیہ کے لئے ہالی وڈ پروڈیوسر سے کام مانگ لیا

    برطانوی شہزادے نے اپنی اہلیہ کے لئے ہالی وڈ پروڈیوسر سے کام مانگ لیا

    لندن:برطانوی شہزادے ہیری کی ہالی وڈ پروڈیوسر سے میگھن مارکل کے لیے کام مانگنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ ئی ہے جس میں وہ ہالی ووڈ پروڈیوسر سے اپنی اہلیہ کیلئے کام مانگ رہے

    جبکہ دوسری جانب دوسری جانب حالیہ صورتحال پربرطانوی شاہی خاندان نے ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے

    شہزادہ ولیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہو ں نے اپنے بھائی کیلئے جتنا کچھ وہ کر سکتے تھے اس سے بہت کچھ کیا اور اب وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیری اب ان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں

    ملکہ کے پوتے شہزادہ فلپ سے جب پوچھا گیا کہ ملکہ کا اس سب کے دوران کیا ری ایکشن تھا انہوں نے یہ سب کیسے برداشت کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں

    چند روز قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور دونوں برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں

    شہزادہ ہیری نےلائن کنگ کے پریمئر کے موقع پر میگھن مارکل کے لیے کام مانگا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ میری بیوی کو کام چاہیے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے چیریٹی کے لیے امداد کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کی ڈیل کر لی ہے

  • ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی قسط نمبر بائیس پر ایک نظر

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی قسط نمبر بائیس پر ایک نظر

    ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو “ پاکستانی سپر ہٹ ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے جسے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوٸی ہے اس ڈرامے کے مرکزی کردار دانش اور مہوش ہیں دانش جو اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور مہوش جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے وہ چاہتی ہے کہ انتہاٸی امیرانہ زندگی گزارے ۔دانش ایک سرکاری ملازم تھا جو ہر وقت مہوش کو خوش رکھنے کی کوشش میں نظر آتا ہے ان دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا ہے جس کا نام رومی ہے اس ڈرامے کی گذشتہ قسط میں رومی اپنی ٹیچر ہانیہ کے گھر جا کر ان سے کہتا ہے کہ کیا وہ میرے بابا سے شادی کریں گی پھر گھر واپس آ جاتا ہے اور دانش یعنی اپنے باپ سے کہتا ہے کہ میں آپ کی شادی کی بات کر کے آیا ہوں اپنی مس ہانیہ سے اس بات پر دانش کھانا چھوڑ کر اٹھ کر چلا جاتا ہے تو رومی بھی اس کے پیچھے آتا ہے اور کہتا ہے کیا آپ میرے سے خفا ہیں اس بات پر دانش ہنستا ہے اور کہتا ہے نہیں مجھے خوشی ہے کہ تم میری زندگی میں دلچسپی لے رہے ہو اور کہتا ہے یہ خبر اپنی ماں یعنہ مہوش کو جا کر سناؤ وہ خوش ہو گی رومی کہتا ہے کہ وہ خوش نہیں ہوں گی روئیں گی لیکن کہیں گی شاباش گڈ رومی رستے میں آتے ہوئےان کو فون پر بتا کر آیا ہوں اب اگلی قسط: رومی اپنے باپ سے کہتا ہے کہ مجھے ماما نے کہا تھا ان کو لگتا ہانیہ ٹیچر اچھی لگتی ہیں آپ کو یعنی دانش کو لیکن آپن ان کو کہتے نہیں آپ بہت شرمیلے ہو دانش اسے ڈانٹے ہوئے کہتا ہے کہ اتنی بڑی بڑی باتیں تم اپنی ماں کی وجہ سے کرتے ہو لیکن رومی اس بات کی تردید کرتا ہے

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو قسط نمبر اکیس پر ایک نظر


    دوسری جانب مہوش اپنی دوست کا گھر چھوڑ کر اپنے گھر چلی جاتی ہے اس کی دوست اسے روکتے ہوئے کہتی ہے کہ وہاں جا کر کیا کرو گی رک جاؤ وہ نہیں رکتی اور کہتی ہے میرے پاس دانش کی انگنت یادیں ہیں ان کو یا دکر کے وقت گزار لیا کروں گی اور چلی جاتی ہے ادھر شہوار کی بیوی اسے اس کی ہرانی ہوسٹ پر واپس بھیج دیتی ہے اور خود کمپنی کی چئیر پرسن بن جاتی ہے اور اسے کہتی ہے تم سٹاف والے ٹائم پر جاؤ وہ چیئر پرسن ہے اور چئیر پرسن بعد میں آفسجاتے ہیں ادھر رومی اپنی ٹیچر ہانیہ کو اس کا جواب لینے کے لئے فون کرتا ہے وہ کہتی ہے پہلے لڑکے یعنی دانش سے تو پوچھو اسے یہ رشتہ منظور ہے یا نہیں اور رومی کہتا ہے ان کو بعد میں پوچھے گا آپ میرے پر یقین کر کے ہاں کریں مہوش کا ہمسایہ مونٹی اور اس کی بیوی اپنے گھر سے کھانا لاتے ہیں اور مہوش کے ساتھ کھاتے ہیں مونٹی اسے کہتا ہے وہ اس کی بہن ہے وہ اس کے لئے کچھ بھی کرے گا تو مہوش کہتی ہے وہ دانش کے پاس جائے اور اسے کہے ایک مرتبہ آ کر اس فلیٹ سے ہو کر چلا جائے

    َََِڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پر ایک نظر


    دانش کے گھر رومی کی ٹیچر ہانیہ آتی ہے اور دانش سے کہتی ہے رشتہ مجھے منظور ہے اور منگنی کی انگوٹھی بھی ساتھ لے کر آتی ہے دانش سے کہتی ہے ضرورت ہو تو پہن لیجئے گا اور اسے انگوٹھی دیتے ہوئے کہتی ہے پہن کے مجھے فون کر لینا آ نہیں میں جان جاؤں گی اپنے ابا جی یعنی رومی کی بات نہیں مانی میں نے اور دانش وہ انگوٹھی پہن لیتا ہے شہوار کی بیوی اسے آفس جانے سے پہلے ٹفن دیتے ہوئے کہتی ہے کہ جب وہ پہلے جاب پر آتا تھا تو گھر سے ٹفن ستھ لے کر آتا ھا اور اسے گاڑی بھی آفس کی لینے آئے گی
    دانش کی دوست دانش کے پاس جاتی ہے تو کہتی ہے وہ واپس اپنے فلیٹ میں چلی گئی ہے دانش کہتا وہ ابا جی کا فلیٹ تھا وہاں اسے نہیں جانا چاہیئے تھا دوسری جانب ممونٹی کی بیوی مپوش کو کچھ آیات پڑھنے کو کہتی ہے وہ پڑھے اس کسے دانش اس کے ساتھ آ کر اس فلیٹ میں رہنے لگ جائے گا( جاری ہے)

  • بالوں میں ہیئر برش  کس طرح کرنا چاہیئے؟

    بالوں میں ہیئر برش کس طرح کرنا چاہیئے؟

    بالوں میں برش کرنا روز مرہ کا کام ہے جس کو درُست طریقے سے انجام دینا بے حد ضروری ہے تا کہ بال خوبصورت نظر آئیں اور ٹوٹنے اور گرنے سے محفوظ رہ سکیں مگر بالوں میں درُست طریقے سے برش کرنے سے بھی پہلے جو چیز ضروری ہے وہ ہے اپنے بالوں کے لیے صحیح برش کا انتخاب کرنا

    ایک ایسے برش کا انتخاب کرنا چاہیئے جس کا ہینڈل ہلکے ربڑ یا لکڑی سے بنا ہو تا کہ با آسانی پکڑ میں آ سکے برش کے سرے گول ہونے چاہئیں تا کہ آسانی سے جلد تک پہنچ سکیں اور رگڑ کر برش کرنے سے سر کی جلد کو زخمی بھی نہ کریں ایسے برش ہمارے بالوں کے لیے نہایت مناسب ہیں

    نائیلون برسٹلز پر مشتمل ہیئر برش ہر گزنہیں خریدنے چاہیئے یہ ہمارے بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کے سرے ہموار نہیں ہوتے اور برش کرتے وقت بالوں میں اُلجھ جاتے ہیں برسٹلز کے سرے ہموار طریقے سے ربڑ کوٹڈ ہونے چاہئیں یہ ہمارے بالوں کو خاص کر خشک بالوں کو برش سے چپکنے سے بچاتے ہیں

    ہیئر برش کا صحیح استعمال:
    بالوں میں برش کرتے وقت دھیان رکھیں کہ بالوں میں برش ہمیشہ جڑوں سے سروں کی جانب کریں بالوں میں برش پھیرنے سے کھوپڑی میں خون کی گردش اچھے طریقے سے ہوتی ہے جو آپ کے بالوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے سر کے ہر حصے میں یکساں انداز میں برش کریں

    گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کا آسان علاج


    ا س سے نہ صرف آپ کے بالوں پر جمی دھول مٹی ہٹ جاتی ہے بلکہ بال خوبصورت بھی نظر آتے ہیں بالوں میں برش کرنے سے پہلے بالوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کر لیں ایک ہاتھ سے بال پکڑیں اور دوسرے ہاتھ سے برش کریں

    اگر آپ اپنے لمبے بالوں میں ایک ہی سٹروک برش کا کر رہی ہیں تو آپ اپنے بالوں کے ٹوٹنے کا سبب خود ہیں لمبے بالوں میں آہستہ آہستہ برش کریں پہلے ٹھوڑی تک بالوں میں برش کریں پھر آہستہ آہستہ برش کو بالوں کے سرے تک لے جائیں

    جب آپ بالوں میں اچھے طریقے سے برش کر چکی ہوں تو گردن جھُکا کر تمام بالوں کو اوپر کی جانب موڑ لیں اور ا ب گردن کے اختتامی حصے سے سر کی اوپری جانب بالوں میں برش پھیریں استعمال کے بعد ہیئر برش کو دھو لیں

    اگر آپ روز یہ عمل نہیں دُہرا سکتیں تو کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور یہ عمل کریں نیم گرم صابن ملے پانی میں چند منٹوں تک برش کو بھگو کر رکھیں کسی بھی اچھی جراثیم کش دوا کے چند قطرے اس میں ڈالیں اور پھر برش کو دھو ڈالیں

    پھر کاٹن کے کپڑے سے اس کو خشک کر لیں سر کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنا ہیئر برش کسی کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں

    گیلے بالوں میں بھی کبھی برش مت کریں کیونکہ ان کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں اور ذرا سا جھٹکا لگنے سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔بالوں میں برش اس وقت کریں جب بال خشک ہو چُکے ہوں

  • پی سی اوز کیا ہے اس کی وجوہات اور علاج

    پی سی اوز کیا ہے اس کی وجوہات اور علاج

    ہار مونز کے عدم توازن سے انسان میں بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ مستقبل میں کئی بیماریوں کا سبب بن جاتے ہیں لیکن ہار مونز کے نظام میں عدم توازن کب پیدا ہوتا ہے یا پھر ان سے کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور ان کا علاج کیسے ممکن ہے اس حوالے سے بہت کم خواتین آ گاہ ہوتی ہیں

    در اصل ہمارے معاشرے میں پلے سیسٹک اووریز سینڈروم کی بیماری عام ہے اور اس کا مطلب ہار مون کی خرابی ہے اس کی وجوہات پر نظر ڈالی جائے توسب سے بڑی وجہ غذا ہے یہ بیماری ایک غذائی بگاڑاس وجہ سے بھی ہے کیونکہ ہم وہی نظر آتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں غذا ہی ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی سے بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں

    ہمارے ہاں لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں اور مرغن غذائیں زیادہ استعمال کرتی ہیں جس کے بعد ورزش تک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتیں

    یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد لڑکیوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے اور ساتھ ہی کیلشیئم کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے اگر آج کل کے حساب سے دیکھیں تو اس ضمن میں میتھی بہترین غذا ہے لڑکیوں کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے لڑکیوں کو چاہیے کہ میتھی کی سبزی کھا لیں یا پھر اس کا قہوہ بنا کر پی لیں

    چاہے کسی بھی قسم کے ہار مونز میں عدم توازن ہو یہاں تک کہ ان کی وجہ سے مخصوص ایام میں بے قاعدگی ہی کیوں نہ ہو تو ایسی صورت میں لڑکیوں کو چاہیے کہ بینگن کا استعمال زیادہ کریں یا پھر جامن کے پتوں کا قہوہ بنا کر پئیں

    کچی لہسن اور پیاز کا استعمال بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے انتہائی مفید


    ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بڑھنے والے وزن کو کم کرنے کے لیے جامن کے بیج اور میتھی دانہ پیس کر اور اس کا قہوہ بنا کر پی لیں ایسی چیزوں کو جوس کی شکل میں پینے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے

    اور اگر ایسا نہ کر سکیں تو پھانک کر پانی بھی پی سکتی ہیں۔اس کے علاوہ غذا کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کرنا بھی ضروری ہے اگر چہل قدمی تھوڑی تیز رفتاری کے ساتھ کی جائے تو اس سے چربی بھی جلتی ہے

    آپ کو چاہیے کہ نظامِ ہضم کو تیز بنانے کے لیے دن کے مختلف حصوں میں تھوڑا تھوڑا کھائیں۔ کثر لڑکیاں شکایت کرتی ہیں کہ میں تو کچھ نہیں کھاتی اس کے باوجود میرے وزن میں اضافہ ہو رہا ہے

    یہ حقیقت بھی ہے کہ وہ واقعی کچھ نہیں کھاتیں لیکن اس نہ کھانے کہ وجہ سے ان میں آئرن کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کے باعث ان کا جگر چربی بنانے لگتا ہے لہٰذا کھانا کبھی بھی مت چھوڑیں اپنی غذا بھر پور لیںساتھ میں ورزش ضرور کریں

  • خلیل الرحمن قمر نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتا دیا

    خلیل الرحمن قمر نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتا دیا

    پاکستان کے مشہور اور نامور مصور خلیل الرحمن قمر مختلف وجوہات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں آج خلیل الرحمن کی دوسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے

    معروف ڈرامے میرے پاس تم ہو کے مصنف اس وقت میدان میں آئے جب نوجوان اداکارہ ایشل فیاض کے ساتھ ان کی شادی کی خبر گردش کر رہی تھی

    واضح رہے کہ اداکارہ خلیل الرحمن کی ڈائریکشن میں بنے والی فلم کاف کنگنا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

    لیکن دونوں فریقین کی طرف سےاس پر خاموشی تھی کسی نے بھی اس خبر پر کوئی کمنٹ نہیں کیا تھا

    رپورٹ کے مطابق اب ایشل فیصل نے اپنی چپ کو توڑتے ہوئے اس خبر کی تردید کر دی ہے

    انہوں نے کہا میں نہیں جانتی کہ یہ خبر کون اور کیوں پھیلا رہا ہے یہ بالکل غلظ خبر ہے حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے میں خلیل صاحب کی ایک ڈائریکٹر کی حیثیت سے احترام کرتی ہوں

    اس کے بعد خلیل الرحمن بھی سامنے آئے اور اپنی دوسری شادی کی خبر کے متعلق بات کی انہوں نے ایشل فیاض کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے

    یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ خلیل الرحمن اور ایشل فیاض شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں بلکہ کاف کنگنا فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ان کی شادی ی خبر وائرل ہوئی تھی

    لیکن اب دونوں طرف سے اس خبر کی تردید کی جا چکی ہے

  • خشک جلد کے لئے بہترین ماسک

    خشک جلد کے لئے بہترین ماسک

    سردیوں میں ہماری جلد خشکی اور مختلف مسائل کا شکار ہو جاتی ہے بہت سے ایسے مسائل ہیں جو اس موسم میں شدت پکڑ لیتے ہیں مثلاً جلد کا پھٹنااور خشکی وغیرہ اس سلسلے میں خصوصی احتیاط اور ان کا بروقت علاج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ ہماری جلد بے رونق اور روکھی سی ہو جاتی ہے

    ہماری جلد کو نرم و ملائم اور خوبصورت رہنے کے لیے مناسب نمی کی ضرورت ہوتی ہے اگر کسی وجہ سے نمی کی مناسب مقدار جلد کو میسر نہ ہو تو اس کی ساخت خشک ہو جاتی ہے۔بعض مردو خواتین کی جلد قدرتی طور پر خشک ہوتی ہے جو کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے جلد کو خشک اور کھردرا بنانے میں زیادہ تر موسمی اثرات غیر مناسب احتیاط،سستے لوشن یا صابن کا استعمال،جسم میں پانی اور وٹا منز کی کمی اور غیر مناسب خوراک وغیرہ وجہ بنتے ہیں
    https://login.baaghitv.com/shehad-sy-skin-ko-khoobsurat-bnaney-k-behtareen-tareeky/
    اگر خشک جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ جلد کھردری اور جھریوں کا شکار ہو جاتی ہے ایسے میں ہمیں سب سے پہلے اپنی خوراک کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ اندرونی طور پر جلد میں نمی پیدا ہو ایسی غذائوں کا استعمال کرنا چاہیئے جو جلد کو تازگی فراہم کرتی ہیں اس کے بعد جلد کی بیرونی حفاظت کی باری آتی ہےاس حوالے سے چند ماسکس کا استعمال کر کے ہم خاص طور پر سرد موسم میں نہ صرف جلد کی تازگی برقرا ر رکھ سکتے ہیں بلکہ خوبصورت اور جاذب نظر بھی نظر آ سکتے ہیں

    سردیوں میں خشک جلد کے لیے بہترین کیلے کا ماسک ہے یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائزر فراہم کرتا ہے یہ ماسک چہرے پر لگانے سے پہلے منہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں ماسک بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مسلا ہوا کیلا، پائوڈر کا دودھ او ر ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں اس کے بعد ململ کے باریک کپڑے سے چہرے کو ڈھانپ لیں پندرہ منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں

    خشک جلد کے لیے ایک اور بہترین ماسک پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے دونوں اجزاء کو شامل کر کے کیلے کے ماسک کی طرح ہی چہرے پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے

    چکنی جلد والی خواتین کو چاہیے کہ سردیوں میں جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے انڈے کی سفیدی اور لیموں کا ماسک لگائیں ۔ نڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں شامل کر کے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں

    نارمل جلد کے لیے ایک حصہ خشک پائؤڈر دودھ او ر ایک حصہ کچی ملتانی مٹی لے کر اس میں زیتون کا تیل ملا لیں اور پیسٹ بنا کر چہرے اور گردن پر لگائیں پندرہ منٹ بعد صاف پانی سے چہرہ دھو لیں

  • عتیقہ اوڈھو کا فلم دل کہے جدھر کے لئے نیا انداز

    عتیقہ اوڈھو کا فلم دل کہے جدھر کے لئے نیا انداز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اینٹی نارکوٹکس فورس کا یونیفارم زیب تن کئے تصویر شیئر کر دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے اپنی اینٹی نارکوٹکس کا یونیفارم پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نیا گیٹ اپ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کے لیے اپنایا ہے

    عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ’نئی فلم ’کہے دل جدھر‘ میں بہت ہی دلچسپ کردار ادا کر رہی ہوں اُمید ہے مداحوں کو میرا یہ کردار ضرور پسند آئے گا

    فلم میں جنید خان اور اداکارہ منشا پاشا مرکزی کردار ادا کریں گے فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی جبکہ اس کی کاسٹ میں ساجد حسن بھی شامل ہیں فلم میں جنید خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے

    وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں

  • دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید غذائیں

    دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید غذائیں

    قدرت نے ماں کے دودھ میں وہ غذائیت رکھی ہے جو بچے کی ذہنی اور جسمانی نشوو نما کے لیے ضروری ہے ،چونکہ ماں کی غذا دودھ کی صورت میں بچے کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے،اس لیے بچے کو بھر پور غذائیت پہنچانے کے لیے ماں کو دن بھر میں کئی مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں ایسی صحت بخش غذا کھانی چاہیے جس سے نہ صرف ماں کے دودھ میں اضافہ ہو سکے بلکہ ان کی صحت بھی بحال رہے

    بچوں کی بہترین نشوونما ہر والدین کا بنیادی فرض ہے ماں بچے کی نشوونما کو کیسے بہتر بنا سکتی ہے


    بچے کی پیدائش کے بعد سے لے کر دودھ پینے کی عمر تک ماں کو ڈائٹنگ نہیں کرنی چاہیے بلکہ کچھ ماہرین تو یہ کہتے ہیں کہ ان مائوں کو گھی اور ڈیری مصنوعات کا بلا جھجھک استعمال کرنا چاہیے۔نہیں کیلوریز بڑھنے کی فکر چھوڑ کر بہترین اور صحت مند غذا لینی چاہیے

    اور ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کر لینے میں بھی کوئی حرج نہیں دودھ پلانے والی مائوں کوچاہیے کہ زیادہ دیر تک خالی پیٹ مت رہیں انہیں بغیر چھلکے والی سبزیاں اور پھل مثلاً پالک،گاجر،ٹماٹر ،سٹرابیری،انگور اور آڑو وغیرہ اچھی طرح دھو کر کھانی چاہیے

    دودھ پلانے والی مائوں کے لیے کیفین مثلا چائے،کافی اور کولڈ ڈرنک کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے اگر بچے کو کسی قسم کی الرجی یا انفیکشن ہو تو ماں کو مرچ مصالحے والی چیزیں کھانے،ٹھنڈ اپانی پینے، ٹھنڈے چاول اور چاکلیٹ وغیرہ کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے کچے آم،دال،آلو اور کچے کیلے بچے کے پیٹ میں گیس پیدا کرتے ہیں اس لیے دودھ پلانے والی مائوں کوان غذاؤں کے استعمال سے بھی پرہیز کرنا چاہیے

    ہرے پتے والی سبزیاں دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بے حد مفید ہیں اکثر دودھ پلانے والی مائیں خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں ان کے لیے ہرے پتے والی سبزیاں جن میں پالک،سرسوں،بتھوئے کے پتے اور میتھی،سویا وغیرہ شامل ہیں بہت فائدہ مند ہیں پالک میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بریسٹ کینسر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں

    دودھ پلانے والی مائوں کے لیے سفید چاول کی جگہ برائون چاول کا استعمال بہتر ہوتا ہے دودھ پلانے والی مائوں کے ہار مونز کو بیلنس کرنے،بھوک میں اضافہ کرنے اور فوری توانائی بحال کرنے میں برائون چاول مفید ہوتے ہیں

    آج کل گاجر کا موسم ہے ایسے میں چھوٹے بچوں کی مائوں کو چاہیے کہ گاجر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریںاس میں موجود وٹامن اے ماں کے دودھ کی خصوصیات میں اضافہ کرتا ہے ۔گاجر کو دودھ میں پکا کر سوپ یا جوس کی صورت میں لینا زیادہ بہتر ہے

    بچے کی پیدائش کے بعد اکثر مائیں بے چینی،گھبراہٹ اور ذہنی تنائو کا شکار ہو جاتی ہیں ایسی خواتین کے لیے خشخاش کا استعمال مفید ہے دن میں ایک دفعہ تھوڑی مقدار میں خشخاش کھائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ خشخاش کا استعمال دلیہ اور کھیر میں ڈال کر بھی کیا جا سکتا ہے

    دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے زیرہ بھی ایک مفید غذا ہے بہترین مناسب مقدار میں زیرے کا استعمال ماں کے دودھ میں اضافہ کرتا ہےیہ نہ صرف زائد چربی پگھلانے میں مدد کرتا ہے بلکہ قبض اور سینے کی جلن کو بھی دور کرتا ہے

    سونف میں چھپے صحت کے راز جانئے


    دودھ پلانے والی مائوں کے لیے سونف کا استعمال بھی ہر لحاظ سے بہتر ہے یہ نہ صرف ماں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے بلکہ بچے کے پیٹ کے درد کو بھی دور کرتی ہے سونف کو دودھ میں اُبال کر پیا جا سکتا ہے یا کھانے کے بعد چبایا جا سکتا ہے

    دنیا بھر میں میتھی اور میتھی دانہ کو ماں کے دودھ میں اضافہ کرنے والی غذا مانا جاتا ہے میتھی میں وٹامن بی،آئرن،بیٹا کیرو ٹن اور اومیگا تھری پایا جاتا ہے میتھی کو میتھی دانہ کی چائے،میتھی دانہ کی کھچڑی،میتھی کا ساگ اور میتھی کے پراٹھے کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے