کُرکُری توا فش
اجزاء:
بون لیس فش فلے ایک کلو
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ تین چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرین کوکونٹ چٹنی چھ کھانے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
کوٹنگ کے لیے:
چاول کا آٹا ایک کپ
کارن فلور ایک کپ
سوجی چار کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ دوچائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
ترکیب:
فش کو ادرک لہسن پیسٹ پسی لال مرچ ہلدی گرین کوکونٹ چٹنی نمک اور لیموں کے رس سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں کوٹنگ کے لیے چاول کا آٹا کارن فلور سوجی پسی لال مرچ اورنمک کو مکس کر کے فش کو مکسچر سے کوٹ کریں اوردونوں طرف سے شیلو فرائی کر لیں مزیدار کُرکُری توا فش تیار ہے
Author: عائشہ ذوالفقار
-

کُرکُری توا فش بنانے کی ترکیب
-

مسٹرڈ فش پکوڑا بنانے کی ترکیب
مسٹرڈ فش پکوڑا
اجزاء:
بون لیس فش کیوبز ایک پاو
بیسن ڈیڑھ کھانے کے چمچ
چاول کا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم۔مصالحہ دو چٹکی
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
اجوائن دو چٹکی
ںمک آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیالے میں مسٹرڈ پیسٹ لیموں کا رس پسا گرم مصالحہ اجوائن نمک اور کُٹی لال مرچیں مکس کریں اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے کوٹ کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر چاول کا آٹا اور بیسن مکس کرکے مچھلی کے ٹکڑوں پر چھڑکیں اس کے بعد پین میں تیل گرم کر کے مچھلی کو آدھا کچا پکا تقریباً تین سے چار منٹ پکائیں اب اسے نکال کر کپڑے سے خشک کر لیں اور دوبارہ دو منٹ فرائی کریں چاٹ مصالحہ چھڑک کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں -

لذیذ چیزی بریڈ فنگرز بنانے کی ترکیب
چیزی بریڈ فنگرز
اجزاء:
بریڈ سلائس چھ عدد
کدو کش چیڈر چیز آدھا کپ
کٹی ہو ئی ہری پیاز ایک عدد
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چکن پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈا ایک عدد
تیل آدھا کپ
ترکیب:
بریڈ سلائسز کے کنارے کاٹ کر ان کے بریڈ کرمبز بنا لیں اب ایک پیالے میں پیاز کدو کش چیز کالی مرچ اور چکن پاوڈر اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں اب اس مکسچر کو سلائس پر رکھ کر رول بنا لیں کڑاہی میں تیل گرم کر لیں انڈا کسی برتن میں پھینٹ لیں اب ایک ایک کر کے رولز کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کر کے گرم۔تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں مزیدار چیزی بریڈ فنگرز تیار ہیں کیچپ یا کسی سوس کے ساتھ سرو کریں
ذ -

امریکن بٹر چکن بنانے کی ترکیب
امریکن بٹر چکن
اجزاء:
چکن ایک پاو
کُٹی کالی مرچیں آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ دو چٹکی
اوریگانو پاوڈر دو چٹکی
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
مکھن تین کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
بیکنگ ڈش میں چکن کالی مرچیں سفید مرچ نمک لیموں کا رس اوریگانو پاوڈراورتیل ڈال کر مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں اب اوپر مکھن ڈال کر مائیکروویو میں درمیانی ہیٹ پربیس سےپچیس منٹ پکائیں سرونگ ڈش میں نکال کر چلی سوسکے ساتھ سرو کریں -

لیمن چکن نگٹس بنانے کی ترکیب
لیمن چکن نگٹس
اجزاء:
چکن بریسٹ چار عدد ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں
میدہ ایک کپ
دودھ ایک کپ
لیموں کا رس ایک چوتھا ئی کپ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن میں دودھ لیموں کا رسنمک کالی مرچ اور پیپریکا پاوڈر کو مکس کریں اور مرغی کو اس میں آٹھ گھنٹے تک میرینیٹ کر لیں اس کے بعد میدہ میں رول کریں اور کڑاہی میں تیل گرم کر کے ان کو فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پرنکال لیں مزیداے لیمن چکن نگٹس تیار ہیں چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں -

میک نگٹس بنانے کی ترکیب
میک نگٹس
اجزاء:
بون لیس چکن کیوبز ایک پاو
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
دودھ ایک چوتھائی کپ
انڈا ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
بیٹر کے لیے اجزاء:
میدہ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
پانی آدھا کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائےکا چمچ
ترکیب:
چکن کوآدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ اور مسٹرڈ پاوڈر سے پندرمنٹ کے لیے میرینیٹ کر لیں اب اس میں انڈا دودھ اور لیموں کا رس شامل کر کے مزید پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں اب بیٹر بنانے کے لیے میدہ کارن فلور بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ اور آدھا کپ پانی ملا کر بیٹر بنا لیں اس کے بعد چکن کو بیٹر میں ڈپ کر کے ڈیپ فرائی کریں یہاں تک کہ لائیٹ براون اور خستہ ہو جائیں اب مزیدار میک نگٹس تیار ہیں فرائز کے ساتھ سرو کریں -

فرائیڈ ڈھاکہ چکن بنانے کا طریقہ
فرائیڈ ڈھاکہ چکن
اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
کارن فلور ایک کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ
تِل دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
چکن کو کارن فلور نمک کُٹی لال مرچ تل انڈے اور لیموں کے رس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں اس میں پانی شامل نہ کریں اس کو آدھے یا پون گھنٹے کے لیے پڑا رہنے دیں کڑاہی میں تیل گرم کرکے چکن کو اسمیں ڈیپ فرائی کر لیں یہاں تک کہ گولڈن فرائی ہو جائے پھر ان پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں -

لذیذ اور خوش ذائقہ خشک دودھ کی رس ملائی بنانے کی ترکیب
خشک دودھ کی رس ملائی
اجزاء:
خشک دودھ آدھا کپ
انڈا پھینٹا ہوا آدھا
آئل دو کھانے کے چمچ
بیکنگ پاوڈر آدھس چائے کا چمچ
دودھ آدھا لیٹر
چینی آدھا کپ
پستہ بادام ١٠ عدد
ترکیب:
خشک دودھ پھینٹا ہوا انڈہ بیکنگ پاوڈر اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس کے بالز بنا لیں ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں اس میں چینی شامل کر دیں پھر اسے دس منٹ پکا کر گاڑھا کر لیں اس کے بعد بالز شامل کر لیں اسے رس ملائی کے ساتھ پانچ منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کر کے سرو کریں -

چکن جنجر بنانے کی ترکیب
چکن
اجزاء:
بون لیس چکن آدھا کلو
ٹماٹر دو عدد
نمک پون چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
بھنا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
تیل پاو کپ
بڑی الائچی دو عدد
لونگ دو عدد
ہری الائچی ایک عدد
دارچینی ایک چھوٹا ٹکڑا
ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد چھوٹا
ہرا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لال مرچ پون چائے کا چمچ
سفید مرچ دو چٹکی
دہی دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
پین میں تیل گرم کر کے ٹماٹر بڑی الائچی ہری الائچی لونگ دار چینی بھنا زیرہ سفید مرچ نمک ادرک لہسن کا پیسٹ دہی اور چکن ڈال کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں یہاں تک کہ تیل نظر آنے لگے آخر میں ہری مرچ ادرک اور ہری پیاز ڈال کر پانچ منٹ پکائیں مزیدار چکن جنجر تیار ہے -

نیند پر اثر انداز ہونے والی غذائیں
رات کی گہری نیند ہمارے جسم کے تمام اعضا ء کے لیے انتہائی ضروری ہے یہ جہاں ہمارے جسم کی تھکاوٹ کو دُور کرتی ہے وہاں ہمارے دماغ کو تروتازہ کرتی ہے اور ہمیں اگلا سارا دن کام کرنے کے لیے توانائی فراہم کرتی ہے اور ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتی ہے ہمارا رات کا کھانا ہماری نیند پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے ہمارا کھانا ہماری نیند کو بچوں کی نیند کی طرح گہرا بناتا ہے اور ہمارا کھانا ہی ہماری نیند پر اثر کرتا ہے اور ہمیں جہاں گہری نیند میں جانے سے روکتا ہے وہاں ہمارے خوابوں کو بھی مُتاثر کرتا ہے
کھانے جو رات کو سونے سے پہلے نہیں کھانے چاہیئے-فاسٹ فُوڈ ہماری صحت کے لیے مفید نہیں ہے مگر یہ نیند کا بھی دُشمن ہے فاسٹ فُوڈ میں شامل چکنائی ہمارے معدے میں تزابیت پیدا کرتی ہے اور رات کو سونے کے دوران یہ ہارٹ برن کا باعث بنتی ہے اور نیند کو گہرا نہیں ہونے دیتی-
غذائی ضروریات حاصل کیسے کی جائیں جانئے غذا کے متعلق چند مفید باتیں
بیف، مٹن یا چکن والے کھانے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں پروٹین ہمارے معدے میں نظام ہضم کو 50 فیصد تک سُست کر دیتی ہے اور بیف اور مٹن وغیرہ معدے میں تیزابیت کا باعث بنتےہیں اور وہ وقت جس میں نیند کے دوران ہمارے جسم کے اعضاء آرام کرنا چاہتے ہیں وہ نیند کے دوران کھانا ہضم کرنے میں لگے رہتے ہیں اور اُنہیں مناسب بریک نہیں ملتی چنانچہ وہ کام کرنے کیساتھ ساتھ ہماری نیند کو بھی متاثر کرتے ہیں-رات کے کھانے میں تیز مرچ مصالحوں کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے یہ ہارٹ برن کی کیفیت پیدا کرتے ہیں اور آپ کی نیند کو بد سکونی کی طرف کھینچ کر لیجاتے ہیں-
چائے اور کافی کیساتھ ساتھ ایسے تمام کھانے جن میں کیفین شامل ہوتی ہے ہمارے نروس سسٹم کو بُوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دل کی دھڑکن کو تیز کرنے کا سبب بنتے ہیں اور نتیجے کے طور پر یہ ہماری نیند کو ہم سے دُور لیجاتے ہیں اور بے خوابی کی کیفیت پیدا کرتے ہیں-
ایسے تمام کھانے جن میں چینی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ہماری نیند کو متاثر کرتے ہیں یہ ہمارے خون میں شوگر لیول کو بڑھاتے ہیں جس سے جسم اور دماغ زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور ہمیں نیند میں جانے نہیں دیتے شوگر لیول کیساتھ یہ کھانے معدے میں تیزابیت کا باعث بھی بنتے ہیں جس سے نیند کے دوران ہمارے خواب متاثر ہوتے ہیں اور ہمیں گہری نیند سے دُور لیجاتے ہیں-
نیند کو بہتر بنانے والی غذا:
کیلا مگنیشیم اور کیلشیم سے بھرپُور غذا ہے کیلا کھانے سے ہمارے پٹھوں کو سکون حاصل ہوتا ہے اور پٹھوں کا سکون ہمیں گہری نیند مہیا کرتا ہے-دودھ کے اندر امائنو ایسڈ ہماری نیند کو بہتر بناتے ہیں اور نیند کو گہرا کرنے میں انتہائی مدد گار ہوتے ہیں اپنے رات کے کھانے میں دودھ کو لازمی شامل کریں کیونکہ دُودھ ہی وہ غذا ہے جسے پینے کے بعد چھوٹے بچے بے فکری کی نیند حاصل کرتے ہیں
رات کے کھانے میں دہی کا استعمال بھی انتہائی مُفید ہے یہ جہاں دوسرے کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے وہاں یہ ہماری پُرسکون نیند کا ضامن بن جاتا ہے-جلد ہضم ہونے والا دلیہ ہمارے معدے میں موجود باقی اجزا ءکو بھی اپنے ساتھ ہضم کر دیتا ہے اور معدے میں تیزابیت کا باعث نہیں بنتا اور ہماری نیند کو متاثر نہیں ہونے دیتا-
رات کے کھانے میں تازہ فروٹس کھانے سے جہاں ہماری صحت انتہائی شاندار ہوتی ہے وہاں یہ ہماری نیند اور مُوڈ کو بھی بہتر بناتے ہیں اور سونے کے دوران ہمیں ڈراؤنے خوابوں سے بچاتے ہیں اور ہمارے خوابوں کو رنگین بناتے ہیں جس سے ہمیں گہری نیند حاصل ہوتی ہے-