Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈرائی بیف چلی بنانے کا طریقہ

    ڈرائی بیف چلی بنانے کا طریقہ

    ڈرائی بیف چلی
    اجزاء:
    بون لیس ران کا گوشت آدھا کلو
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    اجینوموتو ایک کھانے کا چمچ
    پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سرکہ . ڈیڑھ کھانے کا۔چمچ
    باریک کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    پیاز اور شملہ مرچ ایک ایک عدد
    ہری مرچیں چھ عدد
    آئل پاو کپ
    ترکیب:
    گوشت کے تقریباً دو انچ کے لمبے پارچے کاٹ لیں پھر اس میں سرکہ چینی اجینو موتو کالی مرچ نمک اور ڈیڑھ کھانے کے چمچ آئل ملا کر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں باقی بچا ہوا آئل ڈال کر گرم کریں اس میں مصالحہ لگا گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں تاکہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے اب اس میں ہری مرچ پیاز اور شملہ مرچ شامل کر دیں پھر اسے دو منٹ کے لیے ڈھکن رکھ کر دم دے دیں مزیدار ڈرائی بیف چلی تیار ہے اسے نان اور ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • چٹنی بھرے شامی کباب بنانے کی ترکیب

    چٹنی بھرے شامی کباب بنانے کی ترکیب

    چٹنی بھرے شامی کباب
    اجزاء:
    قیمہ ایک پاو
    چنے کی دال ایک چھٹانک
    آلو ایک عدد
    سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ
    لونگ چار عدد
    انار دانہ ایک چائے کا چمچ
    دھنیا آدھی گٹھی
    سبز پودینہ آدھی گٹھی
    کچا آم ایک عدد چھوٹا
    سبز اور سرخ مرچ حسب ذائقہ
    پیاز دو عدد
    لہسن چار جوئے
    انڈے دو عدد
    ادرک آدھا چائے کا چمچ
    گھی آدھا کپ
    ترکیب:
    کباب کی تیاری سے ایک گھنٹہ پہلے چنے کی۔دال بھگو کر رکھ دیں پھر دال اور قیمہ دھو کر ایک دیگچی میں ڈال دیں پھر اس قدر پانی ڈالیں کہ۔دال اور قیمہ اس میں ڈوب جائیں اس میں نمک اور ہلکی سے مرچ اور لہسن ڈال دیں جب دال گل جائےطتو پانی خشک کر کے اتار لیں اور اسے پیس لیں انار دانہ صاف کر کے دھو لیں ایک پیاز کاٹ کر دونوں چیزوں میں دھنیا ہودینہ سبز مرچ نمک آم اور سرخ مرچ ڈال کر چٹنی بنا لیں پسے ہوئے قیمہ میں تمام مصالحے ڈال دیں یہ سب پیس کر شامی کباب کی ٹکیاں بنائیں ہر کباب میں ایک۔چھوٹی سے ٹکیہ بنا کر رکھی جائے پھر ٹکیہ کے کنارے اندر کو موڑ دیں اور انڈے پھینٹ لیں اور کباب انڈوں میں ڈپ کر کے فرائی پین میں ڈال کر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور سوس کے ساتھ گرم گرم۔سرو کریں

  • مزیدار اور لذت سے بھر پور آلو کی پوریاں بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور لذت سے بھر پور آلو کی پوریاں بنانے کی ترکیب

    آلو کی پوریاں
    اجزاء:
    آٹا ایک کپ
    بھنا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    نمک پانی اور آئل حسب ضرورت
    ترکاری کے لیے:
    آلو ڈیڑھ پاو
    ہلدی اور کلونجی آدھا آدھا چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا۔چمچ
    آئل دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچ ایک عدد
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    سب سے پہلے آٹے میں نمک اور زیرہ ملا کر گوندھ لیں پھر ایک پتیلی میں آئل گرم کر کے آلو اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں اور تھوڑا دا پانی ڈال کر گریوی تیار کر لیں جب آلو گل جائیں تو دھنیا اور سبز مرچیں مکس کر لیں اور چولہے سےاتار لیں اب گوندھے ہوئے آٹے کی پوریاں تیار کر لیں اور آلو کو پوریوں کے ساتھ سرو کریں

  • اسپائسی ہاٹ چکن پلیٹرز بنانے کی ترکیب

    اسپائسی ہاٹ چکن پلیٹرز بنانے کی ترکیب

    ہاٹ چکن پلیٹرز
    اجزاء:
    چکن بون لیس بارہ ٹکڑے
    چایئنیز نمک ایک کھانے کا چمچ
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    سویا ساس دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید مرچ دو چائے کے چمچ
    بریڈ کرمبز ایک کپ
    انڈے چار عدد
    تیل ایک کپ

    ترکیب:
    چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر چائینز نمک لیموں کا رس سویا ساس نمک سفید مرچ لگا کر دو گھنٹوں کے لئے میری نیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں پھر ایک برتن میں انڈے پھینٹ لیں اور فرائنگ پین میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر چکن کے ٹکڑوں کو انڈے میں ڈپ کر کے پھر بریڈ کرمبز میں رول کریں اور گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں جب گولڈن فرائی ہو جائے تو ڈش میں نکال لیں مزیدار گرم گرم ہاٹ چکن پلیٹرز سوس کے ساتھ سرو کریں

  • کرسپی اور مزیدار چکن ایگ رول بنانے کا طریقہ

    کرسپی اور مزیدار چکن ایگ رول بنانے کا طریقہ

    چکن ایگ رول
    اجزاء:
    میدہ ایک پیالی
    انڈا ایک عدد
    نمک حسب ذائقہ
    دودھ پاؤ کپ
    بیکنگ پاؤڈر پاؤچائے کا چمچ
    ابلا چکن آدھی پیالی باٹیاں ریشہ کر لیں
    بند گوبھی تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    گاجر تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    ہری پیاز تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    نمک حسب ذائقہ
    لہسن پیسٹ پاؤ چائے کا چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کوکنگ آئل آدھا کپ

    ترکیب:
    میدہ چھان کر بڑے باؤل میں ڈال لیں اور اس میں نمک بیکنگ پاؤڈرانڈے اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اس آمیزے کو ڈھک کر دو سے تین گھنٹوں کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر چکن ڈال کر تین سے چار منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر بند گوبھی گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں اس میں کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں میدے کے آمیزے کو دوبارہ پھینٹیں اور زیادہ گاڑھا محسوس ہو تو تین یا چار کھانے کے چمچ دودھ یا پانی ڈال دیں نان اسٹک فرائی پین کو ایک منٹ چولہے پر گرم کر کے ہلکا سا چکنا کر لیں تین کھانے کے چمچ آمیزہ ڈال کر پھیلا دیں ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کناروں سے الگ ہونے لگے اور ہلکا سا سنہری ہو جائے اسے فرائنگ پین سے نکال لیں اور اسی طرح سے سارے پین کیک بنا لیں پین کیک میں ایک سے دو چمچ فلنگ ڈال لیں اور رول بنا کر دبا کر بند کر لیں اسی طرح سارے رول بنا کر دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں آئک کڑاہی میں ڈال کر چار سے پانچ منٹ ہلکی آنچ پر گرم کریں اور رولز کو گولڈن فرائی کر لیں

  • لذیذ ایرانی آلو مکس کباب بنانے کی ترکیب

    لذیذ ایرانی آلو مکس کباب بنانے کی ترکیب

    ایرانی آلو مکس کباب
    اجزاء:
    آلو ایک پاؤ
    گوشت ابلا ہوا آدھی پیالی
    پیاز ایک عدد
    انڈا ایک عدد
    بیسن ایک چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چمچ
    مرچ آدھا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک پیسٹ آدھا چمچ
    انار دانہ آدھا چمچ
    خشک دھنیا آدھا چمچ
    پسا پودینہ آدھا چمچ
    دہی پاؤ کپ
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    ابلے ہوئے آلوؤں کو پیس لیں اور گوشت کے ریشے کر لیں پیاز کو پیس کر ابلے آلوؤں اور گوشت مں مکس کر لیں بیسن مرچ گرم مصالحہ نمک دہی سبز دھنیا ادرک پیسٹ اور پسا ہوا انار دانہ ملا کر مکس کرلیں اور اس آمیزے کو پیس کر گول ٹکیاں تیار کر لیں اب ایک برتن میں انڈا ڈال کر پھینٹ لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کر ٹکیوں کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اور مزیدار ٹکیاں کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • روکھے اور بے جان بالوں کے لئے بہترین تیل

    روکھے اور بے جان بالوں کے لئے بہترین تیل

    روکھے اور بے جان بالوں کے لئے بہترین تیل
    اجزاء:
    کڑی پتے دس گرام
    آملہ دس گرام
    مہندی کے پتے دس گرام
    تل کا تیل آدھا پاو
    ترکیب:
    آملہ کڑی پتوں اور مہندی کے پتوں کو کسی برتن میں ڈال کر ایک سو پچیس ملی لیٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ہلکی آنچ پر ہی پکانا ہے اگر تیز آنچ پر پکائیں گی تو تیل اچھا نہیں بنے گا اور پھر تیل شامل کر دیں اور پکائیں ہلکی آنچ پر ہی جب تیل اور پانی یکجان ہو جائیں تو کسی بوتل میں ڈال لیں اور سر پر لگائیں روکھے غیر چمکدار اور الجھتے بال انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں چمکدار اور نرم و ملائم ہو جائیں گےاس کے علاوہ ہفتے میں ایک بار دہی میں انڈہ سرسوں کا تیل اور لیموں مکس کر کے لگائیں اورایک گھنٹے بعد سر دھو لیں کچھ ہی ہفتوں میں بال گھنے لمبے اور چمکدار ہو جائیں گے

  • خشک جلد اور چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے بہترین ماسک

    خشک جلد اور چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے بہترین ماسک

    اگر آپ کے چہرے پر ایکنی کا مسئلہ ہے تو آپ باہر کی تلی ہوئی چیزیں کھانےس ے گُریز کریں پانی۔زیادہ پیئیں تربوز اور لیچی کا استعمال۔زیادہ کریں اس کے علاوہ اگر جلد خشک ہے تو یہ ماسک لگائیں
    خشک جلد کے لیے ماسک: سرسوں کا تیل ایک چمچ پانی ایک چمچ لاہوری نمک پاوڈر ایک چٹکی ان تینوں چیزوں کو اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائیں پھر اس مکسچر کو ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں اس سے شروع میں تو جلن ہو گی لیکن پریشان ہونے گھبرانے کی بات نہیں اس ماسک سے بہت فائدہ ہوگا اگر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہوں تو آپ کھوپڑے کا تیل لگائیں بیسن سے منہ دھوئیں اور چیکو کا شیک بنا کر پئیں رنگت نکھارنے کے لیے درج ذیل ماسک استعمال۔کریں
    رنگت نکھارنے کے لیے: گلاب کی تازہ پتیاں چند عدد سونف ایک چمچ پہاڑی پودینہ ایک چمچ چھوٹی الائچی دو عدد مصری حسب ضرورت بادام سات عدد ان تمام چیزوں کو گرائینڈ کر لیں اور پانی میں ملا کر پئیں کچھ عرصہ باقاعدگی سے اس کو استعمال کریں چہرے پر خارش ہو تو ایلوویرا جیل کسی بھی اسموتھنگ لوشن میں ملا کر چہرے پر لگائیں

  • ادرک کی مصالحے والی چائے بنانے کا طریقہ

    ادرک کی مصالحے والی چائے بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دودھ ایک کپ
    چائے کی پتی ایک چائے کا چمچ
    پانی ڈیڑھ کپ
    تازک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
    چینی حسب ذائقہ
    سبز الائچی دو عدد
    لونگیں دو عدد
    دار چینی کا ٹکڑا ایک عدد

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں پانی ادرک لونگیں دار چینی اور سبز الائچی ڈال کر ابال آنے تک پکائیں پھر دودھ ڈال کر ایک منٹ پکا کر اس میں چائے کی پتی ڈال دیں مزید ایک سے دو منٹ کے لئے پکا کر چولہے سے اتار لیں کپ میں دال کر حسب ذائقہ چینی ڈال کر مزیدار چائے سرو کریں اگر سادی ادرک چائے کی پینی ہو تو لونگ اور دار چینی کا استعمال نہ کریں

  • توا فرائی مرغی کی کلیجی بنانے کی ترکیب

    توا فرائی مرغی کی کلیجی بنانے کی ترکیب

    توا فرائی مرغی کی کلیجی
    اجزاء:
    مرغی کی کلیجی 1 کلو
    کالی مرچ 2 کھانے کے چمچ
    ووسٹر ساس 4 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں 2عدد
    تیل آدھا کپ
    آلو ایک پاؤ ابال کر بھرتہ بنا لیں

    ترکیب:
    کلیجی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اچھی طرح دھو کر کالی مرچ نمک ووسٹر شائر ساس ڈال کر 4 سے پانچ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پین می تیل گرم کر کے اس میں کلیجی ڈال کر 10 منٹ تلیں کلیجی نرم ہو ہاتھ لگانے پر سخت نہ لگے زیادہ پکانے سے کلیجی سخت ہو جاتی ہے چولہا سے اتار کر اس کے اوپر لیموں کا عرق ڈال کر آلو کا بھرتہ بنا کر اس کے اوپر کلیجی رکھ کر پیش کریں