Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لذیذ اور مزیدار چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور مزیدار چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

    لذیذ چکن نگٹس
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو بون لیس
    بریڈ سلائس 2عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کے چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    انڈے 2 عدد
    پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرکہ 2 کھانے کے چمچ
    بریڈ کرمز آدھا کپ

    ترکیب:
    ایک انڈے میں ایک کھانے کاچمچ پانی ڈال کر مکس کر لیں چوپر میں چکن ادرک لہسن پیسٹ ایک انڈا پیپریکا پاؤڈر سرکہ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر کسی باؤل میں ڈال کر اپنی پسند کے مطابق شیپ والے نگٹس بنا کر پانی میں پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرمز میں رعل کر لیں پین می‌تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں یا پھر فریز کر لین مزیدار نگٹس تیار ہیں

  • چکن پیٹیز بنانے کا طریقہ

    چکن پیٹیز بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    چکن 250 گرام بون لیس
    لہسن پیسٹ 1کھانے کے چمچ
    پیاز 1عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پف پیسٹری 250 گرام
    سبز مرچیں 3عدد
    انڈے 1 عدد
    تیل آدھا کپ
    کالی مرچیں حسب ذائقہ

    ترکیب:
    چکن کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب پین میں تیل اور لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر چکن ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ چکن گل جائے ساتھ ہی نمک بھی ڈال دیں جب چکن تیار ہو جائے تو پیاز سبز مرچیں کالی مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں پھر سارے آمیزے کو چوپر میں ڈال کر مکس کریں اور پھر ٹھنڈا کر کے پف پیسٹری کو گول کاٹ کر اس میں آمیزہ بھر کر بیکنگ ٹرے میں رکھ کر بیک کر لیں مزیدار چکن پیٹیز تیار ہیں

  • اسپائسی چکن شوارمہ بنانے کی ترکیب

    اسپائسی چکن شوارمہ بنانے کی ترکیب

    اسپائسی چکن شوارمہ
    اجزاء:
    مرغی ایک پاؤ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    چلی ساس پاؤ کھانے کا چمچ
    سرخ پسی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرکہ ایک کھانے کے چمچ
    میونیز آدھا کپ
    کھیرا آدھا گول کاٹ لیں
    ٹماٹر 2 عدد باریک کاٹ لیں
    پیاز باریک کاٹ لیں
    آئل پاؤ کپ
    ترکیب:
    چکن کے دو انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے پتلے پورچے بنا لیں ایک بڑے باؤل میں ادرک لہسن کا پیسٹ سرخ مرچ چلی سوس مسٹرڈ پاؤڈر سرکہ اور نمک اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر یہ پیسٹ چکن کے پارچوں پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر دیگچی میں آئل گرم کر کے اس میں میرینیٹ چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر 25 منٹ پکائیں جب چکن گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں پھر چھوٹی چھوٹی چھ عدد روٹیاں تیار کریں یا بازار سے بنے بنائی شوارمہ بریڈ لے لیں ایک روٹی میں کھانے کا چمچ میونیز لگا کر اس میں دو کھانے کے چمچ پکا چکن رکھیں اوپر کٹی ہوئی باریک پیاز ٹماٹر اور کھیرے اور ایک چمچ دہی ملا کر رول بنا لیں اسی طرح ایک ایک کر کے سارے رول بنا لیں

  • فش فنگر بنانے کی ترکیب

    فش فنگر بنانے کی ترکیب

    کرسپی فش فنگرز
    اجزاء:
    مچھلی 250 گرام ٹکڑے کروا لیں
    ایک روزہ باسی بریڈ 4 عدد سلائسز
    پنیر آدھا کپ کش کر لیں
    ہری پیاز 2 عدد
    ٹماٹو ساس آدھا کپ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت

    ترکیب:
    سالئسز کو گرل کے نیچے رکھ کر اچھی طرح ایک طرف سے سینک لیں مچھلی کے گوشت کو بھاپ میں پکا کر ریشہ ریشہ کر لیں اوس اس میں نمک اور کالی مرچ پاؤدڈ ملا دیں ساتھ ہی پنیر ہرادھنیا اور ہری پیاز باریک کاٹ کر اور ٹنا ٹو ساس ملا کر اچھی طرخ مکس کر لیں مچھلی کے آمیزے کو سلائسز کی کچی سائڈ پر دبا دبا کر پھیلا دیں اب ہر سلائس کو چار حصوں میں فنگرز کی طرح لمبائی میں کاٹ لیں ان فنگرز سلائسز کو گرم گرل کے نیچے 4 سے 5 منٹ تک پنیر خوب گرم ہونے تک رکھیں سنیکس کے طور پر پیش کریں

  • دال ماش اور قیمہ بنانے کی ترکیب

    دال ماش اور قیمہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ماش کی دال آدھا کلو
    قیمہ آدھا کلو
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی ایک چمچ
    لال مرچ حسب ذائقہ
    ادرک پیسٹ چائے کا ایک چمچ
    لہسن پیسٹ چائے کا دو چمچ
    پیاز 2 عدد
    گرم پسا مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچ 4 عدد
    ہرا دھنیا ایک گٹھی
    گھی چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ماش کی دال دھو کے 20 منٹ پہلے بھگو دیں قیمہ اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تا کہ پانی نکل جائے اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں اس میں قیمہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب قیمہ سرخ ہو جائے تو اس میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر تھوڑا پانی ڈال دیں پھر 10 منٹ تک بھونیں جب قیمہ گھی چھوڑ دے تو اس میں ڈال پانی نتھار کر ڈال دیں اور 5 منت تک اچھی طرح بھونیں پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ دال اور قیمہ گل جائے ڈھکن سے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر دم دے دیں 3 منٹ بعد دم سے اتار کر اس پر پسا گرم مصالحہ چھڑک دیں ذائقہ دار قیمہ اور دال ماش تیار ہے

  • ڈیپ فرائی جھینگے بنانے کی ترکیب

    ڈیپ فرائی جھینگے بنانے کی ترکیب

    ڈیپ فرائی جھینگے
    اجزاء:
    جھینگے 2عدد درمیانی سائز کے
    آٹا پچیس گرام
    پانی حسب ضرورت
    سویا ساس 1 چمچ
    بیکنگ پاؤڈر 3 گرام
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    جھینگوں کا چھلکا اتار لیں آٹے اوربیکنگ پاؤڈر کو پانی میں مکس کرکے پتلا سا آ میزہ بنا لیں پھر جھینگوں کو سویا سوس اور نمک لگا کر اس آمیزے میں مکس کر دیں پین میں تیل ڈال کر گرم کرکے اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم سرو کریں یہ ایک فرد کے لئے ہے جتنے زیادہ افراد کے لئے بنانا ہو اس حساب سے اجزاءمیں اضافہ کر دیں

  • لذیذ اور مزیدارچنیوٹی کھیر بنانے کی کھیر

    لذیذ اور مزیدارچنیوٹی کھیر بنانے کی کھیر

    چنیوٹی کھیر
    اجزاء:
    دودھ تین پاؤ
    چاول دو اونس بھگو لیں
    پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
    کھویا پاؤ کپ
    چینی حسب ذائقہ
    کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ
    بادام پستے حسب ضرورت
    چاندی کے ورق حسب ضرورت

    ترکیب:
    پتیلی میں دودھ ڈال کر گرم کریں پھر اس میں چاول ڈال کر دس منٹ پکائیں اور اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اب اس میں کھویا ڈال کر اتنا پکائیں کہ چاول گل جائیں اب اس میں پسی ہری الائچی اور کیوڑہ ڈال کر مکس کریں پھر سرونگ ڈش میں ڈال کر بادام پستے چھڑک کر چاندی کے ورق سے سجا دیں مزیدار چنیوٹی کھیر ٹھنڈی کر کے سرو کریں

  • لذیذ اورذائقہ دار ملیدہ بنانے کی ترکیب

    لذیذ اورذائقہ دار ملیدہ بنانے کی ترکیب

    ملیدہ
    اجزاء:
    میدہ ایک پاؤ
    گھی آدھا کپ
    نمک آدھی چٹکی
    پسے بادام پاؤ کپ
    پسے پستے پاؤ کپ
    پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
    کاسٹر شوگر آدھا کپ

    ترکیب:
    میدہ چھان کر اس میں نمک اور گھی ڈال کر مکس کریں یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمز کی طرح کا ہو جائے اب اس کو پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں اور پیس لیں اب اس میں کاسٹر شوگرپسے بادام ار پسے پستے اور ہری الائچی ڈال کر مکس کر کے ملیدہ بنا لیں اور دودھ کے ساتھ درو کریں

  • انڈے کا خاگینہ بنانے کی ترکیب

    انڈے کا خاگینہ بنانے کی ترکیب

    خاگینہ
    اجزاء:
    انڈے دو عدد ہلکے پھینٹے ہوئے
    باریک کٹی پیاز آدھا کپ
    تیل پاؤ کپ
    ہلدی پاؤ چائے کا چمچ
    لال پسی مرچ پاؤ چائے کا چمچ
    باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد
    کٹا یرا دھنیا ایک کھا نے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    پین میںتیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں اب اس میں ہلدی لال مرچ اور اور ہری مرچیں ڈال کر آدھامنٹ فرائی کریں پھر پھینٹے انڈے اور نمک ڈال دیں اور اسٹر کر کے فرائی کریں یہاں تک کہ انڈے گاڑھے ہو جائیں پھر اس پر ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں گرم روٹی یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں

  • ہینی پینی چکن بنانے کا طریقہ

    ہینی پینی چکن بنانے کا طریقہ

    ہینی پینی چکن
    اجزاء:
    چکن بون لیس ایک کلو
    تیل آدھا کپ
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    میدہ دو کھانے کے چمچ
    کریم ایک کپ
    نمک دو چائے کے چمچ
    کیچپ ایک کپ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    مشروم سلائس 8 عدد
    لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ

    ترکیب:
    پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں چکن لہسن پیسٹ اور نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں اب اس میں میدہ دو کپ پانی دو کپ پانی کریم مشروم سلائس مکھن اور کیچپ ڈال کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے اور چکن گل جائے پزیدار ہینی پینی چکن تیار ہے اسے ایگ فرائیڈ رائس کے ساتھ سرو کریں