جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا حسن برقرار رکھنے کے لیے صحت کی حفاظت بھی نہایت ضروری ہے آنکھوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اورانہیں سجانے کے لیے محض بناو سنگھار ہی کافی نہیں کتنی ہی خواتین آنکھوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتیں آنکھوں قدرت کا وہ عطیہ ہیں جن سے ہم دنیا کے باکمال جلووں کو دیکھ سکتے ہیں اگر ان میں کسی قسم کا انفیکشن یا خرابی پیدا ہو جائے تو پوری شخصیت میں۔کسی قسم کا رسک بصارت میں کمی یا اس سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے
آنکھوں کی حفاظت کیسے کی جائے: بصارت قائم رکھنے اور آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے لیے چند گھریلو نسخے درج ذیل ہیں
کھیرے کے اوپر والا کڑوا حصہ کاٹ کر باقی کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا گودا کچل کر باریک کر لیں اور اس گودے کو دو چھوٹے کپڑوں میں علیحدہ علیحدہ پوٹلی بنا کر ان کو آنکھوں پر رکھ کر آنکھیں بند کر کے پندرہ منٹ تک سکون سے لیٹی رہیں اس کے بعد پوٹلیاں ہٹا کر آنکھیں کھول کر قدرے جھپکائیں اس عمل۔سے آنکھوں کو سکون ملے گا
آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے عکس کو دیکھتے ہوئے پانچ منٹ تک مسلسل پلکیں جھپکائیں اس سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے
سیاہ حلقوں کے لیے: تازہ۔گاجر کدو کش کر کے انڈے کی زردی اس میں ملا کر حلقوں کے اطراف میں مالش کریں مالش کا۔رخ باہر سے اندر کی جانب کریں اگر حلقے زیادہ گہرے ہوں تو یہ عمل۔دن میں دو مرتبہ کریں اس کے علاوہ دودھ کی بالائی لے کر اس میں روغن بادام ملا کر اوپر والے طریقے سے دن میں دو مرتبہ مالش کریں
آنکھوں کی صفائی کے لیے: ایک کھلے منہ کے برتن میں ٹھنڈا پانی لے کر اس میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر آنکھوں کو اس پانی سے دھوئیں پانی کا۔چھنٹا مار کر پتلیوں کو چاروں طرف گھمائیں اس عمل سے آنکھوں کے گرد جمی ہوئی میل گرد صاف ہو جائے گی اور گھٹن دور ہوجائے گی یہ عمل صبح شام دہرائیں
Author: عائشہ ذوالفقار
آنکھوں کی صحت اور دلکشی برقرار رکھیں لیکن کیسے?
خشک خوباںی کے حیران کن فوائد
خشک خوباںی کے حیران کن فوائد
خشک خوبانی اپنے اندر صحت کا ایک ایسا خزانہ چھپائے ہوتا ہے جس سے فائدہ صرف وہی انسان اٹھا سکتا ہے جو اس کی حقیقت سے واقف ہو یہ ایک ایسی صحت بخش غذا ہے جو پورا سال دستیاب ہوتی ہےخشک خوبانی اپنے اندر بے شمار طبی فوائد چھپائے ہوئے ہے اس کا استعمال کئی امراض سے محفوظ رکھتا ہے خشک خوبانی کے استعمال سے جلد بڑھاپا نہیں آتا نظر مضبوط اور اعصابی کمزوری ختم کرتی ہے اس کے مسلسل استعمال سے جسمانی طاقت بحال رہتی ہے اور جسم میں لرزہ طاری نہیں ہوتا گھٹنے جوڑ دل و دماغ کو طاقتور بناتی ہے کیونکہ خوبانی میں کاپر بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے جبکہ چھوہارے میں آئرن کی۔بھر پور مقدار موجود ہوتی ہے جب ان دونوں کو ملا۔کر استعمال کیا جاتا ہے تو ایک طاقتور ٹانک بن جاتا ہے اس کے علاوہ بھی اس کے بےشمار فوائد درج ذیل ہیں
صحت مند دل: خشک خوبانی میں چونکہ فائبر کی بھر ہور مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں موجود کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے اسی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں روزانہ آدھا کپ خشک خوبانی کا استعمال دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے
وزن میں کمی لاتی ہے: خشک خوبانی میں پائی جانے والی فائبر کی وافر مقدار نظام ہضم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کی کارگردگی کو بھی مزید فعال بناتی ہے اور اس سے وزن بھی کم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ اس میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں جو ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کی بیماریوں کے خاتمے میں بھی مددگاف ثابت ہوتی ہیں
خون کی کمی سے بچاتی ہے: خشک خوبانی آئرن کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ خون کی کمی کے خلاف مزاحمت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے عام طور پر خواتین مخصوص ایام میں خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں اس دوران انہیں خوبانی جیسی غذائیں استعمال۔کرنی چاہئیے جن میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے
ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے: خوبانی میں کیلشئم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اور سب جانتے ہیں کہ کیلشئیم ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس کے علاوہ اس میں پوٹاشئیم بھی پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں کیلشئم کی تقسیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے
نظام انہضام میں بہتری لاتی ہے: کھانا کھانے سے پہلے خشک خوبانی کا استعمال ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اس کے علاوہ یہ قبض کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے اور ساتھ ہی فالتو مواد کو بھی خارج کرتی ہے خوبانی ہاضمہ۔درست کرنے کے ساتھ معدے کو بھی طاقتور بناتی ہے
نظر مضبوط کرتی ہے:خشک خوبانی میں دو ایسے اجزاء وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں جو بینائی کی۔حفاظت کرتے ہیں عمر میں۔اضافے کے ساتھ ساتھ نظر بھی کمزور ہونے لگتی ہے اسے بہتربنانے کے لیے خوبانی کا استعمال بہت مفید ہے ساتھ ہی یہ موتیء کے خطرات کوکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور نظر تیز رہتی ہے
سرطان جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھتی ہے: خشک خوبانی میں بھاری مقدار میں۔اینٹ آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو کینسر جیسے موذی مرض کے لاحق ہونے کے خطرات کم کرتے ہیں اس کے بیج کینسر کی افزائش کا خاتمہ کرتے ہیں کینسر کے مریضوں کو یہ پانچ بیج ایک گلاس اورنج جوس کے ساتھ روزانہ صبح ناشتے میں اس وقت تک کھلائیں جب تک کینسر کے غیر معمولی خلیوں کا خاتمہ نہ ہو جائے
عید کے موقع پر بدہضمی سے بچنے کے آسان طریقے
اگر آپ یہ محسوس کریں کہ زیادہ کھانے سے آپ کی طبعیت کچھ خراب ہورہی ہے یا معدہ اس کو ہضم نہیں کر پارہا تو اس کے لیے مندرجہ ذیل چند ایسی غذائیں ہیں جو آپ کے معدے کے لیے بہترین اور زودہضم ہیں ان سے آپ کے معدے پر بوجھ نہیں پڑے گو اور ان کو ہضم کرنا بھی آپ کے لیے بہت آسان ہوگا …
بدہضمی کی ایک وجہ عام طور پر معدے کی تبخیر یا تیزابیت بھی ہوسکتی ہے اور اورنج جوس میں قدرتی ایسڈ اس تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اگر کچھ بھی کھانے پہلے اورنج کو کھا لیا جائے تویہ جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا اگر معدے کی خرابی میں اورنج جوس پی لیا جائے تو معدے اور پیٹ کو سکون مل جاتا ہے لیکن نشاستہ دار چیزوں کے ساتھ اورنج جوس نہ پئیں نہ ہی کھائیں ورنہ اس سے مزید گیس اور بے آرامی کا باعث بنے گا
سفید چاول چونکہ غذائیت کے اعتبار سے کم ہوتے ہیں اسی لیے کھانے میں ہلکے رہتے ہیں اس کو مشینوں سے گزارا جاتا ہے لہذا ان میں فائبر کی مقدات بھی کم ہو جاتی ہے اس لیے معدے کو یہ چاول ہضم کرنے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اسی طرح ٹوسٹ اور ابلے آلو بھی معدے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے،پیٹ کی گڑبڑ کا ایک نہایت سادہ اور آسان حل پیپر منٹ کی چائے کا استعمال ہے پیٹ میں مڑوڑ درد اور اینٹھن کے لیے نہایت مفید دوا ہے
کیلا ایسی غذا ہے جو آسانی سے ہضم ہو کر آپ کے معدے کو سکون پہنچاتی ہے اور اسے ہضم کرنے کے لیے ہمارے معدے کو محنت نہیں کرنی پڑتی اس کے علاوہ اس میں موجود پاٹاشئیم نظام اہضام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے کیلے میں موجود ریشے دار اجزاء ڈائریاکو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں
بدہضمی کے مسائل معدے اور پیٹ کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی غذاوں میں مرچ مصالحوں کا استعمال کم سے کم کریں لیکن مصالحے میں زیرے کا استعمال جگر اور معدے کے لیے انتہائی مفید ہےاس سے جگر کا نظام فعال ہوتا ہے اور جسم میں خوراک کو تیزی سے ہضم کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے,ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کے استعمال سے نہ صرف زندگی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ ہر وقت ڈاکٹروں کے پاس بھاگنے سے بھی نجات مل جائے گی
تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟
مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں
عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول
فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان
عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟
شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ
نمکین روش خیبر پختونخواہ کی روایتی اور مشہور ڈش
نمکین روش خیبر پختونخواہ کی روایتی اور مشہور ڈش
نمکین روش خیبر پختونخواہ کی ایک مشہور اور روایتی ڈش ہے اسے پشتو میں نمکین روش کہتے ہیں جبکہ ہم۔اسے نمکین گوشت کہتے ہیں یہ دنبے کے گوشت کا بنایا جاتا ہے لیکن بکرے کے گوشت کا بھی بنا سکتے ہیں یہ سردیوں کی بے حد مرغوب اور مزیدار لذیذ ڈش ہے خیبر پختونخوا کی یہ ڈش پاکستان بھر کے ریسٹورنٹ میں بنائی جاتی ہے اور بہت مقبول ہے یہ ڈش صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے اس کی یخنی اور شوربے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے لیکن اسے خشک بھی بنا سکتے ہیں
اجزاء:
پیاز کالی مرچ ادرک لہسن پیسٹ نمک ہلدی خشک دھنیا پسا ہوا زیرہ پاوڈر حسب پسند یا گوشت کی مقدار کے مطابق لیکن اس میں نمک دوسرے کھانوں کی نسبت تھوڑا زیادہ ڈالا جاتا ہے
ترکیب: سب سے پہلے بکرے کے گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے دھولیں بکرے کا گوشت آسانی سے دستیاب ہوتا ہے دنبے کے گوشت کی نسبت گوشت زیادہ ہڈیوں اور چربی والا ہانا چاہیے اس میں گھی بھی کم ڈلتا ہے کیونکہ چربی پگھلنے سے بہت چکنائی ہو جاتی ہے پتیلی میں گھی گرم کرکے اس میں گوشت ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ گوشت اور چربی کی بو خوشبو میں بدل جائے جب گوشت کا رنگ گلابی ہونے لگے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اب دوبارہ اسے ہانچ سے دس منٹ تک بھونیں اس کے بعد پیاز کاٹ کر ڈال کر بھونیں پھر نمک ہلدی کالی مرچ پسا دھنیا ہسا زیرہ ڈال کر پانچ منٹ بھون کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت ڈوب جائے تقریباً پچاس منٹ تک گوشت کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب گو شت اچھی طرح گل جائے اور ہڈیوں کی بھی یخنی بن جائےتو چیک کرلیں اپنی مرضی کے مطابق جیسا رکھنا چاہیں گاڑھا پتلا یا خشک آخر میں سبز مرچیں اور سبز دھنیا کاٹ کر ڈال دیں مزیدار اور لذیذ ڈش تیار ہےمصالحے دار لذیذ گوشت ÷ ریسیپی
مصالحے دار لذیذ گوشت
اجزاء:
بکرے کا گوشت آدھاکلو
ٹماٹر دو عدس
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
پیاز دو عدد درمیانی
لہسن پانچ جوئے
نمک حسب پسند
لال مرچ پاوڈر حسب پسند
ہری مرچ آدھا کھانے کھانے کا چمچ باریک کتر لیں
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ بھون لیں
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ باریک کتر لیں
لونگ دو عدد
در چینی ایک چھوٹا ٹکڑا
بڑی الائچی ایک عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر پتیلی میں ڈال دیں ساتھ ہی ایک عدد پیاز لہسن اور ادرک پیس کر ڈال دیں اور نمک مرچ لونگ دار چینی اور بڑی لائچی بھی ساتھ ہی ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت تھوڑا کچا رہ جائے تو ٹماٹر کاٹ کر ڈالدیں اور تیل ڈال کر بھونیں جب گوشت اچھی طرح بُھن کر گل جائے تو بھنا ہوا زیرہ ہتھیلی پر مسل کر ڈال دیں جب گوشت گھی چھوڑنے لگے تو باقی ایک پیاز لچھے دار کاٹ کر ڈال دیں اور سبز مرچیں بھی ڈال کر دم دے دیں پیاز دم میں ہی نرم پڑ جائے مزیدار مصالہ گوشت تیار ہے نان کے ساتھ سرو کریں سرو کرنے سے پہلے سبز دھنیا سے گارنش کر لیںمزیدار اور سپائسی پیزارولز ریسیپی
پیزا رولز
اجزاء:
ڈو کے لی اجزاء:
میدہ ایک کپ
انڈا آدھا
خمیر آدھا کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک دو چٹکی چیک کر لیں
دودھ دو کھانے کے چمچ
تمام اجزاء کو کسی برتن میں مکس کر کے نرم آٹا گوندھیں اور ڈھک کر رکھ دیں تاکہ ڈو پھول جائے
فلنگ کے لیے اجزاء:
موزریلا چیز ایک کھانے کا چمچ
چیڈرچیزآدھا کپ
کُٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
پیزا ساس آدھاکپ
تُلسی باریک کٹی ایک کھانے کا چمچ
سوسیچز باریک کٹی تین عدد
ترکیب:
ڈوکی گول روٹی بنا کر اس پر پیزا ساس لگا کر اوپر چیڈر اور موزریلا چیز ڈال دیں اب اوریگانو تُلسی اور سوسیچز ڈال کر اسے رول کر لیں اس کے بعد ایک ایک انچ کے سلائس کاٹ کر ٹرے کو گریس کرکے اس پر رکھیں اور پہلے سے گرم اوون میں دوسو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیںسردیوں کے لیے خاص پائن ایپل ڈرنک
سردیوں کے لیے خاص پائن ایپل ڈرنک
اجزاء:
دودھ ایک پاو
پائن ایپل جوس ایک کپ
شہد چار کھانے کے چمچ
کیلے دو عدد
دیسی انڈا ایک عدد
پسی دار چینی ایک چٹکی
ترکیب:
گرائینڈر میں دو عدد میش کیے ہوئے کیلے پاو دودھ چار چمچ شہد ایل کپ۔پائن ایپل جوس ایک چٹکی دار چینی اور ایک عدد دیسی انڈا شامل کر کے اچھی طرح گرائینڈ کر لیں اب ایک سرونگ گلاس میں نکا ل کر پی لیں یا سرو کریںعمدہ اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی عمدہ لذیذ اور آسان ریسیپی
کریم چیز والنٹ پائی
اجزاء:
بسکٹس ایک کپ
کریم چیز آدھا کپ
اخروٹ پاو کپ
ونیلا۔ایسنس تھوڑا سا
مکھن پاو کپ
کنڈینسڈ ملک آدھا کپ
جیلیٹن پاوڈر ایک چائے کا چمچ
انڈے کی زردی ایک عدد
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
کریم ایک پیکٹ
چاکلیٹ سپریڈ آدھا کپ
ترکیب:
کسی برتن میں انڈوں کی زردی کنڈینسڈ ملک اور کارن فلور کو پکا لیں جب گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کر دیں اب ایک باول میں نکال کر اس میں کریم چیز کریم اور ونیلا ایسنس ڈال کر بیٹ کر لیں جب فلفی ہو جائے تو جیلیٹن پاوڈر کو پانی میں گھول۔کر ڈال دیں مکھن اور بسکٹس کے چورے کو مکس کر کے ایک ٹرے میں سیٹ کر لیں اور فریج میں رکھ دیں اب کریم چیز والے مکسچر میں چاکلیٹ سپریڈ مکس کر کے بسکٹ پر ڈال کر اوپر الروٹ اور چاکلیٹ چھڑک دیں مزیدار اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی تیار ہےلذیذ اور خوش ذائقی باؤنٹی آئس کریم گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
باونٹی آئسکریم
اجزاء:
کنڈینسنڈ ملک آدھا ٹن
ایوایوریٹیڈ ملک ٹھنڈا آدھا ٹن
پسا ناریل آدھا کپ
پگھلی ہوئی چاکلیٹ آدھا کپ
پھینٹی ہوئی تازہ کریم ایک کھانے کا چمچ
ونیلا ایسنس چند قطرے
ترکیب:
ٹھنڈے ایوایوریٹیڈ ملک کو پیالے میں ڈال کر پھینٹیں کہ وہ گاڑھا اور فلفی ہو جائے پھر اس میں کنڈینسنڈ ملک شامل۔کر دیں پھر اس میں پسا ناریل پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر فولڈ کر دیں اور ایک ہوا بند ڈبے میں ڈال کر تھوڑا سا جما لیں پھر اسے فریزر سے نکال اس پر پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں آہستہ سے فولڈ کریں اس کے بعد رات بھر کے لیے فریزر میں رکھ دیں اور صبح ہونے پر کھائیںکوکمبر اینڈ لائم سوڈا بنانے کی ترکیب
کوکمبر اینڈ لائم سوڈا
اجزاء:
کھیرا ایک عدد
سوڈا واٹر بوتل ایک عدد
برف ایک کپ
پودینے کی پتیاں آدھاکپ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا جوس دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
کھیرے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں بلینڈرمیں ڈال کر لیموں کا۔رس کالا نمک برف سوڈا واٹر ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں پھر گلاس میں نکال کر پودینے کی پتیاں ڈال کر کوکمبر اینڈ سوڈا لائم واٹر سرو کریں
