کھویا پڈنگ
اجزاء:
انڈے دو عدد
ڈبل روٹی کے سلائس تین عدد کنارے کاٹ لیں
دودھ ڈیڑھ کپ
چینی پاو کپ یا حسب ذائقہ
کھویا پاو کپ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
سبز الائچی پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
بادام دو کھانے کے چمچ بھگو کر چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں
چاندی کا ورق ایک عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
سلائسز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے مکھن میں فرائی کر لیں ایک پتیلی میں دودھ چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں کھویا نرم۔ہا جائے تو سلائسز کے فرائی کیے ہوئے ٹکڑے ڈال کر پکائیں تھوڑی دیر بعد زعفران اور الائچی پاوڈر ڈال دیں۔جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کررکھ دیں اب انڈے پھینڑ کر اس میں شامل کر دیں پھر اوون ہروف ڈش میں ہلکا سا مکھن لگا کر دودھ کھوئے کا آمیزہ اس میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کر لیں اور نکال۔کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ لیں باریک کٹے بادام اور چاندی کے ورق لگا کر سرو کریں
Author: عائشہ ذوالفقار
لذیذ اور خوش ذائقہ کھویا پڈنگ ریسیپی
چکن چاٹ مصالحہ بچوں کی بھوک کا فوری علاج
چکن چاٹ مصالحہ بچوں کی بھوک کا فوری علاج
اجزاء:
چکن آدھا کلو بون لیس
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
چاٹ مصالہ دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس دوکھانے کے چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں پھر پیالے میں چکن اور تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر کڑاہی میں تیل۔گرم۔کر کے فرائی کریں جب اچھی طرح فرائی ہو جائےتو نکال۔کر کیچپ کے ساتھ بچوں کو کھلائیں یہ بچوں کو لنچ میں بھی پیک کر کے دے سکتی ہیںکھٹے میٹھے پیازومنفرد زائقہ دار اور آسان ریسیپی
کھٹے میٹھے پیاز
اجزاء:
پیاز آدھا پاو لمبائی میں کاٹ لیں
دال چنا آدھا کپ
دال مونگ آدھا کپ
چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کاچمچ
لہسن دو جوئے
کھانے کا سوڈا دو چٹکی
ہری مرچ ایک عدد
املی کا پانی بنانے کے لیے اجزاء:
املی کا گاڑھا پانی دو کپ
بھنا زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
گُڑ دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالہ ایک چائے کا چمچ
پیاز کے لچھے ایک عدد
ہری مرچ ایک عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ باریک کٹا ہوا
سیو دو کپ
ترکیب:
دال چنا اور مونگ کی دال کر چار گھنٹوں کے لیے بھگو دیں املی کا پانی بنانے کے لیے املی کے رس میں زیرہ کالا نمک لال مرچ اور گُڑ ملا۔کر پکا لیں اب دالوں کا پانی نکال کر انہیں باریک پیس لیں پھر ان میں پیاز چاولوں کا آٹا زیرہ کُٹی لال مرچ لہسن کھانے کا سوڈا اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال لیں اور چھوٹے چھوٹے گول پیڑے بنا لیں کوفتوں کی طرح کے پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں فرائی کریں اب ڈش میں پہلے فرائی کی ہوئی پیاز اور اوپر املی کا رس ڈال دیں پھر پیاز ہرا ڈھنیا ہری مرچیں چاٹ مصالحہ اور سیو ڈال کر چٹپٹے اور سپائسی کھٹے میٹھے پیازو تیار ہیںآلو میکرونی سموسہ مزیدار اور عمدہ ریسیپی
آلو میکرونی سموسہ
اجزاء:
میدہ ایک پاو
تیل دو کھانے کے چمچ
اجوائن زیرہ مکس آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
فلنگ کے اجزاء:
آلو ایک پاو
میکرونی آدھا پیکٹ
پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
کُٹی۔لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی تھوڑی سی
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
میدے میں تیل۔اجوائن زیرہ اور ننک ڈال کر پانی سے گوندھ لیں اور بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر ایک پتیلی میں آلو اور ایک میں میکرونی ابال لیں۔آلو ابل۔جائی تو چھیل کر موٹے موٹے کچل لیں پھر پین میں تیل ڈال کر اس میں نمک کُٹی لال مرچ ہلدی ہرا دھنیا زیرہ شامل کر کے تھوڑا بھون کر اس میں آلو اور میکرونی شامل کر دیں ساتھ ہی ہرا مصالہ۔ڈال۔کر مکس کر کے چولہا بند کر دیں اس جے بعد میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں اور ان کو سموسوں کی شکل دے کر آلو میکرونی کا آمیزہ بھر کر بند کر دیں گرم تیل میں اچھی طرح گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اور چٹنی یا کیچپ کے ساتھ کھائیںمصالحہ دار سٹیم فرائیڈ چکن ریسیپی
مصالحہ دار سٹیم فرائیڈ چکن
اجزاء:
چکن ایک پاو چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
کُٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
لیمن جوس آدھا کھانے کا چمچ
لال مرچ پاڈر آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ دو چٹکی
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالہ دو چٹکی
میدہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
آئل ایک کھانے کاچمچ
ترکیب:
چکن کو ایک پیالے میں ڈال کر ساتھ ہی ادرک لہسن لیمن جوس نمک ہلدی کُٹی لامرچ لال مرچ پاوڈر گرم مصالہ زیرہ اور آئل ڈال کر مکس کر لیں پھر اس میں کارن فلور شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے میدہ چھڑک کر ہلکے ہاتھوں سے آہستہ آہستہ مکس کر لیں اب پہلے سے گرم سٹیمر میں چکن کے ٹکڑوں کو تقریباً پندرہ منٹ کے لیے سٹیم کر لیں مزیدار سٹیم۔فرائیڈ تیار ہےلذیذ اور مصالحہ دارقیمہ کڑاہی بنانے کی ترکیب
قیمہ کڑاہی
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
ہری مرچیں تین عدد
ٹماٹر دو عدد
پیاز بڑی ہو تو ایک عدد درمیانی دو عدد
دہی ایک کپ
ہرا دھنیا گارنش کے لیے
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کاچمچ
پپیتا ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسا گرم۔مصالہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاوڈر ایک چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا کُٹا ہوا دو چائے کے چمچ
زیرہ دو چائے کے چمچ
آئل آدھا کپ
ترکیب:
قیمہ میں پپیتا لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن فرائی کر کے اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر لیں اس کے بعد پسا دھنیا ہلدی کُٹی لال مرچ نمک اور ٹماٹر ڈال مکس کریں اور دہی ڈال کر بھون لیں پھر قیمہ اور ہرا دھنیا ڈال کو مکس کریں اور ڈھک دیں ہلکی آنچ ہر پکنے دیں جب قیمہ گل جائے تو اس مکں کُٹا ثابت دھنیا پسا گرم مصالہ زیرہ اورہری مرچیں ڈال۔کر تھوڑی دیر بھونیں اور چولہا بند کر دیں مزیدار قیمہ کڑاہی تیار ہےشملہ مرچ رائس بنانے کی ترکیب
شملہ مرچ رائس
چاول باسمتی اور شملہ مرچ آدھا آدھ اکلو
انڈے دو عدد
ہری پیاز ایک پاو
نمک حسب ذائقہ یا ایک چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ یا حسب ضرورت
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ دو چائے کے چمچ
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لیے بھگو دیں پھر پانی میں زردہ رنگ مکس کر کے چاولوں کو ابال لیں اور چھان لیں اب ہین میں تیل۔گرم کر کے انڈے پھینٹ کر فرائی کریں اور نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پھر اسی تیل میں لہسن فرائی کر کے اس میں شملہ مرچ ہری پیاز باریک باریک کا ٹ کر اور چاول شامل کردیں ساتھ ہی سویا ساس نمک اور کالی مرچ بھی ڈال کر مکس کر لیں اور دومنٹ پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔اور چولہا بند کر دیں مزیدار شملہ مرچ رائس تیار ہیںٹکی برگرمزیدار ریسیپی بنانے میں آسان کھانے میں لذیذ
ٹکی برگر
اجزاء:
آلو ایک پاو
انڈے دو عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ تین عدد
نمک ایک چائے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
کالی مرچ . آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
پودینے کی چٹنی ایک چمچ
ٹماٹر ایک عدد
کھیرا ایک عدد
انڈا ایک عدد
بریڈ کرمز دو چمچ
بن چار عدد
سلاد پتہ دو عدد
آئل آدھا کپ
ترکیب:
آلو اور دو انڈے ابال کر چھیل لیں اور الگ الگ رتنوں میں میش کر لیں ہری مرچیں باریک کاٹ لیں کھیرے اور ٹماٹر کے بھی سلائس کاٹ لیں اب ایک پیالے میں میش کیے آلو انڈے ہرا دھنیا ہری مرچ نمک کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ان کی ٹکیاں بنا لیں پھر انڈا باول میں پھینٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر ٹکیاں انڈے مکں ڈبو کر بریڈ کرمز مکں رول کر کے ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں اب برگر بن کو تھوڑا ہلکا سا آئل لگا کر سینک لیں پھر اس میں پودینے کی چٹنی لگائیں اور فرائی کی ہوئی ٹکیہ رکھ کر اوپر ٹماٹر اور کھیرار رکھ کر بن کا دوسرا حصہ اوپر رکھ دیں مزیدار ٹکی برگر تیار ہے کیچپ کے ساتھ کھائیںدانتوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟
دانتوں کی نسبت مررد خواتین۔جسم کے دوسرے حصوں کی حفاظت اور دیکھ بھال میں وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں لیکن دانتوں کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتے نتیجتاً خوبصورتی مہنگے لباس اور میک اپ سے شخصیت تو اچھی لگتی ہے مگر جیسے ہی ان کے دانتوں پر نظر پڑتی ہے تو ان ہر جمی میل۔کچیل اور سانسوں سے اٹھتی بدبو آس پاس کے لوگوں کے لیے انتہائی ناگواری کا باعث بنتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ آرائش حسن کے ساگھ دانتوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ چمکدار اور سفید دانت خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں چہرے کی خوبصورتی میں دانت اہم کردار ادا کرتے ہیں دانت سفید اور چمکدار ہوں تو ہنسی میں دلکشی ہیدا ہو جاتی ہے لیکن خراب دانت ساری خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں دانتوں کی حفاظت کے لیے باقاعدہ توجہ کی ضرورت ہے روزانہ دو بار دانتوں کی صفائی کریں ٹھنڈی یا گرم۔اشیاء سے پرہیز زیادہ میٹھی اشیاء سے پرہیز کریں اور ڈینٹسٹ کو بھی ایک یا دو ماہ بعد ضرور دکھائیں خوراک کے ریشے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا۔سبب بنتے ہیں زیادہ تر لوگ ان ریشوں کو نکالنے کے لیے پاس پڑی کوئی بھی چیز یہ جانے بغر استعمال۔کرتے ہیں کہ وہ دانتوں کے لیے مضر ہو سکتی ہے اس سے دانتوں کی جڑیں کمزور اور مسوڑھے زخمی ہو سکتے ہیں اس کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ برش کریں یا ٹوتھ پکس استعمال کریں یا آج کل۔بازار سے فلوس ملتا ہے وہ استعمال کریں اس طرح میٹھی چیزیں کھا کر یا چائے پی کر سو جانا دانتوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے زیادہ ٹھنڈی اور زیادہ گرم چیزیں ایک دوسرے کے اوپر کھانے سے بھی دانت خراب ہوتے ہیں اور جڑیں کمزور پڑتی ہیں دانتوں کی حفاظت کے لیے کھانے کے بعد برش بہت ضروری ہے جبکہ برش نرم و ملائم اور پیسٹ اچھا ہونا چاہیے
چہرہ خوبصورت بنائیں چند ہفتوں میں
چہرہ خوبصورت بنائیں
انڈے سے چہرے کی جھریاں دور کی۔جا سکتی ہیں انڈا جلد کے مسامات کو نہ۔صرف کس دیتا ہے بلکہ جلد کی۔غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے انڈے کی۔سفیدی غیر معمولی فوائد کی حامل کلینزر مانی جاتی ہے ایک تھکا دینے والے دن کی تھکن دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ نہایت کار آمد ہے ایک انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر اس ماسک کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے چہرہ اور گردن اچھی طرح دھو لیں ہفتے میں دو بار استعمال کریں چند ہی ہفتوں میں جھریاں ختم ہو جائیں گے
ابٹم کے چند دن کے استعمال سے چہرے کی جلد کو نکھرا نکھرا اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے طبی ماہرین کے مطابق چہرے کی جللح کی سطح کے نیچے لاکھوں خلیوں کی۔نئی۔سطح بنتی رہتی ہے اور پرانے مردہ خلیت جھڑتے رہتے ہیں مردہ خلیے جھڑنے میں تین ہفتوں کا وقت لگتا ہے مردہ۔خلیوں کی۔جلد اگر وقت پر نہ الگ ہو سکے تو یہ جلد پر جم جاتی ہے تو ایسے میں جلد دھندلی اور بے جان دکھائی دینے لگتی ہے رنگ پھیکا پڑنے لگتا ہے نمی اور چکنائی بنانے کے طاقت بھی بہت کم پڑ جاتی ہے جس کے فقدان سے جلف پر جھریاں بننا شروع ہو جاتی ہیں جب خلیوں کو پھیلنے کی جگہ نہیں ملتی تو وہ مردہ خلیوں کے ارسگرد جمع ہو کر مہاسوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جلد کی باقاعدی صفائی کے ساتھ ابٹن استعمال کرنے سے بلد کی خوبصورتی اور چکنائی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے ابٹن مردہ۔خلیوں کو دور کر کے جلد کو صحت مند کرتا ہے بازار میں۔دستیاب ابٹن میں دودھ یا پانی مکس کر کے پیسٹ بناکر چہرے پر آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر ہاتھ گیلے کر کے دائروں کی شکل میں سرکولیٹ کرتے ہوئے اتار لیں یا گیلی روئی سے صاف کر لیں اسے روزانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اسے فگڑ کر ہر گز نہ اتاریں اس سے چہرے پر دھبے پڑ جاتے ہیں