سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے عمدہ گھریلو ابٹن
سرد موسم میں خشکی سے جلد بے رونق اور کھردری ہو جاتی ہے اور خشکی کے سفید دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں اور اس کے علاوہ دھوپ میں بیٹھنے سے سکن کی رنگت بھی چینج ہو جاتی ہے ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل۔اشیاء کی ابٹن نہایت مفید ہے
اجزاء:
بیسن ایک چھٹانک
گیہوں کا آٹا ایک چھٹانک
ہلدی آدھا تولہ ثابت لے کر پیس لیں
سنگترے کے خشک چھلکے آدھا چھٹانک
سفید صندل آدھا تولہ
سب اشیاء کو باریک پیس کر آٹے اور بیسن میں ملا لیں اور کسی کھلے منہ کے جار میں یا بوتل میں۔رکھ لیں ہر روز یہ ابٹن تھوڑا سا لے کر پانی یا دودھ یا عرق گلاب میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں ساتھ ہی اس میں بالائی تھوڑی سی یا سرسوں کا تیل شامل کر لیں اور پندرہ منٹ تک خوب ملیں اس طرح سے دوران خون کی۔تیزی سے چہرہ چمک اٹھے گا ٢ ہفتوں بعد آپ اپنے چہرے میں واضح تبدیلی دیکھیں گی بازار کی۔ہلدی ہر گز استعمال نہ کریں کسی بھی ریمیڈی میں ہمیشہ ثابت ہلدی لے کر گھر میں۔پیس کر استعمال کریں
Author: عائشہ ذوالفقار
سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے عمدہ گھریلو ابٹن
گھر میں تیار کی گئی ابٹن سکن کی خشکی سے ہمیشہ کے لیے نجات
گھر میں تیار کی گئی ابٹن سکن کی خشکی سے ہمیشہ کے لیے نجات
سردیوں کے موسم میں اکثر سکن خشک ہو جاتی ہے چہرے کی۔سکن اور ہاتھ پاوں خشک ہونے کے ساتھ اکڑے ہوئے اور بے رونق دکھائی دیتے ہیں چہرے پر خشکی کے سفید دھبے بن جاتے ہیں جو بد نما لگتے ہیں ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل ابٹن بہت مفید ہے یہ سستی بھی ہے اور آسان بھی
اجزاء:
شہد ایک چمچ
ہلدی دو چٹکی
عرق گلاب ایک کھانے کے چمچ
بیسن ایک چمچ
زیتون کا۔تیل ایک چمچ
شہد زیتون کا تیل بیسن ہلدی اور گلاب کا عرق ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں اور پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں مقررہ وقت کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیںگھر میں ابٹن بنانے کا آسان طریقہ
گھر میں ابٹن بنانے کا آسان طریقہ
بیسن دو کھانے کے چمچ
گل انار پانچ گرام
ملتانی مٹی آدھا چمچ
صندل کا برادہ پانچ گرام
گلاب کی خشک پتیاں پانچ گرام
ہلدی آدھا چمچ ثابت لے کر خود پیسیں
روغن خص آدھا تولہ
آکاش بیل پانچ گرام
حسن یوسف پانچ گرام
تمام اجزاء کو باریک پیس کر مکس کر کے سفوف بنا لیں
لیموں کا رس دو قطرے
گلیسرین آدھا چمچ
بالائی آدھا چمچ
شہد ایک چمچ
دودھ ایک چمچ
عرق گلاب آدھا چمچ
چنبیلی کا۔تیل دو قطرے
پسے ہوئے سفوف میں سے حسب ضرورت سفوف لے کر اس میں یہ تما چیزیں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر اچھی طرح لگالیں یہ ابٹن پورے جسم پر بھی مل سکتے ہیں ابٹن میں چنبیلی کا تیل شامل۔کیا جاتا ہے بازار سے ملنے والا تیل۔ایسنس کے علاوہ کچھ نہیں ہے اس کے لیے چنبیلی کے پھول۔کسی بھی تیل میں رکھ لیں۔اس تیل میں چنبیلی کی۔خوشبو آجائے گی ابٹن لگانے کے بعد سوکھ جائے تو رگڑ کر نہ اتاریں سکن خراب ہو جائے گی ہاتھ گیلا کر کے سرکولر موشن میں اتاریںاینٹی ڈینڈرف شیمپوگھر میں بنانے کا طریقہ
اینٹی ڈینڈرف شیمپوبنانے کا طریقہ
خوبصورت اور چمکدار بال پانا کس کی۔خواہش نہیں ہوتی بعض لوگ بالوں کو پر رونق دیکھنے کے لیے روزانہ شیمپو سے بالوں کو۔دھوتے ہیں بازار سے ملنے والے کیمیکل والے شیمپو میں کئی اقسام کے مصنوئی اجزاء ہوتے ہیں جو بالوں کی ساخت اور سر کی جلد دونوں کو متاثر کرتے ہیں ان سب نقصانات سے بچنے کے لیے آپ بازار میں ملنے والے نقصان دہ شیمپو کی بجائے گھر میں۔موجود چیزوں سے سر دھوئیں گھر میں اینٹی ڈینڈرف شیمپو بنانے کا۔طریقہ درج ذیل ہے
انڈے کی زردی ایک عدد
گرم پانی 175 ملی لیٹر
سرکہ ایک چائے کا چمچ
پچاس ملی لیٹر پانی کو الگ کر کے اس میں انڈے کی زردیاں شامل ک کے پھینٹ لیں اور اس آمیزے کو سر پر لگا کر اچھی طرح مساج کر لیں اور دس منٹ لگا رہنے دیں پھر صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں اب باقی پانی میں کسرکہ ملا بالوں پر تین مرتبہ بہائیں ہفتے میں دو مرتبہ استعمال۔کرنے سے کچھ ہی ہفتوں میں خشکی سے نجات مل جائے گیسر سے ڈینڈرف کا خاتمہ صرف چند دنوں میں
سر سے ڈینڈرف کا خاتمہ صرف چند دنوں میں
بال بھی جلد کی طرح آپ کی داخلی صحت کے بیرومیٹر ہوتے ہیں صحت مند خون کی گردش بالوں کی اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے جسم میں جب نامیاتی مادوں کی کمی ہونے لگتی ہے تو اس کا سب سے پہلے اثر بالوں پر پڑتا ہے سر کی جلد چونکہ زیادہ حساس ہوتی ہے لہذا وہاں سکری نمودار ہوتی ہے اس کی کئی۔قسمیں ہیں شدید قسم کی لارش اس کی سنگین صورت ہے اس سے بال مزید تیزی سے گرنے لگتے ہیں سکری ایک متعدی۔مرض ہے یہ ایک سے دوسرے تک پہنچ سکتا ہے چناچہ ایسی عورتوں کو اپنا برش کنگھی تولیہ اور تکیہ علیحدہ رکھنا چاہیے
سکری کے لیے نیم گرم ناریل کے تیل سے رات کو سر میں ہلکا سا مساج کر کے سو جائیں پھر اگلی صبح ایک۔ لیموں کا رس سر پر لگانے کے بعد ایک گھنٹے بعد شیمپو کر لیں
دہی میں کسٹرآئل یا زیتون کا تیل۔ملا کر لگانے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے
زیتون اور سرسوں کا تیل ملا کر مالش کرنے کے بعد انڈے کی۔سفیدی اور زردی پھینٹ کر سر میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد سر دھو لیںبال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ وجوہات اور اقدامات
بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ وجوہات اور اقدامات
اب بال سفید کم عمری میں بھی ہو جاتے ہیں بال سفید اس طرح ہوتے ہیں کہ بالوں کی تین تہوں میں سے جو دوسری اورتیسری تہہ یعنی کورٹیکس کے ساتھ رنگ دار مادہ پایا جاتا ہے جو بالوں کو اپنا مخصوص رنگ دیتا ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انحطاط کا عمل اثر انداز ہوتا ہے اور رنگ دار مادے کی تشکیل بند ہو جاتی ہے ایسے کئی اسبا ب ہیں جو وقت سے پہلے رنگ دار مادہ بننے کے عمل کو متاثر کر دیتے ہیں ذہنی تناو مجموعی طور پر خراب صحت بہت پرانا نزلہ یا بعض اوقات موروثی طور پر بھی بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں آج کل لوگوں کے زیر استعمال کیمیکل ڈائننگ بھی بالوں کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں اس کا مسلسل استعمال بال خشک کمزور اور جلدی سفید کر دیتے ہیں
سفید بالوں کے لیے مربہ آملہ ایک دانہ روزانہ دو تین مہینوں تک کھانے سے سفید بال نکلنا عموماً بند ہو جاتے ہیں
بالوں کو سیاہ کرنے کا مجرب اور سستا نسخہ تیار مرنے کے لیے بس تین چیزوں کی ضرورت ہوگی لیموں کا رس آملے کا پاوڈر اور صاف پانی
لیموں ایک عدد
آملے کا پاوڈر چار چمچ
پانی دو چمچ
ان تمام چیزوں کو ایک برتن میں ڈال کر مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لیے اسے پڑا رہنے دیں ایک گھنٹے بعد یہ پیسٹ بالوں میں لگا اچھی طرح لگا کر بیس سے پچیس منغ لگا رہنے دیں پھر سر دھو لیں صابن یا شیمپو استعمال۔نہ کریں بال دھوتے وقت خیال رکھیں کہ آنکھیں محفوظ رہیں اس پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں جس دن پیسٹ استعمال۔نہ۔کریں اس دن شیمپو کر لیں کچھ مہینوں میں آپ کے بال گھنے لمبے اور سیاہ ہو جائیں گےبے رونق اور خشک بالوں کا علاج بذریعہ آسان گھریلو ٹپس
بے رونق اور خشک بالوں کا علاج بذریعہ آسان گھریلو ٹپس ÷
جب بال بہت زیادہ بے رونق اور خشک ہوں یا بہت گرتے ہوں تو رات کو کیسٹرآئل کو سر کی جلد پر ہلکا ہلکا مساج کریں اور صبح اٹھ کر دھو لیں کیسٹرآئل ان سہچوریٹڈ چکنائی ہے جو بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ سر کی جلد پر کیسٹرآئل۔کا۔مساج کر کے نیم گرم پانی میں تولیہ بھگو کر پھر اسے نچوڑ کر سر کے گرد لپیٹ لیں اس طرح سے کیسٹرآئل جلد میں اچھی طرح سے جذب ہو جاتا ہے
ابلی ہوئی چائے کی پتی کو تازہ پانی میں ڈال کر مزید ابال لیں خوب جوش دینے کے بعد اس چائے کو ٹھنڈا کر کے بالوں کو شیپمو کرنے کے بعد آخر میں یہ پانی سر پر بہا لیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی
آملہ ریٹھا سکاکائی یا سرسوں کی۔کھل اپنے بالوں میں دیکھیں اس میں جو آپ کے سر کے بالوں کو سوٹ کرے اس کی تھوڑی مقدار کو رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح اس سے سر دھوئیں بال لمبے گھنے اور چمکدار ہوں گے
آج کل بازار میں بھی ہربل شیمپو ہ بالوں کے تمام۔مسائل کے لیے الگ الگ کیٹگری میں دستیاب ہیں اور بالوں کی اقسام کے مطابق ہوتے ہیں ان کے استعمال سے بھی بالوں میں نمایاں فرق آتا ہے جیسے کہ روز میری سکری کے لیے ، اورنج بلاسم چکنے بالوں کے لیے ،کیمو مائل خشک بالوں کے لیے ، وائلڈ چیری نارمل بالوں کے لیےبالوں کے لیے مہندی ایک قدرتی کلینزنگ ایجنٹ
بالوں کے لیے مہندی ایک قدرتی کلینزنگ ایجنٹ
مہندی ایک قدرتی گھریلو کلینزنگ ایجنٹ ہے بالوں کی صحت بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کنڈیشن اور چمک دیتی ہے اور بضبوط بناتی ہے مہندی میں مندرجی ذیل اجزاء ملا۔کر لگانے سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں
اجزاء:
مہندی تین چائے کے چمچ
دہی آدھا پاو
انڈے دو عدد
لیموں ایک عدد
کافی دو چائے کے چمچ
ان سب اجزاء کو ایک برتن میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور سر پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں اس کو شیمپو اور کنڈیشنز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں مہینے بھر تک mooمتواتر استعمال سے آپ بالوں میں نمایاں فرق دیکھیں گی
انڈے کی سفیدی میں دو چائے کے چمچ لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بالوں میں خصوصی کنڈیشنگ اثرات پیدا ہوتے ہبالوں کے لیے مہندی ایک قدرتی کلینزنگ ایجنٹ
مہندی ایک قدرتی گھریلو کلینزنگ ایجنٹ ہے بالوں کی صحت بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کنڈیشن اور چمک دیتی ہے اور بضبوط بناتی ہے مہندی میں مندرجی ذیل اجزاء ملا۔کر لگانے سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیںگرتے بالوں کے لئے آسان گھریلو نسخے
ب÷الوں کو گرنے سے روکنے کے لیے کچھ احتیاطیں اور مختلف بالوں مکں مفید گھریلو۔ٹپس درج ذیل ہیں ان پر عمل کر کے کسی حد تک اس مشکل پر قا بو پایا جا سکتا ہے
بالوں کا علاج ہمیشہ انتہائی دھیمے انداز مکمل کرنا چاہیےجب بھی بال گرنے کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو بال بہت کمزور ہو جاتے ہیں چنانچہ لاپروائی سے برش یا کنگھی کا استعمال صورتحال کو اور بھی متاثر کرتا ہے ایسے میں سر میں سخت قسم مساج بھی منع ہوتا ہےکیونکہ اس سے مزید نقصان ہوتا ہےبال گرتے ہوں تو کھلے دندانوں والی کنگھی استعمال کریں اور اسے بھی بار بار استعمال نہ کریں برش کا استعمال۔ایسی صورتحال میں بند کر دینا چاہیے بالوں کو روز روز دھونا کبھی نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ تیز قسم کے شیمپو ضرور نقصان پہنچاتے ہیں اسی لیے بالوں کو ہفتہ میں کم۔از کم دو بار دھوئیں بالوں کو جھٹک کر سکھانے کی بجائے تھوڑی دیر تولیہ سر پر نرمی سے لپیٹ لیں جھٹک کر بال سکھانے سے بڑیں اور بھی کمزور ہوتی ہیں نہ ہی گیلے بالوں میں برش کریں سر کا مساج روزانہ خوب ملائمت سے کریں سر کی جلد کو متحرک کرنے کے لیے انگلیوں کی پُوریں سے دائروں کی شکل میں مساج کریں کنگھی یا برش غلط طریقے سے کرنے پر بھی خشکی پیدا ہو جاتی ہے اس لیے کنگھی اس طرح کریں کہ اس کے دندانے سر کی جلد کو چھوئیں تاکہ چکنائی پیدا کرنے والے غدود متحرک ہو سکیں اگر بال۔زیادہ چکنے ہیں تو برش یا کنگھی کا بے جا استعمال نہ کریں اپنی خوراک میں انڈے دودھ مچھلی اور سبز پتو۔ والی سبزیوں کا استعمال۔زیادہ کریں مساج کے لیے تیل اتنا بھی نہ استعمال کریں کہ بالوں کی جڑوں میں ہوا نہ لگے نہ ہی بال بہت زیادہ کس کر باندھیں÷÷÷÷بال کیوں گرتے ہیں؟
عام طور پر بالوں کے گرنے کا سبب تناو بھری زندگی ہے داخلی بیماریاں اور ادویات کا ردعمل اور غذائی عدم توازن جیسے عمومی اسباب ہیں عورتوں کے بال ان کی زندگی کے مختلف ادوار میں جب ان میں ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے تب جھڑتے ہیں عمومًا ماہانہ نظام کی خرابی یا زچگی کے کچھ ماہ بعد عورتوں کے بال بہت زیادہ تعداد میں گرتے ہیں سر کی جلد کا بیکٹیریا یا فنکل انفیکشن بھی بالوں کے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے پرانا نزلہ۔یا خشکی بھی بال جھڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں ہر بال کی۔اوسط عمر چار سال۔ہوتی ہے جب اس کی زندگی ختم۔ہو جاتی ہے تو یہ جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا بال لے لیتا ہے جب بال گرنے کی مقدار بال اگنے کی مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو زیادہ چھدرا پن پیدا ہو جاتا ہے بال کم۔ہو حاتے ہیں اس کے علاوہ بالوں کو بہت زیادہ کس کے یا ہر وقت باندھنے سے ان کی جڑوں کو ہوا نہیں لگتی اس سے بھی بال گرنے لگ جاتے ہیں زیادہ دیر تک ہیئر ڈرائیر کا استعمال یا اکثر ہئیر ڈرائیر سے باک خشک کرنا یا اکثر ان کو بلیچ کرنا بالوں کی ساخت کو متاثر کر دیتا ہے اور بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں آئے روز شیمپو بدل بدل۔کر استعمال کرنے سے بھی بال کمزور ہو کر جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں بعض خواتین کے بال ان کی اپنی بے توجہی اے بھی گرنا شروع ہو جاتے ہیں بالوں کو جلدی صاف نہ کرنا یا ان کو ترتیب سے رکھنے میں لاپرواہی برتتی ہیں جب بال تھوڑے گرتے ہیں تب ہی خیال نہیں کرتیں جب معاملہ بگڑ جاتا ہے بال زیادہ گرنے لگ جاتے ہیں تو دواوں اور شیمپووں کا استعمال شروع کردیتی ہیں