Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ  سے تجاوزکر گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکر گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 ہے-

    بجٹ میں مہنگائی ختم نہ کی توعوام کو سڑکوں پر لائیں گے،سراج الحق

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے-

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن 2ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-

    ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، اسلام آباد ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

    سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

    دوسری جانب ترجمان واپا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار100کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے جبکہ منگلا میں پانی کی آمد 30ہزار800کیوسک اور اخراج 31 ہزار800 کیوسک ہے اور تربیلا میں پانی کی آمد 73 ہزار700کیوسک اور اخراج 72 ہزار900 کیوسک ہے-

    تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 64 ہزار ایکٹرفٹ ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 84 ہزارایکڑ فٹ ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار100کیوسک اور اخراج 13 ہزارکیوسک ہے دریائے کابل میں پانی کی آمد 25 ہزار200 کیوسک اور اخراج 25 ہزار200 کیوسک ہے –

    اقتدار کیا گیا عمران خان پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے لگے

  • ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ترکی نے دونوں ملزمان کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونےاورغیرقانونی طور پر مقیم ہونے پر ملک سے ڈی پورٹ کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ملزمان محمد جنید اور امیر خان کو دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیاگیا-

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پر ترکی میں خواتین کی مبینہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام ہے ملزمان نے پاکستانی سے ترکی میں انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے، جبکہ دیگر ملوث عناصر و انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہےکسی کو بھی پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    بلوچستان :اے این ایف کی بڑی کاروائی،516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے ساؤتھ ایشیاء پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کےلیے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹا مائن پکڑلی جسے منشیات فروشوں نے بڑی مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپایا ہوا تھا۔

    ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی نعمت اللّٰہ خان نامی ملزم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…

  • امریکی اسپتال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    امریکی اسپتال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ، امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کے پاس ایک ہینڈ گن اور ایک رائفل تھی اور اس نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کرنے والے شخص نےخودکشی کر لی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ،18 کمسن طالبعلم اور ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

    گزشتہ روز امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی-

    لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے بتایا تھا کہ یہ فائرنگ دو ہفتے بعد ہوئی جب جنوب مشرقی لوزیانا یونیورسٹی میں ایک اور ہائی اسکول گریجویشن کے باہر فائرنگ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

    کینیڈا میں چھوٹے آتشیں اسلحےکی خرید و فروخت کو مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ

    ایڈورڈز نے کہا تھا کہ جو لوگ تشدد کی ان بے ہودہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہیں ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ہمیں اپنی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے، اور اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے کہ وہ لوگ جو دوسروں کو نقصان پہنچانے کا ناقابل قبول خطرہ رکھتے ہیں آتشیں اسلحہ حاصل کرنے یا رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

    جبکہ گزشتہ ہفتے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کےواقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی…

    ہلاک ہونے والے 19 طلبا میں دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طالبعلم شامل تھیں جن کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان تھیں۔ اس واقعے میں سکول کے دو اساتذہ بھی ہلاک ہوئے اس معاملے کی تحقیقات سے منسلک ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ شوٹر حال ہی میں 18 سال کا ہوا تھا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

    اسکول کے بعد امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ ،1خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی

  • ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا،گلگت بلتستان،آزاد کشمیراوربالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    صحافیوں کیخلاف ایکشن پر پیمرا کا کوئی تعلق نہیں چیئرمین پیمرا کا قائمہ کمیٹی میں جواب

    محکمہ موسمیات ملتان ، ساہیوال، بہاولپور، بھکر، لیہ، رحیم یار خان اورسرگودھاگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،دیر، چترال، سوات ،کوہستان اورما نسہرہ میں بارش کا امکا ن ہے جبکہ بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے-

    دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاؤن ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس108 ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس26 ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ، جیل روڈ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 142ریکارڈ کیا گیا،تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے-

    سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

  • جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے کیس کا فیصلہ آگیا-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق جونی ڈیپ نے بدھ کو اپنی سابقہ ​​بیوی امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا جب ایک جیوری نے پایا کہ اس نے ڈیپ کو یہ کہہ کر بدنام کیا ہے کہ اس نے ان کے تعلقات کے دوران اس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو…

    جیوری نے فیصلے میں امبر ہرڈ کو بڑی مجرمہ اور جونی ڈیپ کو چھوٹے مجرم قرار دے دیا ہے 100 ملین ڈالر ہرجانے کے جونی ڈیپ بمقابلہ امبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سابقہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے مجرم قرار پائے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جونی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ امبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔

    36 سالہ ایمبر ہرڈ نے 58 سالہ ڈیپ کے خلاف دائر کردہ تین دعوؤں میں سے ایک جیتا ہے اور انھیں اس کی مد میں 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کی صورت میں ادا کیے جائیں گے۔ تاہم ججز نے باقی مقدمات میں جونی ڈیپ کو سچا قرار دیا ہے اور اب ایمبر ہرڈ ہرجانے کی مد میں انہیں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا کریں گی۔

    جیوری نے متفقہ طور پر پایا کہ ہرڈ ڈیپ کے خلاف اپنے الزامات کو ثابت نہیں کر سکی ہے اور وہ جانتی تھی کہ جب اس نے اپنا 2018 کا مضمون شائع کیا تو اس کے بدسلوکی کے دعوے غلط تھے۔

    پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے

    فیئر فیکس، ورجینیا کی عدالت میں چھ ہفتوں تک دونوں کا کیس چلتا رہا جس میں 5 ججز کی جیوری، جن میں 3 مرد اور 2 خواتین تھیں، نے دونوں کی شادی کے دوران ان کے ناخوشگوار تجربات کے حوالے سے تفصیلات سنیں۔

    دو دن کے مشاروت کے بعد جیوری کے اراکین نے فیصلہ سنایا ہے کہ ہرڈ کے اپنی شادی کے بارے میں بیانات ’بددیانتی‘ پر مشتمل ہیں۔
    دونوں ہالی ووڈ اداکاروں کے درمیان سنہ 2017 میں طلاق ہو گئی تھی، اس فیصلے کے بعد جہاں ہالی ووڈ اسٹار جونی ڈیپ اپنی جیت پر خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سچ کبھی چھپ نہیں سکتا، یوری نے مجھے میری زندگی لوٹا دی۔ میں بہت شکر گزار ہوں۔

    جبکہ ایمبر ہرڈ نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ جیوری نے ان کی جانب سے دیے گئے شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ بطور امریکی میرا خیال تھا کا آزادی رائے کا حق میرے پاس ہے لیکن وہ میں نے کھو دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ مایوسی اس بات پر ہے کہ اس فیصلے کا دوسری خواتین پر کیا اثر ہو گا۔ ہم واپس وہیں چلے گئے جب ایک خاتون کو آزادی سے بولنے پر عوامی طور پر تضحیک کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے اس مقدمے کی کوریج کو ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا اور سوشل میڈیا پر لائیو سٹریم کیا گیا تھا جسے اربوں افراد نے دیکھا اور اس حوالے سے تبصرے بھی کیے۔

    ڈیپ، جو پہلے سے طے شدہ کام کی وابستگی کی وجہ سے بدھ کے روز عدالت میں نہیں تھے، نے واشنگٹن پوسٹ میں ہرڈ کے 2018 کے رائے شماری کے ادارتی مضمون پر 50 ملین ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا، جس میں اس نے کہا کہ وہ ایک "عوامی شخصیت بن گئی ہے جو گھریلو زیادتی کی نمائندگی کرتی ہے۔ ” اگرچہ اس مضمون میں ڈیپ کا نام لے کر کبھی ذکر نہیں کیا گیا، لیکن اس کے وکلاء نے کہا کہ اس نے بالواسطہ طور پر ان الزامات کا حوالہ دیا ہے جو اس نے ان کی 2016 کی طلاق کے دوران ان پر لگائے تھے۔

    ڈیپ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شروع سے ہی، اس کیس کو لانے کا مقصد سچائی کو ظاہر کرنا تھا، نتائج سے قطع نظر۔” "سچ بولنا ایک ایسی چیز تھی جس کا میں اپنے بچوں اور ان تمام لوگوں کا مقروض تھا جو میری حمایت میں ثابت قدم رہے ہیں۔ مجھے یہ جان کر سکون محسوس ہوتا ہے کہ میں نے آخر کار اسے پورا کر لیا ہے۔”

    سہیل خان کا شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کا فیصلہ

    ڈیپ نے کہا کہ "جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دی۔ میں واقعی عاجز ہوں۔”

    ہرڈ نے 100 ملین ڈالر کا مقدمہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ڈیپ کے ساتھ صرف اپنے دفاع یا اپنی چھوٹی بہن کے دفاع میں متشدد تھی۔ ہرڈ کا جوابی مقدمہ ڈیپ کے سابق اٹارنی ایڈم والڈمین کے 2020 میں ڈیلی میل کو دیے گئے تین بیانات کے گرد مرکوز تھا، جس میں اس نے ہرڈ کے بدسلوکی کے الزامات کو "جھوٹا” قرار دیا تھا۔

    جیوری نے پایا کہ ڈیپ نے والڈمین کے ذریعے ہرڈ کو ایک شمار پر بدنام کیا۔ جیوری نے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر معاوضہ کے ہرجانے میں لیکن 0 ڈالر جرمانہ کے طور پر دیے۔

    واضح رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے امبر ہرڈ کا الزام تھا کہ ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ جونی ڈیپ کا دعویٰ ہے کہ امبر ہرڈ جھگڑالو بیوی تھی جس نے بوتل مار کر ان کی انگلی کاٹ دی تھی۔

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

  • سونے کی کان میں کام کرنیوالے مزدوروں کے درمیان جھڑپیں،100 افراد ہلاک متعدد زخمی

    سونے کی کان میں کام کرنیوالے مزدوروں کے درمیان جھڑپیں،100 افراد ہلاک متعدد زخمی

    افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان جھڑپوں میں تقریبا 100 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : "روئٹرز” کے مطابق چاڈ کے وزیر دفاع داؤد یحییٰ ابرایم نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھڑپیں لیبیا کی سرحد کے قریب واقع کوری بوگودی کے علاقے میں ہوئیں یہ جھڑپیں 23 مئی اور 24 مئی کو شمالی چاڈ میں سونے کے دو کان کنوں کے درمیان معمولی تنازعہ سے شروع ہوئیں۔

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سونے کی کانوں میں غیرسرکاری طور پر کان کنی کی جاتی ہےچاڈ کی حکومت نے بدامنی کا جائزہ لینے اور امن بحال کرنے کے لیے 25 مئی کو ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جائے وقوعہ پر بھیجا، اس وقت یہ کہتے ہوئے کہ انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی تعداد نہیں بتائی گئی حکومت نے متاثرہ علاقے میں کان کنی کے تمام غیرسرکاری منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    عراق میں خون بہنے والے جان لیوا بخار کی وبا ٹوٹ پڑی

    ابراہیم نے بتایا کہ زمین پر اپنے مشن کے بعد ہم نے جو ہلاکتیں قائم کیں وہ 100 کے لگ بھگ ہو گئی ہیں کان کنی کے تمام غیر رسمی کاموں کو معطل کر دیا گیا ہے اور ہم نے لوگوں کو اس جگہ سے نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    وزیر دفاع داؤد یحییٰ ابراہیم نے بتایا ہے کہ 10 سال قبل اس علاقے میں سونے کی دریافت کے بعد مختلف علاقوں سے کان کنوں نے یہاں آنا شروع کر دیا تھا۔ غیر قانونی کان کنی کے باعث یہاں اکثر تناؤ کی صورتحال رہتی ہے۔

    عرب امارات میں اب عمارتیں بغیراجازت کے نہیں بن پائیں گی:بڑافیصلہ ہوگیا

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق یو اےا ی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں27روپے اضافہ ہوگیا۔ فی لیٹر پیٹرول 4.15 درہم کا ہوگیا،جو 225 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

    آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

    رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 3.66 درہم یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔ایک لیٹر ڈیزل 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔

    واضح رہے کہ یو اے ای میں جنوری سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے-

    دوسری جانب پاکستانی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی-

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

    ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کے بارے میں بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی

    پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

  • شمالی وزیر ستان میں تیل و گیس کی پہلی دریافت

    شمالی وزیر ستان میں تیل و گیس کی پہلی دریافت

    شمالی وزیر ستان: بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

    آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

    ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کے بارے میں بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے-

    ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔

    عمرسرفرازچیمہ کی بطور گورنرعہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

    واضح رہے کہ قبل ازی‌ں اگست 2020 میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوھاٹ خیبر پختون خواہ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے اس وقت او جی ڈی سی ایل نے توغ بالا کنواں نمبر 01 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا تھا جبکہ او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کی دریافت کرنے کی یہ مسلسل دوسری کامیابی تھی-

    پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات

    قبل ازیں جولائی 2020 کو بھی ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے، ان ذخائر سے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہو سکے گی، ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی تھی، منصوبے پر 60 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

    پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

  • پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

    پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

    جکارتہ: پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔

    پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔

    قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مبشر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا مبشر علی نے میچ میں دو گول اسکور کیے تھے-

    پاکستانی قومی لباس پہن کر وصول کیا ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا اعزاز

    ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم قومی ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی کیو نکہ پاکستان کو جاپان کیخلاف اہم میچ میں2-3 سے شکست ہوئی تھی-

    واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ جاپان نے 2-3 سے ہرایا تھا۔

  • آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

    آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

    لاہور: آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی بجٹ 2022،23حکومت کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان ہے وفاقی بجٹ23-2022 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بھی کم کیا جائے گا –

    وزیر اعظم نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال23-2022میں ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ،رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے رکھا گیا تھا، ترقیاتی بجٹ آئندہ مالی سال میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہوگا-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پاور ڈویژن کے لیے 50 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے آئندہ بجٹ میں 120 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز اور ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 40 ارب روپے تجویزدی گئی ہے-

    پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئند ہ مالی سال میں این ایچ ایچ اے کا بجٹ رواں بجٹ کے مقابلے میں 6 ارب روپے کم ہوگا،ضم شدہ اضلاع کیلئے رواں مالی سال کے مقابلے میں 14 ارب روپے کی کمی ہو گی -ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے آئندہ مالی سال کے لیے 30 ارب روپے تجویز دی گئی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے آئندہ بجٹ میں اضافے کا امکان،ذ

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ایچ ای سی کیلئے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تجاویز کو حتمی منظوری اور مزید جائزے کیلئے پلان کوآرڈینشن کمیٹی میں پیش کیا جائے گا-

    ذرائع کے مطابق پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس4 جون کو طلب کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 23-2022 کا سالانہ بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا-

    پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

    دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کر لیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کوسہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گاصدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے-