Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

    عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

    گجرات: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے اور آپ کے کام بھی نظر آئیں-

    باغی ٹی وی : گجرات میں ظہور پیلس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا ضمیر صاف ہے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی، آپسی اختلافات کی افواہیں اڑانے والوں کا کوئی علاج نہیں اداروں کے خلاف بیانات سے ہر کسی کو گریز کرنا چاہیے۔

    جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں ہمارا آپس میں اختلاف ہے اور چوہدری سالک چلا گیا لیکن وہ کہیں نہیں گیا، چوہدری شجاعت نے جب کان پکڑ کر کہا سیدھے ہو جاؤ تو سب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے الیکشن و سیاست میں سولو فلائٹ کی گنجائش نہیں ہوتی،معمول کے اختلافات ہر گھر میں ہوتے ہیں اور سوچ رائے الگ ہونے کے باوجود سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔

    ٹریفک حادثہ: ایوان صدر میں تعینات اے ٹی ایس فورس کا ایک جوان جاںبحق دوسرا زخمی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 1950 سے چوہدری ظہور الہٰی خاندان سیاست کا مرکز و محور چل آرہا ہے، چوہدری ظہور الہٰی نے ہم بھائیوں کو اور ہم نے اپنی نسل کو ایک ہی بات سکھائی کہ بڑوں کی عزت کرنی ہے جبکہ نئی نسل کو بھی یہی سکھایا کہ سیاست میں اصل مقصد ہدف حاصل کرنا ہونا چاہیے جبکہ صبر، حوصلے اور نیک نیتی کے ساتھ چلیں تو عہدے جھولی میں آگرتے ہیں۔

    پرویز الہٰی نے کہا کہ سیاست میں ضروری نہیں کہ آپ سیاست میں اتریں اور فوری عہدہ مل جائے، عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے اور آپ کے کام بھی نظر آئیں، میں تو اللہ تعالیٰ سے یہی کہتا ہوں جو بھی عہدہ دے عزت سے دے کیونکہ اگر عزت نہیں تو کچھ نہیں۔

    اٹک: شیخ راشد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

  • شرجیل میمن کو ایک اور وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا

    شرجیل میمن کو ایک اور وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا

    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ایک اور وزارت مل گئی-

    باغی ٹی وی : رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو گزشتہ ہفتے سندھ کابینہ میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا جو کہ سیعد غنی کے پاس تھا تاہم اب سندھ حکومت نے اب شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی قلمدان بھی دے دیا ہے۔

    اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان اویس قادر شاہ کے پاس تھا جو اب سندھ کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

    نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا…

    واضح رہے کہ حال ہی میں شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان بتائے کہ امریکہ کے خلاف اس نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہےعمران نیازی جو بائیڈن کی فون کال کا بے صبری سے انتظار کرتا رہا، بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے سے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ تھی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں یہ شخص خوشی میں اچھلا جا رہا تھا، دوسرا ورلڈ کپ جیتنے کی قوم کو نوید سنا رہا تھا۔

    وزیر اعظم کاصدرمملکت ،اتحادیوں اورمسلح افواج کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عید کی مبارکباد

    ان کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا کہ بھارت نے کشمیر کو ہتھیا لیا، یہ وہی شخص ہے جس نے بھارت کے عام انتخابات میں مودی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا عمران نیازی نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی جیت پاکستان کے لئے بہترین ثابت ہوگی عمران نیازی نے یہودی لابی کے کہنے پر لندن کے میئر کے انتخاب میں مسلمان پاکستانی محمد صادق کے بجائے زیک گولڈ سمتھ کی انتخابی مہم چلائی عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے،قوم اس مکار اور عیار کو سمجھے، عمران نیازی نہ صرف ملک میں اقتصادی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ اس شخص نے ملک کی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے سی پیک کو روکنے میں بھی عمران خان اور ان کے مشیروں کا ہاتھ رہا ہے۔

    اٹک: شیخ راشد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور ان کے حواری ملک کےلئے تباہی کا سامان ہیں، عمران نیازی نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے پاک فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، نیازی برگیڈ نے ملک اور معاشرے کے بنیاد کھوکھلے کرنے کے لئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے۔

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا،معروف یو ٹیوب چینل نے سینئیر عہدیدار سے متعلق جعلی خبریں…

  • وزیر اعظم کاصدرمملکت ،اتحادیوں اورمسلح افواج کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عید کی مبارکباد

    وزیر اعظم کاصدرمملکت ،اتحادیوں اورمسلح افواج کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عید کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی اور مسلح افواج کے سربراہان،آصف زرداری ،بلاول بھٹو سمیت دیگر اتحادیوں کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو فون پرعید کی مبارکبا دی سابق صدرآصف زرداری، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت، سردار اخترمینگل، محمود اچکزئی اور اسلم بھوتانی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو فون کر کے عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات کی۔

    پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں،انٹونی بلنکن

    وزیر اعظم نے صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور مقبوبضہ کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت بھی کی وزیراعظم نے کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے تک سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اظہا کیا۔

    وزیراعظم کی شاہ سلمان، سعودی اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی عید پر فون کرکے مبارکباد دی تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی ان سے بات نہ ہوسکی۔

    آرمی چیف کی فوجی جوانوں کیساتھ عید، اہلیہ کے ہمراہ شہدا کے گھر بھی گئے

  • کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں  بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار

    کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار

    کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، منجھرا میں تیز بارش کے باعث ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی-

    باغی ٹی وی : گاڑی میں 8سالہ بچہ سمیت3افراد سوار تھے،2 افراد کو نکال لیا گیا ہے بچے کو گاڑی سےنکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لاپتہ فرد کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے –

    مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

    خان پور میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث سائن بورڈزا ور بجلی کے کھمبے گر گئے کھمبے گرنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ادھر ظاہر پیر ،سردار گڑھ اورفتح پور کمال میں تیز آندھی و طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے میر پور آزاد کشمیر میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے-

    مری اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے مری بارش اور ٹھنڈی ہواوں کے باعث موسم سہانا ہوگیا مری خنکی میں اضافہ کے باعث ہر طرف دھند چھا گئی ہے جبکہ صوابی میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اسلام آباد ،راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے-

    عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

    دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

    آندھی اور تیز ہواؤں سے کمزور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے-

    اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے کا فراڈ و وارداتیں کرنے والا ماسٹر ماٸنڈ گرفتار

    دوسری جانب لوئر کوہستان، پٹن میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثے کا شکار ہو گئی گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا گاڑی جگلوٹ سے راولپنڈی آرہی تھی تمام افراد کا تعلق چلاس بٹوگاہ نالے سے ہے پٹن میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا-

  • اٹک: شیخ راشد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    اٹک: شیخ راشد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    اٹک: شیخ راشد شفیق کو تیسری بار ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کسی بھی حادثے یا فساد سے نمٹنے کے لئے کچہری کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد عدالت کے باہر پہنچنا شروع ہوگئی ہے-

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    واضح رہے کہ قبل ازیں 2 مئی کو شیخ راشد کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا تھا تو عدالت نے شیخ راشد کا دو روزہ جسمانی تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری و کارکنان بھی یکجہتی کے لئے عدالت کے باہرموجود تھے،پی ٹی آئی کارکنان نے کچہری گیٹ پر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی تھی-

    یاد رہے کہ یکم مئی کو شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، ایک مقدمہ اٹک میں بھی درج کیا گیا ہے-

    شیخ رشید کامیڈیا سینٹر پرقانون نافذ کرنےوالے ادارے کےچھاپے کا الزام

    مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ساتھ ہونے والے نازیبا نازیبا واقعہ ہوا تو سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اس وقت سعودی عرب میں تھے واقعہ کے بعد شیخ راشد شفیق نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس کے بعد سوال اٹھایا گیا تھا کہ شیخ راشد ہی اس واقعے میں ملوث ہیں اور شیخ رشید کے کہنے پر انہوں نے ایسا کیا ہے، کیونکہ گزشتہ روز شیخ رشید نے میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ کہ یہ لوگ حرم جائیں، دیکھئے ان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے، شیخ رشید بھی کراچی جلسہ کے بعد عمرہ کر کے آئے ہیں،مبینہ اطلاعات کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ لوگوں کو پیسے دے کر یہ کام کروایا گیا اور اس میں عمران خان کے ایک قریبی دوست بھی شامل ہیں-

    عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

  • ٹریفک حادثہ: ایوان صدر میں تعینات اے ٹی ایس فورس کا ایک جوان جاںبحق دوسرا زخمی

    ٹریفک حادثہ: ایوان صدر میں تعینات اے ٹی ایس فورس کا ایک جوان جاںبحق دوسرا زخمی

    اسلام آباد: ٹریفک حادثے میں ایوان صدر میں متعین الائیڈ ٹسیٹنگ سروس پاکستان (اے ٹی ایس) کا نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بذریعہ وائرلیس کنٹرول اطلاع ملی ہےکہ کانسٹیبل سہیل خان/2423 اور کانسٹیبل رئیس خان 5875 جو کہ ایوان صدر میں ڈیوٹی پر مامور تھے اپنے آبائی علاقے کو جا رہے تھے برہان کے قریب ایکسیڈنٹ کا شکار ہو گئے-

    اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل سہیل خان موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ رئیس خان حادثے میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے پمز ہسپتال میں لے جایا گیا وہاں زیر علاج ہیں حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں-

  • ہتھیاروں کی دوڑ،اسلاموفوبیا اورنفرت انگیز تقاریرسےعالمی مسائل میں اضافہ ہوا،منیر اکرم

    ہتھیاروں کی دوڑ،اسلاموفوبیا اورنفرت انگیز تقاریرسےعالمی مسائل میں اضافہ ہوا،منیر اکرم

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑ،اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا-

    باغی ٹی وی :چین اور ترقی پذیر ممالک پرمشتمل گروپ 77 کی انفارمیشن کمیٹی کے موقع پر د یئے گئے بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ کورونا وبا اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے مسائل نے چیلنجز بڑھا دئیے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دنیا کے درمیان ڈیجیٹل فرق وسیع ہو رہا ہے-

    پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں،انٹونی بلنکن

    منیر اکرم نے کہا کہ وسیع عالمی معاونت کیلئے اطلاعات اور معلومات کی کمیٹی کا کردار اہم ہے،بیشتر ممالک کو خوراک،توانائی اور سپلائی چین کی رکاوٹ جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے-

    شہباز گل امریکہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

    بلاک جی77 پلس چائنا کے نام سے جانا جاتا ہے جس کا قیام 15 جون 1964 کو عمل میں آیا تھا اور اس گروپ کا نام دستخط کرنے والے 77 ممالک کی وجہ سے جی77 رکھا گیا تھا تاہم اب اس کے ارکان کی تعداد 134 ہے پاکستان اس گروپ کا بانی رکن ہے اور گزشتہ برد دسمبر میں پاکستان کا اس گروپ کے چیئر کے طور پر انتخاب کیا گیا۔

    وزیراعظم کی شاہ سلمان، سعودی اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو عید کی مبارکباد

    جی77 کے بنیادی اہداف میں تمام ترقی پذیر ممالک کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنا، عالمی منڈی میں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ یکساں مؤقف اختیار کرتے ہوئے رکن ممالک کے اقتصادی مفادات کا دفاع کرنا ہےاس کا مقصد مشترکہ مسائل پر ایک متحدہ محاذ کے قیام اور رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنا بھی ہے۔

    ایک بانی رکن کے طور پر پاکستان نے گروپ کے مشترکہ مقاصد اور مفادات کے لیے مسلسل تعاون کیا ہے اور اسے ماضی میں تین مواقع پر نیویارک میں اس گروپ کی سربراہی کا خصوصی اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتا ہوں جلد از جلد الیکشن کروائیں ،شیخ رشید

  • گھر کے اندر خودکار طریقے سے سبزیاں اگانے والا سمارٹ گارڈن

    گھر کے اندر خودکار طریقے سے سبزیاں اگانے والا سمارٹ گارڈن

    کیلیفورنیا:خاتون ڈیزائنر نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو ایک جانب تو کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے تو دوسری جانب مضر کیمیائی اجزا سے پاک روزانہ کی سبزیاں اگاتا ہے۔

    باغی ٹی وی :اسے بنانے والی کمپنی نے ’ہائیڈروآرٹ پوڈ‘ کا نام دیا ہے گھر کے اندر مکمل طور پر خود بخود سبزیاں اگانے کے لیے ایک سمارٹ گارڈن ہے، جس میں عملی طور پر کوئی وقت یا محنت درکار نہیں ہے اس کو گھر کے کسی بھی کمرے میں پینٹنگ کی طرح ٹانگا جاسکتا ہے جو صرف پانی کی بدولت ہرے پتوں والی تازہ سبزیاں کسی کیمیائی اجزا کے بغیر کاشت کرسکتا ہے۔

    اسے ایک خاتون ڈیزائنر نے تین سال کی محنت اور کامیابیوں اور ناکامیوں کے بعد بنایا ہے ان کا دعویٰ ہے کہ اب سبزیاں اگانا کافی یا چائے بنانے سے بھی زیادہ آسان ہے عموماً گھروں میں جگہ نہیں ہوتی اور اسی بنا پر پورا ہائیڈروآرٹ پوڈ کا پورا نظام تشکیل دیا گیا ہے جسے کم جگہ پر سبزیوں کا باغیچہ قرار دیا گیا ہے اپنی بہترین صلاحیت کی بنا پر یہ سارا سال تازہ سبزیاں کاشت کرتا رہتا ہے۔

    اس میں چھوٹے ٹماٹر، مرچیں، اسٹرابری، دھنیا، کھیرا، پودینہ، پالک، چولائی، کڑھی پتے اور باورچی خانے کے لیے ضروری دیگرسبزیاں آسانی سےاگائی جاسکتی ہیں افزائش کا پورا نظام ہرقسم کےکیمیکل سےپاک ہےایک مرتبہ کی سرمایہ کاری سے پورے سال سبزیوں کا خرچ بچایا جاسکتا ہے ہائیڈروآرٹ پوڈ صرف 120 واٹ بجلی صرف کرتا ہے۔

    اس کی پشت پر 10 لیٹر پانی کی ٹنکی لگی ہے جو ہر دو گھنٹے بعد خودکار انداز میں چند منٹوں کے لیے پانی سبزیوں تک پہنچاتی ہے ہائیڈروآرٹ پوڈ پر ہر سبزی کے لیے ایک چھوٹا خانہ بنایا گیا ہے جس میں پہلے بیج ڈالا جاتا ہے، پھر پودوں کو غذائیت دینے والے اجزا انڈیلے جاتے ہیں اور اس کے بعد ہائیڈروآرٹ پوڈ کا سوئچ آن کردیا جاتا ہے نظام کے اطراف پر لگی روشنیاں سبزیوں کی افزائش کو تیزتر کردیتی ہیں-

  • پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں،انٹونی بلنکن

    پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں،انٹونی بلنکن

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں-

    باگی ٹی وی : آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پرپابندیوں سےآگاہ ہیں، ان اقدامات سےآزادی اظہار رائے کو کمزورکیاجاتا ہے اور ایسے اقدامات سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے-

    امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد

    انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزورہوتی ہے، ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں ماضی میں بھی آزادی اظہار رائے پرپابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

    حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکی رویہ مایوس کُن ہے:سعودی عرب

    آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے ان خطرناک ترین مقامات میں شامل ہے جہاں صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افرادخطر ناک صورتحال میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت صحافیوں اور میڈیا کی آواز دباکر جموں و کشمیرکے زمینی حقائق کوبیرونی دنیا سے چھپانا چاہتی ہے مقبوضہ علاقے میں میڈیا کو مسلسل خطرہ لاحق ہے جہاںقابض حکام سچ سامنے لانے پرصحافیوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر رہے ہیں بھار تی فورسز صحافیوں کوگر فتار ، ہراساں اور دھمکیاں دینا روز کا معمول ہے جس کا مقصد انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا کوسامنے لانے سے روکنا ہے۔

    بھارت:ہندو انتہا پسندوں نےعید گاہ سے مسلم جھںڈا اور لاؤڈ اسپیکر اتار دیا، کرفیو…

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1989سے اب تک جاری جدوجہد آزادی کشمیر کے دوران اپنے پیشہ فرائض انجام دہی کے دوران 19صحافیوں کو قتل کیاگیا ہے مقبوضہ علاقے میں صحافیوں کوبھارتی فوجیوں کی طرف سے ہراساں، اغوا، قاتلانہ حملے اور جان سے ماردینے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کشمیری صحافی آصف سلطان 2018ء سے مسلسل غیر قانونی طورپرنظربندہیں ۔سرینگر کی ایک معروف نیوز پورٹل کشمیر والا کے ایڈیٹر ان چیف فہدشاہ کو رواں سال فروری کی 4 تاریخ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر جنوری میں پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی ایک کارروائی جس میں چار کشمیری شہید ہو گئے تھے کی رپورٹ جاری کرنے پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیاگیا تھا ۔

    برطانیہ: عید کی نماز کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ،ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ ہر برس 3 مئی کو دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن کا مقصد لوگوں میں آزادی صحافت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے-

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن یا صرف عالمی یوم صحافت کے طور پر منانے کا اعلان کیا- جو آزادی صحافت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور حکومتوں کو اس حق کا احترام برقرار رکھنے کے اپنے فرائض کی یاد دلانے کے لیے منایا جاتا ہے جو کہ آرٹیکل 19 ‘ 1948 کے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کے تحت اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے-

    یونیسکو ہر سال میڈیا کے پیشہ ور افراد، آزادی صحافت کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے اداروں کو اکٹھا کر کے دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حالت کا جائزہ لے کر اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حل پر بات چیت کے لیے عالمی یوم صحافت بھی مناتا ہے۔ ہر کانفرنس پریس کی آزادی سے متعلق ایک موضوع پر مرکوز ہوتی ہے- جس میں گڈ گورننس، دہشت گردی کی میڈیا کوریج’ استثنیٰ اور تنازعات کے بعد کے ممالک میں میڈیا کا کردار شامل ہے

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

    1991 میں افریقی صحافیوں نے سب سے پہلے آزادی صحافت کی پہل کی 3 مئی کو آزادی صحافت کے اصولوں سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا جسے ڈیکلریشن آف ونڈ ہاک کے نام سے جانا جاتا ہے

    ۔سنہ 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پہلی بارآزادی صحافت کا عالمی دن کا اہتمام کیا اس کے بعد سے یہ دن ہر سال 3 مئی کو منایا جاتا ہے۔

  • شہباز گل امریکہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

    شہباز گل امریکہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

    شہباز گل امریکہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا گیا شہباز گل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر گرفتار نہیں کیا گیا شہباز گل کی آمد پر اٹک پولیس بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھی-

    شہباز گل نے توہین مذہب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے-

    میں عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا،شہباز گل

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب مقدمات میں نامزد ملزم شہباز گل کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے 6 مئی تک گرفتار نہ کرنےکی ہدایت کی تھی-

    حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے اور دیگر اتھارٹیز یقینی بنائیں شہباز گل 6 مئی کو ساڑھے10 بجے کورٹ پیش ہوسکیں، 6 مئی کو آئندہ تاریخ سماعت تک شہباز گل کی آزادی کو سلب نہ کیا جائے درخواست کے مطابق شہباز گل بیرون ملک ہیں جن کی 4 مئی کو واپسی ہے-

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ وکیل کے مطابق سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے شہباز گل کے خلاف مقدمات درج کیے گئےوکیل نے بتایا شہباز گل متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتا ہوں جلد از جلد الیکشن کروائیں ،شیخ رشید

    اس سے قبل شہباز گِل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ حفاظتی ضمانت منظور کرکے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے درخواست میں ان کا موقف تھا کہ اپنے خلاف درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے پی ٹی آئی درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ ملک بھرمیں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے پٹشنرز اور اس کے ساتھیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے، کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے؟ وجوہات سے آگاہ کیا جائےپی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہ کہ ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

    آرمی چیف کی ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ نمازعید