Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سفید لوبیا کا وائرس، سرطان کے علاج میں انتہائی مفید ثابت

    سفید لوبیا کا وائرس، سرطان کے علاج میں انتہائی مفید ثابت

    نیویارک: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سفید لوبیا پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچانے والا وائرس سرطان کے علاج میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : سائنسی جریدے مالیکیولر فارماسیوٹکس میں شائع کی گئی تحقیق کے مطابق جب اس وائرس کو سرطانی رسولیوں میں داخل کیا گیا تو اس نے اندر کا امنیاتی نظام سرگرم کردیا اور کینسر کا پھیلاؤ رکنے لگااسے انگریزی میں کاؤپی وائرس کہا جاتا ہے –

    آواز کی لہروں سے کینسر ختم کرنے کا تجربہ کامیاب

    عام حالات میں یہ سفید لوبیا کے پتوں کو نشانہ بناتا ہے لیکن ایک پودے کا وائرس اب جانوروں اور انسانوں کے لیے شفا بن سکتا ہے اور عام حالات میں بھی انسانوں کے لیےبےضرر ہوتا ہے تاہم اس کام میں کئی سائنسداں شریک ہیں جن میں خردحیاتیات، نینوٹیکنالوجی، سرطان اور بایوٹیکنالوجی کے ماہرین قابلِ ذکر ہیں۔

    جین تھراپی،تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے علاج کی نئی امید

    جامعہ کلیفورنیا، سان ڈیا گو اورڈارٹ ماؤتھ کالج کےساتھیوں نے سات سالہ تحقیق کے بعد وائرس کو نینوذرات میں تقسیم کیا اسے کینسر امیونوتھراپی سے گزارا تو چوہوں اور کتوں پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب ہوئے نہ صرف یہ سرطانی رسولی میں داخل ہوکر اس کا علاج کرتا ہے بلکہ جسم کے اندر اپنا اثر بڑھا کر مستقبل کے سرطانی حملوں کو بھی پسپا کرسکتا ہے۔

    موسم گرما میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے بہترین غذا

    یہ تحقیق کاؤپی وائرس نینوذرات کو مستقبل کی بہترین امینوتھراپی بناتی ہیں جیسے ہی اس کے نینوذرات کینسر ذدہ خلیات میں جاتے ہیں بدن کا دفاعی نظام خود کینسر کا دشمن بن جاتا ہے اسے مختلف اقسام کے سرطان پر آزمایا گیا ہے چوہوں کو جب جب جلد کے کینسر، بیضہ دانی، چھاتی، آنت اور دماغی کینسر میں مبتلا کیا گیا وائرس ان سب کے لیے یکساں طور پر مؤثر ثابت ہوا صرف یہی نہیں بلکہ یہ وائرس پورے بدن میں ہرطرح کی سرطان کے خلاف ایک دفاعی لہر پیدا کرتا ہے جو بہت خوش آئند بات بھی ہے۔

    زندہ انسانوں کے پھیپھڑوں میں ’پلاسٹک‘ کی موجودگی کا انکشاف

  • مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    بالی ووڈ خانز کی مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی شاہ رخ خان اور عامر خان عام طور پر دیوالی اور کرسمس کے مواقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں خاص طور پر سلمان خان کو عید پر فلمیں ریلیز کرنے کے حوالے سے الگ ہی اہمیت حاصل ہے اور مداحوں کو عید پر ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ سلمان خان خصوصی طور پر عید اور خاص طور پر عیدالفطر کے موقع پر فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین سال سے سلمان خان کی کوئی بھی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز نہ ہوسکی اور نہ ہی انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کوئی فلم ریلیز کی اس سال بھی سلمان خان نے کوئی فلم ریلیز نہیں کی، تاہم آئندہ سال 2023 میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ نامی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    سلمان خان کی عید الفطر پر آخری فلم ’بھارت‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے عید سے کچھ دن قبل پیش کیا گیا تھااس کے بعد سال 2020 میں کورونا آنے کی وجہ سے سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہو سکی جبکہ 2021 میں ان کی فلمیں ’رادھے اور انتم‘ ریلیز ہوئیں مگر وہ عید کے مواقع پر پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

     

    سلمان خان کی 2019 میں عید الفطر کے موقع پر بھارت جبکہ 2018 میں ریس تھری، 2017 میں ٹیوب لائٹ، 2016 میں سلطان، 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور 2014 میں کک ریلیز ہوئی تھی 2013 میں عید الفطر کے موقع پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی مگر 2012 میں ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی تھی، 2011 میں باڈی گارڈ، 2010 میں دبنگ جبکہ 2009 میں وانٹڈ ریلیز ہوئی تھی-


    اس سال سلمان خان نے کچھ دن قبل اپنے مداحوں کو عید کے موقع پر اجے دیوگن کی فلم ’رنوے 34‘ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا عید الفطر کے موقع پر اجے دیوگن کے علاوہ ٹائگر شروف کی ہیروپنتی 2 بھی ریلیز ہوئی ہیں، تاہم کسی بھی خان کی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔

    عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا

  • کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماؤں میں صبا قمر اور زاہد احمد کی ’گھبرانا نہی ہے‘ نیلم منیر اور احسن خان کی ’چکر‘ ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی ’پردے میں دو‘ اور امر خان اور عمران اشرف کی فلم ’دم مستم‘ کو ریلیز کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فلمی شائقین دو سال بعد پہلی بار عید کے موقع پر سینما گھروں میں مقامی فلمیں دیکھنے پہنچ رہے ہیں چاروں فلموں کو کہانی اور کاسٹ سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے-

    زیادہ تر فلمی ناقدین نے ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چاروں فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی مگر صبا قمر اور ہانیہ عامر کی فلمیں باقی دو فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیں گی صبا قمر کی ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کی وجہ سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

    ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کے اعتبار سے اب تک پاکستان کی سب سے منفرد فلم قرار دیا جا رہا ہے، اس فلم میں شادی شدہ جوڑے کے ہاں اولاد نہ ہونے جیسے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

    فلم کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں جبکہ کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔

    اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ مسٹری مصالحہ تھرلر فلم ’چکر‘ میں نیلم منیر اور احسن خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیلم منیر کا ڈانس نمبر گانا بھی شامل ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم ’دم مستم‘ کی کہانی امر خان نے ہی لکھی ہے اور وہ فلم میں عمران اشرف کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گی دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہے جبکہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • آرمی چیف کی ایل او سی  پر جوانوں کے ساتھ نمازعید

    آرمی چیف کی ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ نمازعید

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر فوجیوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے عید کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ گزاری-

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عیداداکی

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی، پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، جب کہ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا-

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام…

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتا ہوں جلد از جلد الیکشن کروائیں ،شیخ رشید

    اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتا ہوں جلد از جلد الیکشن کروائیں ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے شہر کی فضا بڑی خوفناک ہے اس ملک میں مداخلت کو فوج کے خلاف کیا جا رہا ہے، پاک فوج کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں نعرے نہیں لگے لوگ ہوٹلوں سے نکلے تھے، صرف 2 ووٹوں کا فرق ہے 20 کروڑ ریٹ تھا ہم 25 کروڑ لگائیں تو کل یہ حکومت گر جائے گی، عمران خان کی کال پر فیصلہ مئی کے مہینے میں ہوجائے گا، یہ بھی ہوسکتا ہے ہم بھی نہ رہیں وہ بھی نہ رہیں جھاڑو ہی پھر جائے۔

    اداروں سے جنگ ہوئی تو عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا،شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا میرے شہر کی فضا بڑی خوفناک ہے اس ملک میں مداخلت کو فوج کے خلاف کیا جا رہا ہے، پاک فوج کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، بھٹو کے دور میں لوگوں نے اپنے آپ کو آگ لگا دی تھی عمران خان کی کال پر ایسا ہو سکتا ہے، مطالبہ صرف الیکشن ہے اور میں اداروں اور مقتدر طاقتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتا ہوں جلد از جلد الیکشن کروائیں اگر یہ ماحول رہا تو حالات عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے 31مئی سے پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے میں عمران کو منالوں گا، اگر عمران خان کہے تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیلیں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، ہتھکڑی ہمارا زیور ہے، رات 12 بجے تک عمران خان میٹنگ کرتا ہے، عمران خان کے پاس آئیڈیا ہے میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کرسکتے موجودہ حالات میں کوئی سازش نہیں ہونی چاہیے، فئیر الیکشن ہونے چاہیے عمران خان نے منع کیا ہے کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرنی آج سے 21 دن پہلے ہمارے حالات دن اتنے اچھے نہیں تھے، اب لوگ سب جان چکے ہیں، جن پرفرد جرم لگنی تھی ان کو وزیراعظم اور وزیراعلی بنادیا گیا۔

    انہوں نے کہا ایک سازش ہو رہی ہے 30 دن بڑے اہم ہیں حالات کو کنٹرول کر لیا جائے، میں حالات کو سمجھتا ہوں اور ٹھنڈا رکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری سولویں وزارت ہے اور کتاب میں لکھا ہے میری عظیم فوج کا وقار بلند رہے، جمہوریت برقرار رہےعمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، جتنے شہروں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ایک ہی جیسے دفعات ہیں-

    میں عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا،شہباز گل

    سابق وزیر داخلہ نے کہا میرے خلاف لاتعداد شہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، فیصل آباد والا مدعی رانا ثناء اللہ کا خاص بندہ ہے، میں اجرتی قاتل سے نہیں ڈرتا مجھے بتائیں کس تھانہ میں گرفتاری ڈالوں۔ پہلے دن 3 سو افراد کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا جن پر منشیات کے مقدمات تھے، ثابت ہو گیا ان لوگوں سے عوام نفرت کرتی ہے، مسجد نبوی کا وقوعہ مسجد کی حدود سے باہر ہوا ہے، فرد جرم والے بوٹ پالش کرکے آگئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے ملک کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ملبہ کہیں اور ڈالا جا رہا ہے 20 کروڑ روپے پر بکنے والے اپنے علاقہ کی مسجد میں نماز ادا نہیں کر سکتا ہے مجھے اعزاز حاصل ہے خانہ کعبہ کی چھت پر بھی نماز پڑھی ہے عمران خان ان کو ساڑھے تین سال سے ایکسپوز کر رہا ہے، بلو رانی وزیر خارجہ بن گیا یا بن گئی میں بتا رہا ہوں 31 مئی تک حل نکالیں۔

    شیخ رشید نے کہا ضمانت کے لیے گیا تو صرف اس وجہ سے جاؤں گا کہ حالات خراب نہ ہوں، میرا بھتیجا مسنگ ہے بتاتے نہیں وہ کہاں ہیں، اس کی ٹریننگ ہونی چاہیے اس کا اندر رہنا ضروری ہےراشد شفیق کو پانچ مہینے رکھ لیں لیکن بتائیں وہ کہاں ہے، ہمارا خاندان عمران خان کی قربانی کے لیے منتخب ہوا-

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری نے پنجاب میں خانہ جنگی کے لیے رانا ثناءاللہ کو وزیر داخلہ لگایا، الیکشن کمیشن بیٹھ کر بات کرے الیکشن کی تاریخ دے نواز شریف نے فوج کو گالیاں دیں، فوج بات دل میں رکھتی ہے-

    فتنہ پرور شخص اس ملک پر مسلط رہا،74سالہ تاریخ میں چاند رات کو کوئی احتجاج نہیں ہوا ،رانا ثنا اللہ

    قبل ازیں غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ فوج کے ساتھ تمام معاملات اچھے چل رہے تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے مگر اچانک ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں ، لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہوا ہے کہ ایم کیو ایم اور باپ نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا، آدھی ق لیگ چلی گئی، ہم سے کہیں تو غلطی ہوئی ہے ہ تحریک انصاف کو اداروں کےخلاف نہیں کھڑا ہونا چاہئےہمیں اداروں کے ساتھ مل کر الیکشن کی تاریخ طے کرنی چاہئےمیں اس میں ثالثی کا کردار ادا کروں گا، لیکن اگر عمران خان کی اداروں سے جنگ ہوجاتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا کیوںکہ عمران خان کو اس جنگ میں حق بجانب سمجھتا ہوں۔

    شیخ رشید نے مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق کہا تھا کہ میں عاشق رسولﷺ ہوں اور اس فعل پر کہتا ہوں کہ یہ نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے عوام اپنے جذبات کا اظہار کریں گے اور انہیں چور کہیں گے ، مدینہ میں تو شاید 5 سے 10 ہزار لوگ ہیں لیکن اگر یہ لوگ لندن چلے گئے تو ایک لاکھ افراد ان کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

    50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی…

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ دی جائے، اگر عوام نے ساتھ دیا اور اسلام آباد آگئےتوپھر تو ہم الیکشن کی تاریخ لئے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے، ورنہ ہماری سیاست غرق ہوجائے گی، ہم آر یا پار ہوجائیں گے عمران خان کبھی نہیں چاہتے کہ مارشل لا لگےوہ تو انتخابات چاہتے ہیں، وہ تو اس حکومت سے بھی مذاکرات اور بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہےکہ اگر حکومت انتخابات کی تاریخ کےحوالےسےبات کرےاورکوئی ان کی ذمہ داری لے ورنہ عمران خان ان کی شکلیں دیکھنے کو بھی تیار نہیں

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا،معروف یو ٹیوب چینل نے سینئیر عہدیدار سے متعلق جعلی خبریں…

  • محکمہ موسمیات نے  گرمی سے پریشان افراد  کوخوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان افراد کوخوشخبری سنا دی

    پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اور کل پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری سنا دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب عیدالفطر کے موقع پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

    50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی…

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے لاہور میں درجہ حرارت 42 سے کم ہو کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ

    دوسری جانب پشاور میں موسلا دھار بارش اور آندھی کے بعد بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا اور نصف سے زائد شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس کے سبب لوگ شدید پریشانی کا شکار رہے۔

    اطلاعات کے مطابق سٹی گرڈ اسٹیشن اور شاہی باغ گرڈ اسٹیشن میں خرابی آئی جس کے نتیجے میں لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی اور آدھا شہر گھنٹوں تاریکی میں ڈوبا رہا۔

    جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے، مفتاح اسماعیل

  • برطانیہ: عید کی نماز کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ،ملزم گرفتار

    برطانیہ: عید کی نماز کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ،ملزم گرفتار

    لندن: برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں نمازِ عید کے دوران 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا –

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی نیوٹن اسٹریٹ پر واقع مرکزی جامع مسجد مدنی میں نمازِ عید ادا کی گئی جس کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے ساتھ بیٹھے نوجوان کو پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

    ویسٹ یارکشائر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملہ آور کے گھر چھاپہ مار کر خاندان کے 3 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا پولیس کی دوسری چھاپہ مار کارروائی میں حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ حملے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کہ کے پیچھے اسلامو فوبیا یا انتہا پسندی نہیں۔

    زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہ اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جب کہ اسپتال میں خون کا عطیہ دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

    امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ،12 افراد زخمی

    قبل ازیں برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر مکینوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا مقتولین اور قاتل ایک دوسرے کے واقف کار تھے اس لیے قاتل بآسانی گھر میں داخل ہوگیا تھا-

    واضح رہے کہ برطانیہ میں چاقو کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے گزشہ برس فروری میں جنوبی لندن میں چاقو سے حملے کے 5 واقعات رونما ہوئے تھے جس پر میئر صادق خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چند اہم فیصلے بھی کئے تھے۔

    برطانیہ میں چاقو برادر شخص کے حملے سے 4 افراد ہلاک

  • بھارت:ہندو انتہا پسندوں نےعید گاہ سے مسلم جھںڈا اور لاؤڈ اسپیکر اتار دیا، کرفیو نافذ،مسلمانوں نے نماز عید گھروں پر ادا کی

    بھارت:ہندو انتہا پسندوں نےعید گاہ سے مسلم جھںڈا اور لاؤڈ اسپیکر اتار دیا، کرفیو نافذ،مسلمانوں نے نماز عید گھروں پر ادا کی

    جودھ پور: بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو جماعت نے عید گاہ سے مسلم تنظیم کا پرچم اتار کر اپنا جھنڈا لگا دیا اور لاؤڈ اسپیکر بھی اتار کر لے گئے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق راجستھان کے شہر جودھ پور میں گزشتہ روز ہونے والے ہند و مسلم فسادات میں عید کے روز مزید اضافہ ہوگیا جودھپور کے علاقے جلوری گیٹ پر آج عید کے موقع پر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھی گئی ،جس کے بعد پورے ضلع اور شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

    فسادات کا آغاز مسلم اکثریتی علاقے سے ان کی جماعت کا پرچم اتار ہندو جماعت کا جھنڈا لگانے پر ہوا تھا تاہم آج عید کی نماز کے موقع پر شرپسندوں نے عید گاہ پر ہندو جھنڈا لگا دیا اور لاؤڈ اسپیکر بھی ساتھ لے گئے۔

    بھرتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے علاقے میں واقع عید گاہ میں مسلمانوں کو نماز عید ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور مسلمانوں کی طرف سے عید کے موقع پر لگائی گئی جھنڈیوں اور بینروں کو اتار دیا اس مذموم حرکت پر نمازیوں میں اشتعال پھیل گیا اور نماز کے بعد ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا –

    علاقے میں مسلمانوں اور ہندو شرپسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پتھراؤ کیاگیا جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رکن قومی اسمبلی کے گھر پر کھڑی بائیک کو آگ لگادی۔

    جلوری گیٹ سے عیدگاہ روڈ تک پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس استعمال کی جھڑپوں کے بعد ضلع اور شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران پولیس نے میڈیاکے نمائندوں پر تشدد بھی کیا جس کے خلاف صحافیوں نے سڑک پر دھرنادیا۔

    پولیس نے الزام عائد کیا کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا۔ 10 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں آج عید الفطر کے موقع پر مکمل کرفیو نافذ ہے اور لوگوں نے گھروں ہی میں نماز عیدادا کی –

    حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کھرگون میں گزشتہ ماہ منائے گئے ہندوؤں کے مذہبی تہوار رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کرفیو نافذ کر دیاگیا تھا آج عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دوبارہ مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے اور حساس علاقوں میں ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق علاقے کے مسلمانوں نے عید گاہوں کی بجائے گھرو ں میں ہی نماز عید ادا کی ہندو برادری آج علاقے میں اپنا مذہبی تہوارپرشورام جینتی منارہی ہے شہر میں پولیس نے جگہ جگہ چوکیاں قائم کر دی ہیں اور اس کے علاوہ پولیس کا مارچ پاسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13سو فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس کو بھی طلب کیا گیا ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کھرگون میں رام نومی کے موقع پر ہونے والے تشدد میں مسلمانوں کے کم از کم دس گھروں کو آگ لگا دی گئی اور 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے-

    ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر: تاریخی جامع مسجد سرنگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر: تاریخی جامع مسجد سرنگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مذہبی آزادی جیسے بنیادی حق پر قدغن لگاتے ہوئے تاریخی جامع مسجد سرنگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید 3 مئی کو ہونے کے اعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ہر بڑی مسجد سے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ عید منانے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل

    تاہم مقبوضہ کشمیر میں مودی نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے باعث شہروں اور بڑے قصبوں کی عید گاہوں میں عید کی نمازی کے روایتی بڑے اجتماعات منعقد نہ ہوسکے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں بھی نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے آج تاریخی جامع مسجد سرینگر سمیت بڑی مساجدوں ، عید گاہوں میں لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھاری نفری میں تعینات کردی اور سخت پابندیاں عائد کی گئیں-

    قابض بھارتی فوج نے عید کی نماز مختلف چھوٹی مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دی جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز میں جدو جہد آزادی کشمیر کی کامیابی کی دعائیں مانگی گئیں نماز کی ادائیگی کے بعد غیور کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے ظالمانہ اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور تاریخی جامع مسجد سری نگر کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظر بند رکھا اور انہیں جامع مسجد میں نماز عید کی امامت کرنے کی اجازت نہیں دی کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے قتل عام، گرفتاریوں، ظلم وتشدد اور خواتین عصمت دری گھناؤنے واقعات کے درمیان عید کی خوشیاں کیسے منا سکتے ہیں۔

    جموں خطے کے علاقے ڈوڈہ میں آج کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈا لہرایا اور نماز عید کے بعد جامع مسجد میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

    سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مقدس عظیم الشان مسجد، جامع مسجد سری نگر میں عید کی نماز کی اجازت نہ دینے سے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔ اسی طرح میر واعظ عمر فاروق کی طویل نظر بندی پر بھی تشویش ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمدخان، غلام احمد گلزار، مشتاق الاسلام اور دیگر سمیت ہزاروں رہنمائوں اور کارکنوں کو بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوںمیں نظر بند کر رکھا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

  • میں عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا،شہباز گل

    میں عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا،شہباز گل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو آج کے دن ڈھیروں عید مبارک میں تمام پاکستانیوں کو خوشخبری دینا چاہوں گا کہ بیرونی سازشوں کے تحت یہ جو چوروں ڈاکوؤں غداروں کی حکومت پاکستان پر مسلط کی گئی ہے بہت جلد اس سے ہماری جان چھوٹنے والی ہے-


    شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اسٹریٹجی بنا چکے ہیں عمران خان اسے امپلیمنٹ کر چکے ہیں میرے بارے میں کہا گیا کہ میں ملک سے باہر چلا گیا ہوں ملک میں واپس نہیں آؤں گا میرے اوپر جھوٹی سچی ایف آئی آر دی گئیں-

    50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی زرداری

    ویڈیو میں رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں یہ جانتے بوجھتے کہ یہ لوگ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے، کیوں بنائیں گے کیونکہ یہ بیرونی سازش سے آئی ہوئے ہیں یہ مذہب کی آڑمیں ایف آئی آر درج کریں گے کسی طریقے سے ہمارے منہ بند کرنے کے لئے جھوٹے سہارے لیں گے ان کے خلاف جو احتجاج ہونے والا ہے اس کو رکوانے کے لئے یہ جھوٹے مقدمے بنائیں گے-

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہو گا، لیکن پاکستان آنے کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ میری ماں باجوہ اور باپ گِل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر گھرانے کی طرح ہمارے گھر میں بھی پہلی چیز وفاداری سکھائی جاتی ہے، میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف خان کے ساتھ وفاداری کا مطلب پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے۔

    سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ